Baaghi TV

Category: شوبز

  • عثمان مختار اور ربیعہ چوہدری کی فلم نے امریکہ میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    عثمان مختار اور ربیعہ چوہدری کی فلم نے امریکہ میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری کی شارٹ فلم ’بینچ‘ نے نیو یارک امریکہ میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار عثمان مختار اداکارہ ربیعہ چوہدری کی شارٹ فلم ’بینچ‘ نے ساؤتھ شارٹ فلم فیسٹیول نیو یارک میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا جس کا اعلان اداکار نے سوشل میڈیا پر کیا-
    https://www.instagram.com/p/CCVz9yWpVwq/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنی شارٹ فلم ’بینچ‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے ساتھ اپنی خوشی بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سب فلم ، پوری ٹیم سے وابستہ ہر شخص کی محنت اور لگن کی وجہ سے ہے۔

    عثمان مختار نے لکھا کہ یہ ہماری پہلی جیت ہے لہذا میں بہت جذباتی ہوں۔ جہاں تک مجھے یاد ہے کہ میں فلمساز بننا چاہتا ہوں۔ میں نے وی ایچ ایس کیمروں سے شروع کیا اور ابھی یہاں کھڑا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ ’اس ایوارڈ کو جیتنے سے مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں جن بھی حالات سے گزرا ہوں اس کا مطلب کچھ ہے وہ بے معنی نہیں تھے-

    عثمان مختار نے لکھا کہ اُن تمام لوگوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا، مجھ سے انتظار نہیں ہورہا میں جلد از جلد آپ سب کے ساتھ اپنی فلم شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

    آخر میں عثمان مختار نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں ساتھ ہیں تو ایسی بہت سی کامیابیاں مستقبل میں بھی مل سکتی ہیں۔

    عثمان مختار نے اپنی فلم کی ساتھی اداکارہ ’ربیعہ چوہدری‘ کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ربیعہ ہماری فلم کی ’دل کی ڈھرکن‘ ہیں۔

  • سوشانت سنگھ کی آخری فلم کے پرومو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم کے پرومو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    گذشتہ ماہ 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو گیا ہے اور اس سنے سوشانت سنگھ کے مداحوں کو پھر سے دُکھی کر دیا ہےدل بیچارہ کا ٹریلر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان ٹوئٹرپینل پر بھی ٹرینڈ میں رہا اور سوشل میڈیا پر نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں-

    فلم کے ٹریلر کو مختصر عرصے میں یو ٹیوب پر 4 کروڑ 46 لاکھ 9 ہزار 4 سو ننانوے بار دیکھا جا چکا ہے-

    فلم ’دل بیچارہ‘ کے 02 منٹ اور 44 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں دل بیچارہ کیزی (سنجنا سانگھی) اور مینی (سوشانت سنگھ راجپوت) کی کہانی دکھائی گئی ہے موذی مرض کینسر میں مبتلا کیزی مینی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں ٹریلر کے ہر سین میں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہےسنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے فلم ’دل بیچارہ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہوگی –

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم : فردوس جمال !!!

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    سوشانت سنگھ کی فلم کا ٹریلر ریلیز

  • عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی اپنی موت کے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

    عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی اپنی موت کے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

    پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال سے متعلق وائرل جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لئے ایک پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گذشتہ روز سے عطاء اللہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر ائرل ہیں جس کے بعد گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا ہے-

    لیجنڈ ری گلوکار نے لکھا کہ اب پھر میرے بارے میں غلط خبریں گردش میں ہیں۔

    عطاءاللہ خان نے لکھا کہ الحمداللہ آپ کی دُعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے فیس بُک پر اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا –
    عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی
    ویڈیو پیغام میں عطاء اللہ نے آواز کی دُنیا کے اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ الحمداللہ آپ کی دعاؤں اور محبتوں کے ساتھ میں بھی بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔

    عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ آپ سب مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیے گا اور اللہ آپ کا حامی و ناصر ہوں۔اللہ حافظ –

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی سوشل میڈیا پر عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی تھیں جس کے بعد اُن کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اُنہوں نے تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن وہ زندہ ہیں۔

  • بہت سے "اسباق” مستقبل میں مُشک کے منتظر ہیں  یمنیٰ زیدی

    بہت سے "اسباق” مستقبل میں مُشک کے منتظر ہیں یمنیٰ زیدی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ بہت سے "اسباق” مستقبل میں مُشک کے منتظر ہیں-

    باغی ٹی وی : جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں مُشک کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پر ڈرامہ سیریل ’رازِ اُلفت‘ کے ایک سین کی خوبصورت تصویر شیئر کی-
    https://twitter.com/yumnazaidiactor/status/1280554481399275521?s=19
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ بہت سے "اسباق” مستقبل میں مُشک کے منتظر ہیں۔

    یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’رازِ اُلفت‘ دیکھنے کا بہت شکریہ-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر پراداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو سامنے آئی تھی ویڈیو میں انہوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے اور پلے کارڈ کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری سے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا تھا –

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ مداحوں کو کچھ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھیں جس میں اعتماد کی کمی تھی لیکن میں خواب بھی دیکھا کرتی تھی۔

    اداکارہ نے پلے کارڈزکے ذریعے بتایا تھا کہ میں ہمیشہ ٹی وی پراداکاری کرنے کی خواہشمند تھی جس کے لیے مختلف آڈیشنز دیئے جن میں مجھے ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اورآج میں انڈسٹری میں اچھا کام کررہی ہوں۔

    اداکارہ نے مداحوں کومشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ یہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

    کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ یہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے یمنی زیدی

  • نیا ٹیلنٹ سیل فون سے دور رہ کر اپنے وقت کو انجوائے کریں ، علی ظفر کا نئے فنکاروں کو مشورہ

    نیا ٹیلنٹ سیل فون سے دور رہ کر اپنے وقت کو انجوائے کریں ، علی ظفر کا نئے فنکاروں کو مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفرکا نئے آنے والے فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیل فون سے دور رہ کراپنے اچھے وقتوں کو انجوائے کریں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر نے گانے کی ریہرسل کے دوران لی گئی اپنی 13 سال پرانی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ریما خان بھی ہیں انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انہیں اسٹائل ایوارڈز شو 2007ء کی ریہرسل کی ایک تصویر ملی۔
    https://www.instagram.com/p/CCVe__UFydD/
    علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گانے ’مستی‘ پر اداکارہ ریما کے ساتھ پرفارم کیا تھا جس کی ریہرسل کی گئی تھی۔

    انہوں نے لکھا کہ یہ پورا ایونٹ ملائیشیا میں ہوا تھا، اس میں مزہ آیا وہ بہت سادہ اور آسان وقت تھا نہ ہی فخر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی پوسٹ تھی اور نہ ہی اسے بوسٹ کرنا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میوزک انڈسٹری کے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے پوری برادری کو ایک پرسکون اور خوشگوار ماحول ملا تھا-

    علی ظفر نے اپنے پیغام میں نئے فنکاروں کے لیے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ آج نیا ٹیلنٹ سیل فون سے دور رہ کر ایسے وقتوں کا تجربہ اور لطف اٹھائے-

    پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں میں کس کا کونسا نمبر ہے؟

  • جذباتی مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پرعاطف اسلم کی گاڑی کے ساتھ کیا کیا؟

    جذباتی مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پرعاطف اسلم کی گاڑی کے ساتھ کیا کیا؟

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

    باغی ٹی وی : گلوکار عاطف اسلم کے پاکستان اور سرحد پار بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں فنکاروں کے ساتھ ان کے جذباتی مداحوں کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے لیے کس حد تک جذباتی ہوتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCSkdkFhA-F/
    اسی طرح کا ایک واقعہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی پیش آیا تھا عاطف اسلم کی نجی ٹی وی چینل کے شو مذاق رات میں واسع چوہدری کو دیئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے ایک واقعہ کیا انکشاف کیا جس کو سُن کر شو کے میزبان واسع چوہدری، شو میں موجود گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر لوگ حیران رہ گئے تھے۔

    عاطف اسلم نےایک پاگل مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے۔

    تو میں نے کہا مجھے یاد پڑتا ہے میں نے تین دن پہلے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے جس پر اس مداح نے کہا نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا جس پر عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر اس نے مجھے کہا میں آپ سے پیار کرتا ہوں میں نے کہا او کے اورمیں اندر چلا گیا۔

    عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر آئی لو یو عاطف اسلم لکھا ہوا تھا

    بہت کم وقت میں اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے احد رضا نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے

  • ماڈل و اداکار سید صائم علی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ماڈل و اداکار سید صائم علی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ماڈل اور اداکار سید صائم علی بھی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرماڈل و اداکار سید صائم علی نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصویر شیئر کی سید صائم علی نے اپنی شریک حیات کے صرف ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ چلو آؤ ایک نئی زندگی شروع کریں۔
    https://www.instagram.com/p/CCTsK4Hn_Zz/
    اداکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

    اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صائم علی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ پہلے انہوں گھر والوں کی پسند سے منگنی کی اور گزشتہ روز سادہ سی تقریب میں نکقاح کر لیا۔

    جب کہ ولیمے کی تقریب بھی اسلام آباد مٰیں گذشتہروز7 جولائی کو سادگی سے رکھی گئی تھی، جس میں قریبی رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ اہلیہ کے حوالے سے صائم نے بتایا کہ وہ دبئی سے تعلق رکھتی ہیں اور پردہ کرتی ہیں لہذا اسی لئے شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی جارہی۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے موقع پراہلیہ سے گزارش کی کہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے مگر انہوں نے منع کر دیا تھا جس وجہ سے انہوں نے اہلیہ کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔

    سید صائم علی سے قبل گلوکار ہارون بھی لاک ڈاؤن میں خاموشی سے اسلام آباد میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کر کے نئی زندگی کا آغآز کیا تھا-

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

     

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

    شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

     

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • ‏جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا، وینا ملک

    ‏جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا، وینا ملک

    پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ‏جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان وینا ملک پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر نواز شریف شہباز ، مریم نواز سمیت پارٹی کے سینئیر رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سرگرم رہتی ہیں اور ان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جس پر انہیں ٹویٹر صارفین کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے-


    وینا ملک نے حال ہی میں ٹویٹر پر شریف خاندان کے خلاف بولتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جب غیرت بانٹی جارہی تھی تب شریف خاندان کا شاپڑ پھٹ گیا تھا-

    وینا ملک کی اس تنقید بھرے ٹویٹ پر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

  • سوشانت سنگھ کی فلم کا ٹریلر ریلیز

    سوشانت سنگھ کی فلم کا ٹریلر ریلیز

    گذشتہ ماہ 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو گیا ہے اور اس سنے سوشانت سنگھ کے مداحوں کو پھر سے دُکھی کر دیا ہےدل بیچارہ کا ٹریلر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان ٹوئٹرپینل پر بھی ٹرینڈ میں رہا۔

    فلم ’دل بیچارہ‘ کے 02 منٹ اور 44 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں دل بیچارہ کیزی (سنجنا سانگھی) اور مینی (سوشانت سنگھ راجپوت) کی کہانی دکھائی گئی ہے موذی مرض کینسر میں مبتلا کیزی مینی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں ٹریلر کے ہر سین یں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہےسنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے فلم ’دل بیچارہ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہوگی –

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم : فردوس جمال !!!

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

  • سوشانت سنگھ کی  آخری فلم کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

    سوشانت سنگھ کی آخری فلم کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

    رواں سال 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ کے ٹریلر میں شامل اُن کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں سال 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ کے ٹریلر میں زندگی سے مایوس اور ڈپریشن کا شکار افراد کیلئے امید اور اچھا وقت آنے کے یقین پر مبنی ڈائیلاگ سوشل میڈٰا پر خوب وائرل ہو رہا ہے-


    ٹریلر میں شامل وائرل ہونے والا اُن کا ڈائیلاگ جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس پر وہ مختلف تبصرے کرتے ہوئے اداکار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ مذکورہ ڈائیلاگ سوشانت سنگھ کی آواز میں انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ میرا مکمل ٹریلر دیکھنے کا کوئی دل نہیں ہے .. اس کا یقین نہیں ہے کہ سوشانت چلا گیا ہے .. وہ بہت ساری چیزوں سے گزر رہا تھا لیکن ٹریلر میں وہ بہت خوش نظر آیا .. ایسے ہی ایک حقیقی اداکار ..بالی وڈ کو اس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کے لئے کبھی معاف نہیں کیا جاسکے گا-


    ایک صارف نے لکھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھنے کی ہمت نہیں ہے


    ایک صارف نے ڈائیلاگ لکھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں شامل یہ بات بہت خوبصورت اور دل کو چُھو لینے والی ہے، سوشانت ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
    https://twitter.com/m_Saqlain_w/status/1279981344118865921?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ زندگی میں پہلی بار ، میں بالی ووڈ کی ریلیز کے انتظار میں ہوں۔ میرے خیال میں سوشانت کی وجہ سے ہے۔ یہ ہماری ستاروں کی فلم (ناول جو جان گرین) میں فالٹ کا ہندی ورژن ہے۔ایک سال قبل جب اس کا اعلان کیا تھا تو مجھے اس کے خیال سے بھی نفرت تھی۔ لیکن اب ، میں اس کے لئے ترس رہا ہوں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ جب میں نے دل بیچارا کا ٹریلر دیکھا تو میں مدد نہیں کرسکتا تھا لیکن روتا ہوں۔ پہلے ہی فریم میں ہی ، سوشانت اپنی طاقت ورانہ صلاحیت کے ساتھ اسکرین پر نظر آتا ہے۔ کوئی مدد نہیں کرسکتا بلکہ اس اداکاری کی تعریف کرسکتا ہے جس کے ساتھ وہ اتنے مہارت کے ساتھ اپنے کرداروں کو اداکرتا ہے۔ ایک سچا موتی!
    https://twitter.com/AshCardoz13/status/1280093109854986240?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہالی وڈ فلم کا ری میک بنانے کے خیال سے نفرت کرتا تھا ، لیکن میں اب اس کا منتظر ہوں اور اسے (شاید آنسوؤں کا ایک دھارا) صرف سوشانت کے لئے دیکھوں گا۔
    https://twitter.com/dontwannashare/status/1280093508955594752?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ دل بیچارا دیکھنے کے درمیان مکمل طور پر داس ا ہوں کیونکہ یہ سوشانت کی آخری فلم ہے اور اسے نہیں دیکھ رہی کیونکہ یہ ان کی آخری فلم ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ دل بیچارا کا ٹریلر اتنا پیارا تھا کہ زیادہ تر لیڈ اداکار ایسی فلم کرتے ہوئے غیر محفوظ محسوس کریں گے جہاں فلم کا مرکزی کردار عورت ہے۔ لیکن سوشانت نے پھر فلم میں بھی حصہ لیا اور وہ اسے مار رہا ہے۔ وہ بہت پیارا لگتا ہے اور اس کی اداکاری پہلے ہی مجھے رلا رہی ہے


    ایک صارف نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ اب جس طرح ہر شخص سوشانت کے کام کی تعریف کر رہا ہے اور اس کا انتظار کر رہا ہے ، انہوں نے یہ کام پہلے کیا ہوتا-


    ایک صارف نے لکھا کہ “جنم کب لینا ہے ، اور مرنا کب ہے ، یہ ہم فیصلہ نہیں کرو۔ پیرس کس جینا ہے؟ وہ ہم فیصلہ کرو سکتے۔ ”
    آپ کے بارے میں نہیں جانتے ، لیکن سوشانت کی آواز میں اس مکالمے نے مجھے سخت متاثر کیا! ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا-

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے دل بیچارہ کا ٹریلر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان کے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر موجود رہا۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی وڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی یہ فلم اس سے قبل مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی-

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم : فردوس جمال !!!

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی