Baaghi TV

Category: شوبز

  • شوبز کے لوگ جتنی محنت سازشیں کرنے پرکرتے ہیں اگر اس کا پچاس فیصد کام پر کر لیں تو ہماری انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے میرا

    شوبز کے لوگ جتنی محنت سازشیں کرنے پرکرتے ہیں اگر اس کا پچاس فیصد کام پر کر لیں تو ہماری انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے میرا

    لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شوبز کے لوگ جتنی محنت سازشیں کرنے پرکرتے ہیں اگر اس کا پچاس فیصد کام پر کر لیں تو ہماری انڈسٹری ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ شوبز کے لوگ جتنی محنت سازشیں کرنے پرکرتے ہیں اگر اس کا پچاس فیصد کام پر کر لیں تو ہماری انڈسٹری ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے-

    میرا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہمارے معاشرے میں حسد اور غیبت جیسی برائیاں موجود ہیں لیکن شوبز انڈسٹری اس کا سب سے زیادہ شکار ہے ۔

    انٹر ویو میں میرا نے مزید کہا کہ کیا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میری باتوں کو غیر سنجیدگی سے لے کر ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہوتا ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ میں اپنا معاملہ خدا کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں اور وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے ۔

    میرا نے کہا کہ شوبز کے لوگ غیبت کرتے ہوئے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ہم نے اس کا حساب بھی دینا ہے اور اللہ کے ہاں اس کا بڑا سخت حساب ہے ۔

    اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے صرف میں ہی نہیں بلکہ اس سے جڑے ہوئے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہماری انڈسٹری کے حالات میں جلد سدھار آئے اور یہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلمسٹار کا کہنا تھا کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں انہوں نے کہا تھا جو لوگ میرے دشمن ہیں اور میرے خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے-

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

    فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

  • کیا فلمی کردار جیمز بانڈ حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟

    کیا فلمی کردار جیمز بانڈ حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟

    کیا اصلی جیمز بانڈ پولینڈ میں ملازمت کرتا تھا اور حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟

    باغی ٹی وی : پولینڈ کے انسی ٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس نے تاریخی دستاویزات پیش کی ہیں جن کے مطابق برطانوی جاسوس جیمزبانڈ نے پولینڈ میں برطانوی سفارت خانے میں ملٹری اتاشی کے طور پرملازمت کی اور1964 سے 1965 تک تقریبا ایک سال پولینڈ میں وقت گزارا۔

    پولینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل میمورنس کے نئے شائع شدہ آرکائیوز کے مطابق ، جیمز بانڈ نامی ایک برطانوی ایجنٹ کو پہلی بانڈ فلم کے سامنے آنے کے دو سال بعد کمیونسٹ بلاک میں پوسٹ کیا گیا تھا۔

    کمیونسٹ پولینڈ کی انسداد انٹلیجنس سروس کی دستاویزات کے مطابق ، بانڈ 18 فروری 1964 کو وارسا پہنچے تھے اور برطانوی سفارت خانے میں ان کی سرکاری حیثیت آرکائیوسٹ تھی۔

    انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل میمورنس نے کہا کہ وہ "ایک اعلی سطحی نام والا ایک نچلی سطح کا آپریٹیو” ہے کیونکہ یہاں تک کہ کمیونسٹ ایجنٹ بھی افسانوی ہیرو سے واقف ہوتے۔

    انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر 1964 میں انہوں نے سوویت یونین کی سرحد کے قریب واقع شمال مشرقی پولینڈ میں بیالسٹک اور اولزٹن میں "فوجی تنصیبات” جانے کی کوشش کی اور بظاہر ناکام ، حقیقی زندگی بانڈ 21 جنوری 1965 کو پولینڈ چھوڑ گئے تھے ۔

    جیمزبانڈ کا فلمی کردار 1962 ہی میں سلور اسکرین پر چھا گیا تھا اور اداکار سین کونرے نے 1962 میں سیریز کی پہلی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا تھا ۔

    پولش سیکرٹ سروس کی دستاویزات میں برطانوی جاسوس کا نام جیمز ایلبرٹ بانڈ ظاہر کیا گیا ہے جو کہ 1928 میں بائڈفورڈ میں پیدا ہوا۔

    دستاویزات کے مطابق جیمز بانڈ کا سفارتخانے کے ایک ملازم کی حیثیت میں اصل مشن فوجی تنصیبات تک رسائی تھا اور وہ جلد ہی پولینڈ کی سیکرٹ سروس کی نظر میں بھی آ گئے تھے۔

    بانڈ کے مصنف ایان فلیمنگ ، جو خود ایک سابق ایجنٹ ہیں ، نے ہمیشہ کہا کہ وہ امریکی ماہر ارضیات کے ماہر جیمز بونڈ کی کیریبین پرندوں سے متعلق ایک کتاب میں اپنے ہیرو کا نام لے کر آئے ہیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=drv1f36UG78&feature=youtu.be

  • ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر کی یاد تازہ کر دی

    ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر کی یاد تازہ کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ہمسفر‘ کی یادیں تازہ کر دیں-

    باغی ٹی وی :ڈرامہ سیریل ہمسفر سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبولیت حاصل کرنے والی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’ہمسفر‘ کے 9 سال مکمل ہونے پر ڈرامے کی کچھ یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CFh-XwchQ1m/
    ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ اب ایسا کیا کہنا باقی رہ گیا ہے جو پہلے نہ کہا ہو؟ لیکن جب ہمسفر کی بات ہوتی ہے تو کہنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ خِرد میرا اب تک کا سب سے خاص کردار ہے وہ ہر ایک سے دل سے محبت کرنے والی شخصیت کی مالک تھی اور وہ ایک ایسی عورت تھی جس کے لیے اُس کی عزت نفس بہت اہم تھی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ ہمسفر آپ سب کا ہے۔ یہ سفر آپ سب کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے کہ جس نے 9 سالوں تک اپنی مقبولیت کو برقرار رکھا ہے۔

    آخر میں ماہرہ خان نے ’ہمسفر‘ کے مداحوں سے اظہارِ محبت بھی کیا۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ 9 سال قبل 2011 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا اس ڈرامے کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے یہ ڈرامہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے –

    ڈرامہ ’ہمسفر‘ کے کردار وں میں ماہرہ خان، فواد افضل خان، عتیقہ اوڈھو، نوین وقار، نور حسن، سارہ کشف، بہروز سبزواری اور حنا خواجہ بیات شامل ہیں۔

     

  • اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ اٹھا دیا

    اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ اٹھا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین کو کم معاوضہ ملتا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنی بے مثال اداکارانہ صلاحیتوں کی بدولت انڈسٹری میں الگ مقام اور پہچان بنانے ولی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں رائج غیر منصفانہ روئیے پر بات کی کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اداکاراؤں کو اداکاروں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے۔

    اُشناشاہ نے انٹرویومیں کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہیروز کم ہیں کیونکہ اس فیلڈ میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ آتی ہیں۔ حالانکہ مرد اداکاروں کا کام اداکاراؤں سے کم ہوتا ہے مثال کے طور پر اگر کسی ڈرامے میں کسی لڑکی کے 400 سینز ہیں تو اس کے مقابلے میں لڑکے کے 300 سینز ہوں گے۔

    دراصل ڈرامے کی کہانی ہی عورت کے گرد گھوم رہی ہوتی ہے اس لیے ڈرامے میں کام بھی لڑکی کا زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود مرد اداکاروں کو اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ دیاجاتا ہے اور یہ نہایت غیر منصفانہ ہے۔

    اشنا شاہ نے کہا کہ اداکارائیں سیٹ پر جلدی آتی ہیں زیادہ محنت کرتی ہیں ڈرامے میں اداکارائیں سب سے زیادہ روتی ہیں اور یہ آسان نہیں ہے۔

    اُشنا شاہ نے شوبز کی فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کہا کہ وہ لڑکیاں جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہوتا جب وہ اس فیلڈ میں آتی ہیں تو انہیں ان تمام لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں جن کا تعلق شوبز گھرانے سے ہوتا ہے یہاں تک کہ کئی لڑکیوں کا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے کئی افراد پہلے سے شوبز میں تھے لہذا انہیں اس فیلڈ میں جگہ بنانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی اسلئے وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اسامہ طاہر

  • شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے   اسامہ طاہر

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اسامہ طاہر

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ناموراداکار اسامہ طاہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈرامہ انڈسٹری میں محض تین سال کے عرصے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والے اسامہ طاہر نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اب مرد اداکاروں کے لیے بھی ’خوبصورت‘ ہونا ضروری ہوگیا ہے اور صلاحیت ثانوی چیز ہوگئی ہے۔

    ڈرامہ ’ ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اسامہ طاہر نے مزید کہا کہ اداکار ہونے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ آپ کی رنگت سفید ہو، بے داغ جلد ہو، داڑھی اور ہیئر اسٹائل اچھا ہو۔ مجھے بھی کئی بار صرف گوری رنگت کی وجہ سے ڈرامے میں کام ملا۔

    ’ایمرجنگ ایکٹر ایوارڈ ‘ اپنے نام کرنے والے اسامہ طاہر کا مزید کہنا تھا کہ ان سب کی وجہ سے اداکاری کا ہنر پیچھے رہ گیا ہے نئے اداکار بھی اپنی وجاہت ظاہری بود وباش پر توجہ دے رہے ہیں تاہم میں شوبز میں آنے والے لڑکوں کو مشورہ دوں گا کہ ظاہری روپ کے بجائے اپنی صلاحیت پر انحصار کریں۔

    ماہرہ خان کا زندگی سے متعلق خصوصی پیغام

    عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالات پر 3 بار روئیں

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالات پر 3 بار روئیں

    گذشتہ روز ممبئی میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کی تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لئے بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ، شردھا کپور اور سارہ علی خان این سی بی آفس میں پوچھ گچھ کی اس دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالات پر 3 بار روئیں۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ منشیات کیس میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار اس وقت مشکل میں گھرے ہوئے ہیں جنہیں منشیات استعمال کیس میں تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا رہا ہے ان فنکاروں میں سارہ علی خان، شردھا کپور اور دپیکا پڈوکون کے نام سر فہر ست ہیں۔

    گزشتہ دن دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے بلائے جانے پر تفتیش کے لیے پیش ہوئیں۔

    بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دپیکا پڈوکون سے 5 گھنٹے تفتیش کی گئی اس دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون سے سخت سوالات پوچھے گئے جس کی وجہ سے وہ 3 مرتبہ روئیں۔

    تفتیش کے دوران دپیکا کی جانب سے اپنی منیجر کرشمہ پراکاش سے منشیات سے متعلق واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف بھی کیا گیا جبکہ دپیکا نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی-

    ساتھ ہی حکام نے دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان فونز کو فارنزک کے لیے بھجوایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سارہ علی خان سے 2017 سے اب تک ان کے استعمال میں رہنے والے موبائل فونز بھی طلب کیے گئے تاہم اداکارہ نے ان فونز سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 میں واٹس ایپ پر کی جانے والی منشیات سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون منیجر کرشمہ پراکاش سے اپنے لیے منشیات منگوا رہی ہیں۔

    دپیکا کی اس چیٹ کے وائرل ہونے کے بعد ہی بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

  • ماہرہ خان کا زندگی سے متعلق خصوصی پیغام

    ماہرہ خان کا زندگی سے متعلق خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر زندگی سے متعلق خصوصی پیغام شیئر کیا ہے –

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ان کی خوبصورتی اور لازوال اداکاری کی وجہ سے انہیں پاکستان اور سرحد پار سمیت پوری دنیا میں پسند کیا جاتاہے اور ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے انتظار میں رہتے ہیں تاہم اپنے مداحوں کو خوش رکھنے کے لئے اداکارہ اپنے نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFosqaoBazp/
    ماہرہ خان نے ایک گھنٹی قبل اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیرون ملک پیرس میں موجود ہیں۔

    ماہرہ خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مغربی لباس سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور مسٹرڈ رنگ کی کیپ بھی پہنی ہوئی ہے ماہرہ خان اپنی تصویر میں بے حد خوبصورت نظرآ رہی ہیں۔

    ماہرہ خان کی جانب سے اپنی تصویر پر فارسی زبان میں ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق ایک اہم پیغام دیا ہے کہ مصروف ترین زندگی میں جینا مت بھولیں۔

    ماہرہ خان کی اس تصویر پر ایک گھنٹے میں ہی90 ہزار سے زائد لائیکس آ چکے ہیں جبکہ کمنٹس میں اُن کے مداح اُن کی فارسی لُک اور خوبصورتی کو بھی سراہ رہے ہیں-

    ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

  • ژالے سرحدی نے لڑکیوں کو فلرٹ کرنا سکھا دیا

    ژالے سرحدی نے لڑکیوں کو فلرٹ کرنا سکھا دیا

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں لڑکیوں کو مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے فلرٹ کرنے کا طریقہ سکھا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی با صلاحیت اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پُرمزاح ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکارہ نے فلرٹ یعنی چھیڑچھاڑ کے 3 اسٹیپس بتائے –
    https://www.instagram.com/p/CFhQIVKgpW4/
    اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی ٹک ٹاک ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ بہت سی لڑکیاں نہیں جانتیں کہ فلرٹ کیسے کیا جاتا ہے میں آپ کو سکھاتی ہوں۔ پہلے مسکرائیں، نیچے دیکھیں، نیچے دیکھتے ہوئے استغفراللہ کہتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔

    ژالے سرحدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ استغفراللہ نو فلرٹنگ۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی مزاحیہ پوسٹ سے مداح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں-

    ژالے نے اپی ایک اور پوسٹ میں اپنے مداحوں کا بتایا کہ کسی بیماری سے لڑنا جس سے آپ کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اس سے دو بار آپ خود سے لڑائی کرتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFlyuC2g5Nk/
    انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ تھکن کا شکار ہیں اور تنہائی کا رینگتا ہوا احساس ناقابل برداشت ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ یہ صرف آپ ہی سہتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ جلد ہی میں ہائپوٹائیڈرایڈیزم اور اس بارے میں بات کریں گی جس کو دیکھ کر آپ مجھے بتائیں کہ کیا آپ میں سے بھی ہر کوئی اسی کشتی کا سوار ہے-

    اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CDssuqygtSR/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں-

    سُپر ماڈل ایان علی نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ میری پوری زندگی…

  • بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    گذشتہ روز ممبئی میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کی تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لئے بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ، شردھا کپور اور سارہ علی خان این سی بی آفس میں پوچھ گچھ کی-

    باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    این سی بی نے کرشمہ پرکاش ، راکول پریت سنگھ ، اور ٹیلنٹ منیجر جیا سہا اور فیشن ڈیزائنر سائمون کھمبٹہ کے فون بھی قبضے میں لے لئے ہیں ہفتے کے روز این سی بی نے اداکارہ دپیکا پڈوکون ، شردھا کپور اور سارہ علی خان کے بیانات قلمبند کیے-

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا سے متعلق معاملات کی تحقیقات میں صف اول کی اسٹارز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوئیں۔

    این سی بی میں پوچھ گچھ کے دوران دیپیکا پڈوکون نے اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش کے ساتھ میڈیا میں گردش کرتے واٹس ایپ میسجز کا اعتراف کیا۔

    تاہم اب تازہ رپورٹس کے مطابق حکام نے دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان فونز کو فارنزک کے لیے بھجوایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سارہ علی خان سے 2017 سے اب تک ان کے استعمال میں رہنے والے موبائل فونز بھی طلب کیے گئے تاہم اداکارہ نے ان فونز سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ سارہ علی خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اداکارہ شردھا کپور کو بھی سوالات و جوابات کے لیے طلب کیا تھا جبکہ تحقیقاتی ادارے کی جانب مزید طلبی کے نوٹس جاری نہیں کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق سنٹرل ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بالی وڈ میں منشیات کے معاملے کے سلسلے میں این سی بی کے ذریعہ اب تک 18 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرشمہ پرکاش ، سارہ علی خان ، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کشتج پرساد کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ آج کوئی نیا سمن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ہم نے 18 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے-

    خیال رہے کہ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    ابتدا میں پولیس نے اس کیس کو خودکشی قراردیا، تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی تو معاملہ سشانت کو ڈرگز دینے تک پہنچ گیااس سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریاچکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے مشنیات استعمال کرنے والوں کے نام بتائے جن میں سارہ علی خان کا نام بھی شامل تھا۔

    این سی بی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس کے بعد دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کو منشیات استعمال کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون نے تو اتراف جُرم کر لیا ہے جبکہ سارہ علی خان اور شردھا کپور ڈرگز کے استعمال سے متعلق الزامات کی تردید کرچکی ہیں۔

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

  • سجاد علی نے اپنے گانے نہ بولوں کی یاد تازہ کر دی

    سجاد علی نے اپنے گانے نہ بولوں کی یاد تازہ کر دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے 16 برس قبل لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں لی گئی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFjpXUIDCd0/
    لمبے بال اور بڑھی داڑھی میں16 برس پہلے کی تصویر کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ یہ لُک میں نے اپنے گانے ’نہ بولوں گی‘ کے لیے اپنایا تھا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ گانا 2004 میں ریلیز ہونے والے البم ’رنگین‘ میں شامل تھا جسے گلوکار کے ہمیشہ کی طرح خوب پزیرائی ملی تھی۔

    پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

    ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل