Baaghi TV

Category: شوبز

  • پی این سی میں راگستان کے نام سے کلاسیکل موسیقی کے پروگراموں کے سلسلے کا انعقاد

    پی این سی میں راگستان کے نام سے کلاسیکل موسیقی کے پروگراموں کے سلسلے کا انعقاد

    (پی این سی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے ٹھمری ،کافی اور شاعری کی بقاء کے لئے کلاسیکل موسیقی کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کلاسیکل موسیقی کے اس سلسلے کا مقصد موسیقی کے روایتی پہلوؤں کا جیسے خیال، ٹھمری، کافی اور شاعری کو زندہ رکھنا ہے سلسلے کو’راگستان‘ کے عنوان دیا گیا ہے-

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ (پی این سی اے) ڈاکٹر فوزیہ سعید محفل کی میزبان کے طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راگستان نوجوانوں میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ اور شعور دینے کا موقع فراہم کرتا ہے کلاسیکی موسیقی سے محبت کرنے والے لوگ آج بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    اس سلسلے کا پہلا پروگرام پی این سی اے میں منعقد ہوا جس میں جالندھر فیملی کے مشہور گلوکار اکبر علی نے راگ ایمن کلیان ٹھاٹھ کے ساتھ ’اے سو سگھڑ سندر مورا بالم‘ راگ درباری ’ یار من بھیا‘ اساروی ٹھاٹھ، نینا مورے ترس گئے (سندھی بھیروی میں) پیش کیں جن کو سُن کر حاضرین خوب محفوظ ہوئے اور فنکاروں کوخوب داد و تحسین سے نوازا-

  • میشا شفیع  نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی :میشا شفیع کی جانب سے کی گئی علی ظفرکے خلاف ایک درخواست مسترد ہوگئی تھی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی تھی-

    لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی تھی ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا تھا-

    تاہم اب میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے دعوے پر کارروائی رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں علی ظفر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    درخواست میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    میشا شفیع کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں۔

    یاد رہے کہ میشا شفیع نے 10 اکتوبر کو لاہور کی سیشن کورٹ میں اپنے خلاف چلنے والے ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی کو فی الحال روکنے یا ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    گلوکارہ نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر درخواست میں عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے اور ان کے گواہوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائبر کرائم کا ایک کرمنل مقدمہ دائر ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کے گواہ خوف زدہ ہوگئے ہیں اس لیے ہتک عزت کی سماعت فی الحال ملتوی کی جائے۔

    عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد علی ظفر سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کیا تھا۔

    علی ظفر نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا تھا کہ میشا شفیع کے ان گواہوں کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ دائر ہوا جو ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے اور اس کیس کو بہانا بنا کر ہتک عزت کے کیس کی سماعت ملتوی نہیں کی جا سکتی۔

    بعدازاں 19 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر حیات نے ریمارکس دیے کہ اعلیٰ عدالتوں نے بار بار طے شدہ قانون کا حوالہ دیا تھا کہ ایک معاملے پر سول اور فوجداری مقدمات میں بیک وقت کارروائی سے متعلق کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے باقی گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    میشا شفیع نے اپریل 2018 میں علی ظفر پر اپنی ٹوئٹس میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جنہیں علی ظفر نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست محتسب اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھی دی تھی اور گلوکارہ کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔

    مذکورہ درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر تقریبا گزشتہ 2 سال سے درجنوں سماعتیں ہوچکی ہیں۔

    مذکورہ کیس میں علی ظفر اور ان کے تمام 13 گواہوں نے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں جب کہ میشا شفیع کے وکلا نے ان سے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔

    اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروا لیے ہیں تاہم میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہونا اور ان پر جرح ہونا باقی ہے میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح کے بعد ہی مذکورہ درخواست پر عدالت کوئی فیصلہ سنائے گی-

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 28 ستمبر کو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی-

    پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 (1) اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت 9 افراد میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور ابھی اسی سائبر کرائم کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔

    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ٹوئٹر فیس بک اور انسٹا گرام پر متعدد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے علی ظفر کو ایک لمبے عرصے تک سائبر پلنگ اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان میں سے کئی اکاؤنٹس ان کی ایف آئی اے کمپلین کے بعد اچانک ڈیلیٹ کر دیئے گئے-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    تاہم بعد میں سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا ،علی گُل پیر اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیاتھا ملزمان نے جُرم سے انکار دیا تھا ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

    بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے ملزمان میں فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، عفت عمر، حزیم الزمان خان اور علی گل کو شامل تفتیش کیا تھا-

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بے قصور ہیں ایف آئی اے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا درخواستوں پر سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر کے وکلا نے ضمانتوں کی مخالفت نہیں کی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کی سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    علاوہ ازیں اپریل 2018 سے لے کر اب تک علی ظفر سے کم از کم 3 خواتین جھوٹے الزامات لگائے جانے پر معافی بھی مانگ چکی ہیں۔

    علی ظفر سے معافی مانگنے والی خواتین میں معروف بلاگر و صحافی مہوش اعجاز، بلاگر حمنہ رضا اور صوفی نامی خاتون شامل ہیں تینوں خواتین نے بھی علی ظفر پر میشا شفیع کے بعد اپنی ٹوئٹس میں ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، تاہم تینوں نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط الزامات لگائے اور اداکار سے معافی بھی مانگی۔

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

  • عائشہ عُمر کب شادی کریں گی؟

    عائشہ عُمر کب شادی کریں گی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اداکارہ عائشہ عمر کا شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب اللہ کی مرضی ہوگی تب اُن کی شادی ہو جائے گی-

    باغی ٹی وی :عائشہ عُمر سے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے عائشہ عُمر سے شادی کے حوالے سے سوال کیا-

    صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟

    عائشہ عمر نے صارف کے سوال کا ردعمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ جب اللہ کی مرضی ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس مئی میں معروف اداکارہ عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف رانا ثناء اللہ ، شیخ رشید ، قائم علی شاہ اور چوہدری شجاعت حسین بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔

    عائشہ عمر نے تابش ہاشمی کے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی اور شو میں اداکارہ نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ ، شو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تھا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

    عائشہ عمر نے یہ بھی کہا تھا کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ "ان کے خیال میں حقوق نسواں انسانیت پسند ہیں مردوں سے نفرت کرنے یا ان کا خیال ہے کہ مردوں کو ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں ایک تحریک ہے ، ایک عقیدہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں –

    عائشہ عمر کی شیخ رشید کے ساتھ شادی کی خواہش

  • اداکارہ میرا کی نظر میں نمبر ون اداکارہ کون ہے؟

    اداکارہ میرا کی نظر میں نمبر ون اداکارہ کون ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ محنت سے مقام حاصل کیا لیکن بہت سی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا وہ پھر بھی ناکام رہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق اپنی گلابی انگلش باعث مشہور اور لالی ووڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ محنت سے مقام حاصل کیا لیکن میرے نزدیک بہت سی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا لیکن اس کے وہ پھر بھی ناکام رہیں۔

    اسکینڈل گرل لے نام سے جانی جانے والی اداکارہ نے کہا کہ میری ہم عصر اداکارائیں جلد ہی اپنے گھروں میں بیٹھ گئیں لیکن میری پر فارمنس کو ہمیشہ پسند کیا جا تا رہا یہی وجہ ہے کہ اب بھی ملک بھرسے لائیو شوز کی آفرز ملتی ہیں اور مجھے اس بات پر بے انتہا خوشی ہے۔

    اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں آج بھی اداکاری میں منفرد پرفارمنس دے کر شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں لیکن کون نمبر ون اداکارہ ہے؟ اس کا فیصلہ میں نے یا کسی اور اداکارہ نے نہیں بلکہ شائقین نے کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ اس کے قبل اداکارہ میرا نے انکشاف کیا تھا کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں میرا کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے دشمن ہیں اور میرے خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے-

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب سے ان کے شو کے دوران فائرنگ ہوئی ہے وہ خوف کا شکار ہیں اور گھر سے نکل نہیں پا رہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

    میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری…

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

  • پی ٹی آئی حکومت ملک میں جمہوریت کی آخری امید ہے   شان شاہد

    پی ٹی آئی حکومت ملک میں جمہوریت کی آخری امید ہے شان شاہد

    90 کی دہائی کے لولی وڈ کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ حکومت نجی ٹیلی ویژن چینلز کے مواد کو کنٹرول نہیں کرسکتی ہے لیکن اس ضمن میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کو جاگنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : تجربہ کار اداکار اور ہدایتکار جس کو شان کے نام سے جانا جاتا ہے ، جن کی جاسوس تھرلر فلم ضرار اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے ، وہ عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حامی ہیں اور ٹوئٹ پر ایثر و بیشتر سیاسی بیانات دیتے رہتے ہیں-

    لیکن ان کے یہ بیانات وفاقی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ، اور خود وزیر اعظم کی طرف سے نجی ملکیت والے چینلز اور سوشل میڈیا ایپس کے مواد کو سنسر کرنے کے لئے دباؤ کے درمیان سامنے آئے ہیں۔

    ملک میں ٹی وی، سوشل میڈیا اور دیگر تفریح فراہم کرنے والے اداروں پر بڑھتی سینسرشپ کے حوالے سے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ یہ نجی چینلز ہیں حکومت نجی چینلز کے مواد کو کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا لیکن آپ کو ایک چینل مل گیا ہے جو سیٹلائٹ سے باہر ہے اور وہ پی ٹی وی ہے۔”

    انہوں نے کہا اگر پی ٹی وی وہی چیز تیار کر رہا تھا جو وزیر اعظم کے خیال میں تیار کی جائے تو میں اس مواد کو دیکھنا چاہتا ہوں مجھے یہ معلوم نہیں کہ پی ٹی وی پر پروگرامنگ کون کر رہا ہے اور وہ وزیر اعظم کی خواہشات کے مطابق مواد تیار کر رہے ہیں یا نہیں؟ لیکن حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہوسکتا ہے اور سرکاری ٹی وی کو جاگ جانا چاہیے-

    انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کا مواد حکومتی دائرہ کار میں نہیں آتا، نجی چینلز جیسا مواد چاہیں گے، ویسا دکھائیں گے لیکن پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کو جاگنا چاہیے۔

    ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا پر مواد کی نشر و اشاعت کے حوالے سے شان شاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ بیرون ممالک سے تفریحی مواد کو ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے، تاہم اسے اپنی ثقافت اور تحفظ کے لیے فلٹر کیا جانا چاہیے۔

    شان شہاد نے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) – ایک آزاد وفاقی ادارہ – نے نجی ٹیلی ویژن چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کی مذہبی اور ثقافتی ‘اقدار کے مطابق مطابقت پذیر مواد کو نشر کریں۔

    پچھلے مہینے وزیر اعظم کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ خان ، ایک سابق اسٹار کرکٹر ہیں ، جس نے پاکستانی معاشرے کو متاثر کرنے اور مرکزی دھارے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلانے والی ” فحاشی اور فحاشی ” کے بارے میں بڑھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    شان شاہد نے بھارتی مواد کو بھی ملک میں چلانے کی حمایت کی، تاہم ساتھ ہی کہا کہ بھارتی مواد کو فلٹر کرکے چلایا جائے، کیو کہ آج کل فلموں اور تفریحی مواد کے ذریعے بھی جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت مسلم ممالک اور خصوصی طور پر مشرق وسطی ممالک کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنی پڑے گی، تاکہ ایسا مواد تیار کیا جا سکے کو ہماری تاریخ اور تہذیب سے قریب ہو۔

    شان نے کہا کہ اس ماہ کے شروع میں ملک کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے "غیر اخلاقی اور غیر مہذب” مواد کو فلٹر کرنے میں ناکامی پر ، زبردست مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ، ٹک ٹک کو مسدود کردیا بعد میں یہ پابندی مشروط طور پر ختم کردی گئی۔

    فلمسٹار نے کہا کہ کوئی بھی تعین نہیں کرسکتا کہ فحاشی کیا ہے لیکن ایسی لائن ہونی چاہئے جس سے کوئی عبور نہ کرے-

    شان شاہد نے گفتگو کے دوران پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ارطغرل غازی ڈرامے پر بھی بات کی اور اسے اچھا ڈرامہ قرار دیا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ پاکستانی شائقین کے لیے ایسے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں جن سے معلوم ہو کہ ہمارے خطے میں اسلام کیسے پہنچا؟

    اپنے انٹرویو میں انہوں نے سیاست پر بھی بات کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ملک میں جمہوریت کی آخری امید بھی قرار دیا۔

    ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کا پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں شان نے کہا کہ ریس ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ (عمران خان) کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے کافی وقت دیں۔

    شان شاہد نے کہا کہ بطور پاکستانی مجھے لگتا ہے کہ یہ (پی ٹی آئی کی حکومت) ملک میں جمہوریت کی آخری امید ہے۔

    فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم

    شان شاہد نے شفقت امانت کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی جھلک شئیر کر دی

     

  • منال خان نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    منال خان نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو ماڈل اداکارہ منال خان نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل سے سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں منال خان کی شادی کی خبروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور محسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کی تصاویر پر کمنٹس بھی کیے جنہیں بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔

    یہ افواہیں سوشل میڈیا پر اس وقت زیادہ یقین میں بدلیں جب منال خان کی بہن ایمن خان نے بھی چار روز قبل ایک تصویر پوسٹ کی اس تصویر میں ایمن، منال اور ان کی والدہ کے چہرے پر ابٹن لگا ہوا تھا اور تصویر کے ساتھ ایمن خان نے ’ویڈنگ بیلز‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا-

    تاہم اب منال خان نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

    حال ہی میں منال خان کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک خاتون صارف نے لکھا کہ منال مہربانی کرکے خاموشی توڑیں اور بتائیں آپ کے گھر میں کون شادی کررہا ہے میرے امتحان ہونے والے ہیں اور تجسس کے مارے میں پڑھائی کرنے کے بجائے تمہارا اسٹیٹس دیکھ رہی ہوتی ہوں۔

    اس خاتون مداح کے سوال کرنے پر منال خان نے ہنستے ہوئے مختصر جواب دیا کہ میری شادی نہیں ہورہی۔

    ایمن اور منال خان کی حالیہ تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

  • پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور: گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ مہوش نامی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معاشرے میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بھی پیش پیش ہیں جس نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلکار کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق خاتون مہوش کا کہنا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے، کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے لیکر گیا جبکہ نجی ہوٹل میں لے جاکر اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اہلکار کبیر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کا اس نوعیت کا پہلا مقدمہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی شہری پر مقدمہ درج کرایا تھا صرف یہی نہیں مہوش کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں بھی گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔

    گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ملزم کےخلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’ تاجدارِ حرم‘اور ’درود پاک ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی-

    باغی ٹی وی :گلوکارعاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آواز میں ’درود پاک ‘ اور خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔

    گلوکار کی نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں نے نہ صرف بہت پسند کیا بلکہ ےبصروں میں عاطف اسلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

    علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے "نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کر دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گلوکار نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور سفیر نامزد کئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا-
    https://www.instagram.com/p/CGxbKKhlvx-/?igshid=kw8lgz1pq83c
    انسٹاگرام پر علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میرے لئے یہ سب سے پُر اطمینان بخش اور سنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کو پیدا ہونے والے بیٹے کی حیثیت سے ، دونوں ہی نے اپنی زندگی کو ماہرین تعلیم کی حیثیت سے حصول اور بانٹنے کے لئے وقف کیا اور ہمیشہ ہمیں بھی اسی بات پر زور دیا –

    گلوکار نے لکھا کہ خدا نے مجھے یہ موقع فراہم کیا سفیر کی حیثیت سے اپنی نوعیت کا پہلا نامعلوم شہر "نمل” بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔

    علی ظفر نے مزید لکھا کہ دنیا میں کچھ بھی اتفاق نہیں ہے خیالات حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGxbKKhlvx-/?igshid=n5ghyz58lfg9
    دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر پر بھی تصاویہر شئیر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ علم ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔


    علی ظفر نے لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے بڑے علم والے شہر "نمل نالج سٹی” کے نامزد سفیر نامزد ہونے کا اعزاز ، جو ٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اسے معزز وزیر اعظم عمران نے تیار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور دراز علاقوں میں رہنے والی پسماندہ آبادی کے لئے علمی فضلیت کے مرکز کے طور پر اپنا تصور کردہ نمل نالج سٹی قائم کیا ہے تاکہ دوردراز کے پسماندہ علاقون کے بچے بھی علم سے مستفید ہوں سکیں-

  • نہیا ککڑ روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    نہیا ککڑ روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    بالی وڈ معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا اور روہن نے گزشتہ روز دہلی کے ایک گرودوارے میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے-

    وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر روہن پریت سنگھ شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نےانسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی تصویریں پوسٹ کی تھیں، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا تھا۔

    نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ نیہو پریت کی ہلدی کی تقریب۔

    اس کے علاوہ نیہا نے انسٹاگرام پر اُن کی اور روہن پریت کی مہندی کی تقریب کی تصویریں بھی پوسٹ کیں-

    نیہا ککڑ نے ان تصویروں کے کیپشن میں مشہور بھارتی گانے کے چند بول لکھے تھے کہ ’مہندی لگاؤں گی میں سجنا کے نام کی۔

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…