Baaghi TV

Category: شوبز

  • نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

    نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

    لندن :نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی،اطلاعات کےمطابق جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کورونا وائرس کے باعث ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پریمیئر پہلے ہی اپریل سے نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔فلم کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر کے تھیٹر سامعین کے لیے‘ فلم کی ریلیز کو اب 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

     

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے ’ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مداح اس تاخیر سے مایوس ہوں گے لیکن اب ہم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کو اگلے سال ریلیز کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔‘کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا، کھیلوں، میوزک فیسٹیولز، اور مذہبی اجتماع سبھی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

     

    یاد رہے ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘، اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔اس فلم میں ڈینیل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کے کردار میں ایک نیا 007 متعارف کروایا جانا تھا اور پہلی مرتبہ یہ کردار ایک سیاہ فام خاتون کو دیا جانا تھا۔

    اس سے قبل 2015 میں بانڈ کی ریلیز ہونے والی آخری فلم، سپیکٹر نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔

  • 11 سالہ پاکستانی بچے نے اسکیچ بنا کر شنیرا اکرم کا دل جیت لیا

    11 سالہ پاکستانی بچے نے اسکیچ بنا کر شنیرا اکرم کا دل جیت لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے-

    باغی ٹی وی : اکثر و بیشتر معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور والدین کے لئے معنی خیز پیغامات شئیر کرنے والی اور نوجوانو کے لئے پیغامات شئیر کرن والی شنیرا اکرم نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے-
    https://twitter.com/iamShaniera/status/1311649923549532160?s=20
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کا اسکیچ بنا رہا ہے جو کہ نہایت خوبصورت اور پرفیکٹ نظر آ رہا ہے۔

    شنیرا اکرم نے بچے کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

    شنیرا کرم نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اسکیچ ایک 11 سالہ بچے نے بنایا ہے –

    انہوں نے لکھا کہ پا کستان میں بہت اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل نوجوان موجود ہیں نظر آنے والا اسکیچ ایک 11 سالہ بچے نے بنایا ہےاور یہاں تک کہ کبھی آرٹ اسکول نہیں گیا تھا-

    شنیرا نے مزید لکھا کہ سوشل میڈیا ایسے با صلاحیت نظر انداز کئے جانے والے افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔

    شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف #SupportPakistan #SupportLocalTalent #HomeGrown بھی استعمال کئے-

    اس سے قبل شنیرا اکرم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ہمارے ملک کا 75 فیصد حصہ نوجوانوں پر انحصار کرتا ہے اور پاکستان میں تبدیلی بھی نوجوانوں سے ہی ہے آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

    شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    شنیرا اکرم اور شہزاد رائے نے سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

  • اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔


    انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو ’قوت گویائی‘ سے محروم ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو علیزے شاہ نے اپنی پالتو بلّی کے ہمراہ بنائی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CF4cRwLl1JO/?igshid=6ekxseg7ekoj
    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کوان فالو کر دیا تھا-

    نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دئیے تھے علیزے شاہ نہ صرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں ’عہد وفا‘ میں علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا-

  • ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے  وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو دُنیا بھر میں سب سے زیادہ اس لیے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فحاش مواد شامل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میں نے ہماری انڈسٹری کو مغرب اور بالی وڈ کے مواد کو نقل کرکے ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے منع کیا تھا لیکن اُنہوں نے کہا کہ عوام یہی دیکھنا چاہتی ہے۔


    وزیراعظم عمران خان نے دُنیا بھر میں مقبول ترین ترکش سیریز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ارطغرل غازی بھی دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی فحاش مواد بھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

    جو مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

    خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

  • جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    ہالی وڈ کی معروف و مقبول جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی-

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر شعبے کو ہی شدید متاثر کیا۔

    لاک ڈاؤن کے دوران زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات کے ساتھ ساتھ شوبز دنیا بھی اس کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کرتی رہی۔

    کیونکہ کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیما بند ہونے کے باعث متعدد بڑی فلموں کی ریلیز روک دی گئی جبکہ ایوارڈ فنکشنز بھی موخر کر دیے گئے تھے۔

    ان ہی میں شامل جیمز بانڈ سیریز کی نئی اور اداکار ڈینیئل کریگ کی سیریز کی آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کی تاریخ بھی مسلسل تاخیر کا شکار ہوتی رہی-

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز بانڈ کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آئندہ برس 2 اپریل 2021 کو ریلیز کی جائے گی-

    ابتدا میں اس فلم کے پریمیئر کی تاریخ 31 مارچ 2020 رکھی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز اور لوگوں کے گھروں تک محصور ہونے کے بعد اسے بڑھا کر اپریل تک کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ایم جی ایم، یونیورسل اور فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکہ میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    تاہم اب اس فلم کی ریلیز سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم آئندہ برس اپریل میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    جیمز بانڈ کے ٹوئٹر ہینڈلر میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ایم جی ایم ، یونیورسل اور بانڈ کے پروڈیوسر ، مائیکل جی ولسن اور باربرا بروکولی نے آج جیمز بانڈ سیریز میں 25 ویں فلم NO TIME TO DIE کی ریلیز میں 2 اپریل 2021 تک تاضیر ہو چکی ہے-


    ایک اور ٹوئٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر سے ہمارے مداحوں کو مایوسی ہوگی تاہم اب ہم فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آپ لوگوں کے ساتھ آئندہ برس شیئر کریں گے۔

    یاد رہے کہ نہ صرف جیمز بانڈ کی نئی فلم ساتھ ہی بہت سی بڑی ٹینٹ پول فلمیں اگلے سال تک موخر کردی گئیں ، جن میں بلیک بیوہ اور دی فالکن اور دی ونٹرسولجر شامل ہیں-

  • اسرا بلجیک کےبعد ایک اور ترک اداکار نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

    اسرا بلجیک کےبعد ایک اور ترک اداکار نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

    مسلمانوں کی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ کے بعد اب ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کے کردار تُرک اداکار جلال نے بھی پاکستان کی قومی زبان اُردو سیکھنا شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : ’ارطغرل غازی‘میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے اپنے پاکستانی مداحوں کو ایک خوشخبری سُناتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ڈاکٹر فرقان حمید جلال کو اُردو سیکھنے کے لیے لغت دے رہے ہیں-

    انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے جلال نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے اُردو زبان سیکھنے کے لیے ’اُردو-تُرکی‘ لغت لے لی ہے۔

    جلال نے کہا کہ انشاءاللہ وہ آج سے اُردو زبان سیکھنا شروع کر رہے ہیں-

    اس کے علاوہ جلال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے ملی نغمے کی ایک لائن’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘ بھی لکھا اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایموجی والے پاکستانی پرچم کا بھی اضافہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرا بیلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں وہ اُردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھ رہی تھیں۔

    اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

  • ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: احد رضا میر اور نامور اداکارہ سجل علی کی جوڑی مقبول ترین آن اور آف اسکرین جوڑی قرار

    ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: احد رضا میر اور نامور اداکارہ سجل علی کی جوڑی مقبول ترین آن اور آف اسکرین جوڑی قرار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور نامور اداکارہ سجل علی کی جوڑی کو’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘ میں سب سے مقبول آن اور آف اسکرین جوڑی قرار دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سوشل میڈیا پر مقبول اور متحرک رہنے والے اسٹارز جنہیں ’سوشل میڈیا اسٹارز‘ بھی کہا جاتا ہے کو ایوارڈز دئیے گئے۔

    ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کے دوران جہاں مختلف کیٹگریزمیں ایوارڈز دئیے گئے وہیں احد رضا میر اور سجل کو مقبول آن اور آف اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا-
    https://www.instagram.com/p/CF2XBJ9DzDP/?utm_source=ig_embed
    ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں سب سے زیادہ ایوارڈز سجل علی اور احد رضا میر نے حاصل کیے، دونوں کو بہترین جوڑی، سجل کو بہترین اداکارہ اور احد رضا میر کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔

    جبکہ اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ ایمن خان کو ایوارڈ دیتے وقت تک انسٹاگرام پران کے فالوورزکی تعداد 7.3 ملین یعنی 73 لاکھ تھی جو کہ اب بڑھ کر 7.4 ہوچکی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF2f5vZD8-5/?utm_source=ig_embed
    واضح رہے کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سوشل میڈیا پر مقبول ترین میوزک آرٹسٹ، فہد مصطفیٰ کو مقبول ترین ٹیلی ویژن میزبان، پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبرزید علی کو مقبول ترین کانٹینٹ کری ایٹر، سعدیہ خان کو مقبول ترین فی میل ماڈل، شہزاد نورکو مقبول ترین میل ماڈل اورشاہد آفریدی کو مقبول ترین اسپورٹس کی شخصیت کے ، گلیکسی لالی وڈ کو مقبول ترین سوشل میڈیا پورٹل ،وائس اوور مین کو مقبول ویب شو ،زینب چوٹھانی کو مقبول ڈیزائنر،جے ڈاٹ کو مقبول برانڈ اور قاسم اسلم کو مقبول ترین میک اپ آرٹسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
    https://www.instagram.com/p/CF2XQd3jz2r/?utm_source=ig_embed

     

    ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی پاکستانی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کی تفتیش سے متعلق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(اے آئی آئی ایم ایس) کی جانب سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو قتل نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کی تفتیش سے متعلق ے آئی آئی ایم ایس کی جانب سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو قتل نہیں کیا گیا چند روز قبل بھارت کے مرکزی ادارے سینٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل) نے بھی دعوی کیا تھا کہ انہیں ایسے شواہد نہیں مل، جن سے یہ بات ثابت کی جا سکے کہ اداکار کو قتل کیا گیا۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سی بی آئی کو اپنی رائے میں کہا ہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا تھا اور یہ خودکشی کا معاملہ ہے –

    ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اداکار کے اہلخانہ اور ان کے وکیل کی جانب سے زہر دینے اور گلا گھوٹنے کے نظریات کو مسترد کردیا ہے-

    34 سالہ بھارتی اسٹار 14 جون کو اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اگرچہ ممبئی پولیس نے پوسٹ مارٹم پر مبنی اس کو خود کشی ، اور سوشل میڈیا پر انصاف کی مہم قرار دیا اور سوشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کے الزامات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا جو سی بی آئی کی مجموعی تحقیقات کا ایک حصہ بن گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ اے آئی آئی ایم ایس کے پینل نے اس کیسں میں حتمی میڈیکو-لیگل رائے دینے کے بعد جانچ مکمل کرلی اور فائل بند کردی ہے جبکہ سی بی آئی اپنی تحقیقات کے ساتھ اس رپورٹ کی تائید کررہی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ممکن ہے کہ سی بی آئی کی جانب سے خودکشی کی وجوہات کی تفتیش جاری رکھے یہ الزام بنیادی طور پر بہار پولیس کی جانب سے شامل کیا گیا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی آئی ایم ایس پینل نے ممبئی ہسپتال کی رائے سے اتفاق کیا ہے جنہوں نے سوشانت سنگھ کا پوسٹ مارٹم کیا تھا ممبئی ہسپتال نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پھندا لگ کر دم گھٹنے کو موت کی وجہ قرار دیا تھا۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا حالات کے شواہد سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے نہ کہ قتل کا۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ اور کچھ دوستوں نے سوال اٹھایا تھا کہ ان کی موت کیسے ہوئی؟

    سینٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل) کو سی بی آئی نے ذمہ داری دی تھی کہ وہ دوبارہ سے رپورٹ تیار کرے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے-

    ذرائع نے کہا کہ تحقیقات میں ابھی تمام پہلوؤں کو دیکھا جارہا ہے شواہد سامنے آنے کی صورت میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 302 (قتل) شامل کی جائے گی لیکن 45 روز کی تحقیقات میں کچھ سامنے نہیں آیا۔

    سی بی آئی کی تحقیقات اس وقت شروع ہوئی جب اہل خانہ نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی پر الزام لگایا کہ وہ اسے ذہنی طور پر ہراساں کررہی ہے ، اسے دوائی دیتی رہی ہے ، پیسوں کے لئے اس کا استحصال کرتی رہی ہے –

    57 روز سے جاری تحقیقات میں سی آئی اے 20 لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے اور ذرائع کے مطابق ایجنسی نے قبضے میں لیے گئے لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز، ڈیجیٹل کیمرے اور 2 موبائل فونز کی فرانزک جانچ بھی کی ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق سی آئی اے کے ذرائع نے بتایا قتل کے زاویے کو شامل کرنے کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے اب تک اس کو قتل کا مقدمہ ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ اگر تفتیش کے دوران ہمیں کوئی ثبوت مل گیا تو قتل کا الزام عائد ہوگا ابھی کے لئے ایف آئی آر میں خودکشی اور دیگر الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سوشانت سنگھ کے اہلخانہ کے وکیل وکاس سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اے آئی آئی ایم ایس پینل کے ایک ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ سوشانت کا گلا گھونٹا گیا تھا۔

    انہوں نے ٹوئٹ کی تھی سی بی آئی کی جانب سے سوشانت کے خودکشی کی وجہ کو قتل میں تبدیل کرنے میں تاخیر پر مایوسی ہوئی ہے۔

    وکیل نے کہا کہ اے آئی آئی ایم ایس کی ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے مجھے بہت پہلے بتایا گیا تھا کہ میری بھیجی گئی تصاویر سے 200 فیصد عندیہ ملتا ہے کہ سوشانت کی موت گلا گھوٹنے سے ہوئی اور یہ خودکشی نہیں ہے۔

    اس دعوے کے بعد ریا چکرورتی کے وکیل نے تحقیقات کو غیر جانبدارانہ اور غیرجانبدار رکھنے کے لئے ایک نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    گذشتہ پیر کو ایک بیان میں ، سی بی آئی نے کہا تھا کہ وہ "پیشہ ورانہ تحقیقات” کر رہی ہے جہاں "تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے اور کسی بھی پہلو سے انکار نہیں کیا گیا ہے-”

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

  • پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی دس سالہ بیٹی دعا ادریس کو اب تک سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی دس سالہ بیٹی دعا ادریس کو اب تک سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس حال ہی میں ایک ویڈیو میں اپنی پہلی اہلیہ سے ہونے والی بیٹی دعا ادریس کو سامنے لے آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا فی حیرانی میں مبتلا ہیں-

    باغی ٹی وی : شام ادریس نے گزشتہ برس اپنی دوست سحر عرف فروگی سے شادی کی تھی اور رواں برس ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے سیرا ادریس رکھا تھا دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے نام سے اکاؤنٹ بنایا تھا جسے ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

    ان کی بیٹی سیرا اور اہلیہ سحر یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والے وی لاگز میں موجود ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو میں شام ادریس نے اپنی پہلی اہلیہ سے ہونے والی 10 سالہ بیٹی دعا ادریس کو سامنے لے آئے۔

    حال ہی میں یو ٹیوب پر جاری ویڈیو میں شام ادریس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2010 میں اپنا یوٹیوب کیرئیر شروع کرنے سے پہلے شادی کی تھی۔

    شام ادریس نے کہا کہ 2010 میں میں 19 یا 20 برس کا تھا میں نہیں جانتا تھا کہ میں کیا کررہا ہوں لیکن میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور چند مہینوں میں ہم نے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس کے ساتھ ہی شام ادریس نے بتایا کہ کچھ ماہ بعد مجھے معلوم ہوا کہ میرے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور ستمبر 2010 کو میری بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

    شام ادریس نے اپنی ویڈیو میں دعا ادریس کو اب تک سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے وی لاگنگ شروع کی تب میری بیٹی 6 سال کی تھی اور میں نے اسے سوشل میڈیا سے مکمل طور پر دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ۔

    یوٹیوب اسٹار کا کہنا تھا کہ اب ہم نے اس کی 10ویں سالگرہ منائی ہے میں جانتا ہوں کہ 10 سال کافی کم عمر ہے لیکن میں نے اسے آپشن دیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا وہ اس انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتی ہے جس پر وہ بہت پُرجوش ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFg5u3PFL-v/?utm_source=ig_embed
    شام ادریس کی بیٹی دعا ادریس نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر پبلک اکاؤنٹ بھی بنایا ہے اور دونوں پر ان کے 30 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اپنے یوٹیوب چینل کے علاوہ اب دعا ادریس، شام ادریس کے وی لاگز میں سحر اور سیرا کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFpgc9IlyD9/

  • عدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات، مداح جلد خوشخبری سنیں گے  عدنان صدیقی

    عدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات، مداح جلد خوشخبری سنیں گے عدنان صدیقی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں شہرہ آفاق ڈرامے ’ دیریلیش ارطغرل’ سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں یہ ڈرامہ اور اس کے کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز کی کچھ شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں جن میں عدنان صدیقی بھی شامل ہیں-

    ان دنوں عدنان صدیقی ترکی میں ہیں اور ترک شوبز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ تُرکی جارہے ہیں-

    عدنان صدیقی نے تُرکی کی پہچان رومی کا مزار، بلیو مسجد اور بکلاوا کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ میں درویشوں کی سرزمین پر جا رہا ہوں۔

    اداکار نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے شوٹ کے سلسلے میں تُرکی جارہے ہیں انہوں نے لکھا کہ نیا شوٹ ، نیا حوصلہ ، نئی امید۔

    گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ترکی میں اپنی مصروفیت سے متعلق کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

    عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں جاری کچھ ویڈیوز میں شوٹنگ اور استنبول میں سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی جاری کیں۔ساتھ ہی ارطغرل غازی کے مزار پر حاضری پر جانے کی بھی ویڈیو شئیر کی تھیں-

    عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوریز میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

    عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے-

    عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

    نان صدیقی کا بیٹیوں کے لئے محبت بھرا پیغام

    اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ اٹھا دیا