Baaghi TV

Category: سکھر

  • میرپور ماتھیلو:پولیس کی بروقت کارروائی,چوری شدہ 11 بھینسیں برآمد

    میرپور ماتھیلو:پولیس کی بروقت کارروائی,چوری شدہ 11 بھینسیں برآمد

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)پولیس کی بروقت کارروائی,چوری شدہ 11 بھینسیں برآمد

    میرپور ماتھیلو اور تھانہ بیلو میرپور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 11 بھینسیں برآمد کر کے اصل مالک ھزار خان چاچڑ کے حوالے کر دیں۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے گوٹھ واحد بخش مگسی کے قریب کارروائی کی، جہاں بھینسیں چوری کر کے کچے کی طرف لے جائی جا رہی تھیں۔ پولیس نے چوروں کا تعاقب کیا، جنہوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد بھینسوں کو بازیاب کر لیا۔

    مسروقہ بھینسیں واپس ملنے پر مالک نے گھوٹکی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ چوروں کی گرفتاری کے لیے مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • گھوٹکی: لغاری اور بوذدار قبائل کی دیرینہ دشمنی کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    گھوٹکی: لغاری اور بوذدار قبائل کی دیرینہ دشمنی کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں تھانہ داد لغاری کی حدود میں لغاری اور بوذدار قبائل کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کے خاتمے کے لیے پولیس کا بھرپور ایکشن۔

    ڈی ایس پی اباڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں 10 تھانوں کی بھاری نفری، 8 پولیس موبائلز، 4 اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ شر پسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پولیس نے کنڈیر شاخ کے نزدیک آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو گرفتار کیا اور شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نذر آتش کرتے ہوئے مسمار کر دیا۔

    یاد رہے کہ یہ دشمنی 3/4 سال قبل دونوں قبائل کے 2/2 افراد کے قتل کے بعد شروع ہوئی تھی، جو اب زمین کے نئے تنازعے کے باعث شدت اختیار کر گئی ہے۔

    ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسند عناصر کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

  • گھوٹکی: اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    گھوٹکی: اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

    تھانہ جروار پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ میرپور ماتھیلو نزد چاچڑ اسٹاپ سے کیس نمبر 62/2023 دفعہ 504، 114، 337H2، 506/2، اور 34 ت پ کے تحت مطلوب اشتہاری ملزم نیاز احمد ولد گل محمد عرف غلام محمد بوزدار کو گرفتار کر لیا۔

    اشتہاری ملزم کا تعلق گوٹھ جمشید بوزدار سے ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

    گھوٹکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

  • میرپورماتھیلو:مرید شاخ میں 18 روز سے انٹرنیٹ سروس معطل، صارفین پریشان

    میرپورماتھیلو:مرید شاخ میں 18 روز سے انٹرنیٹ سروس معطل، صارفین پریشان

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کے علاقہ مرید شاخ میں زانگ اور موبی لنک جاز کی انٹرنیٹ اور فون سروس 18 دن سے مکمل طور پر معطل ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ کی خاموشی پر عوام نے احتجاج کی کال دے دی۔

    انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ سے کاروباری شخصیات اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش کی وجوہات اب تک واضح نہیں ہو سکیں، تاہم اطلاعات کے مطابق سندھ اور پنجاب پولیس کے افسران نے جرائم پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ اور کالز کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اس فیصلے کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

  • گھوٹکی: پولیس کا بجلی تار چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن، مقدمہ درج

    گھوٹکی: پولیس کا بجلی تار چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن، مقدمہ درج

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(مشتاق علی لغاری کی رپورٹ) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن گھوٹکی، محمد قابل بھیو کو دوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ 5 سے 6 چور گوٹھ صوبدار لنجار سے بجلی کی تاریں چوری کر کے لے جا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری تعاقب کیا اور لنک روڈ دوست محمد بلو پر ملزمان کا سامنا ہوا۔

    پولیس نے دیکھا کہ چھ چور جن کی شناخت راہب عرف آصف میرانی، خان ولد حاجی کلہوڑو، خالد عرف خالو ٹانوری، فرید ولد عبدالکریم ملک، نظام دین ولد مصری بلو اور جان محمد ولد گلو میرانی کے طور پر ہوئی، بجلی کی تاریں اور ایک بڑی کٹر لے جا رہے تھے۔

    ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ تاہم، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تاریں اور کٹر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پولیس نے برآمد شدہ سامان کو تھانہ منتقل کر دیا اور فرار ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن گھوٹکی میں کرائم نمبر 07/2025 کے تحت دفعات 379، 411، 324، اور 353 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • شکارپور،ڈاکوؤں کی فائرنگ،سابق صوبائی وزیر زخمی، دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق

    شکارپور،ڈاکوؤں کی فائرنگ،سابق صوبائی وزیر زخمی، دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق

    سندھ کے علاقے شکار پور میں سابق صوبائی وزیرپر ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں، وزیر زخمی جبکہ دو سیکورٹی گارڈ جان سے گئے

    شکارپور میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر گولیاں چلائیں جس سے سابق صوبائی وزیر زخمی ہوئے،اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شکار پور کے علاقے فیضو لاڑو میں میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی میر غالب ڈومکی کو ٹانگ پرگولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکوؤں کے حملے میں میر غالب ڈومکی کے 2 گارڈز جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غالب ڈومکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے،

    نواز شریف کو بچانے کیلیے بل کلنٹن کی واش روم جاتے ہوئے پاکستانی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی

    وزیراعظم کی مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی

  • میرپور ماتھیلو:صحافت کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    میرپور ماتھیلو:صحافت کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)صحافت کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو میں صحافت کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ میرپور ماتھیلو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سندھو گرین سٹی کے قریب جلال ولد آچر بوزدار کو 06 آدھیہ شراب سمیت پکڑ لیا۔ ملزم کو برآمد شدہ شراب کے ساتھ تھانہ منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ نمبر 17/2025 تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر منشیات فروشوں کے حمایتی پولیس کو مجرم ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن پولیس نے ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں مسلسل گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس کی کارروائی عوام میں خوشی کی لہر دوڑا رہی ہے، اور شہریوں نے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی ہے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی کے تین نوجوانوں کا گھوٹکی سے اغوا، سندھ حکومت کی فوری کارروائی کی یقین دہانی

    کراچی کے تین نوجوانوں کا گھوٹکی سے اغوا، سندھ حکومت کی فوری کارروائی کی یقین دہانی

    میرپورماتھیلو (نامہ نگار)کراچی کے تین نوجوانوں کا گھوٹکی سے اغوا: سندھ حکومت کی فوری کارروائی کی یقین دہانی

    گھوٹکی سے کراچی کے تین نوجوانوں کے اغوا کے دلخراش واقعے پر سندھ حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو آسرداس ہیمنانی نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی بازیابی کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق، گھوٹکی اور کشمور پولیس مشترکہ طور پر اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے دن رات کوششیں کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغوی نوجوانوں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اس افسوسناک واقعے نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے، جبکہ حکومت نے اس معاملے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

  • میرپورماتھیلو:صحافی فیاض سولنگی لاپتہ، پولیس کی غفلت، تشدد کی ویڈیو جاری

    میرپورماتھیلو:صحافی فیاض سولنگی لاپتہ، پولیس کی غفلت، تشدد کی ویڈیو جاری

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)ہنگورجا کے مقامی صحافی فیاض سولنگی کی گمشدگی پر پولیس غفلت، تشدد کی ویڈیو منظر عام پر

    تفصیل کے مطابق ہنگورجا کے نجی ٹی وی رپورٹر فیاض سولنگی چھ دن سے لاپتہ ہیں، لیکن خیرپور پولیس کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ایس ایس پی خیرپور بار بار توجہ دلانے کے باوجود کارروائی سے گریزاں ہیں اور مجرموں کی گرفتاری میں ناکام ہیں۔

    گذشتہ روز فیاض سولنگی کی ایک تشدد شدہ ویڈیو منظر عام پر آئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اغوا کاروں نے انہیں شدید اذیت کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ صورتحال خیرپور پولیس کی نااہلی اور مجرموں کے بڑھتے ہوئے حوصلے کو بے نقاب کرتی ہے۔

    صحافی برادری اور عوام نے ایس ایس پی خیرپور کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیاض سولنگی کو فوری بازیاب کرایا جائے، ورنہ ایس ایس پی آفس خیرپور کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    میرپور ماتھیلو: پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک ایکٹو کرمنل کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
    پولیس کا یہ مقابلہ لنک روڈ او جی ڈی سی نزد زونگ ٹاور پر ہوا، جس میں ایس ایچ او تھانہ سرحد، شاہد علی خشک اور ان کی ٹیم شامل تھی۔
    پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پانچ مشتبہ ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے ہیں، جس پر فوراً پولیس نے نشاندہی کی جگہ پہنچ کر کارروائی شروع کی۔

    ملزمان نے پولیس کو گھیرے میں آتے دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو فیص محمد ولد سائینداد سنگھڑ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے چار ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔