Baaghi TV

Category: سکھر

  • خیرپور:زاہد علی گمبھیر کی صدارت پیپلز پارٹی ڈیجیٹل سکھر ڈویژن کی تعارفی میٹنگ

    خیرپور:زاہد علی گمبھیر کی صدارت پیپلز پارٹی ڈیجیٹل سکھر ڈویژن کی تعارفی میٹنگ

    خیرپور(باغی ٹی وی ،مشتاق لغاری کی رپورٹ)زاہد علی گمبھیر کی صدارت پیپلز پارٹی ڈیجیٹل سکھر ڈویژن کی تعارفی میٹنگ

    تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل سکھر ڈویژن کی اہم تعارفی میٹنگ جیلانی ہاؤس خیرپور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سکھر ڈویژن کے ہیڈ زاہد علی گمبھیر نے کی۔ اس میٹنگ میں پیپلز پارٹی ڈیجیٹل سکھر ڈویژن کے منتخب ہیڈز اور کوآرڈینیٹرز جن میں ضلع سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کے نمائندگان شامل تھے نے شرکت کی۔

    میٹنگ میں عطیق الرحمٰن پھلپوٹو، حنا شاہ جیلانی، سید پرویز علی شاہ جیلانی، فیروز احمد پھلپوٹو، رمیز احمد سومرو، میاں عبد الحفیظ انڈھڑ، عابد ٹانوری، وقار احمد بھیو، مونا شاہ، فیاض علی سومرو، رابیعہ عباسی، فتح علی رند، سبحان رند، فوزیہ ملاح، ارباب بلوچ، رابیل پروین پھلپوٹو اور یاسر رحمت سمیت دیگر اہم ذمے داران نے شرکت کی۔

    زاھد علی گمبھیر نے اس شاندار اور کامیاب میٹنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ خیرپور کی جانب سے زاھد علی گمبھیر کو شاندار کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کی گئی۔

  • خیرپور: بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر تاریخی جلسہ، ہزاروں کارکنوں کی شرکت

    خیرپور: بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر تاریخی جلسہ، ہزاروں کارکنوں کی شرکت

    خیرپور (مشتاق علی لغاری کی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر خیرپور میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ نے نئی تاریخ رقم کردی۔ جلسے میں ہزاروں جیالوں نے شرکت کی اور جلسہ گاہ "بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم” کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سابق ایم این اے و ضلعی صدر نواب علی وسان کی جانب سے منعقدہ اس تاریخی جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جب کہ شاندار آتش بازی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    جلسہ میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرہ کی شرکت کے ساتھ، نامور فنکاروں نے اپنے سریلے قومی گیتوں سے محفل کو مزید رنگین کر دیا۔ قدیمی اور تاریخی پھول باغ خیرپور عوام سے بھر گیا، جہاں جیالے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی خوشی میں رقص کرتے رہے۔ پیپلزپارٹی کے جھنڈوں اور برقی قمقموں نے جلسہ گاہ کو خوبصورتی سے سجا دیا۔

    نواب علی وسان اور عاجز دھامرہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر سندھ کے ساتھ زیادتیاں بند نہ کی گئیں، تو عوامی عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ کے پانی یا حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو "دمادم مست قلندر” ہوگا۔

    عاجز دھامرہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزارت خارجہ کے دور میں پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے اور ان کی قیادت اب ملک کے لئے ناگزیر بن چکی ہے۔ جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنے کی خواہش ملک بھر میں پائی جاتی ہے۔

    انہوں نے 9 مئی کے واقعات اور عمران خان کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا باب ختم ہو چکا ہے اور اب پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آج کا جلسہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کر رہی ہے۔

    جلسہ سے انجمن تاجران کے صدر لالا غفار شیخ، علی شیر مکول، میڈم شازیہ شاہ، سردار زاہد پھلپھوٹہ، عبداللطیف شیخ، منیر حسین منگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • اوباڑو:پولیس کی ظالمانہ کارروائی، شادی شدہ جوڑے کو اغوا کرنے کی کوشش،مزاحمت پرتشدد

    اوباڑو:پولیس کی ظالمانہ کارروائی، شادی شدہ جوڑے کو اغوا کرنے کی کوشش،مزاحمت پرتشدد

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اوباڑو میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، اوباڑو پولیس نے گاؤں سونو سیال میں نئےشادی شدہ جوڑے ثناء سیال اور ظفر سیال کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے تین گاڑیوں پر سوار ہو کر جوڑے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    گاؤں والوں نے جب پولیس کی اس حرکت پر مزاحمت کی تو پولیس نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ شادی شدہ خاتون ثناء سیال کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والدین کی مرضی سے ظفر سیال کے ساتھ شادی کی ہے اور بااثر پولیس افسر امداد مہر کی مدد سے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کیلئے دی گئی لنک پر کلک کریں

    https://x.com/BaaghiTV/status/1833574414245589294

    اس واقعے کے بعد سیال برادری نے ایس ایس پی گھوٹکی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کر کے انصاف کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم ہوا۔ تاہم، اس واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

  • نواب علی وسان کا خیرپور میں شاندار استقبال، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ

    نواب علی وسان کا خیرپور میں شاندار استقبال، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ

    خیرپور(باغی ٹی وی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے نواب علی وسان کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور کی جانب سے خیرپور ضلع کا صدر منتخب کرنے پر خیرپور میں شاندار استقبال کیا گیا۔ نواب علی وسان خیرپور کی پہلی حدود کوٹ لالو سے وسان ہائوس خیرپور تک پہنچے تو ہزاروں جیالوں کا سونامی ان کا منتظر تھا۔

    نواب علی وسان کا پچاس سے زائد مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا، جہاں جیالوں نے انہیں پھول نچھاور کیے، سندھی ٹوپیاں، اجرکیں، پھولوں کی مالائیں اور بوسکی کے پٹکے پیش کیے۔ کوٹ لالو، پکا چانگ، کرونڈی، اکری چودگی، باغ بچرا، سوئی گیس، ننگریجا، جھنگو، کنب، عارف سولنگی، جسکانہ، کیریا مشین، کوٹ بنگلو، سوراھ چوک، درگاہ دیھ سوہو، لیاری، حسین آباد، مٹھڑی، جانی برڑا، شاہ لطیف یونیورسٹی چوک، مریم توب، چھتری چوک، نیشل بینک چوک اور دیگر مقامات پر بھی ہزاروں جیالوں اور جیالیوں نے نواب علی وسان کا والہانہ استقبال کیا۔

    نواب علی وسان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپور نے جو ذمہ داری سونپی ہے، وہ اسے بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور ضلع میں کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور انہیں روزگار کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔

    نواب علی وسان نے مزید کہا کہ ضلع خیرپور کی عوام اکیلا محسوس نہ کریں، وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہیں گے اور وسان ہائوس خیرپور کے دروازے عوام کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

  • میرپورماتھیلو:جے یو آئی رہنماؤں کا تعزیتی دورہ

    میرپورماتھیلو:جے یو آئی رہنماؤں کا تعزیتی دورہ

    میرپور ماتھیلو: جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع گھوٹکی کے امیر مولانا محمد اسحاق لغاری اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم کھاوڑ نے تعلقہ ڈھرکی کے مجاہد ساتھی مولانا محمود مہر کے ہمراہ مولانا نثار احمد کلھوڑو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بعد ازاں، مولانا نثار احمد کو مسجد صدیق اکبر رضہ ماتھیلو چوک میں واپس ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

  • پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی ملاقات

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی ملاقات

    میرپورماتھیلو)باغی ٹی وی ،ںامہ نگارمشتاق لغاری): پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ان کی رہائشگاہ زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی ایم این اے علی گوہر خان مہر اور ایم پی اے علی نواز خان مہر نے فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

    ملاقات میں ضلع گھوٹکی کی سیاسی و تنظیمی صورتحال اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار اور ایم پی اے سہیل انور سیال نے بھی فریال تالپور سے ملاقات کی اور سندھ کے وزراء نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

    ملاقات کے دوران سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریال تالپور نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اور ارکان اسمبلی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ بارش متاثرہ علاقوں کو حکومتی امداد سے محروم نہ رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کا شعار عوامی خدمت اور جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے۔

  • گھوٹکی:جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن، گھر نذر آتش، متعدد گرفتار

    گھوٹکی:جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن، گھر نذر آتش، متعدد گرفتار

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی نامہ نگارمشتاق لغاری)گھوٹکی کے علاقے سہانجڑو بوزدار میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی پولیس نے سہانجڑو بوزدار، پیر بری اور دیگر علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو مکمل طور پر ختم کرنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو تعاون کریں تاکہ علاقے میں امن و امان بحال کیا جا سکے۔

  • گھوٹکی میں صحافی کا قتل، سوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نے شدید مذمت کی

    گھوٹکی میں صحافی کا قتل، سوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نے شدید مذمت کی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)گھوٹکی: گھوٹکی میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا ہے۔ سوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    سوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز کے صدر لیاقت علی رانا کا کہنا ہے کہ گھوٹکی ضلع صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور گھوٹکی پولیس صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

    جنرل سیکرٹری سکندر علی بھٹو نے کہا کہ شہید صحافی محمد بچل گھنجو کے قتل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او رونتی کو معطل کیا جائے۔

    سوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز کی مجلس عاملہ نے شہید صحافی کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور اللہ پاک سے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

  • گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈاکوؤں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب وہ پنجاب پولیس کو چیلنج کرتے ہیں اور کچے میں پولیس کی چوکیوں کو ختم کر دیں گے۔

    ڈاکوؤں کا الزام ہے کہ پولیس ان کے گھروں پر فائرنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں پولیس کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے۔

    یہ واقعہ گھوٹکی میں قانون و نظم کی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈاکوؤں کی جانب سے کھلے عام دھمکیاں دینا انتہائی تشویشناک ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

  • گھوٹکی: مدت ملازمت مکمل ہونے پر سب انسپکٹر ریٹائر

    گھوٹکی: مدت ملازمت مکمل ہونے پر سب انسپکٹر ریٹائر

    میرماتھیلو (نامہ نگارمشتاق علی لغاری): گھوٹکی میں سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ جٹ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مدت ملازمت مکمل ہونے پر سب انسپکٹر ریٹائرہو گئے ہیں۔

    ڈی ایس پی اباڑو حافظ عبدالقادر چاچڑ، ڈی ایس پی لیگل عطا محمد سومرو سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے ایک تقریب میں رٹائر ہونے والے سب انسپکٹر کو سندھ کی روایتی اجرک، ٹوپی اور پھولوں کا ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔

    ڈی ایس پی اباڑو نے کہا کہ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ جٹ نےدوران ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے ایس ایس پی آفس گھوٹکی کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں۔

    ڈی ایس پی لیگل عطا محمد سومرو نے بھی ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔