Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ صنم چوہدری کے گھر بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ صنم چوہدری کے گھر بیٹے کی پیدائش

    جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’گھر تتلی کا پر‘ میں انجی کا کردار نبھانے والی اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :صنم چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی-
    https://www.instagram.com/p/CF9fHHfnWGG/?igshid=3yez2vhnpfkp
    صنم چوہدری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے شوہر نے اپنے نومولود ’شاہ ویر چوہان‘ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں صنم چوہدری نے اپنے بیٹے کو اُن کی دُنیا قرار دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر چوہان رکھا ہے۔

    اداکارہ کے بیٹے کی پیدائش پر اُن کی ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جا رہی ہے جبکہ مداح بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔


    اس کے علاوہ صنم چوہدری نے اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس کو کیپشن دیتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ خوش اور بابرکت والدین-
    https://www.instagram.com/p/CF9lnvxHRza/

    اس سے قبل انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں۔

    صنم چوہدری نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ جب دو بچے ہو جائیں گے تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔

    اداکارہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا تھا کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ہی اداکارہ ٹی وی اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ایک فلم میں بھی کام کیا۔

    صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے عشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا ، بھول، گھر تتلی کا پراور ʼمیر آبرو جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں –

    صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

    گلوکار امانت علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

  • پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نئے اشتہار نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

    ملک کے نمایاں اور قابل ذکر شخصیات نے قومی ٹیلی وژن پر دکھائے جانے والے بے ہودہ مواد پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حالیہ بسکٹ کمرشلپر اداکارہ مہوش حیات پر طنز کیا ہے جس میں وہ ناچتی نظر آ رہی ہیں

    مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر گالا بسکٹ کمپنی کے لئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے

    تاہم ، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس اشتہار کو ہلکے انداز میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ اس پر سخت تنقید کی گئی ہے۔پاکستان کے صحافی انصار عباسی پہلے ایسے شخص تھے جنھوں نے اشتہار میں غیر مہذب حرکتوں کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے فحش رقص کی حرکتوں کے بارے میں نشاندہی کی،انہوں نے پیمرا اور وزیر اعظم خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ناجائز مواد کے خلاف کارروائی کریں

    انصارعباسی کی جانب سے ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر ایک بحث چھڑ گئی تا ہم اس بحث کے بعد پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر مبنی اشتہار چلانے پر تمام TV چینلز، PBA اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اُٹھائی۔

    وفاقی وزیر علی محمد خان نے انصار عباسی کی جانب سے ٹویٹ پر کہا کہ ماشااللّہ ہماری حکومت کا وژن مدنی ریاست کا ہے۔ وزیراعظم عمران خان صاحب بیہودگی کے خلاف ہیں۔ وہ پاکستان کے واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر دنیا کو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہٖ وسلم کی عظیم شخصیت عظمت و مرتبت و مدنی ریاست کی بات کی۔

    تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے انصار عباسی کی جانب سے اشتہار پر تنقید پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہے ہیں؟ کوئی Productive کام کیا کریں

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ صحافی انصار عباسی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم باجوہ کی توجہ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی طرف مبذول کرائی تھی کہ پی ٹی وی پر ورزش کرنے والی ایک خاتون دکھائی جا رہی تھی

    عباسی پر تنقید کرنے والے بہت سارے قابل ذکر افراد میں ، مشہور اینکر،سینئر صحافی مبشر لقمان بھی شامل تھے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ "یہاں کیا غلط ہے؟ تم بالکل کیوں ٹی وی دیکھتے ہو؟ جلدی ٹھیک ہو جاو.

  • شہریار منور نے مداحوں کو سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتا دی

    شہریار منور نے مداحوں کو سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتا دی

    پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ مداحوں کو بتا دی-

    باغی ٹی وی :شہریار منور کے مداح ان کی سوشل میڈیا پر عدم موجودگی پر پریشان تھے ایسے میں ان سے متعلق کچھ افواہیں بھی جنم لے رہی تھیں تاہم اب انہوں نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی۔
    https://www.instagram.com/p/CF9GNiankrb/
    شہریار منور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ مجھے اپنے فیس بک / انسٹاگرام مداحوں کی طرف سے بہت سارے پیغامات مل رہے ہیں جو یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں پچھلے دو مہینوں سے سوشل میڈیا سےدور کیوں ہوں –

    شہریار منور نے بتایا کہ کچھ روز قبل ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے دور تھے۔

    شہریار نے اپنے پیغام لکھا کہ سب سے پہلے میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں دوسرا یہ کہ میں نے 2 ماہ قبل شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا تھا جہاں میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا تھا۔

    اداکار نے اپنے پیغام میں کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں انھیں اسپتال میں اور دوران سرجری بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران موٹر بائیک پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کے باعث انھیں شدید چوٹ آئیں۔

    اداکار نے ایک ویڈیو اپنی بائیک رائیڈنگ کی بھی شیئر کی جس سے متعلق انھوں نے لکھا کہ جب وہ اپنے دورے پر تھے تو ان کے دوست نے بائیک چلاتے ہوئے ان کی یہ ویڈیو بنائی۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور اگر یہ نہ ہوتا تو حادثے کے سبب اس سے بھی بد تر نقصان ہوسکتا تھا لیکن میں نے حادثے سے ٹھیک پہلے ہی میں نے انتہائی خوبصورت غروب آفتاب بھی دیکھا-

    اداکار نے بائیک چلانے والوں کو نصیحت کی کہ بائیک رائیڈنگ ایک مزیدار لیکن خطرناک کام ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔

    شہریار منور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا علاج لندن کے ایک اسپتال سے کروایا اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ڈاکٹرز، اسپتال انتظامیہ اور سروسز کی تعریف بھی کی۔

    ساتھ ہی شہریار منور نے اپنیہ پوسٹ میں شئیر کردہ تصاویر کی تفصیلات بھی بتائیں-

    وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا…

    ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: احد رضا میر اور نامور اداکارہ سجل علی کی جوڑی مقبول ترین آن…

  • ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے  شنیرا اکرم

    ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم کراچی کے ساحل پر موجود گندگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد سی ویو پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ٕشنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کراچی کے ساحل پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

    شنیرا اکرم نے تصویر شئیر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا شہر روزانہ ہمیں بتا رہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے اپنی آواز بھی بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے۔


    سماجی کارکن نے لکھا کہ اس گندگی نے ہمارے شہر ہمارے لوگوں اور ہماری ثقافت کو شرمندہ کیا ہے یہ ہم نہیں ہوسکتے-

    شنیرا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ گندگی صرف ساحل پر موجود نہیں بلکہ شہر میں ہر جگہ ہی کچرا موجود ہے گلی کوچوں اسکولوں کے باہر، خالی مکانوں، دفاتر کے باہر، گھروں کے سامنے اور یہاں تک کہ ہمارے واحد ساحل پر بھی گندگی کے ڈھیر ہیں۔


    اُنہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو ہم کچرے کے ڈھیر میں تیراکی کر رہے ہیں۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ میں جس طرح کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ رہی ہوں لوگ قانون توڑ رہے ہیں۔ کچرے کے ڈھیروں والی دکانیں ، سیوریج ٹینکر سمندر میں اتر رہے ہیں-


    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ بلاکس ایسا لگتا ہے جیسے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی ان کو پینٹ یا ٹھیک نہیں کرنا چاہتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے ہم نے اس خوبصورت شہر کی نگہداشت ترک کردی ہے-

    شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جب میں پاکستانی لوگوں کے بارے میں سوچتی ہوں تو فخر سے سوچتی ہوں۔ ہم ہر چیز پر فخر کرتے ہیں اپنے کنبے ، پڑوسی ، دوست ، آفس ، گھر ، باغات ہر چیز پر فخر کرتے ہیں-


    انہوں نے کہا کہ کراچی کی برادری کو اس طرح زندگی گزارتے ہوئے دیکھ کر بہت افسوس ہوا کھنڈرات والے شہر میں بسنا ٹھیک ہے یہ ہماری فطرت میں نہیں ہے-


    شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمارا شہر بیمار ہے ہماری سمندری زندگی دم گھٹ رہی ہے ، ہمارے لوگ رو رہے ہیں ، ہمارے بچے کچرے میں کھیل رہے ہیں اور دنیا ہمیں کچھ نہیں کرنے کے لئے! دیکھ رہی ہے!

    دوسری جانب سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے، اُنہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔


    وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے-

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

  • حسینہ معین کا جلد ہی خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی پر ایک ویب سیریز بنانے کا اعلان

    حسینہ معین کا جلد ہی خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی پر ایک ویب سیریز بنانے کا اعلان

    پاکستانی ڈراموں کی رائٹر،ڈرامہ نگار حسینہ معین جلد خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی پر ایک ویب سیریز بنائیں گی۔

    باغی ٹی وی :80 سالہ حسینہ معین پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم رنسٹرا کے لیے بریسٹ کینسر کی آگاہی پر ویب سیریز بنائیں گی جس کا اعلان حسینہ معن نے اپنی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا-


    رنسٹرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری مختصر ویڈیو میں حسینہ معین نے بتایا کہ انہوں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو جوائن ہی بریسٹ کینسر سے متعلق ایک ڈرامہ لکھنے کے لیے کیا ہے۔

    حسینہ معین نے ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے رنسٹرا کے لیے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کا ایک ڈرامہ لکھا ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر خواتین مضبوط ہوں گی تو انہیں کینسر کچھ نہیں کر سکے گا بلکہ وہ کینسر کو شکست دے سکیں گی۔

    رنسٹرا نے بتایا کہ ڈرامہ ساز حسینہ معین اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ایڈوائزری بورڈ کا حصہ بن چکی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ویب پلیٹ فارم کو مواد سے متعلق تجاویز بھی پیش کریں گی۔

    اگرچہ رنسٹرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ حسینہ معین ان کے لیے بریسٹ کینسر سے متعلق ویب سیریز بنائیں گی تاہم پلیٹ فارم نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ڈرامہ نگار کب تک ان کے لیے ویب سیریز تیار کریں گی۔

    یاد رہے کہ رنسٹرا اور حسینہ معین کی جانب سے بریسٹ کینسر سے متعلق ویب سیریز بنائے جانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے پنکٹوبر کا مہینہ منایا جا رہا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کے مہینے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے مہینہ منایا جاتا ہے اور اس مناسبت کے حوالے سے پاکستان کی معروف عمارتوں کو بھی گلابی رنگ میں رنگ دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں حسینہ معین خود بھی بریسٹ کینسر کا شکار رہی چکی ہیں اور انہوں نے بڑی بہادری سے مہلک بیماری کو شکست دی۔

  • تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے جانوروں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بُلند کردی

    تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے جانوروں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بُلند کردی

    شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کے کرادر سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی مقبول ترین تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے جانوروں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بُلند کردی۔

    باغی ٹی وی : اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک لکڑی کے ہرن کو مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے جبکہ اصلی ہرن کا بچہ اپنی جان بچانے کے لیے اُس نقلی ہرن کے پیچھے چُھپ کر بیٹھا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF7hyRijpU3/
    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسرا بلجیک نے ترکش زبان میں لکھا کہ معصوم اور بے زبان جانوروں کا شکار کرنا قتل ہے۔

    اسرا بلجیک نے جانوروں کے تحفظ کے لیے آواز اُٹھاتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر اُن تمام جانداروں کی زندگی کی حفاظت کے لیے اپنی آواز بُلند کرتے ہیں جو زندہ رہنے کا حق رکھتے ہیں۔

    تُرک اداکارہ نے اس مہم سے متعلق کہا کہ اگر آپ میرا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو میری پروفائل میں دیئے گئے لنک پر کلک کرکے اس مہم کی حمایت کریں۔

    اس سے قبل اسرا بلجیک نے سوشل میڈیا پر صنفی مساوات سے متعلق ایک معنی خیز پیغام جاری کیا تھا اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نے تین تصاویر پوسٹ کیں تھیں جن میں پہلی دو تصاویر افغانستان کی جبکہ تیسری تصویر سوڈان کی تھی۔

    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسرا بلجیک نے ترکش زبان میں پیغام لکھا تھا کہ پہلی دو تصاویر افغانستان کی ہیں اور میں ان تصاویر سے یہ بتانا چاہتی ہوں کہ پہلے افغانستان میں شناختی کارڈ پر بچوں کے نام کے ساتھ اُن کی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا جبکہ پہلے صرف والد کا نام لکھا جاتا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CFXyk9DDw-R/
    اسرا بلجیک نے تیسری تصویر کے بارےمیں بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میری پوسٹ کی تیسری تصویر سوڈان کی ہے جہاں جمہوریت کا عمل شروع ہوا اور یہ سفید لباس میں ملبوس فن تعمیرات کی ایک 24 سالہ طالبہ ، الا صلاح ، خواتین سے خطاب کر رہی ہے۔

    آخر میں اُنہوں نےلکھا تھا کہ خواتین کا تعلق ان تمام جگہوں سے ہے جہاں فیصلے کیے جارہے ہیں-

    خیال رہے کہ آج کل اسرا بلجیک کا نیا ڈرامہ ترکی میں نشر کیا جارہا ہے،’رامو‘ جرائم پر مبنی ایک ترکش ڈرامہ ہے اور اس ڈرامہ سیریز میں اسرا بلجیک ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں مذکورہ ڈرامے میں بھی اسرا کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے-

    اسرا بلجیک نے اپنے ڈرامے رامو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا

    اسرا بلجیک کا صنفی مساوات سے متعلق معنی خیز پیغام 

  • جاپان کےمعروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

    جاپان کےمعروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

    جاپان کے معروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی اور معروف فیشن ڈایزائنر کینزو ٹکاڈا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : 81 سالہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پیرس کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کر گئے-

    ان کے ترجمان نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ 81 سالہ کینزو ٹکاڈا کی موت پیرس کے مغرب میں مضافاتی علاقے میں واقع ہسپتال میں کورونا وائرس سے جڑی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔

    کینزو ٹکاڈا جاپان میں پیدا ہوئے تھے لیکن 1960 میں انہوں نے فرانس جانے کا فیصلہ کیا اور تب سے وہ فرانس میں ہی قیام پذیر رہے۔

    کینزو ٹکاڈا نے اپنے نام سے منسوب برانڈ کو پیرس میں 1970 کی دہائی میں لانچ کیا تھا کینزو ٹکاڈا کو مقبولیت ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں شوخ رنگ اور منفرد گرافکس سے ملی جبکہ وہ پہلے جاپانی ڈیزائنر تھے جو پیرس کے فیشن میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    کینزو کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کے تقریباً 8000 ڈیزائنز تھے اور وہ کبھی بھی فیشن اور فن سے دور نہیں ہٹے۔

    انہوں نے پرفیومز اور اسکن کیئر پروڈکٹس بھی متعارف کروائے تھے جس سے ان کے کاروبار کو فروغ ملا تھا خیال رہے کہ 1990 کی دہائی میں اپنا لیبل دنیا کے سب سے بڑے لگژری گروپ ایل وی ایم ایچ. پی اے کو فروخت کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان اوراس کی قوم کے ساتھ  وفاداری قابل احترام ہے  شان شاہد

    وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان اوراس کی قوم کے ساتھ وفاداری قابل احترام ہے شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لئے تعریفی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : شان شاہد اکثرو بیشتر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں تام اب بھی انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر عمران خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا ہوا ہے۔


    ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ ہمارے لیے کسی بھی سیاسی جماعت سے وفاداری اول نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان سے وفاداری اور حب الوطنی اولین ترجیح ہے۔

    شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس ملک (پاکستان) اور اس کی قوم کے ساتھ آپ کی وفاداری قابل احترام ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ اُن تمام مافیا کے خلاف لڑنے کے لیے کھڑے ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شان شاہد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک بات اُنہیں بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں شان شاہد

  • دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    بالی وڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں بالی وڈ اداکارہ د پیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا سوشانت خودکشی کے معاملے پر تفتیشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے اور وہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے کی تحقیقات کر رہے ہیں-

    دہلی میں تعینات کے پی ایس ملہوترا سوشانت کی موت سے متعلق تحقیقات کے باعث ممبئی میں موجود ہیں وہ بالی وڈ کی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کرنے میں پیش پیش رہے۔

    این سی بی کے سینئر افسر نے ملہوترا کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آ جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کے پی ایس ملہوترا نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے لیکن ان کے قرنطینہ میں چلے جانے سے تفتیش متاثر نہیں ہوگی۔

  • عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا فیصلہ کرلیا

    عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور مقبول ترین اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب میری اگلے پڑھنے کی فہرست میں محبت کے چالیس اصول سب سے پہلے شامل ہے طویل مدت سے یہ کتاب میرے بُک شیلف پر رکھی ہوئی تھی تاہم اب اسے پڑھنے کی ایک اچھی وجہ مل گئی ہے۔


    انہوں نے عمران خان کا اس کتاب کو نوجوانوں کے لیے تجویز کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ کتاب اب جلد پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب انہیں متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ تُرک مصنفہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ناول میں 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017 میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ سکتی ہے وزیراعظم…