Baaghi TV

Category: شوبز

  • تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ  کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    بالی وڈ کے 34 سالہ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے حوالے سے سی بی آئی کی جانب سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کے کیس کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی کے افسران نے بھارتی میڈیا واضح طور پر بتایا ہے کہ اب تک ہونے والی تمام تحقیقات میں انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا ہے۔

    سی بی آئی افسران کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات اب بھی جاری ہے اورسی بی آئی نے خودکشی کے زاویئے پر اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور وہ یہ جانچ رہے ہیں کہ کیا یہ کیس خودکشی کی ترغیب دینے پر مبنی تو نہیں ہے۔

    اس سے قبل ہسپتال کے ایک اسٹاف ممبر نے بھارتی میڈیا کو باتایا تھا کہ ریا چکربورتی اسپتال آئیں تھیں ریا اور اُن کے ساتھ موجود ایک اور شخص نے مجھے سوشانت کی باڈی دکھانے کو کہا ریا نے سوشانت کی باڈی دیکھی اور اُن سے معافی مانگی تھی۔

    اسٹاف ممبر نے مزید بتایا کہ اُنہیں یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل لگتا ہے کیونکہ سوشانت کےگلے پر 15 سے20 سوئی کے نشان تھے اس کے علاوہ اُن کے گلے پر ایک سیلو ٹیپ کا ٹکڑا بھی چپکا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ کوپر اسپتال کے بڑے بڑے ڈاکٹرز بھی یہی بات کررہے ہیں کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے انہوں نے مزید بتایا تھا کہ سوشانت کی باڈی پر گلے کے علاوہ بھی کئی جگہ پر نشان موجود تھے اس کے علاوہ اُن کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی سوئیاں چبھانے والے نشان تھے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    سوشانت سنگھ کیس: خودکشی یا قتل ہسپتال کے اسٹاف کا سنسنی خیز انکشاف

    سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا…

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

     

  • حکومت کی جانب سے  تاخیر سے اعلیٰ سول ایوارڈ دئیے جانے پر سینئیر اداکار طلعت حسین کا ردعمل

    حکومت کی جانب سے تاخیر سے اعلیٰ سول ایوارڈ دئیے جانے پر سینئیر اداکار طلعت حسین کا ردعمل

    صدر پاکستان کی جانب سے 79 سالہ طلعت حسین کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث ستارہ امتیاز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور انہیں پہلی بار حکومت کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :طلعت حسین کو حکومت پاکستان کی جانب سے آئندہ برس 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا جائے گا اور ان کے ساتھ ہی دیگر 184 شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

    متعدد اداکاروں، فنکاروں، سیاستدانوں اور سماجی رہنماؤں سمیت طلعت حسین کو بھی 50 سال سے زائد کا عرصہ اداکاری کرنے کے بعد ستارہ امتیاز دیا جا رہا ہے اور ایوارڈ دینے میں اتنی تاخیر پر ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار بھی کیا مگر خود اداکار اس حوالے سے منفرد رائے رکھتے ہیں۔

    حال ہی میں دیئے گئے اردو نیوز کو انٹر ویو میں اداکار نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں اتنی تاخیر سے حکومت کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ دئیے جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

    طلعت حسین کا کہنا تھا کہ جو انہیں تاخیر سے ایوارڈ دئیے جانے کی باتیں کر رہے ہیں وہ لوگ اپنی ذہنی استطاعت کے مطابق باتیں کر رہے ہیں اور انہیں ایسی باتوں پر کوئی یقین نہیں اداکار ایوارڈ کے لیے کام نہیں کرتے۔

    طلعت حسین نے حالیہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تو آج کل کے ڈراموں کے اسکرپٹ ہی سمجھ نہیں آتے اور اسی وجہ سے ہی وہ آج کل کام نہیں کرتے۔

    ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ اب انہیں اداکاری کی پیش کش بھی نہیں ہوتی انہوں نے بتایا کہ ایک دو ڈراموں میں پیش کش ہوئی بھی تھی تو انہیں اسکرپٹ سمجھ نہیں آئے تھےتو انہوں نے منع کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈرامے میں سوائے بیوی، بیٹی اور ساس بہو کے جھگڑے کے کچھ اور ہوتا ہی نہیں-

    طلعت حسین نے کہا کہ ڈرامہ ادب کی ایک قسم ہے آج کے ڈرامے میں مجھے ادب کی کمی نظر آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے جتنے بجھی ڈرامے کئے سب کو بہت پذیرائی ملی تھی اور بین الالقوامی سطح پر پسند کئے گئے تھے انہوں نے کہا تب ڈرامہ لکھنے والے لوگ پڑھے لکھے تھے اور ان کا شمار بڑے پائے کے قلمکاروں میں ہوتا تھا ڈراما لکھنا آسان یا بچوں کا کام تھوڑی ہے اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے تب جا کر آپ کے قلم سے کوئی اچھی چیز نکلتی ہے-

    طلوت حسین نے بتایا کہ وہ ناول لکھ رہے اور انہیں لکھنے میں وقت لگتا ہے لہذا ناول مکمل ہونے میں ابھی مزید وقت درکار ہےانہوں نے بتایا کہ لکھنے لکھانے کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا اداکار بننے سے پہلے وہ کہانیاں لکھتے رہے جو کہ چھپتی بھی تھیں انہوں نے بتایا اس زمانے میں بچوں کا رسالہ ’بھائی جان‘ نکلا کرتا تھا اس میں لکھنا شروع کیا-

    سینئیر اداکار نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد گھر میں مالی مشکلات کے باعث انہوں نے کم عمری میں ہی نوکری کرنا شروع کی تھی اور ایک دوست نے انہیں سینما کے گیٹ کیپر کی نوکری دلوائی تھی۔

    طلعت حسین نے بتایا کہ ان کے دوست نے انہیں کراچی کے لیرک سینما میں گیٹ کیپر کی نوکری دلوائی مگر وہاں کے منیجر نے دیکھا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں تو انہوں نے انہیں ایڈوانس بکنگ سیکشن میں رکھوادیا۔

    سینما کے گیٹ کیپر سے اداکار بننے والے طلعت حسین کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے ریڈیو پاکستان میں ایڈیشن دیا ان کی والدہ براڈ کاسٹر تھیں انہوں نے مجھے فیل کرنے کا کہا لیکن آڈیشن لینے والے میری آوز اور لہجے سے متاثر ہوئے اور مجھے پاس کر دیا اس طرح صداکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تاہم بعد ازاں پاکستان ٹیلی وژن کے منیجر ڈائریکٹر اسلم اظہر نے انہیں اداکاری پر توجہ دینے کا کہا اور پھر 1964 کے بعد ان کی اداکاری کا آغاز ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ 1969ء میں بننے والے کھیل ’عید کا جوڑا‘ نے ان کی زندگی اور ان کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا جبکہ ’انسان اور آدمی‘ ایک ایسا ڈرامہ تھا جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا بعد میں اسی نام سے ایک فلم بھی بنی اور انہیں اس میں ایک اہم کردار بھی دیا گیا۔

    اداکاری میں قدم رکھنے کے چند سال بعد ہی طلعت حسین اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے لندن چلے گئے اور وہاں بھی انہوں نے اسٹیج و تھیٹر پر کام کرنے سمیت نشریاتی اداروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

    لندن سے واپسی کے بعد انہوں نے ایک بار پھر اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے گزشتہ 5 دہائیوں میں پی ٹی وی کے درجنوں ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے۔

    طلعت حسین نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا جب کہ انہوں نے اسٹیج تھیٹرز میں بھی جوہر دکھائے اور کئی منصوبوں میں وائس اوور بھی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک وقت میں ہمارے تھیٹر اور ریڈیو بہت اہمیت کے حامل تھے تھیٹر میں بھی بڑے بڑے لوگ کام کرتے تھے لیکن کام کرنے والے لوگ چلے گئے تو ایسے لوگ آئے جو صرف پیسہ کمانا چاہتے تھے بس یہی وجہ ہے ریڈیو اور تھیٹر زوال پذیر ہوگئے۔

    معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

    وزیر اعظم عمران خان پانچ سو مسلم شخصیات میں مین آف دا ائیر منتخب

    اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے…

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

  • زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے  مایا علی

    زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے مایا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سفید رنگ میں ملبوس دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بہت معصوم اور پیاری دکھائی دے رہی ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CEZDU7rHsRC/?utm_source=ig_embed
    تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ اور لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور بھرپور طریقے سے زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔

    مایا علی نے لکھا کہ مجھے اللہ کا پہلے سے کہیں زیادہ شکریہ ادا کرنا ہے اس لئے میں اللہ تعالیٰ کی ان تمام دنوں کے لئے شکرگزار ہوں جب میں نے سوچا تھا کہ میرا دوبارہ اٹھنا مشکل ہے اور خدائی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی اور ہر ناممکن کو ممکن بنانے میں میری مدد کی-

    اداکارہ مایا علی نے یہ بھی لکھا کہ اُمید ہے چاہے جیسا بھی وقت ہو ہم سب اپنے آس پاس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں-

    جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی…

    خود ہی اپنے اچھے دوست بنیں، صنم سعید کا مداحوں کو مشورہ

    اپنے سُپر مین خود بنیں علی رحمٰن کی مداحوں کو نصیحت

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

    حنا الطاف نے مداحوں کومثبت رہنےاور آسان زندگی گزارنے کی ٹپس بتا دیں

  • عمران عباس نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    عمران عباس نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے پُرکشش اور خوبرو ماڈل و اداکار عمران عباس کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ فالوورز ہو گئے-

    باغی ٹی وی : اپنی پُرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان اور نام بنانے والے عمران عباس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شئیر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا-

    اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ اور سٹوری شئیر کی –
    https://www.instagram.com/p/CEjH8KPHNPk/?utm_source=ig_embed
    عمران عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی خوبصورت تصویر شئیر کی اور کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ان سے اتنا پیار کرتے ہیں –

    انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی محبتوں کا 40 لاکھ مرتبہ شکریہ اس تعاون اور محبت کے جواب میں آپ سب کے لیے بہت سا پیار۔

    عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا –

    خیال رہے کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے مرد اداکاروں کی فہرست میں علی ظفر 44 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ عمران عباس دوسرے نمبر پر ہیں اداکار فیروز خان 30 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسے نبمر پر اور ہمایوں سعید اور بلال عباس 19 ، 19 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں-

    علی ظفر کے مداح نے انہیں ہالی وڈ سُپر سٹار ٹام کروز سے مشابہہ قراردیا

    ہمایوں سعید کے مطابق اگرعدنان صدیقی اور عائزہ خان سمیت دیگر شوبزشخصیات ڈش ہوتیں تو…

  • بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

    بالی وڈ کے نامور اداکار رتیش دیش پُکھ کی اہلیہ اور معروف اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ کا کہنا ہے کہ وہ 21 دن قبل عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں ہیں ۔

    باغی ٹی وی : جینیلیا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں کورونا میں قرنطینہ اختیار کئے 21 دنوں کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ڈیجیٹل دنیا آپ کی تنہائی کو کبھی ختم نہیں کرسکتی۔
    https://www.instagram.com/p/CEebYQSJI0J/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ نے لکھا کہ تین ہفتے قبل انہوں نے کورونا کا مثبت تجربہ کیا تھا ان میں 21 دن پہلے کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں خدا کی مہربانی سےآج میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور میں نے اس بیماری کو شکست دے دی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو عطا کردہ نعمتوں کو گنوں تو اس مرض کے ساتھ میری جنگ کافی آسان رہی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ اعتراف کرنا بھی لازم ہے کہ کورونا کا تجربہ کرنے کے بعد قرنطینہ میں گزارے گئے 21 دن میرے لیے بہت زیادہ چیلنجنگ رہے۔

    جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا میں وقت گزاری کے حوالے سے بتایا کہ ڈیجیٹل وقت گزارنے سے تنہائی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور پیاروں کے درمیان واپس آنے پر بےحد خوش ہیں محبت کرنے والوں کے گرد رہنا ہی سچی طاقت ہے اور سب کو اس کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جلد ٹیسٹ کروانا، صحت مند کھانا، فٹ رہنا ہی کورونا سے لڑنے کا واحد راستہ ہے۔

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

  • کراچی کے حالات پر مہوش حیات اور انوشے اشرف کی حکام بالا پر شدید تنقید

    کراچی کے حالات پر مہوش حیات اور انوشے اشرف کی حکام بالا پر شدید تنقید

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف اور تمغہ اممتیاز اداکارہ مہوش حیات کی طوفانی بارشوں کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں پیدا ہونے والی صورتحال پر حکام بالا پر شدید تنقید کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اس مشکل صورتحال سے گزرنے کے باوجود حکام بالا میں سے کسی ایک نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔


    انہوں نے کہا کہ آپ بے شرموں کو شرمندہ نہیں کرسکتے۔ اداکارہ نے کراچی کے شہریوں کو پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کراچی کو اپنا گھر مانتے ہیں تو شہر کی بہتری کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CEi7ortAaUj/?igshid=c75fsu1emvyp
    دوسری جانب کراچی میں ہونے والے پُرامن احتجاج میں شوبز شخصیات میں سے عاصم جوفا اور زوئی ویکاجی نے بھی شرکت کی زوئی ویکاجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احتجاج کے دوران شرکت کی ویڈیو شئیر کی-

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔


    سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کا حال دیکھ کر میرا غصہ اپنی انتہا پر ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کراچی جیسے بڑے شہر کا انفرا اسٹکچر ایسا کیوں نہیں ہے کہ بارشوں سے صحیح طور پر نمٹا جاسکے؟

    اداکارہ نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی کے شہریوں پر پڑنے والے مصائب اس بات کی دلیل ہیں کہ اب ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ضروری ہے بس بہت سہہ لیا کراچی نے-
    https://www.instagram.com/p/CEkRaVos-2A/?igshid=3telsgkhi7cb
    یاسر حسین نے کہا کہ اتنے روز گزر جانے کے بعد بھی نہ بجلی ہے نہ گیس ہے پانی نکالنے والا کوئی نہیں آیا سورج پر چھوڑ دیا ہے تو بل لینے کیوں آتے ہیں سولر پینل ہی لگا دو بے شرمی کی انتہا ہے-

    خیال رہے کہ کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد جانے والی بجلی کلفٹن اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں اب تک بحال نہ ہو سکی، چھ روز سے بجلی کی بندش کےخلاف کلفٹن بلاک 4 اور8 میں شہریوں نے احتجاج بھی کیا کراچی کے کچھ علاقوں میں 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ میں گزشتہ 8 دن سے اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے –

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

    اداکار شان شاہد کا کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث تباہی اور بجلی کی عدم فراہمی…

    کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

    اداکار خالد انعم کی وزیر اعظم عمران خان سے شہر قائد کو ہنگامی بنیادوں پر بچانے کی…

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام…

    بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

    کراچی میں بارش نااہلی کی سطح سے براہ راست متناسب ہے کہ وہ شہر جس کے پاس پانی نہیں…

    بارشوں کی وجہ سے کراچی کی حالت دیکھ کر شوبز شخصیات پریشان

  • دھماکوں سے متاثرہ بیروت کے لئے فنڈنگ کے لئے لبنانی ڈیزائنر کے اقدامات

    دھماکوں سے متاثرہ بیروت کے لئے فنڈنگ کے لئے لبنانی ڈیزائنر کے اقدامات

    گذ شتہ ماہ4 اگست کو بیروت میں ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت اور ہزاروں کے زخمی ہونے کے بعد پوری دنیا کی متعدد شخصیات اور کاروباری اداروں نے لبنان کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے سے اس کے قریبی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں تھیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

    جس کے بعد دنیا بھر کی معروف شخصیات اور کاروباری افراد نے لبنان کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا تھا اب حال ہی میں لبنانی ڈیزائنر رامی کڈی نے بھی بیروت کے لیے فنڈنگ کے لیے نیا اقدام اٹھایا ہے۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیدا ہونے اور لبنان میں بڑے ہونے والے رامی کڈی نے اعلان کیا کہ وہ ہولناک دھماکے سے متاثر خاندانوں سے تعاون کے لیے ٹی شرٹس کا محدود ایڈیشن جاری کررہے ہیں جن کی کڑھائی پر خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغامات درج ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEjH55ujNIx/?utm_source=ig_embed
    ان ڈیزائن سے حاصل ہونے والی تمام رقم جس کی ریٹیل پرائس 66ڈالر ہے، اس سانحہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے چلنے والی ایک تنظیم فیملی ایڈ لبنان کو دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں 14 اگست کو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ موسم خزاں 2020 کے کلیکشن میں سے ایک سے ہونے والی آمدن لبنانی تنظیم بیب ڈبلیو شیبک کو دی جائے گی جو دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کررہی ہے۔

    رامی کڈی جو غیر روایتی ڈیزائنر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان شخصیات میں شامل تھے جن کے اسٹوڈیوز دھماکے میں تباہ ہوگئے تھے۔
    https://www.instagram.com/p/CD3nI72Dg8C/?utm_source=ig_embed
    ان میں ظہیر مراد، ایلی صاب، ربیح کیروز، آندریا وازن، ازی اور اوستا، نکولس جبران اور دیگر شامل ہیں۔

    19 اگست کو ظہیر مراد نے اسی طرح کا اقدام شروع کیا تھا جس کا مقصد سیاسی اور مذہبی طور پر آزاد لبنانی غیر سرکاری تنظیم آفریجوئی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CEZ0B-hFzhB/?utm_source=ig_embed
    مراد نے ٹی شرٹس کے ذریعے پلیٹ ٖفارم پر ڈیزائنرز کی نمائندگی کے ان پر ‘رائز فرام دی ایشز’ ڈیزائن کیا تھا ٹی شرٹ سے حاصل ہونے والا تمام منافع ، جن کی ریٹیل قیمت25.99 ڈالر ہے، امدادی سرگرمیوں میں خرچ ہوگا۔

    اس کے ساتھ ہی بہت سی مشہور شخصیات بشمول شکیرا، جینیفر لوپیز ، کورٹنی کارڈیشین وغیرہ نے لبنان کی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائنر کی ٹی شرٹ خریدی ہے

    بیروت دھماکوں پر پاکستانی شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

    شہرہ آفاق سیریز ارطغرل غازی کے اداکاروں کا بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر…

    ماہرہ خان کا بیروت دھماکوں پر غم کا اظہار

  • مجھے شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیارچائے پیش کی گئی  اکشے کمار

    مجھے شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیارچائے پیش کی گئی اکشے کمار

    رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 بڑے اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے والے با لی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی نئی ایڈوینچر ڈاکیو مینٹری کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے طور پر مشہور اداکاراکشے کمار بھارت کے وہ واحد اداکار ہیں جو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔

    اداکار نے وبائی مرض کے باوجود مختلف پروجیکٹ میں حصہ لیا ایسے ہی پرویجکٹس میں ان کی آنے والی ایڈونچر ڈاکیومینٹری فلم ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ بھی ہے جس میں وہ برطانوی سابق فوجی افسر اور ایڈونچر اداکار بیئر گریلز کے ساتھ جنگل میں خطروں کے کرتب کرتے اور خوفناک جنگل کی سیر کرتے دکھائی دیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CEI8E94HYya/
    اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی ایڈونچر فلم کا ٹیزر شیئر کیا – ٹیزر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کو 11 ستمبر ڈسکوری اور 14 ستمبر کو ڈسکوری پلس پر نشر کیا جائے گا۔

    اکشے کمار نے لکھا کہ وہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کی شوٹنگ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے اور خصوصی طور پر وہ اس دن کو نہیں بھول پائیں گے جب انہیں ہاتھی کے فضلے سے تیار کردہ چائے پلائی گئی۔
    https://www.instagram.com/p/CEir_CenM4h/?utm_source=ig_embed
    اداکار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر کے آخر میں برطانوی اداکار بیئر گریلز کو اکشے کمار کو چائے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے اکشے کو یہ نہیں بتایا کہ یہ ہاتھی کے فضلے سے تیار کی گئی ہے تاہم اکشے کمار نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیار چائے پینا پڑی۔

  • میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچوں کی پرورش میڈز کے ہاتھوں ہوں  سارہ خان

    میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچوں کی پرورش میڈز کے ہاتھوں ہوں سارہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں کی پرورش خود کروں گی اور اپنی والدہ جیسی ماں بنیں گی-

    باغی ٹی وی : سارہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاںان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیسے کریں گی کیسی والدہ بنیں گی سخت گیربچوں پر اپنی مرضی تھوپنے والی یا نرم –

    جس پرسارہ خان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش بالکل ویسے ہی کریں گی جیسے ان کی والدہ نے کی تھی وہ اپنی اماں جیسی امں بنیں گی-
    https://www.instagram.com/p/CESBpqpnYj1/?igshid=lqmiid2b2tu9
    انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیں ہمیشہ یہ کہا کہ انسان کو اللہ نے دماغ دیا ہے اور اشرف المخلوقات بنایا ہے کیونکہ انسان کو اللہ نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی ہے دو راستے ہیں زندگی کے تو آپ سوچ سمجھ کر انتخاب کریں کہ آپ نے کونسا راستہ اپنانا ہے-

    اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے بچوں کی پرورش میڈز کے ہاتھوں ہوں کیونکہ اگر ان کی میڈز بچوں کوپالیں گی تو فطری طور پر بچے ویسی ہی عادتیں سیکھیں گے۔ میں اپنے بچوں کوایک بہترانسان بناؤں گی تاہم وہ زندگی میں وہ سب کچھ کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور ماڈل و گلوکار فلک شبیر نےگزشتہ ماہ کی 17 کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران منگنی کی تصدیق کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی شادی کر لی تھی۔

  • سوشانت سنگھ کیس: خودکشی یا قتل ہسپتال کے اسٹاف کا سنسنی خیز انکشاف

    سوشانت سنگھ کیس: خودکشی یا قتل ہسپتال کے اسٹاف کا سنسنی خیز انکشاف

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران ہر دن نئے انکشافات ہورہے ہیں ان اس معاملے میں ایک اور نیا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے ہسپتال اسٹاف نے بتایا کہ جب سوشانت کو اسپتال لایا گیا تواُن کے گلے پر سوئی کے نشان تھے اور پاؤں ٹوٹے ہوئے تھے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے ایک اسٹاف ممبر نے سوشانت خودکشی معاملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشانت کی باڈی کو کوپر اسپتال اور پھر شمشان گھاٹ لے کر گیا تھا۔

    اسٹاف ممبرنے بتایا کہ ریا چکربورتی بھی اسپتال آئیں تھیں ریا اور اُن کے ساتھ موجود ایک اور شخص نے مجھے سوشانت کی باڈی دکھانے کو کہا ریا نے سوشانت کی باڈی دیکھی اور اُن سے معافی مانگی تھی۔

    اسٹاف ممبر نے مزید بتایا کہ اُنہیں یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل لگتا ہے کیونکہ سوشانت کےگلے پر 15 سے20 سوئی کے نشان تھے اس کے علاوہ اُن کے گلے پر ایک سیلو ٹیپ کا ٹکڑا بھی چپکا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ کوپر اسپتال کے بڑے بڑے ڈاکٹرز بھی یہی بات کررہے ہیں کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باڈی کو دیکھ کر فوراً پہچان لیتے ہیں کہ یہ قتل ہے یا خودکشی کیونکہ پھانسی کی باڈی پیلی نہیں پڑتی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سوشانت کی باڈی پر گلے کے علاوہ بھی کئی جگہ پر نشان موجود تھے اس کے علاوہ اُن کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی سوئیاں چبھانے والے نشان تھے۔
    https://twitter.com/shwetasinghkirt/status/1299556670595506176?s=20
    دوسری جانب سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اسپتال ملازم کی یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اس طرح کی خبریں سن کر میرا دل دہل جاتاہے جس نے مل کر میرے بھائی کے ساتھ ایسا کیا مہربانی کرکے اُنہیں گرفتار کریں-
    https://twitter.com/KishanJ23182618/status/1299557549335703552?s=20
    سوشل میڈیا صارف نے بھی سوال اٹھایا کہ سوشانت کی باڈی کو کاپر ہسپتال ہی لے کر کیوں گئے جبکہ وہاں تمام ڈاکٹر چھٹی پر تھے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خود کشی کا ٹائم کیوں نہیں درج کیا گےا تھا صارف نے ایس ایس آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیدھا سادہ قتل کیس ہے جوئی جگسا پزل نہیں ہے-

    سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا…

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…