Baaghi TV

Category: شوبز

  • ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے صارفین کو حیران کر دیا

    ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے صارفین کو حیران کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے مداحوں کو ایک بار پھر حیرانی میں مبتلا کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی سدا بہار اداکارہ 50 سالہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ نہایت حسین ، جوان اور اپنی عمر سے بہت کم لگ رہی ہیں تصاویر ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGvQFwIhv89/?igshid=1fhrtxbjh9pk5
    سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں ماہ نور بلوچ اپنے انداز سے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتاتی نظر آرہی ہیں۔

    50 سالہ ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد مداح اُن کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ سے اُن کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز پوچھ ر ہے ہیں اور تصویروں کو دیکھ کر حیرانی میں مبتلا ہیں کہ اداکارہ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہوتے-

    واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں اور 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھا چُکی ہیں علاوہ ازیں اداکارہ کئی فلموں میں بھی کام کر چُکی ہیں-

    خیال رہے کہ اداکارہ کی ایک بیٹی بھی ہیں زندگی کی 50 بہاریں گزرنے کے باوجود ماہ نور اپنی بیٹی کی ماں نہیں بلکہ دوست نظر آتی ہیں-

  • نیلم منیرکا آئیڈیل اور پسندیدہ ترین شخصیت کون؟

    نیلم منیرکا آئیڈیل اور پسندیدہ ترین شخصیت کون؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ایک خطاب کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا-

    جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی نیلم منیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں قائداعظم محمد علی جناح اعلان کر رہے ہیں کہ پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے۔

    بانئ پاکستان نے فرمایا کہ جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً پاکستان کا دشمن ہے۔

    قائد اعظم نے فرمایا کہ ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔

    نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح میری سب سے پسندیدہ شخصیت اور میرے آئیڈیل ہیں۔

    اداکارہ نیلم منیر کی اس خصوصی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے –

    اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں نیلم منیر

    ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیئے نعمان اعجاز

  • عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس بھی عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ عمران عباس حال ہی میں تُرکی میں اپنی چھٹیاں گزار کر آئے ہیں انہوں نے ترکی کے خوبصورت مقامات کی سیر کے دوران لی گئیں تصاویر مداھوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں-

    اداکار عمران عباس نے ترکی کی سیر کے دوران وہاں معروف شخصیات سے بھی ملاقات کی عمران عباس نے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان اور ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوز ڈیمیر سے ملاقات کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں-

    ترک شیف براق نے عمران عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستانی اداکار کو نہ صارف اپنے ہاتھوں کے بنے ذائقہ دار کھانے پیش کئے بلکہ اپنے ہاتھ کی بنی اپیشل روٹی بھی گفٹ کی جس پہر اداکار کا نام لکھا تھا-

    تاہم عمران عباس اب وطن واپس آ گئے ہیں لیکن ان کی ترک شیف اور ارطغرل غازی کے اداکار علیار بے کے ساتھ اچھی خاصی دوستی ہو گئی ہے جس کا اظہار یہ معروف شخصیات اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کرتے نطر آتے ہیں-

    حال ہی میں عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں عمران عباس کے ہمراہ ترک شیف براق بھی ہیں اور ویڈیو میں وہ پاکستان اور عمران عباس کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہیں براق نے اپنی ویڈیو میں عمران عباس کو بڑا بھائی کہتے ہوئے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا-

    ویڈیو سئیر کرتے ہوئے عمران عباس نے ترک شیف کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ محبت اور دوستی باہمی ہے اور انشاءاللہ کبھی ختم نہیں ہوگی-

    عمران عباس کی اس پوسٹ پر براق نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے کمنٹ میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ترکی او ر دل والا ایموجی بناتے ہوئے پاکستان لکھا ساتھ میں ترکی اور پاکستان کے جھنڈوں کے ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    عمران عباس نے مزید ترک شیف کے کمنٹ پر ردعمل دیا اور سی زیڈ این براق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں آپ کی پاکستان آمد کا اور آپ کی مہمان نوازی کرنے کا بے چینی سے انتطار ہے پاکستان کھٰلے بازووں اور بے پناہ محبت کے ساتھ آپ کا منتظر ہے-

    واضح رہے کہ ترک شیف سی زیڈ این براق نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے-

    بُراق نے مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسان نیازی کے ساتھ اپنی ویڈیو میں پیغام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

    علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی تھی –

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا تھا –

    ترکش شیف کی دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    ارطغرل غازی کے ایک اور اداکار کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

    عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تصاویر وائرل

  • آخر کار مایا علی کا انتطار ختم ہو گیا

    آخر کار مایا علی کا انتطار ختم ہو گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر سردیوں کے موسم کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : طیفا ان ٹربل میں اپنی بے مثال اداکاری مداحوں کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ مایا علی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پنک رنگ کی گرم شرٹ پہن ہوئی ہے اور بہت کیوٹ لگ رہی ہیں اورمایا علی کی جانب سے لی گئی مِرر سیلفی میں وہ کافی خوش نظر آ رہی ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CGu4-uWHiHB/?utm_source=ig_embed
    مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موسم سرما کی آمد پر خوش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آخر کار موسم سرما آ ہی گیا کیپشن کے آخر میں مایا علی نے 2 پنک رنگ کے پھولوں کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ۔

    واضح رہے کہ مایا علی ڈرامہ پروجیکٹ ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری دکھائیں گی اور اداکارہ اس تین برسوں بعد مذکورہ ڈرامے کے ساتھ ایک با پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں- اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ( ایس ایچ وائے ) پہلی مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے-

    خیال رہے کہ مایا علی کا چھوٹی اسکرین پر آخری ڈرامہ ’صنم‘ تھا جو 2017 میں نجی چینل پر نشر کیا گیا تھا

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں جلوئے دکھائیں گی

  • آمنہ الیاس کے مطابق ان کے حقیقی مداح کون ہیں؟

    آمنہ الیاس کے مطابق ان کے حقیقی مداح کون ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے حقیقی مداح کون ہیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں اور آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں آمنہ الیاس نے فنگرز سے وکٹری کا نشان بنا رکھا ہے اور اُن کے انداز سے لگ رہا ہے جیسے کہ وہ اُن لوگوں کو جواب دے رہی ہیں جو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    آمنہ الیاس نے تصویر کے کیپشن میں ہیش تیگ ویک اینڈ استعما ل کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے اور اس کے باوجود بھی آپ میری تمام پوسٹس یعنی وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو میں کرتی ہوں تو یقین کریں آپ میرے مداح ہیں۔

    یاد رہے کہ واضح رہے کہ آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرتے دکھائی دے رہی ہیں-گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا –

    اداکارہ نے کہا تھا کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے رنگت اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔

    باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی تھی-

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے آغاز میں آمنہ الیاس نے کسی کو آواز دے کر اُن کے لیے پراٹھا لانے کو کہا اُس کے بعد انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھ کہ آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کیونکہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے ساری رات نہیں سو سکی ہوں-
    https://www.instagram.com/tv/CGZ1xPmHzcZ/?utm_source=ig_embed
    آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ دو سال پہلے میں نے کسی کو موٹا کہا تو یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو نظر انداز کریں سچ کیا ہے میں آپ لوگوں کو بتاتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ’ہمارا ایک نعمان نامی باورچی تھا جو کہ معذور تھا لنگڑاتا تو میں اُسے’’لولا نومی‘‘ کہہ کر بلاتی تھی جبکہ اُس وقت میں 6 برس کی تھی، میری کزن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو دو سال تک میں نےاُسے گود میں نہیں اُٹھایا کیونکہ وہ بہت کمزور تھی تب میری عمر 12 سال تھی میرے ایک اسکول ٹیچر توتلے تھے تو میں اُن سے تتلا کر ہی گفتگو کرتی تھی اُس وقت میں 15 سال کی تھی اس کے علاوہ میرابہترین دوست کہتا کہ تم مجھے اتنا اگنور کیوں کرتی ہو تو میں اسے کہتی کہ تم ٹڈے سے ہو نظر ہی نہیں آتے-
    https://www.instagram.com/tv/CGZ1xPmHzcZ/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے اپنی ہمسائی سے کہا بال لگوا لے اپنی کام والی سے کہا کہ دانت لگوا لے اور میری بہن کا دوست شال میں ایک دن ملنے آیا تو میں نے اُسے کہا وہ دیکھو شام میں رات آئی ہے سوچو میں کسی کو کالا کہہ رہی ہوں-

    آمنہ الیاس نےکہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کوموٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی سانڈاور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’وہ میں نہیں ہوں‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولئے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ لیکن مجال ہے آپ لوگ کسی اور کو دوسرا موقع دو- انہوں نے کہا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1947 میں غلط بات کی تھی اور آج یہ صحیح بات کیسے کر سکتی ہے ؟ اسے شرم آنی چاہیئے اس کی ہمت کیسے ہوئی؟-

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں سابق ماڈل آمنہ حق کو مخاطب کیا اور کہا تھا کہ آمنہ حق جو میں نے کیا اسے بدل نہیں سکتی، میں اس درد کو ختم نہیں کرسکتی جو شاید میں نے آپ کو پہنچایا ہو لیکن میں ہر دن خود کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔

    اور مداحوں سے کہا کہ آپ سب کے لیے آخری بار کہہ رہی ہوں وہ میں نہیں تھی۔

    اپنی بات ختم کرنے کے بعد انہوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بنی اس ویڈیو میں اپنے پاس رکھی پلیٹ میں موجود پراٹھے کو دیکھا اور کہا کتنا موٹا پراٹھا ہے یہ تو جل کر کالا بھی ہوگیا ہے۔

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

  • مہیش  بھٹ کا لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    مہیش بھٹ کا لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    بھارتی معروف فلمساز مہیش بھٹ نے 29 سالہ اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان کی رپوترٹ کے مطابق مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر اپنا رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ لیوینا مہیش کی رشتہ دار نہیں ہیں "براہ کرم نوٹ کریں کہ سوال میں شامل خاتون کوئی ‘رشتہ دار’ نہیں ہے کیونکہ جس مرد سے اس کی شادی سُمت سبھروال سے ہوئی تھی ، وہ مہیش بھٹ کا بھتیجا نہیں ہے جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے ، اور نہ ہی کسی اور طرح سے اس کا کوئی تعلق ہے۔

    دوسری جانب وِشیش فلمز کے سوشل میڈیا پیج پر مہیش بھٹ کی قانونی ٹیم نے بھی بیان جاری کیا جس میں لووینا لودھ کے سنگین الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

    قانونی ٹیم نے اپنے موکل مہیش بھٹ کے خلاف لووینا لودھ کے ہراسانی اور دھمکیوں سمیت دیگر الزامات کو مسترد کردیا اور اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

    قانونی ٹیم نے لووینا لودھ کی جمعہ کے روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تقریباً 2 منٹ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے الزامات نہ صرف جھوٹے اور ہتک آمیز ہیں بلکہ اس کے سنگین قانونی نتائج بھی ہیں، ہمارے موکل مشورے کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے-

    واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ یونیا لودھ نے مہیش بھٹ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک 2 منٹ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بالی وڈ میں ڈرگ اسمگلنگ اور اداکاروں کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    29 سالہ اداکارہ نے اپنی اور اپنی فیملی کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ویڈیو میں کئی بڑے انکشافات کیے جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مہیش بھٹ کے بھانجے سُمت سبھروال کی بیوی ہیں اور انہوں نے اس سے طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CGrlL-ZjLOz/?utm_source=ig_embed
    نہوں نے مزید کہا کہ سُمت سبھروال سپنا بپی اور امائرہ دستور جیسی کئی اداکاراؤں کو منشیات فراہم کرتا ہے میرے شوہر کی ان تمام حرکتوں سے مہیش بھٹ بخوبی واقف ہیں۔

    لیونیا لودھ نے یہ بھی کہا کہ بالی وڈ کا سب سے ’بڑا ڈان‘ مہیش بھٹ ہے جو انڈسٹری کا پورا سسٹم چلاتا ہے اگر آپ اس کے قوانین پر عمل نہیں کرتے تو آپ کی زندگی مشکل بناتا ہے اس نے کام سے نکلوا کر کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں اس کے ایک فون پر لوگ اپنی ملازمت کھو دیتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب سے میں نے مہیش بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے تب سے وہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے میرے گھر میں داخل ہونے اور مجھے یہاں سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    لیونیا لودھ نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ اگر میرے یا میری فیملی کے ساتھ کچھ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اس کے ذمے دار مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، سُمت سبھروال، ساحل سہگل اور کم کم سہگل ہوں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ تمام لوگ بند دروازوں کے پیچھے کیا کرسکتے ہیں خاص طور پر مہیش بھٹ جو انتہائی طاقتور اور بااثر ہیں۔

    بالی وڈاداکارہ لیونیا لودھ کا فلم ساز مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام

  • کیا واقعی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے خرچ کیے تھے؟

    کیا واقعی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے خرچ کیے تھے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب میں ہونے والے اخراجات کی وضاحت کی-

    باغی ٹی وی : دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی شادی کی طویل رسموں اور شادی کی تقریبات پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے لیے مشہور ہے ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کئی ماہ تک چلا تھا اور ہر فنکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اتنی طویل رسموں والی شادی سے تنگ آگئے تھے –

    سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی ہے صارفین کی جانب سے ان دونوں کو شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیسہ کسی اچھے کام میں لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

    حال ہی میں ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کے دوران ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے بات کی وضاحت کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGpm2OXBREv/?igshid=516tu7pzrsgr
    ویڈیو کلپ میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی انہوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے خرچ کیے تھے؟ ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے۔

    بعد ازاں ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔ مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نکاح کے بعد بھی کئی فنکشنز جاری رہے-

    نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد نعمان اعجاز نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا لیا

    اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد نعمان اعجاز نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا لیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک اور معطل ہونے کے بعد انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنالیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اس لیے وہ ان کے اکاؤنٹ کی جانب سے کسی بھی نامناسب پیغام ملنے یا مواد شیئر ہونے کے حوالے سے باخبر رہیں۔

    اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹو کروانے کے لیے انسٹاگرام انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔

    انہوں نے چاہنے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی نئے اکاؤنٹ کے ساتھ واپس لوٹیں گے-

    انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کی ٹوئٹ کے بعد نعمان اعجاز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں مختصر ویڈیو بھی جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اس وقت ملک سے دور کینیڈا میں موجود ہیں۔

    اور اب اداکار نعمان اعجاز نے naumaanijazofficial1 کے نام سے انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

    انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنانے کی اطلاع اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں دی۔


    نعمان اعجاز نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی پہلی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکار قہقہہ لگانے کے اندازمیں ہنس رہے ہیں تصویر شئیر کرت ہوئے اداکار نے لکھا کہ چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGvCk5jhgRx/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ غلطی کو بھول جائیں سبق یاد رکھیں یہ ہے زندگی۔

    واضح رہے کہ ہ نعمان اعجاز قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔

    اداکار نعمان اعجاز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

  • ارطغرل غازی کے ایک اور اداکار کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

    ارطغرل غازی کے ایک اور اداکار کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

    ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان بھی پاکستان آنے کے لئے بے چین ہیں-

    باغی ٹی وی : 44 سالہ ترک اداکار جیم اوچان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور عمران عباس کی ایک خوبصورت تویر شئیر کی جس میں دونوں اپنے اپنے مُلک کے جھنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CGt_nOuJzEq/?igshid=1jkhc6cyyhvq2
    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے علیار بے نے لکھا کہ میں اپنے پاکستانی دوست عمران عباس اور مداحوں سے ملنے کے لیے بہت بے چین ہوں اور جتنی جلد ممکن ہو سکا پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    ارطغرل غازی کے اداکار عالیار بے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا-

    ترک اداکار کی اس پوسٹ پر پاکستانی مداحوں نے بھی خوشی اور محبت کا اظہار کیا اور پاکستان آنے کے لئے خوش آمدید کہا-

    اس سے قبل پاکستانی اداکار عمران عباس نے ترکی میں ارطغرل ڈرامہ سیریز کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تھی، جس پر ترک اداکار نے کافی خوشی کا اظہار کیا۔

    پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور ترک ادارکار جیم اوچان کے درمیان کافی پکی دوستی ہو گئی ہے جس کا دونوں سوشل میڈیا پر اظہار بھی کر رہے ہیں اور دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترکی میں مالقات کے دوران لی گئی اسنوکر کھیلنے کی یادگار تصاویر بھی شیئر کیں-

    عمران عباس کی ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان سے ملاقات کی تصاویر وائرل

  • آرنلڈ شوازنگر کے دل کی دوسری کامیاب سرجری

    آرنلڈ شوازنگر کے دل کی دوسری کامیاب سرجری

    باڈی بلڈنگ کے چمپئن اور ایکشن ہیرو اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر 73 سالہ آرنلڈ شوازنگر کے دل کی ایک بار پھر کامیاب سرجری ہوئی ہے اور وہ خود کو پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آرنلڈ شوازنگر نے دل کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ پلمونری وال کے بعد آورٹک وال بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔


    ہالی وڈ اداکار نے کلیولینڈ کلینک کے تمام معالجین اور طبی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور ہاسپٹل کی ایک تصویر شئیر کی جس میں آرنلڈ مطمئن اور صحت یاب دکھائی دے رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر نصب مجسموں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں –

    ان تصاویر کے بارے میں ہالی وڈ اسٹار نے مزید لکھا کہ آپریشن سے قبل کلیولینڈ کی گلیوں میں چہل قدمی کر چکا ہوں جہاں خوبصورت مجسموں نے میرا دل موہ لیا ہے –

    واضح رہے کہ فلمی دنیا اور امریکی سیاست میں یکساں طور پر مقبول رہنے والے آرنلڈ شوارزنیگر کی اس سے قبل 2018ء میں اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، جس میں پلمونری وال تبدیل کیے گئے تھے۔