Baaghi TV

Category: شوبز

  • حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان

    حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان

    شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مداحوں کو ایک سال بعد پھر اسکرین پر نظر آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : پیارے افضل سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو بیان کیا تھا۔

    حمزہ علی عباسی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام کی پہلی قسط میں ’ کسوٹی آن لائن‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

    حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں اور ایک سال بعد سکرین پر نظر آئیں گے-

    واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ برس دسمبر میں انکشاف کیا تھا کہ حمزہ علی عباسی نے اسکالر بننے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہا ہے کہ جس کے بعد وہ دوبارہ آئیں گے لیکن ان کے کام کی نوعیت حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل ہوگی۔

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی وہیں نیمل بخاری نے شوبز کو خیر باد کہہ یا تھا-

    ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر کی یاد تازہ کر دی

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا…

  • شام کی فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب سال 2020 کی ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں شامل

    شام کی فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب سال 2020 کی ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں شامل

    شام سے تعلق رکھنے والی فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب سال 2020 کی ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں شامل ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : امریکی میگزین ٹائم نے شام سے تعلق رکھنے والی فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب کو سال 2020 کی ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں شامل کیا ہےایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب کی شام کے علاقے حلب کے جنگی حالات پر مبنی فلم ’سما کے لیے‘ مختلف بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھی۔

    فلم سما کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وعد الخطیب کے بااثر ترین شخصیات میں شمار ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلم ڈائریکٹرز کے اس طاقت ور گروپ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

    انسٹاگرام پر وعد الخطیب کی دلکش تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ آپ کی آواز بلند کرنے اورایکشن فورسما کے کام کی حمایت کرنے کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFeQIsbHC27/
    واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ فلم ’سما کے لیے‘ وعد الخطیب کی شام کے شہر حلب میں گزاری گئی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم میں انہوں نے حلب کے محاصرے اور خانہ جنگی کے دوران شہریوں کی تکالیف کو ایک عورت کی نظر سے دکھایا ہے۔

    فلم ’سما کے لیے‘ 2019 میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی چار مختلف کیٹگریز کے لیے نامزد ہوئی تھی جس میں بہترین برطانوی فلم، برطانوی مصنف، ڈائریکٹر اور ہدایتکار کی پہلی بہترین فلم، غیر انگریزی بہترین فلم، اور بہترین ڈاکومنٹری شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں وعد الخطیب کی یہ فلم دسمبر 2019 میں آسکر اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی۔ فلم ’سما کے لیے‘ اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکی ہے۔

    اداکاری کے بعد ون ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    کیا فلمی کردار جیمز بانڈ حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟

  • آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے  محب مرزا

    آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے محب مرزا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا کہ آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں محبت مرزا کا کہنا تھا کہ آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ آج کل جو ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں اس میں مردوں کے کردار کو کم کر دیا گیا ہے، کہیں اس کو بہت ہی منفی تو کہیں مثبت دکھایا جا رہا ہے۔ جس طرح سے کہانیوں میں رشتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے میں اس طرح کے رواج کو بڑھاوا دینے کے بہت خلاف ہوں۔

    اداکار محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی طرح کی کہانیاں بن رہی تھیں جس کی وجہ سے میں اکتا گیا ہوں اور چار سال تک کام ہی نہیں کیا، جب مجھے محسوس ہوا کہ کہانیوں میں تبدیلی آ رہی ہے تو میں نے ڈرامہ سیریل ‘دلربا’ اور ‘دشمن جاں’ سائن کیا۔

    محب مرزا کے مطابق یہ مناسب نہیں ہے کہ ایک مرد پہلے عورت کو تھپڑ مار کر پھر اس سے معافی مانگے، ہم بچوں کو ایسے ڈرامے دکھا کر کیا بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہم دروازہ بند کر کے عورت پر ظلم کر سکتے ہیں۔ بس یہی وجہ تھی کہ میں ایسے ڈراموں اور کہانیوں کے خلاف ہو گیا اور ایک جیسی کہانیوں کی وجہ سے ہی اکتا کر چار سال کام نہیں کیا۔

    اداکار محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات کا کھل کر اعلان نہیں کرنا چاہتا تھا کہ میں ایسے اسکرپٹ کے خلاف ہوں۔ بس اس چیز کو اپنے کام کے ذریعے ٹھیک کرنا چاہتا تھا کیوں کہ میں 18 سال کی عمر سے اداکاری کر رہا ہوں تو یہ باتیں بہتر انداز سے سمجھ سکتا ہوں کہ کس طرح کے ڈرامے ایک معاشرے کو متاثر اور اُس کی رہنمائی کا سبب بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں المیہ یہ ہے کہ لوگ یہاں انٹرٹینمنٹ فری دیکھنا چاہتے ہیں اس پر پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتے اور اپنی فلموں کا مقابلہ ہم ہندوستان جیسی انڈسٹری سے کرتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے۔

    محب مرزا نے کہا کہ جب لوگ سینما گھروں میں نہیں جائیں گے تو ڈیمانڈ نہیں بڑھے گی ڈیمانڈ نہیں بڑھے گی تو پروڈکشن کیسے آئے گی۔ اب کسی بھی فلم کو ایگزیبٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ جو باہر سے فلمیں خرید کر سینما گھروں میں لگائی جاتی ہیں ان کی ٹکٹ بھی اتنی ہی رکھی جاتی ہے جتنی یہاں کی پروڈکشن کا ٹکٹ ہوتا ہے۔

    فلمیں بنانے کے لیے سید نور اور سنگیتا جیسے ڈائریکٹرز کی خدمات کیوں نہیں لی جاتیں؟ اس پر محب مرزا نے کہا کہ ان لوگوں سے مدد لینے کے نقطہ نظر سے کام کا آغاز کرنا الگ بات ہے اور ان کی فلم میکنگ پر کمنٹ کرنا الگ بات ہے ہر دور کے الگ تقاضے ہوتے ہیں وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور وقت کےلحاظ سے خود کو اپڈیت کرنا بہت ضروری ہے اگر اگر کسی نے خود کو اپڈیٹ نہیں کیا ہو گا تو ظاہر ہے کام کے لیے ایسے ہی لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جو اس ٹرینڈ اور لوگوں کے مزاج کو سمجھ رہے ہوں۔

    محب مرزا نے کہا کہ ان کی حال ہی میں جن اداکاراﺅں کے ساتھ جوڑی بہت پسند کی گئی ان میں طوبی صدیقی اور مدیحہ امام کے نام قابل ذکر ہیں۔ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا جس پر وہ بہت خوش ہیں ایک اداکار کی جوڑی کسی اداکارہ کے ساتھ پسند کی جائے تو اچھی بات ہے لیکن اس اداکار کو پھر اسی جوڑی کے چارم میں پھنس کر نہیں رہ جانا چاہیے بلکہ اسے ہر اداکارہ کے ساتھ کام کرنا بھی چاہیے اور کوشش بھی کرنی چاہیے کہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیا ب ہو-

    ماڈلنگ کے حوالے سے محب مرزا نے کہا کہ وہ اداکار ہیں ماڈل نہیں لیکن اگر کوئی اشتہار ملے تو کر لیتے ہیں اور اس کے لیے انہیں فوٹو شوٹ بھی کروانا پڑتا ہے تو وہ اسے ماڈلنگ نہیں مانتے بلکہ کام سمجھ کر ہی کر رہے ہوتے ہیں۔

    محب مرزا کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ جب تک دل کرے کی جا سکتی ہے ارج منظور اور نادیہ حسین ایسی ماڈلز ہیں جنہوں نے کافی دیر تک ماڈلنگ کی۔

    بطور اداکارہ میں نند سے بھی زیادہ خطرناک کردارکر سکتی ہوں فائزہ حسن

    نمرہ‌ خان اور اُن کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

  • علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    پاکستان شوبز انڈستری کے عالمی شہرت یافتہ اور معروف گلوکارہ و اداکارہ علی ظفر نے صارفین سے’ آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں‘ سے متعلق رائے مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں علی ظفر نے اپنے مداحوں سے ایک تجویز پر رائے طلب کی انہوں نےلکھا کہ آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں آپ کے خیال میں کیا ہے؟ کیا آن لائن سوشل میڈیا کورٹ ہونی چاہیئے تاکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر دوسروں کی عزتوں کو اچھالنے والوں کی گرفت ہو اور فوری انصاف مہیا ہوسکے۔


    معروف گلوکار نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے کسی ساکھ کو نقصان پہنچانے جیسے معاملات کے لیے علیحدہ عدالتیں ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ جعلی خبروں کے لیے ذریعے کسی کی عزت نفس کو مجروع کرنے والے اظہار رائے کی آزادی کی آڑ لیتے ہیں ایسا کرنے والے فوری طور پر ایکسپوز ہوجاتے ہیں مجرم شواہد کے ساتھ سامنے ہوتے ہیں۔


    گلوکار نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ نظام عدل میں ، جب تک غیبت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے اور ان کا انکشاف ہوتا ہے تو نقصان اس بیانیے کے طور پر کیا جاتا ہے جو بدنیتی پر مبنی ارادے یا ایجنڈے پر مبنی ہوسکتا ہے اور منٹوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتا ہے اور روایتی قانونی راہ میں سالوں لگ سکتے ہیں۔ اس لیے ایسے جرائم کے لیے علیحدہ عدالتیں ہونی چاہیئے۔


    علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ ہتکِ عزت سے بچنے کا عام ہتھیار یہی ہے کہ ’اظہار کی آزادی‘ کو خاموش کرادیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب لاتعداد قوانین موجود ہیں جس کے تحت اس آزادی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے کے خلاف چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔


    اداکار نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا کہ میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ شعور رکھتا ہوں درحقیقت ’ فکری تکبر‘ کی مثال ہے۔ جو اصل شعور رکھتے ہیں وہ بہت ہمدرد، منکسرالمزاج اور کسی پر فیصلہ کرنے والے نہیں ہوتے۔


    علی ظفر نے دنیا میں ہونے والے تنازعات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام جھگڑوں کی جڑ ایک ہی ہے۔ وہ یہ کہ میرے عقائد، میرے اصول اور میرے خیالات آپ سے بہتر ہیں۔ اس سے بڑے جھگڑے جنم لیتے ہیں۔ اب سوشل میڈیا بھی اسی تنازعے کی آماجگاہ بن چکا ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور تم غلط ہو آئیے لڑتے ہیں۔ "” سوشل میڈیا اسی انسانی طرز عمل کا ایک نیا عکس ہے-

    اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ…

    اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ…

    عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سوشل میڈیا صارف کو بدتمیز کہنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

  • اب ڈراموں میں رونے والے نہیں بلکہ خوش مزاج لڑکی کے مزاج میں نظر آؤں گی  صحیفہ جبار خٹک

    اب ڈراموں میں رونے والے نہیں بلکہ خوش مزاج لڑکی کے مزاج میں نظر آؤں گی صحیفہ جبار خٹک

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر یہی چاہتی ہوں کہ رونے والے کردار بہت کر لئے اب میں مزید ایسے کردار نہ کروں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی فنی کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق بات کی-انٹرویو کے دوران انہوں نے رونے والے کردار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈراموں میں ہر وقت کیوں روتی رہتی ہوں ؟ یہ سوال مجھ سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے کیوںکہ میں جب بھی کہیں جاتی ہوں تو میرے مداح بس یہی بات پوچھتے ہیں کہ میں رونے والے ڈرامے کرنا کب بند کروں گی۔ جس پر میں صرف مسکراتے ہوئے یہی جواب دیتی ہوں کہ جب آپ لوگ مجھے ڈراموں میں روتے ہوئے کرداروں میں پسند کرنا چھوڑ دیں گے اس دن میں ایسے ڈرامے کرنا بند کر دوں گی۔
    https://www.instagram.com/p/CEtsC5usPEz/?igshid=yju0azqsr6ww
    صحیفہ جبار خٹک نے اس کردار کی زیادہ آفرز ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو میرا رونا حقیقی لگتا ہے اس لئے مجھے ایسے اسکرپٹ کی آفرز ہوتی ہیں جس میں کردار سنجیدہ اور حساس سے ہوتے ہیں۔

    اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں خود بھی ذاتی طور پر یہی چاہتی ہوں کہ اس طرح کے رونے والے کردار میں مزید نہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میری کچھ پروجیکٹ پر بات چل بھی رہی ہے حتیٰ کہ ایک پروجیکٹ ایسا بھی ہے جوکہ مزاح سے بھرپور ہے جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع بھی ہونے والی ہے اس نئے آنے والے ڈرامے میں میرا کردار بالکل بھی رونے والا نہیں ہے بلکہ خوش مزاج لڑکی کا کردار ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEUG_tYM3hh/?igshid=1vj63l60q01tp
    صحیفہ جبار اب تک تیری میری کہانی ، بیٹی ، بھول ،چھوٹی چھوٹی باتئں اور لوگ کیا کہیں گے میں اپنی اداکاری کے جوہد دکھا چُکا ہیں جبکہ لکس سٹائل ایوارڈ اور ہم سٹائل ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ کو ڈرامہ سیریل تیری میری کہانی میں دینا کے کردار اور بیٹی میں مریم کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی-

  • نمرہ‌ خان اور اُن کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

    نمرہ‌ خان اور اُن کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ اور اُن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے-

    باغی ٹی وی : رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اُٹھا رہے ہیں۔

    نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرگردش ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اور اُن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اُن کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔

    اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نمرہ خان سیڑھیوں سے نہیں گری ہیں بلکہ اُن کے شوہر نے اُن پر تشدد کیا ہے۔

    صارفین کے اس طرح کہنے پر نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر ہی زخمی ہوئی ہیں اگر اُن کے شوہر اُن پر تشدد کرتے تو وہ اس طرح اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔

    اب اداکارہ کے انسٹاگرام سے اُن کے شوہر کے ہمراہ اُن کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر یہی کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ دنوں جو اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہوئی تھیں اُن کے پیچھے کی وجہ سیڑھیوں سے گرنا نہیں بلکہ شوہر کا تشدد تھا اور یہی وجہ ہے کہ اب نمرہ خان نے انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہے۔

    انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ جب چیزیں آپ کے اندر بدلی جاتی ہیں تو آپ کے آس پاس کی چیزیں بھی بدل جاتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFJi1-BgAxv/?igshid=1bko36loezqjx
    اداکارہ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین نے اُن سے اُن کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے تھے۔

    ایک صارف نے کہا تھا کہ نمرہ میں نے میڈیا پر خبر سنی ہے کہ آپ کو طلاق ہو گئی ہے کیا یہ سچ ہے-جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ سیڑھیوں سے گر کر اتنی شدید زخمی ہوئیں ؛لیکن آپ کے شوہر کہاں ہیں آپ کو دیکھنے کیوں نہیں آئے؟-


    نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ مسکراہٹ ہمیشہ مکمل زندگی کے لئے نہیں کھڑی ہوتی-
    https://www.instagram.com/p/CFmxkfhAL3i/?igshid=1098f83vzlk62
    نمرہ‌خان کی اس پوسٹ پر بھی صارفین نے اداکارہ کی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوالات کئے اور ان کی شوہر سے علیحدگی کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وہ تصدیق کریں کہ کیا یہ خبر سچ ہے اور صارفین نے کہا کہ ان کے شوہر کہاں ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر کی تصاویر اپنے انسٹااکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کیوں کیں جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ ایسے سوالات کرنے سے گریز کریں کریں جن سے اداکارہ پریشان اور دکھی ہوں-

    اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر گئیں

    نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈٰیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

  • عروہ حسین اور بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کا ہو بہو ایک جیسا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

    عروہ حسین اور بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کا ہو بہو ایک جیسا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین اور بھارتی نامور اداکارہ جھانوی کپور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں اداکارائیں بالکل ایک جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ وماڈل عروہ حسین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر برائیڈل شوٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFcI4ZdlJW8/
    عروہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ایک خوبصورت دُلہن کا روپ دھارا ہوا ہے اور اپنے سر پرلئے گئے دوپٹے کو جس کے کناروں پر کام کیا گیا ہے جسے انہوں سے ہاتھوں سے تھاما ہوا ہے۔

    عروہ اس خوبصورت لباس اور زیورات میں دلکش دکھائی دے رہی ہیں عروہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں امیر خسرو کی نظم کے کچھ بول لکھے چھاپ تلک سب چھین لی رے، موہسے نینا ملائی کے-

    عروہ کے مداح تصویر پر اداکارہ کی تعریفیں کر رہے ہیں-

    جبکہ دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے برائیڈل شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ہو بہو عروہ حسین جیسے اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں ۔

    جھانوی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ انہوں نے دُلہن بننے کے تجربے کو انجوائے کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFfKUM3FGTw/
    جھانوی نے بھی اپنی تصاویر میں بالکل عروہ کی طرح سر پر اوڑھے گئے دوپٹے کو اپنے ہاتھوں میں تھاما ہوا ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFfHVTnloNd/
    عروہ کی جانب سے برائیڈل شوٹ کی تصویر جھانوی کے برائیڈل شوٹ سے ایک دن قبل شیئر کی گئی ہے اب یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ان تصویروں میں کون کس سے متاثر ہے-

    جھانوی کپور بھی سجل علی کی خوبصورتی کے گُن گانے لگیں

    عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • سوشل میڈیا صارفین کی جیجی حدید اور زین ملک کو بیٹی کا نام رکھنے کی تجاویز

    سوشل میڈیا صارفین کی جیجی حدید اور زین ملک کو بیٹی کا نام رکھنے کی تجاویز

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے زین ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔

    خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

    جبکہ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جیجی حدید اور زین ملک نے منگنی بھی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔

    27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

    تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جنوری 2020 کے بعد جیجی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

    رواں برس اپریل کے اواخر میں جیجی حدید نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق ایک انٹرویو میں کی تھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیجی حدید جمی فالن کے ٹاک شو ٹونائٹ شو ود جمی فالن میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ وہ حمل سے ہیں اور وہ اس بات پر انتہائی خوش ہیں-

    جی جی حدید اور زین ملک کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد انٹرنیٹ صارفین اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ناموں کی تجاویز بھی دیں-


    ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ زین ملک اور جی جی حدید اپنی بچی کو انگریزوں والا نام نہ دیں۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ میں صرف اسی وقت بات کروں گی جب زین ملک اور جی جی حدید اپنی بیٹی کا نام غزالہ ملک رکھیں گے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ زین پاکستانی ہیں اور جی جی حدید فلسطینی تو میرے خیال میں انہیں بیٹی کا نام مریم رکھنا چاہیے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ اپنی بیٹی کا نام زینب رکھیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ جی جی حدید اور زین ملک اپنی بچی کا نام ‘گلشن حدید’ رکھیں۔
    https://twitter.com/pakisticks/status/1309203982246719495?s=20
    صارف نے لکھا کہ کیا جی جی حدید اور زین بیٹی کے نام کا فیصلہ نہیں کرپارہے اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو اس کا نام بلقیس رکھ لیں-
    https://twitter.com/ohbravelouis/status/1308503049976119298?s=20
    ایک اور صارف نے لکھا کہ تصور کریں جی جی حدید اور زین اپنی بیٹی کا نام زارا ملک رکھ دیں۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر زین اور جی جی نے بچی کا نام رینسمی نہیں ہوا تو میں نہیں سنوں گا۔
    https://twitter.com/kyra_chow/status/1309200104461602816?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اگر زین ملک اور جی جی حدید میرے نام پر اپنا نام رکھ سکتے ؟ مجھے لگتا ہے کہ کائرہ ملک اچھا لگے گا۔
    https://twitter.com/PaniniPressPeat/status/1308956846615650307?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ میں 95فیصد پریقین ہوں کہ وہ بچی کا نام میرے نام پر رکھیں گے۔
    https://twitter.com/HngryLykMegWolf/status/1309476289439506432?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ جی جی حدید نے اگر جی جی حدید اور زین ملک فوری طور پر اپنی بچی کا نام نہیں بتایا تو میرا مینٹل بریک ڈاؤن ہوجائے گا۔

    سپر ماڈل جیجی حدید اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • اداکاری کے بعد ون ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    اداکاری کے بعد ون ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار ون ڈیزل کے ایکشن کے بعد اب ان کے مداح انہیں گلوکاری کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

    باغی ٹی وی:53 سالہ ایکشن ہیرو ون ڈیزل اگرچہ کافی عرصے سے مداحوں سے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا وعدہ کرتے آ رہے تھے تاہم اب انہوں نے اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا ون ڈیزل نے اپنا پہلا گانا (Feel Like I Do) ‘فیل لائک آئی ڈو’ ریلیز کردیا-

    یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ون ڈیزل نے ‘فیل لائک آئی ڈو’ کو ڈی جے کریگو کے تعاون سے ریلیز کیا اور گانے کا ریویو معروف امریکی ریئلٹی شو ‘دی کیلی کلارکسن شو’ میں کیا گیا۔

    ون ڈیزل اگرچہ ماضی میں میوزک منصوبوں پر کام کرتے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے باضابطہ طور پر گلوکاری کا آغاز بھی کردیا۔

    ون ڈیزل نے ڈیبیو گانا ریلیز کے حوال سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس ٹئٹر اور انسٹاگرام میں بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گانے کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    ون ڈیزل کے جاری کئے گئے گانے کی ویڈیو تاحال جاری نہیں کی گئی ابھی گانے کی پوئٹری ویڈیو جاری کی گئی ہےخیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی جائے گی۔


    ون ڈیزل اس وقت اپنی آنے والی ایکشن فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی تکمیل میں مصروف ہیں خبریں ہیں کہ ان کی مذکورہ فلم مکمل ہو چکی ہے تاہم کورونا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ ون ڈیزل نے 1990 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ تین درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFiCabWsLnc/?utm_source=ig_embed
    شاندار ایکشن اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز جیتنے والے ون ڈیزل کو سب سے زیادہ شہرت ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں ڈومنک ٹریٹو ’ڈوم‘ کا کردار ادا کرنے سے ملی تاہم انہوں نے متعدد دیگر ایکشن فلموں میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • عدنان صدیقی کا بیٹیوں کے لئے محبت بھرا پیغام

    عدنان صدیقی کا بیٹیوں کے لئے محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بیٹیوں کے عالمی دن پر اپنی دونوں بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : ورسٹائل اداکار عدنان سدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزارے اپنے لمحات کو بیان کیا ہے اور گزرے وقت کو دوبارہ گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFopx_jnhZX/
    اپنی بیٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ محترم مریم جان اور دانیہ جانیا آپ دونوں بہت تیزی کے ساتھ بڑی ہو رہی ہیں کاش یا تو وقت رک جائے یا پھر میرے پاس ٹائم مشین آجائے جس کی مدد سے میں اس دن تک واپس جاؤں جب آپ پیدا ہوئیں تھیں۔

    انہوں نے لکھا کہ کیا یہ کل کی سی بات نہیں جب آپ رو رو کر مجھے جگاتے تھے کیا لمحہ پہلے کی بات نہیں آپ نے اپنی انگلی مجھے پکڑوائی اس بھروسے کے ساتھ کہ جب آپ اپنا پہلا قدم لیں گی تو میں آپ کو مضبوطی سے تھاموں گا۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ آج آپ لوگوں کو دیکھتا ہوں جو اب نوجوان ہورہی ہیں اپنے والد کا سرفخر سے بلند کر رہی ہو حتیٰ کہ آپ اپنی رائے برقرار رکھنے کے لیے مجھ سے اختلاف کرتی ہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت آپ مجھ سے شدید نفرت کرتی ہوں گی جب میں آپ کی بات سے اختلاف کرتا ہوں لیکن یہ سیکھنے کا وقت ہے آپ دونوں کو آگے اپنے بل بوتے پر چلنا ہے، اپنے صحیح و غلط کا انتخاب کرنا ہے اور اپنے اچھے برے کے فیصلے کرنے ہیں۔

    عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی کام کریں اس کے لیے ذمہ دار بنیں۔

    انھوں نے اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کہیں گرتی ہیں تو میں آپ کو سنبھالنے کے لیے موجود ہوں زندگی آسان اور ہموار نہیں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ یہ آپ کا اپنا سفر ہوگا میں آپ کے پروں کے نیچے ہوا کی مانند رہوں گا لیکن پرواز آپ کی ہوگی، میں آپ کو اندھیروں سے دیکھوں گا آپ زندگی کی خوشی منائیں گیں۔

    اپنے اس پیغام کے آخر میں عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کو پیار دیا اور انھیں بیٹیوں کے عالمی دن پر مبارکباد بھی دی۔

    اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ اٹھا دیا