معروف گلوکار شہزاد رائے نے بھی کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر عوام کیلئے ویڈیوپیغام جاری کیا ہے
باغی ٹی وی : معروف گلوکار شہزاد رائے نے بھی کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر عوام کیلئے ویڈیوپیغام جاری کیا ہے اداکار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے موقع ملا چیف منسٹر ہاؤس کورونا وائرس کے پیش نظر میٹنگ اٹینڈ کرنے کا مجھے بہت خوشی ہوئی کہ گورنمنٹ بہت سیریس ہے اور واقعی سیریس سچویشن ہے بھی
https://www.instagram.com/p/B9wzPh5J__h/?igshid=ijjex20tei00
انہوں نے عوام سے درخواست کی اور کہا کہ اگر کوئی آپ سے ہاتھ ملائے تو منع کر دیں بے شک وہ اس بات پر برا منائے آپ کوئی بھی مذہبی یا شادی کر اجتماعات نہ منائیں کورونا وائرس کے پیش نظر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں
انہوں نے کہا کہ ہمیں اشرف المخلوقات کی طرح بی ہیو کرنا چاہیئے یہ ایک بہت ہی خطرنا صورتحال ہے گھبرانا نہیں افواہیں نہیں پھیلانی ہے ہمیں ایک دوسرے کو بچانا ہے تو وہ وقت نہ آئے کہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے
گلوکار نے کہا میں یہ چاہتا ہوں کہ کوشش کریں کہ کم سے کم لوگوں کو متاثر کریں اور کم سے کم لوگوں سے ملیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں
ہالی وڈ معروف فلم سیریزجیمزبانڈ کی فلم کوانٹم آف سولیس کی ہیروئن اولگا کریلنکو میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی
باغی ٹی وی : ہالی وڈ معروف فلم سیریزجیمزبانڈ کی فلم کوانٹم آف سولیس کی ہیروئن اولگا کریلنکو میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں جمیز بانڈ فلم کونٹم آف سولیس کی اداکارہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اپنے گھر تک محدود کردیا ہے
https://www.instagram.com/p/B9w1fGQhllp/?igshid=q8v3glq7jwe5
40 سالہ اداکارہ نے لکھا گذشتہ چار ہفتوں سے ان کی طبیعت ناساز ہے انہیں بخار اور ہمیشہ تھکن محسوس ہوتی ہے اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور خود کا خیال رکھیں
واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی وڈ کی اسٹار جوڑی ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں انہیں آسٹریلیا کے ہسٔتال سے فارغ کر دیا گیا ہے برطانوی ایکٹر ادریس البا کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے
خیال رہے پاکستان میں بھی اب تک مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 75 ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے
معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ 2 معروف ماڈلز اور اداکاراؤں کے پیار میں مبتلا رہے
باغی ٹی وی : فہد مصطفی ایک آن لائن گیلکسی لالی وڈ دی منشی شو پروگرام میں جلوہ گر ہوئے اور انٹر ویومیں اپنی شوبز زندگی کے کچھ رازوں کا پردہ اٹھا یا بھولے کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھے والے اداکار اب مقابلے کے ایک شو کے مقبول ترین، صف اول کے میزبان بن گئے ہیں اور ڈرامے ہی کیا فلموں میں بھی مسلسل لگاتار کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں
ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فہد مصطفی نے کہا کہ میری اور ماہرہ کی پہلے اتنی فرینڈ شپ نہیں تھی ہماری دوستی اس فلم میں ہوئی اور ابھی دوستی ہوئی مزہ آنا شروع ہوا کہ فلم ختم ہو گئی ماہرہ کی تعریف کرتے ہوئے فہد مصطفی نے کہا کہ وہ بہت مثبت سوچ کی حامل انسان ہیں
ماہرہ کو باجی کہنے کے بارے کہا کہ وہ مذاق میں کہاتھا کہ کام تو ہم نے ساتھ کرنا نہیں اسی لیے باجی کہا تھا ویسے ہم اچھے دوست ہیں
اداکار فلم کے بزنس کے حوالے سے کہا کہ جس دن میں فلم بنانا شروع کروں گا تو یقین کرو میں اس دن اس بزنس پر یقین کرنا شروع کروں گا کہ یہ جینوئن بزنس ہے ابھی نہیں ابھی بکواس ہے
فہد مصطفی نے مزید کہا ابھی ہمیں کم از کم اگلے دس سال تک شائقین کے ساتھ ریلیشن شپ بنانے کی ضرورت ہے آپ کے لوگ ابھی نہیں آئیں گےتو آپ کو ان کو فری ٹکٹس بھی دینا پڑیں گے کہ ابھی وہ آپ پر بھروسہ کریں کہ ہم۔اچھی فلم بنا سکتے ہیں
خلیل الرحمن کے ماروی سرمد کے ساتھ رویے کے بارے میں بات کرتے ہو ئے فہد نے کہا میں اس معاملے میں خاموشی اختیار کی میں نے ان کی فلم لندن نہیں جاؤں گا میں کام کیا اور ان کو صرف ایک رائٹر کے طور پر جانتا ہوں ان کی اپنی ذاتی رائے نظریات اور سوچ ہیں میں اس کو کیا کر لوں گا ان کو ویسے بھی کسی کی ضرورت نہیں ہے تو میرا خیال ہے ان کو ان کے حال پر چھوڑ دینا بہتر ہے
انہوں نے کہا ویسے بھی مجھے لگتا ہے ہر بات پر بولنا ضروری نہیں ہوتا اداکار نے کہا لیکن مجھے امان اللہ صاحب کو قبر کے لیے جگہ نہ دینے کی خبر دیکھ کر بہت دکھ ہوا تھا میں نے سوچا کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے انہوں نے کہا امان اللہ لیجنڈ تھے آپ کے ملک کے اتنے بڑت آرٹسٹ آپ ان کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں انہوں نے فیض الحسن چوہان کا اس بات پر ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیا
سوشل میڈیا پر خاموش رہنے کی وجہ بتائی کہا کہ میں بہت کچھ لکھتا ہوں لیکن پھر مٹا دیتا ہوں ہمارے ملک میں صبر ختم ہو چکا ہے اداکار نے کہا کہ میں انٹر ویز سے بھاگتا ہوں حالانکہ میرا ایک دوست بھی انٹر ویوز کے شوز کر رہا ہے میں اس کے شو میں بھی نہیں جاتا آپ انٹر ویو میں جائیں تو میزبان نے آپ سے وہ بات کرنی ہوتی ہے جس کا آپ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا اداکار نے کہا آپ کو میرے ساتھ میرے کام کے بارے میں میرے بارے میں میرے مستقبل میں منصوبوں کے بارے میں بات کرنی چاہیے کہ انڈسٹری کے لیے کیا بہتر ہو سکتا ہے لیکن اس کے برعکس ہم اسے اور نیچے لانے کی کر رہے ہیں فہد مصطفی نے کہا چار پانچ سال میں بڑی محنت سے عزت بنائی ہے یہاں جس ڈگر پر سب جا رہے ہیں سوائے گالیوں کے کچھ نہیں ملنا
فہد مصطفی نے ٹک ٹاک کے خلاف بولنے کی وجہ بھی بتائی انہوں نے کہا کہ میں ٹک ٹاک کے خلاف اس لیے بولا تھا کہ میں شوٹنگ پر تھا اور دیوار پر گانے کی شوٹنگ کر رہا تھا کہ پھسل کر کیمرے کے اوپر گر گیا کافی زیادہ چوٹ آئی تھی لیکن اس کے باوجود وہاں لوگ پریشان کر رہے تھے فہد بؑائی ہمارے ساتھ ایک ٹک ٹاک بنا لیں تو اس وقت مجھے برا لگا کہ ایک۔انسان تکلیف میں ہے اور سب کو ٹک ٹاک کی پڑی ہے
فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں نے شوٹنگ کے دوران پبلک میں دیکھا کہ لوگ صبح سے تیار ہو کر صرف ٹک ٹاک کے لیے آتے تھے اور حیران کن بات میرے لیے یہ تھی کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے یہ صرف وقت کا ضیاع ہے اس کے علاوہ لوگ بغیر کسی لڑکی کو بتائے اس کا ٹک ٹاک بنا رہے ہیں کسی کو ٹیز کر رہے ہیں بلکہ لوگ ٹک ٹاک کا مس یوز کر رہے ہیں اداکار نے کہا کہ غلطی ہو گئی اس بارے میں بھی بول کر پتہ نہیں کیوں بول دیا تھا
اداکار نے کہا کہ اس بات پر میرے شو پر بھی لوگوں نے کافی تنقید کی تھی لیکن وہ تو ایک گیم شو ہے اس کا اسے کساتھ سب موازنہ کر رہے تھے مطلب ایپل اور اورنج کا موازنہ کر رہے تھے انہوں نے کہا ہمارے یہاں بے وقوفی زیادہ ہے
فہد مصطفی نے بتایا کہ دل بہت بار ٹوٹا ہے اسی لیے تو ایکٹر بن پایا کیونکہ دل ٹوٹے بغیر آپ اچھے ایکٹر نہیں بن سکتے
اداکار نے بتایا کہ ماڈل۔ونیزہ میرا کرش تھا ابھی بھی جب اس سے ملتا ہوں بات کرتا ہوں تو میرے چہرے پر ایک عجیب سے مسکراہٹ آ جاتی ہے اداکار مے مزید انکشاف کیا کہ ایمان کے ساتھ تب تک محبت تھی جب تک اس سے ملا نہیں تھا ملنے کے بعد ختم ہو گئی تھی
کیا فہد نے رنگ گورا کرنے کے ٹیکے لگوائے ہیں اس سوال کے جواب میں اداکار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صحت کا خیال رکھتا ہوں، خوراک پر توجہ رکھتا ہوں اور معالجین سے بھی مشورہ لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے نہ تو جیب میں پیسے تھے اور نہ ہی وہ پروڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب تھیں انہوں نے کہا کہ نائٹ کریم کون نہیں لگاتا ہر کوئی لگاتا ہے اداکار نے کہا کہ آج کل میں ویسے بھی میک اپ نہیں کر رہا تمام شوز وغیرہ ایسے ہی بغیر میک اپ کر رہا ہوں
سینماوں میں ڈرامے دکھانے پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے اس بات پر اور میں چاہتا ہوں اللہ نہ کرے ہمارء ملک میں سینماوں میں ڈرامے لگیں انہوں نے کہا ہر کوئی یہی چاہے گا ہمایو۔ بھائی بھی یہی چاہیں گے حالانکہ ان کا ڈرامہ لگا سینما میں انہوں نے کہا اسے یہ مت سمجھیں کہ ہم آگے آگئے ہیں ہمارے پاس کچھ ہے نہیں ہم اس سے ایک قدم پیچھے گئے ہیں اس لیے یہ ہر کسی کی خواہش ہے میری بھی خواہش ہے کہ سینماوں میں۔ڈرامے نہ لگیں
مستقبل میں کام کے حوالے سے فہد مصطفی نے کہا کہ اگلی فلم کے بارے میں ابھی سوچا نہیں ہے تین اسکرپٹ میرے پاس آئے ہیں لیکن تینوں مجھے پسند نہیں۔آئے اور شاید میں ان پر کام۔نہ کروں
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خو فو ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے ہر کوئی اس سے پریشان اسی مسئلے پر بات کرتا نظر آ رہا ہے اب معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اور اب فضا میں کورونا وائرس ہوتا ہے
باغی ٹی وی : کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خو فو ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے ہر کوئی اس سے پریشان اسی مسئلے پر بات کرتا نظر آ رہا ہے اب معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اور اب فضا میں کورونا وائرس ہوتا ہے گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور عدنان صدیقی امریکی ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور چہروں پر ماسک پہن رکھے ہیں
https://www.instagram.com/p/B9xAsYNHsA9/?igshid=14a90amo9ia7
انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے والد گلوکار جان پاؤل ینگ کا گانا لو ان دی ائیر (Love in the air) یعنی پیار فضا میں ہوتا ہے گایا کرتے تھے اوراب موجودہ حالات کے پیش نظر میرے بچے گانا گاتے ہیں کہ کورونا فضا میں ہے
انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین
واضح رہے کہ ان دنوں حرا مانی، عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید امریکا میں ہیں
معروف ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کی انہوں خود نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خبر کی تصدیق کی
باغی ٹی وی : معروف ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی اداکار نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کیا ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس لیے ٹیسٹ کرایا تھا کیونکہ ان کے ایک جاننے والے میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
https://twitter.com/idriselba/status/1239617034901524481?s=19
انہوں نے کہا دیکھیں یہ بہت سنگین معاملہ ہے اب وقت ہے کہ ہم سماجی طور پر فاصلے بڑھانے اور ہاتھوں کو دھونے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں ہم اس وقت ٹکڑوں میں بٹی ہوئی تقسیم شدہ دنیا میں رہ رہے ہیں ہم سب اسے محسوس کرسکتے ہیں مگر اب وقت ایک ہونے کا وقت آگیا ہے یہ وقت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں سوچیں
ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا آج صبح میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا تھا اور کوئی علامات بھی اب تک سامنے نہیں آئی
انہوں نے لکھا اس کے باوجود میں نے خود کو اس وقت اپنے آپکو آئسولیٹ کرلیا تھا جب میں نے وائرس کے ممکنہ منتقلی کو دریافت کیا آپ لوگ گھر پر رہیں میں اپنی حالت سے آپ کو باخبر رکھوں گا پریشان کا شکار مت ہوں
اس سے قبل ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
خیال رہے پاکستان میں بھی اب تک مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 75 ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے
دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے مذہبی اجتماعات، تہوار، تعلیمی ادارے، عوامی مقامات تمام ثقافتی اور کھیوں کی سرگرمیوں ٹرانسپورٹس ائیر لائینزمساجد مدرسے سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو چکے ہیں پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں
باغی ٹی وی : دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے مذہبی اجتماعات، تہوار، تعلیمی ادارے، عوامی مقامات تمام ثقافتی اور کھیوں کی سرگرمیوں ٹرانسپورٹس ائیر لائینزمساجد مدرسے سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو چکے ہیں پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں
دنیا بھر میں موسیقی کے کنسرٹس ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی کے باعث فلم انڈسٹری سے جڑے افراد اب اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فلموں اور سنیما سے جڑے ملازمین کورونا کے باعث کافی پریشان ہیں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسوں کی ادائیگی رک چکی ہے فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوز اور کام کی بندش یا منسوخی کی وجہ سے انہیں گھریلو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں بلوں کی ادائیگی، گھر کا کرایہ اور دیگر اخراجات شامل ہیں
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والا پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کے موقع پر جنرل آصف غفور نے سب عہد وفا کے نام کر دیا
باغی ٹی وی:پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا گزشتہ رات آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا جہاں اس کی اینڈنگ شاندار رہی وہیں اس کی آخری قسط کے موقع پر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرسنل اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کرتے ہوئے لکھا کہ سب عہد وفا کے نام کیا اور ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد کا بھی استعمال کیا
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے مقبول و معروف ڈرامہ جب بنایا گیا تھا تو اس کی شوٹنگ کے دوران آئیڈیا یقینًا جنرل آصف غفور کا ہوگا عہد وفا ڈرامہ شائقین میں بہت مقبول ہوا اور بعض دفعہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹریند پر بھی رہا اس کی مقبولیت کے پیش نظر ڈائریکٹر نے اس ڈرامے کی آخری سینما میں دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات اور سینما اور تفریحی مقامات بند کرنے کے حکومتی اعلان کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا
ڈرامے کی آخری قسط میں ایک دلچسپ منظر ہمایوں سعید میجر ہمایوں کے کردار بھارتی پائلٹ ابھےنندن جسے حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دوران پاکستانی آرمی نےگرفتار کیا تھا کا بھی کردار دکھایا گیا کیپٹن سعد یعنی احد رضا میر لائن آف کنٹرول پر بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوجاتا ہے لیکن بروقت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی جاتی ہے
ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی تھی جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے باقی زندگی گزارتے ہیں
ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہےاس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے
واضح رہے کہ عہد وفا ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں
یہ ڈرامہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے
معروف امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نے گلاب جامن بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر مداحوں سے ترکیب پوچھ لی
باغی ٹی وی :معروف امریکی ماڈل کرسٹین ٹائیگن نےسوشل میڈیا پر مداحوں سے گلاب جامن بنانے کی ترکیب پوچھ لی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پہلی بار جلد ہی گلاب جامن بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش بھی ہیں
امریکی ماڈل نے اپنے مداحوں سے کچھ ٹپس بھی مانگیں اور جو لوگ گلاب جامن کے بارے میں نہیں جانتے ان لوگوں کو گوگل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا
https://twitter.com/chrissyteigen/status/1239018457221328897?s=19
ماڈل کرسٹین ٹائیگن کے اس ٹوئٹ پر دنیا بھر سے ان کے مداح بڑی تعداد میں انہیں ٹپس دے رہے ہیں اور گلاب جامن کی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ ٹپس شئیر کر رہے ہیں
https://twitter.com/AnandWrites/status/1239162551306309632?s=19
Don't make the sirup too thick, or else it won't absorb. This is the best thing ever, can't wait to see the results pic.twitter.com/HfMW6UpQjv
پاکستانی بلاگر مہوش اعجاز نے بھی ماڈل کی ٹویٹ پر گلاب جامن کی ویڈیو شئیر کی اور اس کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ بنانے کے بعد تصویریں شیئر کرکے انہیں دکھائی جائیں
Whoa. Good luck! Let us know how they turned out! They can be tricky but the secret is to keep the portions balanced & the shape right so that they turn out soft & even. Deelish, once perfect. pic.twitter.com/PeSmfvSLQc
پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر نے گذشتہ روز کورونا وائرس کے لیے ایک گانا جاری کیا اداکار ماضی کے مشہور لالی وڈ فلم ارمان کے گیت کوکو کورینا کو منفرد انداز میں گا کراپنے مداحوں اور عوام کو کورونا سے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا ہے
باغی ٹی وی : گذشتہ روز اداکار ماضی کے مشہور لالی وڈ فلم ارمان کے گیت کوکو کورینا کو منفرد انداز میں گا کراپنے مداحوں اور عوام کو کورونا سے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا ہے اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی
علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا کہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جبکہ بیماری سے متعلق فوری طور پر ڈاکٹرز سے بھی رجوع کریں
موجودہ حالات کے پیش نظر علی ظفر کا یہ گانا مداحوں کا دل جیتنے میں کچھ حد تک شاید ناکام ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے علی ظفر کو ایسا گانا تیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا
https://twitter.com/iamkhirad/status/1239427226409426946?s=19
ایک صارف نے لکھا کہ زندگی صحیح چل رہی تھی کہ پھر میں نے علی ظفر کا نیا گانا سنا، یہ اتنا عجیب ہے کہ اب میں کسی کو الزام دے سکتی ہوں کہ صبح اٹھ کر مجھے الٹی کیوں آتی ہے ساتھ ہی انہوں نے میم کے ذریعے بھی یہ گانا بنانے پر علی ظفر پر غصہ نکالا
https://twitter.com/iamkhirad/status/1239255528275980289?s=19
کالم نگار جویریہ صدیق نے میم کے ذریعے علی ظفر کا مذاق اڑایا
ایک اور صارف نے علی ظفر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر لوگوں کو خود سے نفرت کرنے پر مجبور کررہے ہیں آخر کون ایک وائرس پر گانا بناتا ہے؟
https://twitter.com/whompingwilloow/status/1239249005042958342?s=19
ایک صارف نے کہا کہ یہ تعریف کے قابل نہیں ہے اگر یہ گانا بنانے کی جگہ آپ دعا کرتے اور ہم سب آمین کہتے تو کتنی اچھی ہوتی وہ ویڈیو اور اس وائرس سے نجات کے لئے کتنی دعائیں ہو جاتیں
https://twitter.com/zain_sameera/status/1239233913190563841?s=19
ایک صارف نے علی ظفر سر درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر لیں
ایک صارف نے کہا وہ سنجیدگی سے سوال پوچھ رہی ہیں کہ آپ اتنے اسٹوپڈ کیوں ہیں ؟
جہاں لوگوں نے اس گانے پر علی ظفر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں ان کا یہ گانا پسند بھی آیا
اینکر پرسن اقرار الحسن نے اس گانے کی تعریف کی اور لکھا کہ ہاتھوں کو دھوئیں اور ہاتھ ملانے سے بھی پرہیز کریں اور لکھا کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنا چاہیے
Ko ko Corona… Hathon ko dhona 👐 We all need to spread this message. Weldone @AliZafarsays 🙌… ohhh sorry Hath Milanay say bhi perhaiz kerain. https://t.co/VnqJW6cKQC
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دنیا کے تقریباً 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 513 اموات ہو چکیں ہیں پاکستان میں بھی کورونا وئرس کے کیسز کی تعداد تقریباً 94 ہوگئی ہے اور حکومت اس سے بچاؤ کیلئے مختلف حفاظتی اقدامات کر رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے حکومتوں نے تمام ثقافتی کھیلوں کی اور دیگر سر گرمیاں جیسے اجتماعات شادی ہالز عوامی مقامات تعلیمی ادارے اور سینما ہالز بند کر دیں ہیں
کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی سلیوٹ سلام مہم میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے نام حکومت پنجاب نے اس مہم میں شامل کر لئے
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی سلیوٹ سلام مہم میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام حکومت پنجاب نے اس مہم میں شامل کر لئے جوفنکار شریک ہیں ان میں اداکار عمران عباس، علی رحمان، یاسر نواز احسن خان اور حریم فاروق نے اپنے مداحوں میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام جاری کئے اور کہا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں اور عوام بھی حکومت کا ساتھ دے
اداکار یاسر نواز نے کہا کہ زیادہ رش اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور زیادہ شکایت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں علاج سے بہتر احتیاط ہے سینیٹائزر ساتھ رکھیں ہاتھ صاب سے دھوئیں اور ناسک پہنیں ڈرانے کی ضرورت نہیں اس وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور احتیاط کرنی ہے اداکار نے اس کشیدہ صورتحال کے موقع پر قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس جان لیوا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں
داکارہ حریم فاروق نے کہا کہ میں کرونا وائرس کی اس جنگ میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں انہوں نے کہا اس صورتحال میں گبھرانے کی بجائے احتیاط سے کام لیں علاج سے بہتر احتیاط ہے بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ڈال لیں کم از کم 20 سیکنڈ کے لئے ماسک کا استعمال کریں اور ہینڈ سینیٹائزر اپنے ساتھ ضرور رکھیں اگر آپ کو کوئی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو فوراً چیک اپ کروائیں اور احتیاط کریں کیونکہ احتیاط زیادہ ضروری ہےانہوں نے عوام سے کورونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی
اداکار عمران عباس نے کہا کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو متاثر کیا ہے جس پر حکومت پنجاب نے ایک مہم کا آآغاز کیا ہے جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں اداکار عمران عباس کے مطابق پرہیز علاج سے بہتر ہے سلیوٹ سلام مہم کا بنیادی مقصد وقتی طور پر کسی اچھے اینٹی بیکٹیریل صابنسے ہاتھ دھوئیں کسی سینیٹائزر سے خود کو صاف ستھرا رکھیں کسی رش والی جگہ پر نہ جائیں غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ماسک کا ضروراستعمال کریں کیونکہ یہ بیماری ہوا سے بھی لگ سکتی ہے ہاتھ ملانے سے اجتناب کی عادت اپنانا ہے ہاتھ دھوکر ہمیں کورونا کے پیچھے لگنا ہے
علی رحمان نے کہا کہ کورونا کا زمانہ ہے ہاتھ ملانے سے شرمانا ہے اور آج سے سیلیوٹ سلام اپنانا ہے ایک فٹ کے فاصلے سے دل کو ہاتھ لگانا ہے انہوں نے کہا کھل کر مسکرانا ہے اور بالکل نہیں گھبرانا ہے کورونا کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے مل کر جیتنی ہےحکومت پنجاب کا ساتھ دیں خود کو بھی کورونا سے محفوظ رکھیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس سے محفوظ رکھیں بار بار ہاتھ دھوئیں اور زیادہ بھیڑ والی جگہ پر نہ جائیں
احسن خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خلاف جو قدم اٹھایا ہے جوجنگ ہے یہ سب ایک قوم کی حیثیت سے یکجا ہو کر مل کر لڑیں گے تو کوئی بھی ایس پرابلم یا ایشو نہیں ہوگا جس سے لڑ نہ سکیں بس یہ کہ احتیاط بہت ضروری ہے جب باہر نکلیں تو کوشش کریں ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں ہجوم میں نہ جائیں اپنی فیملی کو بھی اس کے بارے میں بتائیں اور حکومت پنجاب کا اس جنگ میں ساتھ دیں
فنکاروں نے حکومت پنجاب کیجانب سے کورونا کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکومت بہترین انتظامات کر رہی ہے اور حکومت پنجاب کی کورونا کیخلاف جنگ میں عوام کو بھرپور ساتھ دینے اور تعاون کی تلقین کی ہے