Baaghi TV

Category: شوبز

  • مہوش حیات کے خوابوں کا شہزدہ کون ہے؟

    مہوش حیات کے خوابوں کا شہزدہ کون ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور تمغہ امتیازمہوش حیات نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنے خوابوں کے شہزادے کے بارے میں بتایا ہے۔

    باغی ٹی وی :یوٹیوب چینل ناشپاتی سے نشر ہونے والے آن لائن شو ’بائے دا وے‘ کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن میں مہوش حیات انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    میزبان نے مہوش حیات سے ان کے مستقبل کے شوہر کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیئے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ اس شخص کا قد لمبا ہونا چاہیئے گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا لیکن اس شخص کی پرسنالٹی اچھی ہونی چاہیئے اس میں مردانہ وجاہت ہونی چاہیئے۔

    مہوش حیات کا جواب سن کر شو کی میزبان نے کہا آپ کے خیال کے مطابق ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔

    مہوش حیات نے پوچھا کون ہے وہ شخص؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے جس پر مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے بلاول بھٹو کا نام لیا۔ جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔

  • جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    لاہور:جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں،اطلاعات کے مطابق معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس میں گلوکارہ اور ان کے گواہ دوسری مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

    اس سے قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے انہیں پچھلے ماہ اکتوبرمیں دو مرتبہ اورکل نومبرکی سات تاریخ کوتیسری مرتبہ طلب کیا تھا، تاہم گلوکارہ و ان کے گواہ پیش نہ ہوسکے تھے۔

    علی ظفر کی ایک ارب روپے ہرجانے کی درخواست پر چلنے والے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ گلوکارہ کینیڈا میں ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکیں، وہ جلد ہی عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروائیں گی۔

    میشا شفیع کے وکلا نے عدالت کو مزید بتایا کہ گلوکارہ کی والدہ اور دیگر گواہ بھی شہر سے باہر یعنی کراچی میں ہیں، اس لیے وہ بھی آج پیش نہیں ہو سکے۔

    میشا شفیع کے وکیل مسٹر جلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محترمہ شفیع زوم پر دستیاب ہیں تاہم بار کی ہڑتال کے سبب کیس ملتوی ہوسکتا ہے۔جبکہ دیگرگواہان بھی عدالت نہیں آئے ، مسٹرجلالی نے کہا کہ ویڈیولنک کے ذریعے یہ ممکن ہے جس پرعلی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا

    علی ظفرکے وکیل عمرطارق گل نے عدالت سے استدعا کی کہ جاسکتا کیونکہ معزز لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ویڈیولنک کے ذریعے گواہی معیار کو مسترد کردیا ہے۔

    عمر طارق گل نے کہا کہ یہ ویڈیو لنک ثبوت صرف اس صورت میں ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جب گواہ پاکستانی سفارت خانے یا گواہ رہائش گاہ کے مقام پر کسی عدالت میں موجود ہو۔ زوم پر گواہوں کی موجودگی کو گواہ کی موجودگی کے طور پر نہیں سمجھا جاسکتا۔

    مسٹر گل نے استدلال کیا کہ اگرعدالت میں گواہوں کوسنا گیا تو وہ میشا شفیع کو جانچنے کے لئے تیار ہیں۔

    تاہم مسٹر جیلانی نے میشا شفیع کو پیش کرنے کے لئے 15 دن کی ملتوی ہونے کی درخواست کی۔

    مسٹر گِل نے عدالت سے استدعا کی کہ مس مِیشا کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعہ وہی ریکارڈنگ کرنے کے بجائے اپنے ثبوت ریکارڈ کرنے کے لئے عدالت میں پیش ہوں۔

    مسٹرجلانی نے استدلال کیا کہ محترمہ شفیع کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ ان کے لیے عدالت آنا بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

    سماعت کے دوران علی ظفر کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اب عدالتی کاروائی کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنا رہی ہیں اور عدالت گلوکارہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا حکم دے۔

    یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیر سماعت ہے اور اس کی متعدد سماعتیں ہوئیں اور اسی کیس میں میشا شفیع نے سیشن جج پر بھی بد اعتمادی کا اظہار کیا تھا اور ان کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔

    اسی کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے خلاف میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں دائر کی تھیں اور دونوں اعلیٰ عدالتوں نے سیشن کورٹ کو گواہوں کو جرح کے لیے وقت دینے سمیت مناسب وقت میں کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

    اسی کیس میں علی ظفر کی جانب سے پیش کیے گئے 12 گواہان نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے علی ظفر کو میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور ان کے سامنے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    میشا شفیع نے اپریل 2018 میں ٹوئٹ کے ذریعے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جسے گلوکار نے مسترد کردیا تھا۔

    بعد ازاں علی ظفر نے اداکارہ کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر کیس زیر سماعت ہے، دوسری جانب میشا شفیع نے بھی علی ظفر کے خلاف اسی عدالت میں 2 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے اور اس پر بھی اسی عدالت میں 14 نومبراکتوبر کو سماعت ہوگی۔

  • مداح آج جون ایلیا کی 18 ویں برسی منا رہے ہیں

    مداح آج جون ایلیا کی 18 ویں برسی منا رہے ہیں

    مداح آج ہر دلعزیز اور معروف شاعر جون ایلیا کی 18 ویں برسی منا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سید حسین جون اصغر نقوی جون ایلیا کے نام سے مشہور ہیں جو 14دسمبر سن 1931کو بھارت کے شہر امروہہ میں پید ا ہوئے جون ایلیا کو انگریزی،عربی اور فارسی پر مکمل عبور حاصل تھا ان کا پہلا شعری مجموعہ ’شاید‘کے نام سے شائع ہوا جس کو اردو ادب کادیباچہ قراردیا گیا اردو ادب میں جون ایلیا کے نثر اور اداریے کو باکمال تصور کیا جاتاہے۔

    جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں ’یعنی گمان ،لیکن ،گویا اور امور‘ شامل ہیں، بیشتر تصانیف کو پذیرائی ملی الگ تھلگ نقطہ نظر اور غیر معمولی، عملی قابلیت کی بنا پر جون ایلیا ادبی حلقوں میں ایک علیحدہ مقام رکھتے تھے-

    جو ن ایلیا اپنی نوعیت کے منفرد شاعرتھے انہوں نے انگاروں پر چل کر شاعری کی ادب سے جڑے شعرا کا ماننا ہے کہ جون اپنی منفرد شاعری میں اکیلا تھا ان جیسے کی اب دوبارہ توقع نہیں کی جاسکتی۔

    ان کی شاعری نہ ختم ہونے والے درد کی وجہ سے مشہور ہے۔ انہوں نے درد اور دکھ کا اظہار اس طرح سے کیا کہ کوئی بھی ان کی شاعری سے متاثر ہوسکتا ہے۔

    ان کی شاعری میں درد کا بہاؤ ملتا ہے جس کی ہم منصبوں کی شاعری میں کمی ہے۔ جون ایلیا نحل پسند اور انتشار پسند تھے اسی طرح ان کی شاعری میں محبت کا ایک ممتاز فلسفہ تھا۔ ان کے مطابق ، محبت کی اعلی سطح در حقیقت عاشق سے علیحدگی کا آغاز ہے۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں: بہت نزدیک آتی جا رہی ہو ۔۔بچھڑنے کا ارادہ کرلیا کیا؟ اور یہ بھی: کیا کہا محبت جاودانی ہے؟آخری بار مل رہی ہو کیا؟

    انہوں نے محبت ، فلسفہ محبت زندگی کے بارے میں بھی شاعری لکھی ، لیکن وہ درد کے شاعر کے طور پر مشہور ہیں-

    علاوہ ازیں جون ایلیا ان نمایاں افراد میں شامل ہیں جنھوں نے قیام پاکستان کے بعد جدید غزل کو فروغ دیا وہ جون ایلیا کو میر اور مصفی کے قبیل کا انسان قراردیتے ہیں۔

    جون ایلیا کی شاعری کو معاشرے اور روایات سے کھلی بغاوت سے عبارت کیا جاتا ہے اسی وجہ سے ان کی شاعری دیگر شعراسے مختلف دکھائی دیتی ہے انھیں معاشرے سے ہمیشہ یہ شکایت رہی کہ شاعر کو وہ عزت وتوقیر نہیں دی جاتی جس کا وہ حقدار ہے زمانے میں الگ شناخت رکھنے والے جون ایلیا 8نومبر 2002کو انتقال کرگئے تھے۔

  • جونی ڈیپ کا ہالی وڈ میں کیرئیر ختم ہو گیا   امریکی وکیل کا دعوٰی

    جونی ڈیپ کا ہالی وڈ میں کیرئیر ختم ہو گیا امریکی وکیل کا دعوٰی

    ہالی وڈ‌کے معروف اداکارجونی ڈیپ کے برطانوی عدالت میں ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ اخبار سے ہارنے اور اپنی اہلیہ امبر ہیرڈ کےساتھ تشدد کےالزامات سے متعلق مقدمات کو لے کر ایک امریکی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کا ہالی وڈ میں کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی :خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ کو وارنر برادرز کی جانب سے فلم ’فنٹاسٹک بیسٹس‘ سے فارغ کردیا گیا ہے لندن ہائی کورٹ کی جانب سے ان کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد ان کی آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی پروڈکشن کمپنی نے ان سے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروڈکشن کمپنی کی درخواست کا احترام کیا اور فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    تاہم اب اس سے متعلق ایک نامور وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں اپنی اہلیہ امبر ہیرڈ کو پیٹنے کے سلسلے میں ٹرائل کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے انھیں فلم سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

    ہالی وڈ میں ہر مرتبہ ایک نیا کردار نبھانے والے جونی سے پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے درخواست کے ذریعے انھیں مجبور کیا کہ وہ فلم سے علیحدہ ہوجائیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ پہلے ہی فنٹاسٹک بیسٹس کے کچھ سینز کی عکس بندی بھی کروا چکے ہیں۔

    جونی ڈیپ جو فلم میں گیلرٹ گرندیل والڈ کا کردار نبھارہے تھے اب ان کی جگہ کسی اور کو یہ کردار دیے جانے کا امکان ہے۔

    تاہم اس حوالے سے ایک میڈیا وکیل مارک اسٹیفنز نے دعویٰ کیا کہ فلم سے علیحدہ ہونے پر ہالی وڈ میں جونی ڈیپ کا کیریئر ختم ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ 57 سالہ اداکار کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے انھیں اب ہمیشہ ’اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں جونی ڈیپ نے کہا تھا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کے خلاف بھی جنگ کریں گے میری زندگی اور کیریئر اس لمحے کے طور پر نہیں جانا جائے گا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار سن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر 2018 میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر 2 لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم 2016 میں 34 سالہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جونی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں، تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو 2 سال میں 14 مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اخبار نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا-

    مذکورہ مضمون کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں جس میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔

    سماعتوں میں جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیاسچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

    سماعتوں کے دوران امبر ہرڈ نے بتایا تھا کہ انہوں نے بھی ایک یا دو مرتبہ جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا مگر ان پر 14 مواقع پر تشدد کیا گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر نے انہیں دوسرے مرد حضرات سے گینگ ریپ کا نشانہ بنوانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    سماعتوں کے بعد رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانوی اخبار کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد جونی ڈیپ کو آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی درخواست کو اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    برطانوی اخبار سے مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ نئی آنے والی فلم سے باہر

  • راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کو منفرد انداز میں خراج تحسین

    راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کو منفرد انداز میں خراج تحسین

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی :یوں تو راحت فتح علی خان اپنے کنسرٹس اور محافل موسیقی کی تقریبات میں نصرت فتح علی خان کی قوالیاں شائقین کے لئے پئش کرتے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے استاد کی مشہور قوالی کو نئے انداز میں پیش کیا جس نے سننے والوں کو مبہوت کردیا۔

    راحت فتح علی خان نے اپنے چچا اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’سانسوں کی مالا‘ کو اپنے انداز میں ریلیز کردیا ۔

    انہوں نے اپنے اس نئے ٹریک کے حوالے سے کہا کہ میں یہ قوالی اپنے استاد نصرت فتح علی خان اور اپنے والد استاد فرخ فتح علی خان کے نام کرتا ہوں۔

    سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جو سن 1979 میں استاد نصرت فتح خان نے گایا تھا-

    راحت فتح خان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قوالی میرے دل کے بہت قریب ہے اور اس قوالی کو نئے انداز میں پیش کرنے کا آئیڈیا گٹارسٹ سلمان احمد نے دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی جو بھی پرفارم کرتا ہوں وہ میرے استاد نصرت فتح علی خان کا سکھایا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس قوالی کی ویڈیو منفرد ہے۔

    ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان میں کی گئی ہے اور اس میں راحت فتح علی خان ایک جگہ موجود ہیں نصرت فتح علی خان کی یادگار تصاویر نمایاں ہیں۔

    راحت فتح علی خان کے اس نئے کلام کی ویڈیو کو اب تک 36 لاکھ اور 92 ہزارسے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں -اور اس گانے کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اپنے پسندیدہ گلوکار کی گائی گئی وقالی کو دوبارہ منفرد انداز میں سُن کر بھر پور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے نے میری زندگی بدل دی ہے-ایک صارف نے لکھا کہ بہت ہی خوبصورت خراج تحسین ہے ایک صارف نے اس ورژن کو سراہتے ہوئے ہمیشہ کے لئے پسندیدہ قرار دیا-ایک صارف نے لکھا کہ بہت دن بعد اچھا میوزک سننے کو مل رہا ہے-

  • بھارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری

    بھارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری

    بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃاللہ علیہ کی شادی شدہ زندگی پر فلم بنائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃاللہ علیہ کی شادی شدہ زندگی پر فلم بنائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے- رپورٹس کے مطابق یہ فلم یا ویب سیریز شیلا ریڈی کی کتاب ’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘پر مبنی ہوگی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق معروف بالی وڈ پروڈیوسر کمار تورانی نے شیلا ریڈی کی لکھی ہوئی کتاب ’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

    تورانی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی کتاب کے حقوق خریدے ہیں لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ اس کو کس شکل میں فلم بند کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہمیں ایک تخلیقی ٹیم کی ضرورت ہوگی جس میں ایک ڈائریکٹر اور مصنف شامل ہیں فلم کے حوالے سے مزید کچھ کہنا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔

    پروڈیوسر تورانی کا کہنا ہے کہ شیلا ریڈی کی کتاب جو جناح کے سیاسی سفر کے ساتھ ساتھ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کا احاطہ کرتی ہے کو سب سے پہلے ان کی تخلیقی ٹیم نے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دلچسپ موضوعات کی تلاش میں رہتا ہوں جن میں ادبی کام بھی شامل ہیں جب تخلیقی ٹیم نے یہ کتاب تجویز کی تو میں نے سوچا کہ یہ بہت ہی دلچسپ اورانوکھا پروجیکٹ ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کئی نامور تاریخی شخصیات مثلاً مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، بھگت سنگھ اور سردار پٹیل وغیرہ پر فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن اب پہلی بار بالی وڈ میں قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃاللہ علیہ کی ذاتی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہے۔

  • برطانوی اخبار سے مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ نئی آنے والی فلم سے باہر

    برطانوی اخبار سے مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ نئی آنے والی فلم سے باہر

    ہا لی وڈ اداکار 57 سالہ جونی ڈیپ نے برطانوی عدالت میں ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ اخبار سے ہارنے کے بعد اپنی آنے والی فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی :جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر 2018 میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر 2 لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم 2016 میں 34 سالہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جونی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں، تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو 2 سال میں 14 مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اخبار نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا-

    مذکورہ مضمون کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں جس میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔

    سماعتوں میں جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیاسچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

    سماعتوں کے دوران امبر ہرڈ نے بتایا تھا کہ انہوں نے بھی ایک یا دو مرتبہ جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا مگر ان پر 14 مواقع پر تشدد کیا گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر نے انہیں دوسرے مرد حضرات سے گینگ ریپ کا نشانہ بنوانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    سماعتوں کے بعد رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانوی اخبار کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد جونی ڈیپ کو آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی۔

    فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی درخواست کو اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جونی ڈیپ نے 6 نومبر کو سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی کہ انہوں نے فانٹیسٹک بیٹس‘ کی آنے والی فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    اداکار نے بتایا کہ لندن ہائی کورٹ کی جانب سے ان کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد ان کی آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی پروڈکشن کمپنی نے ان سے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروڈکشن کمپنی کی درخواست کا احترام کیا اور فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    دوسری جانب جونی ڈیپ نے بھی فانٹیسٹک بیٹس کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز کی فلم سے الگ ہونے کی تصدیق کردی۔

    واضح رہے کہ فانٹیسٹک بیٹس کی شوٹنگ رواں ماہ 10 نومبر کے بعد شروع ہونی تھی اور جونی ڈیپ نے اس کی شوٹنگ کے لیے امریکی عدالت میں اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف دائر کئے گئے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت بھی ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اداکار کو 10 سے 12 نومبر تک سماعتوں میں حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جونی ڈیپ کی جگہ مذکورہ فلم میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا اور کب تک اس کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

    فانٹیسٹک بیٹس کی یہ تیسری فلم تھی جسے 2022 تک ریلیز کیا جانا تھا اس سے قبل اس سیریز کی پہلی فلم 2016 اور دوسری فلم 2018 میں آئی تھی جونی ڈیپ نے دوسری فلم میں کردار ادا کیا تھا اور تیسری فلم میں بھی انہیں کاسٹ کیا گیا تھا مگر اب اسے الگ کردیا گیا۔

  • صدف کنول کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا

    صدف کنول کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا

    پاکستان کی سُپرماڈل اور اداکارہ صدف کنول کی انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ہمسفر کا تائٹل سانگ گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ و ماڈل کی سنگنگ صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور خوب تنقید کا نشانہ بنیں-

    باغی ٹی وی : فرحت اشفاق کے ناول ’ہم سفر‘ پر مبنی مائرہ خان اور فواد خان کے ڈرامہ سیریل نے کامیابی کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے نے عوام میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔

    اس ڈرامے سے نہ صرف ماہرہ خان اور فواد خان کو پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی شہرت ملی اس ڈرامے نے دونوں فنکاروں کے لئے بالی وڈ کیرئیر کے راستے کھول دیئے-

    علاوہ ازیں اس ڈرامے کی ایک اور مقبول چیز اس کا ٹائٹل سونگ ’ وہ ہم سفر تھا‘ ہے جسے قراۃ العین بلوچ نے اپنی مدھر آواز میں گایا اور جو آج تک مداحوں ے دلوں میں زندہ ہے

    صدف کنول نے اسی ٹائٹل کو گانے کی کوشش کی لیکن وہ بہتر انداز سے نبھا نہیں سکیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماڈل و اداکارہ اپنے دوستوں کے لئے ہم سفر ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ گا رہی ہیں جنہیں ان کے دوستوں کی جانب سے تو خوب پذیرائی ملی لیکن اداکارہ و ماڈل مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں اور خوب تنقید کا نشانہ بنیں-

    صدف کنول کا شمار پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے ماڈلنگ کے علاوہ صدف تین فلموں میں بھی مختصر سا کام کر چکی ہیں تاہم اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں سائرہ کے مداح صدف کنول کو شہروز اور سائرہ کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی اس تنقید پر طویل خاموشی کے بعد صدف کنول نے ناقدین کو اپنے حد میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی اور کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے انسان کے بچے بن کر رہیں نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔

  • میں نے بھی پیار کیا تھا کبھی  سونیا حسین

    میں نے بھی پیار کیا تھا کبھی سونیا حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بھی پیار کیا تھا کبھی-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہےجو اُنہوں نے جیولری کے کسی برانڈ کے لیے شوٹ کروایا ہے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں سونیا حسین نے سُرخ رنگ کے لباس کے ساتھ خوبصورت زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

    سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کو ایک شاعرانہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے بھی کیا تھا پیار کبھی، آئی تھی یہی جھنکار کبھی۔

    علاوہ ازیں سونیا حسین نے ایک اور تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ٹیزر اور پایل لکھا اور ہیش ٹیگ کمنگ سُون لکھا جس کا مطلب ہے ان کا جلد ہی کوئی پروجیکٹ آنے والا ہے-

    واضح رہے کہ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل بنایا ہے اور اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ہے لہٰذا ویڈیوز دیکھنے کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔

    اس موقع پر سونیا حسین نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو ہماری ایک الگ شخصیت ہوتی ہے اور جب ہم ڈرامے میں کسی کردار میں لوگوں کے سامنے آتے ہیں تو بالکل مختلف ہوتے ہیں تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے ہم اپنے چاہنے والوں سے ڈائریکٹ کنیکٹ کر سکیں ان کو بتا سکیں کہ سین کے پیچھے کیا ہوتا ہے کس طرح محنت ہوتی ہے کس طرح سب ہنستے ،روتے اور اداس ہوتے ہیں خوش ہوتے ہیں جب سین اچھا زیادہ ہو جائے تو کتنی محنت ہوےی ہے ایک ڈرامہ بنانے میں-

    بیماری سے بیزاری کو دوا دیں، طعنہ نہیں سونیا حسین

    سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    آٹزم کو شیزوفیرینیا کی علامت قرار دینے پر تنقید کا سامنا کرنے پر سونیا حسین کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

    اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

  • گوہر خان کا سسرال میں استقبال

    گوہر خان کا سسرال میں استقبال

    معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی ہونے والی ساس فرزانہ نے اپنے گھر اُن کا استقبال کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے-

    اس حوالے سے ٹک ٹاکر زید دربار کی والدہ فرزانہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ہونے والی بہو گوہر خان کے ہمراہ کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں گوہر خان اور اُن کی ہونے والی ساس نے نیلے اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ تصویروں میں غبارے اور کیک بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان تصاویر میں اُنہوں نے اپنی بہو کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں تو وہ اپنی بہو کو بوسہ بھی دیتی نظر آرہی ہیں۔

    گوہر خان کی ہونے والی ساس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمارے خاندان میں آپ کو خوش آمدید۔

    ساس نے گوہر خان کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام دُعائیں، پیار، محبت اور سپورٹ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوگا، تم ہمیشہ خوش رہو۔

    ساس کی اس پوسٹ پر بہو گوہر خان نے شکریہ ادا کیا جبکہ نند انعم دربار نے لکھا کہ ساس بہو-

    یاد رہے کہ اس سے قبل گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور زید دربار کی منگنی کی تصویر شیئر کی تھی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی پکڑے ہوئے تھے جن میں سے ایک پر لکھا ہے لڑکی نے ہاں کہہ دی۔

    گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

    واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

    شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گےشادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔