Baaghi TV

Category: سکھر

  • میر ماتھیلو :شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    میر ماتھیلو :شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ریلی میر پور ماتھیلو شہید نصر اللہ گڈانی پریس کلب سے ایس ایس پی گھوٹکی آفس تک نکالی گئی ہے، ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کے ساتھ صحافیوں کی بڑی تعد شامل تھی

    ریلی ایس ٹی پی کے رہنماء جام عبد الفتح سمیجو اور میر ماتھیلو شہید نصر اللہ گڈانی پریس کلب کے صدر کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں بینر اٹھائے ہوئے تھے،جنہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی کے خلاف سخت نعرے بازی کی،

    مظاہرین کاکہنا تھا کہ شہید نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری تک پرامن احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے ،

    مظاہرین نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ نصر اللہ گڈانی کے قتل پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے ،

  • میرپورماتھیلو:موبائل فون کمپنی نے جروار شہر میں نصب ٹاور کہیں اور منتقل کردیا ،نیٹ ورک نہ ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار

    میرپورماتھیلو:موبائل فون کمپنی نے جروار شہر میں نصب ٹاور کہیں اور منتقل کردیا ،نیٹ ورک نہ ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)موبی لنک موبائل فون کمپنی نے جروار شہر میں نصب ٹاور کہیں اور منتقل کردیا ،نیٹ ورک نہ ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار،

    تفصیل کے مطابق تحصیل میرپورماتھیلوکے شہرجروار میں نصب ٹاور موبائل فون کمپنی موبی لنک نے اتار لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے وہ موبائل فون ٹاور کسی بااثر شخصیت کے حکم پر دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے ،

    ٹاور نہ ہونے جاز نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے ،نہ پورے شہر میں انٹرنیٹ کی سروس صحیح چل رہی ہے اور نہ ہی موبائل فون سے کال ہوپارہی ،اکثرکال ڈراپ ہوجاتی ہے

    انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے سب سے زیادہ طلباء اور کاروباری طبقہ متاثرہوا ہے جنہیں مشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے اعلیٰ حکام سے سیلولرکمپنی موبی لنک کیخلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • گھوٹکی:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈآپریشن،نہ کوئی ڈاکوزخمی ،نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی اسلحہ پکڑا،مغوی پولیس اہلکاربازیاب

    گھوٹکی:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈآپریشن،نہ کوئی ڈاکوزخمی ،نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی اسلحہ پکڑا،مغوی پولیس اہلکاربازیاب

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈآپریشن،نہ کوئی ڈاکوزخمی ،نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی اسلحہ پکڑا، اغواء ہونے والے دونوں اہلکاروں کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

    پولیس کے اس آپریشن کی خاص بات یہ ہے ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے گرینڈ آپریشن میں نہ توکوئی ڈاکوزخمی ہوا،نہ ہی کسی ڈاکوکی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور نہ ڈاکوؤں کااسلحہ پولیس نے قبضے میں لیا
    یہ بھی پڑھیں
    گھوٹکی:پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے اپنے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن نہیں کیا بلکہ ڈاکوؤں سے مذاکرات کر کے اپنے دواہلکاروں کو ڈاکوؤں سے واپس لیا، لیکن پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ دونوں مغوی پولیس اہلکاروں بازیابی آپریشن کے بعد ہوئی ہے۔

    پولیس کا یہ ایکشن ڈاکو آندل سندرانی کے قریب پولیس چوکی نمبر پانچ پر حملہ کے بعد ہوا، جس میں ڈاکوؤں نے ایک پولیس جوان کو شہید کیا اور دو کو وہ اٹھا کر لے گئے تھے اورسرکاری اسلحہ بھی لوٹ کر لے گئے تھے

    ذرائع کابتانا ہے پولیس چوکی پر حملہ قادر پور کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کی ہلاکت کا بدلہ تھا۔

  • گھوٹکی:پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    گھوٹکی:پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    میرپورما تھیلو ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار مشتاق علی لغاری)پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    ڈاکوؤں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی میں پولیس چوکی نمبر 5 پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق،ایک ڈاکو بھی مارا گیا، دیگر ڈاکووں نے 2 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا،

    حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ماراگیا ،جب کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    واقعےکے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • سیالکوٹ: تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ: تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے

    تفصیل کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کی حدود پل ایک کنارے ایک 40 سالہ شخص کی نعش ملی ہے جوکہ شکل وصورت اور کپڑوں سے کسی پٹھان کی نعش کی ہےجوکہ نصف پانی اور جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی

    ذرائع کے مطابق نعش تشدد شدہ تھی اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم ہاؤس منتقل کروادی .مزید تحقیقات جاری

  • سیالکوٹ:گیپکو کے 20افسروں سے رقم اور کمپیوٹرز کی برآمدگی کیلئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سیالکوٹ:گیپکو کے 20افسروں سے رقم اور کمپیوٹرز کی برآمدگی کیلئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)گوجرانوالہ میں بجلی بلز کی مد میں قومی خزانہ کو 10کروڑ 50لاکھ نقصان پہنچانے کا معاملے پر سینئر سول جج گوجرانوالہ نے گیپکو کے 20افسروں سے رقم اور کمپیوٹرز کی برآمدگی کیلئے 2روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔

    عدالت کے استفسار پر تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم جعلی بلز پر مختلف بینکوں کی جعلی مہریں لگا کر بینک سکرول تیار کر کے گیپکو کمپیوٹر سنٹر بھجواتے ۔ جعلی بینک سکرول پر درج مختلف صارفین کے ریفرنس نمبرز کے برعکس رقوم کو کریڈٹ ظاہر کیا گیا تاہم رقم گیپکو کو کریڈٹ نہ ہوتی تھیں جبکہ ملزموں نے ریکارڈ چھپانے کے لئے دفتر کے کمپیوٹرز بھی غائب کر دئیے ہیں ۔

    گیپکو نے ایف آئی اے دفاتر کی بجلی کاٹ دی،ایف آئی اے کے چار بجلی کنکشنز چل رہے تھے جن میں سے تین 88 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے ، ایف آئی اے کا عملہ بغیر بجلی کے ہی کام کرنے لگا،گیپکو افسروں کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی پر بجلی بحال کردی جائے گی۔

    دوسری طرف گیپکو افسروں کی گرفتاری کے خلاف گیپکو ہیڈ کوارٹر میں افسر وملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تمام افسر ولائن سٹاف نے احتجاجاً اپنی اپنی موبائل سمیں سی ای او گیپکو کو جمع کروادیں، گیپکو افسران نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    مظاہرہ سے خطاب کرتے گیپکو انجینئررز اینڈ آفیسرزایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل امتیاز،چیئرمین میاں عبدالقیوم ،واپڈاہائیڈروالیکٹرک لیبریونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان اور دیگر نے کہا کہ ایف آئی اے نے بلا جواز افسر وملازمین کو گرفتار کیا ،20 افسر وملازمین کی گرفتاری ناجائز،کرپشن میں صرف دو کمرشل اسسٹنٹ ملازم شامل تھے جنہیں معطل کرکے ساڑھے چھ کروڑ کی ریکوری کی گئی۔افسر وملازمین کی رہائی تک کام بند رکھیں گے

  • ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی،خورشید شاہ

    ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی،خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین ماہ میں سول اسپتال کے تمام مسائل کا خاتمہ ہوگا،صورتحال تبدیل ہوجائے گی،

    سید خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی،اگر ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے،افسران کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازعے کو چچا بھتیجی کا تنازعہ نہیں سمجھتا ،انتخابات میں نگراں حکومت کی جانب سے توجہ نا دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے،جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی،

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • گھوٹکی :پولیس میں فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی ہونے والے جوانوں کو آفر لیٹر جاری

    گھوٹکی :پولیس میں فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی ہونے والے جوانوں کو آفر لیٹر جاری

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی ہونے والے جوانوں کو اپنے دفتر میں آفر لیٹر دیا

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب میں فوتی کوٹہ کے تحت سندھ پولیس میں بطور پولیس کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہونے والے 29 جوانوں کو آفر لیٹر دیا۔

    جن میں اللّٰہ ڈتو میر بحر،ناصر حسین شاھ،سدھیر احمد چھجن،ساجد علی چنہ،عبدالرشید وسیر،راشد علی چاچڑ،ایاز احمد بھیو و دیگر شامل ہیں

    ترجمان گھوٹکی پولیس کے مطابق اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی نے نو منتخب پولیس کے جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہو جو اللہ پاک نے ایک باوقار محکمہ میں روزگار عطا کیا ہے،

    اس ڈپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرنا عظیم عبادتوں میں شامل ہے،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے کرنی ہے اور محکمہ کے لئے باعث عزت و فخر بننا ہے۔

  • گھوٹکی:عادلپور پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری ملزم گرفتار

    گھوٹکی:عادلپور پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) عادلپور پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایات پر پولیس کا روپوش اشتہاری و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز
    کردیں، ایس ایچ او تھانہ عادلپور علی اکبر ملک نے بمہ اسٹاف دورانِ گشت خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا

    گرفتارملزمان نزد کھڈ والی پل سے کرائم نمبر 191/2023 دفعہ 379 ت پ تھانہ عادلپور کے کیس میں روپوش تھے ،روپوش اشتہاری ملزمان صدورو چاچڑ اور واحد بخش چاچڑ کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا.

  • گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

    گھوٹکی پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    تھانہ اباڑو پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے،نصیر دوندھو لنک روڈ نزد صوفی محمد علی پل سے ایک ملزم غلام حسین ولد چھٹو ملک سکنہ گوٹھ بانہو ملک تعلقہ ڈھرکی کو بغیر لائسنس ایک پسٹل اور دو عدد گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس گرفتار ملزم کو برآمد اسلحہ سمیت تھانہ میں لے آئی اور اس کے خلاف بغیر لائسنس پسٹل رکھنے کے جرم میں کرائم نمبر 73/2024 دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا.

    اسکے علاوہ تھانہ اباڑو پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، نیشنل ہائی وے روڈ نزد راٹھہ آباد سے ایک ملزم محسن علی ولد خالق ڈنو میرانی سکنہ گوٹھ چھٹی میرانی تعلقہ و ضلع گھوٹکی کو 100 عدد گٹکا پان پراگ کی پڑیوں اور نقد رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس گرفتار ملزم کو برآمد پان پراگ سمیت تھانہ میں لے آئی اور اس کے خلاف کرائم نمبر 72/2024 دفعہ 4/8 گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا.

    تھانہ اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،نزد چاکی ہوٹل گھوٹکی سے تاش کے پتوں پہ جواء کھیلتے ہوئے ملزمان/جواریوں پہ چھاپہ مارکر 06 جواریوں معشوق عاربانی،منظور عاربانی،منصور عاربانی اور راجہ مقصود کولاچی والوں کو 52 پتے تاش اور 5000 نقد رقم سمیت گرفتار کرلیا۔
    جبکہ دو نامعلوم جواری/ملزمان فرار ہو گئے۔

    پولیس گرفتار ملزمان/جواریوں کو تھانہ پر لے آئی،گرفتار ملزمان اور فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 122/2024 دفعہ 5 سندھ جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    اسکے علاوہ تھانہ خانپور مہر پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوئے،تاش کے پتوں پرجواء کھیلتے ہوئے ملزمان پر چھاپہ مارکر 05 جواریوں سائینداد ملک،لعل محمد ملک،محمد جیئل ملک،عرض محمد ملک اور شوکت علی شیخ کو ایک عدد تاش،تین موبائل فونز اور نقدی سمیت تحویل میں لے لیا.