Baaghi TV

Category: شوبز

  • دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور میں واقع اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور پھر اُسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر خیبر پختون خوا حکومت کو سراہا ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ کے پی حکومت نے دارلحکومت پشاور میں موجود بالی وڈ لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کمار کے آباؤ اجداد کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لے کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دونوں بالی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہےڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

    اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    کے پی حکومت کے اس فیصلے پر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کے پی حکومت کی تعریف کی ہے-

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختون خوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے۔‘

    سائرہ بانو نے کہا کہ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس بار ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’ماشاءاللّہ سےمجھے جب بھی یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے پشاور میں واقع آبائی گھر کی کوئی بھی خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔‘

    دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ ’میرے شوہر کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے پر کافی عرصے سے کام چل رہا ہے اور اب خیبر پختون خوا حکومت کی کوشش کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار یہ اقدام ضرور مکمل ہوگا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت کے لیے اس جگہ کا رُخ کرے گی۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • "بامسی بے” غازی ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستان آنے کا اعلان

    "بامسی بے” غازی ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستان آنے کا اعلان

    مسمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریزارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکاربامسی بے نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترک سیریز دیریلیس ارطغرل کو پی ٹی وی پر اردو میں ڑب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے ارطغرل غازی میں کام کرنے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں اور دن بدن ان کی اس مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    گزشتہ دنوں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گنیر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

    اور اب اسی شہرہ آفاق ڈرامے میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ارطغرل غازی میں بامسی کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نورالدین سونمیرنے پاکستان آنے کے متعلق اردو زبان میں اعلان کیا ہے-

    ترک اداکار نے پاکستان کی قومی زبان اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اور پاکستانی عوام کے دل کا رشتہ محسوس کرتا ہوں-

    انہوں نے اردو میں جاری کئے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں ملاقات ہو گی-

    واضح رہے کہ ‘ترگت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئےدونوں ترک اداکار پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔اس حوالے سے جے ڈاٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام بک پر جاری ہوسٹ میں دونوں ترک اداکاروں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے کا اعلان کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقبول اور خاص کر مسلم دنیا کی ٹی وی انڈسٹری پر راج کرنے والے ڈرامے سیریل ارطغرل غازی نےایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب تک دنیا بھر میں 3ملین باردیکھا جا چکا ہے اور 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر رواں سال 24 اپریل یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

    “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

  • ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کا نوٹس واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق نیب نے مولانافضل الرحمن کو طلب کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جس پر ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دی گئی تھی-

    اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیئے جانے کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا ہے-

    جبکہ دوسری جانب یہ بھی خبریں گردش میں ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف انوسٹی گیشن جاری ہے-

    نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف انوسٹی گیشن جاری ہےمولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری ہوگا،طلبی کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا-

    نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا مزید یہ بھی کہا کہ نوٹس واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں-

  • علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام  میں میشا شفیع  اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے- جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-


    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے بہت سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے-

    میشا شفیع کے ساتھیوں میں نمایاں طور ہر ان کی کالج کی دوست لینہ غنی ان کی والدہ کی دوست عفت عمر اور میشا شفیع کی وکیل نگہت داد سے جڑے ہوئے کئی بلاگرز اور جعلی اکاؤنٹس بھی شامل تھے ان میں سب سے نمایاں اکاؤنٹ نیہا سہگل 1 رہا جو میشا شفیع کے لگائے گئے الزام سے تقریباً پچاس دن پہلے ہی بنا دیا گیا تھا-

    اس اکاؤنٹ کے ذریعے علی ظفر اور انکی فیملی کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شائع کی گئیں اور ان کے خلاف ایک سال میں 3000 سے زائد ٹوئٹس شائع کیں-

    اس اکاؤنٹس کے پہلے چھ فالوورز میں میشا شفیع کی نگہت داد ان کی والدی صبا حمید خالہ بشری حمید دوست لینہ غنی اور حسیم الزمان شامل ہیں اس کے علاوہ ٹوئٹر فیس بک اور انسٹا گرام پر متعدد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے علی ظفر کو ایک لمبے عرصے تک سائبر پلنگ اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا-

    جبکہ ان میں سے کئی اکاؤنٹس ان کی ایف آئی اے کمپلین کے بعد اچانک ڈیلیٹ کر دیئے گئے-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

  • لاک ڈاؤن کے دوران ہم شاہ رخ کے بنائے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے  گوری خان

    لاک ڈاؤن کے دوران ہم شاہ رخ کے بنائے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے گوری خان

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے کورونا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گھر کا کچن سنبھال کر خود کھانے بنانا شروع کردیئے تھے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ویب پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے گوری خان نے بتایا کہ اہم باہر سے کھانے منگوانے کے حوالے سے خوف و خدشات میں مبتلا تھے اس لیے شاہ رخ نے اس موقع پر فیصلہ کیا کہ وہ اپنی فیملی کے لیے مزیدار کھانے خود بنائیں گے۔

    شاہ رخ خان اور گوری خان اپنے بچوں آریان، سوہانا اور ابرام کے ساتھ ممبئی میں واقع اپنے گھر (منت) میں اس وقت سے مقیم ہیں جب شاہ رخ کے بڑے بیٹے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے امریکہ سے واپس ممبئی آگئے تھے۔

    گوری خان نے کہا کہ اس دوران شاہ رخ کو کھانے بنانے کا شوق ہوا اور وہ ان کھانوں کو کھاکر لطف اندوز ہوتی رہیں۔

    گوری خان نے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آریان نے امریکہ کی جنوبی کیلی فورنیا کی یونیورسٹی سے فلم میکنگ میں اپنا کورس ختم کرلیا ہے اور انھوں نے اب بھی وقفہ نہیں لیا ہے اور گھر پر بڑی تعداد میں فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

    جبکہ سوہانا، یونیورسٹی آف نیویارک کے زیراہتمام آن لائن کلاسیں ممبئی میں گھر پر ہی لے رہی ہیں اور ابرام اب اسکول جانا شروع ہوگئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بہت تبدیل شدہ اور نیا لگتا ہے ابتدا میں بچوں کے حوالے سے یہ سب کچھ بہت مشکل لگ رہا تھا شاہ رخ نے بھی صورتحال سے ایڈجسٹ کرلیا ہے-

    گوری خان نے بتایا کہ اب شاہ رخ خان اپنا بہت زیادہ وقت ہمارے ساتھ گزارتے ہیں۔

    کورونا لاک ڈاؤن ختم راحت فتح علی خان نے کنسرٹ کا آغاز کر دیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم…

  • ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    مس شرلاک سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ اداکارہ کے شوہر رات گئے گھر پہنچے تو یوکو ٹیکوچی کو مردہ حالت میں پایا اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

    40 سالہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی کے شوہر کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے اور وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے تاہم حتمی طور پر فرانزک لیب اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے۔

    یوکو ٹیکوچی جاپان کی مقبول ترین اور ایوارڈ یافتہ اداکارہ تھیں جنہوں نے ایک ہارر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے شہرت کی بلندی کو چھوا تھا اور ہالی وڈ نے بھی اس فلم کا ری میک بنایا تھا۔ یوکو ٹیکوچی نے 2004 سے 2007 مسلسل تین بار بہترین اداکارہ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

    یوکو ٹیکوچی جاپان کی ایک نامور اداکارہ تھیں ان کی اچانک موت نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہےجاپانی مداحوں کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

    یہ بات ابھی تصدیق طلب ہے کہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی کی موت خودکشی سے ہوئی تاہم رواں برس جاپان میں دو بظاہر کامیاب اداکاروں اور ایک ریسلر نے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیاجاپان حکومت نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپریشن میں مبتلا افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے-

  • ترک اداکارہ کی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکارہ کی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حفصہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برسین عبداللہ کی عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تُرک اداکارہ برسین عبداللہ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موسیقی کی دُنیا کے نامور گلوکار عاطف اسلم کا مشہور بھارتی گانا ’مسافر‘ کے چند سطر گُنگناتی نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFolNDahsQo/?utm_source=ig_embed
    برسین عبداللہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہیں ٹھیک سے گانا گنگنانا نہیں آرہا ہے لیکن وہ اس کے باوجود بھی اپنی خوبصورت آواز میں گانا گانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    تُرک اداکارہ کی سول میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی ایک دم دنگ رہ گئے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ اداکارہ نے اُردو زبان میں گانا کیسے گُنگنایا –

    واضح رہے کہ برسین عبداللہ نے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو بامسی کی اہلیہ حفصہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا ’ارطغرل غازی‘ میں برسین عبداللہ پہلے عیسائی خاتون ہیلینہ تھیں اور پھر بامسی سے شادی کے وقت اُنہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد اُن کا نام حفصہ خاتون رکھ دیا گیا تھا-

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

  • شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے سوشل میڈیا پر والدین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں اور والدین کے لئے معنی خیز پیغام شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہےتاہم اب پھر شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدین کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    شنیرا نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFqxfyAMmfr/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کے لیے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔

    شنیرا کی معنی خیز پوسٹ پر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-


    اُنہوں نے لکھا تھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    شنیرا اکرم اور شہزاد رائے نے سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

     

  • ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی پاکستانی میک اپ برانڈ ’دی کارا میک اپ‘ کی دیوانی ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : تُرک اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی میک اپ برانڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میک اپ اور جیولری بہت بھاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی برانڈ کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں اس اشتراک سے خوشی محسوس ہوئی۔

    ترک اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ پاکستانی دلہن کا روپ اختیار کیا جو ایک مختلف تجربہ تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFhLlZ8BKll/?utm_source=ig_embed
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تُرک اداکارہ نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا جسے پاکستان میں موجود مداحوں نے خوب پسند کیا تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں-
    https://www.instagram.com/p/CFhnv9nhHsG/?utm_source=ig_embed
    واضح رہے کہ رواں سال 23 جولائی کو31 برس کی ہونے والی برکو کیراٹیلی نے ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں اُنہیں معصوم چہرے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے والی شخصیت دکھایا گیا تھا لیکن ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی شادی کے بعد گوکچہ خاتون کو ڈرامے میں حسد کرنے والی خاتون کے روپ میں بھی دکھایا گیا تھا۔

    گوکچہ خاتون کے حسد کی وجہ یہ تھی کہ وہ ترک سیریز کے مرکزی کرادار ارطغرل سے بےحد محبت کرتی تھیں۔

  • شہزاد رائے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کے مشکور

    شہزاد رائے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کے مشکور

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کے مشکور ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکار صوبہ سندھ کی تاریخی کینجھرجھیل کے کنارے بیٹھے ہیں-

    شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصویر رات کے وقت لی گئی۔


    ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ تصویر میں وہ کینجھر جھیل پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں نظر آنے والا درخت 600 سال پُرانا ہے۔

    شہزادرائے نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کا شُکر گُزار ہوں کہ آپ ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے لیے عظیم کام کر رہے ہیں۔

    گلوکار کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ تفریحی مقامات کے بہتر ماحول اور بحالی کے لیے سندھ حکومت کا شکریہ ادا بھی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کینجھر جھیل جو کلری جھیل بھی کہلاتی ہے کراچی سے 122 کلو میٹر کی مسافت پر واقع پاکستان میں میٹھے پانی کی دوسری بڑی جھیل ہے یہ کراچی اور ٹھٹھہ کے اضلاع کو فراہمی آب کا اہم ذریعہ ہے۔

    13,468 ایکڑ پر محیط یہ جھیل ناصرف مقامی و مہاجر پرندوں کا مسکن ہے بلکہ اس کے عین وسط میں صوبہ سندھ کی مشہور رومانوی لوک داستان نوری جام تماچی کے کرداروں کا مزار بھی ہے جو لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے-

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے