Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی پر خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کیے جانے کی اطلاعات

    ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی پر خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کیے جانے کی اطلاعات

    ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی پر خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 جولائی کو منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر سخت پابندی عائد تھی تاہم مبینہ طور پر جوڑے کی جانب سے ایک پروفیشنل فلمی ٹیم کو تقریب کے تمام اہم لمحات ریکارڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکیومنٹری میں شادی کی تیاریوں، تقریب کے پس منظر، جذباتی لمحات اور نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی مرکزی تقریب کو شامل کیا جائے گا جہاں تقریباً ایک ہزار قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق تیار ہونے والی یہ خصوصی فلم شادی میں شریک مہمانوں کو شکریے کے تحفے کے طور پر فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب شادی سے چند روز قبل میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف ’نو پارکنگ‘ کے ایسے سائن بورڈز دیکھے گئے جن پر ’فلم شوٹ جاری ہے‘ درج تھا۔

    رپورٹ میں مہمانوں کی فہرست کو بھی اس منصوبے کا ایک اشارہ قرار دیا گیا ہے تقریب میں ڈزنی کے اعلیٰ عہدیداران باب آئیگر، ڈینا والڈن اور ڈیوڈ گرین بام بھی شریک تھے ٹیلر سوئفٹ پہلے ہی ڈزنی کے ساتھ کام کر چکی ہیں جہاں ان کے کئی پراجیکٹس ریلیز ہو چکے ہیں اس کے علاوہ AMC تھیٹرز کے سی ای او ایڈم ایرون بھی شادی میں موجود تھے جنہوں نے 2023 میں ٹیلر سوئفٹ کی کامیاب کنسرٹ فلم Taylor Swift: The Eras Tour کی ریلیز میں اہم کردار ادا کیا تھا-

  • عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی

    عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کر لی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی، تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز تقریب میں موجود تھے۔

    عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم 2024ء میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد ان کا رشتہ مضبوط ہوا عامر خان نے مارچ 2025ء میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور اس کے بعد فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی اہلیہ گوری سپراٹ نے یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی ہےاس کے علاوہ وہ ایک پروفیشنل ہیئر ڈریسر بھی ہیں، اس وقت گوری سپراٹ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس عامر خان فلمز میں ہی کام کر رہی ہیں گوری کا ایک 6 سالہ بیٹا بھی ہے، تاہم ان کے پہلے شوہر کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

  • ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کا اپنی شادی میں شریک مہمانوں کیلئے ہیروں سے مزین تحائف

    ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کا اپنی شادی میں شریک مہمانوں کیلئے ہیروں سے مزین تحائف

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلس نے اپنی شادی میں شریک مہمانوں کو خاص تحائف دیے، جن میں ہیروں سے مزین یادگاری اشیا شامل تھیں۔

    ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی شادی جمعہ کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوئی شادی کی اصل تقریب سے پہلے جمعرات کو ایک خاص دعوت رکھی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور مشہور ستاروں نے شرکت کی ان میں سلینا گومز، جیجی حدید، بریڈلی کوپر، جیک اینٹونوف اور لینا ڈنہم بھی شا مل تھے۔

    دعوت کے بعد وہاں موجود مہمانوں کے ہاتھوں میں ایک خوبصورت کالے رنگ کے مخملی ڈبے دیکھے گئے جن پر دولہا اور دلہن کے نام کے پہلے حرو ف یعنی ٹی ٹی لکھے ہوئے تھےامریکی میڈیا پیج سکس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ڈبوں کے اندر مہمانوں کے لیے بہت ہی قیمتی تحفے تھے جن میں ہیر ے جڑے ہوئے شیشے کے گلاس شامل تھے ان قیمتی گلاسوں کے ساتھ اس باغ کی خوبصورت تصویریں بھی تھیں جہاں ٹریوس کیلس نے ٹیلر سوئفٹ کو شاد ی کی پیشکش کی تھی ان تصویروں کو ایک خاص کپڑے پر چھاپا گیا تھا اور اس کے ساتھ ایک کارڈ بھی تھا جسے چاندی کی مہر سے بند کیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اگرچہ تقریب میں شریک کئی مہمان ان تحائف کے ڈبے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے نظر آئے، لیکن کسی بھی مہمان نے عوامی سطح پر یہ نہیں بتایا کہ ان کے اندر کیا رکھا گیا تھا۔

    شادی کی تقریبات کے دوران ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز بنے رہے رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اپنی شادی کے خاص دن پر فیشن کی دنیا کے مشہور برانڈ کرسچن ڈیور کے خاص طور پر تیار کردہ کپڑے پہنے ہوئے تھے شادی کی خوشی کا اعلان ہال کے باہر لگی بڑی اسکرینو ں پر کیا گیا جہاں لکھا تھا کہ اب ان کی شادی ہو چکی ہے۔

    دونوں کی محبت کا سلسلہ سال 2023 میں شروع ہوا تھا اور پچھلے سال اگست میں انہوں نے ایک دوسرے سے شادی کا وعدہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے انٹرنیٹ پر یہ لکھ کر کیا تھا کہ آپ کی انگریزی کی ٹیچر اور جم کے ٹیچر اب شادی کرنے جا رہے ہیں۔

  • 61 سالہ عامر خان تیسری شادی کے لیے تیار، جانیے کون ہیں گوری اسپریٹ

    61 سالہ عامر خان تیسری شادی کے لیے تیار، جانیے کون ہیں گوری اسپریٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان 61 برس کی عمر میں تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ اداکار نے خود تصدیق کی ہے کہ وہ 5 جولائی کو اپنی دیرینہ دوست اور گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ساتھ سادہ تقریب میں شادی کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی، جس میں صرف خاندان کے افراد، قریبی دوستوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی منتخب شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں تقریباً 150 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔عامر خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی دلچسپی اس بات میں بڑھ گئی ہے کہ گوری اسپریٹ کون ہیں؟بھارتی میڈیا کے مطابق گوری کی والدہ تمل نژاد جبکہ والد آئرش ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق آزادی کی تحریک سے بھی رہا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان کے دادا مجاہدِ آزادی تھے۔

    تعلیم کے حوالے سے گوری اسپریٹ نے یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے، جبکہ وہ ایک پیشہ ور ہیئر ڈریسر بھی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کا ایک چھ سالہ بیٹا بھی ہے، تاہم ان کی پہلی شادی کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔رپورٹس کے مطابق گوری اسپریٹ اس وقت عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس عامر خان فلمز کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔ دونوں کی شادی رجسٹرڈ میرج کی صورت میں ہوگی، جس کے بعد ایک مختصر نجی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

    عامر خان نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپریٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا اور اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے ہیں، تاہم تقریباً ڈیڑھ سال قبل دوبارہ رابطہ ہوا، جس کے بعد ان کی قربتیں بڑھتی گئیں۔عامر خان کے مطابق، "ہماری ملاقات اچانک ہوئی، پھر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور سب کچھ نہایت فطری انداز میں آگے بڑھتا گیا۔”انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ گوری نے ان کی صرف چند فلمیں، جن میں لگان اور دنگل شامل ہیں، دیکھی ہیں اور وہ اب بھی بالی ووڈ کی چکاچوند کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    گوری اسپریٹ کے ساتھ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ انہوں نے پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید خان اور آئرہ خان ہیں۔ دونوں نے 2002 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔بعد ازاں عامر خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں یہ رشتہ بھی ختم ہو گیا۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے، جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود ان کے اپنی دونوں سابقہ اہلیاؤں، رینا دتہ اور کرن راؤ، کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار ہیں۔

  • اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر چوری،مقدمہ درج

    اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر چوری،مقدمہ درج

    لاہور میں اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات کا مقدمہ سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ اداکارہ نگارچوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق پولیس افسر کی سربراہی میں 15، 16 مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا،متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تالے توڑے اور قیمتی سامان لوٹا،اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ ملزمان گھر سے ساڑھے 55 تولے سونا، نقدی اورغیر ملکی کرنسی بھی لے گئے، لوٹے گئے سامان میں فون، گھڑیاں اور پاسپورٹس بھی شامل تھے۔

  • عامر خان 5 جولائی کو تیسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    عامر خان 5 جولائی کو تیسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ اداکار 5 جولائی کو اپنی قریبی دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "5 جولائی ہمارے لیے ایک خاص دن ہے، اسی روز شادی ہوگی۔ تقریب گھر پر سادگی سے رکھی گئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سب ہماری خوشیوں کے لیے دعا کریں تاکہ ہماری نئی زندگی کا سفر خوشگوار رہے۔”

    واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا اور ان کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی راہیں بعد ازاں جدا ہوگئیں۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، جو 2021 میں باہمی رضامندی سے اختتام پذیر ہوئی۔ اب اداکار اپنی زندگی کا نیا سفر گوری اسپرٹ کے ساتھ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

  • 
عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے ساتھ پرانی انسٹاگرام پوسٹس بحال کردیں

    
عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے ساتھ پرانی انسٹاگرام پوسٹس بحال کردیں

    ‎پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 600 سے زائد پرانی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ بحال کر دی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ماضی سے جڑی یادیں ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہیں۔ بحال کی گئی پوسٹس میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ شیئر کی گئی متعدد تصاویر بھی شامل ہیں، جنہوں نے مداحوں اور شوبز حلقوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔
    ‎انسٹاگرام پر پوسٹس واپس لانے کے بعد عاصم اظہر نے ایک دلچسپ پیغام بھی شیئر کیا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "آپ سب کو خوش آمدید، اب کچھ پرانے اور شرمندگی سے بھرے لمحات سے لطف اٹھائیں۔” اس مختصر پیغام نے مداحوں کا تجسس مزید بڑھا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ وائرل ہونا شروع ہو گئیں۔
    ‎اگرچہ عاصم اظہر نے اپنے فنی سفر، کنسرٹس، دوستوں، اہل خانہ اور کیریئر سے متعلق سینکڑوں پوسٹس بحال کیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی زیادہ توجہ ان تصاویر پر مرکوز رہی جن میں وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نظر آئے۔ مختلف شوبز اور انٹرٹینمنٹ پیجز نے بھی انہی تصاویر کو نمایاں انداز میں شیئر کیا، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے ماضی کے تعلقات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئے۔
    ‎صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت بھی پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ بیشتر میڈیا پلیٹ فارمز نے صرف چند مخصوص تصاویر کو ہی نمایاں کیا، جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 600 سے زائد پوسٹس بحال کی ہیں، جن میں ان کے کیریئر، موسیقی، یادگار لمحات اور ذاتی سفر کی جھلکیاں شامل ہیں۔
    ‎عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ان کے مداح کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اپنی پرانی پوسٹس دوبارہ منظر عام پر لائیں تاکہ وہ ان کے فنی سفر اور یادگار لمحات کو ایک بار پھر دیکھ سکیں۔ اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی آرکائیو کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔
    ‎ادھر سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے عاصم اظہر کے اس اقدام کو صرف یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی پرانی تصاویر کو دوبارہ موضوع بحث بنا دیا۔ تاہم عاصم اظہر کی وضاحت کے بعد یہ تاثر مضبوط ہوا کہ پوسٹس کی بحالی کا مقصد کسی خاص شخصیت کو نمایاں کرنا نہیں بلکہ اپنے مداحوں کو اپنے پورے فنی سفر کی جھلک دوبارہ دکھانا تھا۔

  • شوٹنگ کے دوران  نعمان اعجاز نے مجھے حقیقی تھپڑ مارا،رعید محمد عالم

    شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز نے مجھے حقیقی تھپڑ مارا،رعید محمد عالم

    اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انہیں حقیقی تھپڑ مارا تھا تاکہ میں منظر کے مطابق جذبات کا اظہار کر سکوں۔

    رعید محمد عالم نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ جب میں نے اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے رونے والے مناظر کرنے میں مشکل پیش آتی تھی، ایک ڈرامے میں میری نعمان اعجاز کے ساتھ شوٹنگ تھی، جس میں میرے چند مکالمے تھے اور مجھے رونا بھی تھا، لیکن کئی ٹیک دینے کے باوجود میں رو نہیں پا رہا تھا میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں گلیسرین استعما ل کرنے سے آنکھوں میں شدید خارش ہوتی ہے، اس لیے میں اس کا استعمال بھی نہیں کر سکتا تھا۔

    رعید کے مطابق نعمان بھائی نے مجھ سے پوچھا، کیا تمہیں رونے میں مشکل ہو رہی ہے؟ میں نے ہاں میں جواب دیا، جس پر انہوں نے اچانک مجھے زور سے تھپڑ مار دیا اور کہا اب بچہ اچھا روئے گا، میں نے ان سے کہا، نعمان بھائی، یہ تو بہت زور کا تھا،اس واقعے کے باوجود میں اپنے سینئر فنکاروں کا بے حد احترام کرتا ہوں ہمارے سینئرز احترام کے مستحق ہیں، انہوں نے ہمیں بہت کچھ سکھایا اور نعمان بھائی نے بھی مجھے اداکاری کے حوالے سے بے شمار چیزیں سکھائیں۔

  • ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی

    ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی

    پاکستان کے ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی حیدرآبادی نے اپنی اہلیہ کو طلاق دےدی۔

    علی حیدرآبادی گزشتہ چند برسوں سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، جبکہ ان کی شادی بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی ان کی اور اہلیہ زینب علی کے نکاح کی تصاویر اور شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی تھیں دونوں میاں بیوی مشترکہ طور پر مختلف ویڈیوز اور کانٹینٹ بھی شیئر کرتے رہے-

    رپورٹس کے مطابق علی حیدرآبادی اور زینب علی کی ازدواجی زندگی بظاہر سوشل میڈیا پر نظر آنے والی خوشگوار تصویر سے مختلف تھی حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں علی حیدرآبادی کو اپنی اہلیہ کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ،بعدازاں زینب علی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر پر سنگین الزامات عائد کیے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں زینب علی کے ہاتھ پٹیوں میں بندھے دکھائی دیے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران مجھے جسمانی اور ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑا، علی حیدرآبادی مبینہ طور پر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور بارہا طلاق اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

    زینب علی کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی تو مریم نواز کی ٹیم سے حنا پرویز بٹ نے ان سے رابطہ کر کے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس حوالے سے زینب علی نے ایک اور ویڈیو شیئر کر کے اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

    بعد ازاں علی حیدرآبادی نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے زینب علی کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی انہوں نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ میں نے کبھی اپنی سابق اہلیہ پر جسمانی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی ان کی انگلی توڑی،طلاق کی ویڈیو میں نے اپنی حفاظت کے لیے ریکارڈ کی تھی کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ مستقبل میں میرے خلاف ویڈیوز یا دیگر مواد استعمال کر کے مجھے بلیک میل کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں واضح ہے کہ میں کسی قسم کا تشدد نہیں کر رہا تھا، جبکہ ویڈیو کے آخر میں زینب اہلیہ اور دیگر افراد میرا موبائل فون لینے کی کوشش کر رہے تھے ویڈیو ریکارڈ ہونے سے پہلے ہی میرا سامان پیک کر دیا گیا تھا اور مجھے گھر چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا اگرچہ میں اپنی سابق اہلیہ کے گھر میں رہ رہا تھا، لیکن یہ ہماری باہمی رضامندی سے تھا۔

    علی حیدرآبادی نے کہا کہ میں نے مختلف مقامات پر گھر اور فلیٹ بھی کرائے پر لیے، تاہم زینب وہاں منتقل ہونے پر آمادہ نہیں ہوئی تین سالہ ازدواجی زندگی کے دوران ہم دونوں کے درمیان کئی بار اختلافات ہوئے، تاہم میں نے کبھی دھمکیاں نہیں دیں اور نہ ہی ان پر تشدد کیامیں تمام ریاستی اداروں کا احترام کرتا ہوں اور اگر کسی متعلقہ ادارے نے مجھے طلب کیا تو میں اپنے مؤقف کے حق میں تمام شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

  • شاہد کپور نے ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ سے کیوں انکار کیا؟

    شاہد کپور نے ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ سے کیوں انکار کیا؟

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے خبروں میں ہیں، مگر اس بار کسی فلم میں جاندار اداکاری کے باعث نہیں بلکہ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کاک ٹیل 2 کی شوٹنگ کے دوران کیے گئے مبینہ مطالبات منوانے کے لئے شوٹنگ سے انکار کر دیا تھا-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کریتی سینن اور رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں فلم کی شوٹنگ اٹلی اور بھارت کےمختلف مقامات پر کی گئی، فلم کی شوٹنگ حقیقی مقامات پر ہونے کے باعث کاسٹ اور عملے کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں دہلی کا خراب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بھی شامل تھا۔

    فلم کے لائن پروڈیوسر سمت تیاگی نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ شاہد کپور دہلی کی خراب فضائی آلودگی کے باعث ایئر پیوریفائر کے بغیر کھلی جگہ پر شوٹنگ کے لیے تیار نہیں تھےانہوں نے شاہد کپور کو ’من موجی‘ قرار دیا اور شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا۔

    سمت تیاگی کے مطابق پروڈکشن ٹیم کو اطلاع دی گئی تھی کہ شاہد کپور خراب فضائی معیار کے باعث باہر شوٹنگ نہیں کریں گے پروڈکشن ٹیم نے جلدی میں 5 سے 6 ایئر پیوریفائر کا انتظام کیا، حالانکہ یہ آلات عموماً بند کمروں کے لیے مؤثر ہوتے ہیں، جبکہ شوٹنگ سائبر سٹی، گروگرام کے کھلے مقام پر ہو رہی تھی یہ آخری وقت میں خریدی جانے والی اُن چیزوں میں سے ایک تھی جو بظاہر زیادہ کارآمد نہیں تھی لیکن چونکہ یہ شاہد کپور کی درخواست تھی، اس لیے ہم اسے غیر ضروری نہیں کہہ سکتے۔