Baaghi TV

Category: شوبز

  • جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کاآغاز

    جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کاآغاز

    جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا شاندار افتتاح ہوگیا، جہاں سرخ قالین پر دنیا بھر کے نامور فنکاروں نے جلوے بکھیرے۔ پاکستان کے معروف اداکاروں اور فلم سازوں نے بھی اس عالمی میلے میں بھرپور شرکت کی، جس سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نمائندگی مزید مضبوط انداز میں سامنے آئی۔

    افتتاحی تقریب کے دوران روایتی عربی موسیقی، روشنیوں کی چمک اور فنونِ لطیفہ کی دلکش جھلک نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ دنیا بھر سے آئے فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، جبکہ فیسٹیول کے لیے مخصوص ’’ریڈ سی تھیٹر‘‘ میں موجود شائقین نے بھی ستاروں سے بھرپور اس تقریب کو بے حد سراہا۔فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو, اداکار و اسکرپٹ رائٹر توثیق حیدر اور نامور فلم ساز و اداکار شہزاد نواز نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی فنکاروں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی فلمی صنعت اور اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور مختلف عالمی شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

    فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے سعودی وزیرِ ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف سعودی عرب میں فلمی صنعت کو فروغ دے رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر مملکت کو ایک اہم سینما ڈیسٹینیشن کے طور پر مستحکم کر رہا ہے۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مملکت کی ثقافتی ترقی کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ ان کے مطابق یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے فلم سازوں، اداکاروں اور تخلیقی ذہنوں کو ایک ساتھ لاتا ہے، جو نہ صرف ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے بلکہ سعودی عرب کو عالمی فلمی نقشے پر نمایاں مقام بھی فراہم کرتا ہے۔

    افتتاحی تقریب کے بعد دنیا بھر کے فلم سازوں کی تخلیقات پر مبنی فلموں کی نمائش شروع ہوگئی، جن میں مشرقِ وسطیٰ، ایشیا، یورپ اور افریقہ کے فلمی منصوبے شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران ورکشاپس، ماسٹر کلاسز اور فلم مارکیٹ بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔

  • ایم ٹی وی کا عالمی میوزک آپریشنز بند کرنے کا اعلان

    ایم ٹی وی کا عالمی میوزک آپریشنز بند کرنے کا اعلان

    میوزک انڈسٹری میں انقلاب لانے والا معروف امریکی ٹی وی چینل ایم ٹی وی تقریباً پچاس سال بعد اپنے عالمی آپریشنز بند کرنے جا رہا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1981 میں "ویڈیو کلڈ دی ریڈیو اسٹار” کی پہلی نشریات کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کرنے والا ایم ٹی وی اب اپنے سنہری دور کو الوداع کہنے کی تیاری کر رہا ہے۔پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 2025 کے آخر تک ایم ٹی وی کی بین الاقوامی موسیقی نشریات مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔اعلان کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ، آسٹریلیا اور برازیل سمیت متعدد ممالک میں ایم ٹی وی میوزک، ایم ٹی وی ہٹس اور 80 اور 90 کی دہائی کے مقبول پروگرامز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

    کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد کیا گیا، جہاں یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور صارفین کو فوری و انٹرایکٹو مواد فراہم کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ایم ٹی وی کی ’م‘ سے مراد ہمیشہ میوزک رہا ہے، جو اب مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے

    فوجی مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک ڈوبنے سے ایک فوجی ہلاک

  • اداکار کاشف محمودکے بیٹے  نے قرآن مجید حفظ کر لیا

    اداکار کاشف محمودکے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کر لیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار کاشف محمودکے بیٹے محمد آبان کاشف نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

    اس خوبصورت موقع پر اداکار نے اپنے جذبات اور فخر کا اظہار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔کاشف محمود نے فیس بک پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا محمد آبان کاشف حافظِ قرآن بن گیا ہے۔”اداکار کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں نے بڑی تعداد میں مبارکباد پیش کی اور آبان کی کامیابی کو سراہا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے کاشف محمود کے جذبے اور بیٹے کی محنت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے اسے والدین کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ آبان کاشف اللہ تعالیٰ کے کلام پر ہمیشہ عمل پیرا رہیں۔

    د کاشف محمود کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے، تاہم اب وہ ایک نئے ڈرامہ پروجیکٹ کے ساتھ دوبارہ سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، اگرچہ اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔مداحوں کی جانب سے کاشف محمود اور اُن کے بیٹے کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

    جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے الزام میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ بعد جیل سے رہا ہوگئے۔

    ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں سائبر کرائم ایکٹ 2016 کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بی-294 اور 420 بھی شامل ہیں، جن کا تعلق الیکٹرانک جعلسازی، فراڈ، اسپامنگ، اسپوفنگ اور دھوکے سے ہے۔

    گرفتاری کے بعد یوٹیوبر کی ضمانت سے متعلق متعدد درخواستیں مسترد ہوئیں، تاہم 24 نومبر کو عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، جس کے بعد 26 نومبر کو انہیں جیل سے رہا کردیا گیا

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    کچھی،گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

  • متھیرا کی فیشن شو میں ریمپ واک،وزن بڑھنے پرصارفین کی تنقید

    متھیرا کی فیشن شو میں ریمپ واک،وزن بڑھنے پرصارفین کی تنقید

    پاکستانی میڈیا پرسنالٹی، میزبان اور ماڈلنگ کی دنیا میں منفرد شناخت رکھنے والی متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ حال ہی میں ایک فیشن ایونٹ کے دوران ان کی ریمپ واک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں جن میں تنقید کا پہلو زیادہ نمایاں ہے۔

    فیشن شو کے دوران متھیرا سلک کے مشرقی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ ان کے روایتی مگر منفرد لباس نے تو کچھ صارفین کی توجہ حاصل کی، تاہم چونکہ وہ پیشہ ور ماڈل نہیں ہیں، اس لیے ان کی واک ناظرین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی۔ ریمپ پر ان کی باڈی لینگویج، اسٹیپس اور اعتماد کے اظہار کو متعدد صارفین نے غیرمعیاری قرار دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خاص طور پر انسٹاگرام اور فیس بک پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ کچھ نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جب کہ چند صارفین نے ان کے وزن میں اضافے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ متھیرا کو ریمپ پر آنے کے بجائے وہی کردار نبھانا چاہیے جس میں وہ زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ متھیرا گزشتہ کئی برسوں سے بطور میزبان، ماڈل اور اینٹرٹینر شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ اپنے کھلے اندازِ گفتگو، بے باک شخصیّت اور ذاتی تجربات کے بارے میں اظہارِ خیال کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ متعدد مواقع پر اپنی جدوجہد، پیشہ ورانہ مشکلات اور زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں بھی کھل کر بات کر چکی ہیں۔

  • یوٹیوبر اذلان شاہ کا پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان

    یوٹیوبر اذلان شاہ کا پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان

    لاہور: معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ،جنہوں نے اپنی شادی میں دلہن کو بطور تحفہ گدھا دینے کے منفرد انداز سے شہرت حاصل کی تھی،نے اب اپنی پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس اہم فیصلے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ”ایک اہم بات ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ بطور معروف شخصیت میرا فرض بنتا ہے کہ اس بارے میں خود بات کروں، اس سے پہلے کہ آپ کو یہ بات کسی اور کے ذریعے معلوم ہو۔”انہوں نے مزید کہا "یہ کافی عجیب سا لگتا ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں۔ میری اہلیہ نے اس حوالے سے مکمل رضامندی دے دی ہے۔ اس لیے میری فیملی کو اس معاملے سے دور رکھیں، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔”پیغام کے اختتام پر اذلان شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔

    واضح رہے کہ اذلان شاہ معروف پاکستانی اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی، اور جوڑے کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے

  • گلوکار طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

    گلوکار طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

    معروف گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری پرفارمنس کے دوران پرچم نہیں لہرایا تھا۔

    چند دن قبل طلحہٰ انجم کی نیپال میں کیے گئے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا،طلحہٰ انجم نے خود پر تنقید کے بعد ایکس پوسٹس میں اپنے عمل کا دفاع بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع کھڑا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے،لیکن اب انہوں نے اپنے عمل پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم نہیں لہرایا تھا،طلحہٰ انجم نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے عمل سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ انہوں نے پوری پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم لہرایا تھا، کنسرٹ میں 3 ہزار افراد موجود تھے، جس میں درجنوں بھارتی مداح بھی تھے لیکن ان کے لیے سب مداح ایک جیسے ہی ہیں، پرفارمنس کے دوران بعض مداحوں نے انہیں ٹی شرٹس، کچھ مداحوں نے دوسری چیزیں بھی اسٹیج پر پھینکیں جب کہ کسی مداح نے انہیں بھارتی پرچم تھمادیا، ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے بھارتی پرچم نہیں پہچانا بلکہ انہوں نے مداح کا احترام کرتے ہوئے ان سے پرچم لیا اور کچھ دیر کے بعد واپس رکھ دیا،وہاں صرف ایک بھارتی مداح نہیں تھا، وہاں درجنوں بھارتی مداح تھے، وہ مداح کی جانب سے دیا گیا پرچم لے کر پھینک نہیں سکتے تھے۔

    نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کوئی دوائی وغیرہ تو نہیں پی رکھی تھی، جس وجہ سے وہ ہوش میں نہ رہے ہوں اور انہیں معلوم نہ چل سکا ہو کہ ان کے پاس بھارتی پرچم ہے۔اس پر گلوکار نے کہا کہ وہ بالکل ہوش و حواس میں تھے، انہوں نے کچھ دیر تک بھارتی پرچم کو اپنے کندھے پر رکھا اور پھر لپیٹ کر اسٹیج پر رکھ دیا لیکن سوشل میڈیا پر ان کی مختصر کلپ وائرل ہوئی، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔طلحہٰ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے اور اپنے عمل سے پاکستانی شائقین کا دل دکھنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قوم سے معافی بھی مانگی۔

    پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے پر شوبز شخصیات نے ملے جلے تاثرات پیش کردیے،اداکارہ و میزبان مشی خان کے بعد نادیہ خان اور اداکار علی رحمٰن نے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گلوکار فرحان سعید اور ڈیجیٹل کانٹنٹ کری ایئٹر خاقان شاہنواز نے گلوکار کی حمایت کردی۔

    حال ہی میں اداکار علی رحمٰن نے میزبان نادیہ خان کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔دوران شو نادیہ خان نے علی رحمٰن سے طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے پر سوال پوچھا تو اداکار نے معاملے سے لاعلمی ظاہر کی۔اداکار کی لاعلمی پر نادیہ خان نے انہیں آگاہ کیا، ساتھ ہی طلحہ انجم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ ملک سے باہر ہیں، لیکن پاکستان میں طلحہ انجم کے نیپال کنسرٹ کے بعد بہت بڑا تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ طلحہ ہمارے پسندیدہ ریپر اور نوجوانوں کے آئیکون ہیں، حال ہی میں نیپال میں ان کا کنسرٹ تھا۔ ان کا وہاں پرفارم کرنا ایک بڑی بات ہے لیکن کنسرٹ کے دوران اُن کے ساتھی نے نیپال کا پرچم اٹھایا، جبکہ طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرایا۔نادیہ خان نے مزید بتایا کہ طلحہ کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے پر فینز شدید غصے میں ہیں اور انہیں بین اور بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی باقائدہ تفتیش کی جائے کیونکہ ان کا رویہ عجیب اور غیر مستحکم لگ رہا ہے، خصوصاً اُس وقت جب بھارت ہم پر جنگیں مسلط کر رہا ہے، ہمارا پانی روک رہا ہے اور نہ جانے پاکستان کے خلاف کیا کیا منصوبے بنا رہا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں اس برے میں۔

    میزبان کے سوال پر علی رحمٰن نے کہا کہ چونکہ میں امریکا میں ہوں اور میرا مکمل فوکس کرکٹ پر ہے، اس لیے مجھے اس صورتحال کا علم نہیں تھا لیکن میرا خیال ہے کہ موجودہ حالات اور دونوں ممالک کے درمیان حساسیت کو پیش نظر ایسی باتوں سے دور رہنا چاہیے۔

    دوسری جانب گلوکار فرحان سعید اور ڈیجیٹل کانٹنٹ کری ایئٹر و اداکار خاقان شاہنواز گلوکار کی حمایت میں سامنے آئے۔خاقان شاہنواز کے مطابق جیسا طلحہ نے کیا اگر کوئی بھارتی ایسا کرتا تو پاکستان کے ریاستی نظریے کو نقصان نہیں پہنچتا لیکن طلحہ نے بھارتی پرچم لہرا کر بھارت کے ریاستی نظریے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کے مطابق تمام پاکستانی دہشتگرد ہیں اب کوئی طلحہ کو بھارتی جھنڈا پہنے یا لہراتے دیکھے گا تو سوچے گا کہ یہ لوگ نارمل لوگ ہیں جبکہ نادیہ خان جس طرح ٹی وی پر بیٹھ کر ارناب گوسوامی کی طرح چیختی چلاتی ہیں تو کیا اس سے بیرون ملک پاکستان کا اچھا تاثر جاتا ہے؟ادھر فرحان سعید نے بھی گلوکار کی حمایت کی اور کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کیا ہے، ہماری طرف سے یہی پیغام جانا چاہیے کہ ہمارا ظرف بہت بڑا ہے۔ مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی ہے، لیکن جب بھی کوئی بولڈ اسٹیپ لیتا ہے تو اس پر تنقید اور اس کی حمایت دونوں ہوتی ہے۔

  • میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    مس یونیورس کے فائنل میں میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے تنازعات کے باوجود مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا، مقابلے کے دوران میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تمام تنازعات اور دباؤ کے باوجود شاندار پرفارمنس سے ناصرف ججز بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بھی متاثر کیا، فائنل کے نتائج میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں، مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی جبکہ فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی مِس یونیورس میں جلوہ گر ہوئیں،مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی فاطمہ بوش نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو میں حاصل کی ہے، مس یونیورس سماجی مسائل اجاگر کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتی ہیں جبکہ ستمبر 2025 میں فاطمہ بوش نے مس میکسکیو کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مس یونیورس 2025 کا مقابلہ خوبصورتی سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہا تھا، اسکینڈل اس وقت شروع ہوا جب چند ہفتے قبل دوران تقریب مس یونیورس کے ایک اعلیٰ ڈائریکٹر نے فاطمہ بوش کی سب کے سامنے تضحیک کی اور انہیں بے وقوف کہا،جس پر مس میکسیکو کا مؤقف تھا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایک عورت کو کیسے عزت دی جاتی ہے اور وہ بھی وہ عورت جو اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہو، جس کے بعد مقابلہ حسن کی امیدواروں نے فاطمہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔

  • مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا پاکستانی پرچم لپیٹے وطن سے محبت کا اظہار

    مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا پاکستانی پرچم لپیٹے وطن سے محبت کا اظہار

    مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے کی پریلیمنری راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستانی پرچم اپنے کندھوں پر لپیٹ کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا۔،روما ریاض نے انسٹاگرام پر لکھا کہ شکریہ پاکستان، دل کی گہرائیوں سے، میں نے اسٹیج سے اترتے ہی یوں محسوس کیا جیسے ایک دعا میرے لبوں سے خود بخود نکل آئی ہو، انہوں نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پیغام، محبت اور مستقل سپورٹ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔‘

    روما ریاض کا کہنا تھا کہ میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا اور اپنے لباس کے ذریعے ملک کی ثقافت، روایت اور شناخت کو نمایاں کیا ،میرا بُرکینی پہننا پاکستان کی ثقافت اور اکثریتی مذہب کو خراجِ تحسین تھا، جبکہ میرا نیشنل کاسٹیوم پاکستانی دستکاری کی عظمت اور لاہور کی شیش محل روایت کی جھلک پیش کرتا تھا، پریلیمنری راؤنڈ میں پہنا گیا گاؤن پاکستان کے مسیحی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے وقار اور فخر کی علامت تھی،میرے ملبوسات صرف لباس نہیں تھے بلکہ ایمان، شناخت اور ایک ایسی لڑکی کی کہانی تھے جو لاکھوں کی نمائندگی کا خواب دیکھتی ہے،یہ سفر کمال کا نہیں، ہمت کا تھا وہ ہمت جس نے دنیا کو اصل پاکستان دکھایا۔

  • گووندا بے ہوش ہو گئے، ہسپتال منتقل

    گووندا بے ہوش ہو گئے، ہسپتال منتقل

    بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے،گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے، گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی اسپتال پہنچے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔