Baaghi TV

Category: شوبز

  • اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں  نیلم منیر

    اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف، خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی کچھ سوچ رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGH4JFLlcHq/
    نیلم منیر نے اپنی یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن لکھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ عام طور پر ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

    نیلم منیر کے اس معنی خیز پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہے-

    نیلم منیر اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر مداحؤں کے لئے معنی خیز پیغامات جاری کرتی نظر آتی ہیں اور اداکارہ کے پیغامات کو مداحوں کی جانب سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے-

  • ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

    ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور نامور اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے کے باعث جہاں بہت سے لوگ غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے ایپ پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کر رہے ہیں۔

    ایسے میں معروف اداکار عمران عباس نے بھی اپنے انسٹا گرام کی اسٹوری پر ٹک ٹاک کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے عمران ‌خان نے ٹاک ٹاک کے لوگو پر کراس کا نشان لگائے ہوئے ایک تصویر شئیر کی او اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر خوشی کے آنسوؤں والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 2020 زیادہ برا نہیں ہے۔

    اداکار کے اس پیغام اور لکھنے کے انداز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران عباس پی ٹی اے کے اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے-

    تاہم اب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے اعلان کیا ہےکہ بہت جلد پاکستان سے ٹک ٹاک ایپ پرسے پابندی ہٹا لیں گے امین الحق کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ پالیسی بھی ترتیب دے رہے ہیں امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے رولزاورریگولیشنز بھی جاری کردیئے جائیں گے-

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

  • ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا  صنم ماروی

    ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا صنم ماروی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

    باغی ٹی وی :لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی گارڈین کورٹ پہنچیں جہاں اُن کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے وہ بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

    صنم ماروی نے اپنے بیان میں کہا کہ اُنہیں بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے ان کا شوہر انہیں شوہر سے ملنے نہیں دے رہا زبردستی اپنے پاس روک کر رکھا ہوا ہے-

    واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں ہی انہوں نے حامد خان سے خلع لی تھی حامد خان سے قبل بھی انہوں نے ایک شادی کی تھی اور ان کے پہلے شوہر کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

    حامد خان سے خلع کے ایک ماہ بعد ہی ان کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم اب ان کی بہن ریشماں پروین نے دعوی کیا ہے کہ صنم نے تیسری شادی بھی کرلی ہے۔

    معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

    تیسری شادی کے متعلق صنم ماروی کا بیان سامنے آ گیا

    صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

    گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

  • دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اس سال شادی کی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اس سال شادی کی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور اُن کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ انہوں اس سال اپنے دو بھائیوں کو کھویا ہے اس لئے وہ اپنی شادی کی 54 ویں سالگرہ نہیں منا رہے ۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سائرہ بانو کا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹوئٹ اصل میں سائرہ بانو خان کا پیغام ہے جس میں اُنہوں نے ہمارے چاہنے والوں کو ایک اہم اعلان سے آگاہ کیا ہے۔

    سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 11 اکتوبر ہمیشہ سے ہی میری زندگی کا خوبصورت دن رہا ہے کیونکہ اس دن دلیپ صاحب نے مجھ سے شادی کی تھی اور میرے خوابوں کو پورا کیا تھا۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1314467565075197952?s=20
    دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہہم اس سال ہماری شادی کی سالگرہ نہیں منا رہے ہیں کیونکہ ہم نے گزشتہ دنوں ہی ہمارے دو بھائیوں اسلم بھائی اور احسن بھائی کو کھویا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے بہت سی جانیں لے لیں اور یہ وبائی مرض بہت سارے خاندانوں میں غم کا باعث بنا، موجودہ حالات میں ہم آپ سب سے اور اپنے پیارے دوستوں سے ایک دوسرے کی سلامتی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1314468381706182656?s=20
    سائرہ بانو کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار نے رواں سال اپنے دو بھائیوں کو کھویا ہاپنے دو بھائیوں کو کھویا ہے ان کے دونوں بھائی کورونا وائرس کاشکار ہوئے تھے۔

    دلیپ کمار کے 88 سالہ بھائی اسلم خان 21 اگست کو انتقال کرگئے تھے جبکہ اُن کے دوسرے بھائی احسان خان نے 2 ستمبر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو 11 اکتوبر 1966 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • ارطغرل غازی  کے پاکستان آنے سے مشرقی وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں  سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کا انکشاف

    ارطغرل غازی کے پاکستان آنے سے مشرقی وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کا انکشاف

    پاکستان کے ایک سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ٹاک شومیں انکشاف کیا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار اداکرنے والے اداکار انجین التان کوپاکستان آنے سے روکنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی جانب سے دباؤڈالا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے چند سینئر صحافیوں،تجزیہ نگاروں نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ ایک برادر مسلم ملک تو ارطغرل ڈرامے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ارطغرل ڈرامے میں مرکزی اداکار اداکرنے والے اداکار انجین التان کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے جو کمپنیاں جو انھیں لا رہی تھیں ان پر دباؤ ڈالا ہے-

    انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کی سیاست ہے کہ پاکستان کو ملائیشا ،ایران اور ترکی سے زیادہ قریب نہیں ہونا چاہیئے-

    واضح رہے کہ لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’فرنٹیئر ورلڈ‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق انجین التان اکتوبر میں 9 سے 11 اکتوبر تین روز تک پاکستان آنے والے تھے ۔

    ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہوناتھا تُرک اداکار کے پاکستانی دورے کو ’جشن ارطغرل‘ کا نام دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-

    پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

    اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک اور ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر ہو چکے ہیں –

    ڈرامے کے اداکار متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پاکستانی آنے کاس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

    ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

    تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

    شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

    انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹانے کی اپیل

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے لیکن یہ بے بنیاد بات ہے یہ کوئی پختہ وجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے ٹک ٹاک ایپ کو بین کرنے ضرورت نہیں تھی ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔

    حریم شاہ نے مزید کہا ایسے بہت سے سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں جو ایسے افراد جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں پہلے اسلامی قوانین نافذ کریں جس کے بعد بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس کے ذریعے لوگوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے لہذا عمران خان صاحب سے اپیل ہے کہ اس پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

    اس سے قبل سینئیر اینکر پرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں-

    جبکہ دوسری جانب پاکستان میں سب سے زیادہ ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکرجنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے میری نظر میں یہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ بدتمیزی ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ عارضی طور پر بند کی گئی ہے تو میرے خیال سے اب قواعد و ضوابط کے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔

    جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیئے-

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے-

    ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف مبشر لقمان کا بڑا اعلان

    ٹک ٹاک پر پابندی مستقل بنیادوں پرعائد نہیں ہونی چاہیئے جنت مرزا

  • پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم کردی گئی –

    باغی ٹی وی :بھارتی اسٹریمنگ چینل زی5 پر نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز’چڑیلز‘ پرچند روز قبل پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی جس کی اطلاع سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے 7 اکتوبر کو اپنی متعدد ٹوئٹس میں دی تھی۔

    عاصم عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ حیران کن طور پر جس ویب سیریز کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جارہی ہیں، اسے اپنے ہی ملک میں بند کردیا گیا۔

    عاصم عباسی نے ’چڑیلز‘ کو پاکستان میں بند کیے جانے کو نہ صرف فلم سازوں، اداکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا بلکہ انہوں نے اس عمل کو خواتین، روشن خیال طبقے اور مالی بہتری کے لیے اسٹریمنگ سائٹس جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لینے والے تخلیقی افراد کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا تھا۔

    ویب سیریز کی پاکستان میں بندش کے چند ہی گھنٹے بعد 7 اکتوبر کو ٹوئٹر پر چڑیلز کا ٹرینڈ ٹاپ بھی رہا اور عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی سیریز کی پاکستان میں بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ویب سیریز پر پابندی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا تھا کہ انہوں نے متعدد شکایات کے بعد زی فائیو سے مذکورہ ویب سیریز کے حوالے سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے خود پاکستان میں ویب سیریز کو بلاک نہیں کیا۔


    پی ٹی اے کے حکام نے یہ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے زی فائیو کو کیا ہدایات کی ہیں لیکن اب مذکورہ ویب سیریز کو دوبارہ ویب اسٹریمنگ چینل پر پاکستان میں بھی ریلیز کردیا گیا۔


    مذکورہ ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’چڑیلز‘ پر سے پابندی کو اٹھالیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

    زی فائیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں پی ٹی اے کی جانب سے ہدایت موصول ہوئی تھی اور انہوں نے اس پر عمل کرتے ہوئے اب دوبارہ ’چڑیلز‘ کو ریلیز کردیا۔

    زی فائیو نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں پی ٹی اے نے کیا ہدایات کی تھیں اور انہوں نے ادارے کی ہدایات کے بعد کیا اقدامات کرنے کے بعد ویب سیریز کو ریلیز کیا-

    تاہم شائقین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر ’چڑیلز‘ کے بولڈ اور متنازع سین کو نکالنے کے بعد اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے زی فائیو اور عاصم عباسی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر دکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نہایت غیراخلاقی گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں اس گفتگو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اتھایا تھا جس کی وجہ سے زی 5 نے اس ویب سیریز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

  • پاکستانی ماڈل علیزے گبول  بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے سے متعلق تصدیق کی-

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔
    https://twitter.com/IamAlyzehgabol/status/1313138169647378435?s=20
    علیزے گبول نے بتایا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں- جن میں سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا اور گلوکار شہزاد رائے شامل ہیں –

    جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

  • میشا شفیع نے اپنے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی

    میشا شفیع نے اپنے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکارعلی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی :میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے عدالت میں گلوکارہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس پر سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 13 اکتوبر کو علی ظفر کو طلب کرلیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مجھ سمیت دیگر گواہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    میشا شفیع کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مقدمے درج ہونے کے باعث میرے گواہ ذہنی طور پر خوف زدہ ہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے کی کارروائی روک دے۔

    بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی اور علی ظفر کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کے دعوے پر 13اکتوبر تک کارروائی ملتوی کردی۔

    سیشن کورٹ نے 13 اکتوبر کو علی ظفر کو درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے بھی طلب کرلیا اس سے قبل 28 ستمبر کو میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی سماعت 28 ستمبر کو سیشن کورٹ کے پریزائڈنگ جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھی-

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

  • پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر جاری

    پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر جاری

    مزاح سے بھرپور پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ زی 5 پر پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی کامیابی کے بعد ایک اور ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا یہ ویب سیریز بھی بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ پر دکھائی جائے گی۔

    ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں یہ کردار اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے ادا کئے ہیں۔

    ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ ویب سیریز میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام کے علاوہ کرن حق، حنا خواجہ بیات، مریم سلیم ، رانا ظفر اور محمد احمد اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ویب سیریز میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی شادی کے سنجیدہ مسئلے کو کافی مزاحیہ اور ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے اس ویب سیریز کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ پاکستان کی نامور ہدایت کارہ مہرین جبار نےاس کی ہدایات دی ہیں۔

    اداکارہ مدیحہ امام نے سیریز کی کہانی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عام محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں محبت کو کچھ مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے ہم نے دل و جان سے محنت کی ہے اور اب میں شائقین کا ردعمل دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں یہ ویب سیریز 30 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔