Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر خان کی گرل فرینڈ گوری فوٹو گرافرز  پر برس پڑیں

    عامر خان کی گرل فرینڈ گوری فوٹو گرافرز پر برس پڑیں

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی (فوٹو گرافرز) پر برس پڑیں۔

    عامر خان نے جب 60 برس کی عمر میں اپنے رشتے کا اعلان کیا اور اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو متعارف کرایا تو سب حیران رہ گئے تھے،عامر نے واضح کیا تھا کہ گوری کو شہرت کی خواہش ہے نہ ہی میڈیا کی توجہ پسند ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہر بار جب وہ شہر میں نظر آتی ہیں فوٹوگرافرز ان کا پیچھا کرتے ہیں، جس نے آخرکار انہیں ناراض کر دیا۔

    گوری جب چہل قدمی کے لیے نکلیں تو فوٹوگرافرز کو اپنے پیچھے دیکھ کر انہوں نے سخت جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا۔،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں۔

    اس سے قبل عامر خان کو ایئرپورٹ پر گوری کے ساتھ دیکھا گیا تھا، پاپرازی کے کیمروں نے ان دونوں کے درمیان ہونے والے مختصر رومانوی لمحات بھی قید کرلیے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے تھے۔

    عامر خان نے حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے اپنی زندگی میں گوری کے آنے کے بعد بدلا، اداکار نے کہا کہ گوری مجھے اس وقت ملی جب میں سمجھ بیٹھا تھا کہ اب میری عمر گزر چکی ہے، میں نے تھراپی شروع کی تھی اور وہاں سے سیکھا کہ پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے، تبھی آپ دوسروں کو سچ میں محبت دے سکتے ہیں۔

  • ایسی کئی  خواتین، جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں،صائمہ قریشی

    ایسی کئی خواتین، جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں،صائمہ قریشی

    پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں لہٰذا حرام کاموں سے بہتر مرد دوسری شادی کرلے۔

    اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مردوں کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات پر بھی بات کی،ایک سوال کے جواب میں صائمہ قریشی نے کہا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے میڈیا میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں حتیٰ کہ ایسے بھی کئی خاندان ہیں جہاں مرد کی 2 بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں،ہمارے یہاں مرد غیر ازدواجی تعلقات بنانے سے نہیں ڈرتے حتیٰ کہ انہیں اپنی بیوی کو اعتماد میں لےکر اس لڑکی سے نکاح کرلینا چاہیے کیوں کہ ایک مرد کی غلط حرکت پوری نسل تباہ کردیتی ہے۔

    صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ مردوں کو کسی کے جذبات کے ساتھ کھیلنے یا پھر کسی کو اپنے جھوٹے وعدوں میں پھنسانے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ ان کی اپنی اولاد بھی ہے لہٰذا حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد دوسری شادی کرلیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اداکارہ کے وائرل ویڈیو کلپ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،

  • لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

    پیمرا کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران شو کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا، جس نے عوامی ردعمل کو مزید بڑھا دیا۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ میزبان عائشہ عمر ایک خاتون شرکاء سے سوال کرتی ہیں کہ دو مرد شرکاء میں سے وہ کس کو زیادہ پسند کرتی ہیں، جس پر خاتون جواب دیتی ہیں ’دونوں اچھے ہیں-

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرز کا مواد مقامی ثقافت اور روایات سے ہم آہنگ نہیں اور اس سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شوز کے خلاف مؤثر ضابطۂ اخلاق وضع کیا جائے، خواہ وہ کسی بھی میڈیا پر نشر ہوں،صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ اس پروگرام کے خلاف ایکشن لینے پر تیار نہیں، سنا ہے 29 نومبر سے رلیز ہو رہا ہے یہ نیکسٹ لیول پر بے شرمی کو لے جائے گا۔

    ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ

    جہاں کئی صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام یو ٹیوب پر نشر ہو گا جس کو مسئلہ ہے وہ اس شو کو نہ دیکھے۔

    https://x.com/RShahzaddk/status/1970505646945509767

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا-

    گزشتہ کئی دنوں سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کی اب اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے بذات خود تصدیق کردی ہے۔

    کترینہ اور وکی نے اپنے آفیشل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا تھا ’خوشی اور تشکر سے بھرے دلوں کے ساتھ اہم اپنی زندگی کا بہترین نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کترینہ اور وکی کوشل کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ ساتھی فنکار بھی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جوڑے کی شادی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے تاریخی فورٹ میں ہوئی تھی، ان کے محبت کی شروعات 2019 میں کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو کے دوران ہوئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

  • ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جہاں ملزم سبحان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سبحان شریف کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرچکی ہے۔

    ڈکی بھائی کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الیکٹرانک جعلسازی (دفعہ 13)، الیکٹرانک فراڈ (دفعہ 14)، اسپیم (دفعہ 25) اور اسپوفنگ (دفعہ 26) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    جیل میں ہنگامہ آرائی، جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک، قیدی فرار

    سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ٹرمپ کے اعلان پر بھارتی مسافر پرواز سے اتر گئے

  • دعا ملک کا انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

    دعا ملک کا انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

    اداکارہ دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ کا سامناکرنا پڑا، اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک نہایت معروف ہستی ہیں۔

    دعا ملک نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں اور اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنیں، اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئیں تاکہ وہ اس ماحول سے دور رہیں۔

    کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے ابتدا میں دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا ان کے مطابق ہر فنکار کی اپنی شخصیت ہوتی ہے، اور اگر کوئی مضبوطی کے ساتھ ’نہ‘ کہہ سکے تو وہ اس قسم کی صورتحال سے بچ جاتا ہے، انڈسٹری میں بہت سی لڑکیاں اپنی کمزوری کے باعث دباؤ میں آ جاتی ہیں، لیکن وہ اور ان کی بہن حمائمہ ملک ہمیشہ ڈٹ کر جواب دیتی تھیں۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اجلاس

    دعا ملک نے مزید بتایا کہ وہ بچپن سے کچھ ڈرپوک سی تھیں، لیکن ان کی بہن حمائمہ بہت بہادر ہیں، اسی لیے دونوں کو کبھی ایسے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم، بعد میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ صرف ایک بار انہیں کاسٹنگ کاؤچ جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ان کے کیریئر کو سخت نقصان پہنچا۔

    انہوں نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والی شخصیت پاکستان کی ایک بہت بڑی ہستی ہیں، اس لیے وہ اس معاملے کو کبھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کریں گی۔ دعا ملک نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں لیکن ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے، اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بیان کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو نقصان پہنچے۔

    پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں،شرجیل میمن

  • امریکی گلوکار بریٹ جیمز اہلیہ اور بیٹی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

    امریکی گلوکار بریٹ جیمز اہلیہ اور بیٹی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

    گریمی ایوارڈ یافتہ مشہور امریکی گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ایک نجی طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 18 ستمبر کو پیش آیا، جب 57 سالہ بریٹ جیمز اپنی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کے ہمراہ نجی طیارے میں سفر کررہے تھے۔ طیارے نے امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ تاہم سہ پہر تقریباً 3 بجے شمالی کیرولائنا کے علاقے فرینکلن میں ایک اسکول کے قریب کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ خوش قسمتی سے اسکول کے کسی طالب علم یا عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ بریٹ جیمز کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔ حادثے کی فوری وجوہات سامنے نہیں آئیں، البتہ تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

    بریٹ جیمز نے 1990 کی دہائی میں اپنا پہلا سولو البم ریلیز کیا تھا، تاہم وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ نغمہ نگاری میں بھی غیر معمولی شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران درجنوں مقبول فنکاروں کے لیے سینکڑوں گانے لکھے اور گائے۔ موسیقی کی دنیا میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دو مرتبہ گریمی ایوارڈ سے نوازا جا چکا تھا۔بریٹ جیمز کے اچانک انتقال نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ سماجی اور موسیقی کے حلقوں کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    بھارت کے معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کرنے پر لیگل نوٹس مل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے کپل شرما شو کو فلم ہیرا پھیری کا مشہور کردار بابو راؤ پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے،شو میں مشہور بابو راؤ کردار کامیڈین کیکو شردا نے ادا کیا تھا جس پر شو کو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجا گیا،اس شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔ جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں،فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا اس مشہور کردار بابو راؤ کے حقوق کے مالک ہیں،اور انہوں نے یہ دعویٰ ہے کہ یہ کردار دی انڈین کپل شرما شو میں ان کی اجازت کے بغیر پیش کیا گیا۔

    روسی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،اسٹونیا

    14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

  • اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) نے عائشہ عمر کے اردو ریئلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر باضابطہ وضاحت جاری کر دی ہے۔

    پیمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں، تاہم یہ پروگرام پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا کیونکہ یہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے، پیمرا کے قوانین صرف لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز پر لاگو ہوتے ہیں۔

    ڈیٹنگ شو لازوال عشق دراصل ترک ریئلٹی شو عشق آداسی کا نیا ورژن ہے، جس میں چار مرد اور چار خواتین ایک شاندار حویلی میں 100 قسطوں کے لیے ایک ساتھ رہیں گے، شو میں دلچسپ مراحل، حیران کن موڑ اور رومانوی مناظر شامل ہوں گے۔

    پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ

    اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے حال ہی میں اس شو لازوال عشق کی پرکشش جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک کشتی پر سفید لباس میں دلکش انداز میں نظر آئیں، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ویسا ہے جیسا آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، لازوال عشق شروع ہو رہا ہے، ایک حقیقت پر مبنی شو جو محبت تلاش کرنے اور اس کے سفر کے امتحانات و سبق پر مبنی ہے۔

    ٹیزر جاری ہونے کے بعد لازوال عشق پاکستانی سوشل میڈیا پر تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا، مگر پسندیدگی کے بجائے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنا، متعدد صارفین نے شو کے تصور کو مقامی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیا, نتیجتاً سینکڑوں شکایات پیمرا میں درج کرائی گئی-

    آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل شرائط پر کام جاری

  • اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کردی۔

    سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی کو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی،اداکارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو میں شرکت کی وجہ یہ تھی کہ جن حالات سے میں گزر رہی تھی اس کے لیے میں بہت ساری چیزوں سے دور رہنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ نجی شو میں آنے سے بہت پہلے میری ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق ہوگئی تھی ایک ہی فیلڈ ہونے کی وجہ سے آمنا سامنا رہتا تھا، ذہنی تناؤسے گزر رہی تھی، نجی ٹی وی کے شو میں موبائل فون اور لوگوں سے دور رہنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے میں ذہنی سکون میں تھی۔

    سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرینہ کپور سے ملاتے ہیں،میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں آپ کی شکل کرینہ کپور سے ملتی ہے؟اس کے جواب میں سارہ عمیر نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو لوگ تب سے ہی میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 6 انسان ہوتے ہیں، تو شاید کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل میں ہوں گی۔