Baaghi TV

Category: شوبز

  • ماں باپ…!!! بقلم:جویریہ بتول

    ماں باپ…!!! بقلم:جویریہ بتول

    ماں باپ…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    کہو میں کیسے اظہار کروں…؟
    کیا چند لفظوں میں بس پیار کروں…؟
    تو حروف کا کاسہ بھی ہے خالی…
    کہ ان کا رتبہ تو ہے بہت عالی…
    میرے پاس وہ لفظ بھی نہیں…
    نہ میرے اندر وہ فن ہے…
    کہ اُن کی اہمیت بتا سکوں…
    اور اُن کا جو بڑا پن ہے…
    میرے عدم سے وجود تک…
    جو اپنا آپ کھپا گئے…
    مری دنیا میں آمد کے بعد…
    یہ سکون اپنا بھلا گئے…
    میری نیند کے سکوں کی خاطر…
    جو شب بھر جھولا ہلاتے رہے…
    میں بے سکون کہیں ہو نہ جاؤں…
    ہر لمحہ مجھے جو بہلاتے رہے…
    مرے نرم و نازک سے بدن پر…
    جو حسین لباس پہناتے رہے…
    خود پہن کر بوسیدہ پوشاک…
    ہر آن مجھے ہی سجاتے رہے…
    جو خود کھا لیتے تھے روکھا سوکھا…
    مجھے نرم و تازہ غذا کھِلاتے رہے…
    میں قدموں پہ جب سنبھلنے لگی…
    تو انگلی تھام کر چلاتے رہے…
    میری بات بات کی ضد پہ جو…
    پیچھے پیچھے چکر لگاتے رہے…
    میرے ہونٹوں پہ سلوٹ بھی نہ مچلے…
    یوں بانہوں میں مجھ کو جھلاتے رہے…
    مری ننھی سی آنکھوں میں چمک رہے…
    ہر آن مجھے یوں ہنساتے رہے…
    وقت کی رو کے ساتھ بہتے ہوئے…
    مرے دل میں جو ارماں اُٹھتے رہے…
    وہ ہر حال میں مقدور بھر نبھاتے رہے…
    اپنی خواہشات کی دے کر قربانی…
    میری خاطر جو خود کو جَلاتے رہے…
    مجھے بٹھا کر سایہ شجر تلے…
    جو خود دھوپ میں پسینہ بہاتے رہے…
    مجھے گھر کی جنت کا سکون دے کر…
    باہر کے گرم و سرد سے خود کو لڑاتے رہے…
    میرا وجود وقت کے ساتھ بڑھتا گیا…
    وہ دل کو اپنے دلاسہ دلاتے رہے…
    ہمارے ناتواں کندھوں کا سہارا ہو کوئی…
    یہ ارماں وہ سینوں میں سجاتے رہے…
    بڑھاپے کی ناتوانی میں بھی جو…
    ہنوز گرتے پڑتے بھی گھر کو بناتے رہے…
    مرے پاس نہیں کُچھ چشمِ تر کے سوا…
    یا دے دوں انہیں ذرا بس حوصلہ…
    میرا عزم بھی بہت ہیچ ہے…
    نہ ہی احساس میں وہ اونچ ہے…
    جیسا عمر بھر وہ مجھ پر لنڈھاتے رہے…
    میرے پاس کیا ہو،میں کیا دوں انہیں؟
    جو بن کر حصار مجھ پر منڈلاتے رہے…!!
    میں نے ستایا ہو گا،کبھی رُلایا بھی ہو گا…
    کبھی ناراضگی و غصہ دکھایا بھی ہو گا…
    میں کیسے خراجِ عقیدت پیش کروں…؟
    جو میرے صرف ایک لفظ پر…
    ہر ہر بار مسکراتے رہے…!!!
    منتوں،مرادوں کی نوبت نہ آئی…
    وہ اکثر خود ہی مجھ کو مناتے رہے…
    ایسا احساس و رشتہ دائم ہے ناپید…
    جو رکھے کسی کو دل کی محبّت سے قید…
    میں نے لفظوں کے پھول تلاشے بہت ہیں…
    کوشش کے باوجود بھی بہت کم ہیں…
    اُن جذبوں کا لفظوں سے کیا تقابل…؟
    جو وہ اخلاص سے مجھ پر لُٹاتے رہے…!!!
    لفظوں کے سوا بھلا پاس میرے کیا ہے؟
    ابھی تک اُن کے لیئے کیا بھی کیا ہے؟
    ابھی تو قدموں پہ اپنے وہ چلتے ہیں بخیر…
    ابھی تو جیتے ہیں وہ خدمت کے بغیر…
    اُن کے حق کی ادائیگی ممکن نہیں…
    چاہے کندھوں پر اُٹھا کر بھی ہم پھرتے رہے…
    اُن کی جدوجہد کا تو سفر ہے طویل…
    ہماری خدمت کے وہ طلبگار ہیں بہت قلیل…
    وفاؤں کا بدلہ پھر وفا ہونا چاہیئے…
    محبتوں کا صلہ نہ جفا ہونا چاہیئے…
    وہ چاہتوں کی رہ کے رہے ہیں مسافر…
    وہ محبتوں کے ہی جام بھرتے رہے…
    وہ آسودگی کے سامان ہی کرتے رہے…
    ہواؤں کی تلخیوں کی زد میں…
    وہ جیتے رہے،کبھی مرتے رہے…
    کہیں اولاد پر نہ آ جائے کوئی اُفتاد…
    اسی خیال سے بس وہ ڈرتے رہے…!!!
    کہو میں کیسے اظہار کروں…؟
    کیا چند لفظوں میں بس پیار کروں…؟؟؟
    (Global day of parents,appreciating their struggle with my pen).
    =============================

  • زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

    زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

    اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا سابقہ اداکارہ نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زائرہ وسیم نے بھارت میں ٹڈیوں کے حملوں سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔


    زائرہ وسیم کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت رد عمل دیتے سامنے آیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد زائرہ وسیم نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ زائرہ وسیم کو بالی وڈ ادکار عامر خان کی فلم دنگل اور سیکیریٹ سُپر سٹار سے شہرت ملی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا-

  • انور مقصود کی قومی کرکٹرز پر طنزو مزاح والے انداز میں شدید تنقید

    انور مقصود کی قومی کرکٹرز پر طنزو مزاح والے انداز میں شدید تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ترین مزاح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے اپنے مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کی ناقص پرفارمنس پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے ایک بار پھر اپنے والد اور پاکستان مشہور ترین مزاح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود کے ساتھ سوال و جوابات کا سیشن رکھا اور ا س سیشن میں بھی انور مقصود نے اپنے مداحوں کے 10 سوالات کے جواب دیئے۔

    سوال اور جواب سیشن کے راؤنڈ 2 کی ویڈیو بلال مقصود نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
    https://www.instagram.com/tv/CAxxSQKnL56/?igshid=1sivybdfnqsni
    بلال مقصود نے سوال و جواب کے راؤنڈ 2 کا آغاز کرتے ہوئے انور مقصود سے قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے حوالے سے سوال کیا کہ ہمارے کھلاڑی کس طرح کی پرفارمنس دیں گے؟

    اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے قومی کرکٹرز کی پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہمارے کھلاڑی گھروں میں اتنا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور میں اُن کی بیٹنگ دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں۔

    انور مقصود نے کہا کہ پہلی بار میں نے ہمارے کھلاڑیوں کو اتنی اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

    اُنہوں نےکہا کہ میں کہتا ہوں کہ پی سی بی انگلش کرکٹرز سے بات کرے کہ میچ گراؤنڈ کے بجائے اپنے گھروں میں ہی رکھیں کیونکہ ہمارے قومی کرکٹرز گھروں میں بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

    انور مقصود نے کا کہ ہمارے کھلاڑی جس طرح گھر میں کھیلتے ہیں ان کو کوئی بھی نہیں ہرا سکتا، یہ انگلینڈ میں انگریزوں کے گھروں میں میچز رکھیں ڈرائینگ روم میں برآمدے میں بیڈ روم میں ہو انہیں کوئی ہرا نہیں سکتا یہ جس طرح گھرمیں کھیلتے ہیں یہ اپنی پرفارمنس سے تہلکہ مچا دیں گے۔

    بلال مقصود کے دوسرے سوال وزیراعظم عمران خان کے بلین درختوں کی کیمپئین کے جواب میں انور مقصود نے طنز و مزاح والے انداز میں خیبر پختون خان کے سابق چیف منسٹر پرویز خٹک پر تنقید کی کہا پرویز خٹک نے 3 لاکھ پودے لگائے اور پچھلے ہفتے عمران خان صاحب کے پاس گئے اور کہنے لگے مبارک ہو سر جو پودے لگائے تھے ان میں سے ایک پر پپیتا نکل آیا ہے

    گلوکار نے اپنے والد سے تیسرا سوال کیا کہ اب گرمیاں آگئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ جائے گا تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

    انور مقصود نے اس سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا کریں لوڈشیڈنگ کا 12 ،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جہاں نقصان ہے وہاں فائدہ بھی ہے، جیسے ہی بجلی جاتی ہے میں ٹیلیوژن کے سامنے بیٹھ جاتا ہوں اور پھر اپنا پسندیدہ پروگرام دیکھتا ہوں۔

    اس کے بعد بلال مقصود نے اپنے والد سے ریپیڈ فائر سوالات کیے جس کا جواب صرف ایک لفظ میں دینا ہوتا ہے۔

    بلال مقصود نے پوچھا غلام علی یا مہدی حسن؟ انور مقصود نے کہا کہ مہدی حسن۔

    گلوکار نے پوچھا شیگی یا عالمگیر؟ اس سوال پر انور مقصود نے کہا کہ اس کا جواب مشکل ہے دونوں گاتے تھے اچھا گاتے تھے

    اِس کے بعد بلال مقصود جب ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں پوچھنے لگے کہا ملکہ تو انور مقصود نے کہا کہ ’نور جہاں کے ساتھ یا نہیں لگے گا اُن کا مقابلہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار نے پوچھا عزیز میاں یا صابری برادر؟ اس سوال پر انور مقصود نے کہا کہ صابری برادر

    گلوکار نے پوچھا اسٹرنگز یا وائیٹلز سونگز ؟ اس سوال پر انور مقصود نے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے میں نے کبھی کسی کی پیٹھ پیچھے اچھائی نہیں کی انہوں نے کہا یہ اس طرح کا سوال ہے کہ نواز شریف اچھا یا شہباز شریف جس پر گلوکار نے کہا مطلب دونوں بُرے ہیں؟جس پر انور مقصود نے کہا نہیں یہ فیصلہ عوام کرے گی-

    گلوکار نے پانچواں سوال کیا کہ اگر بنگلادیش پاکستان سے الگ نہ ہوا ہوتا تو کیا ہوتا؟

    اِس سوال پر انور مقصود نے کہا کہ ’عابدہ پروین بنگالی گانے گارہی ہوتیں اور ملک ریاض بنگال بحریہ بنا دیتے۔ بلال مقصود نے کہا سیریس جواب دیں جس پر انور مقصود نے کہا پاکستان جب بنا تو پانچ صوبے تھے تو فاصلہ تھا چاروں صوبوں کا مشرقی پاکستان سے فاصلہ تھا انہوں نے فاصلہ کم کرنے کی بجائے ختم دیا اس کے بارے میں کیا بتاؤں

    انور مقصود نے پوچھا پاکستان ترقی کب کرے گا؟ جس پر اُن کے والد نے کہا کہ ’پاکستان کا نام جرمنی رکھ دیں 2 سیکنڈ میں ترقی یافتہ ممالک میں آجائے گا۔

    گلوکار نے سوال کیا کہ آپ لکھائی میں کس سے متاثر ہوئے ہیں؟ جس پر انور مقصود نے کہا کہ پطرس بخاری سے

    گلوکار نے سوال کیا کہ آپ مصوری میں کس سے متاثر ہوئے ہیں؟ شاکر علی صاحب اور سے

    گلوکار نے سوال کیا کہ آپ پاکستان میں اچھا کمپوزر اور میوزیشن کسے مانتے ہیں؟ انہوں نے کہا خواجہ خورشید کو

    کوکنگ کا شوق کہاں سے آیا کس سے سیکھا؟ والدہ سے

    انور مقصود نے سیاست میں آنے کے حوالے سے سوال کیا تو انور مقصود نے کہا کہ ’ایک وقت تھا میری خواہش تھی کہ میں قائد اعظم کی مسلم لیگ دوبارہ بناؤں لیکن حالات دیکھ کر یہ خیال دل سے نکال دیا۔ سب سیستدانوں نے مسلم لیگ کے اپنی اپنی جماعتیں بنا لیں بس لفظ چ رہ گیا تھا میں نے سوچا میں مسلم لیگ چ بنالوں لیکن پھر سوچا چلے گا نہیں-

    بلال مقصود نے پوچھا کہ آپ نے بڑا کچھ حاصل کیا زندگی میں کبھی کسی بات پر افسوس ہوا؟ انور مقصود نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے ساتھی مصوروں کی پیٹنگز فروخت کی تھی کیونکہ اس وقت میرہ تنخواہ 270 تھی گھر کا خرچہ چلانا مشکل تھا کوئی تصویر 200 میں کوئی ڈیڑھ سو میں اور اسب سے مہنگی تصویر 400 روپنے میں بیچی تھی جس پر آج تک شرمندگی ہوتی ہے۔

    آخری سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ فلم بنانے کا بہت سالوں سے سوچ رہا ہوں اور ابھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فلم بنانے کا سوچا ہے۔

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل کی کروڑوں کی آمدنی پرائیویٹ کمپنی کو جارہی ہے

    کورونا وائرس: پاکستان سمیت 7 ممالک کے فنکاروں کا مشترکہ گانا ریلیز

    انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی کے لئے ڈرامے نہ لکھنے کی بڑی وجہ بتا دی

    موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں بھارتی فنکاروں پر پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی پر علی سیٹھی کا جواب

  • وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل کی کروڑوں کی آمدنی پرائیویٹ کمپنی کو جارہی ہے

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل کی کروڑوں کی آمدنی پرائیویٹ کمپنی کو جارہی ہے

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل کی کروڑوں کی آمدنی پرائیویٹ کمپنی کو جارہی ہے

    اسلام آباد(ساوتھ ایشین وائر)گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جس کے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ارطغرل اردو بین الاقوامی طور پر رینکنگ میں 33 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ایک ہفتے میں جس میں عید بھی گزری، ناظرین نے اسی ہفتے میں یوٹیوب پر اس ڈرامے کو دیکھا، اور اسی ڈرامے ارطغرل نے یوٹیوب پر ایک ہفتے میں دھوم مچا دی، پی ٹی وی نے اس کی قسطیں اردو میں چلانا شروع کر رکھی ہیں،یوٹیوب پر پہلی قسط کو اپ لوڈ ہونے کے ساتھ ہی 40 ملین ویوز ملے ۔

    ایک ہفتے میں پی ٹی وی چینل کے ناظرین کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں یہ ڈرامہ عالمی رینکنگ میں 49 سے 33 نمبر تک پہنچ گیا۔ 

    لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی ابھی تک پہلے سے زیادہ خسارے میں چلا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی ڈرامہ جس کی ڈبنگ بھی پرائیویٹ کمپنی سے کروائی جا رہی ہے۔صرف پی ٹی وی کا نام لے کر پی ٹی وی پر چلایا جا رہا ہے۔ جس کا پی ٹی وی کو ایک پیسے کا فائدہ بھی نہیں ہو رہا ہے۔سب لوگ ڈرامہ یوٹیوب پر دیکھ رہے ہیں۔ اور جس یوٹیوب چینل پر یہ ڈرامہ اپ لوڈ کیا جارہا ہے وہ پی ٹی وی کا ہے نہیں ۔بلکہ ہیڈ آف کانٹینٹ پی ٹی وی خاور اظہر کی پرائیویٹ کمپنی کا ہے۔ ڈرامہ اگر پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوتا تو پی ٹی وی کی آمدن کروڑوں میں ہوتی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی ٹی وی کی شازیہ سکندر نے یہ پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ چند قسطوں کے بعد وہ ریٹائر ہو گئیں۔ اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ارشد خان کو پی ٹی وی کا چئیرمین لگایا گیا۔ ارشد خان اپنے دست راست خاور اظہر کو ہیڈ آف کانٹینٹ بنادیا جو کہ ایک نیا ڈیپارٹمنٹ ہے۔ خاور اظہر کا اپنا پروڈکشن ہاوس ہے۔ جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی شور مچایا کہ پی ٹی وی کا سٹاف نالائق ہے اور ہمیں ڈرامہ پرائیویٹ کمپنی سے ڈب کروانا چاہئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کے دوست خرم جمشید کو اسی ہزار روپے فی قسط کے حساب سے ٹھیکہ دلوایا گیا۔ چنانچہ ایک نئے یوٹیوب چینل پر ڈرامہ نشر کرکے یوٹیوب سے حاصل کردہ تمام آمدنی پرائیویٹ اداروں کو جارہی ہے۔

    پی ٹی وی فنانس سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ یوٹیوب چینل بھی پی ٹی وی کا نہیں اور نہ ہی اس چینل پر ملینز سبسکرائبر پی ٹی وی کو ملے۔ ملین ڈالر آمدن کے یوٹیوب چینل کا پیسہ بھی پی ٹی وی کے پاس نہیں آرہا ہے۔ 

    چنانچہ یوٹیوب چینل جہاں پر ارطغرل دیکھا جارہا ہے، یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی ہے۔ یہ بھی غیرقانونی فعل ہے کہ یوٹیوب پر پرائیویٹ کمپنی کا چینل اس ڈرامے پر کروڑوں کما رہا ہے جو کہ پی ٹی وی کا پیسہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم کے دوست اور ساتھیوں نے مل کر جو پراجیکٹ شروع کیا تواتنے ہٹ ڈرامے کے بعد کیا پی ٹی وی کی آمدن میں آضافہ ہوا؟کیا پی ٹی وی کی ریٹنگ بہتر ہوئی؟کیا پی ٹی وی کے نقصانات کم ہوئے ؟وزیر اعظم کے قریبی فیصل جاوید خان اسے ہر پرائیویٹ چینل پر پروموٹ کر رہا ہے۔ ورلڈ ریکارڈ بنوانے اور ایسے یوٹیوب چینل کی سوشل میڈیا کمپین چلوائی جارہی ہیں۔جس پر اردو ڈرامہ ارطغرل اپلوڈ توہوتا ہے مگر پی ٹی وی کو ایک روپیہ نہیں ملتا ۔ اسکے علاوہ ارشد خان ، خاور اظہر اور درجنوں لوگ جو عمران خان سے دوستی کی وجہ سے ماہانہ پی ٹی وی سے پندرہ سے پچیس لاکھ تنخواہ کے علاوہ  یوٹیوب سے کروڑوں روپے حاصل کر رہے ہیں ۔یہ صرف ایک سکینڈل ہے۔ پی ٹی وی فنانس کا کہنا ہے کہ جو ماہانہ بجلی کے بل میں سو روپے اضافے کے بعد  پی ٹی وی کو ایک روپیہ نہیں مل رہا

    اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

    ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں کے لئے خوبصورت پیغام

    ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

  • عائشہ عمر کی شیخ رشید کے ساتھ شادی کی خواہش

    عائشہ عمر کی شیخ رشید کے ساتھ شادی کی خواہش

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمرکا کہنا ہے کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف رانا ثناء اللہ ، شیخ رشید ، قائم علی شاہ اور چوہدری شجاعت حسین بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں عائشہ عمر نے تابش ہاشمی کے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی اور شو میں اداکارہ نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ ، شو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

    عائشہ عمر نے کہا کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ "ان کے خیال میں حقوق نسواں انسانیت پسند ہیں مردوں سے نفرت کرنے یا ان کا خیال ہے کہ مردوں کو ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں ایک تحریک ہے ، ایک عقیدہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں ، ”

    عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹر ویو میں دیئے گئے پہلے بیان پر بھی روشنی ڈالی ، جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں بھی انڈسٹری میں ہراساں کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کوئی نام نہیں لیا۔

    عائشہ عمر نے کہا "مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی کسی کا نام لینے کے لئے اتنی مضبوط ہوں… میں نہیں چاہتی کہ اس طرف میری طرف توجہ دی جائے ،” عائشہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میشا شفیع اپنی کہانی کے ساتھ باہر آئیں تو انھوں نے اتنا کچھ کیا۔ .

    عائشہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں بہت ساری تجربہ کار اداکاراؤں کا رجحان مشکوک ریکارڈ رکھنے کا ہوتا ہے ، جب ان سے کسی ایسے شخص کا نام بتانے کو کہا جاتا ہے جو مستقبل میں نام لیا جاسکتا ہے۔ ا نہوں نے کسی کا نام لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ” بے شمار ہیں (ایسے بے شمار نام موجود ہیں! ″)

    عائشہ نے عمر نے ساتھ ہی ، اپنی اور ساتھی انڈسٹری کی دوست ماریہ واسطی کی لیک ہونے والی تصاویر کے گرد برسوں پرانے تنازعہ کو بھی دور کیا – دونوں کو تھائی لینڈ کے ساحلوں پر ایسے کپڑوں میں دیکھا گیا تھا جو پاکستانی معیار کے مطابق نا مناسب تھے ۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ "یہ ایک انتہائی افسوسناک کہانی تھی ، کیونکہ وہ ہماری ذاتی تصاویر تھیں۔ ماریہ نے کچھ ایڈیٹر کی خدمات حاصل کی تھیں جن کے لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل تھی۔ ان کا مقابلہ ختم ہوگیا اور اس نے انتقام کے طور پر فوٹو لیک کردیئے۔

    عائشہ عمر نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ "ہم ایک ایسے وقت میں تھائی لینڈ میں تھے جب وہاں بہت زیادہ لوگ نہیں تھے۔ بارش کا موسم تھا اور ہم چھٹی لے کرصرف آرام کرنا چاہتے تھے ! یہ ذاتی تھا۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ اپنے گھر میں نہا رہے ہوں اور کوئی آپ کی تصاویر لیک کرے۔

    عظمیٰ خان کی ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف پریس کانفرنس ، دیکھئے باغی ٹی وی پر

    سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟ عائزہ خان

  • کورونا وائرس: پاکستان سمیت 7 ممالک کے فنکاروں کا مشترکہ گانا ریلیز

    کورونا وائرس: پاکستان سمیت 7 ممالک کے فنکاروں کا مشترکہ گانا ریلیز

    دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کے خوف پر قابو پانے اور اپنی عوام کا حوصلہ بلند کرنے کے لئے حکومتیں کوشاں ہیں وہیں فنکار وں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں میں امید کی کرن پیدا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک گانا تیار کیا ہے

    باغی ٹی وی :پاکستان سمیت دنیا کے 7 ممالک کے 40 فنکاروں کی جانب سے تیار کیے گئے گانے کا عنوان ’وی آر ون‘ اے خدا ہے تیار کیا اس گانے کو کمپوز کرنے وا لے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار و موسیقار کاشان آدمانی ہیں جبکہ ا س گانے کی اردو تحریر صابر ظفر نے لکھی ہے اور انگریزی تحریر بابر شیخ نے لکھی ہے۔

    پاکستان میں’اے خدا‘ کو یوٹیوب پر ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کے بینر تلے جاری کیا گیا ہے، اس گانے میں پاکستان سمیت دُنیا کے 7 ممالک 40 فنکاروں، گلوکاروں اور موسیقاروں نے اپنی آوازکا جادو جگا کر لوگوں کا خوف کم کر کے ان میں امید پیدا کرنے کی کوشش کی ہے

    گانے میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، برازیل اور روس سمیت پاکستان کے فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے5 منٹ 23 سیکنڈز پر مشتمل اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 19 ہزار 941 سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔

    گانا سننے والوں کا کہنا ہے کہ گانے کی موسیقی اور شاعری کو سنتے ہی امید کی آس دل میں اٹھنے لگتی ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمیں جلد ہی اس آزمائشی وقت سے نکال دے گا جب کہ فنکاروں کی جذباتی پرفارمنس بھی قابل تعریف ہے۔ جبکہ مداحوں نے کاشان آدمانی کا اس گانے اور سب کے لئے مشترکہ دعا کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا-

    پاکستانی گلوکاروں نے کورونا وائرس پر خصوصی گانا جاری کر دیا

  • مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تمغہ امیتاز اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ اونچائی سے قدرت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے درخت پر چڑھ کر بیٹھی ہوئی ہیں


    اس تصویر کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا کہ اگر ہم قدرتی چیزوں کی اصل نوعیت پر غور کریں تو ایک سبز درخت سونے اور چاندی سے بنے ہوئے درخت سے کہیں زیادہ شاندار ہے۔ جو شخص ایک بار درخت کا عاشق ہوجائے پھر اُسے ہمیشہ درختوں سے ویسا ہی عشق رہتا ہے۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کئے اور سوالات کئے

    دوسری جانب مہوش حیات نے انسٹا گرام پر بھی تصویر شئیر کی جس پر جہاں مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے وہیں اداکار یاسر حسین نے بھی کمنٹ کیا
    https://www.instagram.com/p/CAyGENtn0eH/?igshid=9dqkhm9u75q1


    اداکار یاسر حسین نے کمنٹ میں لکھا کہ آسمان سے گرے

    جس کے کمنٹ میں مہوش حیات نے لکھا کھجور میں اٹکے

    پاکستان میں خواتین کے حقوق کی تحریک فیمنزم سے متعلق لوگوں کو غلط فہمی ہے ، عائشہ عمر

  • اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

    اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا ہے- اداکار منیب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکار تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کہانی، پروڈکشن اور کرداروں کے حوالے سے اپنا اظہار خیال کر رہے ہیں۔

    اپنی ویڈیو میں منیب بٹ بے کہا کہ میں نے ارطغرل دیکھا ابھی میں 62 قسط پر ہوں لیکن میں ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کمال ارطغرل غازی کی پروڈکشن بہت زبردست ہے اور جس طرح سے اُنہوں نے حلیمہ ، ارطغرل ،سلیمان اور سب کردار بنائے ہیں وہ سب بہت ہی اعلی ہے۔

    منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ پرابلم یہاں پر آرہا ہے میرے کچھ ساتھی اداکار اور سینئر فنکار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مواد کے بجائے اپنا مقامی مواد پاکستانی عوام کے لیے نشر کیا جائے جبکہ دوسرا طبقہ جو ارطغرل غازی کی حمایت کر رہاہے ۔اس طرح کے ترکش ڈرامے دکھائیں تاکہ ہمارے معاشرے کو پتہ چلے ہماری تاریخ کا کہ ہمارے تاریخی ہیروز نے کیا کارنامے سرانجام دیئے کیا زبردست زندگی گزاری ہے اور کیا جہاد لڑا ہے

    اداکار نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے مواد پر اس طرح پابندی عائد نہیں کرسکتے جیسے ہم نے بھارتی مواد پر لگائی ہے۔تُرکی سے ہم پاکستانیوں کی ایک الگ وابستگی ہے کیونکہ ترکی ایک اسلامی ملک ہے ہم ایک اسلامی ملک ہیں اور اگر وہ ایک ایسا کونٹینٹ بنا رہے ہیں جس سے ہم اسلام کا مثبت چہرہ لوگوں کو دکھا رہے ہیں کہ دیکھیں اسلام اس طرح پھیلا ہے اسلامی ہیروز اتنے اچھے تھے اور اتنے زبردست کردار کے مالک تھے اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے یہ اسلامی تاریخ کے اوپر بنا ہوا ڈرامہ ہے

    منیب بٹ نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر بہت خوش ہوں کہ اُنہوں نے ایک اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک سیریز پاکستان میں نشر کروائی۔

    اداکار نے کہا کہ دوسری جانب جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اب ہمیں صرف ترکش مواد ہی پاکستان میں نشر کرنا چاہیے تو میں اُن کے بھی خلاف ہوں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ہماری اپنی شوبز انڈسٹری تباہ ہوجائے گی، ہمارے پاس بہت ہی قابل لوگ ہیں اور ہمیں اُن کے کام اور صلاحیت کو سراہنا چاہیے۔

    منیب بٹ نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان سارا ہی ترکش مواد پاکستان میں نشر کرے گی تو یہ غلط ہوگا کیونکہ اس سے ہم جیسے تمام فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

    ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

    ارطغرل کے اسلام پر سوال اٹھانے والے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی تحقیق کا جواب ، شاہ رخ خان

    ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

  • شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

    شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

    پاکستانی اداکارہ فریال محمود اداکار دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ی اداکارہ فریال محمود اداکار دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں فریال محمود بھی ان فنکاروں میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے قرنطینہ میں شادی کی۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی پیغام لکھا فریال محمود نے لکھا کہ اللہ کا شکرہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں، راحیل میری ساری دعاؤں کا نتیجہ ہے
    https://www.instagram.com/p/CAxt_vJgbY8/?igshid=kt71hxo66g9f
    اداکارہ نے لکھا کہ راحیل کا خاندان میرے لئے خدا کا تحفہ ہے۔ میرے پاس اب ایک گھر ہے ، ایک خاندان ہے اور دنیا کی ہر پیاری چیز میرے پاس ہے جس کی میں نے خواہش کی تھی

    اداکارہ نے اپنی ساس سیمی راحیل اورنند مہرین راحیل، شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے جوڑے سمیت تمام تر تیاریوں کا بے حد شکریہ۔ دراصل شکریہ کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CAyJrdWgzmj/?igshid=10wh3byot9vw4
    اداکارہ نے ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں نکاح نامے پر سائن کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ کیا جذباتی رولرکاسٹر ہے !!! میں اس شخص سے محبت کرتی ہوں!!! میرے لئے دانیال راحیل بنانے کے لئے اللہ تعالی کا شکریہ۔
    https://www.instagram.com/p/CAyKhlqgn3O/?igshid=1sl5cr3yod4iz
    علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے شوہر راحیل اور ان کی فیملی کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ دی راحیلز

    واضح رہے کہ اس سے قبل قرنطینہ میں اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی ، اداکارہ نمرہ احمد اور اداکار آغا علی اور ادکارہ حنا الطاف نے شادی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا-

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

  • ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں کے لئے خوبصورت پیغام

    ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں کے لئے خوبصورت پیغام

    مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانیوں کے لئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید کے موقع پ فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایریل پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے جاری پیغام میں اسراء نے لکھا کہ ترکی اور پاکستان میں رہنے والے میرے دوستوں اور فینز کے لیے ایک خوبصورت ملک کی طرف سے خوبصورت پیغام۔
    https://twitter.com/esbilgic/status/1266440323154292746?s=19
    تُرک اداکارہ نے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم سب مل کر فرنٹ لائن ورکرز کا ساتھ دیں اور اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں

    اسراء بلجیک نے اپنے ٹویٹ میں عندیہ دیا کہ امید ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی اداکارہ نے اپنا پیغام پاکستان گورنمنٹ کو بی ٹیگ کیا

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے قومی زبان اردو میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں سب کو ہی اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیا م سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہا نی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ارطغرل ڈرامے کی ان خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔

    ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    انوشے اشرف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کی جانب سے کی جانے والی ویڈیو کال مس ہونے پر افسردہ ہو گئیں