Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے   حمیمہ ملک

    ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے حمیمہ ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ شئیر کی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمیمہ ملک نے ایک معنی خیز پوسٹ شئیر کی اداکارہ نے ’مٹی کا انسان‘ کے عنوان سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کمزور انسان کو دیکھ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کمزور ٹوٹ کر ہوا ہے اور ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے-
    https://twitter.com/HumaimaMalick/status/1313828906844205065?s=20
    حمیمہ ملک نے لکھا کہ مضبوط تو صرف عمارتیں ہوتی ہیں کبھی تو وہ بھی نہیں پھر ہم انسان تو محض گوشت پوست کے بنے ہیں۔

    ٹوئٹر پر معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے لکھا کہ یہ صرف اُن کی سوچ ہے۔

    اداکارہ کی پوسٹ کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے ان کی سوچ کو اچھی سوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا اور ہم آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔


    https://twitter.com/Daniraz0/status/1313840030675349506?s=20


    واضح رہے کہ حمیمہ ملک نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا ماڈلنگ میں کامیابی کے بعد اُنہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اُن کی معروف پاکستانی فلم ’بول‘ ہے جن میں انہوں نے زینب کا کردار ادا کیا جبکہ وہ ایک بالی وڈ میں بھی بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔

  • بلال مقصود کس کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں ؟

    بلال مقصود کس کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں ؟

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین بینڈ اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے مداحوں کو بتادیا کہ وہ اپنے گھر میں موجود طوطی کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار بلال مقصود نے ایک خوبصورت طوطی کی تصویر پوسٹ کی جو اُن کے گھر میں موجود ہے اور کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF92h2tHpF8/
    بلال مقصود نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسے حلیمہ سلطان کا نام دینے کا سوچ رہا ہوں لیکن میری فیملی مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہی ہے۔

    گلوکار نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کی رائے لیتے ہوئے لکھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    بلال مقصود کے سوال پر زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں یہ طوطی بہت خوبصورت ہے اس لیے آپ کو اُس کا نام حلیمہ سلطان ہی رکھنا چاہیے۔


    ایک صارف نے کہا کہ حلیمہ ہمارے نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضاعی ماں کا نام تھا- ایک صارف نے لکھا میں تو ایسرا بلاؤں گی ایک صارف نے مشوری دیا کہ بس سلطان یا سلطانہ ہی نام رکھیں ایک صارف نے رضی سلطانہ نام رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ ایک صارف نے پارو نام رکھنے کا مشورہ دیا-ایک نے مالئکہ جبکہ ایک صارف نے دھانی جبکہ ایک نے گوکے خاتون اور ایک نے حلیمے نام رکھنے کا مشورہ دیا-

    مداحوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی بلال مقصود کی پوسٹ پر رد عمل دیا-

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب…

    نعمان اعجاز نے مداحوں کو دنیا کی حقیقت بتا دی

    سوشل میڈیا پیغام میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا

  • سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو بے نقاب کر دیا

    سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو بے نقاب کر دیا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو بے نقاب کرتے ہوئے مضحکہ خیز اور ایک بڑا تماشہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اکثر مختلف اسٹارز کی جانب سے حق تلفی پر ان ایوارڈ فنکشنز پر آواز اٹھائی جاتی ہے، تاہم اسے میڈیا پر پذیرائی نہیں ملتی اور وہ آواز دب جاتی ہے تاہم اب سیف علی خان نے ان ہی ایوارڈ فنکشنز کے حوالے سے حیران کن انکشافات کردیے ہیں۔

    بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی ایوارڈ شوز پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب منتظمین نے ان سے ایوارڈ چھین لیا تھا جس کے بارے میں انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ حاصل کریں گے کیونکہ کسی اور نے ان پر دباؤ ڈالا ہے-

    سیف نے اعتراف کیا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ اپنے قومی فلم ایوارڈ سے نااہل ہیں جو انہوں نے فلم ہم تم کے لئے جیتا تھا ، لیکن امید ہے کہ گذشتہ برسوں میں ، انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ مین انٹرٹینمنٹ پورٹل بالی ووڈ ہنگامہ کا حوالی دیتے ہوئے لکھا کہ سیف علی خان نے بالی ووڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو میں بتایا ، "ہاں ، میں نے اپنے کیریئر کے شروع میں ، ان چند ایوارڈز کی قدر نہیں کی تھی جن میں ہم تم کے لئے قومی ایوارڈ بھی شامل ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے پچھلے کئی سالوں میں اپنے آپ کو زیادہ قابل شناخت ثابت کیا ہے۔

    ہندوستانی ایوارڈ شوز میں ہونے والی ’’ ہیرا پھیری ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے مزید کہا ، “سچ پوچھیں تو میں ان پر یقین نہیں کرتا۔ کچھ سال پہلے مجھے ایوارڈز کی تقریب کے لئے بلایا گیا تھا۔ جب میں وہاں پہنچا تو تنظیم کے کسی اعلی شخص نے مجھے بتایا ، ‘ہم آپ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہتے تھے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ یہ کیسا ہے؟ مزاحیہ کردار میں ہم آپ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیں گے۔

    سیف نے کہا کہ ایوارڈ شوز کی ساکھ کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک شوق میں ’تجارتی پہلو‘ پیش کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ، انہوں نے کہا ، وہ صرف "ایک بڑا تماشا” بن گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے کیمراڈیری کا ماحول کیوں پیدا نہیں کیا ہے ، سوشیالوجی کے کچھ طالب علموں کے لئے یہ جاننے کے لئے ایک بحث ہے۔ جیسا کہ میں انھیں دیکھ رہا ہوں ، ایوارڈز کے افعال اسٹیج پر پرفارم کرکے کچھ رقم کمانے کا بہانہ ہیں۔ اگر آپ کے پاس ذہانت ہے تو ، پھر آپ اچھی طرح سے رقم خرچ کرتے ہیں۔ جہاں تک میں دیکھ سکتا ہوں یہی ایوارڈز کے قابل ہیں۔ یہ کسی برادری کا فن دکھانے کے بارے میں نہیں ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا

    نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا

    بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ’ملے ہو تُم ہم کو ‘ پرایک ارب سے زائد ویوز آنے کے بعد یہ گانا پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا جس پر ایک بلین ویوز آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے اپنے بھائی ٹونی ککڑ کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اُنہیں اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔

    گلوکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ انڈیا کا پہلا لو سانگ بن گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGC50gBjbJ2/
    جبکہ نیہا ککڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے بھائی ٹونی ککڑ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ گانا ’ملے ہو تُم ہم کو’ کو کمپوز اور تحریر کرنے والے اُن کے بھائی ٹونی ککڑ ہی ہیں۔

    گلوکارہ نے کہا کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ اُن کا گانا بھارت کا پہلا لو سانگ بن گیا ہے جس پر ایک ارب سے زائد ویوز آئے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس گانے کی ویڈیو صرف 11 ہزار روپے میں تیار کی گئی تھی لیکن آج اس کی مقبولیت دیکھنے کے بعد اس بات پر یقین ہوگیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اچھی چیز کو کامیابی ضروری ملتی ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بےحد خوش ہیں اور تمام مداحوں کی بھی شُکر گزار ہیں۔ علاوہ ازیں نیہا کر کے بھائی ٹونی ککڑ نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا-

    بالی وڈ گلوکار نیہا ککڑ کا گانا ’ملے ہو تُم ہم کو‘ سال 2016 میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں جبکہ گانے کو کمپوز اور تحریر اُن کے بھائی ٹونی ککڑ نے کیا تھا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ نیہا ککڑ اور اُن کے دوست گلوکار روہن پریت سنگھ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن دونوں گلوکاروں کی جانب سے اب تک اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے-

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں-

    باغی ٹی وی :جنت مرزا جاپان میں موجود ہیں اور جاپان سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعےوہ دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو جاپان کی معلوماتی اور دلچسپ ٹک ٹاک ویڈیوز کےذریعے محظوظ کررہی ہیں۔

    گزشتہ روز جنت مرزا کے ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جاپان کی اہم سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جنت مرزا نے پاکستانی خبر رساں ادارے جنگ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کی پاکستانی معروف ہدایتکار سید نور کی ہدایات میں بننے والی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس میں صائمہ سمیت دیگر معروف فنکاروں نے کام کیا ہے-

    جنت مرزا نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا انتہائی موثر اور طاقت ور میڈیم کی شکل اختیار کرچکا ہے جس میں ہر شخص جس میں ذرا بھی ٹیلنٹ ہے وہ دنیا بھر میں اپنی شناخت بنا سکتا ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انہوں نے شوقیہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مقبولیت حاصل ہوئی جس کے بعد سید نور صاحب اور صائمہ جی نے خود اُن سے رابطہ کیا اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

    انہوں نے فلم میں کام کے متعلق بتایا کہ شروع میں والدین نے اجازت نہیں دی تاہم سید نور صاحب نے خود والد سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ اُن کی فلم ایک فیملی فلم ہوگی اور شوٹنگ کا ماحول بھی اچھا ہوگا جس کے بعد والد صاحب کی اجازت سے فلم میں کام کرنا شروع کیا شوٹنگ کے دوران والدہ بھی ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

    جنت مرزا نے بتایا کہ اُن کی چھوٹی بہن علشبہ مرزا بھی ایک معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کے 7 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ اُمید ہے جلد وہ بھی دس ملین فالوورز حاصل کرلیں گی جبکہ اُن کی بڑی بہن سحر مرزا یوٹیو ب کی معروف بلاگر ہیں جنہوں نے صرف چند ہفتوں میں یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ کے قریب فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔

    اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنت مرزا کو ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ جنت مرزا نے اپنی محنت سے پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ جنت مرزااپنی شو بز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی مکمل توجہ دیں گی اور اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی اُمیدوں پر بھی پورا اُتریں گی۔

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    اریکا حق کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو میں شامل

    بلال سعید اور ٹک ٹاک جنت مرزا کا گانا ریلیز

    ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے پہلے گانے نے دھوم مچا دی ، یوٹیوب ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

    حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنت مرزا

  • نعمان اعجاز نے مداحوں کو دنیا کی حقیقت بتا دی

    نعمان اعجاز نے مداحوں کو دنیا کی حقیقت بتا دی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور سینئیر اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے دنیا کی حقیقت بتا دی-

    باغی ٹی وی : نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے پوسٹ اور معنی خیز شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں اُن کی تقریباً ہر پوسٹ میں کوئی شعر لازمی لکھا ہوتا ہے اور اُن کی پوسٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شاعری سے بہت لگاؤ ہے-

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحون کو دنیا کی حقیقت بتائی-
    https://www.instagram.com/p/CGE2UOUhtOl/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ یہ دنیا سوچتی کچھ اور ہے اور بولتی کچھ اور ہے،مانتی کچھ اور ہے اور سمجھتی کچھ اور ہے اور چاہتی کچھ اور ہے-

    نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ دنیا مکمل کنفوزڈ ہے مکمل الجھن میں ہے جو تم ہو ہمیشہ وہ ہی رہو جہالت نعمت ہے۔

    نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کی پوسٹ کے کیپشن کی تائید کر رہے ہیں-

    اس سے قبل نعمان اعجاز نے أنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے انسانیت کے نام خط لکھا ہے پوسٹ میں اپنی تصاویر کا کولاج شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا تھا کہ خط جو لکھا میں نے انسانیت کے نام، ڈاکیہ ہی مر گیا پتہ پوچھتے پوچھتے

    نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو مداھوں کی جانب سے خوب سراہا گیا جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا-

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ اقرا عزیز نےانسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ نعمان اعجاز چلتے پھرتے اسکول ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں اقراء عزیز نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سر میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اس دوران میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا اورآپ کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا آپ ہمارے ایک ایسے لیجنڈ ہیں جنہوں نے ہماری انڈسٹری کو 32 سال دیے لیکن اس کے باوجود بھی آپ میں بالکل غرور نہیں ہے بلکہ آپ تو خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔

    اقرا عزیز نے اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیا

    نعمان اعجاز نے انسانیت کے نام خط لکھ دیا

  • اداکارہ میرا کی دوسال پرانی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    اداکارہ میرا کی دوسال پرانی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    اپنے متنازع اور حیران کن بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا ثمینہ پیرازدہ کو دئیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا کا دو سال قبل ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں دیا گیا انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔


    اس ویڈیو کلپ میں میرا اپنے ددھیال سے متعلق کہہ رہی ہیں کہ میرے ددھیال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے لیکن میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کافی حیران کن انداز میں اووووو کہا۔ میرا نے آگے کہا کہ قائد اعظم کے زمانے میں جب جنگ ہوئی تھی تو میرے دادا زخمی سپاہیوں کی مرہم پٹی کیا کرتے تھے۔


    اداکارہ میرا کےاس ویڈیو کلپ پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ سارا قصور تو میرا کے دادے کا تھا 71 میں ہم بلاوجہ یحییٰ خان ،ٹائیگرنیازی ،بھٹو اور نورجہاں اور جنرل رانی کو کوستے رہے۔
    https://twitter.com/sbajwsa71/status/1313649759203266562?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اللہ خیر کرے اور ثمینہ پیر زادہ کے تاثرات کو انمول قرارد یا-


    ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ میرا چاہتی ہیں کہ فوج والے ان کے دادا کی طرح ان کو بھی اپنا حکیم رکھیں نوسرباز وکیل فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کا وزیر بن سکتا ہے تو اداکارہ میرا حکیم بھی بن سکتی ہیں ٹرائی کرنے میں کیا حرج ہے.
    https://twitter.com/SobiaKhan777/status/1313841718098264067?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے میرا نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ میرا اداکاروں کی عمران خان ہے-


    ایک صارف نے کہا کہ اگر میرا اتنی معتبر خاتون ہیں تو انہیں بھی وزارت میں کوئی عہدہ تو ملنا چاہیئے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ میرا جی تسیں گریٹ ہو-


    ایک صارف نے انہیں کیوٹ قرار دیا۔

  • جراسک ورلڈ: ڈومینین کی شوٹنگ کوویڈ 19 کے باعث ملتوی

    جراسک ورلڈ: ڈومینین کی شوٹنگ کوویڈ 19 کے باعث ملتوی

    ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ: ڈومینین کی شوٹنگ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی وجہ سے 2 ہفتوں کے لیے روک دی گئی۔

    باغی ٹی وی :2 روز قبل ڈائناسور فرنچائز کی سائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی چھٹی فلم کی ریلیز ایک سال تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اوراب اسے جون 2022 تک ریلیز کیا جائے گا۔ جبکہ پہلے مذکورہ فلم کو 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    برطانوی خبررساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر کولن ٹریورو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ یونیورسل پکچرز کی فلم جراسک ورلڈ: ڈومینین’ کی پروڈکشن سیٹ پر چند لوگوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 2 ہفتوں کے لیے معطل کردی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ بعدازاں ان تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا لیکن ہمارے حفاظتی قواعد کے باعث ہم شوٹنگ میں 2 ہفتے کا وقفہ دے رہے ہیں تاہم کولن ٹریورو نے یہ نہیں بتایا کہ کس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کاسٹ اور عملے کے سخت پروٹوکول کے تحت جولائی میں ڈائناسور ایڈونچر فلم پر فلم بندی کا آغاز انگلینڈ میں دوبارہ ہوا۔ مارچ کے وسط میں وبائی بیماری کی وجہ سے پروڈکشن روک دی گئی تھی-

    جراسک ورلڈ: ڈومینین’ کی شوٹنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کی شوٹنگ مکمل ہونے میں 3 ہفتے باقی ہیں۔

    یہ فلم فرنچائز کے 27 سال کے عرصے میں چھٹی فلم ہے جس کی کاسٹ میں ایک مرتبہ پھر کرس پراٹ، بریس ڈلاس ہوورڈ شامل ہیں دیگر اداکاروں میں لورا ڈرن، سیم نیل اور جیف گولڈبلم شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ مارچ میں عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں فلم اور ٹی وی سیٹس بند ہونے کی وجہ سے مارچ کے وسط میں فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری بڑی ہا لی وڈ فلم کی شوٹنگ معطل ہوئی ہے اس سے قبل وارنر برادرس فلم "دی بیٹ مین”کوستمبر کے شروع میں پروڈکشن کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا گیا تھا اور رپورٹ کیا جارہا تھا کہ مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن کوویڈ 19 کا شکار ہوئے۔

    خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک‘ 1997 میں ریلیز کی گئی ان دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اس کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی فلم جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ 2018 میں ریلیز کی گئی تھی-

  • ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر رواں سال 11 اگست کو ریلیز گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی تھی تاہم اب اسے پاکستانی شائقین کے لیے بند کرنے پر جہاں عوام کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے وہیں شوبز شخصیات نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردیا گیا، جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی تھی- تاہم گزشتہ روز ’چڑیلز‘ کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ پاکستان میں ان کی ویب سیریز کو بند کردیا گیا۔

    انہوں نے ٹوئٹس میں ’چڑیلز‘ کو بند کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حیران کن طور پر جس ویب سیریز کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں، اسے اپنے ہی ملک میں بند کردیا گیا۔

    عاصم عباسی نے چڑیلز کو پاکستان میں بند کیے جانے کو نہ صرف فلم سازوں، اداکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا بلکہ انہوں نے اس عمل کو خواتین روشن خیال طبقے اور مالی بہتری کے لیے اسٹریمنگ سائٹس جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لینے والے تخلیقی افراد کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا تھا-

    عاصم عباسی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا تھا کہ اس ملک کے متعدد فنکار اور اداکار مل کر کچھ نیا تخلیق کررہے ہیں تاہم ان کی محنت پر پانی پھیرا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں آرٹسٹوں کو ان کے کام کی وجہ سے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں اور انہیں اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے۔

    عاصم عباسی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ چڑیلز کی پاکستان میں بندش نہ صرف فنکاروں اور اداکاروں، بلکہ رائٹرز ،پروڈیوسرز اور تکنیکی عملے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ خواتین کے لیے بھی دل آزاری کا سبب ہے اور اس عمل سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ یہاں پر زن بیزار افراد کی حکمرانی ہے اور ان کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

    عاصم عباسی کے بعد شائقین نے بھی ’چڑیلز‘ کی پاکستان میں بندش پر برہمی کا اظہار کیا اور شائقین نے ویب سیریز کو بند کیے جانے کو آزادی اظہار رائے پر مہر قرار دیا تھا وہیں اب چڑیلز کو بند کیے جانے پر شوبز شخصیات نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ ژالے سرحدی نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چڑیلز کے حوالے سے یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ہمارے اخلاقی معیار صرف منافقت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو ہراساں ہوتے دکھا سکتے ہیں لیکن اگر وہ بات چیت شروع کرنا چاہیں اور اپنے ہاتھ میں اختیار لینے کی کوشش کریں تو یہ ہمیں خوفزدہ کرتا ہے؟ اسے بند کرنا ایک بزدلانہ اقدام ہے۔


    اداکارہ صنم سعید نے لکھا کہ ڈانس والے اشتہارات، فلموں اور ویب سیریز پر پابندی سے ریپ ختم نہیں ہوں گے اتنی منافقت کیوں کی جاتی ہے؟ بس بند دروازوں کے پیچھے ہو سب۔ ہماری بھولی عوام پر اثر نہ ہو جائے اگر ہم تخلیقی آزادی کو دیانتدار اور کھلی مانیں-


    اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم ضیا الحق کے دور کے اخلاقی پالیسنگ کے دور میں جارہے ہیں، دریں اثنا ملک میں صحافیوں کو خاموش کرایا جاتا ہے، بسکٹ کے اشتہارات کے پیچھے جایا جاتا ہے۔اب ٹی وی پر کون سا مواد ہونا چاہئے کون سا نہیں ہونا چاہئے اس کے بلاگرز نے ایک بنیادی وجہ کے طور پر تنقید کا آغاز کیا-


    انہوں نے کہا کہ ابہماری شکایات اور کوئی مقامی پروڈکشن کا موازنہ غیر ملکی سے نہیں کریں گے۔ اس صنعت پر قابو پانے ، خاموشی اختیار کرنے اور اسے ختم کرنے کی مستقل کوششوں سے ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔


    اداکار عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ آپ نے چڑیلز پر پابندی لگادی؟ اب برائے کرم اس حقیقت پر توجہ دیں کہ پولیس موٹروے ریپ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
    https://twitter.com/ShamoonIsmail/status/1313847126472916992?s=20
    گلوکار شمعون اسمعیل نے کہا کہ چڑیلز ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے جو حقیقت میں کثرت سے موجود ہے انہوں نے لکھا کہ اگر اس کی ری انیکٹمنٹ کو بیہودہ سمجھا جاتا ہے تو میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ محض پابندی لگا کر آنکھوں پر پٹی باندھنے کے بجائے جبری شادیوں اور ریپ کو روکنے کے لیے حقیقت میں کچھ کریں۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    لیکن دنیا بھر میں دھوم مچانے والی اس سیریز کو اس میں خواتین کے بولڈ کرداروں کی وجہ سے اور ایک ویڈیو کلپ میں بولے گئے نا زیبا مکالمے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ گزشتہ روز سے چڑیلز پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا اور اس ڈرامے کے لئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس ڈرامے اور اس میں مسلمان خواتین کے کرداروں کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

    ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • نعمان اعجاز نے انسانیت کے نام خط لکھ دیا

    نعمان اعجاز نے انسانیت کے نام خط لکھ دیا

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ’انسانیت‘ کے نام خط لکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی کچھ تصویروں کا ایک کولاج بنا کر شیئر کیا ہے تصویروں میں اداکار نے وائٹ شرٹ بلیک کوٹ اور کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGDjm8gBkKF/
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ خط جو لکھا میں نے انسانیت کے نام، ڈاکیہ ہی مر گیا پتہ پوچھتے پوچھتے

    نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو مداھوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اداکار کی پوسٹ کو اب تک ہزاروں صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    صارفین نے کمنٹس سیکشن میں پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے نعمان اعجاز کو سدا بہار خوبصورت لیجنڈ اور عظیم اداکار قرار دیا اور ان کے کیپشن کی تعریف کی جبکہ صارف نے لکھا کہ نعمان سر ویسے تو آپ نے ساری زندگی بہت ہی اعلیٰ معیار اور ساری زندگی یاد رہنے والی اداکاری کی ہے لیکن ’خان‘ ڈرامے میں تو آپ نے بے انتہا کمال کیا ہے، بہت بلند پایا اداکاری کی ہے آپ نے اور آپ ہمارے ملک کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہیں اللہ آپ کو صحت کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہستی رکھے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ نعمان بھائی آپ ایک عظیم اداکار ہیں انڈسٹری میں آپ جیسا اداکار کوئی نہیں ہے آپ کے ماضی کے تمام ڈرامے بہت اچھے تھے جنہیں میں نے بار بار دیکھا آج کل کے نوجوان اداکاروں میں اپ کے اداکاری جیسی مہارت نہیں ہے ہم یقیناً حقیقی طور پر چاہتے ہیں کہ آپ ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں آپ کی شخصیت آپ کی لُک اور آپ کی مہارت ہمیں بہت پسند ہے-

    ایک صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ اللہ آپ کو بُری نظر سے بچائے آپکا کیپشن بہت اعلیٰ ہے-جبکہ ایک صارف نے اداکار کے کیپشن کو کڑوا سچ قرار دیا-