Baaghi TV

Category: شوبز

  • رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کی تردید کر دی

    رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کی تردید کر دی

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پینٹنگ شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ میں 8 سال کی عمر سے ہی پینٹنگ کر رہی ہوں ، جب میں نے فیلڈ کو تبدیل کیا اور اپنے شاہکار کو رنگنے کی کوشش کی ، اس کی میکنگ ویڈیو بنائی اور اس نے ہمارے فنون لطیفوں کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے بھیجا ، انہوں نے مجھے لاکھوں مالیت کی دو مزید پینٹنگز بھیجی اور مجھے بتایا کہ انہیں اس طرح کے فن کی ضرورت ہے۔

    ‌ رابی پیر زادہ کی اس پینٹگ کی گلوکا رعدنان سمیع نے تعریف کی تھی جبکہ کچھ پاکستانی صارفین نے رابی پیرزادہ پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ پینٹنگ آپ نے خود نہیں بنائی ہے۔

    عدنان سمیع کے تعریفی ٹوئٹ کے بعد رابی پیرزادہ نے جذبات میں آکر ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ آج کنفرم ہو گیا ہے کہ بھارت ہم سے کافی بہتر ہے وہاں کے لوگوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا اور نہ ہی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا ہے

    اُنہوں نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ماضی میں آپ کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اُس کے لیے میں آپ سے معافی چاہتی ہوں۔

    رابی پیر زادہ نے کہا تھا کہ ہماری قوم کسی بھی شخص کی صلاحیتوں کی حقدار ہی نہیں ہے نہ آپ کی آواز کی اور نہ میری پینٹنگز کی-

    رابی نے غصے میں کہا تھا کہ انشاءاللہ میں بھی جلد ہی پاکستان چھوڑ دوں گی۔

    رابی پیرزادہ کے اِس ٹوئٹ کے بعد اُن کے مداحوں اور صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

    رابی کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بھارتی صارف نے انہیں بھارت میں آنے کی دعوت دی صارف نے لکھا کہ کسی بھی دن ، جب بھی آپ ہندوستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں آپ کا استقبال ہے ….. ایک ساتھ مل کر ہم آپ کے فن کو پنکھ اور آزادی دے سکتے ہیں …. اس کی خوبصورت ، اس کی سچائی … اس سے تکلیف ، لذت اور غم کا پتہ چلتا ہے .. .یہ اربوں تک جاسکتا ہے …

    صارف کی اس ٹویٹ کے بعد رابی پیرزادہ نے اب ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں پاکستان اور پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا-

    رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نہیں بھائی پاکستان میرا دل، میری جان ہے اور مجھے اپنے ملک کے لوگ بےحد عزیز ہیں، اور اگر میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر بھی گئی تو مکّہ جاؤں گی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ وہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جو پاکستان کے آرٹ کو پروموٹ نہیں کرتے ہیں اُنہوں نے ایک بار پھر مجھے منفی خبروں میں سب سے آگے کردیا ہے لیکن جب میں نے کچھ دیر بعد اپنے فیصلے کی تردید کردی تو کسی چینل نے میرے اس مثبت رویے کی طرف توجہ نہیں دی۔

    رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑ نے کی دھمکی دے دی

  • نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

    نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

    جان لیوا موذی مرض بریسٹ کینسر کا شکار پاکستان کیاداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اپنی طبیعت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔


    نادیہ جمیل نے لکھا کہ یہ ایک ناقابل فراموش جدوجہد رہی کیموتھراپی کا مرحلہ کسی معرکہ آرائی سے کم نہیں تھا لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے لیکن بغیر کسی خوف کے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔


    نادیہ جمیل نے لکھا کہ کوئی تنہا نہیں ہے اگر آپ خالق پر یقین رکھتے ہیں۔ اکیلا کوئی نہیں ہے اگر آپ حسن معاشرت سے دوستی کریں۔ اگر آپ آگے بڑھیں تو کوئی تنہا نہیں ہے۔ آپ زندگی سے گھرا ہوا ہے ، آپ کے اندر ، آپ پر ، آپ سے باہر۔ آپ سے پیار اور محبت کیا جاتی ہے۔

    نادیہ جمیل نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے آپ کی دوستی نصیب ہوئی ہے-


    اداکارہ و سماجی کارکن نے لکھا کہ کیمو کا مسئلہ یہ ہے کہ اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور اسپتال سے نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی۔ اور صحت مند طرز زندگی شروع کروں گی۔ ایک بار جب میں ہسپتال سے باہر ہوں تو وہ ہے۔ شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں، لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء پیغامات انہیں ہمت دلاتے رہتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں اس سب کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے اس کے ذریعے سفر کرنے میں میری مدد کی۔ الحمدللہ


    نادیہ جمیل نے لیمن ادرک اور پودینے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کیمو کے بعد متلی محسوس ہو رہی ہے ایک دوست نے مجھے یہ تصاویر بھیجی ہیں۔ ہسپتال میں تنہائی میں میں کسی سے ملاقات نہیں کر سکتی نیٹروفیلز نیچے کی طرف. سفید خون کے خلیے کم ہو رہے ہیں ۔


    نادیہ جمیل نے ایک ٹویٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ دستخھ کرتے ہوئے ہاتھ کانپ رہے ہیں کچھ کھایا پیا نہیں براہ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں ، کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی کروسنٹ کھائی ہے کیمو کے بعد کچھ نہیں دینا یہاںتک کہ ایک گھونٹ پانی بھی آپ کے گلے سے نہیں جاتا ہے-

    انہوں نے تمام بیماروں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سب کمزور لوگوں کی مدد کرے گرم کھانا ، تازہ صاف پانی کو طاقت عطا فرمائے ساتھ ہی مداحوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ اپنی زندگی میں کسی چیز کو بے معنی نہ سمجھئے۔

    نادیہ جمیل کی ان ٹویٹس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں وہ سوشل میڈیا پرمداحوں کو اپنی صحت اور علاج کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    مجھے یقین ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے نادیہ جمیل

    آخری کیمو تھراپی کل ہو گی ،نادیہ جمیل کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

  • پاکستان میں ‘ارطغرل غازی’ کی مقبولیت جودیکھ لیتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے،مقبولیت کی وجہ بھی سامنے آگئی

    پاکستان میں ‘ارطغرل غازی’ کی مقبولیت جودیکھ لیتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے،مقبولیت کی وجہ بھی سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان میں ‘ارطغرل غازی’ کی مقبولیت جودیکھ لیتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ‘ ارطغرل غازی’ پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والےانجین التان دوزیتان نے پاکستان میں اس سیریز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے اہم بات بتادی۔

     

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی تاریخی سیریز ڈیریلیس ارطغرل جو کہ اردو میں پاکستان ٹیلی ویژن پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کی جارہی ہے۔ ڈرامہ سریز ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت دیکھتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ نے پاکستانی شائقین سے ملنے پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرکے ترکی سمیت پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور موجودہ وقت میں وہ جرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل رامو میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ترک ڈرامے کے میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والےانجین التان دوزیتان نے پاکستان میں اس کی بڑھتی مقبولیت کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے بہترین کہانیوں کو سراہنا ہے۔ میرے خیال میں ترک اور پاکستانی عوام دونوں اچھی طرح مرتب کی گئی کہانیوں سے محبت کرتے ہیں، ارطغرل اس لیے کامیاب رہا کیونکہ اس نے ناظرین کو ڈرامے کے ساتھ باندھے رکھا۔

    مزید بات کرتے ہوئے ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے بات کرتے ہوئے اداکار کاکہناتھا کہ ارطغرل غازی کے تصور، مضبوطی اور زندگی کے مقصد اور اقدار سے محبت کرتا ہوں، وہ ایک قابل ستائش شخص ہیں اور میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میں نے ان کی زندگی کی عکاسی کی۔

    ڈرامے کی مقبولیت کے بارے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اس قدر پذیرائی ملے گی،ہم جب شوٹنگ کررہے تھے تو جانتے تھے کہ یہ ایک یادگار ڈراما ہوگا، اس کو اتنا پسند کیا گیا کہ ہم بہت شکرگزار ہیں۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ‘ ارطغرل غازی’ پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیاد دیکھا جانے والا ڈراما بھی بن چکا ہے، جس کی تمام اقساط کو کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

    ترک اداکارانجین التان دوزیتان کا کہناتھا کہ ڈرامے کی مقبولیت سے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوا کیونکہ دنیا کو ترک ثقافتی اہمیت کا احساس ہوا۔

    انجین التان دوزیتان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن پاکستان ضرور آئیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے براہ راست آکر ملیں گے۔

  • رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑ نے کی دھمکی دے دی

    رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑ نے کی دھمکی دے دی

    لاہور:رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑ نے کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کےمطابق معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی ہے ،

    رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے کچھ پینٹنگ بنلائی تھیں لیکن ناقدین نے اعتبار کرنے کی بجائے تنقید کی جس کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف اٹھانا پڑی

     

    رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وہ پینٹنگ بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بزرگ کی حقیقی زندگی کا تصورپیش کررہیں ہیں‌

    ساتھ ہی رابی پیرزادہ نے عدنان سمیع کی ایک تصویرشیئرکی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ جس طرح عدنان سمیع پربد اعتمادی کا اظہارکیا گیا اسی طرح ان پربھی وارکئے گئے ،

    رابی پیرزادہ کہتی ہیں پھرعدنان سمیع کو پاکستان چھوڑنا پیڑا اورآج کل وہ بہت ٹھیک مقام پراورمحفوظ ہیں

  • آخر کراچی میں ہی ہر سال ایسا کیوں ہوتا ہے؟فخر عالم نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کر لیا

    آخر کراچی میں ہی ہر سال ایسا کیوں ہوتا ہے؟فخر عالم نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کر لیا

    پیر کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کے دوران بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے کے باعث کئی افراد لقمہ اجل بن گئے اور بجلی بھی غائب رہی جس پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر اداکار و میزبان فخر عالم نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے جو سوال کرنے جارہا ہوں اُس کے لیے مجھے پیسے نہیں مل رہے ہیں-


    انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دُنیا کے کئی شہروں میں بارشیں ہو رہی ہیں لیکن کراچی شہر میں ہر سال بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور گرنے کی وجہ سے بجلی کا نشانہ بنتے ہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ مہربانی کرکے ہمیں ایک صاف اور ایماندار جواب دیں کہ آخر کراچی میں ہی ہر سال ایسا کیوں ہوتا ہے؟

    واضح رہے کہ اس قبل فخر عالم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی ٹوئٹر پر فخر عالم نے لکھا تھا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی دُنیا کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو روازنہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ان حالات میں کراچی کے شہری کو کیسا محسوس کررہے ہوں گے۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ میں کسی پر الزام تراشی نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ افسوسناک اور مایوس کن ہے کہ شہریوں کو بجلی ، پانی ، پٹرول اور گیس کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

    فخر عالم نے بھی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کردی

  • فیصل قریشی اور ریشم کا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین

    فیصل قریشی اور ریشم کا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین

    انسانیت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا تعارف کسی چیز کا محتاج نہیں ان کی خلق خدا کی بلا تفریق خدمات کے بارے میں کون واقف نہیں عبالدستار ایدھی کو وفات پائے چار سال ہو چکے ہیں لیکن وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اور اداکارہ ریشم نے عبدالستار کو خراج تحسین پیش کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایدھی صاحب نے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کو اپنے ایدھی ہوم میں پناہ دی تھی۔


    فیصل قریشی نے لکھا کہ اس ہندو لڑکی کو اپنے یتیم خانے کے اندر ایک چھوٹا سا مندر تعمیر کر کے دیا اور عملے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جوتے لے کر داخل نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم 10 سالہ گیتا واہگہ بارڈر سے 2003 میں حادثاتی طور پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئی اور لاہور پولیس نے اسے لاوارث قرار دے کر علی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا اُس کے بعد اسلام آباد میں کچھ عرصہ مقیم رہنے کے بعد اسے کراچی کے ایدھی سینٹر میں منتقل کردیاگیا تھا-

    جہاں عبدالستار ایدھی اور ان کی بیگم بلقیس ایدھی نےاس کو تحفظ دیا اوراس کا نام گیتا رکھا ساتھ ہی ایدھی سینٹر میں ہی اسے پوجا پاٹ کرنے کیلئے ایک مندر بھی تعمیر کروا کر دیا-

    دوسری جانب اداکارہ ریشم نے بھی عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک اپنا اور عبدالستار ایدھی کے ساتھ ایک یادگار ملاقات کی کچھ تصاویر کا کولاج شئیر کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CCY9Jn_AYTJ/
    اداکارہ ریشم نے لکھا کہ ایدھی صاحب کے ساتھ آج ان کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک یادگار ملاقات کی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں-

    اداکارہ ریشم نے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کتنے ہی مثالی انسان تھے-

    عمران عباس کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین

  • عمران عباس کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین

    عمران عباس کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارعمران عباس نے سوشل میڈیا پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹانسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے محترمہ فاطمہ جناح کی ایک تصویر شیئر کی ہے اورکیپشن میں لکھا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر ہماری مادر ملت کو سلام-
    https://www.instagram.com/p/CCaS4IuHcAV/
    اداکار عمران عباس کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی ہے۔

    محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ قائداعظم محمد علی جناح سے 17 سال چھوٹی تھیں لیکن قائد کی دیکھ بھال اور ان کے سیاسی مشن کو پورا کرنے کے لیے قدم قدم پراپنے بھائی کے ہمراہ رہیں۔

    پاکستان میں مادر ملت محترم فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لیے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا مادر ملت کی ہی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔

    محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔

    محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔

  • فرحان سعید نے گلگت بلتستان کے طالبعلموں کے لئے آواز بلند کر دی

    فرحان سعید نے گلگت بلتستان کے طالبعلموں کے لئے آواز بلند کر دی

    گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی کم رفتار کے باعث آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم پریشانی کا شکار ہیں طالبعلموں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انٹر نیٹ بحران کے خلاف آواز بُلند کر دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراسلام آباد نام کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں طالبعلم آن لائن کلاسز لینے کے لئے انٹرنیٹ کی رفتار کی کمی کی وجہ سے پہاڑ کے چوٹی پر بیٹھی ہیں گلوکار فرحان سعید نے اس پوسٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کا شدید بحران سمجھ سے باہر ہے۔


    اداکار و گلوکار نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسے یعنی کوویڈ 19 کے دور میں کہ جب دنیا کا آدھا کاروبار آن لائن ہورہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے لوگ انٹر نیٹ کی کم فراہمی پر پریشان ہیں

    فرحان سعید نے لکھا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی کم رفتار کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم پریشانی کا شکار طالب علم سوشل میڈیا پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ انہیں اپنی کلاس لینے کیلئے کئی میل پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔

  • ہمارے میڈیا کو پھانسی دے دینی چاہیئے ہمارا میڈیا تعلیم دینے کے بجائے معاشرے کو برباد کر رہا ہے  نعمان اعجاز

    ہمارے میڈیا کو پھانسی دے دینی چاہیئے ہمارا میڈیا تعلیم دینے کے بجائے معاشرے کو برباد کر رہا ہے نعمان اعجاز

    پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور میڈیا کی موجودہ صورتحال پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر پر معروف ہدایتکار و پروڈیوسر رافع راشدی کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران نعمان اعجاز نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمارے ڈرامے دیکھیں تو اُس میں کردار صرف لاؤنج سے ڈرائینگ روم ڈرائینگ سے کچن اور کچن سے بیڈروم تک جاتا ہے اسی چار دیواری میں پورا ڈرامہ بن جاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CCR9Ksrnyoo/?igshid=1cse0srmgaddg
    نعمان اعجاز نے کہا کہ حتی کہ کردار کو کھڑکی سے باہر جھانکتے ہوئے بھی نہیں دکھایا جاتا کیونکہ کردار گھر سے باہر جانا ہی نہیں چاہتا، آخر ہم گھر کے چار کونوں میں کتنی کہانیاں بنا لیں گے گھروں کے اندر رہ کر کتنے کو ایشو ڈسکس کر لیں گے؟

    اداکار نے کہا کہ ’نجی ٹی وی چینلز آنے سے پہلے ڈراموں میں چاروں صوبوں سے ڈرامے آتے تھے جن میں تمام صوبوں کی روایات اور ثقافت اور فوک کہانیوں کا پتہ چلتا تھا اور سامعین گھر بیٹھے دوسرے صوبوں کے بارے میں آگاہی ملتی رہتی تھی لیکن اب ہر ڈرامے میں صرف ایک ہی کہانی دکھائی جاتی ہے کہ اس نے اس کے ساتھ محبت کی اس کے ساتھ شادی کر لی ماں اس کے خلاف ہو گئی شوہر نے بیوی کو دھوکا دے دیا وغیرہ۔

    اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے؟ یہ کہاں ہوتا ہے؟ کیوں ایسا مواد دکھایا جارہا ہے جس سے معاشرہ تباہ ہو، ہمیں اب جاگنے کی ضرورت ہے، ہمارے سامعین نیٹ فلیکس اور پرائم زون کی طرف جار ہے ہیں اور اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اُنہیں معلوماتی مواد نہیں دے رہے ہیں آپ ان کو اچھا مواد دو تاکہ وہ واپس آئیں آپ انہیں اچھا دے ہی نہیں پا رہے ہیں-

    نعمان اعجاز نے کہا کہ ’اور اس کے لیے آپ نجی پروڈیوسر کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے ہیں بلکہ یہ ذمہ داری تو براڈکاسٹرز کی ہوتی ہے، اُن کی ہی مرضی سے کوئی بھی موادٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔

    اداکار نے اپنے ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلی بار سلطانہ آپا کے ساتھ ایک ڈرامہ کیا تھا یہ پہلا پرائیویٹ جس میں خلا سے متعلق مواد دکھایا تھا تو لوگوں نے ہم پر بہت تنقید کی تھی کہ آپ ایسا مواد ٹی وی پر کیوں نشر کر رہے ہیں۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ وہ ڈرامہ بنانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو خلا کے بارے میں معلومات ملے سکے لیکن آج کل ڈراموں میں صرف منفی چیزیں دکھائی جارہی ہیں اور سامعین اُنہیں اپنا بھی رہے ہیں ساس بہو کا جھگڑا، بیٹے کا باپ سے انتقام، شوہر نے بیوی کو دھوکا دے دیا، بیٹی کی اپنی ماں سے نفرت وغیرہ یہ کہاں ہوتا ہے آج کل یہ نہیں ہوتا ہے یہ ہوتا کبھی غاروں کے وقت میں لیکن اب نہیں ہوتا-آپ اپنے آڈیو کو ایجوکیشن ہی نہیں دے رہے-

    نعمان اعجاز نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ ہمارے میڈیا کو پھانسی دے دینی چاہیے کیونکہ ہمارا میڈیا تعلیم دینے کے بجائے معاشرے کو برباد کر رہا ہے-

    انہوں نے کہا آپ کے لوگ بہت پروگریسیو ہوتے جارہے ہیں لیکن ہمارا میڈیا وہیں پھنسا ہوا ہے ہمارا میڈیا پروگریسیو نہیں ہوا میڈیا کو بدلنے کی ضرورت ہے-

    بہترین پاکستانی اداکاروں کے مداحوں کو مایوس کر دینے والے بدترین ڈرامے

  • سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

    سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

    بھارتی ادکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اوربالی وڈ اداکار سشیل گودا نے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے ریاست کرناٹکا کے علاقے مندیا میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی خود کشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی-

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشیل گودا نے کاننادا انڈسٹری کی شہرہ آفاق سیریل’ انتھاپور‘ میں زبردست اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا بعد ازاں انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع بھی ملا اُن کی فلم سلاگا بھی کافی ہٹ ہوئی-

    سشیل بھارت کی مقامی انڈسٹری کاننادا کے لیے کام کرتے تھے، اُن کی موت پر ساتھی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

    اداکار امیتا رانگناتھ جو سشیل کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرچکے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوسناک خبر سناتے ہوئے لکھا کہ جب میں صبح سو کر اٹھا تو سشیل کی خودکشی کی خبر سُن کر حیران رہ گیا۔

    فلم سلاگا کے ڈائریکٹر انتھا پورا نے بھی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک باصلاحیت اداکار سے محروم ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 جون کو بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے بھی خودکشی کرلی تھی اُن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے رواں سال نامور بالی وڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور اور میوزک کمپوزر ساجد خان انتقال کرگئے تھے۔

    اس کے علاوہ سلمان خان کے ساتھ فلم’ریڈی ‘ میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے اس سے قبل بالی وڈ کی مشہور فلم پی کے میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے-اور ٹک ٹاک ویڈیو میں 11 لاکھ فالورز رکھنے والے نوعمر نوجوان لڑکی کی لاش اور انسٹاگرام پر 1.27 لاکھ سے زیادہ ،فالورز رکھنے والی لڑکی سیا ککڑ کی لاش گیتا کالونی میں موجود پہلی منزل پر اس کے بیڈروم میں لٹکی ہوئی ملی تھی-

    جبکہ گزشتہ ہفتےبالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان بھی دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

    بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    معروف کامیڈین جگدیپ ممبئی میں81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بھارت کی نامورکوریوگرافرسروج خان چل بسیں

    17 سالہ بھارتی ٹِک ٹا ک اسٹار نے خود کشی کر لی