Baaghi TV

Category: شوبز

  • ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مشتمل شہرہ آفاق تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اداکار جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کی طرز کی بنائی گئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔

    انجین التان کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اوراداکار رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے –

    اس سے قبل انگین التان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات بھی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے-اداکار اس پہلے بھی اپنے بیشتر انٹرویوز میں وہ پاکستان میں کام کرنے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک بھی پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • اداکار حسن خان کے سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کے بارے اہم انکشافات

    اداکار حسن خان کے سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کے بارے اہم انکشافات

    خودکشی سے موت کو گلے لگانے والے 34 سالہ نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کی ریلیز سے متعلق اداکار حسن خان نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستانی اداکار حسن خان نے بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دعویٰ کیا کہ اُنہیں سوشانت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہےاداکار نے کہا تھا کہ الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیوںکہ میں اس سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ یہ ویب سیریز امیزون پرائم پر دکھائی جائے گی۔
    https://www.instagram.com/p/CD_-eIEJkUs/?utm_source=ig_embed
    حسن خان کی اس پوسٹ پر کراچی میں موجود’ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ‘ (ناپا) کے نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈل نے بھی اُنہیں مبارک باد پیش کی۔

    مذکورہ پوسٹ کے بعد بھارتی میڈیا نیوز 18 نے رپورٹ شائع کی کہ ممکنہ طور پر پاکستانی اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے-

    یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایمزون پرائم نے سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی کسی بھی فلم کو ریلیز کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم حسن خان جھوٹ کیوں بول رہے ہیں کیونکہ ہم نے سوشانت سنگھ سے متعلق کسی بھی پروجیکٹ کو لائسنس نہیں دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمزون کے اس بیان کے بعد حال ہی میں اداکار حسن خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت کاری پاکستانی ہدایت کار محمد مصور نے کی ہے جب کہ اسے بھارتی پروڈیوسر راج گپتا نے پروڈیوس کیا ہے حسن خان نے کہا کہ فلم مکمل طور پر تیار ہے اور چند ہفتوں میں ریلیز کردی جائے گی۔

    اداکار حسن خان نے فلم کو ایمزون پرائم پر ریلیز کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ابتدا میں ایمزون پرائم پر ہی ریلیز کی جانی تھی لیکن جب یہ خبر وائرل ہوئی تو سوشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سے اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی جس کی وجہ سے ایمزون پرائم نے اس فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پراجیکٹ سے ہی پیچھے ہٹ گیا اب یہ فلم پروڈیوسر کے اپنے چینل ام پرفیکٹ موویز پر ریلیز کی جائے گی-

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    ایمزون پرائم ویڈیو کی پاکستانی اداکار حسن خان کے ساتھ سوشانت سنگھ پر فلم بنانے کی تردید

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

  • ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کا منفرد ریکارڈ

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کا منفرد ریکارڈ

    آنت کے کینسر کے باعث انتقال کرنے والے زندگی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ہالی وڈ اداکار 43 سالہ چیڈوک بوسمین نے کی موت کی خبر نے بھی منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : چیڈوک بوسمین چند سال تک کینسر کے مرض سے لڑنے کے بعد 29 اگست کو اپنی رہائش گاہ پر چل بسے تھے اور ان کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔

    چیڈوک بوسمین کی موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اداکار کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرنے سمیت ان کی بیماری زندگی اور کردار پر مختصر نوٹ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

    اداکار کے خاندان کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی خبر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مذکورہ ٹوئٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 70 لاکھ کے قریب بار پسند کیا گیا تھا


    ریکارڈ لائیکس کے بعد چیڈوک بوسمین کی موت کی خبر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ٹوئٹ بن گئی، جس کی تصدیق خود ٹوئٹر نے کی۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1299808792322940928?s=20
    ٹوئٹر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کی گئی کہ چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ اب تک سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی ٹوئٹ بن گئی ساتھ ہی چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ بھی شیئر کی گئی۔

    چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ کو 30 اگست کی سہ پہر 3 بجے تک 66 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا جب کہ اسے 21 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

    چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ پر ہزاروں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکار اچانک کیسے چل بسے؟

    چیڈوک بوسمین کی موت کی خبر اس لیے بھی لوگوں کے لیے زیادہ حیرانی کی وجہ بنی کیوںکہ انہوں نے کبھی اپنی بیماری سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی اور ان کے زیادہ تر مداح ان کے مرض سے بے خبر تھے-

    چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی-

    چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ سے قبل سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی ٹوئٹ سابق امریکی صدر براک اوباما کی تھی جو انہوں نے 13 اگست 2017 میں کی تھی۔

    براک اوباما کی ٹوئٹ میں انسانیت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا اور انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں وہ سیاہ و سفید فام بچوں کو کھڑکی سے مسکراتے ہوئے دیکھتے دکھائی دئیے تھے۔

    براک اوباما نے اپنی ٹوئٹ میں پیغام دیا تھا کہ کوئی بھی انسان دوسرے انسان سے رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔


    سابق امریکی صدر کی ٹوئٹ کو تین سال بعد اب تک 45 لاکھ کے قریب بار پسند کیا جا چکا ہے تاہم چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ کو محض 24 گھنٹے میں 65 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا-

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

    معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ لینڈن کلیفور انتقال کر گئے

  • اداکارہ سارہ رضی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ سارہ رضی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھانجی کو گود میں اُٹھائے تصاویر شئیر کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
    https://www.instagram.com/p/CEjpJ_Lj_i-/?utm_source=ig_embed
    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عریشہ رضی نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے کہ میں اب ایک خوبصورت سی ننھی شہزادی کی خالہ بن گئی ہوں۔

    اداکارہ عریشہ رضی نے مزید لکھا کہ سارہ رضی کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش 30 اگست کو ہوئی ہے۔

    اداکارہ عریشہ رضی نے بہن سارہ رضی کو ٹیگ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد بھی دی۔

    یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور بیٹی کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

    اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  • ہدایتکارہ سکینہ سموں کی فیچر فلم ’انتظار‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش ہو گی

    ہدایتکارہ سکینہ سموں کی فیچر فلم ’انتظار‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش ہو گی

    سینیئر اداکارہ اور ہدایتکارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی فیچر فلم ’انتظار‘ کو آئندہ ہفتے امریکی ریاست نیویارک میں میں ہونے والے ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 ویں ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ جس کا انعقاد رواں برس مئی میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے رواں ماہ 10 سے 13 ستمبر کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 94 فلمیں اور ویب سیریز سمیت میوزک ویڈیوز پیش کی جائیں گی جن میں سے 47 فیچر فلمیں ہیں اور ان میں پاکستانی فلم ’انتظار‘ بھی شامل ہے

    ’انتظار‘ اداکارہ سکینہ سموں کی بطور ہدایتکار و پروڈیوسر پہلی فلم ہے فلم کے پہلے ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کو مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث فلم کو ریلیز نہیں کیا جا سکا۔
    https://twitter.com/SakinaSamo/status/1300079969956229120?s=20
    اداکارہ سکینہ سموں نے اپنی ٹوئٹ میں فلم ’انتظار‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کو امریکہ میں ہونے والے ہارلم فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

    ’انتظار‘ کی کہانی خاندان کی مجبوریوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بوڑھے والدین مرنے کی عمر کو اپنے بچوں کا انتظار کرتے اور موت کے خوف سے زندگی گزارتے ہیں فلم میں رشتوں کی اہمیت اور نئی نسل کی جانب سے عمر رسیدہ افراد اور والدین کو بھلانے اور والدین کی جانب سے بچوں کا انتطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=_B6JyLlYXqE&feature=youtu.be
    فلم کی کاسٹ میں ثمینہ احمد،کیف غزنوی، عدنان جعفر، رضا علی عابد اور خالد احمد شامل ہیں جب کہ اس کی کہانی ڈر سی جاتی ہے صلہ جیسے ڈرامے لکھنے والی لکھاری بی گل نے لکھی ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=XjunbrJTIuk&feature=youtu.be
    امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ فلم کو ہارلم فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا-

    کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

    لاہورتھیٹرز میں 5 ماہ بعد رونقیں بحال،تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش

  • یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی وزیر اعظم عمران خان سے بے روزگار فنکاروں کی مالی مدد کی اپیل

    یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی وزیر اعظم عمران خان سے بے روزگار فنکاروں کی مالی مدد کی اپیل

    چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی رواں ماہ مارچ سے ثقافتی ، تعلیمی سرگرمیوں سمیت شادی ہالز، تفریحی مراکز شوبز سرگرمیاں جیسے تھیٹرسینما ہالز اور متعدد شعبہ جات تاحال بند ہیں جب کہ ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے اور حکومت مزید چند ہفتوں تک ان تمام شعبوں کو بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دوسرے لوگوں اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے وہیں فنکاروں کے معاشی حالات بھی دگرگوں ہو گئے ہیں تاہم اب کورونا کے کیسز میں کمی کی وجہ سے تھوڑی بہت شوبز سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں لیکن پھر بھی تھیٹر بند ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے اور تھیٹرز نہیں ہو رہے جس کے باعث مذکورہ شعبے سے وابستہ فنکار اور دیگر عملہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔

    اس سلسلے میں یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ان آرٹسٹوں اور دیگر افراد کی مدد کے لئے آواز اٹھائی ہے اسی تنظیم کے ممبر سلمان احمد کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں اور میرے متعدد کولیگز اور دوست جو یونائیٹڈ میوزیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں ہم ایک یونائیٹڈ اپیل کر رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 نے لوگوں کی زندگیوں میں افراتفری پیدا کر دی کوئی بھی آرٹسٹ اپنی فیلڈ میں چاہے وہ سپورٹ آرٹسٹ ہے یا مین اسٹیم آرٹسٹ ہیں ان کے کام رک گئے ہیں ان کی زندگیاں خطرے میں آگئی ہے ان کے رشتہ دار کوویڈ پوزیٹیو ہیں-

    سلمان احمد نے کہا کہ میں ان سب محکموں گورنمٹ میڈیا اپوزیشن اور تعاون کرنے والے ادارے جو لوگوں کو مالی سپورٹ کرتے ہیں آرٹ کلچر اور فنون لطیفہ سے اپیل کرتا ہوں وہ پروڈیوسر فنکار آرٹسٹ ہیلپرز ان کی فیملیز تکنیکی ملازم وغیرہ جن کی آمدنی وبا کی وجہ سے رک گئی ہے ان کی مدد کریں-

    انہوں نے کہا کہ یہ اپیل ہم یو ایم اے پی تنظیم کی طرف سے کر رہے ہیں اس کے اندر اور بھی بڑے بڑے پاکستانی نامور آرٹسٹ ہیں میں بھی اپنی آواز ان کے ساتھ جوڑ رہاہوں-

    سلمان احمد نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کی میری اسپیشل اپیل وزیر اعظم عمران خان سے ہے جنہو ں نے یہ حساس سمارٹ کیش پروگرام شروع کیا ہے اور کویڈ 19 فنڈ بنایا ہےکہ آپ نے ضلعی علاقوں میں لوگوں تک پہنچایا ہے یہ پاکستان کے آرٹسٹ اور فیمیلیز بھی بہت ضرورت مند ہیں ان کے لئے بھی کوئی منصوبہ بنائیں-

    لاہورتھیٹرز میں 5 ماہ بعد رونقیں بحال،تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش

    پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

    عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

    کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

  • ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

    ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن خان اور نامور اداکارمنیب بٹ نے گذشتہ روز یوم عاشورہ کے دن اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ایمن اور اداکار منیب بٹ نے بیٹی امل کی سالگرہ کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں-
    https://www.instagram.com/p/CEgmTAFjWzO/?igshid=16iiyjw6j6mif
    اداکارہ ایمن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی امل کو پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی کل کائنات قرار دیا-

    دوسری جانب منیب بٹ نے بیٹی کو اپنی زندگی کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان کو اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا دی۔
    https://www.instagram.com/p/CEgwBn4AsPl/?igshid=wtkmkxp1w404
    منیب نے مداحوں سے بھی امل کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی-

    امل کی پہلی سالگرہ کی تصویروں پر جہاں مداحوں کی جانب سے امل کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں دی گئیں وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے بھی امل کو مبارکباد اور دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جن میں عائزہ خان، زاہد خان اور اقرا عزیز حسین شامل ہیں ۔

    جہاں امل کی پہلی سالگرہ پر مبارکبار کا سلسلہ جاری تھا وہیں کچھ مداحوں کی جانب سے ایمن اور منیب کو امل کی سالگرہ 10 محرم الحرام کے دن منانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گی

    مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ ایمن اور منیب کی بیٹی کی پہلی سالگرہ ہے مگر اُنہیں آج کے دن کے احترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا ۔

  • رابی پیر زادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنالی

    رابی پیر زادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنالی

    گذشتہ برس اسلام کی خاطر پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پینٹنگ بنا لی-

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پینٹنگ شئیر کیں جس میں ایک پینٹنگ ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان کی بھی ہے پینٹنگ میں انجین التان کو گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔

    رابی پیرزادہ نے بتایا کہ اُن کا آرٹ پہلی مرتبہ انٹرنشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ واپس آکر میں ایک خاص تھیم پر کام کروں اور وہ خآص تھیم ہے کشمیر-

    رابی نے مداحوں کے لئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ ہمیشہ میرا ساتھ دیتے ہیں ان کے لئے بہت سی دعائیں-

    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لوگوں کے منفی ردعمل کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ بولتے رہے اللہ سمبھالتا رہا، ابھی تک کچھ لوگوں کے دلوں اور دماغوں پر گند ہے، مگر میرے بہت سے اللہ والے انہیں میری طرف سے جواب دیتے ہیں، آپ یقین کریں میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں، دلوں کا حال صرف میرا اللہ جانتا ہے-

    رابی پیر زادہ کا نیا مسئلہ، رابی پیرزادہ کا اپنے اکاؤنٹ میں سے رقم چوری کئے جانے…

  • ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت

    ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت

    مسلمانوں کی اسلا می فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : جاوید جیتن گُنیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اردو میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستانی عوام سے معذرت چاہتا ہوں۔

    جاوید جیتن نے لکھا کہ ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا۔

    تُرک اداکار نے لکھا کہ بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ کاروباری منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظر میں اپنا دورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا۔

    جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میں قابل اعتماد لوگوں سے ملوں گا اور جلد ہی آپ سے ملوں گا-

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

  • اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سئینئیر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے بیٹی کی پیدائش کی خبراداکارہ نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر دی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مومل شیخ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی بیٹی کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEi-YhQDF9a/?igshid=qhylrl19iihs
    تصویر شئیرکرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔

    مومل نے لکھا کہ میری بیٹی علیہا نادر نواز کا ویلکم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔

    34 سالہ مومل شیخ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی-

    اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے۔

    مومل کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ ماہرہ خان،ایمن خان، منشاپاشا ، اُشنا شاہ، ثروت گیلانی، مریم نفیس، سبا فیصل صنم جھنگ،سنیتا مارشل نادیہ حسین خان ،سعیدہ امتیاز عینی جعفری رحمن ،شگفتہ اعجاز اور اداکر دانش تیمور اور علی رحمن شامل ہیں-


    مومل شیخ انسٹاگرام سکرین شاٹس

    خیال رہے کہ مومل شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ادکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز سے شادی کی تھی مومل کا علیہا سے پہلے پانچ سال کا بیٹا ابراہیم بھی ہے۔