Baaghi TV

Category: شوبز

  • آن لائن کلاسز کے دوران بچے پڑھائی سے جان چھڑانے کے لئے کیسے بہانے گھڑتے ہیں سنیل گروور نے پردہ فاش کر دیا

    آن لائن کلاسز کے دوران بچے پڑھائی سے جان چھڑانے کے لئے کیسے بہانے گھڑتے ہیں سنیل گروور نے پردہ فاش کر دیا

    بھارتی معروف کامیڈین اداکار سنیل گروور کی آن لائن کلاسز سے متعلق بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو سوسل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ میں گُتھی کا دلچسپ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ورچوئل کلاسز میں بدمعاش بچے کیا کرتے ہیں

    سنیل گروور کی جانب سے شئیرکی گئی ویڈیو میں کامیڈین اداکار طالب علم اور استانی بن کر دُہرا کردار نبھا رہے ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CCFoWgYHiCX/?igshid=1go18me6b5igh
    سنیل گوروور نے ویڈیو میں آن لائن کلاسز کے دوران طالب علموں کی جانب سے نیٹ خرابی کا نہ بنا کر نہ پڑھنے والوں طُلبہ کی شرارتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کیسے ٹیچر کے مشکل سوالوں سے بچنے کے لیے نیٹ کنکشن کمزور ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے ویڈیو کے پھنس جانے کی اداکاری کر رہا ہوتا ہے مگر پیچھے کے منظر میں کام والی ماسی کمرے میں آتی ہے اور جھاڑ پونچھ کر کے چلی جاتی ہے۔ٹیچر کے پوچھنے پر بچہ بتاتا ہےے کہ پیچھے زیادہ اچھے سگنل آرہے ہیں یہاں کے سگنل کم ہیں اسی لئے سٹک ہو گیا-

    سنیل گرور کی اس ویڈیو سے صارفین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں-

  • حدیقہ کیانی ارطغرل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے گانے کو سراہنے پر مداحوں کی مشکور

    حدیقہ کیانی ارطغرل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے گانے کو سراہنے پر مداحوں کی مشکور

    پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز دیریلیس ارطغرل کو دل چسپ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے گانے کو سراہنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ارطغرل غاری کے پوسٹر کے ساتھ اپنی بھی تصویر شیئر کی ہے، تصویر پر لکھا ہے کہ ’ایک ملین ویوز‘یعنی حدیقہ کیانی کی آواز میں ارطغرل غازی کے گانے کواب تک دس لاکھ مداح دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCBvGZDHw3U/
    حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے اکیلے صرف فیس بک پر دس لاکھ (ایک ملین) ویوز حاصل کرلیے ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے کا شکریہ، میں واقعی سب کی بہت مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے، جو کہ 2 منٹ 58 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

    گلوکارہ نے لکھا کہ 2005 میں جب میں واپس ترکی گئی تھی تو میں نے ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاؤس‘ میں ایک بار پھر سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران سب سے خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا مشہور گانا ’Sen Aglama‘ گایا تھا اور میں نے اپنی گلوکاری کے ذریعے اُس ملک کے لوگوں سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا جو ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ میں نے اپنی گلوکار ی کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے۔

    حدیقہ کیانی نے تُرک عوام کے دل جیت لئے

  • آریان کارتیک ٹویٹر ٹرینڈ بننے پر آریان اور والدہ پریشان

    آریان کارتیک ٹویٹر ٹرینڈ بننے پر آریان اور والدہ پریشان

    بھارتی اداکار کارتیک آریان کا نام اس وقت ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا جب انہوں نے پنجاب کی کترینہ کیف (شہناز گل) کی پوسٹ پر مضحکہ خیز تبصرہ کیا تھا اداکار کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ بننے کی وجہ سےوہ اور اُن کی والدہ پریشان ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت پانے والی گلوکارہ اور ماڈل شہناز کور گِل نے سمجایہ رابطے کی وی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شئیر کی اور مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ سب کی عزت کریں۔
    https://www.instagram.com/p/CCDjuDxhtHt/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ کی اس پوسٹ پر کارتیک آریان نے ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا تھا انہوں نے لکھا کہ کیا اُس کی بھی عزت کریں جس نے سب سے پہلے چمگادڑ کھائی تھی۔

    کارتیک کے اس پر مزاح سوال کو شہناز گل سمیت ہزاروں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین اس سوال سے خوب محظوظ ہوئے ۔


    یہاں تک کہ کارتیک آریان کا نام گزشتہ رات ٹویٹر پر ٹرینڈ بنا رہا جس پر انہوں نے پریشان ہوتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا اور اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ پلیز مجھے کوئی بتا دو کہ شام سے کیوں KartikAaryan # ٹرینڈ ہو رہا ہے اب تو میری امی بھی پریشان ہو رہی ہیں۔

    جس پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے کارتیک کو بتایا گیا کہ کیوں کہ وہ شہناز گل کو فالو کرتے ہیں اور اُن کی پوسٹ پر کمنٹ بھی کیا ہے اس لیے ٹوئٹر پر اُن کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔
    https://twitter.com/ShehnaazNewsHub/status/1278039874222710784?s=20


    https://twitter.com/LetsBeJoheart/status/1278053880740237312?s=20


    https://twitter.com/IProud_Indian47/status/1278066115885756417?s=20
    https://twitter.com/Ohudeadppl/status/1278040517490720769?s=20

  • پریانکا چوپڑا نے بھی نیپوٹزم کے خلاف آواز بُلند کر دی

    پریانکا چوپڑا نے بھی نیپوٹزم کے خلاف آواز بُلند کر دی

    گذشتہ ماہ 14 جون کو نامعلوم وجوہات پر خود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارتی انڈسٹری دو حصوں میں بٹ گئی ہے کچھ لوگ اقرباپروری کو اداکار کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں تو کچھ لوگ اقرباپروری کے حق میں بول رہے ہیں بالی وڈ میں دیسی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اقربا پروری کے خلاف آوازاُٹھا دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیپوٹزم کے خلاف آواز بُلند کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ماضی میں اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا تھا انہوں نے کہا انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا کیوں کہ اُن کی جگہ کسی اور کو فلم میں شامل کرنے کی فرمائش کی گئی تھی جس پر وہ بہت روئیں اور اس روئیے کو برداشت کر گئیں ۔

    پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ بھارتی انڈسٹری میں اقربا پروری کا کتنا رجحان پایا جاتا ہے مگر کسی معروف فنکار کے گھر میں پیدا ہونا اور وراثت کے طور پر اداکاری کے پیشے کو آگے لے کر چلنے میں بھی کوئی برائی نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے اداکار انڈسٹری میں قدم رکھتے ہیں اور محنت کرتے ہیں اسی طرح اسٹار کڈز پر بھی اپنے خاندان کا نام بنائے رکھنے کا بوجھ ہوتا ہے ہر اداکار اپنا سفر طے کر کے آگے پہنچتا ہے ۔

    انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں ہار جانے کا کوئی ڈر نہیں ہے جب وہ کبھی ہارتی بھی ہیں تو وہ اس پر زیادہ سوچتی نہیں اور نہ ہی اپنا موڈ خراب کرتی ہیں ۔

    انہوں نے اداکاروں کی زندگیوں کو میراتھن ریس میں بھاگنے والوں کے ساتھ تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ کیسے ہر کوئی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق بھاگ رہا ہے-

    پریانکا کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی جانتی ہوں کہ سیٹ پر کیسے 300 لوگ اپنے ایک دن کے پیسوں سے محروم ہو جاتے ہیں اگر شوٹنگ منسوخ ہو جائے یا کوئی فنکار بیمار پڑ جائے تو ۔

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہر کسی کے کام کو عزت دی جانی چاہیے اُنہوں نے خود کو ایسے ہی ڈھالا ہے اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کی منزل کہاں ہے اور اُسے کیسے حاصل کرنا ہے اس دنیا میں کچھ بھی فری نہیں ملتا ہر کسی کو اپنے حصے کی محنت کرنی پڑتی ہے ۔

    بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

  • سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میرکا جلد ہی  گانا ریلیز کرنے کا اعلان

    سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میرکا جلد ہی گانا ریلیز کرنے کا اعلان

    پاکستانی اسٹار سجل علی کی ساس اور احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں پہلا میوزک گروپ تشکیل دے دیا ہے اور جلد ہی وہ ایک گانا ریلیز کریں گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیرکی انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "اس بات کا یقین نہیں ہے کہ اگر آپ میں سے بہت سے لوگوں کو پتہ ہے تو ، میں نے پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزک گروپ تشکیل دیا تھا۔”
    https://www.instagram.com/p/CCE3xzKBxYX/
    انہوں نے لکھا کہ مجھے ان اوقات ( کورونا )میں اپنی پسند کی بات پر کام کرنے کا وقت ملا ہے اور اس گانے پر آپ کی رائے سننا پسند کروں گی جو میں اگلے دنوں میں ریلیز کروں گی۔

    ثمرہ، جو انسٹاگرام پر بہت متحرک ہیں ، اپنی حال ہی میں شادی شدہ بہو سجل علی سمیت اپنے اہل خانہ کے ساتھ کورونا وبا کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر قرنطینہ میں ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہیں-

    واضح رے کہ ثمرہ سجل علی کی ساس اور احد رضا میر کی والدہ ہیں سجل علی اور اح رضا میر مارچ 2020 میں ابوظہبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے-

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • مشہور زمانہ ترکی ڈرامہ "دریلیس ارطغرل” کے دوسرے بڑے کردار "ترگت” کی خوبہو مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کا انٹرویو جلد آرہا ہے باغی ٹی وی پر.

    مشہور زمانہ ترکی ڈرامہ "دریلیس ارطغرل” کے دوسرے بڑے کردار "ترگت” کی خوبہو مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کا انٹرویو جلد آرہا ہے باغی ٹی وی پر.

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کے دوسرے بڑے کردار "ترگت” کی ہوبہو مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کا انٹرویو جلد ہی باغی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : لوگوں کے درمیان یہ بات معروف ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔ایسے ہی پاکستان میں موجود ارطغرل کے دوسرے بڑے کردار ترگت کی ہو بہو مشابہت رکھنے والے پاکساتی نوجوان کے بھی چرچے ہو رہے ہیں-

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    نہ صرف ڈرامے کہانی بلکہ کرداروں نے بھی پاکستانیوں کواپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور ان کرداروں میں سے کلہاڑے والے ترگت الپ کا بھی کردار ہے جو لوگوں میں بے حد مقبول ہے پاکستانیوں کے اس پسندیدہ کردار کی ہو بہو مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کا انٹر ویو جلد ہی باغی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا-

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    عائشہ خان کے مطابق ارطغرل سیریز کا سب سے بہترین کردار کونسا ہے

  • عائشہ خان کے مطابق ارطغرل سیریز کا سب سے بہترین کردار کونسا ہے

    عائشہ خان کے مطابق ارطغرل سیریز کا سب سے بہترین کردار کونسا ہے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ سیریز میں ’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اُن شوبز شخصیات میں سابقہ اداکارہ عائشہ عمر بھی شامل ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی ’حائمہ خاتون‘ کی تصویر شیئر کی اوراپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    عائشہ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں پہنچ گئے ہیں، اس سیریز میں اسلامی روایات و اقدار اور تاریخ کی اس حیرت انگیز نمائندگی نے ہم دونوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CCECDTzFq7o/
    عائشہ خان نے لکھا کہ اس سیریز میں اب تک ’حائمہ خاتون‘ کا کردار اُن کا سب سے پسندیدہ کردار ہے۔

    عائشہ خان کا کہنا تھا کہ قیادت ، ثابت قدمی، محبت اور وفاداری کا جو مظاہرہ اس خاتون نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی کیا ہے یہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔

    انہں نے لکھا حائمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یقیناً حیرت انگیز اداکارہ ہیں-

    عائشہ خان کی اس پوسٹ پر اداکارہ کبری خان نے کہا کہ اس سیریز میں اُن کا پسندیدہ کردار ’آئیکز‘ کا ہے-

    جبکہ عائشہ خان کی اس پوسٹ پراداکار انوشے اشرف نے کہا کہ مکمل طور پروہ ایسا ہی ستارہ ہیں کیا کارکردگی ہے۔

    خیال رہے کہ سیریز میں ’آئیکز‘ ’ارطغرل‘ کے وفاداری ساتھی ’تُرگت‘ کی اہلیہ کا کردار تھا۔

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان

    ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان
    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • عامر خان کا سٹاف کوویڈ 19 کا شکار

    عامر خان کا سٹاف کوویڈ 19 کا شکار

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کےسٹاف میں سے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے ایک نوٹ شیئر کیا جس پرلکھا ہے کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے سٹاف کے کچھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان تمام افراد نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CCDIpWXhxGG/
    اداکار عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ بی ایم سی نے کورونا میں مبتلا ان کے اسٹاف ممبرز کو فوری طور پر میڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کیں جس پروہ بی ایم سی حکام کے نہایت شکر گزار ہیں-

    عامر خان نے لکھا کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

    انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ابھی اپنی والدہ کو اسپتال لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، صرف والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہونے سے رہ گیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی رپورٹ منفی آنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    عامر خان نے لکھا کہ وہ بی ایم سی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اُن کے اسٹاف ممبرز کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کررہے ہیں۔

    عمار خان نے لکھا کہ وہ کوکیلابن ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف ڈاکٹرز اور نرسز کے نہایت شکر گزار ہیں وہ جانچ کے عمل کے ساتھ بہت خیال رکھنے والے اور پروفیشنل تھے-

  • سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے  ہارون رشید

    سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے ہارون رشید

    حال ہی میں شادی کرنے والے گلوکار ہارون نے شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور محبت بھرے مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار ہارون نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCEZQH4J_r8/
    انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریب کے دوران لی گئیں تصویرشئیر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سادہ سی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    انہوں نے لکھا کہ سب سے زیادہ حیرت انگیز انسانوں میں سے ایک سے شادی کرکے خوشی اور فخر کی ملی جلی کیفیات ہیں،سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے اور میں نے اس کے لئے اپنی پوری زندگی کا انتظار کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کو اپنی خوبصورت اور دلکش بیوی کے ساتھ گزارنے اور زندگی کو خوبصورت بنانے کیلئے منتظر ہوں۔

    ہارون نے لکھا کہ میں آپ سب سے ، اپنے پیارے دوستوں ، مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خبر کا اشتراک کرنے کے لئے بے حد خوش ہوں۔

    گلوکار نے کہا کہ مجھے پہلے ہی آپ کی طرف بہت سارے خوبصورت پیغامات موصول ہو چکے ہیں جس سے مجھے واقعتاً خوشی ملی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبول ترین گانے ’محبوبہ‘ سے شہرت پانے والے 47 سالہ ہارون برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار، میوزک پروڈیوسر، کمپوزر، ڈائریکٹراور سماجی کارکن ہیں ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پاپ بینڈ ’آواز‘ کے ساتھ منسلک رہے تھے –

    گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کر لی

  • کیا جاوید آفریدی  ارطغرل (انجن التان) کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے جا رہے ہیں؟

    کیا جاوید آفریدی ارطغرل (انجن التان) کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے جا رہے ہیں؟

    پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی ٹیم اور ارطغرل کے مداحوں سے سوال کیا کہ اگر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انجن التان پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بن جایئں تو کیسا لگے

    باغی ٹی وی: مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    مذکورہ ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے-

    ارطغرل کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں پشاور زلمی ٹیم اور ارطغرل کے مداحں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر ارطغرل پشاور برانڈ زلمی میں ایک برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے شامل ہوں تو؟


    جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ کے پر مداحوں نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا اور ارطغرل کے ساتھ حلیمہ کا مطالبہ کر دیا-


    محمد مزمل احمد قاضی نامی صارف نے کہا کہ لاالہ ہم ارطغرل کو PSL6 کے لئے پاکستان میں زلمی جرسی پہنے دیکھنا چاہتے ہیں-


    جرنلسٹ احتشام الحق نے بھی خؤشی کا اظہار کیا-
    https://twitter.com/AbuHamid613/status/1278045612953473025?s=20
    ابو حامد نامی صارف نے لکھا کہ پھر تو آپ مسلمانوں کے دل جیت لیں گے-


    ایک صارف نے اسے کو بہترین خیال قرار دیا-


    ایک صارف نے لکھا کہ حلیمہ کو لے کر آئیں پاکستانیوں کی بھیڑ زلمی کے ساتھ ہوگی-


    ایک صارف نے لکھا کہ زلمی کو صرف ارطغرول میں دلچسپی ہے حلیمہ میں نہیں-


    مظہر علی خان نامی صارف نے لکھا کہ پھرپاکستانی اداکارشان شاہد اس کی بجائے غیر ملکی اداکاروں کی تشہیر کے لئے آپ کو مار ڈالے گا


    معیز خان نامی صارف نے لکھا کہ پھر تو پورا پاکستان پشاور زلمی کو ہی سپورٹ کرے گا-


    شرجیل نامی صارف نے لکھا کہ پھر تو میں پشاور زلمی کے ہر میچ میں جانا چاہوں گا-
    https://twitter.com/ZainAli98350577/status/1278058264165593094?s=20
    زین علی نامی صارف نے لکھا کہ اوہ نہیں جاوید بھائی اگر یہ ہو جائے تو پی ایس ایل کو ٹاپ کی لیگ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا-
    https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1278045004771008519?s=20
    جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ کے بعد لاہور قلندر کے مداح نے بھی پھر لاہور میں سعد الدین کوپیک کو برانڈ ایمبیسیڈر کا مطالبہ کر دیا-

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
    ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان

    ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان
    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا