Baaghi TV

Category: شوبز

  • اقرا ہر فن مولا ہیں یاسر حسین

    اقرا ہر فن مولا ہیں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اقراء عزیز حسین ہر فن مولا ہیں

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اقراء یاسر کے ہاتھ کا سلائی کیا ہوا کالے رنگ کا کُرت زیب تن کیا ہوا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اقرا حیسن کی تعریف کی
    https://www.instagram.com/p/B-fCcsijkSN/?igshid=16l6qctj3ex0a
    یاسر حسین نے اقرا عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ واہ واہ آپ ہر فن مولا ہیں

    اداکار نے لکھا کہ یہ کُرتا اقرا نے دو دن میں بنایا ہے اور یہ پہلا کپڑا ہے جو اقرا نے سیا ہے

    یاسر حسین نے اقرا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اقرا نے یہ انتخاب کیا

    اس سے قبل یاسر حسین نے ایک مزاحیہ ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد پر انوکھے انداز میں تنقید کی تھی

    اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا جس میں ہینڈ سینیٹا ئزر اور ماسک مہنگا بیچنے والوں اور مستحق لوگوں کی مدد کے دوران سیلفی لینے والے تمام معاملات شامل ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-cjerGDLTI/?igshid=174fr07p91olk
    اس ویڈیو کے ساتھ یاسرحسین نے لکھا یہ حال ہے آج کل کے فنکاروں اور باقی لوگوں کا یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے عقل دے جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما آمین

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر حسن حیات خان نے کہا کہ اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین

    حسن حیات خان اور یاسر حسین کے جواب میں فوزیہ ا مان نے بھی آمین کہا

    واضح رہے کہ اس قبل بھی گلوکار امانت علی نیلم منیر صنم جنگ اور فیصل قریشی سمیت کئی نامور فنکار اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کر چکے ہیں

    کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی

    معروف شخصیات ضرورت مندوں کی مدد کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتی ہیں؟ امانت علی

    مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

  • ہمایوں سعید14 دن  قرنطینہ کے بعد گھر واپس چلے گئے

    ہمایوں سعید14 دن قرنطینہ کے بعد گھر واپس چلے گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس چلے گئے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اداکار کی جانب سے شیئر کی جانےوالی تصویر میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آج میں گھر واپس آگیا ہوں


    اُنہوں نے لکھا کہ اس دوران میں نے زیاد ہ تر ٹائم زندگی پر غور و فکر کرنے میں صرف کیا اور مجھے یہ احساس ہوا کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں ان نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا ہوں

    اداکار نے مزید لکھا کہ انشا اللہ اس مشکل وقت میں ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ہر ممکن حسب استطاعت اور طریقے سے کام کریں گے

    واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی گذ شتہ ماہ امریکا سے پاکستان آئے تھے جس کے بعد گھر جانے کی بجائے ہوٹل میں خود کو انہوں نے احتیاط کے طور پر خو کو آئسولیٹ کر لیا تھا

  • گلوکارسلمان احمد میں بھی کورونا وائرس کی علامت ظاہر

    گلوکارسلمان احمد میں بھی کورونا وائرس کی علامت ظاہر

    پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ دوستو بری خبر یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر ایبیلی کے مطابق میں کووڈ 19 کا شکار ہوں جس کی تشخیص کا ٹیسٹ میں جلد ہی کرواؤں گا

    انہوں نے لکھا کہ خوشخبری یہ ہے کہ مجھے معمولی زکام ہے کورونا کی علامات کے بعد سے وہ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہیں

    سلمان احمد نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں بھاپ بھی لے رہے ہیں گرم پانی کا استعمال بھی کررہے ہیں


    گلوکار سلمان احمد مداحوں کو لکھا کہ وہ سب کی دعاؤں کے بے حد شکر گزار ہیں

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں سلمان احمد نے مداحوں کو خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے لکھا دوستو میں اپنی فیملی کے ساتھ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہوں مہربانی کر کے خود کو اس خطرناک وبا سے محفوظ رکھیں


    گلوکار نے لکھا کہ وہ بھی نزلہ و زکام جیسی علامات محسوس کرتے ہی فوراً کورونا ٹیسٹ کروائیں گے


    گلوکار نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہر مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے اور غم سے جُڑی خوشی یہ اتار چڑھاؤ عرش اور فرش ہی یہ کھیل کی زندگی

  • عاطف اسلم کی آواز میں دی گئ اذان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عاطف اسلم کی آواز میں دی گئ اذان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    تاجدارحرم اور وہی خدا ہے پاکستان کے معروف اور نامور گلوکارعاطف اسلم کی آوازمیں دی گئی اذان کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی :معروف گلوکارعاطف اسلم کی آواز میں پڑھے گئے مشہور ومعروف کلام تاجدارحرم اورحمد وہی خدا ہے کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا تاہم اب عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دی عاطف اسلم کی آوازمیں اذان نے سننے والوں پررقت طاری کردی اور دلوں کو مسحور کرد یا ویڈیو میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظرمیں خانہ کعبہ گنبد خضری قران کریم اورخدا کی قدرت کے مناظر شامل ہے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے کوک سٹوڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی تاجدار حرم اور مرحوم نصرت فتح علی خان کی پڑھی گئی حمد باری تعالی وہی خدا ہے کو دنیا بھر میں بھر پور پذیرائی ملی

  • مایا علی کی قرنطینہ میں بیکنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    مایا علی کی قرنطینہ میں بیکنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں تاہم اب قرنطینہ کے دوران اداکارہ مایا علی کی بیکنگ کی ویڈیووائرل ہوگئی ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی کی بسکٹ بیکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بیکنگ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں انہوں نے لکھا کہ میری قرنطینہ میںبیکنگ جاری ہے
    https://www.instagram.com/p/B-fbrOuHn8z/?igshid=jtc6jrejdizv
    اداکارہ نے لکھا کہ میں نے پہلی بار پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکیزبنائے جو ان کی والدہ کی جانب سے بھی پسند کیے گئے

    مایا علی نے لکھا کہ یہ بنانے میں بہت مزہ تھا لیکن کھانے میں اور بھی زیادہ مزہ ..

    اداکارہ نے انسٹا گرام پرایک اور تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے بیک کی گئیں چاکلیٹ چپ کوکیز کی پلیٹ ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے اور ایک بسکٹ ہاتھ میں پکڑے ہوئے انہوں نے مداحوں سے پوچھا کوئی کھانا چاہتا ہے … ؟؟
    https://www.instagram.com/p/B-fcflJHSgc/?igshid=19c354185mpqj
    واضح رہے کہ اس قبل اداکارہ مایا علی کی کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے لیے گھرکی صفائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھرکے سوئچ بورڈ، سیڑھیوں کی ریلنگ اوردروازے کے لاک سمیت گھرکی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی صاف کرتی دکھائی دیں تھیں

  • شیہد سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ پران کے بیٹے جمال خان رئیسانی کا پیغام

    شیہد سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ پران کے بیٹے جمال خان رئیسانی کا پیغام

    شہید سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر شہید کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ ان کے باپ اور بھائی کی شہادت کا درد مجھے مضبوط اور اپنے ملک کے لئے کچھ نیا کرنے کا عزم دیتے ہیں

    باغی ٹی وی : شہید سراج رئیسانی کی آج 57ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے بابا شہید سراج رئیسانی کی 57ویں سالگرہ کا دن ہے جب چھوٹا تھا تو بڑے بھائی کو دشمنوں نے شہید کیا جب بڑا ہوا تو میرے والد کو میرے ساے جُدا کر دیا


    جمال رئیسانی نے لکھا کہ یہ تمام درد مجھے مضبوط اور اپنے ملک کے لئے کچھ نیا کرنے کے لئے پُرعزم کرتے ہیں

    جمال رئیسانی کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے کمنٹس کئے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا

    ایک صارف امین اللہ نے لکھا کہ اللہ تعالی شہید وطن شہید امن میر سراج رئیسانی نوراللہ مرقدہ کے درجات بلن فرمائے اور اللہ آپکو اپنے بابا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آپکے اکیلے نہیں کروروں محبت وطن پاکستانی آپکے روحانی بھائی ہیں اور ہر غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں

    کچھ صارفین نے لکھا کہ اللہ پاک پاکستان کے دونوں بیٹوں کو جنت میں جگہ دیں اور آپ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے

    واضح رہے کہ میر سراج خان رئیسانی (4 اپریل 1963 – 13 جولائی 2018) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا۔انہیں 2018 کے عام انتخابات سے قبل اپنی نشست کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے خودکش بم دھماکے میں قتل کر دیا گیا تھا

  • میرے ٹویٹ پر انڈیا پاکستان اس طرح جمع ہوا ہے جیسے یہ کبھی الگ تھے ہی نہیں

    میرے ٹویٹ پر انڈیا پاکستان اس طرح جمع ہوا ہے جیسے یہ کبھی الگ تھے ہی نہیں

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دنیا بھر کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے یہاں تک کہ تمام مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر پانچ سے زیادہ لوگوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خان نامی صارف کا ٹویٹ خوب وائرل ہو رہا ہے خان نامی صارف نے لکھا کہ بابا سے کہا کہ مسجد مت جائیں لیکن وہ پھر بھی چلے گئے جب پولیس نے انہیں مسجد کے باہر دیکھا اور پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟
    https://twitter.com/DoctorKhanTweet/status/1246002326487392257?s=08
    ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ان کے بابا پولیس کے پوچھنے پراتنا کنفیوز ہو گئے کہ ان سے کہا میں آپ کو پوچھنے آیا تھا کہ لنچ کیا ہے آپ لوگوں نے ؟

    ٹویٹر صارف کے مطابق اب میں اور میری امی ان کے لئے کھانا تیار کر رہے ہیں

    خان نامی ٹویٹر صارف کا یہ ٹویٹ پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھی بہت وائرل ہو رہا ہے اور یہ ٹویٹ ٹویٹر پر ٹرینڈنگ کر رہا ہے اور واٹس ایپ گروپس کی خاص سٹوری بن چکا ہے جس کا اندازہ مذکورہ ٹویٹر صارف کے اس ٹویٹ سے لگا جا سکتا ہے انہوں نے تمام کمنٹص کرنے والوں کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پر ٹویٹ پر انڈیا پاکستان اس طرح جمع ہوا ہے جیسے یہ دونوں ملک کبھی الگ تھے ہی نہیں
    https://twitter.com/DoctorKhanTweet/status/1246315114678140928?s=19
    انہوں نے ٹویٹر صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بے شرمو میرے ابا کے واٹس ایپ تک میرے اس ٹویٹ کو پہنچانے کا شکریہ
    https://twitter.com/DoctorKhanTweet/status/1246313301572833280?s=19
    انہوں نے اس ٹویٹ کے اتنا وائرل ہونے پر عطیہ نامی خاتون کو لکھا کہ عطیہ اب بچو میرے اس ٹویٹ کو عوام کہاں سے کہاں تک لے گئی ہے


  • اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر میں مبتلا ہو گئیں

    اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر میں مبتلا ہو گئیں

    پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلاہوگئیں باغی ٹی وی ان کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلاہوگئیں نادیہ جمیل کی آج چند گھنٹوں بعد کیمبرج کے ایک اسپتال میں بریسٹ کینسر کی سرجری کی جائے گی باغی ٹی وی ان کی جلد از جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہے

    اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اطلاع ہوئے لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی خوف محبت سکون قبولیت صبر شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں والدین اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا


    نادیہ جمیل نے اپنی ایک اور ٹویٹ مین بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کے کینسر کی اسٹیج ون ہے جب کہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعد گی سے خود کی جانچ پڑتا ل کرنا بہت ضروری ہے اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوراً اس کا علاج کروائیں اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں


    نادیہ جمیل نے مزید ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور میں اس حوالے سے بہت مثبت ہوں انہوں نے اپنے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں انہوں نے اپنی مسکراتی ہوئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی ہے انہوں نے لکھا مجھے آپ سب کی دعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے

    اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے نادیہ کے ٹویٹس کا جواب دیتے بہوئے لکھا کہ نادیہ میں آپ کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے بہت زیادہ دعا گو ہوں انہوں نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت زیادہ پیار اور دعا آپ کے لئے

    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1246022103830323205?s=20

    اداکارہ ارمینہ خان نے بھی نادیہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت جلد صحتیاب ہوں اور اللہ آپ کو لمبی صحت والی زندگی عطا فرمائے آمین

    اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھی لکھا کہ نادیہ بہت سی دعائیں پ کے لئے

  • اداکارہ نادیہ جمیل کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں‌ ،پھربھی مسکراتی رہیں گی

    اداکارہ نادیہ جمیل کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں‌ ،پھربھی مسکراتی رہیں گی

    لاہور:اداکارہ نادیہ جمیل کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

    اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار میں علاج کے لیے جاچکی ہوں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا کہ ’بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں‘۔

    نادیہ جمیل نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اپنے چند تصاویر بھی شیئر کی.اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی، شکر ادا کرنے سے، آپ کے پیار سے اور دعاؤں سے مدد ملتی ہے‘۔

    اداکارہ کے مطابق ان کی سرجری کل ہوگی اور انہوں نے مداحوں سے ان کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی۔خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بےحد سرگرم رہتی ہیں۔ جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کردی تھی۔

  • کہتے تھےگھر میں کوئی کام نہیں ہوتا لاک ڈاؤن نے بتا دیا گھر کے کتنے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں بلال قریشی

    کہتے تھےگھر میں کوئی کام نہیں ہوتا لاک ڈاؤن نے بتا دیا گھر کے کتنے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں بلال قریشی

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار اور ان کا بیٹا سوہان برتن دھوتے دکھائی دے رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-eFN2ylI_v/?igshid=1wuv0qcwtr4i4
    اس ویڈیو میں بلال قریشی کہہ رہے ہیں جو کہتے ہیں گھر میں کوئی کام نہیں ہوتا لاک ڈاؤن کے دوران اب پتہ چل گیا ہے گھر کے کتنے چھوٹے چھوٹے کام ہوتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹی وی کے لئے میز بناتے دکھائی دے رہے تھے جبکہ ایک ویڈیو میں مایا علی کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ہورے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دی تھیں