سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گورنمنٹ آف پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر حافظ خالد کو سی او ہیلتھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان سیالکوٹ میں اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے چکے ہیں گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں لیڈی ڈاکٹر کو خراساں کرنے کے واقع میں شر پسند عناصر کیخلاف گرفتار کروانے میں ڈاکٹر لیاقت علی خان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا
Category: سیالکوٹ
سیالکوٹ : پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی
سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی ) پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی مسافر کوچ زیادہ سپیڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہوسکے جس کی وجہ سے کوچ الٹ گئی زرائع کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے باعث 6افرادشدیدزخمی ایک کی حالت نازک ،ریسکیو1122کی جانب سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیا
حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے
حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سید کمال عابد کا کہنا ہے کہ اب شہری کسی بھی جگہ آگ لگنے کی اطلاع 16 پر کرنے کی بجائے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 1122 پر کال کر کے بتا سکتے ہیں
محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع سیالکوٹ میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے، محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کا گریڈ 16کا آفیسر اپنے ماتحت عملہ سمیت گرفتار!
ملزم محکمہ پبلک ہیلتھ ، محمد آصف ، گریڈ 16، نے اپنے نائب قاصد سید ذیشان حید کاظمی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے ہوئے ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار! مقدمہ درج

ملزمان نے فراڈ ، دھوکہ دہی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے لئے شفاف پانی کی فراہمی کے لئے کلورین دوائی دینے کے عوض رشوت وصول کی۔
ملزمان گزشتہ 6سالوں کے دوران ، معصوم شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کر کے گورئمنٹ کی جانب سے فری کلورین دوائی کے عوض ،لاکھوں روپے رشوت ہڑپ کر چکے!
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کاروائی شہری حمید اللہ ولد اللہ رکھا سکنہ کانپور تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ، ملزمان محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ، خرم شہزاد چیمہ پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا! ملزمان سےنشا ن زدہ نوٹ برآمد!
گرفتار ملزمان کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، زوہیب مشتاق نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام 6اضلاع میں تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام اور معصوم شہریوں تک خود رابطہ کریں تاکہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی عمل میں لا کر ، رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔
سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت بس سروس کا ماسٹر ٹرمینل 5اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ہمراہ ڈائریکٹر نظام اینڈ سنز امین احسن کے آج سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ پر سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹرٹرمینل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالروف ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج ، ڈی او انفارمیشن سیالکوٹ شہزاد احمد ورک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ عمران بٹ ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور مینیجرسیالکوٹ جاب بیورو ذوالقرنین ساہی بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس ،لاہو ر ٹورسٹ بس سروس کی طرز کا منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماسٹر ٹرمینل جو کہ نظام اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے سپانسر کیا ہے اس طرح سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کی 14 مختلف ٹرمینل بھی مختلف مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 2منزلہ ٹورسٹ بس کی تیاری پر 3کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کی بدولت سیالکوٹ میں ٹورازم کو فروغ حاصل ہوگا اور 4گھنٹے میں یہ بس سیالکوٹ کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کروائے گی ۔
ڈائریکٹر نظام اینڈ سنز امین احسن نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس شہریوں کی تفریح کا بڑا منصوبہ ہے اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا احسن اقدام ہے جس کا سیالکوٹ کی برنس کمیونٹی بھرپور خیرمقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ہمیشہ حکومت کے شابہ بشانہ عوام کے وسیع تر مفاد میں فلاحی و ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سیالکوٹ کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ ڈی آئی او سیالکوٹ شہزاد احمد ورک نے بتایا کہ ٹورسٹ بس سروس کا بڑوں کیلئے 400روپے جبکہ اسٹوڈننس کیلئے ٹکٹ کا کرایہ 200روپے تجویز کیا گیا ہے جبکہ معمر بزرگ ، اسپیشل پرسن اور شیر خوار بچوں کیلئے فری ٹکٹ ہوگی ۔نارووال کے علاقہ سے 12 کلو وزنی بھارتی ساختہ بم برآمد
پنجاب کے ضلع نارووال کے شہر شکر گڑھ سے بھارتی بم بر آمد ہوا ہے جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری پہنچ کر ناکارہ بنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.
واضح رہے کہ چند دن قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .
واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
سیالکوٹ شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک وارڈن بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی مختلف مقامات پر عید مہم کا سلسلہ شروع ہو گیا
شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک وارڈن بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے
باغی ٹی وی کی ٹیم نے ٹریفک پولیس کے شیر جوانوں کے ساتھ ٹریفک وارڈن کے کالے کرتوت کی ویڈیوز حاصل کر لیں سٹی میں ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مل کر ٹریفک وارڈن بھی عید مہم کے سلسلہ میں عوام سے اپنی جیبیں گرم کروانے لگے ہیںسٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید
سیالکوٹ شہر ی ٹر یفک قوانین کا احتر م کر یں سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لو گو ں میں شعو ر اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی روک تھام کے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بچپن سے ہی ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہو گی تاکہ آئندہ آنے والی زندگی میں وہ بہتر شہری ثابت ہوں اور ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایجوکیشن ونگ نے مختلف تعلیمی اداروں اور لاری اڈوں میں جا کر ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی رو ک تھام اور اس کے نقصانات کے متعلق لیکچر دیے اور متعدد ریڈیو پروگرام بھی کیے

سیالکوٹ میں چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، کارسرکار میں مداخلت کا الزام
سیالکوٹ میں لیڈی میڈیکل آفیسر سے بدتمیزی کرنے اور کار سرکار میںمداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ کا حکم صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دیا گیا. یہ مقدمہ سمبڑیال میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے. ترجمان وزیر صحت پنجاب کے مطابق ملزمان میں جنید، عمران، سلیم اورنعمان شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہے کہ ملزمان خود کوصحافی ظاہرکرکے ہسپتال میں زبردستی داخل ہوئے اورلیڈی میڈیکل آفیسر سے بدتمیزی کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنائی. ترجمان وزیر صحت نے کہا کہ کسی شخص کوبھی سرکاری ہسپتال میں گھس کرایسی مذموم حرکت نہیں کرنے دیں گے۔
ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرحضرات کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے جلدایوان میں بل پیش کیاجائے گا۔
سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے.
سیالکوٹ بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراسہ کرنے پر مقدمہ درج
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم انکے لئے سیکورٹی گارڈ مقرر کریں گے
سی او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی نے بھی مرکز صحت کا دورہ کیا اور کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں ویب چینلز کے نام نہاد صحافیوں نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا تھا
سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور حراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث چند ویب چینلز کے نمائندگان پر تھانہ سمبڑیال میں لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

