Baaghi TV

Category: شوبز

  • میں اب کبھی پی آئی اے پر سفر نہیں کروں گی کیونکہ اس کو سفارشی ٹولا چلا رہا ہے  ماہین خان

    میں اب کبھی پی آئی اے پر سفر نہیں کروں گی کیونکہ اس کو سفارشی ٹولا چلا رہا ہے ماہین خان

    پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے کہا ہے کہ اب میں دوبارہ پھر کبھی ان کے طیاروں پر سفر نہیں کریں گی کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو سفارشی ٹولا چلا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ 30 سال میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور اپنے ہی رشتہ داروں کو ملازمتیں دی گئیں۔


    انہوں نے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ کس طرح پی آئی اے کو سفارشی ٹولے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نہایت شرمناک بات ہے کہ حادثے میں چلے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔


    فیشن ڈایزائنر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اب وہ دوبار پی آئی اے کے طیاروں میں کبھی بھی سفر نہیں کریں گی۔

    ماہین خان نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی بہن کی ویڈیو بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ، جس میں وہ اپنے بھائی کی لاش وصول کرنے میں درپیش مشکلات پر بات ک رہی ہیں۔


    ویڈیو میں خاتون نے کہا کہ پی آئی اے طیارے میں ان کے بھائی مرزا وحید شاہ بیگ بھی سوار تھے اور انہیں حادثے کا علم خبروں کے ذریعے ہوا تھا۔

    خاتون نے کہا کہ پی آئی اے نے اس حوالے سے کوئی بھی ہیلپ ڈیسک قائم نہیں کیا اور نہ ہی اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ جن کے پیارے حادثے میں چلے گئے ان کے غمزدہ لواحقین کے ساتھ کس طرح بات کی جانی چاہیے۔

    خاتون کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مدد تو دور کی بات بلکہ وہ لواحقین کے عزیزوں سے بدتمیزی سے پیش آ رہے ہیں اور رشتہ داروں کی جانب سے کوئی بھی سوال پوچھے جانے پر پی آئی اے انتظامیہ ان کے ساتھ نامناسب انداز میں بات کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ماہین خان نے بھرپور غصے کا مظاہر کیا اور پی آئی اے اور فیڈرل گورنمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-


    ماہین خان ایک اور ٹویٹ میں پی آئی اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کوئی جادوئی چھڑی پی آئی اے کی اصلاح نہیں کرسکتی ہے .یہ ایک دن اتنی سنجیدگی سے دیمک کی طرح خود ہی ٹوٹ جائے گی

    واضح رہے کہ 22 مئی 2020 کو جمعۃ الوداع کی دوپہر کو لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ اے 320 ایئربس کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوا تھا۔

    طیارے میں 99 مسافرین اور عملے کے ارکان سوار تھے، جس میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے

    طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ادکارہ و ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم ریلیز

    طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے عدنان صدیقی

  • میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں  ندا یاسر

    میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

    عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر نے خرابی صحت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے میں بلکل ٹھیک ہوں اور میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ میزبان اور ان کے شوہر یاسر نواز میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر طبیعت بگڑ گئی ہے۔

    ان کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیوز میں دعوی کیا گیا تھا کہ یاسر نواز کے مقابلے ندا یاسر کی طبعیت زیادہ خراب ہوچکی ہے

    اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ کلئیر کرنا چاہتی ہوں ہوں کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CA4o4-jJVyg/?igshid=qvu80hesu2ic
    ندا یاسر نے لکھا کہ آپ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں میں اور میرے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے لوگ میری صحت کے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ہم گھر پر ہی ہیں-

    واضح رہے کہ گزژتہ ماہ کے آخر میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی تھی کہ وہ اور ان کے شوہر یاسر نواز اور بیٹی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں اور اب وہ گھر میں ہی آئسولیشن میں ہیں-

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

  • پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    ندا یاسر، یاسر نواز اور نوید رضا کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : اشوبز انڈسٹری کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔

    ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد کئے جائیں گے

    واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر نواز اور ندا یاسر اور ان کی بیٹی کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد سے وہ آوئسلیشن میں ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کی تھی علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن کے اداکار نوید رضا بھی وبائی مرض کا شکار ہو گئے تھے جس کی تصدیق اداکار نے سوشل میڈیا پر کتے ہوئے بتایا تھا کہ کہ پہلے دن مجھے سر اور جسمانی درد کے ساتھ پانی کی کمی محسوس ہوئی جبکہ اُس کے اگلے دن مجھے بخار کے ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس ہونے لگی لیکن اس کے ساتھ نہ مجھے فلو ہوا اور نہ ہی گلا خراب ہوا۔ تیسرے دن بھی میرے یہ ہی حالت رہی اور اُس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    اداکارہ میرا کےکورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

  • میں تمہاری تب سے فین ہوں جب تم کرکٹ کھیلتے تھے، امریکی معروف گلوکارہ کا عمران خان کو خراج تحسین

    میں تمہاری تب سے فین ہوں جب تم کرکٹ کھیلتے تھے، امریکی معروف گلوکارہ کا عمران خان کو خراج تحسین

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دنیا بھر میں لکھوں فین موجود ہیں جو اکثر بیشتر سوشل میڈیا پر عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب امریکی معروف گلوکار چیر کا کہنا ہے کہ وہ تب سے پاکستانی وزیراعظم کی فین ہیں جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے-

    باغی ٹی وی : امریکی معروف گلوکار چیر کا کہنا ہے کہ وہ تب سے پاکستانی وزیراعظم کی فین ہیں جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی گلوکارہ چیر نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا لکھا کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے تو میں آپ کا بہت بڑا پرستار تھا-


    انہوں نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ آپ بہت مہربان ہیں۔ آپ کی مدد کے لئے بہت بہت شکریہ یہ ایک خواب سچ ہے

    امریکی گلوکارہ چیر کی اس ٹویٹ پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور گلوکارہ کو سراہتے ہوئے مختلف کننٹس کئے-

    https://twitter.com/shmyla/status/1267493601212325889?s=19
    شمائل نامی صارف نے لکھا کہ وہ ہمیں کیسے مل گیا اس کے لئے گرنا نہیں-
    https://twitter.com/RainScott1/status/1267482181825413120?s=19
    یو ایس کی ایک ٹوٹر صارف رین سکارٹ نے لکھگا کہ عمران ایک عظیم لیڈر ہیں ہم ان سے پیار کرتے ہیں-
    https://twitter.com/shabirkam/status/1267476883211517952?s=19
    کامران شبیر نامی صارف نے لکھا کہ شکریہ چیری ، آپ نے بھی اس کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ کاش آپ کوویڈ ختم ہونے کے بعد پاکستان تشریف لائیں ۔


    مائیک نامی صارف نے لکھا کہ ایک امریکی پولیس افسر نے ایک سیاہ فام شخص کو زبردستی ہلاک کردیا ، جس نے امریکہ کی سڑکوں پر اجتماعی دشمنی کو جنم دیا۔ ہمیں ایک دوسرے کی قدر اور عزت کرنی چاہئے اور نسل پرستی میں نہیں پڑنا چاہئے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اصل اور جلد کا رنگ کیا ہے …….
    https://twitter.com/WuzgarX/status/1267482486050865152?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ہم بھی عمران خآن سے پیار کرتے ہیں-
    https://twitter.com/ABWinPAK/status/1267512215437008897?s=20
    احمد نامی صارف نے لکھا کہ ایک طویل عرصے میں پاکستان کے ساتھ سب سے اچھا معاملہ عمران خان ہی کر رہے ہیں چیر آپ کے مہربان الفاظ کے لئے آپکا کا شکریہ۔
    https://twitter.com/LadyBibliovert/status/1267524703222206476?s=19
    ایک صارف نے لکھا کہ ارے چیر ، عمران خان فین کلب میں خوش آمدید۔ ہم آپ کو مل کر بہت خوش ہیں۔ P.S- میں نوعمر دور سے ہی آپ کا میوزک سن رہا ہوں۔ آپ غیر معمولی ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ہم اس کو کبھی نہیں بھولیں گے چیر، اس کا خواب سچ ثابت ہوا

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

    سائنس کو غلط اور زمین کو ساکن قرار دینے والوں سے کیسے نمٹیں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے رائے مانگ لی

    ترک سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے اداکار پاکستانی چائے کے شوقین

    پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر

  • سائنس کو غلط اور زمین کو ساکن قرار دینے والوں سے کیسے نمٹیں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے رائے مانگ لی

    سائنس کو غلط اور زمین کو ساکن قرار دینے والوں سے کیسے نمٹیں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے رائے مانگ لی

    سائنس کو غلط اور زمین کو ساکن قرار دینے والوں سے کیسے نمٹیں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے رائے مانگ لی

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ سامنے آئی تھی جس میں دعوت اسلامی کے معروف عالم دین کے بیان کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا گیا تھا ویڈیو میں دعوت اسلامی کے ایک عالم دین نے طالب علموں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سائنس غلط ہے اعلیٰ حضرت نے اپنی کتاب میں یہ ثابت کیا ہے کہ زمین ساکن ہے

    عالم دین نے ویڈیو میں طالبعلموں سے کہا تھا کہ ہمارے اعلیٰ حضرت نے جب کہہ دیا ہےکہ زمین گردش نہیں کرتی تو نہیں کرتی ، انہوں نے بھی قرآن سے یہ مطالعہ کرکےنظریہ پیش کیا تھا

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے بعد وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شئیر کی اور لوگوں سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ اس طرح ان پڑھ اور مکمل طور پر غلط جوابات اور معلومات دے کر ہمارے نوجوانوں کو گمراہ اور تباہ کیا جارہا ہے۔ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ ہمیں اس پر کس طرح برتاؤ کرنا چاہئے۔
    وزیر تعلیم کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے مختلف کمنٹ کئے


    عبداللہ نامی صارف نے وزیر تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ سب سےپہلےاپنےنظام تعلیم پرتوجہ دیں۔ پرائیویٹ سکولوں میں اس سےبھی مزاحیہ تعلیم دی جارہی ہے۔ اور سرکاری سکولوں میں انسان جانوروں کےساتھ علم حاصل کررہےہیں! پھراپنےدلوں سےدین اور مدرسےکابغض نکالیں۔ ان کواپنےبھائی اوربچےسمجھیں اور ان کو regulate کریں۔ ایک دوسرےکونیچادکھابند کریں!


    عامر حنیف نامی صارف نے عالم دین کے ساتھ عمران خان کی لی گئی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ اتفاق سے آپ لوگ بھی انھیں کے قدموں میں بیٹھ چکے ہیں حکومت میں آنے سے پہلے۔


    عامر حنیف نامی صارف نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی تنظیم 200 ممالک میں کام کررہی ہے جس میں پوری دنیا میں حقیقی پرامن اسلام آرہا ہے اور آپ تنقید کرنا بہت بدقسمتی کی بات ہے-


    عامر حنیف نے مزید لکھا کہ ان مولانا کی تنظیم صرف پاکستان میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کی مدد کر چکی ہے۔ اگر تعریف نہیں کرسکتے تو تنقید بھی نہ کریں مکھی نہ بنے جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔


    دعوت اسلامی نے ماشاءاللہ 26 لاکھ خاندانوں کا بیڑا اٹھایا تھا اور یہ سچ ہے کہ زمین ساکن ہےمراد راس صاحب آپ پر تحقیق لازم ہے
    کسی دیندار پر شک یا تہمت لگانے سے قبل تحقیق لازم ہےوالسلام پاکستان پائندہ باد


    ایک اور صارف نے دعوت اسلامی کے عالم دین کے ساتھ عمران خان کی تصویر شئیر کر کے جواب دیا-
    https://twitter.com/SiyahPosh786/status/1267396328700731394?s=19
    ایک اور صارف نے لکھا کہ جناب پرسنل نہ ہوں۔ جہاں تک سائنس کی بات ہے وہ تو سورج کو ساکن بتاتی ہے مگر قرآن سور ج کو ساکن نہیں بتاتا
    https://twitter.com/SiyahPosh786/status/1267396328700731394?s=19
    ایک صارف نے قرآن پاک کی آیات شئیر کر کے عالم دین کی بات کی تائید کی
    https://twitter.com/Missiqra17/status/1267406027571552258?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آگیا سائنس کا ایک اور باپ سائنس کی حمایت میں۔۔علماء کرام کی عزت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کم نہیں ہونے والی۔۔۔

    سائنس غلط ہے اعلیٰ حضرت نے اپنی کتاب میں یہ ثابت کیا ہے کہ زمین ساکن ہے۔

  • کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے    شنیرا اکرام

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

    سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے، اسی لیے کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے، اسی لیے ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جسے ہم دیکھ نہیں سکتے لیکن ہم پھر بھی لڑ رہے ہیں


    سماجی کارکن نے لکھا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے اسی لیے ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے لوگوں کو یقین دلائیں تاکہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہم اس جنگ کوتب ہی جیتیں گے جب ہمارے ملک کا ہر مرد، عورت اور بچہ کورونا وائرس پر یقین رکھے گا۔


    انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور عوام کو بتانے کے بجائے اُن کو اصل معاملات دکھائے جائیں کہ حقیقت میں اس جنگ سے لڑنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔


    ایک اور ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ مزید آگاہی ، مزید اطلاعات ، ذاتی کہانیاں ، اصل فوٹیج۔ ہمیں لوگوں کو اپنے محاذ پر سننے ، ان کی جدوجہد سننے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان کے مطالبات کو پورا کرسکیں۔ اگر عوام یقین نہیں کرتے کہ کیا ہورہا ہے ، اس ملک کی خاطر ، انہیں دکھائیں! تاکہ وہ اصل صورتحال سے باخبر ہوں اور وبا کے خلاف اپنا کردار ادا کریں –

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 72 ہزار 460ہو چکی ہے، جبکہ وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 543 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 26 ہزار 83 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں-

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

  • ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار اخلاقی بنیاد کے اوپر ہے   حمزہ علی عباسی

    ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار اخلاقی بنیاد کے اوپر ہے حمزہ علی عباسی

    پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدوجہد کرنی ہے اگر ہم اپنی زندگی کو آزمائش سمجھ کر گُزاریں گے تو ہمارا رویہ مختلف ہوگا

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم دنیا میں دنیا کو آزمائش سمجھ کر زندگی بسر کریں گے تو ہمارا رویہ بالکل اور ہو گا اور دنیا کو ہم امتحان سمجھنے کی بجائے اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کا میدان سمجھ کر زندگی بسر کرتے ہیں تو ہمارا رویہ بالکل مختلف ہوگا۔


    اداکار نے لکھا کہ اگر ایسا ہو گا تو پھر تو ہم معمولی سے معمولی چیزوں کو کھونے پر مرنے مارنے پر اُتر آئیں گے اور زمین و آسمان ایک کر دیں گے-

    حمزہ علی نے لکھا کہ اگر یہ معلوم ہے کہ دنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدو جہد کرنی ہے اخلاقی بنیاد کے اوپر ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار ہے تو پھرہم اپنی خواہشوں اور رغبتوں کے اسیر نہیں ہوں گے یعنی ہم جدوجہد کریں گے اور محنت کریں گے لیکن اسیر نہیں ہوں گے اور اسیر نہیں ہوں گے تو ایثار کے مقام پر کھڑے ہوں گے-

    لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

  • بھارتی موسیقارواجد خان کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس

    بھارتی موسیقارواجد خان کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس

    پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واجد خان کے انتقال کی افسوسناک خبر نے ہم سب کو ایک جھٹکا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار و اداکار علی ظفر بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان کے انتقال کی افسوسناک خبر نے ہم سب کو ایک جھٹکا دیا ہے۔


    گلوکار و اداکار نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ واجد خان کو ایک خوشگوار بلند حوصلہ افزا اور خوشگوار انسان ، موسیقی کے بارے میں انتہائی شوقین اور ہنستے مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ یاد کروں گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب واجد خان نے فلم ’چشم بدور‘ کے لیے گانا ’ڈھچکاؤں‘ کمپوز کیا تھا۔


    دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وجد خان کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنے بھائی اور بہت ہی پیارے دوست واجد کو کھو دیا۔ واجد میرے بھائی آپ نے اچھا نہیں کیا۔ بھائی کے اور بھی بہت سی مکالمے باقی تھے۔ بہت جلد چلا گیا ، کیوں بھائی?۔ اللہ آپ کی روح کو سکون دے میرے بھائی اورآپکے خاندان کو طاقت عطا فرمائے

    واضح رہے کہ واجد خان 43 سال کی عمر میں آج انتقال کر گئے ہیں وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کے لئے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے- واجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

    واجد خان کی موت پر راحت فتح علی کا خان جذباتی پیغام

    واجد خان کی موت پر بالی وڈ شخصیات کا افسوس کا اظہار

    بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

  • واجد خان کی موت پر راحت فتح علی کا خان جذباتی پیغام

    واجد خان کی موت پر راحت فتح علی کا خان جذباتی پیغام

    آج یکم جون کو بالی وڈ معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداح اور ساتھی اداکار و موسیقار حیران و پریشان ہو گئے راحت فتح علی خان نے بھی واجد خان کی موت پرسوشل میڈیا پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شئیر کیا-

    باغی ٹی وی : آج یکم جون کو بالی وڈ معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں راحت فتح علی خان نے بھی سوشل میڈیا پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شئیر کیا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راحت فتح علی خان نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے واجد خان کی موت پر جذباتی پیغام شئیر کیا-


    راحت فتح علی خان نے کہا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن چڑھا ہے کیونکہ آج ہمارے پیارے ہر دل عزیز میزک ڈائریکٹر کمپوزر اور اپنے کام میں گنی واجد بھائی ہم میں نہیں رہے-

    گلوکار نے کہا کہ اتنا بڑانقصان ایک اور اتنا بڑا نقصان کہ جس کی بھرپائی کبھی نہیں ہو پائے گی کہ اتنا بڑا دکھ جو ہے وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا اور ہمارے ساتھ ہی جائے گا اور یہ نقصان کبھی پورا نہیں ہو سکتا-

    راحت علی خان کے مطابق ساجد علی واجد علی جیسے میوزک کمپوزر بار بار پیدا نہیں ہوا کرتے اور اللہ تعالی کی ذات اللہ تبارک و تعالی انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے لواحقین کر صبر عطا فرمائیں-

    راحت علی خان نے واجد خان کے اہل خانہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری ان سے درخواست ہے کہ صبر اور تحمل سے کام لیں یہ وقت سب پر آیا ہوا ہے اور آنا ہے ہم سب نے اپنے رب کے سامنے پیش ہونا ہے بہت جلدی کی واجد بھایہ نے اللہ آپ کو جنت نصیب کرے اور اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

    ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ آج گہرے دکھ کا دن ہے! میں نے ابھی اپنے بھائی کو کھویا ہے۔ واجد بھائی میرے لئےدوست اور کمپوزر سے بڑھ کر تھے۔ اللہ پاک ان کو جنت نصیب کرے۔ آمین


    راحت علی خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں واجد خان کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئےافسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ آج میں نے ابھی اپنے بھائی کو کھویا ہے۔ واجد بھائی میرے لئےدوست اور کمپوزر سے بڑھ کر تھے۔ اللہ پاک ان کو جنت نصیب کرے۔ آمین

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار چند روز پہلے نجی ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واجد علی گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان میں کورونا کی علامات بھی ظاہر ہوئیں تھیں جس کے باعث ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی – طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے

    واجد خان کی موت پر بالی وڈ شخصیات کا افسوس کا اظہار

    بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

  • واجد خان کی موت پر بالی وڈ شخصیات کا افسوس کا اظہار

    واجد خان کی موت پر بالی وڈ شخصیات کا افسوس کا اظہار

    آج یکم جون کو بالی وڈ معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں ان کے اچانک انتقال کئی خبر سے مداح اور ساتھی اداکار و موسیقار حیران و پریشان ہو گئے بھارتی فنکاروں و معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی: بالی وڈ کے معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداح اور ساتھی اداکار و موسیقارحیران پریشان ہو گئےبھارتی فنکاروں اور معرقف شخصیات نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار چند روز پہلے نجی ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واجد علی گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان میں کورونا کی علامات بھی ظاہر ہوئیں تھیں جس کے باعث ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی – طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے یکم جون کو انتقال کر گئے-

    موسیقار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا


    بھارتی اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واجد ہمیشہ ایک فرد کی حیثیت سے محبت ، احترام ، سے یاد رکھیں گے ، آپ کی خوبصورت روح کو سکون ملے …


    اکشے کمار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ باصلاحیت اور ہمیشہ مسکراتے ہوئے واجد خان کی بے وقت موت کے بارے میں سن کر حیرت زدہ اور غمگین ہو گیا ہوں۔ وہ بہت جلد چلا گیا۔ خدا اس مشکل گھڑی میں ان کے خاندان کو طاقت عطا کرے-


    امیتابھ بچن نے ان کے لئے دعائیں اور تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان کے انتقال پر بہت حیرانی ہوئی.. ایک مسکراتی مسکراہٹ کا ہنر ختم ہو گیا ..


    سونم آہوجا کپور نے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان کی روح کو سکون ملنے کی دعا کی-


    سونم آہوجا کپور نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی ایک واجد خان کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا-


    روینا ٹنڈن نے پورے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان جلدی چلے گئے. ٹیلنٹ اور ایک خوبصورت شخص ، دونوں بری طرح سے کھوگئے ہیں-


    ورون دھون نے اپنے والد کے ساتھ لی گئی واجد خان کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئے واجدخان بھائی میرے اور میرے کنبے کے بہت قریب تھے۔ وہ آس پاس کے مثبت لوگوں میں سے ایک تھے۔ واجد بھائی ہم آپ کو یاد کریں گے موسیقی کے لئے آپ کا شکریہ-


    پریانکا چوپڑا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خوفناک خبر۔ ایک بات جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گی وہ ہے واجد بھائی کی ہنسی۔ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ جلدی چلے گئے. ان کے اہل خانہ اور غمزدہ ہر شخص سے میری تعزیت۔ آرام کرو میرے دوست۔ آپ میرے خیالات اور دعاؤں میں ہیں۔

    بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق