Baaghi TV

Category: شوبز

  • جھانوی کپور بھی سجل علی کی خوبصورتی کے گُن گانے لگیں

    جھانوی کپور بھی سجل علی کی خوبصورتی کے گُن گانے لگیں

    بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور بھی پاکستان کی پپرکشش اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : سجل علی کی خوبصورتی اور حیرت انگیز اداکاری کے چرچے نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ دنیا بھر سمیت سرحد پار بھی ہیں بھارتی عوام تو سجل علی کی دیوانی ہے ہی ساتھ ہی بالی وڈ شخصیات بھی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے متاثر ہیں اور اداکارہ سجل کی خوبصورتی کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں جس کا اندازہ سجل علی کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFkJZ7WBfop/?igshid=1xflfv670ivop
    سجل علی نے ماضی کے کچھ قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں اور دلکش لگ رہی ہیں-

    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت اور قیمتی یادیں۔

    سجل علی کی تصویر کوجہاں مداحوں اور اداکارہ و ماڈل سمانتھا سٹیفن کی جانب سے سراہا گیا وہیں سری دیوی کی بیٹی اور نامور بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نےردعمل دیا اور تین دل والے ایموجی بنائے۔



    جبکہ دوسری جانب اداکارہ جھانوی کپور نے بھی اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CFfHVTnloNd/?igshid=1xfushzf91ski
    جھانوی کپور کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ’خوبصورت‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بوسہ دینے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ سجل علی نے بالی و ڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کیاتھا فلم میں سجل علی اور سری دیوی کے علاوہ اکشے کھنّہ، نوازالدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی۔

    سجل علی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • سُپر ماڈل ایان علی نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    سُپر ماڈل ایان علی نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بھی سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘پر اپنا کاؤنٹ بنا لیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سُپر ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو اُن کے ’ٹک ٹاک‘ اکاؤنٹ کی پہلی ویڈیو ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFj6GtnJcLP/
    ایان علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو تصاویر پر مبنی ویڈیو ہے۔

    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور یہ اُن کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔

    ایان علی نے مداحوں سے مزید کہا کہ وہ اُن کے حالیہ البم “Nothing Like Everything” کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور اُن کے ساتھ شیئر کریں۔

    واضح رہے کہ ماڈل و گلوکارہ ایان علی کو ٹک ٹاک پر اب تک 264 صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ ایان علی کی ویڈیو کو 19 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFXE4hSpJgm/
    اس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

    طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہیں چھا گیا ،یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ…

    ایک طرف زرداری پرمشکل وقت تودوسری طرف ایان علی کے فیصلے نے سب کوحیران کردیا

  • بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات کےدوران بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اعتراف جُرم کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سمیت بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو منشیات کیس میں طلب کرنے کے بعد بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون مبینہ’ڈرگ چیٹ’ سے متعلق واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں۔

    ذرائع کے مطابق این سی بی نے شردھا کپور، سارہ علی خان اور دیپیکا پڈوکون کی کچھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرنے کے بعد سمن جاری کیے جن میں منشیات سے متعلق بات چیت کا اشارہ ملا تھا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کے فون سے بھی کچھ واٹس ایپ میسیجز حاصل کیے گئے تھے جن میں ممنوعہ منشیات سے متعلق ‘ڈی’ اور ‘کے’ کے درمیان بات چیت کا انکشاف ہوا تھا۔

    این سی بی نے دپیکا پڈوکون کی مبینہ چیٹس ریکور کرنے کے بعد ان کا نام تفتیش میں شامل کیا جس میں وہ اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے حشیش لانے کا کہہ رہی تھیں۔

    با لی وڈ کے صف اول کے نام اس وقت سامنے آئے جب این سی بی کی جانب سے سوشانت سنگھ کی ٹیلنٹ منیجر جیا سہا سے تفتیش کی گئی تھی۔اس کے ساتھ ہی این سی بی نے ریا چکربورتی کے ساتھ جیا سہا کی چیٹس میں سی بی ڈی آئل (کینابڈیول) سے متعلق بات چیت کی گئی تھی، جس کے بعد جیا سہا اور اداکارہ شردھا کپور کے درمیان بھی سی بی ڈی آئل سے متعلق چیٹ ریکور کی گئی تھی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دپیکا پڈوکون اس واٹس گروپ کی ایڈمن تھیں جہاں منشیات سے متعلق کی جانے والی مبینہ چیٹس نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی نظر میں آئیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلیبریٹی مینیجر جیا سہا بھی اس چیٹ گروپ کی ایک ایڈمن تھیں جبکہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش اس کی ایک رکن تھیں۔

    این سی بی کی جانب سے یہ معلوم کیے جانے کا امکان ہے کہ 2017 سے منشیات خریدی، سپلائی اور یہاں تک کہ استعمال کی گئی تھیں یا نہیں۔بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے جیا سہا کو مسلسل 3 روز تک پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا اور اسی دوران ٹیلنٹ مینیجر نے الزام لگایا کہ وہ نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش نے سیلیبریٹرز کو منشیات دیں

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیا سہا نے اپنے سیلیبریٹی کلائنٹس کے ساتھ اس حوالے سے کی جانے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

    ان کے علاوہ گزشتہ روز دپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں۔

    تاہم این سی بی کی جانب سے دپیکا پڈوکون کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا تاہم وہ آج (26 ستمبر) کو پیش ہوئیں ان کے علاوہ سارہ علی خان اور شردھا کپور بھی آج ہی پیش ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو دیے گئے اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اُنہوں اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش سے منیشات کے متعلق واٹس ایپ پر گفتگو کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحقیقاتی ٹیم دیپیکا پڈوکون سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ این سی بی آفس کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات کا آغاز آج صبح ممبئی میں ہوا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور آج صبح ممبئی کے کولابا ایولین گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی تھیں جہاں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی موجود تھی جو ان اداکاراؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب سارہ علی خان این سی بی کے بیلارڈ اسٹیٹ آفس پہنچی گئی ہیں، جہاں اداکارہ سے بھی آج پوچھ گچھ کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش، جن سے جمعہ کو پوچھ گچھ کی گئی تھی، آج وہ دوسرے دن بھی پوچھ گچھ کے لیے این سی بی آفس پہنچ گئیں، اس دوران راکول پریت سنگھ اور کرشمہ پرکاش سے ایک ساتھ پوچھ گچھ کی گئی جو چار گھنٹے تک جاری رہی۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے تفتیش کے دوران راکول پریت سنگھ اور کرشمہ پرکاش سے واٹس ایپ چیٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جس میں مبینہ طور پر اشارہ کیا گیا تھا کہ دپیپیکا پڈوکون نے منشیات استعمال کی تھیں-

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ نے این سی بی حکام سے تفتیش کے دوران اپنی اہلیہ کے ساتھ پیش ہونے کی درخواست کی تھیرپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رنویر سنگھ نے اپنی درخواست میں این سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ دپیکا پڈوکون کبھی کبھار انزائٹی کا شکار ہوجاتی ہیں اور انہیں پینک اٹیکس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ پیش ہونا چاہتے ہیں۔

    تاہم این سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

    سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں…

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے…

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

  • معروف گلوکارہ ناہید اختر نے  64 برس کی ہوگئیں

    معروف گلوکارہ ناہید اختر نے 64 برس کی ہوگئیں

    پاکستان کی ماضی کی معروف گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں-

    باغی ٹی وی : ناہید اختر پاکستانی پلے بیک گلوکار ہیں۔ 26ستمبر1956 کو پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئیں 70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان پر پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام ’لوک میلہ‘ کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز کی مالک اور پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا-

    گلوکارہ ناہید اختر کے کیریئر کا آغاز 1970 میں اس وقت ہوا جب انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان میں "راگ ملہار” میں خالد اصغر کے ساتھ ایک ڈوئٹ گایا تھا۔ اس طرح انہوں نے 1970 میں پہلا گانا ریڈیو پاکستان ملتان کے لیے گایا پھر متعدد فلموں اور ڈراموں کے لیے اردو و پنجابی گانے ریکارڈ کروائے۔

    فلم ’ننھا فرشتہ‘ کے نغمے’دل دیوانہ دل‘ نے ناہید اختر کی شہرت میں مزید اضافہ کیا لیکن فلم ’شمع‘ کے گیت ’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا-

    ان کی خوبصورت آواز سے بھارتی موسیقار اور فلم ساز بھی متاثر ہوئے اور انہوں نے ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیتوں کو اپنی فلموں میں کاپی کیا ان کا سپرہٹ گیت کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجا دی بھی بالی وڈ کی فلم میں کاپی کیا گیا

    انہوں نے پاکستانی فلم ’دہلیز‘ اور’میرا نام ہے محبت‘ کے لیے مہدی حسن کے ساتھ بھی گیت ریکارڈ کرائے۔

    1992 میں ناہید اختر نے معروف ڈرامہ نگار آصف علی پوتا سے شادی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

    موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2007 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملا اور 1974، 1975 اور 1985 میں 3 نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    دوسال قبل حکومت پنجاب کی جانب سے گلوکارہ ناہید اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کاچیک دیا گیا تھا۔

    ملکہ ترنم نورجہاں کے مداح آج ان کی 94 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کورونا کو شکست دینے کے بعد روبینہ اشرف کی شوبز میں واپسی

  • بالی ووڈ کو ایک اور بڑا صدمہ،بھارتی گلوکار کی کرونا سے ہوئی موت

    بالی ووڈ کو ایک اور بڑا صدمہ،بھارتی گلوکار کی کرونا سے ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم 74 سال کی عمر میں چل بسے ،

    ایس پی بالا طویل مدت سے استال میں داخل تھے اور وہ کورونا میں بھی مبتلا ہو گئے تھے۔ گلوکارہ ایس پی بالاسبرمنیم کے بیٹے چرن نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی دوپر ایک بج کر چار منٹ پر ان کے والد کا انتقال ہوا۔

    سلمان خان نے آج ہی ایس پی بالا سبرمنیم کی صحت کے حوالہ سے ٹویٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی اداکاری والی ’میں نے پیار کیا‘ اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ جیسی فلموں میں گلوکاری کرنے والے ایس پی بالا ایک زمانے میں سلمان خان کی آواز بن گئے تھے۔ ان کے انتقال سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کی آواز آج خاموش ہو گئی ہے۔

    ایس پی بالا سبرامنیم کی پیدائش نلور کے تلگو خاندان میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایس پی سمبامورتی آرٹسٹ تھے۔ ایس پی بالا پلے بیک سنگر کے علاوہ میوزک ڈائریکٹر، اداکار، ڈبنگ آرٹسٹ اور فلم پروڈیوسر بھی تھے۔ ایس پی بالا چھ مرتبہ نیشنل فلم کا ایوارڈ بھی حاصل چکے تھے۔

  • سجل علی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سجل علی کی بچوں کے ساتھ نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
    سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُن کے ہمراہ کچھ بچے بھی ہیں جن میں سے ایک بچہ اداکارہ کی گود میں بیٹھا مُسکرارہا ہے جبکہ سجل علی بھی اُس ننھے بچوں کو دیکھ کر مُسکرارہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFeqC2nBwPs/
    اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ لیتا ہے کہ شاید یہ تصاویر اُن کے کسی ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران کی ہیں

    انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ایک مُسکراہٹ جس پر آپ فدا ہوجائیں۔

    سجل علی کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر مداحوں نے پوسٹ پر تعریفی تبصرے شروع کردئیے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ میں نے جب سے آپ کی یہ نئی تصاویر دیکھی ہیں تب سے میرے چہرے سے مُسکراہٹ نہیں جارہی۔ایک مداح نے لکھا کہ کب تک دوسروں کے بچے کھیلاتی رہیں گی ہمیں آم کی سجیلہ کا انےظار ہے-سجل سے فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کبھی احد کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو تو آئیں۔


    ایک مداح نے لکھا کہ میں ہر اُس لمحے سےمحبت کرتی ہوں جس میں آپ مُسکراتی ہیں۔ایک مداح نے لکھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو آپ کی مُسکراہٹ پر مر جاتے ہیں۔

    سجل جیسا کوئی نہیں ثمرہ رضا میر

    اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

  • اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاضحیت اداکارہ اقرا عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ہر دلعزیزاداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر تو بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اُس تصویر میں اداکارہ بےحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاہ اور سفید دن‘ اور اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

    اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کئے تو وہیں میک اپ آرٹسٹ زین زیدی نے اقرا عزیز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ صرف کورونا وائرس کی وبا ہی نہیں بلکہ آپ کی ادا بھی جان لیوا ہے اور دل والا ایموجی بناتے ہوئے اقرا کو مس یو بھی کہا-

    میک اپ آرٹسٹ کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اقرا عزیز نے مزاحیہ انداز میں لکھا اُف۔

    اقرا عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے مداحوں نے بھی تصویر پر تعریفی کمنٹس کئے-

    اس سے قبل بھی اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب مذاق بنایا گیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFYf2yonyqW/?utm_source=ig_embed
    تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ اقراء عزیز اس تصویر میں کسی اسکول کی چھوٹی سی بچی نظر آر ہی ہیں-

    اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے مزاحیہ تبصرے

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

  • سجل جیسا کوئی نہیں   ثمرہ رضا میر

    سجل جیسا کوئی نہیں ثمرہ رضا میر

    پاکستان شوبز اںڈسٹری کی خوبرو اور بلاصلاحیت اداکارہ سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر بھی اپنی بہو کی صلاحیتوں کے گُن گانے لگیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سجل علی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبو ل ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی کچھ حسین یادوں کو دکھایا گیا تھا جبکہ وہ ویڈیو اداکارہ کی ایک مداح نے ایڈٹ کرکے اُنہیں بھیجی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CFb8dV6hF1y/
    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے ویڈیو ایڈٹ کرنے پر مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الف کی کچھ یادیں۔

    دوسری جانب احد رضا میر کی والدہ اور سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بہو کے ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔

    انہوں نے لکھا کہ سجل کے ٹیلنٹ کا کوئی مقابلہ نہیں-
    https://www.instagram.com/p/CE63RjmBxr8/
    اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی تھیہ جسے جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا وہیں سجل کی ساس نے بھی بہو کی تعریف کرتے ہوئے ماشاءاللہ لکھا تھا اور ساتھ محبت کے اظہار کے لئے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا-

    یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر سے رواں برس 14 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    سجل علی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    علی ظفر نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں جنھیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : چھنو گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جو گلوکار کے بچپن کے دنوں سے لیکرحالیہ دنوں کی ہیں۔

    علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُن کے بچپن، اسکول، کالج اور گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے خاص لمحات کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ وقت کے ذریعے زندگی کا ایک سفر۔

    گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ کے بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا۔

    اداکار و گلوکار نے انسٹاگرام سٹوری میں بھی اپنی زندگی کے سفر پر مشتمل چند تصاویر شئیر کیں-

    پہلی تصویر علی ظفر کے بچپن کی ہے جس میں وہ کسی باغ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شاید میں اُس وقت تین سال کا تھا اور یہ تصویر میرے والد صاحب نے کھینچی تھی۔

    دوسری تصویر میں علی ظفر روایتی چائنیز سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں فینسی ڈریس کے مقابلے میں چائنیز سوٹ پہنا ہوا ہوں کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ میں چائنیز لوگوں سے مشابہت رکھتا ہوں-

    ایک یادگار تصویر میں علی ظفر لاہور کے نجی ہوٹل میں ایک خاتون کی مصوری کرتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر پر انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا میوزک اور ویڈیو البم بنانے کا خواب پورا کرنے کے لیے کالج کے بعد ایک ہوٹل میں دیر رات تک مصوری کرکے پیسے جمع کرتا تھا۔

    ایک تصویر میں علی ظفر مقابلہ مصوری میں ٹرافی جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

    ایک تصویر کے ساتھ گلوکار نے موزک بینڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے پروزیک بینڈ کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے۔ کیوں کہ ہم لوگ راک اسٹار بننا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ہم دن رات پریکٹس کرتے رہتے تھے۔

    ایک تصویر میں علی ظفر نے بتایا کہ یہ میرے سب سے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے

    علی ظفر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی جس کے بارے میں انہوں نے کچھ یوں بیان کیا کہ یہ تصویر 2001ء میں لی گئی لندن کے ہائیڈ پارک کی ہے کیوں کہ مجھے اسکول کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں ایک پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن میں وہاں جانے سے قبل لندن دیکھنے کے لیے رک گیا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ وقت گزارا۔

    علی ظفر شیئر کردہ تصویر میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس پر انہوں نے یہ لکھا کہ یہ تصویر فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران کی ہے جہاں میری سالگرہ منعقد کی گئی تھی۔

    علی ظفر کی زندگی کے سفر کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر اُن کے مداح ناصرف خوش ہوئے بلکہ پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ابھی تک کا شاندار سفر ایک مداح نے کہا کہ واہ! بھائی کے پوز تو بچپن سے ہی کمال ہیں-ایک مداح نے علی ظفر کو پوز کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی ایسے ہی شغل میلہ لگا کر رکھو، قسم سے آپ تو پوز کے بادشاہ ہیں۔ایک اور مداح نے لکھا کہ تصاویر دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ بچپن سے کیوٹ بھی ہو۔

    فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کے تبصرے

    احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

  • فیروزخان کا انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش

    فیروزخان کا انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور با صلاحیت اداکار فیروزخان نے انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر عارضی طور پر شوبز سے کنا رہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ماں بیٹے کی تصویر شیئر کی جو دونوں پولیو ورکر ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر گھر واپس جارہے ہیں۔


    اداکار نے ان دونوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلیوٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 21 ستمبر سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ لیویز، پولیس، ایف سی کی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے پولیو لیڈی ورکر شہید بی بی نسرین کے شوہر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

    فیروز خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اعجاز اسلم نے بھی پشتون شخص کے برطانوی انداز کو حیرت انگیز قرار دیا