Baaghi TV

Category: شوبز

  • کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا ریڈ کارپٹ ڈیبیو، سوشل میڈیا پر دھوم

    کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا ریڈ کارپٹ ڈیبیو، سوشل میڈیا پر دھوم

    امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیویارک میں ہونے والے ٹریبیکا فیسٹیول میں پہلی بار ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرآمد سےاپنے افیئر کی افواہوں کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے-

    دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے 8 جون کو کیٹی پیری کی نئی دستاویزی فلم کیٹی پیری دی لائف ٹائمز ٹور، لائیو فرام پیرس کے پریمیئر کے لیے پہنچے تھے، یہ تقریب بنیادی طور پر کیٹی پیری کے نئے پروجیکٹ کے جشن کے لیے سجائی گئی تھی لیکن جیسے ہی یہ دونوں ایک ساتھ نمودار ہوئے، سب کی نظریں ان پر ٹک گئیں۔

    ریڈ کارپٹ پر ان کی محبت بھری گفتگو اور ایک دوسرے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور یہ رشتہ اس شام کا سب سے بڑا موضوع بن گیا جس نے سال 2025 سے چلنے والی تمام افواہوں پر مہر لگا دی،کیمروں کی چمک اور مداحوں کے شور کے درمیان دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوش اور مطمئن نظر آئے، فوٹوگرافروں کو پوز دیتے رہے اور مداحوں سے بھی خوشگوار انداز میں ملتے رہے۔

    پریمیئر کے موقع پر جب کیٹی پیری اپنے مداحوں سے مل رہی تھیں، آٹو گراف دے رہی تھیں اور سیلفیاں بنا رہی تھیں، تو ٹروڈو مسلسل ان کے ساتھ ساتھ رہے۔ اگرچہ یہ کیٹی پیری کی فلم کا شو تھا، لیکن اس جوڑے کی آمد نے تمام توجہ اپنی طرف مبذول کر لی، یہ تقریب کیٹی پیری کے لیے ویسے بھی بہت ا ہم تھی کیونکہ ان کی دستاویزی فلم، جس کی ہدایت کاری پال ڈگڈیل نے کی ہے، نومبر2025 کے پیرس کنسرٹس کی یادوں پر مبنی ہے اور اسے ساٹھ کیمر و ں کی مدد سے فلمایا گیا ہے۔

    ان دونوں کے درمیان تعلق کی افواہیں 2025 میں اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں مونٹریال اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا یہ تجسس اس وقت اور بڑھ گیا جب ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں جسٹن ٹروڈو کو شہر میں کیٹی پیری کے ایک کنسرٹ میں شرکت کرتے دیکھا گیااس کے بعد دسمبر میں کیٹی پیری نے ٹوکیو سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں کینیڈا کے سابق وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ تب سے اب تک دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے رشتے پر کھل کر بات نہیں کی۔

  • اغوا برائے تاوان کا کیس،اداکار منیب بٹ کی عدالت میں پیشی

    اغوا برائے تاوان کا کیس،اداکار منیب بٹ کی عدالت میں پیشی

    عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک حفاظتی ریلیف برقرار رکھا۔

    اداکار منیب بٹ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت کے دوران پیش ہوئےائیرپورٹ پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں اداکار منیب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے مقدمہ 23 اپریل کو متعال خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ منیب بٹ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مدعی کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ملزمان نے مغوی کو اغوا کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی کرپٹو کرنسی کی مبینہ منتقلی کے بعد متاثرہ شخص کو کورنگی کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا،عدالت میں سماعت کے دور ان منیب بٹ نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

    واضح رہے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اور پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے-

  • 
مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سے متعلق حقیقت سامنے آگئی

    
مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سے متعلق حقیقت سامنے آگئی

    ‎پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی تقریبات سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ تمام تقریبات دراصل مومنہ اقبال کے نکاح کی خوشی میں منعقد کی گئی تھیں اور ان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی کئی باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
    ‎مومنہ اقبال کی مہندی، نکاح اور دیگر تقریبات کی ویڈیوز گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد ان کی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق مختلف تبصرے سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔ اس دوران اداکارہ کا نام ایم پی اے ثاقب چدھڑ سے متعلق تنازع کے باعث بھی خبروں میں رہا۔
    ‎ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رمشا اقبال نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں اطمینان حاصل ہوا ہے کیونکہ ان کے بقول کیس مضبوط شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے۔
    ‎رمشا اقبال نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے پاس مومنہ اقبال کی کوئی نجی یا ذاتی ویڈیوز موجود نہیں ہیں۔ ان کے مطابق صرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی ویڈیوز تیار کرکے انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
    ‎شادی کی تقریبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جن تقریبات کو رخصتی یا شادی کی مکمل رسومات قرار دیا جا رہا ہے، وہ دراصل نکاح کی خوشی میں منعقد ہونے والی تقریبات تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان اور قریبی عزیزوں نے اس خوشی کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔
    ‎رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کی رخصتی ابھی نہیں ہوئی اور اس کا انعقاد آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رخصتی کی تقریب ممکنہ طور پر نومبر یا دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔

  • مومنہ نے سابق شادی کی معلومات چھپائی ،ویڈیو ڈیلیٹ کروائی جائیں،ثاقب چدھڑ

    مومنہ نے سابق شادی کی معلومات چھپائی ،ویڈیو ڈیلیٹ کروائی جائیں،ثاقب چدھڑ

    رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے این سی سی آئی اے کو جمع کرائے گئے بیان میں سنگین الزامات سامنے آگئے۔ کہتے ہیں مومنہ اقبال کے کہنے پر اس کی بہن کی یونیورسٹی فیس کیلئے 13 ہزار آسٹریلین ڈالر بھجوائے۔

    ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ مومنہ اقبال سے 2020ء میں ملاقات ہوئی، جلد قریبی تعلقات قائم ہوگئے، اداکارہ مومنہ اقبال کے ساتھ اندرون و بیرون ملک متعدد سفر کیے، سفر کے تمام اخراجات خود برداشت کیے۔مومنہ اقبال کو بی اسمارٹ اسٹور لاہور سے ایک کروڑ روپے کی شاپنگ کرائی، فارچیونر لیجنڈر، ہنڈا سوک گاڑی، رولیکس گھڑی بھی تحفے میں دی،انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال اور اہلخانہ نے سابقہ شادی اور طلاق کی معلومات چھپائیں، مومنہ اقبال کے شادی شدہ ہونے کا علم ہونے پر شادی سے انکار کیا اگست 2025ء میں مومنہ اقبال سے تعلقات ختم کردیئے۔رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مومنہ کی بہن رمشا اقبال کی یونیورسٹی فیس 13 ہزار آسٹریلین ڈالر ادا کی، رمشا نے بلیک میلنگ کے ذریعے 10 ہزار آسٹریلین ڈالر وصول کئے، مومنہ اقبال کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں 83 لاکھ روپے منتقل کیے، مومنہ اقبال کی درخواست جھوٹی، بے بنیاد ہے،ویڈیو میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں، 13 مئی کو انجان نمبر سے کال آئی، جس نے خود کو مومنہ کا منگیتر بتایا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، خطرہ ہے میری تصاویر اور ویڈیوز کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، فوری ڈیلیٹ کرایا جائے،

  • پنکی کوئی رول ماڈل نہیں جس پر ڈرامہ بنایا جائے،حنا پرویز بٹ

    پنکی کوئی رول ماڈل نہیں جس پر ڈرامہ بنایا جائے،حنا پرویز بٹ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث کردار ‘انمول عرف پنکی’ پر ڈرامہ بنانے کی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پروڈکشن ہاؤسز کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا پنکی کوئی رول ماڈل نہیں جس پرڈرامہ بنایا جائے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ اگر ‘پنکی’ پر واقعی کوئی ڈرامہ یا سیریل بنائی جا رہی ہے تو یہ ایک انتہائی شرمناک اور چھچھوری حرکت ہے،ایک جرائم پیشہ اور منشیات فروش خاتون معاشرے کے لیے کسی صورت رول ماڈل نہیں ہو سکتی جس کی زندگی کو سکرین پر پیش کیا جائے۔

    چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے اس اقدام کو ملک کی باوقار خواتین کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ان تمام عورتوں کی صریحاً بے عزتی ہے جنہوں نے معاشرے کی ترقی اور سدھار میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور آج بھی کر رہی ہیں۔

    انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم کب تک صرف ویورشپ اور پیسے کے لالچ میں ایسے منفی اور جرائم پیشہ افراد کو ہیرو یا رول ماڈل بنا کر پیش کرتے رہیں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی کسی بھی کوشش کو فوری طور پر روکا جانا چاہیےجبکہ معاشرے میں بے شمار مثبت اور قابلِ تقلید شخصیات موجود ہیں جن کی جدوجہد اور کامیابیاں اجاگر کیے جانے کی مستحق ہیں۔

  • عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننےوالوں کیخلاف گلوکارفلک شبیر کا مریم سے مطالبہ

    عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننےوالوں کیخلاف گلوکارفلک شبیر کا مریم سے مطالبہ

    پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے قانون سازی کی درخواست کر دی ہے۔

    فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے ویپنگ (الیکٹرانک سگریٹ) پر پابندی کے اقدام کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’’یہ بہت اچھا اقدام ہے، لیکن دو بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازاروں اور سڑکوں پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے لیے بھی کوئی قانون بنایا جائے، ورنہ ہم ثقافتی طور پر تباہ ہو جائیں گے۔‘‘

    تاحال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یا پنجاب حکومت کی جانب سے فلک شبیر کی اس درخواست پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیر بحث ہے اور صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • رمشا اقبال کے ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات

    رمشا اقبال کے ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات

    ‎اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کی بہن مومنہ اقبال کو دھمکی آمیز پیغامات اور وائس نوٹس موصول ہوئے، جن میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
    ‎رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب چدھڑ نے انہیں نکاح نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دباؤ یا دھمکیوں کے باعث پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں اور اب ثاقب چدھڑ کو اپنے تمام الزامات اور دعوے عدالت یا متعلقہ فورمز پر ثابت کرنا ہوں گے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اگر ثاقب چدھڑ کروڑوں روپے کے مالی دعوے کر رہے ہیں تو وہ ان کے ثبوت پیش کریں۔ رمشا اقبال کے مطابق ان کا خاندان تمام معاملات کو قانونی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے اور اگر کوئی مالی تنازع موجود ہے تو وہ اسے قانون کے مطابق نمٹانے کے لیے تیار ہیں۔
    ‎پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے اور مومنہ اقبال کے خلاف منظم اور معاوضہ لے کر چلائی جانے والی مہم شروع کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور متعلقہ افراد کو ان دعوؤں کے شواہد پیش کرنے چاہئیں۔
    ‎رمشا اقبال نے کہا کہ ان کے لیے یہ ایک اہم پیش رفت ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے معاملے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کی ہدایات پر غیر جانبدارانہ کارروائی کو یقینی بنایا گیا۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک میڈیا کے سامنے کوئی ایسی بات نہیں کی جس کے ثبوت ان کے پاس موجود نہ ہوں۔ ان کے مطابق قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے ایک نئی درخواست بھی جلد جمع کروائی جائے گی۔
    ‎واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ فی الحال الزامات اور جوابات کا تبادلہ جاری ہے جبکہ حتمی حقائق کا تعین متعلقہ تحقیقاتی اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

  • معاشرے میں طلاق کی تشہیر یا اس کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔سارہ چوہدری

    معاشرے میں طلاق کی تشہیر یا اس کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔سارہ چوہدری

    سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی شادی ناکام ہونے کی وجہ اور طلاق سے متعلق خیالات پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں پیش آنے والے تمام واقعات اللّٰہ کی تقدیر کا حصہ ہوتے ہیں، اس لیے انہیں کسی پچھتاوے کے بغیر قبول کرنا چاہیے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی ذاتی زندگی، شوبز سے کنارہ کشی اور شادی کے تجربے سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے اور خود کو دینی زندگی کے مطابق ڈھالنے کے باوجود بھی ان کی شادی کیوں کامیاب نہ ہو سکی۔سارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ طلاق بھی زندگی کے ان راستوں میں سے ایک ہے جو اللّٰہ کی طرف سے مقرر کیے جاتے ہیں، تاہم یہ پسندیدہ عمل نہیں، اس لیے معاشرے میں طلاق کی تشہیر یا اس کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ جہاں میاں بیوی کے درمیان صلح اور تعلقات کی بحالی ممکن ہو، وہاں کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تصور درست نہیں کہ اگر کوئی شخص اللّٰہ کی رضا کے لیے بڑی قربانیاں دے تو اس کی ازدواجی زندگی لازمی طور پر کامیاب ہی رہے گی۔ ان کے مطابق ہر انسان کی زندگی، اس کی آزمائشیں اور تعلقات تقدیر کے تابع ہوتے ہیں۔سابقہ اداکارہ نے اپنی علیحدگی کے بارے میں مختصراً بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین نے اپنی شادی کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی، لیکن ایک وقت ایسا آیا جب محسوس ہوا کہ مزید ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا، جس کے بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں سارہ چوہدری نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی کے کسی فیصلے یا واقعے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ ان کے بقول دین کی بہتر سمجھ نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ زندگی میں پیش آنے والی ہر چیز اللّٰہ کی مرضی اور تقدیر کا حصہ ہے، اس لیے ماضی پر افسوس کرنے کے بجائے اسے قبول کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں رکھی ہیں اور ہر شخص کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، اسی لیے بعض اوقات تمام تر کوششوں کے باوجود رشتے برقرار نہیں رہ پاتے۔

  • اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسانی کی درخواست،ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

    اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسانی کی درخواست،ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

    اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ مومنہ اقبال کی جانب سے فراہم کردہ شواہد اور شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں نے اداکارہ کو بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر شادی نہ کی گئی تو متعلقہ ڈیٹا لیک کر دیا جائے گا۔ مومنہ اقبال کی بہن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیوز این سی سی آئی اے کو فراہم کیں، جنہیں دیگر ڈیجیٹل شواہد کے ساتھ تحویل میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے موبائل نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے گئے۔ دستاویزات کے مطابق مومنہ اقبال کو جب ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہوا تو انہوں نے شادی سے انکار کر دیا، جس کے بعد مبینہ طور پر انہیں پرائیویٹ ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جانے لگا۔

    شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2023 میں ثاقب چدھڑ نے جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا ایک رشتہ ختم کروایا، جبکہ بعد ازاں مومنہ اقبال اور ان کے موجودہ شوہر کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔ایف آئی آر کے مطابق ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور بعض ساتھیوں پر سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ، غیر قانونی نگرانی اور اداکارہ کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفتیشی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم نے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کرنے سے قبل اس میں موجود ڈیٹا اور مختلف ایپلی کیشنز حذف کر دی تھیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل این سی سی آئی اے میں ثاقب چدھڑ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد ادارے نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اب مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم الزامات کے حوالے سے ثاقب چدھڑ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

  • ملیالم زبان نے جھانوی کپور کو مشکل میں ڈال دیا

    ملیالم زبان نے جھانوی کپور کو مشکل میں ڈال دیا

    بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ملیالم فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، کیونکہ ان کے لیے اس زبان کا درست تلفظ اور ادائیگی انتہائی مشکل ثابت ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ وہ مختلف بھارتی زبانیں سیکھنے اور ان میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، کیونکہ نئی زبانوں اور ثقافتوں سے آشنائی ایک فنکار کے تجربے میں اضافہ کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ملیالم زبان ان کے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوئی ہے۔اداکارہ نے کہا، ’’میں واقعی تمام زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں، لیکن ملیالم کی فونوٹکس میرے لیے بہت مشکل ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں دوبارہ کبھی ملیالم میں کام کروں گی کیونکہ اسے درست انداز میں بولنا میرے لیے آسان نہیں۔ البتہ یہ ایک نہایت خوبصورت اور سریلی زبان ہے۔‘‘

    جھانوی کپور کے مطابق وہ تامل اور تیلگو زبانوں میں نسبتاً زیادہ پراعتماد محسوس کرتی ہیں، کیونکہ ان زبانوں کے تلفظ اور آوازوں سے وہ کافی حد تک مانوس ہیں۔ اسی وجہ سے وہ مستقبل میں تیلگو اور تامل سنیما میں مزید کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

    اداکارہ نے 2024 میں تیلگو فلم دیوارہ پارٹ ون کے ذریعے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا اور انہیں جنوبی ہند کے شائقین میں بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ جھانوی کا کہنا ہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کرنا ان کے لیے خوشگوار تجربہ رہا، جہاں انہیں ناظرین کی محبت اور کام کے پیشہ ورانہ ماحول نے متاثر کیا۔دوسری جانب جھانوی کپور اپنی نئی تیلگو فلم Peddi کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم میں ان کے مدمقابل معروف اداکار رام چرن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ کہانی ایک دیہی پس منظر رکھنے والے نوجوان کھلاڑی کے گرد گھومتی ہے جو کرکٹ، ریسلنگ اور دوڑ سمیت مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔