Baaghi TV

Category: شوبز

  • بالی وڈاداکارہ لیونیا لودھ کا  فلم ساز مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام

    بالی وڈاداکارہ لیونیا لودھ کا فلم ساز مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام

    بالی وڈاداکارہ لیونیا لودھ نے معروف فلم ساز مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیب بالی وڈ انڈسٹری کا ڈان قرار دیا-

    باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی وڈ پر آئے دن نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور بالی وڈ کی پریشانیاں دن بہ ان ک ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہیں اور اس کی لپیٹ میں بہت سی معروف شخصیات آ چکی ہیں جن میں مہیش بھٹ بھی ہیں-

    مہیش بھٹ جو اس سے قبل اداکار سُوشنات سنگھ راجپوت کی موت سے جڑی خبروں کے باعث میڈیا میں ہائی لائٹ ہوئے تھے انہیں اس بار سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اب فلمساز پر بالی وڈ اداکارہ یونیا لودھ نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے-اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک 2 منٹ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بالی وڈ میں ڈرگ اسمگلنگ اور اداکاروں کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    29 سالہ اداکارہ نے اپنی اور اپنی فیملی کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ویڈیو میں کئی بڑے انکشافات کیے جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مہیش بھٹ کے بھتیجے سُمت سبھروال کی بیوی ہیں اور انہوں نے اس سے طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سُمت سبھروال سپنا پبی اور امائرہ دستور جیسی کئی اداکاراؤں کو منشیات فراہم کرتا ہے میرے شوہر کی ان تمام حرکتوں سے مہیش بھٹ بخوبی واقف ہیں۔

    لیونیا لودھ نے یہ بھی کہا کہ بالی وڈ کا سب سے ’بڑا ڈان‘ مہیش بھٹ ہے جو انڈسٹری کا پورا سسٹم چلاتا ہے اگر آپ اس کے قوانین پر عمل نہیں کرتے تو آپ کی زندگی مشکل بناتا ہے اس نے کام سے نکلوا کر کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں اس کے ایک فون پر لوگ اپنی ملازمت کھو دیتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب سے میں نے مہیش بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے تب سے وہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے میرے گھر میں داخل ہونے اور مجھے یہاں سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    لیونیا لودھ نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ اگر میرے یا میری فیملی کے ساتھ کچھ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اس کے ذمے دار مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، سُمت سبھروال، ساحل سہگل اور کم کم سہگل ہوں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ تمام لوگ بند دروازوں کے پیچھے کیا کرسکتے ہیں خاص طور پر مہیش بھٹ جو انتہائی طاقتور اور بااثر ہیں۔

  • پاکستانی فلمساز و صحافی نے صنفی مساوات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستانی فلمساز و صحافی نے صنفی مساوات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستانی نژاد سنگاپورمیں رہائش پذیر فلم ساز و صحافی شہزاد حمید احمد نے اپنی منفرد دستاویزی فلموں اور صنفی مساوات سے متعلق ڈاکومینٹریز بنانے پر عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی :33 سالہ فلمساز و صحافی شہزاد حمید احمد اگرچہ نائیجیریا میں پیدا ہوئے تاہم ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہی ہے اور وہ یہاں پلے بڑھے لیکن بعد ازاں سنگاپور منتقل ہوگئے۔

    شہزاد حمید احمد بطور صحافی بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہین ان کو زیادہ تر صنفی مساوات سے متعلق نیوز رپورٹس اور دستاویزی فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور ان کی دستاویزی فلمیں دنیا بھر کے مختلف نیوز چینلز پر نشر ہوچکی ہیں اور انہیں ان کے اسی کام کی وجہ سے ہی سنگاپور کی ایک تنظیم نے ایوارڈ سے نوازا۔

    یونائیٹڈ ویمن سنگاپور(یو ڈبلیو ایس) کی جانب سے پاکستانی نژاد فلم ساز کو صنفی مساوات کے 2020 کے ایوارڈ سے نوازا گیا یونائیٹڈ ویمن سنگاپورکی جانب سے پاکستانی نژاد فلم ساز کو اپنی دستاویزی فلموں اور نیوز ڈاکیومینٹریز میں خواتین کی خدمات اور کام کو سامنے لانے پر انہیں صنفی مساوات کے ایوارڈ سے نوازا گیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماضی میں شہزاد حمید احمد اسپین کے بادشاہ سے اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرنے سمیت متعدد ڈاکیومینٹری ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں-

  • اداکار نعمان اعجاز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

    اداکار نعمان اعجاز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

    پاکستان ڈرامہ انڈستری کے معروف اورسینیئراداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا-

    باغی ٹی وی: لیجنڈ ری اداکار نعمان اعجاز نے اپنا اندتا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع مداھوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی-

    اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو آ گاہ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اس لیے وہ ان کے اکاؤنٹ کی جانب سے کسی بھی نامناسب پیغام ملنے یا مواد شیئر ہونے کے حوالے سے باخبر رہیں۔


    اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹو کروانے کے لیے انسٹاگرام انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔

    انہوں نے چاہنے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی نئے اکاؤنٹ کے ساتھ واپس لوٹیں گے-


    علاوہ ازیں نعمان اعجاز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں مختصر ویڈیو بھی جاری کی اور بتایا کہ وہ اس وقت ملک سے دور کینیڈا میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ نعمان اعجاز قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔

  • کنگنا رناوت نے مودی سرکار پر بڑا الزام عائد کر دیا

    کنگنا رناوت نے مودی سرکار پر بڑا الزام عائد کر دیا

    بالی وڈ متنازع کوئین کنگنا رناوت نے اپنے آئیڈیلز سے خود کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جیل جانے کا ‘انتظار’ کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت میں "نفرت پھیلانے” کے الزام میں شکایت درج کرنے کے بعد ، اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیلز کی طرح "جلد ہی جیل میں جانے انتظار کر رہی ہے”۔

    اداکارہ ، جو متعدد تنازعات میں گھری ہوئی ہیں ، اپنے خلاف دائر شکایت پر گزشتہ روز ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے مودی سرکار پر الزام عائد کیا کہ مودی سرکار مجھے جیل بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے-

    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سوارکا، نیٹا باس اور جھانسی کی رانی جیسے لوگوں کی پیروی کرتی ہوں آج حکومت مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہےٕ اور یہ بات مجھے مزید پر اعتماد بنا رہی ہے حتٰی کہ میں خود کو بہت جلد جیل میں دیکھنا بھی چاہتی ہوں تاکہ اُن تمام پریشانیوں سے گزر سکوں جن سے میرے آئیڈیل گزر چکے ہیں اور یہ یہی تمام عمل میری زندگی کو ایک مطلب دیں گے۔

    اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکار کے ایک بیان پر شدید تنقید کی اداکارہ نے لکھا کہ سوارکا، نیٹا باس اور جھانسی کی رانی جیسے لوگوں کی پیروی کرتی ہوں، جیسا تاریخ میں رانی لکشمی بائی کا قلعہ توڑا گیا تھا اسی طرح میرا گھر بھی توڑا گیا، جیسے سوارکا کو ظالم حکومت کے خلاف بغاوت کرنے پر جیل بھیجا گیا ٹھیک اسی طرح مجھے بھی جیل بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کوئی عدم برداشت کے گینگ سے جا کر پوچھے کہ اس عدم برداشت کے ملک میں آج تک انہوں نے کتنے ظلم سہے ہیں؟۔

    عامر خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں بڑھتی عدم برداشت نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے حتٰی کہ اکثر ان کی اہلیہ بھی ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں کیوں کہ انہیں ہر وقت بچوں کی جان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

    کنگنا رناوت نے عامر خان کے اس بیان پر ان کی اہلیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موم بتی کے ساتھ احتجاج کرنے والے گینگ دیکھو کہ فاشسٹ لوگوں کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے لیکن میں آپ لوگوں کی طرح موم بتی ہاتھ میں لیکر احتجاج کرنے والی نہیں ہوں، مجھے دیکھیں میں مہاراشٹرا کی فاشسٹ حکومت کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔

    واضح رہے کہ علی کاشف نامی ممبی کے وکیل نے کنگنا رناوت کے خلاف ٹوئٹر پر عدلیہ کے خلاف متنازع بیان بازی پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر مقامی عدالت نے فوری سماعت کرتے ہوئے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور شکایت پر باندرا میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اگلے ہفتے کنگنا اور اس کی بہن رنگولی چنڈیل کو پوچھ گچھ کے لئے پہلے ہی طلب کرلیا ہے۔

    کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

    کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج

    کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی فسادات کرانے کے الزام میں مقدمہ درج

  • پاکستانی قومی کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں علی ظفر اور صبا قمر کاسٹ

    پاکستانی قومی کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں علی ظفر اور صبا قمر کاسٹ

    پاکستان قومی کرکٹ کے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور تیزترین باؤلرشعیب اخترکی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیوپروڈکشن فلم بنا ئے گی۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورتس کے مطابق دنیائے کرکٹ کے تیز ترین با ؤلر شعیب اختر کی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیوپروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس فلم میں مرکزی کردارعالمی شہرت یافتہ نازگلوکارو اداکارعلی ظفر اداکریں گے-

    جبکہ علی ظفر کے ساتھ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صبا قمر اور ولی حامد علی خاں شامل ہوں گے اورفلم کی ہدایات قیصر فیروزدیں گے فلم کی 60 فیصد عکسبندی پاکستان اور40 فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود کریں گے اوراس سلسلہ میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ تاہم فلم میں شعیب اخترکون بنے گا اس کردارکو ابھی تک خفیہ ہی رکھا گیا ہے-

  • میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں   ترک شیف براق اوزڈیمیر

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    ترکی کے عالمی شہرت یافتہ ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے شیف براق اوزڈیمیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کشمیر آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اسی وجہ سے پاکستان اور ترکی کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے سے گہری محبت ہے ترکی اور اس کے عوام بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں-

    تاہم جب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش سیریز ’دیریلیش ارطغرل‘ کو اردو مین ڈب کر کے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے اس درامے کی مقبولیت کے بعد سے ترک ادکاروں کے ساتھ معروف شخصیات کی بھی پاکستان کے ساتھی گہری وابستگی دکھائی دے رہی ہے اور وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کرتے نظر آتے ہیں جن میں ایک ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر بھی شامل ہیں –

    عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی-

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت-

    ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا-

    براق کی اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی خوش ہوتے ہوئے اپنے کمنٹس میں تُرکی اور تُرک شیف کے ساتھ محبت کا اظہار کیا-


    https://twitter.com/paakislove/status/1219335529201795073?s=20

    خیال رہے کہ اس سے قبل بُراق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا -شہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

  • ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی ختم ہو گئی؟

    ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی ختم ہو گئی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اور پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اطہر نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام سےفالو کرنا ترک کردیا ہے دونوں شوبز ستاروں کے اس اقدام سے اندازہ لگایا جا سلتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے-


    واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پر تبصروں پر اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ہم بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں ہانیہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر کے آئمہ بیگ کے سامنے اعترافی بیان کے بعد گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔

    ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

  • یاسر حسین نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات کو کونسے ایک لفظ میں بیان کیا؟

    یاسر حسین نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات کو کونسے ایک لفظ میں بیان کیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور گلوکار عاصم اظہر کے تعلق کو یاسر حسین نے ایک لفظ ’اَن فالوورز‘میں بیان کرد یا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی ، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’پوچھ میری مچھلی کتنے سوال ہیں؟‘ اس پر ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ہانیہ اور عاصم کے لیے ایک لفظ؟

    یاسر حسین نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اَن فالوورز۔‘ یعنی دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے فالو کرنا ترک کردیا۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر اور اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے عاصم اظہر کو فالو کرنا ترک کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے ہامرے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہیں-

    جبکہ دوسری جانب عاصم اظہر نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے اور ہانیہ عامر کے تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ جیسا کہ ہانیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہم دونوں کے لیے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

  • نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں اُن کی ہلدی اور مہندی کی رسمیں کی گئی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :ی بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کی گزشتہ روز ہلدی کی رسم کی تقریب اورمہندی کی تقاریب منعقد کی گئی تھیں جن کی تصویریں اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGr62QvDC4v/
    نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ نیہو پریت کی ہلدی کی تقریب۔

    نیہا ککڑ نے مہندی کی تقریب کی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے زنکرنگ کا پرنٹڈ لہنگا اور زنک کلر کی پلین کرُتی زین تن کی ہوئی اور جکوبصرت نیکلس کے ساتھ سُرخ اور پیلی چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ روہن پریت سنگھ نے تقریباً اسی رنگ کی شیروانی پگڑی کے ساتھ زیب تن کی ہوئی ہے اور دونوں نے حد خوبصورت اور خوش دکھائی دے رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGt3cJ8jcRT/
    مہندی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے نہیا نے رہین پری سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مہندی لگاؤں گی میں سجنا کے نام کی-

    بالی وڈ گلوکارہ کی پوسٹس پر اُن کے بھائی ٹونی ککڑ سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب روہن پریت سنگھ نجے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں تقریبات کی تصاویر شئیر کیں-مہندی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے رہن پریت نے لکھا کہ میری دلہن کو دیکھو-
    https://www.instagram.com/p/CGr7OXGnm0R/?igshid=1gd8pubw2a47l
    https://www.instagram.com/p/CGt3yZ0HXjC/
    واضح رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نے وہ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جب گلوکار روہن پریت سنگھ نے اُنہیں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CGodkpKjjZJ/
    نیہا ککڑ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ یہ وہ دن تھا جب روہن نے مجھے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔

    ملے ہو تم ہم کو بڑے نصیبوں سے گانے کی گلوکارہ نے روہن پریت سنگھ مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ تمہارے ساتھ میری زندگی اور خوبصورت ہوگئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGoeDXanaBZ/
    دوسری جانب روہن پریت سنگھ نے یہی تصویر شئیر کرتے ہوئے نیہا کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ جس دن ہمارا روکا ہوا تھا اس دن مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے میرا کوئی حسین خواب پورا ہوگیا ہے-رہون پریت نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہامری زندگی کا ہر لمحہ ایسے ہی خوشیوں بھرا ہو-

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف

    پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے اور ہم جلد ہی نیٹ فلکس کی طرز پر پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتا تھا کہ پیمرا کو بھی نشریاتی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرنے کو کہا گیا ہے اور جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائنز ملتی ہیں نجی کمپنیز کے اشتراک سے او ٹی ٹی سروس شروع کریں گے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس اعلان کے بعد شوبز ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور وفاقی وزیر کے اس فیصلے کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں خوش آئند قرار دیا-


    اس حوالے سے اداکار ہمایوں سعید نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میڈیا کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت تھا اس سے بہت سے باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔


    عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو شاندار قرار دیا۔


    فواد چوہدری کے اس اعلان پر حریم فاروق نے بھی رد عمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور فواد چوہدری کے اس اقدام کو خوش آئند قرارا دیا-


    اداکار اسد صدیقی نے بھی فواد چوہدری کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے. امید ہے کہ اس سے نوجوانوں کے لئے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔