Baaghi TV

Category: شوبز

  • میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ دیا ہے  کرن جوہر

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ دیا ہے کرن جوہر

    بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے منشیات استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے کبھی منشیات استعمال کی ہے اور نہ ہی اس کے استعمال کو فروغ دیا ہے اور نہ اس کی حوصلہ افزائی کی۔

    باغی ٹی وی : پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کی جانب سے کرن جوہر کو 2019 کی پارٹی کی وائرل ویڈیو کے باعث طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    کرن جوہر کی پارٹی ویڈیو اس وقت دوبارہ توجہ کا مرکز بنی جب شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈے) کے رہنما منجندر سنگھ سرسا نے چند روز قبل این سی بی میں شکایت درج کروائی تھی۔

    انہوں نے شکایت میں کہا تھا کہ کرن جوہر کی گزشتہ برس ہونے والی پارٹی میں منشیات کا استعمال بھی کیا گیا تھا اور منجندر سنگھ نے اس سلسلے میں این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل راکیش آستھانا سے ملاقات بھی کی تھی۔

    این سی بی نے ان کی شکایت کا نوٹس لیا تھا اور وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لیے ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا تھا۔

    بعدازاں آج منجندر سنگھ سرسا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھرما پرڈوکشنز کے سربراہ کرن جوہر کو سال 2019 میں منعقد کی جانے والی ڈرگ پارٹی سے متعلق این سی بی کی جانب سے جلد سمن جاری کرنے کا امکان ہے۔

    کرن جوہر کے علاوہ منجندر سنگھ سرسا نے دپیکا پڈوکون، ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، شاہد کپور، وکی کوشال، ورن دھون اور دیگر اسٹارز کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی۔

    انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پارٹی میں شریک ہونےوالے افراد کی جانب سے ‘منشیات کا استعمال’ کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں این سی بی کی جانب سے کرن جوہر کی دھرما پرڈوکشن کے 2 ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز این سی بی نے ورسووا میں کشتیج روی پرساد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، رپورٹس کے مطابق ان کی رہائش گاہ سے چرس برآمد ہوئی تھی۔

    اس کے ساتھ ہی این سی بی نے دھرما پرڈوکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوبھو چوپڑا سے بھی تفتیش کی ہے۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق کشتیج روی پرساد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور انہوں نے کیس میں کئی بڑے ناموں کا انکشاف بھی کیا ہے

    اس کے ساتھ ہی یہ بھی رپورٹ کیا جارہا ہے کہ این سی بی کو لگتا ہے کہ کشتیج روی پرساد انہیں بڑے کارٹیل کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں منشیات کا گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتیج روی پرساد اور انوبھو سے نہ صرف بولی وڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ بلکہ کرن جوہر کے گھر میں 2019 میں ہونے والی پارٹی کی ویڈیو سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی این سی بی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

    انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کشتیج روی پرساد منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    علاوہ ازیں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرساد بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرن جوہر نے اپنا ایک طویل بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے 2019 میں ایسی تقریب کی میزبانی کی تھی جس میں کُھلے عام منشیات کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ میں نے 2019 میں ہی ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی تھی۔

    کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام بیان میں کہا کہ موجودہ بدنیتی پر مبنی مہم کے پیش نظر، میں اس بات کا اعادہ کر رہا ہوں کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹے ہیں کیونکہ تقریب میں کسی بھی قسم کی کوئی منشیات استعمال نہیں کی گئی تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ دیا اور نہ اس کی حوصلہ افزائی کی۔

    بھارتی فلمساز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان بے بنیاد الزامات کی بناء پر مجھے اور میرے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اُنہوں نے اپنے بیان میں اُن دو لوگوں کے بارے میں بھی بتایا جنہیں کرن جوہر کا قریبی ساتھی قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر ان دونوں کے ساتھ منشیات میں ملوث ہیں۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ متعدد میڈیا نیوز چینلز ان خبروں کو نشر کرتے رہے ہیں کہ کشتیج روی پرساد اور انوبھو چوپڑا میرے قریبی ساتھی ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں ان دونوں افراد کو ذاتی طور پر نہیں جانتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں مزید یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ انوبھو چوپڑا ’دھرما پروڈکشن‘ میں ملازم نہیں ہیں بلکہ وہ جنوری 2013 میں شارٹ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے صرف دو ماہ کے لیے ہم سے وابستہ رہے تھے، اس کے بعد ہم سے اُن کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔‘

    کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ کشتیج روی پرساد نومبر 2019 میں دھرما پروڈکشن میں شامل ہوئے لیکن اُن سے جس کام کا معاہدہ کیا گیا تھا وہ کام اپنے انجام تک نہ پہنچ سکا۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے تقریب میں کُھلے عام منشیات کا استعمال کرنے پر بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

  • موٹر وے کیس:اسرا بلجیک کا متاثرہ خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور کے بیان پر برہمی کا اظہار

    موٹر وے کیس:اسرا بلجیک کا متاثرہ خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور کے بیان پر برہمی کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوھات پر مبنی’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیاددتی کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟-

    سی سی پی او لاہور کے اس بیان پر ملک میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور ملک کی نامور شخصیات سمیت کئی پاکستانی فنکاروں نے عمر شیخ کو خاتون سے متعلق یہ بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    ماہرہ خان نے عمر شیخ کے بیان کہ خواتین کو رات میں اکیلے نہیں نکلنا چاہیئے پر کہا تھا پھر آپ ہمیں بتادیں کہ خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کا کیا وقت ہے ؟ کیاہم لوگ 2 بجے سے 3 بجے تک نکلیں؟ 2 بجے سے 8 بجے تک نکلیں؟ یہ بتادیں کہ ہم لوگ کہاں محفوظ ہیں۔ کیونکہ نہ توخواتین گھر میں محفوظ ہیں، نہ صبح سویرے کہیں جاتے ہوئے اور نہ ہی گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔

    اور اب ترک اداکارہ اسرا نے بھی سی سی پی او لاہور کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت چاہے اکیلی ہو یا بچوں کے ساتھ وہ اکیلی ڈرائیو کرسکتی ہے آپ کو صرف ایک چیز کرنے کی ضرورت ہے خواتین کو تحفظ فراہم کریں۔

    اسرا نے مزید لکھا کہ بطور پولیس آفیسر آپ اس بات سے مطمئن ہیں کہ آپ کی سڑکوں پر مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے اگر کوئی خاتون کہیں جانے کے لیے اس سڑک کا انتخاب کرتی ہے تو یہ ان ملزمان کا حق ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ زیادتی کریں اور انہیں قتل کردیں؟

    اسریٰ بلگیچ نے سی سی پی او لاہور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس معاملے میں چونکادینے والی لاعلمی کامظاہرہ کررہے ہیں۔ آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے چاہئیں لیکن یہ ناممکن لگتا ہے آپ اور آپ جیسے لوگ شرمندگی کا باعث ہیں-

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کی محبت میں فوٹوگرافر بن گئے

    فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کی محبت میں فوٹوگرافر بن گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کو ہی اپنا فوٹو گرافر بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبصورت اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں سے تعریفیں سمیٹتی ہیں –

    سارہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے سارہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی دلکش اور حسین نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFegKZJlwC_/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کیپشن میں بنا کچھ لکھے صرف دل والا ایموجی بنایا اور تصویر کے فوٹو گرافر کے نام میں اپنے شوہر فلک شبیر کا نام لکھا۔

    جہاں فلک شبیر کا یہ ٹیلنٹ دیکھ کر صارفین داد تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں وہیں سارہ خان کی بغیر میک اپ کی تصویر کو خوب پسند بھی کرتے ہوئےتعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے –

    فلک شبیر کے نئے گانے ’درد کہانی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں دھوم مچا دی

  • عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عائزہ خان کی چھوٹی بہن کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی قبول ترین اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان کی حال ہی میں کیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    بقاغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘،’پیارے افضل‘ اور جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی عائزہ خان اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اور ہردلعزیز اداکارہ بن چُکی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ہی عائزہ خان مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل خوب وائرل ہوتی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب سراہا جاتا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFmRvnxhQHs/?igshid=1c6eao5thnhgf
    نہ صرف عائزہ خان کی تصاویر کو سراہا جاتا ہے بلکہ انسٹاگرام پر عائزہ کے فالوورز کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور فالوورز کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں-

    حال ہی میں عائزہ خان نے ایک مشہوربرانڈ کے لیے ماڈلنگ کی ہے جس میں ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی اپنی بہن کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    حبا خان کی تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں بلکہ انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی جارہا ہے۔

    ویسے تو اس فوٹوشوٹ کو حبا خان کی شوبز میں انٹری قرار دیا جارہا ہے لیکن حبا خان اس سے پہلے بھی نجی چینل کے ڈرامے ’کہی ان کہی‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں تاہم پڑھائی کی وجہ سے انہوں نے شوبزمیں مزید کام نہیں کیا تھا
    https://www.instagram.com/p/CFRuSUTBoLs/?igshid=emcdpg5of62b
    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ حبا خان اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پرچلنے کے لیے تیار ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/CFRu6RmhbbU/?igshid=12hh5wjjkios5
    https://www.instagram.com/p/CFRsbKUhx5t/?igshid=1xu2hd094zj1m

  • ہمایوں سعید کے بھائی اداکار سلمان سعید بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ہمایوں سعید کے بھائی اداکار سلمان سعید بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اور ٹی وی اداکار سلمان سعید بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

    باغی ٹی وی : اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید کی شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFmdPf9M_K0/?igshid=n40vzhx7rhbu
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سلمان سعید نے اپنی شادی کے موقع پر سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ عروسی جوڑے میں ملبوس اداکار کی اہلیہ بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    سلمان سعید کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار عدنان صدیقی، احمد بٹ، خلیل الرحمن قمر ،عمران اشرف اور واسع چوہدری شامل ہیں علاوہ ازیں کرکٹراظہر علی نے بھی سلمان سعید کی شادی میں شرکت کی-
    https://www.instagram.com/p/CFlRQ1GlPa6/?igshid=1vbzey6dh8e4n
    دوسری جانب ابھی تک سلمان سعید اور ہمایوں سعید کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے-

    واضح رہے کہ سلمان سعید کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

    احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

    اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • مجھے فخر ہے کہ میں چڑیل ہوں  عائشہ عمر

    مجھے فخر ہے کہ میں چڑیل ہوں عائشہ عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عُمر نے اپنے لئے چڑیل کا ٹائٹل قبول کر تے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں چڑیل ہوں-

    باغی ٹی وی : "فخر ہے کہ ایک چڑیل ہوں!” عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تبصرے کا جواب دیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ عائشہ عُمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اُن کی دوست ارم بنت شاہد کی سالگرہ کی تقریب کی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CFeKt6-D28b/
    عائشہ عُمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے ساتھ سُنیتا مارشل، صبا انصاری، سونیا خان اور طوبیٰ صدیقی بھی موجود ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی دوست ارم بنت شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

    عائشہ عُمر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مثبت تبصرے کیے تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر تنقید بھرے کمنٹس بھی کئے-

    ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر لکھا کہ چڑیل عورتیں۔

    صارف کے اس کمنٹ پر عائشہ عُمر بھی خاموش نہ رہیں او ر اُنہوں نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے بڑے ہی پُرسکون انداز میں لکھا کہ مجھے چڑیل ہونے پر فخر ہے۔

    اس کے علاوہ عائشہ عُمر نےاپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی فرینڈز کے ساتھ آئینے کے سامنے کھڑی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFepHaJjeL9/
    عائشہ عُمر کی اس ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ مشہور بھارتی فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا مقبول ترین گانا پاپا کہتےہیں گُنگناتی نظر آرہی ہیں۔

    عائشہ عمر کی اس پوسٹ پر بھی مداحوں نے مثبت رد عمل دیا جس کا اداکارہ نے بھی خوشدلی سے جواب دیا-

    سوشل میڈیا صارف کو بدتمیز کہنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

    مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

  • بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے  کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات کے دوران بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے منشیات کا استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ دیپیکا پڈوکان نے اپنی مینجر کرشمہ پرکاش سے منیشات کے متعلق واٹس ایپ پر گفتگو کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا ٹائمز آف انڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے منشیات کیس سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کی-

    ٹائمز آف انڈیا نے ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سارہ اور شردھا نے منشیات کے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم نے کوئی منشیات استعمال نہیں کیں۔

    دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی دورانِ تفتیش اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش سے منیشات کے متعلق واٹس ایپ پر گفتگو کی تھی۔

    دریں اثنا ، ٹائمز ناؤ کی ایک اور رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ شردھا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پونا گیسٹ ہاؤس میں سوشانت کی فلم ‘چھچھورے’ کی کامیابی کے لئے دی گئی پارٹی میں شریک ہوئیں تھیں لیکن اداکارہ نے کسی بھی طرح کے منشیات کے استعمال کی تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔

    دوسری طرف ، بالی ووڈ منشیات گٹھ جوڑ کیس میں اپنی منیجر کرشمہ پرکاش کے ساتھ ملزم دیپیکا نے مبینہ طور پر 2017 کے ڈرگ چیٹس کو قبول کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، دیپیکا اور ان کے منیجر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے کیونکہ جوابات نے این سی بی حکام کو مطمئن نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کا آغاز آج صبح ممبئی میں ہوا تھا، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور آج صبح ممبئی کے کولابا ایولین گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی تھیں جہاں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی موجود تھی جو ان اداکاراؤں سے تفتیش کر رہی ہے-

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے…

  • فلک شبیر کے نئے گانے ’درد کہانی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں دھوم مچا دی

    فلک شبیر کے نئے گانے ’درد کہانی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں دھوم مچا دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’درد کہانی‘ ریلیز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے نامور گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’درد کہانی‘ کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی-
    https://www.instagram.com/p/CFjsP1nlIIp/
    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فلک شبیر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُن کا نیا گانا ’درد کہانی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFjnSO-lnmm/
    5 منٹ پر مشتمل فلک شبیر کے اس نئے گانے میں پیار اور محبت کی ایک درد بھری داستان کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے کہ آپ کسی کو درد یا قربانی کے بغیر پیار نہیں کرسکتے ہیں۔ درد کسی کو پیار کرنے کی آخری قیمت ہے اور آپ کو خوشی ہے کہ درد ہے۔ پیار کے درد کو محسوس کرنے کے لئے یہ گانا درد کہانی بنایا گیا ہے۔

    مذکورہ گانے جو یوٹیوب پر اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد ’درد کہانی‘ کو دیکھ چکے ہیں۔

    فلک شبیر کے گانے ’درد کہانی‘ کو کمپوز فخر عباس اور طیب امین نے کیا ہے جبکہ اس گانے کو تحریرفلک شبیر اور طیب امین نے کیا ہے۔جبکہ میوزک فخر عباس اور شجر شوکت نے ترتیب دیا ہے اور گانے کو سُروں میں فلک شبیر نے ڈھالا ہے-

    دوسری جانب سارہ خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فلک شبیر کے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’درد کہانی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

    امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات خود دیں گے

    طاہر عباس کا گانا "ملتان” 25 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

    طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہیں چھا گیا ،یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ…

    عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ میری پوری زندگی…

  • کنگنا رناوت نے انوشکا شرما کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    کنگنا رناوت نے انوشکا شرما کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی حمایت میں آواز بلند کر دی-۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان اور ماضی کے عظیم اوپننگ بیٹسمین سنیل گواسکر نے ایک روز قبل آئی پی ایل کے تحت رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگ الیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران کمنٹری کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما سے جوڑا تھا۔

    بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سنیل گواسکر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میرے دل میں آپ کے لیے بہت احترام اور محبت ہے اور میں یہ وضاحت چاہتی ہوں کہ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟ ایک بیوی اپنے شوہر کی خراب پرفارمنس کی ذمہ دار ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سالوں سے آپ نے کرکٹ کمنٹری کے دوران تمام کرکٹرز کی ذاتی زندگی کے معاملات کا احترام کیا، کیا آپ اسی طرح کا احترام اور حق مجھے یا ہمیں (انوشکا اور ویرات) دینے کا نہیں سوچتے؟


    انوشکا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے ذہن میں گزشتہ شب میرے شوہر کی کارکردگی کے حوالے سے بہت سے دوسرے الفاظ اور جملے ہونگے تو پھر میرا نام استعمال کرنا مناسب تھا؟

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ہے اور چیزیں مجھے تبدیل نہیں کرسکتیں، مجھے کرکٹ کے معاملات میں اور اس قسم کے بیانات دینے میں شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

    محترم گواسکر صاحب آپ ایک لیجنڈ ہیں اور اس شرفاء کے کھیل میں آپکا نام بہت بلندی پر ہے، میں آپکو صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ میں نے اس وقت کیا محسوس کیا جب میں نے آپکو اپنا نام لیتے سنا۔

    انوشکا کے حوالے سے سنیل گواسکر کے یہ ریمارکس ویرات کوہلی کے پرستاروں کو سخت ناگوار گزرے جبکہ بعض پرستاروں نے تو بھارتی کرکٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ ٹوئٹر کے کمنٹری کرنے والے پینل سے گواسکر کا نام نکال دیں۔

    تاہم مداحوں کے بعد اب گواسکر کے انوشکا کے خلاف بیان پر بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انوشکا شرما کی حمایت کرتے ہوئے گواسکر کے اس بیان کی بھر پور مذمت کی-

    کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا کی حمایت تو کی لیکن ساتھ ہی خود (کنگنا) کا ساتھ نہ دینے پرطنزیہ لہجہ بھی اپنایا۔


    کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انوشکا آپ تب خاموش رہیں جب مجھے دھمکیاں اور گالیاں دی گئیں۔

    کنگنا نے لکھا کہ آج وہی رویہ آپ کے ساتھ اختیار کیا جارہا ہے تو میں کھل کر اس کا اظہار کروں گی اور آپ کو کرکٹ کے معاملات میں گھسیٹنے کی مذمت بھی کروں گی۔

    اداکارہ نے سنیل گواسکر کے بیان کو بھی غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں نیشنل ٹی وی پر کمنٹری کے دوران اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی-
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1309519197328740353?s=20

    زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے انوشکا شرما

    بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

  • سوشل میڈیا صارف کو بدتمیز کہنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

    سوشل میڈیا صارف کو بدتمیز کہنے پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

    پاکستانی معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے صارف کو ’بدتمیز‘ کہہ دیا جس پر سوشل میڈیا صاورفین کی تنقید کی زد میں آگئیں-

    باغی ٹی وی : مارننگ شو کی میزبان ندا یاسرحال ہی میں ندا یاسر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو شو پر بلا کر ان سے غیر سنجیدہ سوالات کرنے کے باعث تنقید کی زد میں رہیں اور اب ایک صارف کو ’بدتمیز‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFjhiaph7oz/?igshid=17xf9kffvef0o
    ندا یاسر کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے شوپر فواد خان، عائزہ خان، ہمایوں سعید، مہوش حیات، ہانیہ عامر، ماورہ حسین یا ان میں سے کسی ایک کو اپنے شو پر بلائیں۔ آپ ہمیشہ اپنے شو پر 2 نمبر اداکاروں کو بلاتی ہیں۔

    ندا یاسر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا سب میرے شو پرآچکے ہیں اور آپ کون ہوتے ہیں 2 نمبر اداکار کہنے والے ’بدتمیز‘۔
    https://www.instagram.com/p/CFlw0e9h2QI/?igshid=9aaav5r7qjj2
    تاہم دیگرلوگوں کو ندا یاسرکا اس صارف کو’بدتمیز‘ کہنا اچھا نہیں لگا اورایک خاتون نے ندا سے پوچھا اس میں بدتمیزی کیا تھی؟ ایک صارف نے کہا شو پرتوبہت تمیزسے بات کرتی ہیں آپ یہاں بھی کرلیا کریں۔ایک خاتون نے کہا ہم ہی ہیں وہ جو آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو ریٹنگز ملتی ہیں اور ہماری ہی وجہ سے آپ کا کام چل رہا ہے لہذا ہمیں شکریہ کہیں۔


    لیکن جہاں صارفین نے ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگوں نے ندا یاسر کی حمایت بھی کی اور کہا آپ نے بالکل صحیح جواب دیا۔ ایک خاتون نے فنکاروں کو 2 نمبر کا کہنے والے صارف کو کہا آپ کو شرم آنی چاہیئے۔ ہمیں اپنے اداکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیئے نہ کہ ان پر تنقید کرنی چاہیئے۔جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ندا آپی آپ بُرے کمنٹس کرنے والوں کو ترجیح نہ دیا کریں کیوں وہ اس طرح سوچتے ہیں کہ نیگیٹیو کمنٹس کرنے سے رپالئی تو مل ہی جاتے ہیں –


    جبکہ کچھ صارفین نے عائزہ خان اور دانش تیمور کو اور نوبیاہتا جوڑی سارہ اور فلک کو اور شو میں بُلانے کی درخواست کی-

    سارے مارننگ شوز افسوسناک ہیں نور بخاری

    وقار ذکاء نے مروہ کے والدین سے متعلق ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

    ندا یاسر نے مروہ کے والدین کو پروگرم میں مدعو کرنے پر معافی مانگ لی

    مروہ کے والدین کو پروگرام میں مدعو کرنے پر سیمی راحیل چینل اور شو سے منسلک افراد…