Baaghi TV

Category: سکھر

  • گھوٹکی: کچے میں اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن تیز، ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا

    گھوٹکی: کچے میں اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن تیز، ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا

    گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی محمد انور کھیتران کی قیادت میں کچے کے علاقے میں اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژن رونتی کے تھانہ آندل سندرانی کے کچے علاقے میں اغواء کار سندھو ولد شہزادو شیخ کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ ملزم سندھو شیخ سکنہ نانگ واہ، ضلع گھوٹکی کے مختلف تھانوں میں اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی سربراہی میں ڈی ایس پی انور علی شیخ، سب ڈویژن رونتی، کچو بنڈی اور گھوٹکی کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کارروائی میں شریک ہے۔

    پولیس نے دورانِ آپریشن اغواء کار سندھو شیخ کی کمین گاہوں اور ٹھکانوں تک رسائی حاصل کر کے انہیں مسمار کر دیا اور بعض ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے کہا ہے کہ ٹارگیٹڈ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام ڈاکو اور اغواء کار ہتھیار ڈال نہیں دیتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

  • ڈہرکی: قدیمی قبرستان میں گندا پانی داخل، قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم

    ڈہرکی: قدیمی قبرستان میں گندا پانی داخل، قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم

    گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈہرکی شہر کے قدیمی قبرستان میں گٹروں کا گندا پانی داخل ہونے سے قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ناقابلِ برداشت بدبو اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ محمد پناہ محلے سمیت مختلف آبادیوں سے بہنے والا سیوریج کا پانی قبرستان میں جمع ہو چکا ہے، جس سے قبرستان کا تقدس بری طرح پامال ہو رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کئی روز سے قبرستان کے اطراف میں سیوریج لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، لیکن ٹاؤن کمیٹی کے متعلقہ عملے نے بارہا شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قبروں کے اردگرد کیچڑ اور گندا پانی جمع ہونے سے نہ صرف آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بعض قبریں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی ہیں، جس سے مردوں کے احترام کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔

    شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدیمی قبرستان ہے جہاں بزرگ، علما اور مختلف خاندانوں کے پیارے مدفون ہیں، مگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث اس مقدس مقام کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ متعدد بار شکایات کے باوجود کسی افسر نے موقع پر آ کر حالات کا جائزہ تک نہیں لیا۔

    علاقہ مکینوں نے حکومتِ سندھ اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں جمع گندے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، سیوریج لائن کی مرمت کی جائے اور ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شہریوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری عملی قدم نہ اٹھایا تو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

  • موٹروے پر اغوا کی وارداتیں، مسافر گاڑیوں کو پولیس کانوائے میں سفر کرایا جانے لگا

    موٹروے پر اغوا کی وارداتیں، مسافر گاڑیوں کو پولیس کانوائے میں سفر کرایا جانے لگا

    سکھر ملتان موٹروے (ایم فائیو) پر اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر کے حصے، اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹرچینج تک، کچے کے علاقے میں پولیس سیکیورٹی فراہم کی جانے لگی۔

    ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر گھنٹے بعد کانوائے کی صورت میں اعظم پور ریسٹ ایریا سے روانہ کیا جاتا ہے۔ پولیس کانوائے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کے علاقے کو کور کرتا ہے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد یہ حفاظتی اقدام شروع کیا گیا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی حدود میں مسافروں کو چھوڑتا ہے، وہاں سے سندھ پولیس کی جانب سے مزید کانوائے کی فراہمی نہیں کی جاتی۔

    ایس ایس پی انور کھتران کے مطابق سندھ کی حدود میں داخلے کے بعد گھوٹکی سے سکھر موٹروے تک سفر محفوظ ہے، گڈو انٹرچینج سے سکھر تک پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت جاری رہتا ہے.

    جنگ بندی کے باوجود فلسطینی بھوک، پیاس اور پناہ کے لیے ترسنے لگے

    کے ڈی اے میں 11 ارب 33 کروڑ کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف

    گھوٹکی: معمولی جھگڑے میں داؤدپوٹو برادری کا نوجوان شدید زخمی، ملزمان فرار

  • گھوٹکی: معمولی جھگڑے میں داؤدپوٹو برادری کا نوجوان شدید زخمی، ملزمان فرار

    گھوٹکی: معمولی جھگڑے میں داؤدپوٹو برادری کا نوجوان شدید زخمی، ملزمان فرار

    گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں اسلامی بینک کے سامنے سبزی کی ریڑھی پر معمولی بات پر چاچڑ برادری اور داؤدپوٹو برادری میں جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ تصادم کے دوران ضمیر چاچڑ اور اس کے بھائیوں نے گل حسن داؤدپوٹو پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گل حسن کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں اور اسے تشویشناک حالت میں گھوٹکی سول اسپتال سے سکھر ریفر کردیا گیا، جہاں وہ تاحال بے ہوش ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، ریڑھی چلانے والے مزدوروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، جس پر شہریوں نے کارروائی نہ ہونے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

  • میرپور ماتھیلو: الفلاح بینک منیجر پون کمار پر قاتلانہ حملہ

    میرپور ماتھیلو: الفلاح بینک منیجر پون کمار پر قاتلانہ حملہ

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)دیوالی کے موقع پر میرپور ماتھیلو شہر میں افسوسناک دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں الفلاح بینک کے منیجر پون کمار پر چار افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پون کمار کی گاڑی روک کر انہیں پستول کے بٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت کلہوڑ برادری کے شخص کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دیگر تین ملزمان تاحال نامعلوم ہیں جن کے ممکنہ تعلقات پر بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    اس افسوسناک واقعے کے بعد مقامی ہندو برادری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ برادری کے نمائندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل ظلم و زیادتیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ انہیں تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں تو واضح طور پر بتایا جائے تاکہ وہ 1947 کی طرح ہجرت پر مجبور نہ ہوں۔ برادری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

  • خیر پور میں ایک ہی گھر سے چھ لاشیں برآمد

    خیر پور میں ایک ہی گھر سے چھ لاشیں برآمد

    خیرپور میں مکان سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں تاجر کا بیٹا، بہو اور 4 بچے شامل ہیں۔

    خیرپور میں ایک مکان سے 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین میں میاں بیوی اور 4 بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشیں کھجور منڈی کے صدر بشیر آرائیں کے بیٹے، بہو اور بچوں کی ہیں، مرنیوالوں میں میاں بیوی، تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں ، لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

  • گھوٹکی،وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پی پی رہنما کیخلاف درج

    گھوٹکی،وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پی پی رہنما کیخلاف درج

    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا،مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

    دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں،یاد رہے کہ مغویہ کے والد نے دیگر وکلا کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری اور بیٹی کی بازیابی کے لیے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا ۔

  • میرپورماتھیلو: جروار پولیس سوگئی، چور لاکھوں روپے مالیت کی بھینس دیوار توڑ کر لے اڑے

    میرپورماتھیلو: جروار پولیس سوگئی، چور لاکھوں روپے مالیت کی بھینس دیوار توڑ کر لے اڑے

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق علی لغاری) جروار پولیس سوگئی، چور لاکھوں روپے مالیت کی بھینس دیوار توڑ کر لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے علاقہ علاقے جروار کے قریب گاؤں خدا بخش لغاری میں رات گئے ایک سنگین واردات رونما ہوئی ہے جس میں نامعلوم چور منظور لغاری کے گھر کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی بھینس چرا کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق یہی گروہ اس سے قبل بھی علاقے میں مشکوک حرکات میں ملوث رہا ہے، مگر پولیس کی غفلت کے باعث کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ خاندان نے کہا ہے کہ بھینس ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ تھی، جس کے چوری ہونے سے ان کا ناقابلِ تلافی معاشی نقصان ہوا ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر چوروں کا سراغ لگائے، چوری شدہ بھینس برآمد کرے اور گاؤں میں رات کے وقت گشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ "یہ ظلم اور چوری اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی!

  • سندھ میں یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا اعلان، 33 شوگر ملوں کو ہدایات جاری

    سندھ میں یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا اعلان، 33 شوگر ملوں کو ہدایات جاری

    گھوٹکی (باغی ٹی وی،نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شوگر کرشنگ سیزن 2025-26 کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کین کمشنر سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں موجود 33 شوگر ملوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم نومبر سے کرشنگ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کریں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد سندھ میں گنے کی فصل بہترین حالت میں ہے اور کٹائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ وزارتِ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد اور پی ایس ایم اے (سندھ زون) کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق موجودہ سیزن کی کرشنگ یکم نومبر 2025 سے شروع کی جائے گی۔

    کین کمشنر سندھ نے تمام ملوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بوائلرز کو بروقت گرم کریں اور مقررہ تاریخ سے کرشنگ یقینی بنائیں۔ تاہم گنے کے نرخ کے تعین کے حوالے سے سندھ حکومت کی خاموشی تاحال برقرار ہے، جس پر کاشتکار حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • گھوٹکی: سیاہ کاری کے جرگے کا انکشاف، پولیس کی فوری کارروائی میں چار ملزمان گرفتار

    گھوٹکی: سیاہ کاری کے جرگے کا انکشاف، پولیس کی فوری کارروائی میں چار ملزمان گرفتار

    گھوٹکی (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمشتاق علی لغاری) سیاہ کاری کے جرگے کا انکشاف، پولیس کی فوری کارروائی میں چار ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ یارو لُنڈ کی حدود کھروہی میں سیاہ کاری کے جرگے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمان میر حسن شر، علی حسن شر، زبرو شر اور عبداللہ شر—کو گرفتار کر لیا۔

    اطلاعات کے مطابق جرگے میں خواتین پر سیاہ کاری کے جھوٹے الزامات لگا کر انہیں کچے علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ جرگہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے غیر قانونی فیصلے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔