Baaghi TV

Category: شوبز

  • حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے لیکن یہ بے بنیاد بات ہے یہ کوئی پختہ وجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے ٹک ٹاک ایپ کو بین کرنے ضرورت نہیں تھی ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔

    حریم شاہ نے مزید کہا ایسے بہت سے سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں جو ایسے افراد جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں پہلے اسلامی قوانین نافذ کریں جس کے بعد بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس کے ذریعے لوگوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے لہذا عمران خان صاحب سے اپیل ہے کہ اس پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

    اس سے قبل سینئیر اینکر پرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں-

    جبکہ دوسری جانب پاکستان میں سب سے زیادہ ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکرجنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے میری نظر میں یہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ بدتمیزی ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ عارضی طور پر بند کی گئی ہے تو میرے خیال سے اب قواعد و ضوابط کے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔

    جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیئے-

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے-

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

  • پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم کردی گئی –

    باغی ٹی وی :بھارتی اسٹریمنگ چینل زی5 پر نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز’چڑیلز‘ پرچند روز قبل پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی جس کی اطلاع سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے 7 اکتوبر کو اپنی متعدد ٹوئٹس میں دی تھی۔

    عاصم عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ حیران کن طور پر جس ویب سیریز کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جارہی ہیں، اسے اپنے ہی ملک میں بند کردیا گیا۔

    عاصم عباسی نے ’چڑیلز‘ کو پاکستان میں بند کیے جانے کو نہ صرف فلم سازوں، اداکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا بلکہ انہوں نے اس عمل کو خواتین، روشن خیال طبقے اور مالی بہتری کے لیے اسٹریمنگ سائٹس جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لینے والے تخلیقی افراد کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا تھا۔

    ویب سیریز کی پاکستان میں بندش کے چند ہی گھنٹے بعد 7 اکتوبر کو ٹوئٹر پر چڑیلز کا ٹرینڈ ٹاپ بھی رہا اور عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی سیریز کی پاکستان میں بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ویب سیریز پر پابندی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا تھا کہ انہوں نے متعدد شکایات کے بعد زی فائیو سے مذکورہ ویب سیریز کے حوالے سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے خود پاکستان میں ویب سیریز کو بلاک نہیں کیا۔


    پی ٹی اے کے حکام نے یہ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے زی فائیو کو کیا ہدایات کی ہیں لیکن اب مذکورہ ویب سیریز کو دوبارہ ویب اسٹریمنگ چینل پر پاکستان میں بھی ریلیز کردیا گیا۔


    مذکورہ ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’چڑیلز‘ پر سے پابندی کو اٹھالیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

    زی فائیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں پی ٹی اے کی جانب سے ہدایت موصول ہوئی تھی اور انہوں نے اس پر عمل کرتے ہوئے اب دوبارہ ’چڑیلز‘ کو ریلیز کردیا۔

    زی فائیو نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں پی ٹی اے نے کیا ہدایات کی تھیں اور انہوں نے ادارے کی ہدایات کے بعد کیا اقدامات کرنے کے بعد ویب سیریز کو ریلیز کیا-

    تاہم شائقین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر ’چڑیلز‘ کے بولڈ اور متنازع سین کو نکالنے کے بعد اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے زی فائیو اور عاصم عباسی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر دکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نہایت غیراخلاقی گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں اس گفتگو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اتھایا تھا جس کی وجہ سے زی 5 نے اس ویب سیریز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

  • پاکستانی ماڈل علیزے گبول  بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے سے متعلق تصدیق کی-

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔
    https://twitter.com/IamAlyzehgabol/status/1313138169647378435?s=20
    علیزے گبول نے بتایا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں- جن میں سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا اور گلوکار شہزاد رائے شامل ہیں –

    جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

  • میشا شفیع نے اپنے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی

    میشا شفیع نے اپنے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکارعلی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی :میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے عدالت میں گلوکارہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس پر سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 13 اکتوبر کو علی ظفر کو طلب کرلیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مجھ سمیت دیگر گواہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    میشا شفیع کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مقدمے درج ہونے کے باعث میرے گواہ ذہنی طور پر خوف زدہ ہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے کی کارروائی روک دے۔

    بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی اور علی ظفر کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کے دعوے پر 13اکتوبر تک کارروائی ملتوی کردی۔

    سیشن کورٹ نے 13 اکتوبر کو علی ظفر کو درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے بھی طلب کرلیا اس سے قبل 28 ستمبر کو میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی سماعت 28 ستمبر کو سیشن کورٹ کے پریزائڈنگ جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھی-

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

  • پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر جاری

    پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر جاری

    مزاح سے بھرپور پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی کامیابی کے بعد ایک اور ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا یہ ویب سیریز بھی بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ پر دکھائی جائے گی۔

    ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں یہ کردار اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے ادا کئے ہیں۔

    ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ ویب سیریز میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام کے علاوہ کرن حق، حنا خواجہ بیات، مریم سلیم ، رانا ظفر اور محمد احمد اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ویب سیریز میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی شادی کے سنجیدہ مسئلے کو کافی مزاحیہ اور ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے اس ویب سیریز کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ پاکستان کی نامور ہدایت کارہ مہرین جبار نےاس کی ہدایات دی ہیں۔

    اداکارہ مدیحہ امام نے سیریز کی کہانی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عام محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں محبت کو کچھ مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے ہم نے دل و جان سے محنت کی ہے اور اب میں شائقین کا ردعمل دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں یہ ویب سیریز 30 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • مہوش حیات اور حسن شہریار یاسین آسکر سیلیکشن کمیٹی 2020 کا حصہ بن گئے

    مہوش حیات اور حسن شہریار یاسین آسکر سیلیکشن کمیٹی 2020 کا حصہ بن گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات اور نامور فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایس ایچ وائے) آسکرسلیکشن کمیٹی 2020 کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آسکر کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کی خبر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ مجھے رواں سال دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کے ساتھ پاکستان کی آسکرسلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGF6XFrH1yd/?utm_source=ig_embed
    مہوش حیات نے کہا میں آسکرکے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی فلموں کو دیکھنے اور ان میں سے کسی ایک فلم کو پاکستان کی جانب سے آسکرکی نامزدگی کے لیے منتخب کرنے کا انتظارکررہی ہوں۔ کم از کم یہ ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ملک کی مثبت امیج اوراپنے ملک کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے نمایاں کرسکتے ہیں۔ انشا اللہ۔

    دوسری معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہر یار یاسین (ایچ ایس وائے) نے بھی گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کمیٹی کے مزید ممبران کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی 2 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ اور ایمی جیتنے والی دستاویزی فلم سازی شرمین عبید چنائے کریں گی۔
    https://www.instagram.com/p/CGFCHzwBsxn/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے مزید لکھا کہ کمیٹی میں فلم ڈائریکٹر اسد الحق، اداکارہ مہوش حیات اور موسیقار فیصل کپاڈیہ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ آسکر کے لیے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو ‘غیر ملکی’ زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرتی ہیں۔

    انفرادی ملک کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی منتخب کردہ فلمیں اسکریننگ، شارٹ لسٹنگ اور ووٹنگ کے لیے آسکر حکام کو بھیجی جاتی ہیں جو بعد میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہیں۔

    ممالک کی جانب سے نامزدگیوں کے بعد اکیڈمی ایوارڈز کی موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز اکیڈمی ایوارڈز کی تمام کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور بعدازاں حتمی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی جاتی ہے-

    ایوارڈز عموماً ہرسال فروری میں منعقد ہوتے ہیں تاہم رواں برس جون میں آسکر دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے کورونا کی وبا کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب کو 2 ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

    آسکر اکیڈمی اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ اب ایوارڈز کی تقریب اپریل 2021 میں ہوگی۔

    93 ویں آسکرایوارڈز کی تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہونا تھی تاہم اب اسے 25 اپریل 2021 کو منعقد کیا جائے گا نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک نامزد ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔

    کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

  • ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے  جنت مرزا

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

    پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکامی پر سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر 9 اکتوبر سے پابندی لگادی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :ملک میں ٹک ٹاک کی بندش پر عوام کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکرجنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔
    https://www.instagram.com/p/CGIMO3fF-NL/?utm_source=ig_embed
    پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پابندی لگانے کے بعد جنت مرزا نے جاپان سے پاکستان مختلف ٹی وی چینلز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئےکہ میں اس وقت جاپان میں ہوں اور مجھے پاکستان سے کال آئی تھی کہ وہاں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ہے-

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے میری نظر میں یہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ بدتمیزی ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ عارضی طور پر بند کی گئی ہے تو میرے خیال سے اب قواعد و ضوابط کے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔

    جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے۔

    جنت مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیئے-

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں، تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے-

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

  • ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکامی پر سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر 9 اکتوبر سے پابندی لگادی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں، تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پی ٹی اے نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے جس پرملک میں ٹک ٹاک کی بندش پر عوام کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا وہیں نامور اور سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے-


    مبشر لقمان نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف عدالت میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیو کا لنک شئیر کیا-

  • بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    بھارتی اداکارہ ثناءخان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرکیا انہوں نے انسٹاگرام پرایک نوٹ شئیر کیا جس کا آغاز ثناء خان نے بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا اور تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بھائیو اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑپرآپ سے بات کررہی ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CGFm-Q-AFEh/
    انہوں نے لکھا کہ میں ایک عرصے سے شوبزکی زندگی گزاررہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں لیکن اب کچھ دنوں سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟

    ثناءخان نے لکھا کہ کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟
    https://www.instagram.com/p/CFrN8A-A3Zt/
    انہوں نے لکھا کہ اپنے اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کےبعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے،اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔
    https://www.instagram.com/p/CFjhrccgyjZ/
    ثناء خان نے لکھا کہ اس لیے میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنے شوبز کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے نیز آئندہ کے میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔
    https://www.instagram.com/p/CGCbMk_gifn/
    ثناء خان نے لکھا کہ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ آئندہ مجھے کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں بہت بہت شکریہ۔ ثنا خان۔

    ثنا خان نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس وقت کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور خدا سےدعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں میری مدد اور رہنمائی کرے اس کے ساتھ ہی ثناء خان نے تمام لوگوں سے انہیں دعاؤں میں شامل رکھنے کی درخواست بھی کی۔
    https://www.instagram.com/p/CFWni5yAyew/
    واضح رہے کہ ثنا خان سلمان خان کے ساتھ فلم ’جے ہو‘اور ’وجہ تم ہو‘سمیت تامل اور تیلگو کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں تاہم انہیں سب سےز یادہ شہرت بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 6 سے ملی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CF6rTKbAlbj/

  • ماہرہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی سُرخ عروسی لباس میں تصاویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی-

    باغی ٹی وی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل،دلکش اور ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ سرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں-

    اداکارہ ماہرہ خان کی وائرل تصویروں میں اُنہوں نے سُرخ لباس کے اور سبز دوپٹے کے ساتھ سبز رنگ کی دلکش جیولری کا انتخاب کیا ہے جو اُن پر خوب جچ رہی ہے اور اداکارہ کی دلکشی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGIWk-aFfJU/
    ماہرہ خان یہ نیا برائیڈل شوٹ ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے لیے مکمل کروایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGIWutMl3hI/
    https://www.instagram.com/p/CGIWjHGFEO-/
    سُرخ لباس کے علاوہ بھی دوسرے عروسی لباس اور بھاری جیولری میں ماہرہ خان کے برائیڈل شوٹ کی دیگر تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGIPgCOFwdJ/?utm_source=ig_embed
    اس سے قبل ماہرہ خان نے آخر اپنے مداحوں کواپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتا یا تھا کہ اُن کا پہلا پیار کون ہے۔ ماہرہ خان نے اپنی دوست انیسی کی سالگرہ پر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میری انسیہ دوست نہیں پہلا پیار ہو تم جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم ہمیشہ خوش رہو۔

    اداکارہ نے اپنی سہیلی انسیہ فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، صرف تمہاری ماہرہ۔

    ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

    سوشل میڈیا پیغام میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا