Baaghi TV

Category: شوبز

  • فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش پر عدنان صدیقی کی مبارکباد

    فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش پر عدنان صدیقی کی مبارکباد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اور عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور صدف نے بیٹی کو جنم دیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک خود کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تصویر سامنے آئی نہ ہی ابھی تک اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے البتہ ان کے مداحوں کی جانب سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

    جہا ں فود خان کے مداحوں نے اداکار کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی وہیں اداکار عدنان صدیقی نے بھی ننھی پری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورعدنان صدیقی کا پیغام دیکھنے کے بعد اب اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے فواد خان اور اُن کی اہلیہ صدف کو تیسرے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہم سب کے لیے بہت بڑا خوشی کا موقع ہے-

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ آپ کے ہاں بچے کی پیدائش اُمید اور اللہ تعالیٰ کی آپ پر رحمت اور نعمتوں کی علامت ہے۔

    اداکار نے فواد خان اور اُن کی اہلیہ کو ایک بار پھر والدین بننے پر دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچہ آپ کی زندگی محبت اور خوشیوں سے بھر دے۔

    واضح رہے فواد خان نے اپنی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں، بیٹے کا نام ایان اور بیٹی کا نام ایلائنا ہے اب ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اب تک نہیں رکھا گیا ہے-

    شنیرا اکرم 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی دُکھ بھری کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

    حرا مانی کو سیٹ پر جب بیٹے کی یاد آتی ہے تو کیا کرتیں ہیں ؟

  • پاکستانی فلم”سچ“اپنےآپ کوسچ ثابت کرنےکےلیےپھرمیدان میں اترےگی

    پاکستانی فلم”سچ“اپنےآپ کوسچ ثابت کرنےکےلیےپھرمیدان میں اترےگی

    لاہور:پاکستانی فلم”سچ“اپنےآپ کوسچ ثابت کرنےکےلیےپھرمیدان میں اترےگی ،اطلاعات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں بنی پاکستانی فلم ” سچ “کو دوبارہ سے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کامرکزی کردار سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ماڈل ایلی سی اوراداکار اسد زمان نے نبھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں بنی پاکستانی میگا بجٹ کی فلم ” سچ“جس کو پچھلے سال دوہزار انیس میں نمائش کے لئے ریلیز کیا گیا تھا اب اسے دوبارہ سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایلی سی ،اداکار اسد زمان،ہمایوں اشرف،جاوید شیخ،عظمیٰ گیلانی،نعمان مسعود،عائشہ ثناءاور فضیلہ قاضی شامل ہیں ۔

    جبکہ فلم رومانٹک میوزیکل کہانی پر مبنی ہے جسے بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے ۔فلم مکمل طور پر سکاٹ لینڈ میں شوٹ کی گئی ہے جسے ذوالفقار شیخ نے ڈائیریکٹ کیا ہے ۔ سینما گھروں میں فلموں کی کمی کے باعث دوبارہ سے اسے ریلیز کیاجائے گا جس کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

  • انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی

    انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی

    ہالی وڈ کی معروف اور مقبول ترین اداکارہ انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی۔

    باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق کتاب کا عنوان ’اپنے حقوق جانو ‘ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

    ایمنسٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہیں کہ ہم انجلینا جولی کے ساتھ نوعمروں کے لئے ایک کتاب پر اشتراک کر رہے ہیں ، جس میں وژن کے ساتھ تمام نوجوانوں کے لئے ان کے حقوق جاننے اور اسے مانگنے سے متعلق ہے چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CGUuvKeBkeC/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے کہا کہ آج ہم نوجوان لڑے ہوئے ہیں اور لڑنے کو تیار ہیں۔ لیکن بڑوں سے غلط معلومات حاصل کرنے ، ان کے حقوق سے آگاہی کا فقدان ، اور ان کے حقوق کی تصریحات کو کس طرح استعمال کرنا ہے اس کے بارے میں معلومات کا فقدان ، ان کا اطلاق ملک اور ان حالات میں کرتے ہیں جن میں وہ رہتے ہیں۔

    انجیلینا جولی نے کہا کہ ہمیں ان کی لڑائی کو مضبوط بنانے اور ان کو بااختیار بنانے کے ٹولز دینے کی ضرورت ہے۔ ‘اپنے حقوق جانیں کتاب بین الاقوامی سطح پر ستمبر 2021 میں شائع ہوگی۔

    اداکارہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کتاب نوجوانوں تک ہدایت کے طور پر پہنچے اور وہ اسے استعمال کریں۔

    نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘4 کا ٹریلر جاری

    فلم میں ملکہ قلو پطرہ کا کردار ادا کرنے کے لئے یہودی اداکارہ کے انتخاب پر دنیا بھر…

    ملکہ قلوپطرہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے اسرائیلی اداکارہ گال گدوت منتخب

  • بنگلورو پولیس کا بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے کے گھر چھاپہ

    بنگلورو پولیس کا بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے کے گھر چھاپہ

    صندل ووڈ ڈرگ اسکینڈل کے معاملے میں پولیس نے بالی وڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صندل ووڈ ڈرگ اسکینڈل کے سلسلے میں بنگلورو پولیس نے ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    رپورٹ کے مطابق سی سی بی کے پولیس اہلکاروں نے ممبئی میں موجود اداکار وویک اوبرائے کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ، جو اس کے بہنوئی آدتیہ آلوا کی تلاش میں تھے جو صندل ووڈ منشیات کے معاملے کا ایک اہم ملزم ہے۔

    بنگلور سینٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کی ٹیم نے جمعرات کو بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی ممبئی میں ان کے رشتے دار آدتیہ الوا کے سلسلے میں رہائش گاہ پر تلاشی لی۔

    آدتیہ آلوا صندل ووڈ منشیات کے معاملے میں ایک اہم ملزم ہیں ، جس کا انکشاف کناڈا کے فلمساز اندراجیت لنکیش نے اگست میں کیا تھا۔ جب سے سی سی بی نے اس کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں تب سے آدتیہ مفرور ہے۔

    سی سی بی کے مطابق ، انھوں نے عدالتی وارنٹ حاصل کرلیا تھا آدتیہ کی تلاش کے ارادے سے ویوک کی رہائش گاہ کی تلاشی لی ہے-جو پچھلے تین ہفتوں سے فرار ہے۔ تلاشیاں ان اطلاعات کے بعد کی گئیں کہ وہ ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر موجود ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پولیس نے وویک اوبرائے کے برادر نسبتی ادیتیا آلوا کے گھر پر بھی چھاپا مارا تھا تاہم وویک کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ادیتیا آلوا کے کو تلاش کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم عدالت سے وویک کے گھر کی تلاشی کا وارنٹ لینے کے بعد ان کے گھر پر پہنچے تھے بنگلورو پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہمراہ ممبئی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

    بنگلورو پولیس نے اسٹائلش اداکار کے گھر کی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تلاشی لی، جس کے بعد وہ واپس چلے گئی پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ وویک ممکنہ طور پر اپنی اہلیہ کے بھائی کی موجودگی کا علم رکھتے ہیں۔

    ادیتیا آلوا جو ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ جیوا رواج آلوا کے بیٹے ہیں۔ 4 ستمبر سے مفرور ہے۔ آلوا کے علاوہ ، شیوا پرکاش چپپی ، اور شیخ فاضل اس معاملے میں اصل ملزم ہیں اور مبینہ طور پر مفرور ہیں۔ کاٹن پیٹ میں درج ایف آئی آر میں ، 12 ملزمان کے نام بتائے گئے اور اب تک ، 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جن میں اداکار راگنی دویدی اور سنجنا گیلانی شامل ہیں۔

    سنجے دت کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی

    کنگنا رناوت کی دبے الفاظ میں دیپیکا پڈوکون پر تنقید

    پشاور ضلعی حکومت نے راج کپور کی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

    پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ…

    بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر دیئے

    سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

  • "پنجاب نہیں جاﺅں گی” کوپسند کرنےکاشکریہ:اداکارائیں ہیئراسٹائل نہیں بلکہ کردارسازی پرتوجہ دیں:خلیل الرحمان قمر

    "پنجاب نہیں جاﺅں گی” کوپسند کرنےکاشکریہ:اداکارائیں ہیئراسٹائل نہیں بلکہ کردارسازی پرتوجہ دیں:خلیل الرحمان قمر

    لاہور:”پنجاب نہیں جاﺅں گی” کوپسند کرنےکاشکریہ:اداکارائیں ہیئراسٹائل نہیں بلکہ کردارسازی پرتوجہ دیں،اطلاعات کے مطابق نامور ڈراما نگار، فلم نویس اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ آج کی ہیروئنیں اداکاری سے زیادہ اپنے بالوں پر توجہ دیتی ہیں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں اداکاری سے زیادہ اپنے بالوں پر توجہ دیتی ہیں جبکہ کوئی بھی اداکارہ اپنے دل کش ہیئر اسٹائل کی وجہ سے فلموں میں کام یابی حاصل نہیں کرسکتی، فلم بینوں کے دل جیتنے کے لیے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں جو بھی تحریر لکھتا ہوں، دل سے لکھتا ہوں، میری لکھی ہوئی فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی کو پسند کرنے پر مداحوں کا مشکور ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری ساری توجہ اب فلموں کی ڈائریکشن اور کہانیوں پر ہے، میں نے کوشش کی کہ ہمیشہ سچ لکھوں۔ پہلی بار فلم کی ڈائریکشن دی تو بہت تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ابھی شادی کی عمر نہیں وقت آنے پر شادی کر لوں گا  ارشد خان المعروف چائے والا

    ابھی شادی کی عمر نہیں وقت آنے پر شادی کر لوں گا ارشد خان المعروف چائے والا

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا‘ کا کہنا ہے کہ ابھی میری عمر صرف 21 برس ہے ابھی شادی کا نہیں سوچا لیکن وقت آنے پر شادی کرلوں گا-

    باغی ٹی وی : 4 برس قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ایک چائے والے کی اس وقت قسمت بدل گئی تھی جب اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016 میں ان کی تصویر شیئر کی تھی –

    اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گئے تھے اور ان کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہوگئے تھے کہ آخر میڈیا ان کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔

    اس کے بعد ارشد خان ماڈل بن گئے اور اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی پھر 2017 کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں-

    یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔

    رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تاہم ایک انٹرویو میں ارشد خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایاتھا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

    بعدازاں گزشتہ برس انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔

    ارشد خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ماضی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد نجی زندگی سے متعلق بات چیت کی۔

    ارشد خان کا کہنا تھا کہ شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں کامیابی حاصل کے بعد میں نے اپنی دو بہنوں اور دو بھائیوں کی شادیاں کیں جس پر میرے گھر والے بہت خوش ہوئے۔

    انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ ابھی میری عمر صرف 21 برس ہے شادی کا نہیں سوچا لیکن وقت آنے پر شادی کرلوں گا-

    ارشد نے خان نے اپنے انٹر ویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے، ان کا کیفے رواں ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھلا، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے۔

    اپنے کیفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے کیفے کا نام چائے والا کیوں رکھا ہے اس کا نام صرف اپنے نام سے ارشد خان کردولیکن میں نے انہیں کہا کہ یہ میری پہچان ہے۔

    ارشد خان نے کیفے کے بارے میں بتایا تھا کہ کیفے میں مکمل طور پر ٹرک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہاں دیسی اسٹائل میز اور کرسیاں بھی موجود ہیں۔

    ارشد خان نے بتایا تھا کہ ان کے کیفے میں چائے کے علاوہ 15 سے 20 قسم کی کھانے کی اشیا بھی ہیں کیونکہ میرے کیفے کا نام بھی میرے نام کے سے جڑا ہے اس لیے میں اسے زیادہ وقت دے رہا ہوں۔

    اس کے ساتھ ہی ارشد خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ آج کل اداکاری بھی کررہے ہیں اور ان کی ٹی وی شو کی کچھ اقساط نشر ہوچکی ہیں۔

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کونسا نیا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں؟

  • سنجے دت  کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم

    سنجے دت کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم

    موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار سنجے دت کا ایک طویل عرصے بعد ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم ہیں۔

    باغی ٹی وی :معروف بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُن کے ساتھ نامور بالی وڈ اداکار سنجے دت کو دیکھا گیا ہے-

    انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہائےمیں ہوں سنجے دت اور سیلون میں واپس آکر ہیئر اسٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGUnxrXheeX/
    ویڈیو میں سنجے دت نے کیمرا مین کو اپنے چہرے کے قریب کیمرا لانے کا کہا اوراپنی بھنویں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ’اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ میری زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن میں بہت پُرامید ہوں کہ میں جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجاؤں گا۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ علیم کے ساتھ میرا ایک خاندانی تعلق ہے، اس کے والد میرے والد کے بال کاٹتے تھے اور اب علیم صاحب نے میرے بال کاٹنے شروع کردیے۔

    سنجے دت نے اپنی ویڈیو میں سیلون میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے اپنائی گئیں احتیاطی تدابیر کو سراہا-

    سنجے دت نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کام کرنے پر خوش ہیں گھر سے باہر رہنا ہمیشہ اچھا ہے-

    سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے-

    بالی وڈ اداکار نے اپنی داڑھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کے جی ایف 2 کے لیے بڑھ رہا ہوں کیونکہ مجھے کے جی ایف میں کردار کی ادائیگی کے لیے اس کی بہت ضرورت ہے اور اس پراجیکٹ کی شروعات ہم نومبر میں کریں گے۔

    سنجے دت نے ویڈیو میں مزید کہا کہ کل شمشیرا فلم کی بھی ڈبنگ ہے تو وہاں پر بھی مزا آئے گا مجھے دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سنجے دت طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت نے اپنا علاج ممبئی کے ایک ہسپتال میں شروع کیا بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہوگئے تھے-

    واضح رہے کہ سنجے دت کے بیمار پڑنے سے کئی فلم سازوں کو اپنی آنے والی فلموں کی فکر پڑ گئی ہے، کیونکہ سنجو بابا کم از کم 6 آنے والی فلموں میں ایکشن میں دکھائی دینے والے تھے اور ان کی فلموں پر مجموعی طور پر فلم سازوں کے 735 کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں۔

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

  • نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘4 کا ٹریلر جاری

    نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘4 کا ٹریلر جاری

    اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کی جلد ریلیز ہونے والی معروف اور متنازع ویب سیریز ’دی کراؤن‘ سیزن 4 کا ٹریلر جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کی جلد ریلیز ہونے والی معروف اور متنازع ویب سیریز’دی کراؤن 4‘ چار سال قبل شروع ہونے والی سیریز کا چوتھا حصہ ہے جسے آئندہ ماہ 15 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    ایک منٹ پینتالیس سیکنڈ کے دورانیے کے ٹریلر میں جہاں شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر چارلس کی شادی اور رومانس کو دکھایا گیا ہے وہیں ٹریلر میں برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے ٹریلر میں پس پردہ آواز میں برطانوی شاہی محل کی پریوں کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا ہے-

    شوبز ویب سائٹ وارئٹی کی رپورٹ کے مطابق نیا سیزن ، جو 15 نومبر کو شروع ہورہا ہے ، سیزن 3 کے پلاٹ کی مدد سے شروع ہوگا ، جو برطانیہ کی خود مختار رہنما کی حیثیت سے ملکہ الزبتھ (اولیویا کولمین) کے 25 ویں سال کے آخر میں ’70 کی دہائی کے آخر میں ختم ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں ایک بنیادی توجہ اس بات پر ہوگی کہ ملکہ اور اس کے کنبے کس طرح جانشینی کے سلسلے میں مشغول ہیں اور اس وجہ سے شہزادہ چارلس کے لئے ایک "مناسب” دلہن کا ارادہ کریں گے۔ اس طرح ، اس سیزن میں چارلس کے ساتھ ایک نوجوان لیڈی ڈیانا اسپینسر کے ساتھ معاشقوں کو دکھا یا جائے گا لیکن جب اسے برطانوی لوگوں کو متحد کرنے کے لئے ایک پریوں کی کہانی کے طور پر دکھایا گیا ہے ، تو یہ خود نوجوان عورت کے لئے پریوں کی کہانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    لیڈی ڈیانا کا کردار ایما کورنیا ادا کرتی دکھائی دیں گی جبکہ شہزادہ چارلس کا کردار اداکار جوش او کونر ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
    کلیئر فوائے فلیش بیک منظر میں ملکہ الزبتھ کے کردار میں واپس آئیں گی شہزادہ ولیم کا ایک چھوٹا بچہ بھی اس سیزن میں راجکماری ڈیانا کے ساتھ نظر آئے گا جو شہزادہ ہیری کے ساتھ حاملہ ہوگی۔

    جبکہ پہلے اور دوسرے سیزن میں ملکہ برطانیہ کا کردار 36 سالہ اداکارہ کلیری ایلزتھ فائے نے ادا کیا تھا جبکہ تیسرے اور چوتھے سیزن میں ان کا کردار اداکارہ اولیویا کولمین ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    واضح رہے کہ دی کراؤن کو ابتدائی طور پر نومبر 2016 میں جاری کیا گیا تھا اور اس سیریز کے پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کا شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔

    ’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے ’دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔

    سیریز کا چوتھا سیزن اب نومبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا جائے گا۔

    چوتھے سیزن میں جہاں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی سمیت ممکنہ طور پر لیڈی ڈیانا کے معاشقوں کو بھی دکھایا جائے گا وہیں اس میں پہلی برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر سمیت کئی نئے کردار بھی دکھائے جائیں گے۔

    فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر…

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے موسیقی کی دُنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جوڑی کی کام کی نوعیت اور کام میں مصروفیت کو دیکھتے ہوئے اور رواں برس ہی رشی کپور کے انتقال کے باعث مستقبل قریب میں دونوں کی شادی ہونا ممکن نہیں۔

    جبکہ مداح دونوں ستاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بے صبری اور بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں-حال ہی میں رنبیر سنگھ کی والدہ نیتو سنگھ کی ڈانس پریکٹس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے مداھوں میں قیاس جاری تھیں کہ رنبیر کپور کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں-

    بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے کپور خاندان کے ایک فرد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علایہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی رواں برس نہیں ہوگی عین ممکن ہے کہ دونوں اگلے برس کے وسط تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور کے اپریل میں انتقال ہونے کے باعث شادی میں تاخیر ہورہی ہے۔

    سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

    ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار جان سینا نے دوسری شادی کر لی

  • آمنہ الیاس کو باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کرنے پر اپنی ہی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا

    آمنہ الیاس کو باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کرنے پر اپنی ہی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرتے دکھائی دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    انسٹاگرام پرجاری ایک ویڈیو جاری میں انہوں نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے کم رنگ اور موٹے افراد کا مذاق اُڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CGSFmssn0SD/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ نے کہا تھا کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں۔اتنی دیر میں کمرے کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون آمنہ سے کہتی ہیں کہ ’آمنہ کوئی آیا ہے‘ جس پر وہ پوچھتی ہیں کہ ’کون آیا ہے امی؟

    جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ وہی کالا موٹا سا تیرا دوست۔

    ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے، رنگت اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔

    باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    جبکہ سوشل میڈیا پر حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) ٹاک شو کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی زیر گردش ہے جس میں ماڈلز آمنہ الیاس اور صدف کنول سیلیبریٹی کا نام بتانے کا ایک گیم کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب پاکستان کی سابق سپرماڈل آمنہ حق سے متعلق پوچھا گیا تو آمنہ الیاس نے نشاندہی کی کہ ان کے وزن میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں آمنہ الیاس اور صدف کنول کو اس تبصرے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
    https://www.instagram.com/p/CGSraaWnr7z/?igshid=yp24n5nhvc74
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماڈل آمنہ حق نے بھی آمنہ الیاس کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ چند لوگوں نے مجھے ایک چیز میں ٹیگ کیا جس میں ایک ماڈل /اداکارہ نے مجھ سے متعلق بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ سچ بولا جانا چاہیے اگر میرے بارے میں اس باڈی شیمنگ سے کسی کی زندگی میں خوشی آتی ہے تو آئے۔

    آمنہ حق نے مزید لکھا کہ ناخوش لوگ مہربانی اور شفقت کی بجائے نفرت کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

    سوشل میڈیا ہر جاری اس پوسٹ کے بعد آمنہ حق اور صدف کنول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین نے دونوں ماڈلز سے مطالبہ کیا کہ وہ آمنہ حق سے معافی مانگیں-


    بعدازاں آمنہ الیاس کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ گاڑی میں کہیں جانے کے لئے تیار بیٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ کیا منافقت؟ آپ کیا کہ رہے ہو؟ کہ میں نے کہا میں نے کہا، میں نے کیا کہا؟ کس نے موٹا کہا ؟ وہ تو میں ہوں ہی نہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGUybwhHSIb/?igshid=12gdu29o7qngt

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل