Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاصم اظہر کے نئے گانے سوہنیا کے لئے ہانیہ عامر کا شاعرانہ انداز میں تعریفی پیغام

    عاصم اظہر کے نئے گانے سوہنیا کے لئے ہانیہ عامر کا شاعرانہ انداز میں تعریفی پیغام

    پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے دوست اور پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے 23 جولائی کو ریلیز کئے گئے گانے سوہنیا کی شاعرانہ انداز میں تعریفی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ عامر نے طحہٰ خان نامی صارف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں عاصم اظہر کے نئے گانے ’سونیا‘ کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا۔
    https://twitter.com/realhaniahehe/status/1286455135095394308?s=19
    اپنے پیغام میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ دل کو تو لگتا ہے، سال پہلے بھی، آج بھی-

    ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ واہ عاصم کیا گانا ہے، واقعی مزیدار کام ہے۔

    عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ دُنیا یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ میں نے آپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیوں کیا تھا۔
    https://twitter.com/AsimAzharr/status/1286635904451387392?s=20
    عاصم اظہر نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ آپ نے پہلی بار یہ گانا سُننے کے بعد اِس میں کچھ تبدیلیاں کروائی تھیں مجھے خوشی ہے کہ آپ کو یہ گانا پسند آیا۔

    دو روز قبل 23 جولائی کو عاصم اظہر کے ریلیز کئے گئے گانے کو اب تک 9 لاک سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے- اس گانے کو کُنال ورما نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کمپوز خود عاصم اظہر نے کیا ہے-

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارہ ریلیز

    سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارہ ریلیز

    گذشتہ ماہ 14 جون اتوار کوخودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : فلم دل بیچارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں بطور مرکزی کردار اپنا ڈیبیو کیا ہے اس سے قبل سنجنا سانگھی پہلے راک اسٹار اور ہندی میڈیم جیسی فلموں میں چھوٹے کرداروں میں نظر آچکی ہیں-

    فلم دل بیچارہ میں کیزی (سنجنا سانگھی) اور مینی (سوشانت سنگھ راجپوت) کی کہانی دکھائی گئی ہے سوشانت اور سنجنا کی کیمسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے موذی مرض کینسر میں مبتلا کیزی مینی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں ٹریلر کے ہر سین میں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

    فلم دل بے چارہ کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا ہیں جو بطور ڈائریکٹر اُن کی پہلی فلم ہے-

    واضح رہے کہ فلم ’دل بیچارہ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی-

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم : فردوس جمال !!!

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    سوشانت سنگھ کی فلم کا ٹریلر ریلیز

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم کے پرومو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

     

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم دل بیچارہ کے ہدایتکار مکیش چھابڑا کا سوشل میڈیا پرسوشانت سنگھ راجپوت کے لئے جذباتی پیغام

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں کا سوشانت کو خراج عقیدت پیش

  • اداکارہ سلمی ظفر کس حساب کی بات کر رہی ہیں ہمیں نہیں معلوم جویریہ سعود کا بیان سامنے آ گیا

    اداکارہ سلمی ظفر کس حساب کی بات کر رہی ہیں ہمیں نہیں معلوم جویریہ سعود کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان ٹیلی ویژن کی سینیئراداکارہ سلمی ظفرکے پیسے نہ دینے کے الزام کے جواب میں جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ سلمی ظفرکے ایک کروڑروپے نہ دینے کے الزام پر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سلمی ظفرکوپہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑدینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔

    ذرائع کے مطابق جویریہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبارمیں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں ان کے بہت اصرارپر بھی جب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی۔

    اداکارہ جویریہ کا کہنا تھا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں –

    ان کا کہنا تھا کہ جن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں کہ ان کو تنخواہ اور کھان اھسان کے ساتھ دیا جاتا ہے تو وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے بھی دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے پروڈکشن ہاؤس کے مالک اداکارہ جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی پر معاوضہ ادا نہ کرنے سمیت سنگئن الزامات عائد کیے ہیں، سلمیٰ ظفر کے مطابق جویریہ اور سعود پر ان کے تقریبا ایک کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

    سلمیٰ نے سوشل میڈیا پر 35منٹ سے زائد دورانیے کے لائیو سیشن میں کہا کہ میں نے جیوانٹرٹینمنٹ پرنشرہونے والے ڈرامے ’’یہ زندگی ہے‘‘ میں 6 سال تک کام کیا جے جے ایس پروڈکشن کے تحت بننے والے ڈرامے ’’ یہ کیسی محبت ہے ‘‘ کی 500 اقساط میں کام کیا لیکن جویریہ اور سعود اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فنکاروں اور عملے کو ادائیگی نہیں کرتے۔

    سلمی ظفر کا کہنا تھا کہ لوگ ڈر کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ رہے لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی،’’ جویریہ کو بیٹیوں کی طرح سمجھتی تھی ، وہ عمرہ کی ادائیگی کرکے آئیں تومیں نے ان کی سوشل میڈیا پرشیئرکی جانے والی پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے رقم کا تقاضا کیا لیکن جویریہ نے مجھے بلاک کر دیا تھا-

    جویریہ اورسعود پراداکارہ سلمیٰ ظفرکےسنگین الزامات،ایک کروڑ روپے بھی ان کے ذمہ واجب الادا ہیں‌

  • جویریہ اورسعود پراداکارہ سلمیٰ ظفرکےسنگین الزامات،ایک کروڑ روپے بھی ان کے ذمہ واجب الادا ہیں‌

    جویریہ اورسعود پراداکارہ سلمیٰ ظفرکےسنگین الزامات،ایک کروڑ روپے بھی ان کے ذمہ واجب الادا ہیں‌

    کراچی: جویریہ اورسعود پراداکارہ سلمیٰ ظفرکےسنگین الزامات،ایک کروڑ روپے بھی ان کے ذمہ واجب الادا ہیں‌، اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے پروڈکشن ہاؤس کے مالک اداکارہ جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی پر معاوضہ ادا نہ کرنے سمیت سنگئن الزامات عائد کیے ہیں، سلمیٰ ظفر کے مطابق جویریہ اور سعود پر ان کے تقریبا ایک کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

     

    سلمیٰ نے سوشل میڈیا پر 35منٹ سے زائد دورانیے کے لائیو سیشن میں کہا کہ میں نے جیوانٹرٹینمنٹ پرنشرہونے والے ڈرامے ’’یہ زندگی ہے‘‘ میں 6 سال تک کام کیا، جے جے ایس پروڈکشن کے تحت بننے والے ڈرامے ’’ یہ کیسی محبت ہے ‘‘ کی 500 اقساط میں کام کیا لیکن جویریہ اور سعود اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فنکاروں اور عملے کو ادائیگی نہیں کرتے۔

     

     

     

     

     

     

    جارحانہ لہجے میں بولنے والی سلمیٰ ظفر نے خاصے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈر کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ رہے لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی،’’ جویریہ کو بیٹیوں کی طرح سمجھتی تھی ، وہ عمرہ کی ادائیگی کرکے آئیں تومیں نے ان کی سوشل میڈیا پرشیئرکی جانے والی پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے رقم کا تقاضا کیا لیکن جویریہ نے مجھے بلاک کردیا۔

    سلمیٰ ظفرنے یہ الزام بھی لگایا کہ جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس کے تحت کام کرنے والوں کو کھانا تک نہیں دیا جاتا اور چائے بھی دن میں صرف ایک بار پلائی جاتی ہے،دوبارہ مانگو تو کہتے ہیں اپنی چینی ، پتی اور دودھ لے آئیں۔ 7 سے 8 ہزار کی معمولی اجرت پرکام کرنے والوں تک کو پیسے نہیں دیے جاتے۔

    اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جویریہ اور سعود جانتے ہیں کہ میں جھوٹ نہیں بولتیں نہ اس وقت بول رہی ہوں لیکن میرے پاس اس بات کے شواہد موجود نہیں ہیں، لیکن میں اپنا حق لے کررہوں گی۔

    جویریہ اور سعود پرکئی طرح کے الزامات عائد کرنے والی سلمیٰ ظفرنے مزید کہا کہ میں سب جانتی ہوں دونوں پہلے کہاں رہتے تھے اور اب کیسی زندگی گزار رہے ہیں اور کہاں رہتے ہیں۔ میرے پاس سب راز ہیں لیکن ابھی ان پرپردہ ڈال رہی ہوں۔

     

     

    https://www.youtube.com/watch?v=mGir_3ml8dw&feature=youtu.be&fbclid=IwAR2EnNLF00p2W_OyBdG4MGEUILGwOeuIu99q05A5WSJFHJEYJdnBQj-AWdM

    سعود پرخواتین کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات عائد کرنے والی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے پیسے مانگنے پر سعود فحش گالیاں تک دیتے تھے، سب جانتی ہوں وہ عورتوں کی کمائی پر چلنے والامرد ہے۔ اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ سعود کو تھپڑ بھی مار چکی ہیں، جو کہ ایک رشتے میں مارا تھا لیکن بہرحال سعود نے تھپڑ کھایا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ساری صورتحال سے اداکارہ پروین اکبر اور اداکار شبیر جان بھی واقف ہیں پر کوئی بولے گا نہیں، لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی۔

    طویل ویڈیو میں سلمیٰ ظفر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس جویریہ اور سعود کے کئی راز ہیں جن پر اب بھی وہ پردہ ڈال رہی ہیں اور وہ ان رازوں کو ابھی سامنے نہیں لا رہیں۔

    سلمیٰ ظفر نے ویڈیو میں سعود کو خبردار کیا کہ اگرچہ ان کے پاس ثبوت نہیں، تاہم وہ اپنا حق قانونی اور جسمانی طریقے سے لینا جانتی ہیں اور وہ ایمان کی طاقت کے ساتھ اپنا حق لے کر رہیں گی۔

    انہوں نے سعود اور جویریہ کو پیغام دیا کہ غریب ملازمین اور اداکاروں کے پیسے کھانے پر انہیں بد دعائیں لگیں گی۔

    سلمیٰ ظفر نے کہا میں جویریہ کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتی تھی اور میں نے اسے پیسوں کے لیے میسیج بھی کیا جس پر اس نے مجھے پیسے دینے کے بجائے بلاک کردیا۔

    اداکارہ سلمیٰ ظفر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر فی الحال جویریہ اور سعود کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

  • سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں کا سوشانت کو خراج عقیدت پیش

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں کا سوشانت کو خراج عقیدت پیش

    گزشتہ ماہ 14 جون کوخود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں کی جانب سے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کے گلوکاروں اے آر رحمٰن، سنیدھی چوہان، شریہ گھوشال، موہت چوہان، جونیتا گاندھی، ہریدے گٹانی اور شاشا تروپتی نے ورچوئل کنسرٹ کے ذریعے اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے-

    13 منٹ 26 سیکنڈز پر مشتمل اس گانے کا آغاز معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن نے کیا جس میں اُن کے ساتھ اُن کے بیٹے اے آر امین، بیٹی رحیمہ رحمٰن اور موسیقار ہیرل وردیہ فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹائٹل ٹریک گایا۔

    اے آر رحمٰن کے بعد سنیدھی چوہان اور ہریدےگٹانی نے اپنے گانے’مسخری‘ کے ساتھ سوشانت کو خراج عقیدت پیش کیا اس گانے سنیدھی چوہان نے کیوں چُنا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ گانا سوشانت کو حقیقی زندگی سے جوڑتا ہے شاید یہ سوشانت کی شرارتی عادتوں کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔

    اسکے بعد گلوکار موہت چوہان اورشریہ گھوشال نے اپنے گانے ’تارے گن گن‘ کے ساتھ اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور موہت چوہان نے اس گانے کے حوالے سے بتایا کہا کہ چونکہ سوشانت کو ستاروں اور خلائی دُنیا سے بہت لگاؤ تھا تو ہم نے یہ گانا اُن کے شوق اور لگاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔

    ان کے بعد شاشا تروپتی نے گانا ’کُھل کے جینا ‘ گایا اور آخر میں جونیتا گاندھی اور ہریدےگٹانی نے گانا ’میں تمہارا‘ گایا-

    واضح رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا فلم دل بے چارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہےاس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہونے جا رہی ہے-

    یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے رواں سال 14جون اتوار کے روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ ڈاکومنٹس ملے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

    پیرانارمل ایکسپرٹ اسٹیو ہف کا سوشانت سنگھ کی روح سے بات کرنے کا دعوٰی

  • فیصل قریشی نے بیٹے فرمان کے چھ ماہ ہونے کی خوشی کس طرح منائی؟

    فیصل قریشی نے بیٹے فرمان کے چھ ماہ ہونے کی خوشی کس طرح منائی؟

    پاکستانی معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا بیٹا فرمان چھ ماہ کا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنت پر فیصل قریشی نے اپنی ایک فیملی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار اپنی فیملی کے ساتھ فرمان کے چھ ماہ کے ہونے کی خوشی منا رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CC3ZE74lPbR/
    فیصل قریشی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں میز پر کیک رکھا ہوا ہے جوکہ فرمان کے آدھے سال کے ہونے کی خوشی میں تیار کروایا گیا ہے۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں فیصل قریشی نے لکھا کہ آدھا کیک اِس لیے ہے کہ فرمان آدھا سال یعنی چھ ماہ کا ہوگیا ہے۔

    اداکار نے اپنے مداحوں کو اُن کے اہل خانہ کی خوشیوں کے لیے دُعا کرنے کا بھی کہا۔

    واضح رہے کہ فیصل قریشی کے دو بچے ہیں جن میں اُن کی بڑی بیٹی کا نام آیت ہے جبکہ اُن کے چھوٹے بیٹے کا نام فرمان ہے جس کی پیدائش رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ فیصل قریشی جلد ہی نئے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں نظر آئیں گے مذکورہ ڈرامہ سیریل میں فیصل قریشی کے ساتھ ادکار اعجاز اسلم اور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی یہ ڈرامہ ایک مالدار گھرانے کو درپیش مشکل حالات سے گزرنے پر مبنی ہے۔

    اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

  • عتیقہ اوڈھو نے ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’نجات‘  کے خوشگوار لمحات شئیر کر دیئے

    عتیقہ اوڈھو نے ماضی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’نجات‘ کے خوشگوار لمحات شئیر کر دیئے

    پاکستانی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر نوے کی دہائی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’نجات‘ کی یاد گار تصویریں اور ویڈیو کلپ شئیر کرکے ڈرامے کی یاد تازہ کردی ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے سرکاری ٹی وی یعنی پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’نجات‘ کے سیٹ کی یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں عتیقہ اوڈھو کے ہمراہ اُن کے ساتھی اداکار نعمان اعجاز اور ڈرامے کی ہدایت کار سائرہ کاظمی بھی موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CC7rGrSgu8Z/
    عتیقہ اوڈھو نے نوے کی دہائی کے ڈرامہ ’نجات‘ کے زبردست وقت اور خوشگور لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈرامہ اب بھی معاشرتی مسائل پر بہت کچھ کہنا چاہتا ہے۔

    علاوہ ازیں ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل ’نجات‘ کی ایک ویڈیو کلپ بھی شئیر کی اور لکھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں مشہور ڈرامہ سیریل ’نجات‘ کا حصہ بنی۔
    https://www.instagram.com/p/CC1XWsqgYFo/
    عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ میری بہت سی خوبصورت یادیں اس میگا ہٹ ڈرامے سے منسلک ہیں حالانکہ یہ ڈرامہ حقیقت پسندی پر مبنی امور پر بنایا گیا تھا اس میں گلیمر نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کاش ہماری ڈرامہ انڈسٹری دوبارہ بھی اس طرح کے ڈرامے تخلیق کر پاتی۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’نجات‘ 1993میں پی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا، 18اقساط پر مبنی اِس ڈرامے کو اُس وقت خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ ایک لمبے عرصے بعد اس کامیاب ڈرامہ سیریل کوایک بار پھر رواں سال 16مئی سے پی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

    مذکورہ ڈرامے میں نعمان اعجاز اور عتیقہ اوڈھو کے ساتھ لطیف کپاڈیا، مرینا خان، ہما نواب اور ساجد حسن شامل تھے۔

  • عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان جلد ہی ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

    عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان جلد ہی ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار عدنان صدیقی اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان جلد ایک ساتھ دکھائی دیں گے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اپنی اور راحت فتح علی خان کی فوٹو کا کولاج شئیر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ میرا اور راحت فتح علی خان صاحب کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CC9EIWwH26U/
    عدنان صدیقی نے بتایا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے بہت پریشان کن رہے کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا میں اس تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا کیا ہے-

    انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے لکھا کہ میں نے کہیں محسوس کیا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔

    عدنا صدیقی نے کہا کہ اس خیال نے مجھے کوویڈ 19 کے اور اس کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی زندگیوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔

    اداکار نے بتایا کہ میں عام طور پر اپنے لئے لکھتا ہوں لیکن اس بار آپ لوگوں کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کا سوچا –

    انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو راحت فتح علی خان نے نے بےحد پسند کیا اور یوں دونوں کا اشتراک ہوا۔

    سینئراداکار نے بتایا کہ اس دُعا کی ویڈیو جلد ہی ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کی جائے گی۔

    اپنی پوسٹ کے اختتام میں اداکار نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیہ کلمات لکھے کہ میری تمام دعائیں کورونا سے جاں بحق والوں کے لئے ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس جان لیوا وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 709 تک جا پہنچی ہے 2 لاکھ 13 ہزار ایک سو پچھتر لوگ صحتیاب ہو چُکے ہیں-

  • کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

    پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے عالمی وبا کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کی مدد کی اپیل کردی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وبائی وائرس کے باعث فنکار، موسیقار اوردیگر عملے کی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ فنکار اس وقت سنیما تھیٹر اور ڈراموں ، فلموں کی پروڈکشن بند ہونے کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں، ہمارا ایسے موقع پر فرض بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔

    علی ظفر نے بتایا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن نے اب تک 700 خاندانوں کی مدد کی ہے اور مزید بھی جاری ہے۔

    گلوکار و اداکار نےسوشل میڈیا صارفین سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس نیک کام کیلئے آپ بھی آگے آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

    علی ظفر نے بتایا کہ مالی مشکلات کا شکار تھیٹر اور ایسے ہی دوسرے مقامات سے تعلق رکھنے والوں کو راشن سمیت کیش بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

    گلوکار نے کہا کہ اس وقت مشکل حالات کا شکار ہماری زندگیوں میں رنگ بھرتے آئے ہیں اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔


    علی ظفر کی اس ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے گلوکار و ادکار کی اس کاوش کی تریف کی اور گلوکار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کیلئے دل کھول کر عطیہ کریں۔

    شعیب اختر نے لکھا کہ برائے مہربانی علی ظفر فاؤنڈیشن کی مدد کریں۔ وہ ایسے فنکاروں کے لئے فنڈ جمع کررہے ہیں جو کوویڈ کی وجہ سے بے روزگار ہیں کیونکہ کوئی پروگرام اور پرفارمنس نہیں ہوتا ہے۔ان کے لئے کھلے دل سے عطیہ کریں۔

    میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی

  • مانی کا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیا طی تدابیر سےمتعلق پیغام جاری کرنے کا انوکھا انداز

    مانی کا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیا طی تدابیر سےمتعلق پیغام جاری کرنے کا انوکھا انداز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے سوشل میڈیا پر ایک خاص انداز میں عالمی وبا سے احتیاطی تدابیر سے بچاؤ سے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار سلمان شیخ عرف مانی نے اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں اداکار جم میں موجود اپنی فٹنس کے لیے ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CC5Xg9bpNge/
    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ مانی کے علاوہ جم میں اور کوئی موجود نہیں ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ وبائی مرض کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں-

    تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار ، ہٹ دی جیم اینڈ لیفٹ دی بار(یعنی بارز کی بجائے خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم جائیے۔

    مانی نے مزید لکھا کہ میں تمام ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جم میں اکیلا ہی ہوں۔

    سلمان شیخ عرف مانی کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ مانی اور ان کی اہلیہ اداکارہ حرا مانی کورونا وبا کے دوران مستحق لوگوں تک راشن پہنچانے اور کورونا کے بارے میں آگہی پیغامات پھیلانے میں پیش پیش رہے اور کئی لوگوں کی مدد کی-