Baaghi TV

Category: شوبز

  • پی ٹی وی مینجمنٹ نے راشد محمود سے اپنی غلطی کی معذرت کرلی

    پی ٹی وی مینجمنٹ نے راشد محمود سے اپنی غلطی کی معذرت کرلی

    سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی ) نیٹ ورک کی انتظامیہ نے راشد محمود کو 620 روپے کا چیک بھیجنے پر اُن سے معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد محمود نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو کا لنک شیئر کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ 620 روپے کا چیک دینے پر پی ٹی وی نیٹ ورک کی انتظامیہ نے اُن سے معافی مانگ لی ہے۔
    https://twitter.com/RASHIDMAHMOODTV/status/1305650745417650176?s=19
    ویڈیو میں سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد ہم راشد محمود سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے لیجنڈ ہیں اور ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
    https://twitter.com/RASHIDMAHMOODTV/status/1305600219510460416?s=19
    اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہم نے راشد محمود صاحب سے بھی درخواست کی ہے وہ ہماری معافی قبول کریں۔

    دوسری جانب راشد محمود نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ موجود یہ مینجر اور پروڈیوسر میرے بچوں کی طرح ہیں یہ سارے کے سارے لوگ میرے دل کے پاس ہیں اور میرا یہ احتجاج ان کے خلاف نہیں بلکہ اس ادارے کے سسٹم کے خلاف تھا کہ آخر کون ہے جو یہ سسٹم چلا رہا ہے۔

    راشد محمود نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس ادارے کا سسٹم چلانے والوں کو مجھے 20 ہزار روپے دیتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے اور اُسی ٹیم کے دوسرے لوگوں کو دو، دو لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ اور یہاں میرے پاس ایک نہیں سینکڑون مثالیں موجود ہیں میں جب چاہوں سب کے نام سامنے لاسکتا ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 620 روپے کا چیک سیدھا میرے کلیجے پر جاکر لگا ہے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے جو میں بیان بھی نہیں کرسکتا ہوں ایسا لگا کہ میری برسوں کی محنت کو روند دیا گیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس سب کے بعد مینجمنٹ کے لوگوں نے مجھ سے معافی مانگی اور میں اپنے ان سب بچوں کی معافی قبول کرتا ہوں لیکن میرے اندر موجود راشد محمود یہ معافی قبول نہیں کر رہا ہے۔

    راشد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اب چونکہ میرے ان بچوں نے مجھ سے معافی مانگ لی ہے تو میرے تمام گلے شکوے دور ہوگئے ہیں اور اس معافی کو قبول کرنے کی ایک وجہ پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک ہے کیونکہ اس ادارے کے نام کے ساتھ پاکستان جُڑا ہوا ہے اور میں ہر اُس چیز کے آگے اپنی مفادیت کو چھوڑ دوں گا جہاں پاکستان کا نام ہوگا۔

    انہوں نے کہا پی ٹی وی میرا مدر انسٹیٹیوٹ ہے اس سے مجھے شناخت ملی اور مینجمنٹ کے سارے میں لاڈلے میرے بچے ہیں-

    آخر میں اداکار نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرکاری ٹی وی چینل نے راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک دیا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    راشد محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل نے 620 روپے کا چیک بھیج کر میری سالوں کی خدمات کی تضحیک کی ہے۔

    سینئر اداکار کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے صرف 620 روپے کا چیک دینے پر گلوکار علی ظفر اور اداکارشمعون عباسی کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
    https://www.youtube.com/watch?v=qNJ8Csvoebc&feature=youtu.be

    علی ظفر نے بھی سینئیر اداکار راشد محمود کے حق میں آواز بُلند کر دی

    اداکار شمعون عباسی کا سینئیر اداکار راشد محمود کو 620 روپے کا چیک دینے پر پی ٹی وی پر برہمی کا اظہار

    سینئیر اداکار راشد محمود کاشمیری کا پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

  • معروف  ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کا کار حادثے میں انتقا ل

    معروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کا کار حادثے میں انتقا ل

    معروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت مبینہ کار حادثے میں انتقا ل کر گئے-

    باغی ٹی وی : معروف ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کار حادثے میں انتقال کر گئے سوشل میڈیا کا تاریک پہلو بعض اوقات جان لیوا خطرات کا باعث بنتا ہے جیسا کہ حالیہ معاملات میں دیکھا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تفریح ​​فراہم کرتا ہے لیکن اس تفریح فراہم کرنے والے پلیٹ فارم نے کئی قیمتی جانیں لے لی ہیں-
    https://twitter.com/ArmyEnthusiast_/status/1305781041093804032?s=20
    کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیہا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ب ایک ہفتہ قبل ہی اسے کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں موت کی دھمکیوں کے پیغامات مل رہے ہیں۔
    https://twitter.com/ArmyEnthusiast_/status/1305781751025893377?s=20
    عادل راجپوت نے ایک ہفتہ قبل ان کو لاحق موت کی دھمکیوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹِک ٹوک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہراساں کرنے والے کو مطلع کیا گیا کہ وہ ایسے کسی پیغامات سے نہیں ڈرتا ہے۔ اور وہ اس مقصد کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا-

    اپنے ویڈیو پیغام میں عادل نے بتایا کہ وہ ایک شخص کی جانب سے ٹیکسٹ موصول ہوا جس میں مجھے وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ باز آ جاؤ ورنہ اپنی حالت کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے انہوں نے دھمکی دینے والے کا نام لینے سے اجتناب کرتے ہوئے کہا کہ اب تم ایک ویڈیو بناؤ اس میں دیکھنا کہ کتنے لوگ میں آپ کے پیچھے لگاتا ہوں-
    https://twitter.com/ArmyEnthusiast_/status/1305782431916666880?s=20
    بتایا جا رہا ہے کہ عادل خاص طور پر ندیم نانی والا نامی ایک صارف کی ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عادل کے مبینہ قتل میں ٹک ٹا ک ندیم نانی والا ملوث ہو سکتا ہے-

    ندیم نانی والا
    ٹک ٹاک اسٹار کے اس پیغام وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جسٹس فار عادل ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ عادل کی موت کو ایک پلانڈ ایکسیڈینٹ قرار دیتے ہوئے اس کے اصل حقائق جاننے اورمجرموں کو سزا دینے اور عادل کو انصاف دلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں-
    https://twitter.com/DurdanaEiman/status/1305805492313260040?s=20
    https://twitter.com/AR_Bughio1/status/1305809076316708865?s=20


    https://twitter.com/drshahidalam/status/1305835309704384514?s=20


    https://twitter.com/IamHamzaNazir/status/1305795853039394818?s=20


    https://twitter.com/DurdanaEiman/status/1305805492313260040?s=20

  • ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے  ماہرہ خان

    ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں-

    جبکہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر شوبز فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جنسی زیادتی کی روک تھام اور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف کیے گئے پُرامن احتجاج میں شرکت کی تھی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف ، حسن حیات خان،عدنان صدیقی، شہزاد شیخ اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل تھیں-
    https://www.instagram.com/p/CFJRhdWBOBO/?igshid=qetzgsp9fp7w
    اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے۔ خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو یہ بات معلوم ہے کہ میں یہ کرسکتا ہوں اور اسی چیز کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CFJPrhKhBpU/?igshid=1ptmckm75ltcm
    زیادتی کے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کے حوالے سے ماہرہ خان نے کہا پھانسی دینا یا نہ دینا وہ قانون کا معاملہ ہے لیکن میں یہ مانتی ہوں کہ ملزم کو جو بھی سزا دی جائے وہ پوری طرح دی جائے۔

    ماہرہ خان نے سی سی پی او لاہور کے بیان کہ زیادتی کی شکار خاتون کا گھر سے باہر نکلنے کا یہ وقت نہیں تھا کے بارے میں سوالیہ نداز میں کہا کہ پھر آپ ہمیں بتادیں کہ خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کا کیا وقت ہے ؟ کیاہم لوگ 2 بجے سے 3 بجے تک نکلیں؟ 2 بجے سے 8 بجے تک نکلیں؟ یہ بتادیں کہ ہم لوگ کہاں محفوظ ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFJS2QSBAx5/?igshid=17i4p4cdo78cm
    ماہرہ خان نے کہا جہاں تک میرا اندازہ ہے عورتیں نہ گھر پر محفوظ ہیں، نہ صبح سویرے کہیں چلتے ہوئے محفوظ ہیں ، نہ رات کو محفوظ ہیں اور نہ ہی گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محفوظ ہیں عورتیں کہاں محفوظ ہیں؟

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • نیٹ فلیکس کی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ پربھارتی عدالت نے پابندی لگادی

    نیٹ فلیکس کی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ پربھارتی عدالت نے پابندی لگادی

    بہار:نیٹ فلیکس کی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ پربھارتی عدالت نے پابندی لگادی ،اطلاعات کے مطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کو اگرچہ فرانسیسی بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ پر بھی اس وقت دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے، تاہم مذکورہ ویب سائٹ کی ایک دستاویزی فلم کو بھارتی عدالت نے ریلیز سے روک دیا۔

    بھارتی عدالت کی جانب سے اپنی تحقیقاتی دستاویزی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کو نمائش سے روکے جانے پر اسٹریمنگ ویب سائٹ نے مذکورہ عدالت میں درخواست بھی دائر کردی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’نیٹ فلیکس‘ نے بھارتی ریاست بہار کی عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی درخواست میں دستاویزی فلم کی نمائش کو روکنے کو ’آزادی اظہار رائے‘ پر قدغن قرار دیا۔مذکورہ درخوست اس وقت جمع کرائی جب ریاست بہار کی ہائی کورٹ نے ’نیٹ فلیکس‘ کو اپنی دستاویزی فلم کی نمائش روکنے کا حکم دیا۔

     

     

    https://youtu.be/q0I_uL0mw0c

    ’نیٹ فلیکس‘ دستاویزی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کو رواں ماہ کے آخر تک ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی تھی، تاہم اب عدالت نے اسے مذکورہ فلم کی نمائش کرنے سے روک دیا۔

    ’نیٹ فلیکس‘ دستاویزی فلم ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘میں ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ میں کرپشن اور فراڈ کرکے ارب پتی بننے والے چار افراد کی زندگی، کاروبار اور عیاشیوں کو دکھایا گیا ہے۔

    ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘بھارت کی کرکٹ ٹیم کی سابق اسپانسر کمپنی ’سہارا‘ گروپ کے سربراہ سبرتا رائے، سابق رکن راجیہ سبھا اور شراب کے تاجر وجے مالیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ایگزیکٹو راما لنگا راجو اور ہیروں اور سونے کے تاجر نراو مودی کی زندگی، کاروبار، کرپشن اور عیاشیوں پر مبنی ہے۔

    مذکورہ دستاویزی فلم کو رواں ماہ کے آخر تک ریلیز کیا جانا تھا، تاہم دستاویزی فلم کے خلاف بہار ہائی کورٹ میں سہارا گروپ کے مالک اور شراب کے بیوپاری وجے مالیا نے درخواست دائر کی تھی۔

    دونوں ارب پتی افراد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم میں ان کی ذاتی زندگی کو سامنے لاکر ان کے حقوق پامال کیے گئے۔

    دونوں ارب پتی افراد کی درخواست پر بہار ہائی کورٹ نے ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کی ریلیز کو عارضی طور پر روک دیا تھا، جس کے بعد نیٹ فلیکس نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہے۔

    نیٹ فلیکس نے اپنے دلائل میں بتایا کہ ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ ایک تحقیقاتی دستاویزی فلم ہے، جس میں عوامی دلچسپی اور مفادات کے معاملات کو سامنے لایا گیا ہے۔

    نیٹ فلیکس کے مطابق ’بیڈ بوائے بلین ایئرز‘ کے ذریعے بھارت میں ہونے والی اربوں روپے کی منظم کرپشن اور فراڈ کو سامنے لاکر عوام کے سامنے حقائق لائے گئے ہیں۔

  • موٹر وے زیادتی کیس: اگر ملزمان کو سزا نہ ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی

    موٹر وے زیادتی کیس: اگر ملزمان کو سزا نہ ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگر زیادتی میں ملوث ملزمان کو سزا نہیں ملی تو یں افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی-

    باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں-

    جبکہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر شوبز فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جنسی زیادتی کی روک تھام اور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف کیے گئے پُرامن احتجاج میں شرکت کی تھی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف ، حسن حیات خان،عدنان صدیقی، شہزاد شیخ اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل تھیں-
    https://www.instagram.com/p/CFJRhdWBOBO/?igshid=qetzgsp9fp7w
    اس موقع پر سارہ خان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے۔
    https://www.instagram.com/p/CFJc74ehcDU/?igshid=1kprj2oo4a2g1
    انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی احتجاج میں شریک ہورہی ہوں۔ ہمارے ملک میں عورتیں بالکل محفوظ نہیں ہیں ، عورتیں کیا ہمارے یہاں تو بچے اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لہذا ہمیں اپنی عورتوں کو سیکھانے کے بجائے مردوں کو سیکھانا چاہیئے کہ عورتوں کو کس طرح سے دیکھنا ہے، کس طرح بات کرنی ہے، کیسے اٹھناہے، کیسے بیٹھنا ہے۔

    سارہ خان نے کہا کہ یہاں ہمارا احتجاج ریکارڈ کروانے کا مقصد یہی ہے کہ زیادتی کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اگر سزا نہیں مل سکی تو میں بڑے افسوس سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • عورت کا معاشرے میں برابر کا حصہ ہے عورت کو پیر کی جوتی سمجھ لینا اب ناممکن ہے  عدنان صدیقی

    عورت کا معاشرے میں برابر کا حصہ ہے عورت کو پیر کی جوتی سمجھ لینا اب ناممکن ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ عورت کا معاشرے میں برابر کا حصہ ہے عورت کو پیر کی جوتی سمجھ لینا اب ناممکن ہے یہ سب اب ختم ہو جانا چاہیئے پنجاب کے واقعہ پر ہمارا سر شرم سے جھکا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں-

    جبکہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر شوبز فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جنسی زیادتی کی روک تھام اور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف کیے گئے پُرامن احتجاج میں شرکت کی تھی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف ، حسن حیات خان،عدنان صدیقی اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل تھیں-

    اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں احتجاج کے دوران اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ خاتون سے اجتماعی زیادتی حیوانیت نہیں درندگی ہے انسانیت کا کردار نظر نہیں آرہا بحیثیت مرد میں شرمندہ ہوں اکیلی عورت ذمہ داری ہوتی ہے اس درندگی کے بعد جوعورتیں انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں عورت مظلوم نہیں مضبوط ہے۔

    عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ عورت کا معاشرے میں برابر کا حصہ ہے عورت کو پیر کی جوتی سمجھ لینا اب ناممکن ہے جب تک احتساب نہیں ہوگا ہم تب تک یہ بات کرتے رہیں گے-

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں پیشی کے وقت خواتین کو کیمروں پر شوٹ کیا جاتا ہے خواتین سے عجیب سوالات کئے جاتے ہیں یہ اب بند ہونا چاہئیے یہ میری آپ کی اور اس معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ہمارے آفیشلز ایک دوسرے کو ملزموں کا سراغ ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں لیکن یہ حیوانیت کب تک ہوتی رہے گی پنجاب واقعہ پر ہمارا سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • ہمارے پاس عورتوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور اُن کی حفاظت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں  اقرا عزیز

    ہمارے پاس عورتوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور اُن کی حفاظت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں اقرا عزیز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عورتوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور اُن کی حفاظت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر اداکار و میزبان یاسر حسین کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے پوسٹر بناتے نظر آرہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFHfSydAWtj/
    اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں یاسر حسین نے پوسٹرز میں لکھا تھا کہ مردوں مرد بنو اور ’Stop Rape‘

    اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں فخریہ انداز میں لکھا کہ مجھے میرے شوہر کو یہ سب کرتے دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اُنہوں نے اس پُرامن احتجاج کے لیے پہل کی اور پھر ایک طویل برادری کو جنسی زیادتی کے خلاف آواز اُٹھانے کے لیے اکٹھا کیا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ یاسر کی اس جدوجہد کو دیکھ کر میں اب بھی اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہمارے پاس عورتوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور اُن کی حفاظت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر شوبز فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے کیے گئے پُرامن احتجاج میں شرکت کی تھی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف ، حسن حیات خان اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل تھیں-

    موٹر وے زیادتی کیس:شوبز فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

    اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا…

  • عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے  اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ عورت کو ئی چیز نہیں بلکہ اسے انسان سمجھتے ہوئے عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ گذشتہ روز شوبز ستاروں نے اس حوالے سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا-

    اعجاز اسلم نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عورت کو کوئی چیز نہیں بلکہ انسان سمجھا جائے-


    انہوں نے کہا کہ ایک اچھے معاشرے میں خواتین کو محفوظ محسوس کروایا جاتا ہے اور اسے اس بات کا اطمینان دیا جاتا ہے کہ اسے ہر حال میں سنا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور مرد ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہماری موجودگی خواتین کو خوف زدہ کرنے کی بجائے عزت کے محفوظ ہونے کا احساس دلائے۔

    اعجاز اسلم نے مزید لکھا کہ ہم سب کو خواتین کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں۔

    ملک میں بڑھتے زیادتی کے واقعات: ہماری عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی سجل علی

    مجھے اس دن کا بےصبری سے انتظار ہے جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی…

     

    اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا…

    موٹر وے زیادتی کیس:شوبز فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

  • فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر عروہ حسین کا محبت بھرا پیغام

    فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر عروہ حسین کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ پر عروہ حسین کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک تصویرشئیر کی جس میں وہ فرحان سعید کی سالگرہ مناتی نظر آرہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFHQG45FGBr/
    عروہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے فرحان سعید کے لیے موسیقی کی تھیم کا ایک خصوصی کیک تیار کروایا جس پر ایک گلوکار ہاتھ میں مائک تھامے گلوکاری کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن مستقبل کے لئے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا-

    عروہ حسین کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ پر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی-

    دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ ہی سالگرہ کے خصوصی کیک کے لیے اپنی اہلیہ عروہ حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFHetb9lddc/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے لکھا کہ میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری سالگرہ کے دن میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور میرے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں جب بھی اپنے مداحوں کے پیغامات پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جس محبت سے نوازا ہے میں تو شاید اس کے لائق بھی نہیں تھا اور مجھے یہ سب ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے۔

    گلوکار نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے بہت محبت کرتا ہوں کہ جو اپنے قیمتی وقت سے تھوڑا وقت مجھے بھی دیتے ہیں۔

    آخر میں فرحان سعید نے اپنی اہلیہ عروہ حسین سے اظہار محبت کرتے ہوئے سالگرہ کے خوبصورت کیک کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل گلوکار و اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال پوچھا تھا انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ماضی کا سُپر ہٹ گانا ’سجنی‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں اُن کے ہمراہ جل بینڈ کے گلوکار گوہر ممتاز بھی ہیں جو گیٹار بجاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFCTMttFo4N/
    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال کرتے لکھا تھا کہ آپ سب اندازہ لگائیں کہ اُس وقت میری عُمر کتنی تھی؟

    انہوں نے لکھا تھا کہ سجنی کو ایک لمبا عرصہ ہوگیا ہے اور مجھے یہ سب ایک خواب محسوس ہوتا ہے اب مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے اسٹیچ پر پرفارمنس دوں اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کروں-

    فرحان سعید کی جانب سے اُن کی عُمر پوچھنے پر مداحوں نے اپنے اندازے لگاتے ہوئے مختلف جواب دیئے-

    عروسہ قریشی کا مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

  • پاکستان کی خوبصورتی نے عروہ حسین کو مسحور کر دیا

    پاکستان کی خوبصورتی نے عروہ حسین کو مسحور کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ہر بار پاکستان کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے اپنے ملک سے دُگنی محبت ہوجاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران لی گئیں اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ اسکردو میں موجود پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین کچورا جھیل کی ایک کشتی میں کھڑی ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے فخریہ انداز میں لکھا کہ یہ ہے میرا خوبصورت پاکستان اور ہر بار اس کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے اپنے ملک سے دُگنی محبت ہوجاتی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFFGqgSlXly/
    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اسکردو اور ٹریول پاکستان بھی استعمال کیا۔

    اس کے علاوہ عروہ حسین نے اپنی ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شگر فورٹ اسکردو میں موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFEsSjvF72G/
    عروہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 400 سال پرانے شگر قلعے کی کہانیوں نے میرے اندر کے بچے کو جگا دیا ہے کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اس طرح کی تاریخ بہت پسند کرتی ہے۔

    عروہ نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ جھیل میں کشتی چلاتی نظر آرہی تھیں۔
    https://www.instagram.com/p/CE9Krp0l4Gz/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا اُنہوں نےلکھا کہ کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔

    عروہ حسین نے مزید لکھا تھا کہ اگرچہ یہ ایک جھیل ہے لیکن پھر بھی آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں۔

    اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    مایا علی کو محبت کب ہو گی بتا دیا