Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں  ہانیہ عامر

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور مقبول گلوکار عاصم اظہرکے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے آپس میں تعلقات رہے ہیں ماضی میں قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور ہانیہ عامر کی ایک لائیو چیٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وائرل ہونے والی ہانیہ عامر اور آئمہ بیگ کی ویڈیو میں اداکارہ کو کھل کر عاصم اظہر سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=6no1PdwybfU&feature=youtu.be
    54 سیکنڈ کےمختصر دورانیے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

    ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے میں بھی دکھائی دیں اور ان دنوں گلوکار ایک منصوبے میں ان کی مدد کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ عامر سے سوال کیا تھا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ وہ عاصم اظہر سے کب شادی کر رہی ہیں؟
    https://www.youtube.com/watch?v=yC3aSouIR28&feature=youtu.be
    آئمہ بیگ کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ہانیہ عامر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تو وہ بچی ہیں ایسے میں وہ کیسے شادی کرلیں تاہم انہوں نے اس وقت واضح طور پر عاصم اظہر سے تعلقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

    عاصم اظہر اور اریکا حاق کے گانے تم تم نے سوشل میڈیا پر نئے ریکارڈ قائم کر دیئے

  • بریسٹ کینسر کا شکار ہالی وڈ اداکارہ  کیلی پرسٹن57 سال کی عمر میں چل بسیں

    بریسٹ کینسر کا شکار ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن57 سال کی عمر میں چل بسیں

    بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کینسر کا شکار ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں چل بسیں۔

    باغی ٹی وی :57 سالہ کیلی کے شوہر اداکار جان ٹرو وولٹا نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی موت کی اطلاع دی۔
    https://www.instagram.com/p/CCkgCG5ptxE/
    انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری خوبصورت بیوی چھاتی کے کینسر سے اپنی دو سالہ جنگ ہار گئی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کیلی نے بڑی ہمت، حوصلے اور جرات مندی سے بریسٹ کینسر کا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے انہیں شکست ہوگئی۔

    جان ٹرو وولٹا نے اپنے پیغام میں کیلی کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف سمیت چاہنے والوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لئے مداحوں سے رابطے مین نہیں رہ سکین گے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے جنہوں نے اپنی ماں کو کھو دیا ہے-

    13 اکتوبر 1962 کو ہوائی میں پیدا ہونے والی کیلی نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بےشمار ٹی وی سیریز، سیزن اور ہالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • حدیقہ کیانی کا تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش

    حدیقہ کیانی کا تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔

    گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔

    انسٹا گرام اسٹوری سکرین شاٹ
    حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں گانے کی لنک شیئر کی ہے۔

    اس سے قبل حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر گانے کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گانے سے آگاہ کیا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CCi2VcCs655/?igshid=1f32loeug7sp3

    حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر میرا گانا ریلیز کیا جائے گا جو میں نے ترک فنکاروں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

    گلوکارہ نے بتایا تھا کہ یہ گانا اُردو، ترکش اور کشمیری زبان میں تیار کیا گیا ہے اور میں جلد ہی اس نئے گانے کا لنک پوسٹ کروں گی۔

    اُنہوں نے کشمیریوں کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری دُعا ہے کہ کشمیری عوام آزادی، امن اور سکون سے رہیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=X6z1ET4O0GY&feature=youtu.be

  • ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر دُھن بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر دُھن بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور بھارتی گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ کی دُھن بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ Accordion پر بھارتی گانے ’جب کوئی بات بِگڑ جائے ‘ جب کوئی مشکل پڑ جائے‘ کی دُھن بجاتی نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCgby-6j5TJ/
    ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے بتایا کہ بچپن میں اُن کی والدہ نے اُنہیں پیانو پر اِس گانے کی دُھن بجانا سیکھائی تھی اور آج دوبارہ سے وہ یہ دُھن بجا کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے اپنی والدہ کے لیے لکھا کہ میں بعض اوقات یہ سوچتی ہوں کہ جس خوبصورتی سے میری والدہ میرا خیال رکھتی ہیں کیا میں بھی ویسے ہی اُن کا خیال رکھ سکوں گی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ واقعی میں ماں اللہ تعالیٰ کی سب سے عظیم نعمت ہے وہ ہمیشہ اپنے بچوں کو اُن کی ضرورت سے زیادہ ہی دیتی ہے۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے

    واضح رہے کہ گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے‘ مشہور بھارتی فلم ’جُرم‘ کا ہے یہ فلم سال 1990میں ریلیز کی گئی تھی گانے کو کمار سانو نے گایا ہے-

  • میں اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہوں  مہوش حیات

    میں اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہوں مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سوشل میڈیا پرناقدین کے لئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے –

    باغی ٹی وی: گذشتہ روز مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کی تھی اداکارہ نے لکھا تھا کہ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔اور پاکستان کو سحت مند پاکستان بنانے میں ان کی مدد کریں-

    اس ویڈیو کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتا دیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔

    مہوش حیات نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی تو آپ بھی طور طریقوں اور ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔

    فائزہ نامی صارف نے مہوش حیات کی اس ٹویٹ کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شُکر ہے میرے والدین نے تمیز اور آداب دونوں ہی سکھائے ہیں اسی لئے یہ تبصرہ خاص طور پر آپ کو کیا-

    جس پر مہوش حیات نے سوشل میڈیا پران سے نفرت کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور نفرت کرنے والوں کو اُن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔


    مہوش حیات نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے دشمنوں سے دور نہیں بھاگتی ہوں بلکہ اُن کا سامنا کرتی ہوں اور اُن کے نام یاد رکھتی ہوں۔

    مہوش حیات نےسوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دیں

  • امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اُن کی اور اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے دعا گو اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں ہر ایک کے دُعائیہ پیغام کا الگ الگ جواب دے سکوں لیکن میں یہاں اپنے اس پیغام کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ میری، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔


    امیتابھ بچن نے لکھا کہ میں ہاتھ جوڑ کر آپ کی ہمیشہ کی محبت اور پیار کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں-

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں جبکہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

  • بھارتی اداکارہ و ماڈل دیویا چوکسے چل بسیں

    بھارتی اداکارہ و ماڈل دیویا چوکسے چل بسیں

    اداکار جگدیپ ار کریوگرافر سروج خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ و ماڈل 29 سالہ دیویا چوکسے چل بسیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیویا چوکسے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا دیویا چوکسے نے چند ڈراموں سمیت کچھ اشتہارات میں کام کیا تھا، تاہم کیریئر کے عروج سے قبل ہی وہ موذی مرض کا شکار ہوگئیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیر علاج رہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کا علاج کراتے ہوئے دیویا چوکسے مالی مسائل کا شکار بھی ہوگئی تھیں اور انہوں نے مالی مدد کے لیے دوستوں اور مداحوں سے سوشل میڈیا پر اپیل بھی کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دیویا چوکسے کی دو دن قبل اچانک حالت بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں پہنچنے پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو بتایا تھا وہ ان کے پیغامات کے جوابات نہیں دیں سکیں گی۔

    سکرین شاٹ
    اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہیں کینسر مار دے گی انہوں نے مداحوں سے آسان موت کے لیے دعا بھی کی تھی اور ساتھ ہی سب کے لیے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ ہسپتال میں چل بسیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے رواں سال نامور بالی وڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور اور میوزک کمپوزر ساجد خان انتقال کرگئے تھے۔

    54 سالہ عرفان خان گزشتہ دو سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ان کی وفات کے تین دن بعد ہی لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی کینسر کے باعث چل بسے تھے۔ بعض ازاں ساجد خان کی اچانک موت نے زب کو غمزدہ کر دیا-

    واجد خان کے بعد گزشتہ ماہ 14 جون کو بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے بھی خودکشی کرلی تھی اُن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

    اس کے علاوہ سلمان خان کے ساتھ فلم’ریڈی ‘ میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے اس سے قبل بالی وڈ کی مشہور فلم پی کے میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے-اور ٹک ٹاک ویڈیو میں 11 لاکھ فالورز رکھنے والے نوعمر نوجوان لڑکی کی لاش اور انسٹاگرام پر 1.27 لاکھ سے زیادہ ،فالورز رکھنے والی لڑکی سیا ککڑ کی لاش گیتا کالونی میں موجود پہلی منزل پر اس کے بیڈروم میں لٹکی ہوئی ملی تھی-

    علاوہ ازیں بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان بھی دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں۔ سورج خان کے بعد بھارت کی مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے ریاست کرناٹکا کے علاقے مندیا میں اپنے گھر پر خودکشی کر کے موت کو گلے لگ لیا تھا-

    اداکار سشیل گودا کے بعد معروف اداکار جگدیپ جعفری بھی زائد العمری کے باعث چند دن قبل ہی انتقال کر گئے تھے۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

    بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بھارت کی نامورکوریوگرافرسروج خان چل بسیں

    17 سالہ بھارتی ٹِک ٹا ک اسٹار نے خود کشی کر لی

    سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

  • اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحت پر مبنی تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایسرا بلجیک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں تھیں-

    اسرا بلجیک نے یہ امکان بھی ظاہر کیا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب ان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔

    فیس بُک اسکرین شاٹ
    کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

    پاکستانی برانڈز کی جانب سے اداکارہ سے رابطہ کیے جانے کے بعد اداکارہ نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اردو میں وضاحت بھی کی۔

    ایسرا بلگچ نے اردو میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میری آفیشنل مینیجر اور واحد نمائندہ صرف ڈیوگو دروکان جیجی ہے آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ترکی سے باہر وہ کسی بھی انتظامی کمپنی یا ادارے سے وابستہ نہیں ہیں۔

    انسڑا گرام سٹوری سکرین شاٹ
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا جائے تو کیسا رہے گا- جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بعض نے کہا کہ حلیمہ کو آپ بھول گئے اور حلیمہ کو بھی پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا-

    مداحوں کے اس مطالبے کی بعد جاوید آفریدی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حلیمہ سلطان کو پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا عندیہ دیاجاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اسرا بلجیک یعنی حلیمہ سلطان نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ پشاور زلمی کے مداحوں کو جلد ہی خوشخبری سنائیں گی- اسرا بلجیک کی اس ٹویٹ سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پشاور زلمی کے مداحوں نے اس پر بھر پور خوشی کا اظہار کیا تھا یہاں تک کہ پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ کرنے پر حلیمہ سلطان پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ بنا رہا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سطان جن کا اصل نام اسراء بلجیک نے کہا کہ وہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں آئیں گی۔

    اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں ‘ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کی اہم وجہ ہمارے سب کے جذبات اور احساسات ایک جیسے ہیں، ہم اسلامی تاریخ جاننا چاہتے ہیں۔‘اپنے کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے بارے بات کرتے کہا کہ ’جب مجھے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں اس کشمکش میں مبتلا ہوگئی کہ کیا میں تاریخ کے اس کردار کے ساتھ انصاف کرپاؤں گی؟

    پاکستان آنے کی متعدد بار خواہش کا اظہار کرنے والی اسراء نے ایک بار پھر ناصرف اسی خواہش کا اظہار کیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد اپنے کیمرے کے ساتھ پاکستان کے پہاڑی علاقوں جیسے بابو سر ٹاپ، آزاد کشمیر اور دیوسائی میں تصویر کشی کرنے اور اپنی ڈاکیومینٹری کے لیے یہاں آئیں گی۔ پاکستانی مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انہیں جلد جھیل سیف الملوک اور وادی ہنزہ میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی جو ترکی میں نہ ہوسکی، پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں، پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے اعلان پر میری حیرت اور فخر کی ملی جلی کیفیات تھیں۔

    اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو یادگار اعلان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب یہ اعلان سامنے آیا کہ ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جائے گا تو اُس وقت مجھے بہت حیرت بھی ہوئی تھی اور فخر بھی محسوس ہوا تھا۔

    پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی ، حلیمہ سلطان کی ٹویٹ

  • شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    کورونا وائرس کا شکار سئینربھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے لئے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے جلد صحتیاب کے لیے دعا ئیہ پیغامات جاری کئے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖیڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پریشان مت ہوں-

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں-

    امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ان ٹوئٹس کے سامنے آنے پر جہاں ان کے مداحوں نے بھارتی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی دُعائیہ پیغامات جاری کئے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرشعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امیت جی جلد صحتیاب ہوں آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
    https://twitter.com/18_nahar/status/1282013071079178241?s=20
    شعیب اختر کی اس ٹویٹ پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے شعیب اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں

    اس پر شعیب اختر نے بھارتی ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ سننے والی اوپر والے کی ذات ہے کیا پتا کس کی سن لے آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا۔


    شعیب اختر کے اس پیغام سے بھارتی عوام و کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے اور انہوں نے شعیب اختر کے اس عمل کو سراہا-


    https://twitter.com/SruthiRatheesh/status/1282386438437236736?s=20


    https://twitter.com/kazimmba/status/1282395356668596227?s=20


    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی امیتابھ بچن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔


    شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر بھارتی صارف نے ان کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ ذہنیت ہے جو ہمارے ممالک کے مابین نفرت کو ختم کر سکتی ہے۔ معذرت کے ساتھ ، کسی ہندوستانی وزیر نے آپ کی بیماری کے دوران ٹویٹ کیا تھا۔

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

  • بشری انصاری نے اپنے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

    بشری انصاری نے اپنے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

    گزشتہ ماہ 30 جون کو معروف اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ڈرامے ‘زیبائش’ پر تبصرہ کرنے والی ہوسٹ لبنی فریاد کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی : پر بشری انصاری نے اپنے ڈرامے ‘زیبائش’ پر لبنیٰ فریاد کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

    لبنیٰ فریاد نے اداکارہ کے ڈرامے کو فیملی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ان کی بھتیجی زارا نور عباس سمیت ان کی بہن اسما عباس اور خود بشریٰ انصاری کی اداکاری پر بھی تنقیدی تبصرہ کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBysc8OpRp1/
    لبنیٰ فریاد کی تنقید کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراس پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سخت کمنٹس کئے تھے جسے بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

    اپنے کمنٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ لو کلاس لوگ ہمارے ڈراموں پر گھٹیا کمنٹس کرکے فنکاروں کی محنت اور صلاحیتوں پر تنیقد کرتے ہیں کیا ایسے لوگوں کو اس انڈسٹری کے نشیب و فراز کا بھی اندازہ ہے؟وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ اس خاتون کا پینڈو اسٹائل کمنٹری شو دیکھ کیوں رہے ہیں کسی کی عزت و سالمیت کو تباہ کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اگر واقعی آپ کو کوئی ڈرامہ نہیں پسند تو یہ آپ پر ہے کہ آپ اسے نہ دیکھیں لیکن یہ انتہائی کم درجے کی بات ہے کہ کسی کی محنت پر یوں اس لہجے پر تنقید کی جائے۔
    https://www.instagram.com/p/CCCIOGwp2Yt/
    اداکارہ نے لکھا کہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو وہ ان لوگوں سے حسد کرنا اور اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دینا شروع کر دیتے ہیں جو اپنی فیلڈ میں کچھ کررہے ہیں اللہ ایسے لوگوں کو عقل دے اور باعزت روزی بھی نصیب کرے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ حرام ہے کہ کسی کی روزی پر لات مار کر خود پیسے بنائے جائیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCCIOGwp2Yt/
    انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگ ہماری زندگیوں میں کورونا کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ جلد انہیں جلد ختم کردے گا انشاہمارے ڈراموں کے لیے کیسا برا وقت آگیا ہےچھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ-

    اس پوسٹ کو بشری انصاری نے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم ان کے الفاظ پر لوگوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے لبنیٰ فریاد سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    بعد ازاں خود لبنی فریاد نے بھی بشریٰ انصاری کی سخت تنقید کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے معروف اداکارہ کے ہر لفظ کا جواب دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ اپنی اداکاری کے ذریعے بھی دوسری بڑی شخصیات کی ڈھنگے انداز میں نقل کرتی آئی ہیں تاہم انہیں کبھی کسی بڑی شخصیت نے اس طرح روکا ٹوکا نہیں، جس طرح انہوں نے ان کے لیے جملے استعمال کیے۔

    لبنی فریاد نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ بڑے لوگ خود پر ہونے والی تنقید پر اتنے غصہ نہیں کرتے مگر بشری انصاری نے خود پر ہونے والی تنقید پر سخت رد عمل دے کر خود کو چھوٹا ثابت کیا۔

    لبنی فریاد کی ویڈیو اور لوگوں کی سخت تنقید کے بعد اب معروف اداکارہ نے اپنے جملوں پر معذرت کرلی –
    https://www.instagram.com/p/CCfhd2DJ8Zm/
    بشری انصاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اسے کورونا کی وبا سے جوڑتے ہوئے دنیا اور پاکستان میں پھیلی ہوئی وبا پر بات کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کوئی محنت سے کام کر رہا ہے اور اگر ایسی مشکل گھڑی میں محنت سے ہونے والے کام پر تنقید ہوگی تو ہر کسی کو برا لگے گا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آرٹسٹ کے لیے کوئی بھی منصوبہ اس کے لیے بچےکی طرح ہوتا ہے جس پر وہ بڑی محنت سے دن رات کام کرتا ہے اور اگر اس آرٹسٹ کے اسی منصوبے پر تنقید کی جائے تو اسے دکھ ضرور ہوگا۔

    بشری انصاری نے لکھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہیے تاہم اس حوالے سے زبان کی بہت بڑی اہمیت ہے اور ہم اپنے ہر لفظ کے ذمہ دار خود ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے انسٹاگرام پر انتہائی سخت زبان کا استعمال کیا اور انہیں موقع پر ہی اس کا احساس ہوگیا تھا جس وجہ سے انہوں نے اپنے کمنٹس ڈیلیٹ کردیئے۔

    بشری انصاری نے لکھا کہ تاہم یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اس وجہ سے ان کی کہی گئی بات تماشا بن گئی اور وہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

    بشری انصاری نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو کورونا قرار دیا