Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آر درج

    بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آر درج

    بھارت میں عدالت کے حکم پرمعروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کے خلاف ساتھی اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 38 سالہ خاتون نے 15 اکتوبر کو اوشیوارا تھانے میں اداکار متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی اور بیٹے مہاکشے کے خلاف ایف آر درج کرائی جس میں شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، دھوکہ دہی اور اسقاط حمل کے لیے دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    ایف آئی آر میں متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی کو بھی نامزد کیا گیا ہے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یوگیتا بالی کو ہمارے تعلقات کا بھی پتہ تھا اور انہوں نے بھی اسقاط حمل کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق مہاکشے اور متاثرہ خاتون کے درمیان 2015 سے تعلقات تھے اور مہاکشے چکروتی نے نشے آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں شادی سے انکار کردیا۔ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ بھوج پوری اداکارہ ہیں۔

    مہاکشے چکروتی پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کئی بار کوششیں کیں لیکن ہر بار متھن چکروتی کے تعلقات کام آٗئے جس کے بعد مذکورہ خاتون نے دہلی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا۔ لیکن دہلی کی ایک مقامی عدالت کے حکم جاری کرنے کے بعد ، آخر کار دو سال بعد اوشیوارا پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آر درج کرنے پر اتفاق کیا عدالت کے حکم کے باوجود تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے میں دو ماہ کا عرصہ لگ گیا۔

    بھارت میں کورونا وائرس کے باعث بند سینما 8 ماہ بعد کُھل گئے

    انیل کپور ایچیلیس ٹینڈن نامی بیماری کو 10 سال بعد شکست دینے میں کامیاب

  • ہم نے پاکستان میں فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ذریعے ہالی وڈ فلم ’مشن امپاسبل‘ کی طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی  فہد مصطفیٰ

    ہم نے پاکستان میں فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ذریعے ہالی وڈ فلم ’مشن امپاسبل‘ کی طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی فہد مصطفیٰ

    اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    باغی ٹی وی : فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا انتظار لوگ کافی عرصے سے کررہے ہیں۔ اس فلم میں ماہرہ اور فہد کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہی ہے جب کہ فہد مصطفیٰ فلم میں پولیس آفیسر کے ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گے۔

    42 سیکنڈ کے مختصر ٹیزر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم بہت دھوم مچانے والی ہے اور فلم میں ایکشن اور رومینس شائقین کو بالی وڈ کی فلمیں بھلانے پر مجبور کردے گی اس مختصر دوارنیے کے ٹیزر کو اب تک یو ٹیوب پر 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چُکے ہیں-

    فلم کے 42 سیکنڈ کے ٹیزر میں فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ خاص اندازہ نہیں ہوتا بس یہ عندیہ ملتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اس میں ایک پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ٹیزر میں یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہوتی ہے؟

    ٹیزر میں ماہرہ خان کی ایک جھلک ہی دکھائی دی ہے لیکن اس ایک جھلک سے بھی اندازہ ہوگیا کہ فلم صرف ہیرو کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں ماہرہ خان کا بھی بہت جاندار کردار ہے-

    ماہرہ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے ’یہ تو چھوٹاسا ٹیزر ہے اس کا مطلب ہے کہ اس چھوٹے سے ٹیزر نے اتنی دھوم مچا دی ہے تو پھرفلم تو خوب شائقین کو محفوظ کرنے والی ہے-

    فلم کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ایکشن سے بھرپور ہے اور اس میں کامیڈی بھی شامل ہے۔

    فہد مصطفیٰ کا فلم کے بارے میں کہناہے کہ فلم میں شامل ایکشن سینز اس سے پہلے کبھی کسی پاکستانی فلم میں نہیں فلمائے گئے اور ان تمام سینز کو انہوں نے خود پرفارم کیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ذریعے ہالی وڈ فلم ’مشن امپاسبل‘ کی طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے اور ’مشن امپاسبل‘ کو مد نظر رکھ کر کچھ مناظر خاص طور پر فلمائے ہیں۔

    فہد مصطفیٰ نے ایکشن سینز کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ایکشن سینز فلماتے ہوئے میں کئی بار زخمی ہوا یہاں تک کہ میں صحیح طرح چل بھی نہیں پارہا تھا لیکن اس کے باوجود میں نے سارے اسٹنٹ خود کئے۔

    فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی ہدایت کاری نبیل قریشی دے رہے ہیں جب کہ فضا علی مرزا اسے پروڈیوس کررہی ہیں۔ یہ دونوں اس سے قبل ’لوڈ ویڈنگ‘ اور ’ایکٹر ان لا‘جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں-

    فلم قائداعظم کی شوٹنگ 2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوگئی تھی-

    سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

    فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا،بڑے نام فہد مصطفیٰ ، ماہرہ خان ،بڑے بڑے…

  • عاصم علی کی شاہ رخ خان کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عاصم علی کی شاہ رخ خان کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بالی وڈاداکار شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا گانا گنگنا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے مشہور گانے ’آنکھوں میں تیری‘ کے چند بول گنگنارہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGaNtqBpTkI/?igshid=rwul80ycxgq4
    گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں اس گانے کو محسوس کرسکتا ہوں کیونکہ یہ میرے بچپن کا پسندیدہ گانا ہے۔

    عاصم اظہر کی خوبصورت آواز میں شاہ رخ خان کے اس گانے نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں اور ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کی پوسٹ کو دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-


    واضح رہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم ‘سال 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سےبالی وڈ میں اپنےکیریئر کا آغاز کیا تھا جسے باکس آفس پر بےحد سراہا گیا تھا شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اس فلم میں ارجن رام پال، شریاس تلپاڈے اور کرن کھیر بھی اہم کرداروں میں شامل تھے-

    فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا،بڑے نام فہد مصطفیٰ ، ماہرہ خان ،بڑے بڑے…

    ہونٹوں کی سرجری کے متعلق ہانیہ عامر نے مداحوں کی غلط فہمی دور کر دی

  • اگرپاکستان میں ارطغرل غازی جیسا مواد بنانے کی کوشش کریں گے تو اس پر پابندی لگ جائے گی  اریبہ حبیب

    اگرپاکستان میں ارطغرل غازی جیسا مواد بنانے کی کوشش کریں گے تو اس پر پابندی لگ جائے گی اریبہ حبیب

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ اگر پاکستا ن میں ارطغرل غازی جیسا ڈرامہ بنایا گیا تو اس پر پابندی لگ جائے گی۔

    باغی ٹی وی : ماڈل واداکارہ اریبہ حبیب نے ایک یوٹیوب چیٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی اس دوران انہوں نے پاکستان میں نہایت مقبول ترکش مواد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کل پاکستان میں تُرک ڈرامہ ارطغرل بہت دیکھا جا رہا ہے ہر کوئی ڈرامہ کو پسند کر رہا ہے پاکستانی شائقین ارطغرل کی کاسٹ کو پسند کر رہے ہیں اور ترک اداکاروں کو پاکستان کے بڑے بڑے برانڈ میں کام بھی مل رہا ہے۔

    اریبہ حبیب کا پاکستان کے شائقین کی دلچسپی اور نظریئے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارطغرل میں اسلام کے بارے میں پاکستانی معاشرہ ڈراموں سے متعلق کچھ مخصوص مواد کے علاوہ دیکھنا پسند نہیں کرتا ہے پاکستان میں مختلف مواد کو قبول نہیں کیا جاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF9xGOWHs2J/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے ڈرامہ سیریل ارطغرل کی مثال د یتے ہوئے کہا کہ ’ارطغرل ڈرامے کی تعریف ہر کوئی کر رہا ہے لیکن اُس ڈرامے میں جیسا لباس اور ڈائیلاگز، سٹائل اور لفظ ہیں اس قسم کا مواد اگر ہم بنانے کی کوشش کریں گے تو اس پر پابندی لگ جائے گی۔یہ ڈرامہ بہت مختلف ہے پُرانا زمانہ ، اسلام کے اوپر اس کی سٹوری یہ سب کچھ بہت مختلف ہے ایسی اسٹوریز ہمارے پاس نہیں ہیں لیکن اگر اس قسم کا مواد پاکستان میں بنے گا تو اس پر پابندی لگا دی جائے گی پاکستان میں مختلف مواد کو قبول نہیں کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-

    پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

    اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک اور ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر ہو چکے ہیں –

    ڈرامے کے اداکار متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پاکستانی آنے کاس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں-

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

    ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

    تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا،بڑے نام فہد مصطفیٰ ، ماہرہ خان ،بڑے بڑے کرداروں کےساتھ جلوہ گرہوں گے

    فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا،بڑے نام فہد مصطفیٰ ، ماہرہ خان ،بڑے بڑے کرداروں کےساتھ جلوہ گرہوں گے

    لاہور:اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اداکار فہد مصطفیٰ نئی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد” میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سامنے لے آئے ہیں۔

     

     

     

    ایکشن کامیڈی فلم میں پولیس افسرکا کردار نبھانے والے فہد نےانسٹا پرتصویرشیئر کی جس میں وہ دبنگ انداز میں ہجوم میں گھرے نظر آرہے ہیں اور کندھے پر لگے 3 پھول بتارہے ہیں کہ ان کاعہدہ انسپکٹر کا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ” قائداعظم زندہ باد میں میرے کردار کی پہلی جھلک “۔

    فلم ساز فضا علی مرزا اور مہدی علی و ہدایتکار نبیل قریشی کی اس فلم میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اکٹھے ہوئے ہیں۔

     

    اس فلم کی شوٹنگ 2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوگئی تھی۔2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوگئی تھی۔

    اب اس فلم کا 42 سیکنڈ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ خاص اندازہ نہیں ہوتا۔

    بس یہ عندیہ ملتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اس میں ایک پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ٹیزر میں یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہوتی ہے؟

     

    خیال رہے کہ رواں ہفتے فہد مصطفیٰ نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس فلم کا آفیشل ٹیزر جلد سامنے آنے والا ہے۔

     

    اس سے قبل ماہرہ خان نے فلم کی شوٹنگ کے پس پردہ مناظر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اشارہ دیا تھا کہ اس فلم میں وہ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا ‘کوئی بھی قوم عظمت کی بلندی کو اس وقت تک چھو نہیں سکتی جگہ خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں’۔

     

    فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

    یہ نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی پانچویں فلم ہے، اس سے قبل سامنے آئی چاروں فلموں ‘نامعلوم افراد’، ‘ایکٹر ان لا’، ‘نامعلوم افراد 2’ اور ‘لوڈ ویڈنگ’ میں فہد مصطفیٰ نے ہی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    لیکن نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی خواہش ہے کہ ان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ وہ پہلی فلم بنے، جسے کورونا کی وبا کے بعد سینماؤں میں ریلیز کیا جائے۔

  • زیبائش ڈرامے میں کام کرنا میری بڑی غلطی تھی  زارا نور عباس

    زیبائش ڈرامے میں کام کرنا میری بڑی غلطی تھی زارا نور عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ کی ناکامی پر کہا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنا ان کی غلطی تھی-

    باغی ٹی وی : پاکستانی نجی چینل سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’زیبائش‘ ناقص اداکاری، خراب ایڈیٹنگ اور اقربا پروری کے باعث پہلی ہی قسط سے شدید تنقید کی زد میں ہے لوگوں نے اس ڈرامے کو اتنا زیادہ ناپسند کیا ہے کہ اس ڈرامے کی ہر قسط پر لوگ تعریف سے زیادہ تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

    ڈرامہ ’زیبائش‘ میں اداکارہ زارا نور عباس کی اداکاری لوگوں کو بالکل بھی پسند نہیں آرہی ’زیبائش‘ میں اپنی ناقص کارکردگی اور ڈرامے کی ناکامی پر حال ہی میں زارانور عباس نے ایک انٹرویو دیا ہے۔

    انٹرویو کے دوران زارا نور عباس نے کہا کہ انہوں نے زیبائش سے قبل ’چھلاوا، ’پرے ہٹ لو‘ اور ’عہد وفا‘ میں کام کیا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا لیکن زیبائش میں لوگوں کو میری پرفارمنس پسند نہیں آئی۔

    مذکرہ شو کی میزبان نے زارا سے پوچھا اس ڈرامے میں کام کرنا آپ کی غلطی تھی جس سے آپ نے سیکھا ؟ جس پر زارا نور نے کہا ہاں یہ غلطی تھی۔

    بعد ازاں زارا نے کہا جب میں نے یہ پروجیکٹ لیا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ پروجیکٹ کرکے میں غلطی کرنے جارہی ہوں۔ جب یہ پراجیکٹ آیا اس کی ایڈیٹنگ ہوئی اور یہ آن ایئر ہوا تو میں نے اپنے آپ کو دیکھا جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ اس طرح کے پروجیکٹ میرے لیے نہیں ہے۔

    میزبان نے دوبارہ کہا غلطی ہوگئی آپ سے؟ جس پر زارا نے کہا ہاں مجھ سے غلطی ہوئی یہ سین مجھ سے اچھا نہیں ہوا اس ڈرامے کی وجہ سے مجھے میری غلطی کا اندازہ ہوا۔

    زارا نور عباس نے کہا آج کی عوام بہت اسمارٹ ہوگئی ہے اب وہ حقیقت پر مبنی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے لہذا لوگوں کو ٹی وی پر کچھ بھی دکھا کر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

    زارا نے کہا کہ اس ڈرامے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ایک 29 سال کی لڑکی کو ٹی وی پر 18 سال کی لڑکی نہیں دکھایا جاسکتا۔

    زارا نور نے مزید کہا اس کے ساتھ ساتھ پروڈیوسرز کو بھی پتہ چل گیا کہ اب ڈرامے میں دکھائی جانے والی کہانیوں کو بدلنا پڑے گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی 53 فیصد خواتین ورکنگ وومن ہیں لیکن ہم اپنے ڈراموں میں اس عورت کی کہانی دکھا رہے ہیں جو گھر میں رہتی ہے اور جس کا کام صرف کچن میں جاکر چائے بنانا ہے ان عورتوں کو نہیں دکھارہے جو خلاباز ہے، ویب ڈیزائنر ہے، کسی کمپنی میں اچھی پوزیشنز پر اچھا کام کررہی ہے۔

    زارا نور عباس نے اپنے ڈرامے کی ناکامی پر کہا کہ کوئی بھی پروجیکٹ کسی اکیلے کا نہیں ہوتا بلکہ ٹیم ورک ہوتا ہے بہت سارے ایسے پروجیکٹس ہوتے ہیں جو ابتدا میں آپ کو لگتے ہیں کہ یہ سپر ہٹ ہوں گے لیکن وہ ہماری امیدوں پر پورا نہیں اترتے۔

    زارا نے بالی ووڈ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا اس فلم میں عامر خان، امیتابھ بچن اورکترینہ کیف جیسے بڑے اداکار موجود تھے لیکن اس کے باوجود یہ فلم فلاپ ہوگئی تھی۔ شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹارز کی فلمیں بھی ناکام ہوجاتی ہیں کیونکہ لوگوں کو پسند نہیں آتیں اور یہ اتنی بڑی بات نہیں ہے اسی طرح ابھیشیک بچن اور ایشوریہ نے گرو میں اچھا کام کیا لیکن وہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی-

    ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ اقربا پروری کے باعث بھی شدید تنقید کی زد میں ہے اس میں بشریٰ انصاری کی تقریباً ساری ہی فیملی موجود ہے میزبان نے کہا کہ پوری فیملی کو اکٹھا کر لیا کسی اور کو لے لیتے اس تنقید پر زارا نور عباس نے کہا کہ ڈرامے میں ان کے شوہر اسد کے کردار کے لیے پہلے عثمان مختار سے بات ہورہی تھی لیکن انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے منع کردیا جس کے بعد ندیم کا کردار اسد صدیقی کو ملا۔

    اس کے علاوہ اسماء عباس کے کردار کے لیے کسی اور کو لیا جارہا تھا لیکن تاریخیں نہ ملنے کی وجہ سے یہ کردار اسما عباس کو کرنا پڑا۔ میزبان نے کہا کہ عہد وفا کے بعد آپ کے پاس کوئی کام نہیں تھا تو خالہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ آؤ اس پروجیکٹ میں آپ کو متعارف کرواؤں جس پر زارا نے میزبان کی بات کی تائید کی-

    زارا نورعباس نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کام کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی تھی؟

    اسد صدیقی سے شادی کرانے میں سجل علی سمیت چند قریبی دوستوں کا اہم کردار رہا زارا…

    زارا نور عباسی کی بشری انصاری کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

  • بھارتی گلوکار کمارسانو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بھارتی گلوکار کمارسانو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بھارتی گلوکار کمار سانو بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوے کی دہائی میں شہرت کی بلندی کو چھونے والے پلے بیک گلوکار کمار سانو کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں- گلوکار کی ٹیم اپنے فیس بک پیج پر شائقین اورمداحوں کو COVID-19 کی تشخیص سے آگاہ کیا ہے۔

    فیس نُک پر دی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے ، "بدقسمتی سے سانو دا نے کورونا کا مثبت تجربہ کیا ہے براہ کرم ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔ آپ کا شکریہ۔

    بمبئی ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں سانو نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سلونی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے امریکہ لاس اینجلس جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ، "میں کافی دن سے اپنی اہلیہ سلونی ، بیٹی شینن اور انابیل کے ساتھ رہنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا اور اب آخر کار ، میں اپنی سالگرہ ، 20 اکتوبر ، ان کے ساتھ گزاروں گا۔”

    تاہم 62 سالہ کمار سانو پرواز سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے علامتیں نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنگر کمارسانو میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ 8 نومبر کو امریکہ آئیں گے اور اگر وہ نہ آسکے تو ہم سب ان کے ساتھ تہوار منانے ممبئی جائیں گے۔

    کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو فی الحال بگ باس 14 پر نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بیٹا ریئلٹی شو میں داخل ہونے سے پہلے ، گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اپنے مداحوں سے اپنے بیٹے کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی۔
    https://www.instagram.com/tv/CFoCd9qpFa0/?igshid=1fognan54zdre
    ویڈیو میں ، انہوں نے کہا ، “آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میرا بیٹا جان بگ باس کے گھر جارہا ہے۔ اس کے ساتھ میری تمام نیک تمنائیں ، اس کے ساتھ ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کا ساتھ دیں تاکہ وہ کامیابی حاصل کرے اور گیم شو جیت سکے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھی اسے نیک خواہشات بھیجیں۔ برائے مہربانی اس کی حمایت کریں۔ ”

    واضح رہے کہ اس سے قبل ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا بھی کورونا وئارس کا شکار ہوئے تھے جنہوں نے بعد میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ اب صحتیاب ہو چُکے ہیں –

    کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا بعد ازاں اداکار آفتاب شیو داسانی نے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی9 تصدیق کی تھی-

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔

    بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے بھارت اس وقت دنیا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔

    سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر دیئے

    ارجن کپور نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • جنت مرزا کی  وقار ذکا پر ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر شدید تنقید

    جنت مرزا کی وقار ذکا پر ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر شدید تنقید

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں معروف ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا کو ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : جنت مرزا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر جاری اسٹوری پیغام میں وقار ذکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے وقار ذکا انکل جی بڑی تنقید کر رہے ہو ٹک ٹا کرز صرف ویوز اور ریٹنگ کی خاطر؟

    جنت مرزا نے وقار ذکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بڑا ہم تک ٹاکرز گندہ پیغام دے رہے ہیں نا نوجوانوں کو تو آپ کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز، وی لاگز، ویڈیو کالز، لائیو چیٹس سب نے دیکھ رکھی ہیں اور جو ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہیں۔

    جنت مرزا نے شدید غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقار ذکاء کو کہا کہ آپ ریٹنگ کے پیچھے اپنی زبان گندی مت کریں انکل جی آپ نے بڑے اچھے کام کئے ہوں گے لیکن پہلے یوٹیوب سے اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کروادیں تاکہ پھر ہمیں جج کرتے اچھے لگیں۔

    جنت مرزا نے کہا کہ ہم نے بڑے اچھے کام کئے بڑی امداد کی اور ہمیشہ نیکی کر کے دریا میں ڈالی آپ کی طرح آپ کی طرح ویلاگز نہیں بنائے پہلے آپ خود کو ٹھیک کر لو پھر ہم ٹک ٹاکرز کو بُرا بولنا-

    جنت مرزا نے وقار ذکاء کے ساتھ ساتھ ناقدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ قسم سے ہر کسی نے اپنے مطلب کا اسلام بنایا ہوا ہے جو لوگ ٹک ٹاکرز کو بُرا بولتے ہیں وہ کمنٹ سیکشن میں پھولوں کی بارش کرتے ہیں کہ وہ اللہ کو پسند آ جائیں؟

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ یا آپ لوگوں کو لگتا ہے آپ کا یہ گندا اخلاق آپ کو اللہ کے نزدیک لے جائے گا آپ لوگ اپنے الفاط سوچ سمجھ کے بولا کرو کہ آپ کے ان الفاط سے اگلے بندے پر کیا گُزرے گی! اور ایسے کسی کو گالیاں دینے سے اللہ پاک بھی آپ سے خوش نہیں ہوں گے ناراض ہی ہوں گے-

    جنت مرزا نے کہا کہ ہر کسی نے اپنی مرضی کا اسلام بنایا ہوا ہے اور کوئی اپنے گریبان میں جھانکے بغیر دوسروں پر تنقید شروع کر دیتا ہے- پہلے اپنے گریبان میں جھانکو خود کو اچھا مسلمان بناؤ پھر مجھے اور باقی تمام ٹک ٹاکرز پر تنقید کرو-

    جنت مرزا نے ایک اور تصویر انسٹاگرام شئیر کی جس میں ایک خاتون نے ہاتھوں میں پلیٹ پکڑ رکھی ہے جس میں دماغ رکھا ہوا ہے جنت مرزا نے لکھا کہ پہلے استعما ل(دماغ) کریں پھر بکواس کریں-


    واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد وقار ذکا نے ایک ٹوئٹ میں ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا ٹک ٹاک ایپ پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی، جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔حال ہی میں جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا۔

    علاوہ ازیں جنت مرزا معروف پاکستانی فلم ساز سید نور جلد ایک نئی فلم شائقین کے لیے پیش کریں گے جس کی ہیروئن کا کردار ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ادا کریں گی-

    جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    یا تو اگلے بندے کو شہرت نہ دیں یا پھر ذہنی مریض نہ بنائیں جنت مرزا کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

  • پاکستانی ڈراموں میں کوئی بھی تعمیری کام نہیں کیا جا رہا  اہلیہ صدر پاکستان ثمینہ علوی

    پاکستانی ڈراموں میں کوئی بھی تعمیری کام نہیں کیا جا رہا اہلیہ صدر پاکستان ثمینہ علوی

    صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامے یکساں موضوعات کی وجہ سے بالکل نہیں دیکھتیں انہیں پاکستانی ڈرامے دیکھنے سے ڈپریشن ہوجاتا ہے کیوں کہ ان میں کوئی بھی ڈھنگ کی چیز نہیں دکھائی جاتی۔

    باغی ٹی وی :انڈیپینڈنٹ اردو کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں خاتون اول نے ایون صدر میں قیام کے بارے اور پاکستانی ڈراموں سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی-

    انٹر ویو میں خاتون اول نے ایوان صدر میں آمد اور اب تک کے قیام کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں یہاں آنا بہت اچھا لگا۔ ایوان صدر تو ایک طرف لیکن میں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمیں اتنا بڑا موقع دیا۔ ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم یہاں آئیں گے یہ تو ٹرانزیشن ہے یہ ہمارا گھر تو نہیں ہے۔

    انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ یہاں ایک عوامی ذمہ داری کے تحت آئے ہیں۔ جب اللہ تعالی نے اتنا بڑا مقام دیا ہے تو اس بارے میں سوال و جواب بھی ہو گا۔ ایوان صدر انجوائے کر کے آئیں یا کچھ کام بھی کیا۔

    ثمینہ علوی نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال کوئی زیادہ اچھی نہیں لہٰذا اس عمارت پر موجودہ حالات میں زیادہ پیسہ خرچ نہیں کیا جا سکتا کفایت شعاری کر کے پھلوں کے درخت لگوائے تاکہ آنے والی نسلیں فائدہ اٹھا سکیں۔

    خا تون اول نے کہا کہ ایون صدر کی دیکھ بھال نہیں تھی ملک کی اتنی بڑی اہم ترین عمارت میں پانی لیک ہوتا ہے یہ جگہ نظرانداز شدہ تھی تو میں نے مرمت کروائی اور زیادہ ہریالی کا بندوبست کیا دنیا آتی ہے یہاں پاکستان کی چیز ہے تو اچھا دکھنا چاہیے میں نے یہاں کافی ٹیبلز پر پاکستان کی دلکشی پر مبنی کتابیں رکھوائیں تاکہ دوسرے ممالک کے لوگ اور سفیر یہاں کی خوبصورتی دیکھ سکیں۔

    انٹر ویو میں پاکستانی ڈراموں سے متعلق بات کرتے ہوئے خاتون اول نے ا نکشاف کیا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یکساں موضوعات کی وجہ سے بالکل نہیں دیکھتیں انہیں پاکستانی ڈرامے دیکھنے سے ڈپریشن ہوجاتا ہے کیوں کہ ان میں کوئی بھی ڈھنگ کی چیز نہیں دکھائی جاتی۔

    ثمینہ علوی کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں کوئی بھی تعمیری کام نہیں کیا جا رہا اور انہوں نے اس مسئلے پر کچھ ٹی وی شخصیات سے بات بھی کی تو کہتے ہیں دیگر موضوع ریٹنگ نہیں دیتے لیکن میرے خیال میں آپ اچھی چیز بنائیں گے تو لوگ ضرور سراہیں گے۔

    انہوں نے ملک میں نئی نسل میں منشیات کے استعمال کو بھی ڈراموں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

    خاتون اول کا کہنا تھا کہ وہ البتہ ڈراموں جگہ ٹاک شوز ابھی بھی باقاعدگی سے دیکھتی ہیں-

    ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات پر انہیں بھی شدید تشویش ہے اور کہتی ہیں کہ ماسوائے کسی سخت اقدام کے اس پر شاید قابو نہ پایا جا سکے ہمیں کوئی ایسا مضبوط قدم لینا چاہیے جس سے آدمی کو شاک لگے تاہم یہ شاک یا دھچکہ کس قسم کا ہو سکتا ہے اس کی انہوں نے وضاحت نہیں کی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اچھا ڈرامہ ہے اور اس میں کسی بھی چیز کو غیر مہذب طریقے سے نہیں دکھایا گیا۔

    خاتون اول نے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بی بی بشریٰ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مہذب شخصیت کی مالک خاتون قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ ہر موضوع پر کھل کر اور اچھے طریقے سے بات کی۔

    بیگم ثمینہ علوی نے وزیر اعظم کی اہلیہ کے حوالے سے عام عوام میں پائے جانے والے خیالات کو غلط قرار دیا اور کہا کہ وہ ہر موضوع پر اچھی دسترس رکھتی ہیں اور ان کی شائستہ گفتگو سے ان کی مہذبانہ شخصیت کا اقرار ہوتا ہے انٹرویو میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خان کی بار بار تعریف بھی کی-

    انٹرویو کے دوران انہوں نے صدر مملکت سے سیاسی مسائل پر ہونے والی بحث پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اپنے شوہر کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت انہیں حل کرنے کے لیے کہتی رہتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی تینوں بیٹیاں اور بیٹا بھی دندان ساز ہے اور وہ اب پریکٹس کر رہے ہیں جب کہ بیٹے سمیت بڑی بیٹی کو سیاست میں بہت زیادہ دلچسپی بھی ہے۔

    خاتون اول کے مطابق ان کی بڑی بیٹی اپنے خاندان سمیت دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ بطور ڈینٹسٹ کام کر رہی ہیں اور ساتھ ہی وہ سیاست میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ثمینہ علوی اپنے شوہر کے ہمراہ ستمبر 2018 میں کراچی سے اسلام آباد ایوان صدر منتقل ہوئی تھیں۔

    ان کے شوہر عارف علوی 4 ستمبر 2018 کو پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم پارٹی نے انہیں صدر بنانے کا فیصلہ کیاعارف علوی نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر عہدہ صدارت سنبھالا تھا اور وہ ستمبر میں اہل خانہ سمیت ایوان صدر منتقل ہوگئے تھے۔

    ہم ٹی وی نے عوامی ٹی وی پر سنسکرت میں ہندوؤں کے مذہبی اشلوکس کی نمائش کیوں کی ؟

    اسکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے آرٹ نہیں…

  • بھارت میں کورونا وائرس کے باعث بند سینما 8 ماہ بعد کُھل گئے

    بھارت میں کورونا وائرس کے باعث بند سینما 8 ماہ بعد کُھل گئے

    بھارت میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے سینما 8 ماہ بعد سینما کھل گئے ہیں –

    باغی ٹی وی :بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب متعدد ریاستوں میں سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سنیما گھروں میں ایس او پیز کے ساتھ گنجائش سے 50 فیصد کم لوگوں کو بٹھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کے روز آٹھ مہینوں کےبعد ہندوستان کے کچھ حصوں میں سینما گھروں کی پہلی بار افتتاحی تقریب ہوئی ، لیکن جلد ہی کسی بھی وقت بالی وڈ کی بڑی ریلیز نہیں ہونے کی وجہ سے ، سنیما گھروں کو پریشانی لاحق ہے کہ آیا شائقین کو بڑی اسکرین پر واپس کیسے لایا جاسکتا ہے۔

    COVID-19 وبائی امراض کے آغاز کے بعد ، اس سال مارچ میں ملک نے ایک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد سے ہی ہندوستان کی تقریبا10،000 فلمی اسکرینیں بند ہیں۔

    چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تدریجی اقدامات میں آسانی پیدا کرنے پر زور دیا ہے ، کچھ ریاستوں نے تھیٹروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینما مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور سینما میں 50 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت دیں اور اس کے ساتھ ہی سخت پابندیاں عائد ہیں۔

    شمالی ہندوستان کے شہر پریاگراج میں ایک فلم دیکھنے آنے والے رمیش گپتا نے کہا "یہ اچھا محسوس ہوتا ہے … گھر بیٹھے ہر شخص کو یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔”

    رپورٹ کے مطابق اگرچہ تاحال بھارت میں تیزی سے کورونا کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سینما ہالز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اگرچہ سینما مالکان حکومتی ہدایات پر عمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں، تاہم اس باوجود زیادہ فلمی شائقین سینما ہالز سے دور دکھائی دے رہی ہیں، جس کی وجہ نئی فلموں کا نہ ہونا ہے۔

    حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں کے بڑے اور اہم شہروں میں محدود پیمانوں پر سینما اسکرینز کو کھولا گیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سینما مالکان کے پاس ریلیز کے لیے اچھی اور نئی فلمیں ہی موجود نہیں۔

    ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے سی ای او شیباسش سرکار کا کہنا ہے کہ یہ ایک مرغی اور انڈے کی صورتحال ہے۔ اگر ہم فلم ریلیز کرتے ہیں تو ہمیں نہیں معلوم کہ فلمی شائقین آئیں گے بھی یا نہیں۔

    سینما کھولے جانے کے بعد مالکان نے پرانی با لی وڈ فلمیں لگانا شروع کی ہیں اور فلموں میں نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم بھی شامل ہے، جسے ابتدائی طور پر 2019 کے آغاز میں ہی ریلیز کیا گیا تھا علاوہ ازیں سینما مالکان نے شائقین کو سینما تک آنے کے لیے مجبور کرنے کے لیے دیگر ایکشن اور رومانٹک فلمیں بھی ریلیز کی ہیں۔

    کورونا کے باعث 8 ماہ تک سینما بند رہنے کی وجہ سے با لی وڈ پروڈکشن ہاؤسز نے اپنی فلمیں نیٹ فلیکس، ایمازون اور زی فائیو جیسے ویب اسٹریمنگ چینلز پر ریلیز کرنا شروع کی ہیں۔

    فلموں کی آن لائن ریلیز کے باعث سینما مالکان کے پاس نئی فلموں کی قلت پڑجانے سے بھارت میں سینما انڈسٹری کے بحران کے شکار ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں مجموعی طور پر سالانہ ایک ہزار یا اس سے زائد ہندی اور دیگر زبانوں میں فلمیں تیار ہوتی ہیں اور بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری مانا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود اب بھارتی سینما مالکان کے پاس ریلیز کرنے کے لیے نئی فلمیں ہی موجود نہیں۔

    پاکستانی فلم”سچ“اپنےآپ کوسچ ثابت کرنےکےلیےپھرمیدان میں اترےگی

    سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟