پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے نہ ملائیں کیونکہ جانور بہت اچھے ہوتے ہیں۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اُشنا شاہ نے آبی جانور سیل(سی لائن) کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی- تصویر شئیر کرتے ہوئے اُشنا شاہ لکھا کہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ زیادتی کرنے والے درندوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں حالانکہ جانور تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFH-Mg4hbsL/?utm_source=ig_embed
اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر اگست 2019 میں جنوبی افریقہ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معروف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں-
بھارتی لیجنڈری اداکاراور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بنیں گے-
باغی ٹی وی: بھارتی لیجنڈری اداکاراور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بنیں گے-سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں ایمازون نے یہ اعلان کیا۔
ایمازون نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس میں مختلف پیشکش جیسا کہ لطیفے، موسم کا حال، شاعری، اقوال، مشورے اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔
ایمازون نے انکشاف کیا ہے کہ منفرد سیلیبریٹی آواز کے تجربے کا فیچر بھارت میں اگلے سال فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔
الیکسا ایمازون انڈیا کے لیڈر پنیش کمار نے کہا کہ امیتابھ بچن کی آواز بولی وڈ کے ساتھ بڑے ہونے والے ہر بھارتی شہری کے لیے یادگار ہے-
انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے صارفین کی زندگی مزید آسان ہوگی ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ صارفین کا کیا ردعمل ہوگا جب وہ الیکسا استعمال کریں گے اور امیتابھ بچن کی آواز سنیں گے۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے 2010 میں ووکل بلاگنگ کا آغاز بچن بول بچن اسپیک سے کیا تھا جس کے ذریعے ان کے مداح صرف ایک بٹن دبا کر ان کے پہلے سے ریکارڈ کیے گئے پیغامات سن سکتے تھے۔
سوشل میڈیا صارفنی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان اداکارہ ندا یاسرکو کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا-
باغی ٹی وی : حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرکے افسوسناک واقعے سے متعلق متعدد سوالات کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پیمرا سے شو بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں 5 سالہ مروہ کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ اس دل سوز واقعے پر ہر دل دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں مروہ کے والدین کو بلایا اور واقعے سے متعلق متعدد سوالات پوچھے۔
ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں معروف سماجی کارکن صارم برنی اور ایک قانون دان کو بلایا۔ پروگرام کے دوران ندا یاسر نے واقعے سے متعلق والدین سے سوالات کئے جس پر برقع میں ملبوس مروہ کی دادی زار و قطار رونے لگیں اور ایک موقع پر خود ندا یاسر بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔
مارننگ شو کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو صارفین ندا یاسر پر شدید غم وغصے سے پھٹ پڑے، صارفین نے کہا کہ مظلوم والدین سے پوری دنیا کے سامنے اس طرح کے سوالات ان کی دل جوئی کے بجائے انہیں مزید دکھی کرنے کا سبب بنے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میزبان نے ایک بار پھر غمزدہ والدین کے زخموں کو ہرا کردیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میڈیا کو اخلاقیات سیکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چند صارفین نے پیمرا کی جانب سے اب تک پروگرام پر پابندی نہ لگانے پر تعجب کا اظہار بھی کیا۔
جبکہ چند صارفین نے ندا یاسرویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک پر اعتراض کرتے ہوئے تنقید کی کچھ صارفین نے کہا کہ متاثرہ فیملی کو اس طرح شو میں بلا کر بار بار سوال کرنا ایک تکلیف دہ عمل ہے-
اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ نے ترک حکومت کی دھمکی کے بعد وہاں متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ کی ریلیز روک دی حال ہی میں ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ’نیٹ فلیکس‘ نے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا-
باغی ٹی وی : نیٹ فلیکس نے فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر دنیا بھر کے افراد نے نیٹ فلیکس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔
11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیا اور مذکورہ فلم کے خلاف چینج آرگنائزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے آن لائن پٹیشن بنائی گئی جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا – دنیا بھر میں نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کو ختم کرنے کی مہم شروع ہوگئی تھی-
کیوٹیز پر تنقید کے بعد نیٹ فلیکس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے مذکورہ فلم سے متنازع تصاویر کو ہٹا دیا ہے اور یہ کہ فلم میں دکھائے جانے والے مناظر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی پالیسی کو بیان نہیں کرتے۔
جس کے بعد تُرک حکومت نے بھی کے فلم اور میڈیا ریگولیٹر ادارے نے نیٹ فلیکس کی فلم کو بچوں کے استصال پر مبنی فلم قرار دیتے ہوئے نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم کو ترکی میں ریلیز نہ کرنے کا کہا تھا اور رواں ماہ ستمبر کے پہلے ہی ہفتے میں نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم ترکی میں ریلیز کرنے سے روک دیا تھا۔
ترک حکومت کے ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ہائی کونسل (آر ٹی یو کے) کی جانب سے جاری بیان میں ’کیوٹیز‘ کو نامناسب فلم قرار دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ میڈیا ریگولیٹر ادارہ نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم ترکی میں بلاک کرنے کا حکم دے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے ترک میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر نیٹ فلیکس نے ’کیوٹیز‘ کو اسلامی ملک میں بلاک نہیں کیا تو رجب طیب اردوان کی حکومت اسٹریمنگ ویب سائٹ کا عارضی طور پر لائسنس بھی منسوخ کرسکتی ہے۔
تاہم اب نیٹ فلیکس نے مذکورہ فلم کو دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیز کرتے ہوئے ترکی میں اس کی ریلیز روک دی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیٹ فلیکس کے ترجمان نے فلم کو ترکی میں ریلیز نہ کرنے کی تصدیق کی۔
نیٹ فلیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نے ترک میڈیا ریگولیٹر ادارے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وہاں ’کیوٹیز‘ کی نمائش روک دی۔
نیٹ فلیکس نے جہاں فلم کو ترکی میں ریلیز نہیں کیا وہیں اسٹریمنگ ویب سائٹ نے ’کیوٹیز‘ کو 9 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اسی مہم کی حمایت کرتے ہوئےٕ اپنی ٹوئٹ میں نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مذکورہ فلم کی ریلیز کینسل کرے دوسری صورت میں وہ نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کینسل کردیں گے-
تاہم پاکستان میں بھی ’کیوٹیز‘ کو ریلیز کیے جانے کے بعد معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن ختم کردی تھی اور انہوں نے مداحوں کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سبسکرپشن ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ ’کیوٹیز‘ کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین مسلمان خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 11 سالہ بچی اپنے آبائی مذہب اور انٹرنیٹ دور کے ٹرینڈز کے درمیان الجھ کر بے راہ روی کا شکار بن جاتی ہے اور اپنی عمر دیگر فرانسیسی بچیوں کے آزاد ماحول، تنگ لباس اور ان کی جانب سے بولڈ ڈانس کرنے سے متاثر ہوکر ان کے راستے پر چل پڑتی ہے اور پھر انتہائی کم عمری میں ہی وہ اپنی ہم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگتی ہے اور مسلمان بچی کی بولڈ اور فحش حرکتوں کو ان سے عمر میں بڑے لڑکے موبائل پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔
شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے ڈیوک آف سسیکس (پرنس ہیری) کی اہلیہ میگھن مارکل کی ایک بار پھر حاملہ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں-
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن ،ارکل نے اپنی قریبی دوست امل کلونی سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کیلئے ’بے بی شاور‘ کی تقریب منعقد کریں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق میگھن کے ہاں اس بار لڑکی کی پیدائش کی توقع کی جارہی ہے۔
میگھن کے گھر نئے مہمان کی آمد سے متعلق پہلے بھی کئی مرتبہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس بار مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کا بے صبری سے انتظار ہے۔
خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔
’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔
حال ہی میں لاہور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف ہونے والے احتجاج پرپاکستان کے نامور ہدایت کار اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر
کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
باغی ٹی وی : ویسے تو خلیل الرحمٰن قمر اپنے پروجیکٹس اور خواتین سے متعلق بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنے متعدد انٹرویوز میں خواتین سے متعلق نامناسب اور متنازع بیانات دئیے تھے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے 3 مارچ کی شب ’نیو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں ’عورت مارچ‘ پر بحث کے دوران خواتین کے حقوق کی رہنما ماروی سرمد کے لیے گالی گلوچ اورانتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
جبکہ ایک انٹرویو میں مصنف کا کہنا تھا کہ اگر عوت برابری کی بات کرتی ہے تو پھر لڑکیاں اٹھا کر لے جائیں مردوں کو اور گینگ ریپ کریں ان کا پھر بات ہو برابری کی اور پتا چلے کہ کون سی برابری مانگ رہی ہیں انہوں نے کہا تھا کہ میں ہر عورت کو عورت نہیں کہتے میری نظر میں عورت کے پاس ایک خوبصورتی ہے اور وہ اس کی وفا اور حیا ہے اگر وہ نہیں تو میرے لیے وہ عورت ہی نہیں-
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ ان سے بڑا فیمنست اس ملک میں کوئی نہیں ہے لیکن وہ صرف اچھی خواتین کو سپورٹ کرتے ہیں-
تاہم حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر جب موٹر وے پر پیش آنے والے ریپ کے واقعے کے خلاف لاہور میں جاری احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچے تو عوام کی جانب سے ان کے گزشتہ بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب خلیل الرحمٰن قمر میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو کچھ لوگوں کی جانب خواتین سے متعلق ماضی میں دئیے گئے بیانات کا حوالہ دیا گیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
Khalil ur Rehman Qarmar was about to address the media today at the protest against the motorway gang rape case in Lahore when @HUSNAINJAMEEL called him out for his misogynistic comments against women and the @AuratMarch. The channel was also fined by PEMRA for airing his views. pic.twitter.com/WcxVwzjJlN
ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے خلیل الرحمٰن قمر تو کہتے تھے کہ عورتوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے۔
جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں اس بے شرمی پر لعنت بھیجتا ہوں کہ کوئی اگر سمجھتا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کبھی کہا ہے کہ عورتوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا جس نے یہ بات پھیلائی میں اس پر لعنت بھیجتا ہوں –
خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ میں عورت کو ایک فاختہ کی طرح اڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن حدود کے اندر اس سے کم میں نے کبھی نہیں کہا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اللہ گواہ ہے کہ میں اس بات کے سخت خلاف تھا کہ عورت مارچ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خواتین کے اور ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب اس ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی تو انشاءاللہ ہمیں یہ بھی سمجھ آجائے گی کہ خدانخواستہ کہیں عورت سے زیادتی نہیں ہورہی۔
خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا تھا کہ اس بہیمانہ واقعے پر ہم سب کے دل بری طرح رو رہے ہیں اور تڑپ رہے ہیں کہ اگر فوری انصاف نہیں ملا توپتہ نہیں ہمارا معاشرہ کس طرف چلا جائے۔
ایک اور ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر نے احتجاج میں شرکت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا کریں یہ صرف احتجاج نہ رہے پہلے ہی میرے ملک اور نبی کی ساری امت کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے ہماری آج کی یہ کوشش بار آور ثابت ہو اور جلد سے جلد ملزموں کو اللہ کے فضل وکرم اور اور اسی نظام عدل سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان سے متعلق خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ بعض اوقات پریشر ہوتا ہے اور سہواً بھی منہ سے ایسی باتیں نکل جاتی ہیں اور میری ان سے درخواست ہے کہ اگر سہواً ہوا ہے تو وہ فوراً معافی مانگ لیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کر کے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے-
واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-
جس کے بعد سی سی پی او نے کہا تھا کہ خاتون رات ساڑھے 12 بجے ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلیں، میں حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہیں، اکیلی ڈرائیور ہیں، آپ ڈیفنس سے نکلی ہیں تو آپ جی ٹی روڈ کا سیدھا راستہ لیں اور گھر چلی جائیں اور اگر آپ موٹروے کی طرف سے نکلی ہیں تو اپنی گاڑی کا پیٹرول چیک کر لیں۔
اس واقعے کے بعد اور سی سی پی او کے بیان کے بعد سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا عوام سمیت حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات نے بھی سی سی پی او کے اس بیان کی بھر پور مذمت کی اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد : عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘میں معروف اداکار جاوید جیتن گُنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے، تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔
ارتغرل غازی کے سپاہی روشان نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔
انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد پاکستان‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
صرف یہی نہیں بلکہ ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ تُرک سیریز ارطغرل غازی کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے، جاوید جیتن گُنیر نے ارطغرل غازی میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان دزیاتن بھی اگلے ماہ 3 روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں، اینگن التان 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ ان کے پاکستانی دورے کو جشن ارطغرل کا نام دیا گیا ہے
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ ہیری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھجوایا۔
باغی ٹی وی : ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا شاہی خطاب اور مرتبہ) نے چھوٹے بھائی اور دیور کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے اطلاعات کو اس وقت غلط ثابت کردیا جب انہوں نے اپنے آفیشل رائل ٹوئٹر ہینڈل سے شہزادہ ہیری کو ان کی سالگرہ پر محبت اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا۔
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) September 15, 2020
شہزادہ ولیم نے لندن اولمپک پارک میں فروری 2017 میں ایک خوشگوار یادوں پر مبنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ڈیوک آف سسیکس (پرنس ہیری) ایک ریس میں اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کو پیچھے چھوڑتے نظر آرہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پرنس ہیری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد-
🎂 🎈 Wishing The Duke of Sussex a very happy birthday! . 📸 The Queen and The Duke during a Queen’s Young Leaders reception at Buckingham Palace in 2017. pic.twitter.com/M992gwGfjE
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی گیارہویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی گیارہوں سالگرہ کے موقع پر اذلان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیارہ برس قبل جب آپ اس دنیا میں آئے تب سے میری زندگی کا ہر لمحہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔
https://www.instagram.com/p/CFJ7GPshr0S/?igshid=1eoqpf5gywom9
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں آپ کے لیے اور اس دنیا کے تمام بچوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ لوگ خوش اور صحت مند رہیں، اور بہادر اور مہربان بنیں۔ (آمین)۔
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے نہ صرف ساتھ اداکاراؤں منال خان ،اداکارہ غنا علی اور طوبیٰ صدیقی نے اذلان کو سالگرہ وش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی اذلان کے لیے دعائیہ پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے-
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکارمحسن عباس حیدر کو بچے کی مستقل حوالگی کیس میں عدالت نے اداکار کوآئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
باغی ٹی وی : لاہور کی گارڈین عدالت میں اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت ہوئی گارڈین عدالت کے جج سید نوید مظفر نے سماعت کی۔
دوران سماعت فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا کہ محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے میں بیٹے کی بہتر انداز میں پرورش کرسکتی ہوں لہذا بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔
عدالت نے محسن عباس کو آخری موقع دیتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ برس اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعوی دائر کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے جج نے ستمبر 2019 میں خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔