Baaghi TV

Category: شوبز

  • سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کونسا نیا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں؟

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کونسا نیا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں؟

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا نے جدید طرز کا ڈھابہ کھول لیا-

    باغی ٹی وی :4 برس قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ایک چائے والے کی اس وقت قسمت بدل گئی تھی جب اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016 میں ان کی تصویر شیئر کی تھی –

    اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گئے تھے اور ان کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہوگئے تھے کہ آخر میڈیا ان کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔

    اس کے بعد ارشد خان ماڈل بن گئے اور اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی پھر 2017 کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں-

    یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔

    رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تاہم ایک انٹرویو میں ارشد خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایاتھا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

    بعدازاں گزشتہ برس انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔

    اب ارشد خان نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے ان کا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھل رہا ہے۔

    اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ میں چائے بناتا تھا میرے دوست آتے رہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے چائے بناکر دو تو میں چائے بناتا رہتا ہوں۔

    ارشد خان نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں اپنا ایک کیفے بنالیا ہے اپنے کیفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے کیفے کا نام چائے والا کیوں رکھا ہے اس کا نام صرف اپنے نام سے ارشد خان کردولیکن میں نے انہیں کہا کہ یہ میری پہچان ہے۔

    ارشد خان نے کیفے کے بارے میں بتایا کہ کیفے میں مکمل طور پر ٹرک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہاں دیسی اسٹائل میز اور کرسیاں بھی موجود ہیں۔

    ارشد خان نے بتایا کہ ان کے کیفے میں چائے کے علاوہ 15 سے 20 قسم کی کھانے کی اشیا بھی ہیں کیونکہ میرے کیفے کا نام بھی میرے نام کے سے جڑا ہے اس لیے میں اسے زیادہ وقت دے رہا ہوں۔

    اس کے ساتھ ہی ارشد خان نے بتایا کہ وہ آج کل اداکاری بھی کررہے ہیں اور ان کی ٹی وی شو کی کچھ اقساط نشر ہوچکی ہیں۔

    انٹرویو میں انہوں نے تعلیم کے حصول سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ک ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پڑھائی کرو مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے پڑھائی نہیں کی لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مقام پر پہنچادیا۔

    ارشد خان نے بتایا کہ وہ ایک ایسا ادارہ بنانا چاہ رہا ہوں جہاں ان بچوں کو تعلیم دی جاسکے جن کے والدین تعلیم کے اخراجات برداشت کرسکیں اس ادارے میں بچے ہنر بھی سیکھیں گے کہ انہوں نے بڑے ہو کر کیا کرنا ہے۔

  • مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کےایک خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی:ہالی وڈ سُپر اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث مشہور ہیں مگر کئی بار لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کو خوفناک اسٹنٹ کرتے دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ ناروے میں ہوا جہاں سڑک پر لوگ اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے ٹام کروز کو تیز رفتار ٹرین کی چھت پر بیٹھے دیکھا جہاں وہ ان کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے۔

    ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروز مشن امپوسیبل سیریز کی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

    اس وقت جاری فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرنگ کے بعد خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ٹام کروز کو چلتی ٹرین کی چھت پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےٹام کروز ٹرین کی چھت پر بیٹھ کر اپنے مداح کو ہاتھ بھی ہلا رہے ہیں۔

    ایک ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو کو پوسٹ کیا جس میں ٹام کروز تیز رفتار ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 58 سالہ ٹام کروز نے ٹرین کے اوپر سے مداحوں کی جانب ہاتھ ہلایا اور دیکھنے والے حیرت سے چیخنے لگے۔

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ رواں سال فروری میں کورونا وائرس کے باعث روک دی گئی تھی اور ستمبر میں پروڈکشن کو دوبارہ آغاز ہوا۔

    تاہم اب یہ فلم جولائی 2021 کی بجائے نومبر 2021 میں ریلیز ہوگی اور اس فلم کی شوٹنگ خلا میں بھی کی جائے گی تو اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ اور ایک تاریخی اقدام ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر حیران کن اسٹنٹ کرچکے ہیں جبکہ ایک اے 400 فوجی طیارے پر بھی اسٹنٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکسبندی کی تاریخ سامنے آگئی

    اسرائیلی اور اماراتی فلم اداروں کے درمیان معاہدہ اور انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم سازوں کی نمائندگی کی منصوبہ بندی

  • پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں یہ ڈرامہ اور اس کے کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز کی کچھ شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں جن میں عدنان صدیقی بھی شامل ہیں-

    گزشتہ دنوں عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔

    حال ہی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CF4ibUOHD3g/?igshid=waq8br73pbp
    ویڈیو میں عدنان صدیقی نے مداحوں کو ’ارطغرل غازی‘ کی قبر دکھائی اور اہم معلومات بھی بتائیں۔

    عدنان صدیقی نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا اب اگر کوئی ارطغرل غازی سے متعلق نہیں جانتا ہوگا تویہ حیران کن ہوگا کیونکہ وہ بورنگ تاریخی کتابوں سے باہر نکل کر لیجنڈری ترک سیریز ارطغرل میں موجود ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کے مداح بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان دنوں اس ڈرامے پر بہت زیادہ بات چیت ہوتی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں ارطغرل کے مزار پر موجود ہوں جو سوغوت میں واقع ہے جنہیں تاریخی واقعات کی وجہ سے ایک طرح سے سلطنت عثمانیہ کا بانی کہا جاسکتا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ارطغرل غازی قائی قبیلے کے سردار تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں، مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لیے ایک جیسی محفوظ اور خوشحال ریاست کی خواہش کی جہاں سب کے لیے انصاف موجود ہو‘۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ جب میں نے ارطغرل غازی کے مزار کی خوبصورتی اور سادگی دیکھی تو میرے ذہن میں بہت سے خیالات آئے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا تھا کہ ان کا مزار ایک بہت بڑی جگہ پر ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے ان کا مقبرہ سادہ اور چھوٹی سی جگہ پر بنا ہوا ہے جو ارطغرل غازی کی عظمت کو بیان کرتا ہے۔

    اس سے قبل عدنان صدیقی نے انسٹا گرام اسٹوریز میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

    عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

    جو مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

    خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    عدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات،…

    عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

    کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

    عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘…

  • بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں  اکشے کمار کی مداحوں سے درخواست

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں سے درخواست

    بالی وڈ سُپر اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد، بہت سے مسئلے سامنے آئے جنہوں نے ہمیں اتنی ہی تکلیف دی جتنی آپ کو دی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اکشے کمار نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بالی وڈ کی حالات پر اہنا پیغام جاری کیا-


    اکشے کمار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بھرے دل کے ساتھ آج آپ سے بات کر رہا ہوں۔ گذشتہ کچھ ہفتوں سے میں کچھ کہنا چاہ رہا ہوں لیکن ہر طرف اتنی منفی سوچ ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہوں، کتنا کہوں اور کس سے کہوں۔

    اداکار نے مداحوں سے مخاب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ستارے تو کہلائے جاتے ہیں لیکن وہ آپ ہیں جنہوں نے بالی وڈ کو وہ بنایا جو وہ ہے، اپنے پیار سے۔ ہم صرف ایک صنعت نہیں ہیں۔ فلموں کے ذریعے ہم نے انڈین ثقافت اور اقدار کو فروع دیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ فلموں نے ملک میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، چاہے وہ کسی نوجوان کا غصہ ہو، بدعنوانی ہو یا بے روزگاری۔ تو آج اگر آپ غصہ ہیں تو ہم وہ غصہ قبول کرتے ہیں۔

    اکشے کمار نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد بہت سے مسئلے سامنے آئے جنہوں نے ہمیں اتنی ہی تکلیف دی جتنی آپ کو دی۔

    بالی وڈ کھلاڑی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ان مسائل نے ہمیں انڈین فلم انڈسٹری کی خامیوں پر غور کروایا جیسا کہ منشیات کے بارے میں اب بات ہو رہی ہے۔ بالی وڈ میں نارکوٹکس اور ڈرگز کا مسئلہ موجود ہے لیکن یہ کہنا کہ اس میں ہر کوئی ملوث ہے یہ درست نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرگز کا مسئلہ قانونی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو بھی کارروائی ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے آج کررہے ہیں وہ صحیح ہوں گے۔ اس کے علاقہ انڈسٹری میں ہر کوئی تحقیقات کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

    اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ کچھ مسائل کو ان کی حساسیت کے مطابق رپورٹ کریں۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میڈیا کی طاقت پر یقین رکھا ہے۔ اگر ہمارا میڈیا صحیح وقت پر مسئلہ نہ اٹھائے تو بہت سے لوگوں کی نہ تو آواز سنی جائے گی نہ انہیں انصاف ملے گا۔ میں میڈیا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں لیکن حساسیت کے ساتھ کیونکہ ایک منفی خبر کسی انسان کی ساکھ تباہ کر سکتی ہے، جو اس نے بہت محنت کے بعد بنائی ہوتی ہے۔

    ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ ان سے ناراض ہیں تو وہ اپنی خامیوں پر کام کریں گے اور ان کا بھروسہ اور پیار جیتیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں منشیات کی تحقیقات کا آغآز اس وقت ہوا جب سوشانت کیس میں ایب سی بی نے سوشانت کی دوست ریا چکروتی کو سے تفتیش کی تو اس نے سوشانت کے ڈرگز لینے کے متعلق انکشافات کئے جس سے تحقیقات پر بالی وڈ میں ڈرگز کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے-

    بعد ازاں ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

    ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔جن میں بالی وڈ کی صف اول کی اداکرائیں فیپیکا پڈوکون ،سارہ علی خان اور زردھا کپور کے نام سر فہرست ہیں-

  • منال خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    منال خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکتسان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کی برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پرچرچے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر منال خان کی ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور سیڑھیوں سے نیچے اُترتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو راحت فتح علی خان کے مشہور گانے ’آفریں آفریں‘ کے چند بول پر بنائی گئی ہے جبکہ یہ ویڈیو منال خان کے نئے برائیڈل شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے ڈیزائنر ماہا وجاہت خان کے لیے شوٹ کروایا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF7jSQnh7nX/?igshid=1cfwvvu5wvh9k
    منال خان کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے صارفین نے اداکارہ کی لُک کو رائل لُک جبکہ اداکارہ کو سُپر ماڈل اور قرار دیا اور کہا کہ ماشاءاللہ آپ بہت حسین لگ رہی ہیں۔


    https://www.instagram.com/p/CF7kfS4HIod/?igshid=vftgxvowtcq4
    منال خان کی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد صارفین اُن کی یہ پوسٹ لائک کرچکے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں بورجان شوز برانڈ کے لئے کئے گئے ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری بالی وڈ کی جانب جا رہی ہے کچھ صارفین نے کہا کہ منال خان ان کی پسندیدہ ایکٹریس ہیں لیکن ان کی اس ویڈیو نے انہیں مایوس کیا ہے-

    یاد رہے کہ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

  • بچے میری فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتے جوہی چاؤلہ

    بچے میری فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتے جوہی چاؤلہ

    ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ میرے دونوں بچے میری فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتے کہتے ہیں انہیں فلم میں موجود رومانوی سین ’عجیب‘ لگتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق دراڑ اور یس باس جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی جوہی چاؤلہ نے بہت سارے کردار ادا کئے ہیں ان کی اس سے قبل کی بہت سی فلمیں بچوں میں مقبول تھیں لیکن ان کے اپنے بچے ، جھانوی اور ارجن ان کا زیادہ تر کام دیکھنے کے لئے ‘بہت شرمندہ’ ہیں۔

    رپورٹ کے کے مطابق جوہی چاؤلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بچے جھانوی اور ارجن اُن کی فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں اور رومانوی سین کو عجیب کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی اپنی چند فلمیں جھانوی اور ارجن کو دکھانے کی کوشش کی تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا کیونکہ وہ دونوں میری تجویز کردہ فلمیں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ارجن نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی کوئی رومانوی فلم نہیں دیکھیں گے کیونکہ اسے یہ ’عجیب‘ معلوم ہوتا ہے۔

    جوہی چاؤلہ نے کہا کہ “دراصل ، وہ میری فلمیں دیکھ کر بہت شرمندہ ہوتے ہیں ، خاص کر پہلے والی فلمیں۔

    جوہی چاؤلہ نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ ایک روز ان کے شوہر نے بچوں کو ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ دیکھنے کے لیے تجویز کی،تب ارجن نے مجھ سے پوچھا کہ ماں کیا اس فلم میں رومانس ہے؟

    اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ارجن کے سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہوئےکہا کہ ہاں میری یہ فلم رومانوی اور مزاحیہ ہے، جس پر ارجن نے کہا کہ میں آپ کی فلموں میں رومانوی چیزیں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ یہ مجھے بہت ہی عجیب لگتا ہے۔

    علاوہ ازیں اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ میرے دونوں بچوں کو میری اداکاری ’میں کرشنا ہوں‘ اور ’چاک اینڈ ڈسٹر‘ میں پسند آئی اور دونوں نے اس کی تعریف بھی کی ہے۔

    جوہی نے 1986 میں سلطنت سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا لیکن دو سال بعد ، قیامت سے قیامت تک کے بعد ، انہوں نے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے ، جن میں بول رادھا بول ، عشق ، پھر بھی دل ہے ہندوستانی اور میرے بھائی نکھل شامل ہیں۔ بالی ووڈ کی ان کی حالیہ ریلیز ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں سونم کپور ، انیل کپور اور راجکمار راؤ کے ہمراہ۔ شرماجی نامکن میں نظر آئیں گی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

    دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس…

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی دس سالہ بیٹی دعا ادریس کو اب…

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

  • اداکارہ پائل تشدد کیس، سسر، دیور، چچا کا موقف سامنے آگیا:سچاکون پولیس بھی چکرا گئی

    اداکارہ پائل تشدد کیس، سسر، دیور، چچا کا موقف سامنے آگیا:سچاکون پولیس بھی چکرا گئی

    لاہور: اداکارہ پائل تشدد کیس، سسر، دیور، چچا کا موقف سامنے آگیا:سچاکون پولیس بھی چکرا گئی ،اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے اداکارہ پائل پر تشدد کرنے کے کیس میں سسر حاجی نیاز، چچا سسر ایوب اور دیور عبدالستار کی عبوری ضمانت چودہ اکتوبر تک منظور کر لی، تینوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت میں اداکارہ پائل کے سسر حاجی نیاز،چچاسسر ایوب اور دیور عبدالستار نے اپنی عبوری ضمانتیں دائر کیں، جس میں تینوں نے موقف اختیار کیا کہ پائل ان کے گھر خود داخل ہوئی ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ااور بعد میں اُلٹا ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔

    وہ بے گناہ ہیں جبکہ ادا کارہ پائل کا موقف ہے کہ انہوں نے میرے گھر داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ کپڑے پھاڑ دیے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ۔ عدالت نے تینوں کے موقف سننے کے بعد ان کو پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوے کارروائی چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    سٹیج کی معروف اداکارہ پائل چوہدری کو ان کے سسر حاجی نیاز، چچا سسر اور دیگر سسرالیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پائل چوہدری نے تشدد پر سسرالیوں کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دیدی۔ پائل چوہدری کا کہنا ہے کہ شوبز میں کام کرنے والے بھی انسان ہیں، انہوں نے شادی کی لیکن انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پائل چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کو انصاف دلائیں، ان کی گاڑی بھی سسرالیوں سے برآمد کروا کردیں۔ پائل چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد پر بھی تشدد کیا گیا، انہیں اپنے سسرالیوں سے جان کا خطرہ ہے، پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

  • مہوش حیات ،گالا بسکٹ اور انصار عباسی  ٹوئٹر ٹرینڈ پر کیوں؟

    مہوش حیات ،گالا بسکٹ اور انصار عباسی ٹوئٹر ٹرینڈ پر کیوں؟

    اداکارہ مہوش حیات حال ہی میں نشر ہونے والے بسکٹ کے اشتہار کے باعث سوشل میڈیا صارفین اور معروف شخصیات کی تنقید کے زد میں ہیں جبکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھی اشتہار کے مواد پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی :مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گالا بسکٹ کے اشتہار کی 1 منٹ 37 سیکنڈز کی ویڈیو شئیر کی جس مین وہ ناچتی نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ گالا کے اس ماسٹر پیس کا حصہ بننا بہت خوشی کا باعث تھا جس میں ہم اپنے ثقافتی تنوع کو دکھاتے ہیں کیونکہ ’ اپنے دیس کا ہر رنگ ہے نرالا‘۔

    اس اشتہار میں اداکارہ چاروں صوبوں کے لباس اور زبان میں گالا بسکٹ کو پروموٹ کرتی ہوئی نظر آئیں۔


    مہوش حیات کی اس ویڈیو پر سخت تنقید کی گئی ہے۔پاکستان کے صحافی انصار عباسی پہلے ایسے شخص تھے جنھوں نے اشتہار میں غیر مہذب حرکتوں کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مُجرا چلے گا، پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟


    صحافی انصار عباسی نے پیمرا اور وزیر اعظم خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ناجائز مواد کے خلاف کارروائی کریں-

    انصار عباسی کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی اشتہار کے مواد کی مخالفت کی۔


    انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا پر ایسے اسلام مخالف مواد کے سخت خلاف ہیں جو ہماری ثقافتی اقدار کے منافی ہو اور ہمارے نوجوانوں پر نقصان دہ اثرات مرتب کرے۔

    علی محمد خان نے مزید لکھا کہ ایک اسلامی ریاست جو کلمہ طیبہ پر بنی ہو، اس میں ایسی بیہودگی کی جگہ نہیں-


    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے انصار عباسی کی جانب سے اشتہار پر تنقید پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہے ہیں؟ کوئی Productive کام کیا کریں-


    انصارعباسی کی جانب سے ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر ایک بحث چھڑ گئی تا ہم اس بحث کے بعد پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر مبنی اشتہار چلانے پر تمام TV چینلز، PBA اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اُٹھائی۔


    وفاقی وزیر علی محمد خان نے انصار عباسی کی جانب سے ٹویٹ پر کہا کہ ماشااللہ ہماری حکومت کا وژن مدنی ریاست کا ہے۔ وزیراعظم عمران خان صاحب بیہودگی کے خلاف ہیں۔ وہ پاکستان کے واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر دنیا کو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہٖ وسلم کی عظیم شخصیت عظمت و مرتبت و مدنی ریاست کی بات کی۔

    تاہم پیمرا کی جانب سے مذکورہ ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی جس میں کچھ نے پیمرا کے اقدام کے درست تو کچھ نے غلط قرار دیا۔

    اس دوران ٹوئٹر پر اپنے دیس کا ہر حیا رنگ والا، گالا بسکٹ، مہوش حیات اور پیمرا سے متعلق ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ پر تھے۔


    عروج نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا واقعی میں یہ بسکٹ’ کا اشتہار ہے؟ ہمارے مواد تخلیق کرنے والوں کو کیا ہوگیا ہے؟ جو ہر گزرتے دن کے ساتھ نیچے گرتا جارہا ہے انہوں نے لکھا کہ صرف معیار کو بہتر بنائیں، بسکرٹ کے لیے مجرا کرنے سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔
    https://twitter.com/AMMARkhalidKHAN/status/1313423429194985472?s=20
    عمار نامی صارف نے پیمرا کے ان اقدام کو سراہا-


    حسن عسکری نامی صارف نے لکھا کہ یہ ٹوئٹ سمجھ سے باہر ہے اگر آپ گالا کھائیں گے تو آپ بھی مہوش حیات کی طرح ڈانس کرنا شروع ہوجائیں گے۔
    https://twitter.com/jayhabeeb/status/1313360507563372544?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اس گالا بسکٹ کے اشتہار میں کیا غلط ہے؟ یہ سوسائٹی ٹی وی پر تشدد دیکھ کر خوش ہوگی کہ عورت کو مارا جارہا ہے، لیڈرز نفرت پھیلارہے ہیں لیکن کوئی خاتون پورے لباس میں رقص کرلے تو یہ ہوتا ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ نسکٹ کھانے کے لئے کون بے وقوف ڈانس کرتا ہے-


    ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایک بسکٹ کے لیے اتنا زیادہ ڈانس کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہر اشتہار میں خاتون کو نمائش کی چیز بنانا بند کریں۔


    معیز خان نامی صارف نے پیمرا اور انصار عباسی کے اس اشتہار پر ایکشن لینے پر سراہا-


    ایک صارف نے مہوش حیات کی تصویر شئیر رکتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے اسے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ حکومت کی غیر اخلاقی اور فحاشی کی حمایت ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ پروفیسروں کو قتل کیا جارہا ہے۔ طلباء کو تعلیم تک رسائی سے انکار کیا جارہا ہے۔ جنسی تشدد عروج پر ہے ، اور لوگ بسکٹ کے اشتہار سے پریشان ہیں۔ کیسا ملک ہے!
    https://twitter.com/maham_farman/status/1313367836526477312?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اس اشتہار میں کچھ غلط نہیں ہے، فلموں میں اور اس اشتہار میں کوئی فرق نہیں ہے تو یہ ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟
    https://twitter.com/Shahzaib_Live/status/1313383982243946496?s=20
    جس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ اشتہارت تو دکھائے جاتے ہیں جبکہ فلمیں دیکھنا اپنی چوائس پر منحصر ہوتا ہے-


    ایک صارف نے پیمرا کے اس اقدام پر تنقید کی اور لکھا کہ کاش پیمرا نے ان تھرڈ کلاس ڈراموں پر ایکشن لیا ہوتا۔

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

  • ڈانس فحش نہیں تھا، مہوش حیات نے مکمل کپڑے پہنے تھے ،اشنا شاہ مہوش حیات کی حمایت میں بول پڑیں

    ڈانس فحش نہیں تھا، مہوش حیات نے مکمل کپڑے پہنے تھے ،اشنا شاہ مہوش حیات کی حمایت میں بول پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکارہ اشنا شاہ تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کی حمایت میں میدان میں آ گئیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نئے اشتہار نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے مہوش حیات کو نہ صرف صارفین نے تنقید کا نشانہ بنیا بلکہ معروف شخصیات نے بھی طنزیہ پیغامات جاری کئے-


    مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر گالا بسکٹ کمپنی کے لئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ناچتی نظر آ رہی ہیں- جس پر صحافی انصار عباسی نے اشتہار میں غیر مہذب حرکتوں کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے فحش رقص کی حرکتوں کے بارے میں نشاندہی کی،انہوں نے پیمرا اور وزیر اعظم خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ناجائز مواد کے خلاف کارروائی کریں-


    انصارعباسی کی جانب سے ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر ایک بحث چھڑ گئی تا ہم اس بحث کے بعد پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر مبنی اشتہار چلانے پر تمام TV چینلز، PBA اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اُٹھائی۔


    وفاقی وزیر علی محمد خان نے انصار عباسی کی جانب سے ٹویٹ پر کہا کہ ماشااللّہ ہماری حکومت کا وژن مدنی ریاست کا ہے۔ وزیراعظم عمران خان صاحب بیہودگی کے خلاف ہیں۔ وہ پاکستان کے واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر دنیا کو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہٖ وسلم کی عظیم شخصیت عظمت و مرتبت و مدنی ریاست کی بات کی۔


    تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے انصار عباسی کی جانب سے اشتہار پر تنقید پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہے ہیں؟ کوئی Productive کام کیا کریں-


    اب فواد چوہدری کے علاوہ اداکارہ اشنا شاہ بھی مہوش حیات کی حمایت میں سامنے آئی ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مہوش حیات کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ڈانس فحش نہیں تھا، اورمہوش حیات نے مکمل کپڑے پہنے تھے کیا اس میں کوئی ایسی چیز ہے جو مجھے نظر نہیں آ رہی کہ میں اس پر تنقید کروں؟
    https://twitter.com/ushnashah/status/1313379319842996224?s=19
    اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی اس اہم مسئلے کے بارے میں کیوں بات نہیں کر رہا ہے: ہمارے پاس کوکیز میں کافی گلوٹین فری قسم نہیں ہے-

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

  • انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

    بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا ہے اور مداح سوال اُٹھا رہے ہیں کہ کیا واقع نیہا ککڑ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دوست روہن پریت سنگھ سے شادی کرنے والی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن کے میزبان آدتیہ نارائن کے بعد ، نیہا ککڑ کو گلوکارہ روہن پریت سنگھ سے جوڑا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد نیوز پورٹلز نے اطلاع دی ہے کہ گلوکارہ روہن پریت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں-

    ہندوستان ٹائم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چند اطلاعات کے مطابق ، نیہا 24 اکتوبر کو روہن پریت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں لیکن اب تک دونوں گلوکاروں کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے-

    رپورٹ کے مطابق نیہا کے ایک دوست نے مبینہ طور پر بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ گلوکار کی شادی کی افواہیں سراسر غلط ہیں۔ "نہیں وہ شادی نہیں کررہی ہے۔ روحان پریت کی افواہ اتنی ہی جعلی ہے جتنی کہ پہلے آدتیہ نارائن سے شادی کی۔ مجھے نہیں معلوم کیوں نیہا خود کو ایسی سستی تشہیر چالوں کا حصہ بننے کی اجازت دیتی ہے۔ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میڈیا ایسی چالوں میں بار بار کیسے اور کیوں آتا ہے؟

    اس سے قبل ، انڈین آئیڈل کے میزبان آدتیہ کے ساتھ اس کی شادی کی افواہیں بھی اس کے بھائی ٹونی کاکڑ کے ساتھ اس شو اور ان کی میوزک ویڈیو کی تشہیر کی ایک چال ثابت ہوئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، نہیا نے کہا ، “آدتیہ بہت خوبصورت شخص ہیں۔ ان کا دل سونے کا ہے اور میں یہ جان کر واقعی خوش ہوں کہ میرا عزیز دوست اس سال اپنی طویل عرصے کی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کر رہا ہے۔ میں اسے تمام خوشیوں اور کئی سالوں سے یکجہتی کی خواہش کرتی ہوں۔

    جبکہ دوسری جانب نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ایسی پوسٹس کی ہیں جنہیں دیکھ کر تو یہی لگ رہا ہے کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

    گلوکار روہن پریت سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں دونوں گلوکار بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFgZx3cnifk/?utm_source=ig_embed
    روہن پریت سنگھ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’شُکر ہے میرے رب کا۔ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

    اس پوسٹ پر انہیں اپنے مداحوں اور دوستوں کی طرف سے بہت ساری تحسین ملی اور کچھ نے انھیں ’مبارکباد‘ اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔

    دوسری جانب نیہا ککڑ نے کچھ ہفتے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں روہن پریت سنگھ اُنہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نیہا ککڑ کا گانا ’ڈائمنڈ دا چھلا‘ چل رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/reel/CElKxJhDkB9/?utm_source=ig_embed
    نیہا ککڑ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ بہت کیوٹ ہیں۔

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں…