Baaghi TV

Category: شوبز

  • گلوکار امانت علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

    گلوکار امانت علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار امانت علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : 2017 میں فیشن ڈیزائنر سارہ منظور سے شادی کرنے والے 32 سالہ نوجوان گلوکار امانت علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوزائیدہ بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔
    https://www.instagram.com/p/CF2EHtZjo6p/?utm_source=ig_embed
    بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فیملی میں نیا اضافہ، الحمد اللہ۔

    گلوکار کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے نوزائیدہ بچی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی

    خیال رہے کہ گلوکار امانت علی اور فیشن ڈیزائنر سارہ منظور کا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا تھا گلوکار کا نکاح بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے پڑھایا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی گلوکار امانت علی کو بھارت میں گلوکاری کا مقابلہ جیتنے کے بعد شہرت ملی تھی۔

    گلوکار ، نغمہ نگار اور اداکار ، امانت علی ایک میوزیکل فیملی میں پرورش پائی۔ ان کے والد نزاکت علی نے غزل اور لوک گائیکی میں اپنے علم اور مہارت کو پیش کیا امانت علی نے 6 سال کی عمر سے ہی گائیکی کی تربیت حاصل کی-

  • سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان بھی موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CF65-I4FW7V/?utm_source=ig_embed
    فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو ’سلو مو ٹک ٹاک ‘ ہے یعنی ویڈیو میں وہ آہستہ آہستہ اپنی اہلیہ کے ساتھ چلتے آرہے ہیں مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیو مشہور بھارتی گانے ’میں پھر بھی تم کو چاہوں گی‘ پر بنائی گئی ہے۔

    گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اظہار محبت کرنے والا ایموجی بناتے ہوئے سارہ خان کو مینشن کیا۔

    فلک شبیر کی انسٹاگرام پر یہ ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ کا مطالبہ

    سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ کا مطالبہ

    آنجہانی بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر وں کی جانب سے تشکیل دی گئی حتمی رپورٹ پر کے بعد ڈاکٹر سدھیر گپتا کی آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد سوشانت کے خاندانی وکیل اور خاندان نے نئی فرانزک رپورٹ کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کے فرانزک میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے قتل کے زاویے کو مسترد کرنے کے بعد ڈاکٹر سدھیر گپتا کی ایک لیک آڈیو ٹیپ تک رسائی حاصل کی ہے جہاں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ مرحوم اداکار کو قتل کیا گیا تھا۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی پر دوبارہ نئے سرے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا کی بھارتی میڈیا پر وائرل پرانی آڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں سوشانت سنگھ کی تصاویر دیکھ کر خودکشی کے بجائےسوشانت کی موت 200 فیصد قتل معلوم ہو رہی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ٹائمز ناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہایک لیک آڈیو ٹیپ میں ایمز کے سربراہ ڈاکٹر گپتا نے دعوی کیا ہے کہ سوشانت خودکشی سے نہیں مرا تھا بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ بیان سوشانت کی فانی نعش کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد دیا تھا۔ سوشانت کے اہل خانہ اب نئی فرانزک تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر سدھیر کی جانب سے سی بی آئی میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں قتل کا مفروضہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت ایک خود کشی تھی۔

    سدھیر گپتا کے بیان پر بھارتی میڈیا اور سوشانت سنگھ کے خاندانی وکیل ویکاس سنگھ کی جانب سے سوالات اٹھا دیئے گئے ہیں ۔


    سوشانت سنگھ راجپوت کے وکیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ایمز کی رپورٹ کی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایمز کی حتمی رپورٹ سے متعلق بہت پریشان ہیں سی بی آئی ڈائریکٹر کو ایک نئی فارنزک ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کرنے جارہے ہیں ایمز کی ٹیم سوشانت کی نعش کی عدم موجودگی میں حتمی رپورٹ کیسے دے سکتی ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ہسپتال کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وہ بھی کوپر ہسپتال کے ذریعہ ایسے ناقص پوسٹ مارٹم رپورٹ پر جس میں موت کے وقت کا بھی ذکر نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی حتمی رپوٹ سے متعلق گزشتہ ماہ بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ آنجہانی ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے ہیں-

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

  • عائشہ عمر کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر پر صارفین کی تنقید

    عائشہ عمر کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر پر صارفین کی تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پرسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اب بھی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک متنازع تصویر کی ہے جس میں وہ ایمرالڈ اور سلور رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے نظر آرہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CF9M1NtjgSM/?igshid=1behlgepmbt54
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ زمرد کا مطلب حقیقی پیار ہے-

    عائشہ عمر کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔


    بعض صارفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کو اللہ کا خوف دلایا جبکہ ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہئے جو ہماری ثقافت حصہ نہیں یہ لوگ اس طرح کے لباس زین تن کرکے میڈیا پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لباس پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان اسلامی ملک ہے آسٹریلیا، امریکا یا لندن نہیں، کوئی شرم نہیں کوئی لحاظ نہیں یہ لوگ نجانے خود کو کیا سمجھنے لگ گئے ہیں آخر ایک دن سب کو مٹی میں ہی جانا ہے، کیا فائدہ ایسے فیشن کا جو آخرت خراب کردے-

    ایک صارف نے کہا کہ ماشاءاللہ نام اتنا پاکیزہ اور کام دیکھو ان کے صارف نے لکھا کہ مسلمان ہونے کے ناطے مہربانی کر کے اپنی ڈریسنگ کا خیال رکھا کریں آپ میں اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں لگ رہا –

    ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورتی کا یہ مطلب نہیں کہ آپ خود کو عیاں کریں لیکن عائشہ عمر ہمیشہ ایسا لباس ضرور پہننے کی کوشش کرتی ہیں جس سے جسم نمایاں ہو اسے خوبصورتی نہیں کہتے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ شرمناک ! یقین نہیں آتا کہ آپ مسلمان ہیں-

    ایک صارف نے دکھی انداز میں لکھا کہ ہمارا معاشرہ کدھر جا رہا ہے اتنی بے غیرتی تو انڈیا میں بھی نہیں جتنا ان لوگوں نے پاکستان میں لگائی ہوئی ہے-

    ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی عورتیں پھر بولتی ہیں کہ ہم پاکستان میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے-
    https://www.instagram.com/p/CF9OtzRD7ro/?igshid=omh1vqbckdm8
    صارفین کی تنقید کے جواب میں عائشہ عمر نے اپنی ایک اور اسی ساڑھی میں ملبوس ایک اور تصویر شئیر کی اور کیپشن میں رومن فلاسفر کا قول لکھا کہ "جو کچھ بھی کرتا ہے یا کہتا ہے ، مجھے لازمی طور پر زمرد ہی رہنا چاہئے اور اپنا ہی رنگ رکھنا چاہئے۔” – مارکس اوریلیس۔ اسٹوک فلاسفر۔ رومن شہنشاہ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان کی برانڈ کے لئے کئے گئے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا-ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگوں نے ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کی۔

    فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

  • ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ سکتی ہے  وزیراعظم عمران خان

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ سکتی ہے وزیراعظم عمران خان

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران‌ خان نجی ٹی وی چینل کو یا گیا ایک انٹر ویو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ارطغرل کو پاکستان میں لانے کی وجہ بیان کی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CF6etrhB9_Z/?igshid=kkq8hvxay5ft
    سماجی رابطے کی ویب سائت انسٹاگرام پر عمران خان وائرل ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں جو تبدیلی آئی انہوں نے ہالی ؤڈ کی کاپی کی ہالی وڈ کی فحاشی بالی وڈ میں گئی جس سے ہندوستان میں بہت نقصان ہوا ہندوستان میں ریپ کیسز کی تعداد بڑھی-

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 40 یا 20 سال پہلے کی فلمیں دیکھ لیں اور آج کی فلمیں دیکھ لیں زمین آسمان کا فرق ہےآپ ایک معاشرے کے اندر جب اس طرح کی فحاشی کر دیتے ہیں تو اس کا بُرا نتیجہ ہونا ہوتا ہے-

    وزیرا اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں بالی وڈ کا کونٹینٹ نہیں کاپی کرنا چاہیئے ہمیں اپنی پاکستانیت پروموٹ کرنی چاہیئے ہمارا ایک مختلف کلچر ہے ہمارا دین ہمیں ایک مختلف راستہ دکھاتا ہے تو مجھے کہا گیا کہ اس طرح ہماری کوئی فلمیں اورٹی وی سیریلز نہیں دیکھے گا-

    عمران خان نے کہا کہ ارطغرل ڈرامہ میں نے ترک صدر طیب اردوان سے کہہ کر پی ٹی وی کے لئے منگوایا انہوں نے بھی ترکی میں اس لئے لے کر وہاں بھی یہ مسلئہ آرہا تھا میں نے یہ ثابت کرنا ہے کہ اس ڈرامے کو پوری دنیا دیکھتی ہے ہائی ریٹنگ ہے اس کی اس میں تو کوئی فحاشی نہیں ہے-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوائنٹ میرا کہنے کا یہ ہے کہ ہمیں معاشرے میں اپنا ڈائریکشن بدلنا پڑے گا یہ کئی چیزیں جو میڈیا کے اوپر ہم سمجھتے ہیں کہ جدیدیت ہے یہ ہمارے معاشرے کے لئے ٹھیک نہیں ہیں –

  • فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان کی برانڈ کے لئے کئے گئے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFoyPbpAlyZ/?igshid=zaa9vw6rfdyk
    تاہم حال ہی میں بورجان شوز برانڈ کے لئے کئے گئے ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری بالی وڈ کی جانب جا رہی ہے کچھ صارفین نے کہا کہ منال خان ان کی پسندیدہ ایکٹریس ہیں لیکن ان کی اس ویڈیو نے انہیں مایوس کیا ہے-


    کچھ صارفین نے منال خان کی اس ویڈیو پر ایمن خان کی تعریف کی اور کہا کہ ایمن نے کبھی ایسے شوٹس نہیں کروائے جبکہ ایک صارف نے ماہرہ خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں لیکن آج تک انہوں نے بھی اس طرح کا شوٹ نہیں کروایا منال آپ کس کو فالو کر رہی ہیں اور پھر آپ اور یاسر حسین کہتے ہیں کہ ارطغرل غازی کوکیوں پروموٹ کیا جا رہا ہے-

    ایک صارف نے کہا کہ صرف یہ دونوں بہنیں ہی اچھی تھیں لیکن اب منال نے تو ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں- جبکہ صارفین نے تو بورجان شوز برانڈ کا ہی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا-

    https://www.instagram.com/p/CFozDL2AYKt/?igshid=1xc0k37mblbr

  • جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : رواں سال اگست میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سنجے دت طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت نے اپنا علاج ممبئی کے ایک ہسپتال میں شروع کیا بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہوگئے۔
    https://www.instagram.com/p/CF60eXSBTiX/
    اب دو ماہ بعد سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ نہایت ہی کمزور نظر آرہے ہیں تصویر دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نئک تمناؤں کے بھی پیغامات بھیجے ہیں-

    سنجے دت امریکہ کے ’ میموریل سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ میں زیر علاج ہیں۔

    بالی وڈ اداکار کے کینسر کی تشخیص سے متعلق اداکار کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق تو نہیں کی گئی تھی تاہم بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹویٹر پر تصدیق کی تھی۔

    واضح رہے کہ ’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ امریکہ کا تاریخی کینسر کا ہسپتال ہے جہاں سے اب تک بھارتی اداکارائیں نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سونالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں-

  • سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کراچی کے ساحل سمندر پر موجود گندگی کو دیکھ کر شدید برہم ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے اور گندگی کو دیکھنے کے بعد گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کراچی کے ساحل کو بار بار صاف کرکے تھک چکے ہیں۔


    شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہر بار صاف کرنے کے باوجود بھی شہر بھر کا کچرا اور سیوریج کا گندا پانی کراچی کے ساحل میں شامل کردیا جاتا ہے۔

    شنیرا نے کہا کیا ہم ساحل کو بار بار صرف اس لئے صاف کرتے ہیں کہ شہر کا کوڑا کرکٹ ہمارے سمندر اور سیوریج کی لائنوں میں پھینک دیا جائے-

    اُنہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بس اب بہت ہوگیا ہے میں اب کراچی کے ساحل پر نہیں جا رہی ہوں۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ ہمارے ملک پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے ہمیں شرم آنی چاہیے –

    واضح رہے کہ گزشتہ سال شنیرا نے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اُٹھالی گئی تھیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ

    وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکتاب محبت کے چالیس اصولوں کی تصویر پر مبنی ایک پوسٹ شئیر کی-
    https://www.instagram.com/p/CF4c8MlHcof/
    شیئر کی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔

    واضح رپے کہ ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ناول میں رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017 میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔

    علاوہ ازیں عمران خان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دنیا بھر کے نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام دیا-
    انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک تصویر شئیر کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے وہ واک کر رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CF6rf_tHwog/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام: زندگی کبھی بھی ایک سیدھی لکیر میں نہیں ، زندگی سائیکل میں گذرتی ہے۔ جہاں ایک ختم ہوجاتا ہے اس پر انحصار ہوتا ہے کہ کس طرح ایک اعلی اور نچلے پوائنٹس کے ساتھ نقل و حرکت کرتا ہے۔

    عمران خان نے لکھا کہ وہ جو کامیاب ہوتے ہیں وہ کبھی بھی برے وقت سے مایوسی کا شکار نہیں ہوتے اس کے بجائے تجزیہ کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سبق لیتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ مضبوط تر ہوتے ہیں۔ اور جب اونچائی پر ہوتے ہیں تو وہ کبھی بھی کامیابی سے دور نہیں ہوتے ہیں اس کے بجائے ناگزیر شروع ہونے سے پہلے اس رفتار کو طول دینے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔

  • کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ شنیرا کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

    باغی ٹی وی :سوئمنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری 45 سیکنڈ پر مبنی پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحل سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کی ہے میں نے-
    https://www.instagram.com/p/CF8n0vdAUq-/?igshid=jxagvymsf2nd


    وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ شنیرا پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے پاکستانی خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔

    ‏وسیم اکرم نے کہا کہ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے اب نصیحتیں کریں اور بتائیں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں-

    وسیم اکر م نے کہا کہ یہ وہ گند ہے جو ہم سمندر میں پھینکتے ہیں اور پھر لہروں کے ساتھ باہر آتا ہے-

    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ٹھیک کرنے کا دعوی کرنا چھوڑنا چاہئے کیونکہ ایسا نہیں ہے!

    وسیم اکرم نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ویڈیو شئیر کیں اور کہا کہ ساحل سمندر کی حالت دیکھ کر مجھے بہے مایوسی ہوئی ہے اور شنیرا کو بھی انہوں نے کہا یہاں تک کہ یہ سب دیکھ کر شنیرا آبدیدہ ہو گئیں ہیں-