گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ کو لانچ کردیا گیا ہے۔ریسکیو کیڈٹ کورایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے،
ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے، ایپ کے ذریعے کمیونٹی سے لوگ ان لائن تربیت کر سکیں گے، تربیت یافتہ لوگ کسی بھی سانحہ پہ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے، یونیورسٹی کے طلباء کو کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کیساتھ منسلک کیا جائے گا، مجھے یقین ہے تربیت یافتہ لوگ محفوظ معاشرے کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں گے، آئیے محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔
Category: سائنس و ٹیکنالوجی

ریسکیو کیڈٹ کور ایپ لانچ، ایپ میں کونسے مواقعےفراہم

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بزدار حکومت کے بڑے فیصلے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کیلئے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کا فیصلہ بھی کر دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کی منظوری دے دی ڈی جی پی آر میں جدید سٹوڈیو کے قیام کی منظوری کا فیصلہ۔ 4 ڈائریکٹوریٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرنٹ میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، ڈائریکٹوریٹ ایڈمنسٹریشن، ایڈورٹائزمنٹ، پریس لاز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و لیگل کی تنظیم نو ہو گی۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ افسروں اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ خصوصی الاؤنس کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے۔ ملازمین کو بینک آف پنجاب سے لیز پر گاڑیاں خریدنے کی سہولت دینے کیلئے مونیٹائزیشن(Monetization) پالیسی کی منظوری
انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے محکمہ تعلقات عامہ کی عمارت کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے ینگ میڈیا گریجوایٹس کے اجراء کی تجویز دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے مزید مشاورت کی ہدایت دی۔ محکمہ تعلقات عامہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیا ٹاور تعمیر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کیلئے محکمہ تعلقات عامہ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث اطلاعات کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا ہے۔محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور عملے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔
سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کو مد نظر رکھ کر محکمے کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا . اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اور تنظیم نو کے پلان کا جائزہ لیا گیا.سیکرٹری اطلاعات نے محکمے کی کارکردگی اور تنظیم نو کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔
*مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی*
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزارروپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکی کمی سے1841ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے 96ہزار22روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1390 روپے برقرار رہی۔

بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد پاکستانی چینیوں کے ساتھ مل کرکام.
پاکستان اور چین کے مابین کپاس کی تحقیق کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔حکام کےمطابق پاکستان اور چین سی پیک کے فریم ورک کے تحت زرعی شعبے خصوصاََ کپاس کی تحقیق کے شعبے میں بڑی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس تعاون کے لئے متعدد عوامل کار فرماہیں۔جن میں جغرافیائی قربت اور موسمی حالات شامل ہیں۔ بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد پاکستانی چینیوں کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں جس کے ذریعے کپاس کی نئی اقسام تیار کی جارہی ہیں جو موسم اثرات اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت کی حامل ہیں

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو
لاہور5فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی ملاقات.
باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال. وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار. دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے معصوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت
پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب. پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکرٹری عثمان احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے. معاہدے کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم ڈویلپ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ویب پورٹل تیار کرنے میں تعاون کرے گا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی. گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب کے نرسنگ کالجوں میں تربیت فراہم کرنے کا اعلان
گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب میں تربیت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے کوٹے کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی۔میڈیکل کالجوں میں کوٹے کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ مودی سرکار نے اپنے ہاتھ معصوم کشمیر کے قیمتی لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔عثمان بزداربیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی ”شانٹی“ پہنائی
بیرسٹر خالد خورشید کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولو میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
انشاء اللہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔عثمان بزدار
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا، کریں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا
گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کے گراں قدر تعاون پر شکرگزار ہیں۔بھارت کی شرانگیزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار اندرونی خلقشار کا شکار ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیر کاز کیلئے متحد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار کامیابی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد،سائنسدانوں اور انجینئرز کوخراج تحسین
لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں و انجینئرز کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربہ سے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا ناقابل تسخیر دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے 2020 کے چوتھے سہ ماہی کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فیس بُک کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ چوتھے سہ ماہی میں سوشل نیٹ ورک کی آمدنی 28 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے جب کہ منافع مجموعی طور پر 11 ارب ڈالرز سے زائد رہا جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے53 فیصد زیادہ ہے ۔
فیس بک کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ برس کے دوران مختلف تنازعات اور عالمی وبا سامنے آنے کے باوجود فیس بک سال کے آخری چوتھے سہ ماہی نئے صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چوتھے سہ ماہی میں 1.84 بلین(ایک ارب 84 کروڑ) جبکہ 2.8 بلین(2 ارب 80 کروڑ) ماہانہ رہی جو سال بھر کے دوران بالترتیب 11 فیصد اور 12فیصدزیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت ایپس ( جس میں انسٹاگرام ، واٹس ایپ اور میسنجر شامل ہیں)بھی چوتھے سہ ماہی کے دوران ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہیں جن میں مہینے میں کم از کم ایک باراستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 ارب 30 کروڑ رہی۔
کمپنی کے مطابق ان میں سے تقریباً 2.6 بلین(2 ارب 6 کروڑ) روزانہ فیس بک کی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا لیا
واٹس ایپ نے گزشتہ رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے-
باغی ٹی وی : واٹس ایپ نے گزشتہ رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے یعنی اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔واٹس ایپ کے اسٹیٹس پالیسی کے بعد سے واٹس ٹوئٹر پین پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین کی جانب سےواٹس ایپ کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو کہنا ہے کہ ایک مرتبہ اعتبار ٹوٹ جائے تو دوبارہ نہیں کیا جاتا-
https://twitter.com/Drsameen1/status/1354644475533021189?s=20So finally WhatsApp have WhatsApp 😂#WhatsApp pic.twitter.com/gfb7KW8pjC
— Khadija (@Khadijah_Saqib) January 28, 2021
After 3 to 4 days, every one will need this by seejng adds on #WhatsApp status pic.twitter.com/S0ASK0EhvW
— Khadija (@Khadijah_Saqib) January 28, 2021
https://twitter.com/BarfiHere/status/1354625915314196482?s=20#WhatsApp not coming slow pic.twitter.com/WHlHOUl2UB
— Adnan Ali (@dani_mitru) January 28, 2021
Makes me panic. #WhatsApp pic.twitter.com/AszZqz0S6o
— Z (@ziarayman) January 28, 2021
Morning with this status update from what's app
#WhatsApp pic.twitter.com/UPJfxMMRxm— zaibunnisa (@zaibunnisa01) January 28, 2021
https://twitter.com/Pakherraghley/status/1354653043825012737?s=20
واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے کیونکہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ 8 فروری کے بعد اس کا واٹس ایپ بلاک کردیا جائے گا۔پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب
واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان
واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی: ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کر لی
ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

محکمہ توانائی میں 100 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ لینڈ لیز معاہدہ ،منصوبہ جنوبی پنجاب کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ڈاکٹر اختر ملک
محکمہ توانائی میں 100 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ لینڈ لیز معاہدہ کی تقریب
باغی ٹی وی : وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اورمعاون خصوصی فردوس عاشق کی مہمان خصوصی شرکت ہوئی جس میں معاہدہ پر زینفا اور محکمہ توانائی کے مابین دستخط ہوئے-
اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ سو میگا واٹ سولر پاور کا یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو گا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سستا ترین منصوبہ ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ سو میگا واٹ سولر کا یہ منصوبہ ساڑھے پانچ روپے فی یونٹ پر لگایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ حکومت نے قائداعظم سولر 25 روپے فی یونٹ پر لگا یا۔
اختر ملک کے مطابق منصوبہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے ترقی کی نوید لایا ہےمنصوبہ جنوبی پنجاب کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق اس منصوبہ سے تقریبا پچاس ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گےمنصوبے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کو ازالہ ہوگا۔

علیزے شاہ کے بعد مشال خان بھی پہلے ‘اردو او ٹی ٹی’ پلیٹ فارم کی ویب سیریز میں اداکاری کے لئے تیار
اداکارہ علیزے شاہ کے بعد اداکارہ مشال خان بھی پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس ‘اردو فلکس’ کی ویب سیریز میں اداکاری کریں گی-
باغی ٹی وی : جنوری 2021 میں ممکنہ طور پر لانچ ہونے والے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘اردو فلکس’ نے گزشتہ ماہ دسمبر میں اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی جھلک جاری کی تھی-
پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے اوریجنل سیریز ‘دلہن اور 1 رات’ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی۔
اس حوالے سے اردو فلکس نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اردو فلکس کی اوریجنل سیریز ‘ دلہن اور ایک رات ‘ کا پوسٹر پیش کردیا گیا ہے۔
اردو فلکس کی اس سیریز میں اداکارہ علیزے شاہ موجود ہیں جس کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں۔
اس ویب سیریز ‘ کی کہانی منصور سید نے لکھی ہے اور اسے ایلے 14 فلمز کی جانب سے اردو فلکس پر پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ کسی کردار کے لیے شوٹ کروارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں ویب سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔
اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا
رواں ماہ اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال 2021 میں جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی-
نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار
تاہم اب اداکارہ مشال خان، جنہوں حال ہی میں ویب سیریز ‘برج’ میں اداکاری کی، اب وہ پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس ‘اردو فلکس’ کی ویب سیریز میں اداکاری کے لیے تیار ہیں مشال خان کی یہ ویب سیریز خصوصی طور پر اردو فلکس پر دستیاب ہوگی تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مشال خان ‘سنو چندا’، ‘خاص’ اور ‘میرے ہمدم’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور اب نئی ویب سیریز میں ایک غیر روایتی کردار میں دکھائی دیں گی۔
گزشتہ ماہ دسمبر میں اردو فلکس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر شیئر کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ای میکس میڈیا کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔

جس کے بعد ایک اور پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ جلد اردو فلکس پر علینہ علی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف

چند روز قبل اردو فلکس کی جانب سے مشال خان کی ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی اور ان کی آنے والی ویب سیریز کا نام ‘لفافہ ڈائن’ بتایا گیا ہے علاوہ ازیں اداکارہ کی ویب سیریز کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا جس میں اداکارہ کو سگریٹ نوشی کرتے غصے میں کسی کو چیلنج دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘اردو فلکس’ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔
پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی














