Baaghi TV

Category: شوبز

  • ارباز خان کی گاڑی میں نامعلوم شخص گھس گیا، ویڈیو وائرل

    ارباز خان کی گاڑی میں نامعلوم شخص گھس گیا، ویڈیو وائرل

    کولکتہ میں ایک نامعلوم شخص اچانک بولی ووڈ اداکار ارباز خان کی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ان کی گاڑی کے اندر جا بیٹھا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارباز خان ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے ان کے ساتھ سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے جو انہیں ہجوم کے درمیان سے لے جا رہے تھےسوشل میڈیا میں گردش کر نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارباز خان گاڑی کی طرف جا رہے تھے، تاہم چند لمحوں بعد صورتحال اس وقت بدل گئی جب وہاں موجود لوگوں اور منتظمین کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک نامعلوم شخص اچانک اداکار کی گاڑی کے اندر داخل ہو گیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس اچانک پیش آنے والے واقعے اور سیکیورٹی کی بڑی لاپرواہی نے وہاں موجود تمام لوگوں سمیت ارباز خان کے باڈی گارڈز کو بھی حیران کر دیاصورتحال کو بگڑتا دیکھ کر سیکیورٹی ٹیم نے فوراً کارروائی کی اور گاڑی کا دروازہ کھول کر اس شخص کو پکڑ کر باہر کھینچ لیا اس ہنگامے کے دوران وہاں موجود لوگ حیرت سے یہ سب دیکھتے رہے ویڈیو میں ارباز خان کے چہرے پر بھی حیرانی اور پریشانی صاف دیکھی جا سکتی تھی اور کچھ دیر کے لیے وہاں افرا تفری کا ماحول بن گیا، تاہم محافظوں نے جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا اور اداکار کو وہاں سے روانہ کیا۔

  • 
والدین بھی آرام سے دیکھ سکیں، اسی طرح کے مناظر کا انتخاب کرتی ہوں: حنا طارق

    
والدین بھی آرام سے دیکھ سکیں، اسی طرح کے مناظر کا انتخاب کرتی ہوں: حنا طارق

    ‎پاکستانی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہیں اور شوٹنگ کے دوران ایسے مناظر کو ترجیح دیتی ہیں جو ان کے والدین بھی اطمینان سے بیٹھ کر دیکھ سکیں۔
    ‎حنا طارق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر، کرداروں اور لباس کے انتخاب سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی زندگی صرف شوبز تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس کی ایک ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، اور ہر اداکار کو ایک نہ ایک دن شادی بھی کرنی ہوتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت وہ اپنے ہر فیصلے میں احتیاط برتتی ہیں۔
    ‎اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک عورت معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور تین نسلیں ایک عورت سے وابستہ ہوتی ہیں، اسی لیے وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہیں۔
    ‎حنا طارق نے کہا کہ وہ اپنے لباس کا انتخاب بھی انتہائی احتیاط سے کرتی ہیں، جبکہ شوٹنگ کے دوران بھی ایسے مناظر کو ترجیح دیتی ہیں جو ان کے اہلِ خانہ، خصوصاً والدین، بلا جھجھک دیکھ سکیں۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت زیادہ بولڈ مناظر نہیں دکھائے جاتے، تاہم وہ اس معاملے میں خاصی محتاط رہتی ہیں۔ اگر کسی کردار یا منظر سے متعلق انہیں اطمینان نہ ہو تو وہ بلا جھجھک ڈائریکٹر کو انکار کر دیتی ہیں۔

  • مشہور ترک اداکارہ   انتقال کرگئیں

    مشہور ترک اداکارہ انتقال کرگئیں

    ترک شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایجے ارتم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

    ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجے اِرتم پیر کی دوپہر اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر پر موجود تھیں جب انہیں اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا، افسوسناک طور پر انہیں بچایا نہ جا سکا،اداکارہ کے وکیل اوغور گوک کویون کے مطابق ابتدائی طبی جائزوں سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تاہم واقعے کی باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی، وکیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی بھی تردید کی کہ اداکارہ نے خودکشی کی تھی۔

    ایجے اِرتم نے ایک روز قبل ہی اپنی 35 ویں سالگرہ منائی تھی، 14 جون 1991 کو ترک شہر سیواس میں پیدا ہونے والی ایجے اِرتم نے 2014 میں یاسار یونیورسٹی کے اوپیرا اور ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے تعلیم مکمل کی بعد ازاں انہوں نے استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے اداکاری کی تربیت حاصل کی اور شوبز کی دنیا میں قدم رکھا انہیں سب سے زیادہ شہرت ترک ڈرامے ون لو میں ’اشیل‘ کے کردار سے ملی، جس نے انہیں ملک کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

  • ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر تہمت لگائی: مومنہ اقبال

    ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر تہمت لگائی: مومنہ اقبال

    ‎پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اسلامی اسکالر ناصر مدنی کی جانب سے اپنے بارے میں کیے گئے تبصروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتی ہیں اور انہیں معاف نہیں کریں گی۔
    ‎مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں ناصر مدنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منبر پر بیٹھ کر ان پر لگائی گئی تہمت کو مزید ہوا دی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف عائد کیے گئے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں اور ان کی سچائی سے صرف وہ خود اور اللہ تعالیٰ واقف ہیں۔
    ‎انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کی عدالتوں میں سرخرو ہوں گی، تاہم ان کے بقول ناصر مدنی کو اللہ کی عدالت میں جواب دینا ہوگا۔ مومنہ اقبال نے کہا کہ کسی شخص پر بغیر ثبوت الزام لگانا اور اس کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانا اسلام کی تعلیمات کے خلاف اور ایک بڑا گناہ ہے۔
    ‎اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں ناصر مدنی کو معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے سورۃ النور کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر بات کا حساب ہوگا اور انصاف ضرور ملے گا۔
    ‎مومنہ اقبال کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ بعض نے معاملے کی مکمل حقیقت سامنے آنے کا انتظار کرنے پر زور دیا۔
    ‎یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مومنہ اقبال پہلے ہی ایک قانونی تنازع کے حوالے سے خبروں میں موجود ہیں۔ تاہم اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی ساکھ اور عزت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قانونی اور اخلاقی راستہ اختیار کریں گی۔

  • کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد شائقین شریک

    کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد شائقین شریک

    علی ظفر نے کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منعقد ہونے والے ایک لائیو کنسرٹ میں 45 ہزار سے زائد شائقین کی شرکت کے ساتھ ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو کہ کسی بھی پاکستانی گلوکار کا بیرونِ ملک سب سے بڑا اوپن ایئر کنسرٹ مانا جا رہا ہے۔

    کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے مشہور مقام سیلبریشن اسکوائر میں ہونے والے اوپن ائیر کانسرٹ میں تقریباً 45 ہزار افراد نے شرکت کی جسے منتظمین نے اس مقام کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل اجتماع قرار دیا ہے منتظمین کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کی وجہ سے مجمع صرف سیلیبریشن اسکوائر تک محدود نہیں رہا بلکہ اطراف کی سڑکوں اور قریبی سینٹر کے احاطے تک پھیل گیا۔

    یہ کانسرٹ علی ظفر کے روشنی ٹور 2026 کے شمالی امریکا مرحلے کا اختتامی شو تھا، مفت اوپن ائیر پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، بچوں، نوجوانوں، خاندانوں اور بزرگوں پر مشتمل متنوع مجمع نے پورے کانسرٹ کے دوران بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

    علی ظفر نے اپنے مشہور اور سدا بہار گیت پیش کرکے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا کانسرٹ کا یادگار ترین لمحہ اس وقت آیا جب علی ظفر نے اپنا مقبول گانا جھوم پیش کیا اور ہزاروں مداحوں نے اپنے موبائل فونز کی لائٹس روشن کردیں جس سے پورا مقام روشنیوں کے سمندر میں تبدیل ہو گیا اس کنسرٹ میں شریک ہجوم کا جوش و خروش سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنا، اور اسے پاکستانی میوزک انڈسٹری کی تاریخ کا ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا گیا ہے کانسرٹ کے اختتام پر ہزاروں مداح علی ظفر کے ساتھ گاتے رہے اور منتظمین سمیت متعدد شرکاء نے اس شام کو مسی ساگا کی ثقافتی تاریخ کے یادگار ترین پروگراموں میں سے ایک قرار دیا۔

  • بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

    بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

    بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنچیتا اوگلے 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنچیتا اوگلے اتوار 14 جون کی شام ممبئی کے علاقے نالاسوپارا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں اداکارہ اپنے والدین اور بہن کے ساتھ رہائش پذیر تھیں واقعے کے وقت وہ اپنے کمرے میں اکیلی موجود تھیں، جبکہ کمرہ اندر سے بند تھا اہل خانہ نے انہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

    سنچیتا اوگلے کے انتقال کی خبر اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں ایک بالی ووڈ گانے پر ڈانس اور لپ سنگ کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

    ان کے انتقال پر شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ”اسپلٹس ولا 16“ سے شہرت پانے والے اداکار اور ان کے سابق ساتھی سوربھ بیدی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس خبر پر یقین نہیں کر پا رہے۔

    سنچیتا اوگلے نے مقبول ڈرامے ”کم کم بھاگیہ“ میں دیا ٹنڈن کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی بعد ازاں انہوں نے ”واگلے کی دنیا“ ’’نئی پیڑی نئے قصے‘‘ میں روچیتا جیتلی کا کردار بھی نبھایا سنچیتا اوگلے فلمی دنیا میں بھی سرگرم تھیں انہوں نے ’’چھایہ‘‘ میں مراٹھا ملکہ تارابائی کے کم عمری کے کردار کی عکاسی کی تھی، جس میں مرکزی کردار وکی کوشل نے ادا کیا تھا۔

    سنچیتا اوگلے کے انتقال کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • سلمان خان کی درخواست پر  فلم ‘کالا ہرن’ کیخلاف عدالت کا نوٹس جاری

    سلمان خان کی درخواست پر فلم ‘کالا ہرن’ کیخلاف عدالت کا نوٹس جاری

    نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کی نمائش روکنے کے لیے دائر درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے فلم کے پروڈیوسر امت جانی اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 19 جون کو مقرر کر دی ہے۔

    یہ سماعت جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سربراہی میں قائم واحد رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ دورانِ سماعت سلمان خان کے وکیل، سینئر ایڈووکیٹ نظام پاشا نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکار کے پرسنالٹی رائٹس پہلے ہی دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت محفوظ قرار دیے جا چکے ہیں، جن میں ان کی شناخت، شبیہ، ظاہری انداز اور دیگر شخصی خصوصیات شامل ہیں۔سلمان خان کی قانونی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ 29 مئی کو فلم کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا تھا، جس میں ایک کردار کو سلمان خان سے مشابہ انداز میں پیش کیا گیا۔ وکیل کے مطابق مذکورہ کردار نے وہ مخصوص بریسلٹ بھی پہن رکھا ہے جو سلمان خان کی شناخت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ فلم کی تشہیری مہم میں ان کی شناخت اور عوامی شہرت کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے۔

    عدالت میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ 1998 کے مشہور کالا ہرن شکار کیس سے متعلق چار مقدمات میں سے تین میں سلمان خان کو ریلیف مل چکا ہے، جبکہ ایک مقدمہ اب بھی اپیل کے مرحلے میں زیر التوا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ فلم اور اس کے تشہیری مواد کے ذریعے اداکار کا نام مسلسل ایک متنازع مقدمے سے جوڑا جا رہا ہے، جس سے ان کی ساکھ اور عوامی امیج متاثر ہو رہا ہے۔درخواست میں پروڈیوسر امت جانی، جانی فائر فاکس فلمز، ہدایت کار بھارت ایس شرینیت، اکشے پانڈے اور دیگر متعلقہ افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ سلمان خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلم کی تیاری، تشہیر، تقسیم اور نمائش پر فوری پابندی عائد کی جائے۔درخواست گزار کے مطابق فلم کے پوسٹرز اور دیگر پروموشنل مواد ان کے پرسنالٹی رائٹس کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور ان کی شناخت کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو قانونی طور پر قابل اعتراض ہے۔

    واضح رہے کہ ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کو 1998 کے معروف کالا ہرن شکار مقدمے اور اس سے جڑے واقعات پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں فلم کا فرسٹ لک اور ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔ سلمان خان کی قانونی ٹیم اس سے قبل فلم سازوں کو قانونی نوٹس بھی بھجوا چکی ہے، جبکہ اب یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔ عدالت 19 جون کو کیس کی مزید سماعت کرے گی۔

  • گھناؤنے بکواس کام کیلئےمیری موسیقی کا استعمال بند کیا جائے،آریانا گرانڈے کی وائٹ ہاؤس کو سخت الفاظ میں تنبیہ

    گھناؤنے بکواس کام کیلئےمیری موسیقی کا استعمال بند کیا جائے،آریانا گرانڈے کی وائٹ ہاؤس کو سخت الفاظ میں تنبیہ

    امریکی پاپ اسٹار اور اداکارہ آریانا گرانڈے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کی تشہیر کے لیے ان کی موسیقی کا استعمال بند کرے۔

    وائٹ ہاؤس نے اسی ہفتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں حکومت کی امیگریشن یعنی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کو دکھایا گیا تھا اس ویڈیو میں سرکاری اہلکاروں کو لوگوں کو گرفتار کرتے اور ہتھکڑیاں لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں آریانا گرانڈے کا 2024 کا مشہور گانا ”بائے“ چل رہا تھا۔

    آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم میری موسیقی کو کبھی بھی اس وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے بکواس کام کے لیے استعمال نہ کریں گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اب اس قانونی طریقے پر غور کر رہی ہے جس کے ذریعے اس ویڈیو سے ان کا گانا جلد از جلد ہٹایا جا سکے۔

    hollywood

    دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے بھی آریانا گرانڈے کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبی گیل جیکسن نے گلوکارہ کو جواب دیتے ہوئے امریکی میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم یہ بات آخری بار کہہ رہے ہیں کہ اصل میں وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے وہ مجرم غیر قانونی تارکین وطن ہیں جنہوں نے بے قصور امریکی شہریوں کو زخمی کیا اور ان کا قتل کیا،حکومت کی ترجیح ملکی سلامتی اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے-

    دو سری جانب ناقدین کا مؤقف ہے کہ بعض امیگریشن اقدامات انسانی حقوق سے متعلق خدشات کو جنم دیتے ہیں۔

    آریانا گرانڈے، جو ایک مشہور گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ بھی ہیں، طویل عرصے سے ٹرمپ انتظامیہ اور امیگریشن نافذ کرنے والے ادارے آئس کی پالیسیوں کی سخت مخالف رہی ہیں،ا نہوں نے رواں سال گولڈن گلوبز ایوارڈز کی تقریب میں بھی اس ادارے کے خلاف ایک پن پہن رکھی تھی اور وہ اکثر تارکین وطن کے حقوق کے حق میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں پچھلے سال بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ٹرمپ کو ووٹ دینے والوں سے پوچھا تھا کہ کیا ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد ان کی زندگیوں میں کوئی بہتری آئی ہے؟

    واضح رہے کہ آریانا گرانڈےواحد فنکار نہیں ہیں جنہوں نے اس طرح اپنی موسیقی کے استعمال پر اعتراض اٹھایا ہو بلکہ ان کے علاوہ اولیویا روڈریگو، بلے ایلش اور سبرینا کارپینٹر جیسے کئی دوسرے بڑے گلوکاروں نے بھی موجودہ امریکی انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو پر آریانا گرانڈے کا تبصرہ اب وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ویڈیو کی آواز بھی بند کر دی گئی ہے، جس کے بعد گلوکارہ نے اس کمنٹ کے اسکرین شاٹس خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں۔

  • اسکرین پر واپسی سے متعلق خبروں پر   کترینہ کیف کا ردعمل آ گیا

    اسکرین پر واپسی سے متعلق خبروں پر کترینہ کیف کا ردعمل آ گیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی اسکرین پر واپسی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ان کی آفیشل ٹیم نے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف 2027ء میں اداکاری کی دنیا میں دوبارہ سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا ڈیبیو بھی کر سکتی ہیں۔تاہم اداکارہ کی آفیشل ٹیم نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کترینہ کیف کی واپسی سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹس بے بنیاد اور محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ ٹیم کے مطابق اس حوالے سے کوئی باضابطہ منصوبہ یا اعلان موجود نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کو آخری بار جنوری 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم میری کرسمس میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے سراہا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی اور خاندان کو وقت دینے کے لیے شوبز سرگرمیوں سے وقفہ اختیار کر لیا تھا۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021ء کو بھارتی ریاست راجھستان کے ایک شاہی ریزورٹ میں نجی مگر پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

  • انٹرویو کے دوران خود کو’سائیکو’ کہےجانے پر اداکارہ میرا  شدید برہم

    انٹرویو کے دوران خود کو’سائیکو’ کہےجانے پر اداکارہ میرا شدید برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران خود کو “سائیکو” کہے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا اور عوام سے فنکاروں کو عزت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزبان نے انٹرویو کے دوران اداکارہ سے ان کی نئی فلم ‘سائیکو’ کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہہ دیا کہ “آپ پہلے بھی سائیکو تھیں، فلم میں بھی آپ نے یہی کردار ادا کیا اور اب تک اس کردار سے باہر نہیں آ سکیں۔

    اس سخت سوال پر اداکارہ میرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میزبان کو ٹوکا اور کہا ک دیکھیں، میری بات سنیں، اگر آپ لوگ ہمیں عزت نہیں دیں گے تو کوئی بات نہیں، ہمیں ویسے بھی انڈیا میں بہت عزت ملتی ہے آپ نے مجھے سائیکو کہا اور یہ بھی کہا کہ میں اس سے پہلے بھی سائیکو تھی، ہمیں یہاں پاکستان میں عزت نہیں ملتی۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ میں پہلے بھی سائیکو تھی، میں نے اس فلم میں ایک انتہائی مشکل ترین کردار ادا کیا ہے اور مجھے امید تھی کہ اس شاندار پرفارمنس کے بعد لوگ مجھے اور فلم کے ہدایت کار شان شاہد کو خراجِ تحسین پیش کریں گے اور ہماری حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ ہم نے پاکستان میں رہ کر اتنی مشکل فلم بنائی ہے،یہ ایک شدید ڈپریشن کے موضوع پر مبنی فلم ہے جس کے ذریعے ہم نے معاشرے کو کچھ سکھا نے کی کوشش کی ہے، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ میرے اس کردار سے کچھ سیکھیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے رپورٹر کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور میرا کے موقف کی تائید کی۔

    واضح رہے کہ جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘سائیکو’ کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کی اسٹار کاسٹ میں سپر اسٹار شان شاہد، سونیا حسین، میرا، شبیر جان اور دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔