Baaghi TV

Category: شوبز

  • مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

    مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نعمان اعجاز نے جوکر کا روپ اپنا لیا

    یکے بعد دیگرافسوسناک ملکی حالات کے پیش نظر ہر کوئی پریشان اور افسردہ ہے اور اپنے مداحوں کی افسردگی دور کرنے اور چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے جوکر کا روپ اپنا رکھا ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں سینئیر اور باصلاحیت اداکار نعمان اعجاز نے سناجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اداکار نے جوکر کا روپ اپنایا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFeZnG7hTSx/
    انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر میں اداکار خوش نظر آرہے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اداس دکھ رہے ہیں۔

    نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھا کہ اگر آپ آج تک نہیں مُسکرائے تو یہ تصاویر دیکھیں اور خوش رہیں آباد رہیں اور اپنے رب کا شُکر ادا کریں۔

    نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ کالی رنگ کی شرٹ میں ملبوس تھے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CFb3CHYBVHT/
    اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے دوستوں کے لیے لطیفہ لکھا تھا کہ آج میں جہاں بھی ہوں صرف اپنے دوستوں کی وجہ سے ہوں ورنہ میں اس سے آگے بھی جاسکتا تھا۔

    اُنہوں نے اپنے دوستوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے دوستوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔

    آخر میں نعمان اعجاز نے لکھا تھا کہ جو چیزیں مجھے مختلف بناتی ہیں وہ چیزیں ہیں جو مجھے بناتی ہیں۔

  • سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا ریا چکرورتی

    سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا ریا چکرورتی

    سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سوشانت کی بہنوں کو اُس کی ذہنی صحت سے کوئی غرض نہیں تھی اُنہیں صرف سوشانت کے پیسوں سے مطلب تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بائکولا جیل میں قید ریا چکرورتی نے اپنے ایک بیان میں سوشانت سنگھ کی بہنوں سے متعلق کہا کہ سوشانت نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کرنے کے لیے اُن سے رابطہ کیا تھا لیکن اداکار کے اہلخانہ نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تھا اور نہ ہی وہ لوگ سوشانت کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند تھے۔

    ریا چکرورتی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2019 نومبر کے آخری دنوں میں سشانت کی بہنیں ممبئی آئی تھیں اور اُنہوں نے سوشانت سے کہا تھا کہ وہ اداکار کو علاج کے لیے اُنہیں چندی گڑھ لے کر جارہی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جب سوشانت نے اُنہیں اس بارے میں بتایا تو اُنہوں نے بھائی بہنوں کے درمیان کوئی مداخلت نہیں کی کیونکہ اُنہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی تھی کہ سوشانت کی بہنیں اُس کی صحت کے لیے فکر مند ہیں لیکن 26 نومبر کو سوشانت نے اداکارہ کو فون کیا اور اُن سے کہا کہ وہ چندی گڑھ نہیں جارہے کیونکہ اُنہیں اپنی بہنوں کی نیت پر شک ہے وہ صرف پیسوں کی خاطر اُن سے ملنا چاہتی ہیں۔

    دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا کیرتی نے کہا تھا کہ جیسا کہ ریا نے اپنے انٹرویو میں ذکر کیا تھا ہم اپنے بھائی سے پیار نہیں کرتے تھے !! ہاں ٹھیک ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے جنوری میں امریکا سے ہندوستان جانے کے لیے پوری طرح سے اڑان بھری تھی۔

    شویتا کیرتی نے لکھا تھا کہ مجھے اپنا کاروبار روکنا پڑا اور اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا، سب سے بُری بات یہ تھی کہ میں بھارت پہنچنے کے بعد بھی اپنے بھائی سے نہ مل سکی کیونکہ میرا بھائی ریا کی وجہ سے چندی گڑھ چھوڑ چکا تھا۔

    اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ سوشانت کی فیملی ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی تھی

    خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات معاملے کی تفتیش این سی بی کر رہی ہے این سی بی نے اب تک اس معاملے میں ایک درجن سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکرورتی بھی شامل ہیں اداکارہ ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے اب 6 اکتوبر تک انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا جبکہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور ، دیا مرزا اور سارہ خان کو تفتیش کے لئے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں-

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے…

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

  • صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

    صنم چوہدری نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

    شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے مداحوں کو شوبز واپسی کا عندیہ دے دیا کہا دو بچوں کی پیدائش کے بعد چھوٹی اسکرین پر نظر آؤں گی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران صنم چوہدری کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ آپ نے تو ڈراموں میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے کیوں؟

    جس پر اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ زندگی کو بھی تو ٹائم دینا تھا ناں اسی لئے عارضی طور پر شوبز سے علیحدگی اختیار کی ہے-

    ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں؟

    انہوں نے ڈراموں میں واپسی کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دو بچوں کے بعد- ساتھ ہی انہوں نے چار خاندان پر مشتمل افراد کی ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

    اداکارہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا اپنے تبصروں میں کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ہی اداکارہ ٹی وی اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ایک فلم میں بھی کام کیا۔

    صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے عشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹی وی پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا ، بھول، گھر تتلی کا پراور ʼمیر آبرو جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں –

    علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

    60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی…

  • عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ میری پوری زندگی کا خلاصہ ہے  ڈمپل کپاڈیہ

    عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ میری پوری زندگی کا خلاصہ ہے ڈمپل کپاڈیہ

    ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز میں گایا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ کو بہترین کلام قرار دیا-

    باغی ٹی وی : 1990 کی دہائی کے وسط سے کپاڈیا نے کم کام کیا ہے۔ انہوں نے فلم دل چاہتا ہے میں ایک معاون کردار ادا کیا تھا اور امریکی پروڈکشن لیلا میں پریشان حال درمیانی عمر کی بیوی کے کردار نے انہیں شہرت دی تھی-

    اس کے بعد کے انہوں نےکچھ فلمون میں ہم کون ہے؟ ، پیار میں ٹوئسٹ ، پھر کبھی ، تم ملو تو سہی اور واٹ دی فش میں مرکزی کردار ادا کئے تھے جبکہ اداکارہ نے بائنگ سائرس ، لک بائے چانس ، دبنگ ، کاک ٹیل ، فائنڈنگ اور ٹینیٹ میں معاون کردارادا کئے تھے۔

    ڈمپل کپاڈیا ، دونوں سابقہ ​​اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اور رنکی کھنہ کی والدہ ہیں۔

    ڈمپل کپاڈیا کا آخری پروجیکٹ ٹیننٹ ہے- گزشتہ برس ہالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار کرسٹوفر نولن نے اپنی نئی تھرلر فلم ’ٹینٹ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کو ایک اہم کردار کے لیے کاسٹ کیا تھا-

    حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ہالی وڈ فلم ٹینٹ میں کام اور تجربے کے حوالے سے بات چیت کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے اُن کے بہت سے خوابوں کو تعبیر ملی، میں خود کو ایک سنڈریلا محسوس کررہی ہوں اور اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’فلم ٹینٹ کے لیے انہیں آڈیشن دینے کے لیے ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے آڈیشن دیا اور آخر کار منتخب ہوگئیں۔لیکن وہ تھوڑا نروس بھی تھیں-

    انٹرویو کے دوران ڈمپل کپاڈیہ نے عابدہ پروین اور علی سیٹھی کے گائے گئے کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ کے بارے میں کہا کہ اس جملے میں اُن کی کل زندگی کو سمایا جاسکتا ہے۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈمپل کپاڈیہ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ بہت پسند ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی وہ یہ کلام سنتی ہیں تو ان پر وجد طاری ہوجاتا ہے ڈمپل کپاڈیہ نے کہا کہ اس جملے میں میری کل زندگی کو سمایا جا سکتا ہے-

    سجاد علی قابل احترام اور میرے پسندیدہ ترین گلوکار ہیں سونو نگم

  • اداکار نعمان حبیب کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

    اداکار نعمان حبیب کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار و ماڈل نعمان حبیب کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :باصلاحیت اداکار نعمان حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بیٹی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔

    نعمان حبیب کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر میں وہ اپنے گھر آنے والی ننھی مہمان کو گود میں اُٹھائے اُسے پیشانی پر بوسہ دے رہے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اُن کے ہمراہ اُن کی بڑی بیٹی عائشہ نعمان بھی موجود ہے۔

    انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے نعمان حبیب نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ زارا نعمان ،عائشہ نعمان اور میں۔
    https://www.instagram.com/p/CFfp6ZmF-yn/
    اُنہوں نے لکھا کہ ہماری فیملی کی نئی اور خوبصورت فرد۔

    اس سے قبل نعمان حبیب نے اپنی بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کی ننھی اینجل نے اپنے والد کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFZhG45ljQv/
    تصویر کے کیپشن میں نعمان حبیب نے اپنی بیٹی کا نام ’زارا نعمان خان ‘ لکھا تھا۔

    اداکار کو مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر بڑی تعداد میںمبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں-

    واضح رہے کہ نعمان حبیب سال 2016 میں اہلیہ اسماء کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی کی دو بیٹیاں ہیں –

    جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا

  • سپر ماڈل جیجی حدید اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سپر ماڈل جیجی حدید اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے زین ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔


    گلوکار نے لکھا کہ مجھے اس چھوٹے سے انسان کے ساتھ جو محبت محسوس ہورہی ہے وہ میری سمجھ سے بالاتر ہے اس کو اپنا کہنے میں خوشی محسوس کروں گا اور اس زندگی کیلئے شکرگزار ہوں جو ہم ساتھ گزاریں گے۔

    روان برس اپریل کے اواخر میں جیجی حدید نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق ایک انٹرویو میں کی تھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیجی حدید جمی فالن کے ٹاک شو ٹونائٹ شو ود جمی فالن میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ وہ حمل سے ہیں اور وہ اس بات پر انتہائی خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

    جبکہ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جیجی حدید اور زین ملک نے منگنی بھی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔

    27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

    تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جنوری 2020 کے بعد جیجی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی دونوں 2016 سے تعلقات میں ہیں۔دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

    امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    دیپیکا پڈوکون،سارہ علی خان اور شردھا کپور کی منشیات کیس میں طلبی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    منشیات کیس کے معاملے کی تحقیقات میں تفتیش کے لیے تحقیقاتی اداروں نے بالی وڈ اداکاراؤں دیپیکا پڈوکون سارہ علی خان اور شردھا کپور کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : ۔اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی نے بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے کہ آئے دن میں اس میں سدھار کے بجائے معاملات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس اور بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے گٹھ جوڑ میں نئی ​​پیشرفت کرتے ہوئے ، منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بدھ کے روز دیپیکا پڈوکون ، راکول پریت سنگھ ، سائمون کھمباتا ، سارہ علی خان ، شردھا کپور ، نمرتا شیروڈکر، کرشمہ پرکاش اور شروتی مودی سمیت کل 8 افراد کو سمن بھجوایا ہے-

    دپیکا، شردھا اور سارہ کی طلبی پر کنگنا رناوت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بھارتی شوبز انڈسٹری کی حالیہ صوتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔

    کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار بولی وڈ مافیا اپنی تاریخ میں پہلی باریہ خوہش کی ہے کہ کاش سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہ کیا گیا ہوتا اور نہ ہی کنگنا رناوت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہوتی۔


    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بالی وڈ پہلی بار اپنے ظلم پر پچھتا رہا ہے اور اپنے خاموش رہنے پر افسوس کر رہا ہے بالی وڈ پہلی بار خواہش کر رہا ہے کہ کاش اس وقت کو واپس لایا جاسکے کہ ہمارے پیچھے ہلکے ہلکے مسکراتے چہرے کو لے آسکتے-

    واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق راکول پریت سنگھ کو 24 ستمبر، دپیکا پڈوکون 25 ستمبر اور شردھا کپور کو 26 سمتبر کو طلب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بات آج کے اوائل سے پی ٹی آئی کی ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جب تحقیقات کرنے والی ایجنسی ضرورت پڑنے پر جلد ہی دیپیکا پڈوکون کو طلب کر سکتی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے دپیکا کی کرشمہ کے ساتھ واٹس ایپ پر بات چیت کو چیک کیا تو اس میں دونوں کی ڈرگز سے متعلق گفتگو موجود تھی-

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے…

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

  • طلحہٰ انجم  اور طلحہ یونس کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہیں چھا گیا ،یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہیں چھا گیا ،یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    پاکستانی گلوکار طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس کا گانا ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر چھا گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستانی گلوکار طلحہ انجم نے رواں ماہ 18 ستمبر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ یو ٹیوب پر ”گمان“ کے عنوان سے گانا جاری کیا جو دیکھتے ہی وائرل ہو گیا- گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے کہ یہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    اس گانے کو تحریر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے کیا ہے جبکہ اس کے اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عبدالولی بلوچ اور طلحہ یونس ہیں -اور اس گانے کو طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے ہی گایا ہے-

    ”A Tale Of Two Talhas“ البم کے گانے ”گمان“ کے عنوان سے اپلوڈ ئے گئے گانے کی 4 منٹ اور 31 سیکنڈ کی ویڈیوکو اب تک 12 لاکھ سے زائد افراددیکھ چکے ہیں شائقین گانے کو بے حد سراہ رہے ہیں اور کمنٹس میں گانے کے متعلق اپنی مثبت رائے کا بھی اظہار کر رہے ہیں گانا نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا ہے-

  • بھارتی اداکارہ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بھارتی اداکارہ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد 79 برس کی عمر میں چل بسیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 79 سالہ اداکارہ اشلاتا کی کچھ روز قبل مراٹھی فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوئی تھی ڈاکٹروں کی ہدایت پر ٹیسٹ کروانے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی بعد ازاں شوٹنگ کے موقع پر موجود عملے کے 20 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

    بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ’زنجیر‘ میں اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشلاتا کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج اداکارہ کی طبیعت بگڑتی رہی اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔


    اداکارہ رینوکا شہانے نے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لئے مایوس کن ہے کیوںکہ کورونا نے ایک اور حسین زندگی کا خاتمہ کردیا ہے اشلاتا دوسروں کے لئے درد اور محبت کرنے والی خاتون تھیں۔

    اداکار انیل کپور نے اشلاتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے فلم ’وہ 7 دن‘ میں اس اشلاتا جی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔


    واضح رہے کہ 79 سالہ اشلاتا مراٹھی نے متعدد مشہور و معروف بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں آہستہ آہستہ، وہ سات دن، انکش، نمک حلال،زنجیر، کولی ،شوقین اور دیگر شامل ہیں-

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • سجاد علی قابل احترام اور میرے پسندیدہ ترین گلوکار ہیں  سونو نگم

    سجاد علی قابل احترام اور میرے پسندیدہ ترین گلوکار ہیں سونو نگم

    بھارتی گلوکار سونونگم نے سوشل میڈیا پر سجاد علی سے ملاقات کی تصاویر اور یادگار لمحات شیئر کردیئے اور ساتھ ہی ان کو اپنا پسندیدہ گلوکار بھی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :سونو نگم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجاد علی کے ساتھ لی گئیں چند یاد گار تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں ان تصاویر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر گزشتہ برس 19 مارچ کو لی گئی تھیں جب عدیل فاروق ہمیں عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے اور پہلا لائیو ڈیجیٹل کنسرٹ دیکھنے کے لیے لے کر کئے تھے جو بالآخر ہم نے 22 مارچ کو کیا تو اتفاق سے وہاں سب سے زیادہ قابل احترام گلوکارو موسیقار اور میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سجاد علی بھائی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے۔
    https://www.instagram.com/p/CFd_vl_BRLM/
    سونو نگم نے سجاد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پیار تھا کہ انہوں نے میرے آنے تک انتظار کیا تاکہ ہم زندگی میں پہلی بار ملاقات کرسکیں اور پھر ہم نے ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت کی ہم لوگوں نے وہاں ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں کیں۔میں اس شام کی چند یادگار تصاویر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کررہاہوں۔

    سونو نگم نے سجاد علی کا گانا ’کٹنا نئیں‘ کو ان کا اور ان کے گھروالوں کا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے کو ان کی باصلاحیت بہن تیشا نگم نے بھی گایا تھا۔ لیکن اس سے پہلے میں نے سجاد بھائی سے اس گانے کو اپنے انداز میں گانے کی اجازت لی تھی اور انہوں نے نہ صرف اجازت دے دی تھی بلکہ معاوضہ بھی نہیں لیا تھا۔ اسے حقیقی احسان کہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی سونو نگم نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا گانا سن کر رو پڑے تھے گلوکارہ ہادیہ کی آواز میں کلام ’بول ہو‘ کو شیئر کرتے ہوئے تعریف کی تھی کہا تھا کہ بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

    پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطہ

    سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام سن کر رو پڑے

    "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”