Baaghi TV

Category: شوبز

  • تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام  سے ہمدردی کا اظہار

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے کراچی سمیت پورے پاکستان میں بارش کے باعث تباہ کن صورتحال پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے-

    با غی ٹی وی : تُرک اداکار جلال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں سیلابی صورتحال میں گھرے ہوئے لوگوں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ بارش کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں-

    انہوں نے اردو میں پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

    تُرک اداکار جلال نے مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

    پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے اداکار جلال سمیت دیگر تُرک اداکاروں کی جانب سے مختلف مواقعوں پر پاکستانیوں کیلئے پیغامات شیئر کئے جاتے ہیں۔

    اس سے قبل جلال نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاکستانی بہن بھائیو! آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    علاوہ ازیں جلال نے انسٹاگرام اسٹوری پر عبدالرحمن پشاوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا-

    ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

     

  • اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

    اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم ہو گئے-

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کراچی میں بجلی کے مسئلے کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ پانچ دن سے مسلسل جنریٹر چل رہا ہے اور اب وہ عجیب عجیب سی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔


    انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کِیا آپ مجھے میرے نئے جنریٹر کے لئے ادائیگی کریں گے یا سال کا بل نہیں ہے حاصل کریں گے ؟؟؟ اب بھی میرے علاقے میں بجلی نہیں ہے


    فیصل قریشی نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ احتیاط کیلئے کیا جارہا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ پولز پر ربر کی کوڈنگ کی جاتی ہے اور اس کے ختم ہونے کی وجہ سے اب زیر زمین وائرنگ ہوجائے-


    کے الیکٹرک نے بھی فیصل قریشی کے ٹوئٹس پر ردعمل دیا-

    خیال رہے کہ ہیڈ ڈسٹری بیوشن کے الیکٹرک احسن انیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے4 سے 5 علاقوں میں تا حال پانی موجود ہے پانی کی نکاسی کے بعد 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی۔

    کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی معمول پرآگئی،کے الیکٹرک کا دعویٰ

    کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا

  • فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے جیٹ طیارے کے پاس کھڑی ہیں۔


    فیروز خان نے اس پوسٹر پر ٹرول کرتے ہوئے کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ نئے جیٹ طیارے؟ میں سمجھ گیا !کبھی وقت نکال کر ہمارے ساتھ چائے پینے آئیں۔

    فیروز خان کو اپنے اس ٹوئٹ پر پڑوسی ملک میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ختم ہونے والی بحث کا آغاز بھی ہوا-
    https://twitter.com/_The_OddOneOut_/status/1299274715907776520?s=20
    جس میں ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ فیروز خان آپ ایک با اثر شخصیت ہیں ، جب آپ عوامی پلیٹ فارم میں کچھ بات کرتے ہیں تو آپ کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اس سے صرف مثبتیت آتی ہے محبت کی بات یہ ہوتی ہے کہ آپ اپنے پیروکاروں کو ان کی محبت اور تعریف کے بدلے وہ کیا دے سکتے ہیں۔
    https://twitter.com/_The_OddOneOut_/status/1299275839012397056?s=20
    اس صارف نے مزید لکھا کہ اور یہ بھول جائیں کہ کنگنا کیا بات کرتی ہے اسے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہے کیونکہ اس نے عوام کے سامنے اپنی اس شبیہہ کو بیان کیا ہے۔ لہذا اگر اس نے ایسی کوئی بات کہی جس سے آپ کو تکلیف پہنچے تو اسے نظرانداز کریں


    اس کے رد عمل پر فیروز خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کنگنا پاگل نہیں ہے. اس کے پاس بہت ساری نیگیٹیو چیزیں ہیں جن کے بارے میں وہ بہت سے دوسروں کے برعکس سوچتی ہے۔ وہ لوگوں کو بلاوجہ خوفزدہ کرتی ہے اور معصوم لوگوں کے ساتھ غلط کرنے پر مجبور کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہر کسی کو ایسا کرنا چاہیئے-


    اداکار نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اس چیز پر لڑتا رہوں گا جو میرے خیال میں ٹھیک ہے، مجھے فرق نہیں پڑتا کوئی کیا سوچتا ہے۔

    خیال رہے کہ 26 فروری علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ اورمقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاک فضائیہ نے بھر پور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہم ٹارگٹس کو لاک کیا اور پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

    اس دوران تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جب کہ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا 27 فروری 2019 کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فضائیہ کی جانب سے چائے پیش کی گئی تھی جسے انہوں نے ’ٹی از فنٹاسٹک‘ کہہ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا بعد میں ابھی نندن کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر
    جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا-

    سوشانت کی بہن کا کنگنا رناوت کو مشکلات سے لڑنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

  • کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے

    کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور اداکاراؤں کا یوم عاشورہ کی مںاسبت سے سوشل میڈیا پرخصوصی پیغام شئیر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔

    باغی ٹی وی : نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

    اس موقع پر گذشتہ روز یوم عاشور کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات مداحوں سے اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کیا۔

    اداکار حمزہ علی عباسی نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹ میں یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے اس بارے میں گہرا مطالعہ کیا ہے کہ حضور ﷺ اپنے نواسوں سے کتنی محبت کرتے تھے-


    انہوں نے لکھا کہ میں نے تاریخ کے صفحات میں یہ بھی پڑھ رکھا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کو کس طرح شہید کیا گیا یہ ایک سانحہ ہے جس کو الفاظ کبھی بھی بیان نہیں کرسکیں گے

    اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے پیغام میں لکھا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ آج محرم (عاشورہ) کے دن ہمیں سچائی اور انصاف کے لئے ثابت قدم رہنے کا عزم کرنا ہوگا۔


    وینا ملک نے اپنے ای اور ٹوئٹ میں اہل بیعت کے عزمو ہمت اور صبر پر شعر بھی لکھا کہ کربلا کو دیکھ کر کرب و بلا حیران ہے ،دیکھ کر شبیر کو صبرورضا حیران ہے ،سر کٹا کر بھی حسین ابن علی ہیں سربلند،زندگی اور موت کا ہر فلسفہ حیران ہے !

    ایک اور ٹوئٹ میں وینا ملک نے لکھا کہ واقعہ کربلا ہمیں کسی انسان سے نہ ڈرنے اللہ پر مکمل یقین رکھنےکا درس دیتا ہے اہلِ بیت نے شہادتیں قبول کی لیکن کسی فاسق جھوٹے کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی-


    انہوں نے لکھا کہ مگر آج کا مسلمان فاسق جھوٹے، چور سیاستدانوں کے پیچھے چل رہا ہے انہوں نے نماز،حج،کلمہ،دین بچا لیا لیکن افسوس ہم آج اس دین سے دور ہیں-


    اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں ’لافتى الاعلی لاسیف الا ذوالفقار‘ جس کے بعد انہوں نے اس کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ جیسا مرد مجاہد کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ذوالفقار جیسی تلوار ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEgyR9QFSQC/?utm_source=ig_embed
    اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے نواسہِ رسول ﷺ کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
    instagram.com/p/CEgCSkDHU59/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ یمنی زیدی انستا گرام پر اپنی پوسٹ میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی مشہور رباعی ’شاہ است حسین، بادشاہ است حسین‘ شیئر کی۔اور کیپشن میں لکھا کہ حضرت حسینؓ کربلا کا بادشاہ ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEesWHkn0uX/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ کبری خان نے انسٹاگرام پر حسینی سپاہ کے علمدار غازی عباس کے علم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اشعار لکھے کہ دل سینے میں جب تک ہے، بھولے گا نہ غم تیرا، آ دیکھ میرے غازی اُونچا ہے علم تیرا-
    https://www.instagram.com/p/CEhd7LlHhWB/?utm_source=ig_embed
    کبری خان نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ شئیر کی جس پر ’یا حسین‘ جبکہ کیپشن میں ’لبیک یا حسین‘ لکھا ہے اور لکھا کہ یہ صرف ایک دن نہیں یہ صرف ایک ہستی ہے .. یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے صبر. بہادری لچک عقیدہ۔
    https://www.instagram.com/p/CEeOxeLDU28/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی اپنے پوسٹ میں عاشورہ کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ’اللہ، محمدؐ، علیؑ ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ‘ تحریر ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی پر انتظامیہ کو شاباش

    ملک بھر میں سخت سیکورٹی میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

  • ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

    ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : 43 سالہ اداکار ،پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر چیڈوک بوسمین کا انتقال کینسر کے باعث لاس اینجلس میں واقع گھر پر ہوا اداکار کے اہل خانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹ شئیر کیا جس میں لکھا کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔


    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا کہ چیڈوک بوسمین میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے اسٹیج میں پہنچ گیا تھا

    اہل خانہ نے پیغام میں مزید لکھا گیا کہ وہ حقیقی فائٹر تھے اور اس دوران آپ کے لیے بہت سی فلمز لائے جنہیں آپ سب نے بہت پسند کیا مارشل سے لے کر دا 5 بلڈز، ما رینیز بلیک باٹم اور دیگر کئی فلموں کی شوٹنگ لاتعداد سرجریز اور کیموتھراپی کے درمیان ہوئیں۔

    اہل خان نے کہا کہ بلیک پینتھر میں کنگ ٹی چالا کا کردار واپس لانا ان کے کیریئر کے لیے اعزاز تھا۔

    اہل خانہ کے جاری پیغام میں لکھا گیا کہ اداکار کے اہل خانہ آپ کی محبت اور دعاؤں پر شکر گزار ہے اور درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں گے۔

    چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ لینڈن کلیفور انتقال کر گئے

  • سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی فلم ’سڑک 2‘ کو شائقین نے خوفناک اور بدترین قرار دیا

    سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی فلم ’سڑک 2‘ کو شائقین نے خوفناک اور بدترین قرار دیا

    بھارتی سُپر اسٹار سنجے دت ، فلم ساز مہیش بھٹ اورعالیہ بھٹ کی ’سڑک 2‘ فلم کو شائقین نےخوفناک اور بدترین قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی :مہیش بھٹ کی ڈرائریکشن میں بنائی گئی سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی فلم ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کو رواں ماہ 12 اگست کو ہی ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا-

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق 15 اگست تک ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کی ویڈیو بھارت میں ناپسند کی جانے والی یوٹیوب کی پہلی ویڈیو بن گئی تھی-

    رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ، ادیتیہ رائے کپور، سنجے دت اور پوجا بھٹ کی کاسٹ پر مبنی فلم کےٹریلر کی ویڈیو یوٹیوب پر ناپسند کی جانے والی دنیا کی تیسری بڑی ویڈیو بھی بن گئی۔

    ’سڑک 2‘ سے آگے صرف دو ہی ویڈیوز ایسی ہیں جنہیں یوٹیوب پر سب سے زیادہ ناپسند کیا گیا ہے مذکورہ دو ویڈیوز میں دوسرے نمبر پر کینیڈ ین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے گانے بے بی کی ویڈیو ہے جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا تاہم 18 اگست تک ’سڑک 2‘ نے جسٹن بیبر کے گانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا-

    جسٹن بیبر کی ویڈیو نے گزشتہ ایک دہائی 18 اگست تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈس لائیک حاصل کیے تاہم سڑک 2 کے ٹریلر کی ویڈیو محض 7 دنوں میں ہی 18 اگست تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈس لائیک حاصل کر کے گلوکار کے گانے سے آگے نکل گئی تھی-

    جسٹن بیبر کے گانے اور ’سڑک 2‘ کے ٹریلر سے آگے یوٹیوب کی 2018 میں جاری کی گئی اپنی روائنڈ ویڈیو ہے، جسے 18 اگست تک ایک کروڑ 80 لاکھ بار ناپسند کیا جا چکاتھا-اس طرح سڑک 2 دنیا بھر میں ناپسند کی جانے والی دوسری ویڈیو بن گئی ہے تاہم اب فلم شائقین نے مذکورہ فلم کو خوفناک بھی قرار دیا ہے-

    یہ فلم 1991 میں ریلیز کی گئی مہیش بھٹ کی فلم ‘سڑک’ کا سیکوئل ہے اور 30 سال بعد بننے والی دوسری فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پرانی فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس فلم کو بہت سراہا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ‘سڑک 2’ کو بھی پسند کیا جائے گا۔

    مگر بد قسمتی سے ’سڑک 2‘ کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ بولی وڈ میں اقربا پروری پر سخت بحث جاری ہے۔سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد کئی افراد اور فلمی شخصیات نے ان کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ انڈسٹری کی مایہ ناز شخصیات کو قرار دیا تھا اور ایسی شخصیات میں فلم ساز مہیش بھٹ بھی شامل تھے۔

    مہیش بھٹ، کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے فلم سازوں پر الزامات لگائے گئے کہ وہ سوشانت سنگھ جیسے باصلاحیت اداکاروں کو نظر انداز کرکے اپنے ہی بچوں کو فلموں میں چانس دیتے ہیں-

    اور سڑک 2 میں بھی مہیش بھٹ نے اپنی بڑی بیٹی پوجا بھٹ سمیت چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ کو پیش کیا جب کہ سنجے دت اور ادیتیہ رائے کپور جیسے فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو کاسٹ کیا۔

    یوٹیوب پر سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی ویڈیو کا بدترین مفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی فلم ‘سڑک 2’ کو 28 اگست کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا اور اسے دیکھنے والے کئی افراد نے ایک بار پھر فلم پر غصہ نکالا۔

    بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے فلم کے حوالے سے اپنے تبصرے میں ‘سڑک 2’ کو بدترین اور بھیانک قرار دیا اور اسے 30 سال قبل والی فلم کے مقابلے انتہائی گھٹیا قرار دیا۔

    تبصرے میں لکھا گیا کہ دیکھنے والے افراد حیران رہ گئے کہ سڑک 2 کومہیش بھٹ نے بنایا ہے اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مذکورہ فلم کے بعد انہیں توقع ہے کہ عالیہ بھٹ کو کسی اچھی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

    اسی طرح ٹائمز آف انڈیا نے بھی ‘سڑک 2’ کے تبصرے میں فلم کو پرانی فلم کے مقابلے انتہائی بیکار قرار دیا جبکہ دیگر بھارتی اخبارات اور شوبز ویب سائٹس میں شائع ہونے والے فلمی تبصروں میں بھی فلم پر تنقید کی گئی جب کہ ٹوئٹر پر بھی صارفین نے مہیش اور عالیہ بھٹ کوبیکار فلم بنانے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔


    کئی افراد نے فلم کی کہانی، کاسٹ اور مناظر کو بھی بدترین اور بیکار قرار دیا جب کہ فلم کو حقیقت سے دور بھی قرار دیا۔
    https://twitter.com/GarimaC244/status/1299355592654426112?s=20
    کسی نے فلم کی ریٹنگ انتہائی کم ہونے پر عالیہ بھٹ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔


    کچھ افراد نے ادیتیہ رائے کپور کے لیے ہمدری کا اظہار کیاکہ اس بیچارے کا کیا قصور اسے علم نہیں تھا کہ مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے سے اس کے ساتھ ایسا ہوگا؟
    https://twitter.com/1yudhishthir/status/1299383193930350593?s=20

    مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 کے ٹریلر نے ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

  • شہروز سبز واری نے اہلیہ صدف  کنول کو مسکراہٹ کی وجہ قرار دیا

    شہروز سبز واری نے اہلیہ صدف کنول کو مسکراہٹ کی وجہ قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی سالگرہ پر مبارکباد کے ساتھ سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہروز سبز واری نے اہلیہ کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اور صدف کی ایک دلکش تصویر شیئر کی تصویر شئیر کرتے اداکار نے صدف کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تم وہ وجہ ہو جس کے باعث میں ہرروز مسکراتا ہوں-
    https://www.instagram.com/p/CEcanLAjvkk/?utm_source=ig_embed
    شہروز سبزواری نے اپنے پیغام میں صدف کو اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے ہیپی برتھ ڈے مائی آل لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CESKi5vAU9L/?utm_source=ig_embed
    واضح رہے کہ اس سے قبل صدف نے بھی سوشل میڈیا پر شہروزکی 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا روحیں ایکدوسرے کو وائبس کے ذریعہ پہچانتی ہیں ، نمائش کے ذریعہ نہیں …سالگرہ کی مبارک ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ‘

    یاد رہے کہ 31 مئی کو صدف کنول اور شہروز سبزواری نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا تھا-

    اس سے قبل شہروز شبزواری نے سال 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر رواں ماہ مارچ میں دونوں نے راہیں جدا کرلیں تھی-

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

    صدف کنول نے شہروز سبزواری کی سالگرہ یاد گار بنا دی

  • ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں  سوشل میڈیا صارفین

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بالی وڈ کے نوجوان آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت نے جہاں بالی وڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر بحث چھیڑ دی ہے وہیں اب اس حوالے سے بھارتی عوام کی جانب سے انڈین میڈیا کے کردار بھی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں انڈیا میں ایک بار پھر سوشانت سنگھ کی موت پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے مختلف ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جہاں لوگ اس معاملے پر میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں تو دوسری جانب سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی کو ہی سوشانت کی موت کا ذمہ دار سمجھنے والے صارفیں ریا کا انٹرویو کرنے والے چینلز کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

    سوشانت سنگھ کی موت کے بعد اور سوشانت کے والد کی جانب سے ریا پر لگائے گئے الزامات کے بعد سے اداکارہ کے خلاف مہم جاری ہے جس میں سوشانت کے مداحوں کے علاوہ انڈیا کے چند مشہور صحافی بھی شامل ہیں۔

    جبکہ انڈیا کےایک چینل نے توریا چکربورتی کو ایک ’چالاک‘ عورت قرار دیا ہے جس نے ’کالے جادو‘ کی مدد سے سوشانت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے-

    اس ضمن میں ویویک نامی صارف نے ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ریا چکربورتی کے ایک بھارتی چینل کو انٹر ویو دینے کی ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ٹی وی چینلز ریا چکروتی کا انٹرویو کر کے سوشانت سنگھ کیس سے جڑے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس بکواس کو بند کیا جائے۔


    دوسری جانب سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر ادت راج نے اپنے ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس وقت سے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا جب سوشانت سنگھ کی موت کی کوریج نے اہم مسائل کو پس پشت ڈال دیا۔


    ڈاکتڑ ادت راج نے مزید لکھا کہ ریا چکربورتی کے انٹرویو کو بہار کے جذبات مجروح کرنے اور بے روزگاری چین اور کورونا جیسے مسائل سے بچنے کے لیے استعمال کیا گیا

    دوسری جانب سوشانت سنگھ کےمداح جو ریا چکربورتی کو ہی ان کی موت کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، ریا کا انٹرویو کرنے والے چینلز پر تنقید کر رہے ہیں-


    ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا قومی ٹی وی پر مجرموں کا انٹرویو کرنا بند کیا جائےانہوں نے کہا کہ ریا انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ بند کرو مجرموں کا انٹر ویو لینا بند کر اور کتنا پیسے کے لئے نیچے گرو گے-
    واضح رہے کہ 25 جولائی کو سوشانت سنگھ کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایک ایف آئی آر میں ریا چکربورتی پر سوشانت کو خودکشی کے لیے مائل کرنے سوشانت کا پیسہ چوری کرنے، انھیں نشہ آور ادوات دینے، ان کی ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو بتانے کی دھمکی دینے کے علاوہ خاندان سے دور کرنے کا الزام بھی عائد کیا –

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    سوشانت کی بہن کا کنگنا رناوت کو مشکلات سے لڑنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ

    سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا…

    قتل کی دھمکیوں کے بعد پوجا بھٹ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

  • ‘عامر خان ترکوں کے ساتھ دوستیاں کرتے ہیں جنہیں بھارت کا دشمن سمجھا جاتا ہےیہ منظورنہیں، جواب چاہیے: آرایس ایس بپھرگئی

    ‘عامر خان ترکوں کے ساتھ دوستیاں کرتے ہیں جنہیں بھارت کا دشمن سمجھا جاتا ہےیہ منظورنہیں، جواب چاہیے: آرایس ایس بپھرگئی

    نئی دہلی :’عامر خان ترکوں کے ساتھ دوستیاں کرتے ہیں جنہیں بھارت کا دشمن سمجھا جاتا ہے’یہ منظورنہیں : آرایس ایس بپھرگئی ،اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو ترک خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ایک بھارتی میگزین نے ان کی حب الوطنی پر پھر سوال اٹھادیے ہیں۔

    بولی وڈ عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور انہوں نے خود ترک خاتون اول سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

     

    تاہم ترک خاتون اول اور عامر خان کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے اور خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی لوگ مسٹر پرفیکشنسٹ پر خفا دکھائی دیے تھے اور انہوں نے اداکار کو ملک دشمن بھی قرار دیا تھا۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بھارت کی سخت گیر تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ترجمان میگزین پانچجنیہ نے اپنے کور پر اداکار عامر خان کی تصویر جاری کی اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ‘ ڈریگن کا پیارا خان’ قرار دیا۔

    خیال رہے کہ 55 سالہ عامر خان چینی اسمارٹ فون کمپنی ویو کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور چین میں ان کی کئی فلموں نے شائقین کی داد وصول کی جن میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دنگل’ سب سے زیادہ پسند کی گئی تھی۔اس کے علاوہ چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر بھی عامر خان کے 11 لاکھ 60 ہزار فالوورز ہیں۔

     

     

    میگزین میں شائع ہونے والے مضمون میں ترکی کے ساتھ عامر خان کے تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘ وہ ان لوگوں کے ساتھ دوستیاں کرتے ہیں جنہیں بھارت کا دشمن سمجھا جاتا ہے’۔

    میگزین کے ایڈیٹر ہتیش شنکر نے ایک نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ عامر خان، چینی کمیونسٹ پارٹی کے پسندیدہ اداکار معلوم ہوتا ہے اور وہاں ان کی فلموں کی کامیابی سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکار کو چین کی جانب سے پروموٹ کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس جون میں بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر ہونے والی جھڑپ کے بعد نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    ایڈیٹر ہتیش شنکر نے بھارتی اخبار دی ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ یہ سچ ہے کہ عامر خان نے لگان، سرفروش اور 1857: دی رائزنگ جیسی فلمیں بنائیں لیکن ان کے حالیہ اقدمات قوم پرستی کے زمرے میں نہیں آتے۔

    انہوں نے کہا کہ ترک خاتون اول سے عامر خان کی ملاقات سے بھارتی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ہتیش شنکر کا کہنا تھا رجب طیب اردوان کی حکومت کشمیر کے معاملے پر بھارت کے اقدامات کی مخالفت کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ عامر خان دیگربھارتی اداکاروں کے مقابلے میں چین میں زیادہ مقبول کیوں ہیں؟

    میگزین ایڈیٹر نے سوال اٹھایا کہ چین میں دنگل فلم، سلطان (سلمان خان کی فلم) کے مقابلے میں کیوں زیادہ کامیاب ہوئی جبکہ دونوں فلموں کا مواد تقریباً ایک جیسا ہی تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کچھ مخصوص چینی برانڈز کی تشہیر بھی کرتے ہیں جبکہ ہ چین میں کوئی بھی اس وقت تک کامیاب نہں جب تک چین کی حکومت کی اسے فروغ دینے کا فیصلہ نہ کرلے۔

    ڈریگن کا پیارا خان نامی مضمون میں اداکار کی حب الوطنی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اکشے کمار، اجے دیوگن اور کنگنا رناوٹ فن کار اور فلم ساز بھی ہیں جو قوم پرستی پر مبنی فلمیں بناتے ہیں۔

    مضمون میں چند برس قبل جرنلزم ایوارڈ تقریب میں عامر خان کے ایک بیان کا ذکر بھی ہے جس میں انہوں نے بھارت میں عدم برداشت میں اضافے اور اپنےخاندان کی حفاظت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔

  • رابی پیر زادہ کا نیا مسئلہ، رابی پیرزادہ کا اپنے اکاؤنٹ میں سے رقم چوری کئے جانے کا دعویٰ

    رابی پیر زادہ کا نیا مسئلہ، رابی پیرزادہ کا اپنے اکاؤنٹ میں سے رقم چوری کئے جانے کا دعویٰ

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستان کی معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے لاہور الفلاح بینک سے کارڈ میں سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رابی پیر زادہ نے انکشاف کیا کہ ‏پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا بیلینس صفر ہے، فون کر کے پوچھا تو کہتے ہیں لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لیے ہیں –

    رابی پیر زادہ نے مداحوں کو نصیحت کی کہ اگرآپ لوگوں کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں-

    انہوں نے لکھا کہ اگر ہم الفلاح جیسے بینکوں پر اعتماد نہیں کرسکتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ اس بینک کو ٹیگ کرنے میں میری مدد کریں میرے اکاؤنٹ میں 54،000 تک کی رقم تھی اوراس میں کم از کم 18 کنبوں کی مدد ہوسکتی ہے جن کی میں مدد کررہی ہوں-

    رابی نے بینک الفلاح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے کہا کہ لوگ آپ پر اعتماد کرسکتے ہیں؟ کیا ہم واقعی اب ایسا کر سکتے ہیں؟ پورا پاکستان آپ کے جواب کا منتظر ہے ، آپ اپنے دعوے پر پورا نہیں اُترے-

    رابی پیرزادہ نے بتایا کہ وہ ایک اور خاتون کے گھر کی پینٹنگ کا کانٹریکٹ لینے گئی تھیں، ان پیسوں سے ایک بچے کی ٹانگ کا آپریشن کرانا ہے-

    انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کوئی چور لاہور میں ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہا ہے، کارڈ میرے پاس ہی تھا رابی نے بتایا کہ بینک نے انہیں کلیم نمبر دے دیا ہے-

    کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

     

    بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

    کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم