Baaghi TV

Category: شوبز

  • مومنہ اقبال ہراسانی کیس،ثاقب چدھڑ،اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

    مومنہ اقبال ہراسانی کیس،ثاقب چدھڑ،اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

    اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پیش رفت، سیشن کورٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کر دی۔

    لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے کی سماعت کی، جس دوران ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل سنے گئے۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فون فارنزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔عدالت نے تفتیشی عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع برقرار رکھی۔

  • عائشہ عمر نے اپنی  لیک تصاویر کے معاملے پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی

    عائشہ عمر نے اپنی لیک تصاویر کے معاملے پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی

    پاکستان کی معروف ادکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ نجی تصاویر کو اجازت کے بغیر شیئر کرنا کسی کی پرائیویسی اور رضامندی کی خلاف ورزی ہے-

    اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنی قریبی دوست اداکارہ ماریہ واسطی کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی تھی جب میری نجی تصاویر لیک ہوگئیں،میں ایک تصویر میں سوئمنگ سوٹ پہنے ہوئے تھی جب کہ دیگر تصاویر میں موسمِ گرما کے لباس اور اسکرٹس میں ملبوس تھی، تصاویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے منفی اثرات میرے پیشہ ورانہ کیرئیر پر بھی پڑے اس وقت کئی پروڈیوسرز خواتین کے لیے ایک مخصوص سماجی تاثر کو اہمیت دیتے تھے،جس کی وجہ سے مجھے بعض کاموں سے بھی محروم ہونا پڑا۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ نجی تصاویر کو اجازت کے بغیر شیئر کرنا کسی کی پرائیویسی اور رضامندی کی خلاف ورزی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اب ایک این جی او کے ساتھ مل کر لوگوں کے نجی ڈیٹا اور تصاویر کے غلط استعمال کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لے رہی ہوں ،اتنے برس بعد اس معاملے پر بات کرنے کا مقصد صرف اپنی تکلیف بیان کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنا بھی ہے کہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت اور اس کی معلومات کو بغیر اجازت عام کرنا مستقبل میں سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

  • مامیا شاہ جعفر اور ارسلان بٹ نے عدالت سے باہر صلح کر لی

    مامیا شاہ جعفر اور ارسلان بٹ نے عدالت سے باہر صلح کر لی

    پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر اور اداکار ارسلان بٹ کے درمیان جاری قانونی تنازع اختتام کو پہنچ گیا، دونوں فریقین نے عدالت سے باہر معاملہ طے کر لیا۔

    اداکارہ مامیا شاہ جعفر، جنہوں نے ڈراموں کالج گیٹ اور میسنی کے ذریعے شوبز کی دنیا میں اپنی شناخت بنائی، وہ اپنی بے باک شخصیت اور کھل کر اظہارِ خیال کرنے کے انداز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک ساتھی فنکار کی جانب سے نامناسب رویے اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور یہ واقعہ ڈرامہ میسنی کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

    بعد ازاں اس معاملے میں اداکار ارسلان بٹ کا نام سامنے آیا، تاہم انہوں نے ابتدا ہی سے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا، معاملہ میڈیا کی سرخیوں میں آنے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوئی اور ایک دوسرے کو قانونی نوٹسز بھی ارسال کیے گئے۔

    اب ارسلان بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ ہو گیا ہے مامیا شاہ جعفر نے اپنے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ انہوں نے بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج شکایات اور ہتکِ عزت کے مقدمے سے دستبردار ی اختیار کر لی ہے۔

    ارسلان بٹ نے سوشل میڈیا پر تصفیے کے معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کو مزید عوامی بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔

    دوسری جانب اس پیش رفت پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں بعض صارفین کا کہنا ہے کہ قانونی اور مالی معاملات سامنے آنے کے بعد فریقین نے صلح کو ترجیح دی، جبکہ کچھ افراد نے رائے دی کہ ہراسانی سے متعلق مقدمات اکثر کسی حتمی عدالتی فیصلے تک نہیں پہنچ پاتے،کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس آرائیاں بھی کیں کہ شاید یہ تنازع کسی آنے والے منصوبے یا پروجیکٹ کی تشہیر کا سبب بن رہا تھا، تاہم اس حوالے سے کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

  • 
عاصم اظہر کی اسپتال سے تصویر وائرل

    
عاصم اظہر کی اسپتال سے تصویر وائرل

    ‎پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی اسپتال سے شیئر کی گئی ایک تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں نے گلوکار کی صحت کے بارے میں سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔
    ‎عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ نیبولائزر ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن "Welcome Back” لکھا، جس کے بعد مداحوں نے ان کی خیریت دریافت کرنا شروع کر دی۔
    ‎مداحوں کی تشویش کو دیکھتے ہوئے گلوکار نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ ان کی طبیعت سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ٹانسلز اور گلے کے انفیکشن کا شکار ہوئے تھے اور اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔
    ‎عاصم اظہر نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کا مقصد کسی کو پریشان کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں، بیٹا بہت گا لیا ہے، اب ذرا گھر بیٹھو۔”
    ‎گلوکار نے مزید کہا کہ ان کے نئے گانوں کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی نے انہیں پہلے ہی بہتر محسوس کروانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے "آرزو” اور "تو ہے وہی” کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    ‎عاصم اظہر کی وضاحت کے بعد مداحوں نے ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد دوبارہ اپنی موسیقی کی سرگرمیوں میں مصروف نظر آئیں گے۔

  • 
سارہ علی خان اور ہنری کیول کی ایک ساتھ تصاویر وائرل، مداح حیران

    
سارہ علی خان اور ہنری کیول کی ایک ساتھ تصاویر وائرل، مداح حیران

    ‎ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکار ہنری کیول کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
    ‎یہ غیر متوقع ملاقات انگلینڈ میں جاری دنیا کے معروف گھڑ دوڑ کے تہوار رائل اسکوٹ کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں عالمی شہرت یافتہ گھڑی ساز کمپنی لانجینز (Longines) کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
    ‎تقریب کے دوران سارہ علی خان اور ہنری کیول نے مشترکہ فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ دونوں فنکار پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں ایک ساتھ نظر آئے۔
    ‎اس موقع پر سارہ علی خان نے روایتی برطانوی انداز اپناتے ہوئے سفید رنگ کا خوبصورت لباس اور اس سے ہم آہنگ ٹوپی پہن رکھی تھی، جبکہ ہنری کیول کلاسک بلیک ٹیل کوٹ، سفید شرٹ، ٹائی اور روایتی ٹاپ ہیٹ میں ملبوس دکھائی دیے۔
    ‎سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں لکھا، "لانجینز کے ساتھ ایک شاہی تقریب”۔تصاویر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
    ‎ایک صارف نے لکھا، "یہ واقعی حیران کن کراس اوور ہے، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سارہ علی خان اور ہنری کیول ایک ہی فریم میں نظر آئیں گے۔” ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، "ایک طرف پٹودی خاندان کی شہزادی اور دوسری طرف سپرمین، دونوں ایک ساتھ بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔”
    ‎تفریحی حلقوں میں بھی اس ملاقات کو خاصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ مداح دونوں عالمی ستاروں کی مشترکہ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔

  • نکاح کرنے پر مفتی عبدالقوی کا مومنہ اقبال کو سلیوٹ

    نکاح کرنے پر مفتی عبدالقوی کا مومنہ اقبال کو سلیوٹ

    متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

    مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان کی جانب سے ان سے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے سوال کیا گیا۔سوال کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگر مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کا فیصلہ کیا ہے تو وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں مومنہ اقبال کو سلیوٹ کرتا ہوں، آپ نے بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔‘‘گفتگو کے دوران مفتی عبدالقوی نے ثاقب چدھڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے پاس پہلے ہی دو بیویاں موجود ہیں تو انہیں تیسری شادی کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ ’’اگر آپ میری طرح ذہین ہوتے تو بات نکاح تک پہنچتی۔‘‘

    واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ سے متعلق خبروں اور سوشل میڈیا پر جاری بحث نے خاصی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ مفتی عبدالقوی کے ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

  • فریحہ خان میری پوتی ہے،مفتی عبدالقوی کا دعویٰ

    فریحہ خان میری پوتی ہے،مفتی عبدالقوی کا دعویٰ

    متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ کے حق میں دیا گیا ان کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    فریحہ فرخ حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ دیسی کھانوں سے متعلق تبصروں اور دیگر غیر معمولی خیالات پر انہیں شدید تنقید اور میمز کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکے ہیں۔اسی دوران مفتی عبدالقوی نے ایک ویڈیو بیان میں فریحہ فرخ کے ہمراہ کھڑے ہو کر دعویٰ کیا کہ فریحہ فرخ ان کی پوتی ہیں اور دونوں کے درمیان دادا پوتی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فریحہ فرخ کے خلاف بات کرے گا تو وہ ان کا دفاع کریں گے۔

    مفتی عبدالقوی کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین کی جانب سے اس بیان پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ بعض افراد نے دونوں شخصیات کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔مفتی عبدالقوی کی ویڈیو اور ان کا یہ دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، تاہم فریحہ فرخ کی جانب سے تاحال اس مبینہ رشتے داری کے دعوے پر کوئی عوامی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث کے باعث یہ معاملہ مسلسل توجہ حاصل کر رہا ہے۔

  • ہالی ووڈ  اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    ہالی ووڈ اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور وائس آرٹسٹ ڈیوی چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    امریکی رپورٹس کے مطابق ڈیوی چیس کے منیجر جان ریان جونیئر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ میننجائٹس کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور سیپسس کا شکار ہو گئی تھیں، جس کے بعد وہ لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں، چیس کو انتقال سے قبل غذائی قلت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے شہرت کی چکاچوند سے دور سادہ زندگی گزار رہی تھیں اور جانوروں، خصوصاً بلیوں، سے بے حد محبت کرتی تھیں۔

    ڈیوی چیس نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا اور صرف 7 سال کی عمر میں ہالی ووڈ میں اپنا پہلا ٹی وی کردار حاصل کیا۔ انہیں 2001 میں فلم Donnie Darko سے شہرت ملی، تاہم 2002 میں ہارر فلم The Ring میں سمارا مورگن کے خوفناک کردار نے انہیں عالمی شناخت دلائی اس کردار پر انہیں 2003 میں MTV مووی ایوارڈ برائے بہترین ولن سے نوازا گیا اسی سال انہوں نے ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم Lilo & Stitch میں مرکزی کردار لیلو کو آواز دی، جس پر انہیں اینی ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔

    ان کے دیگر نمایاں منصوبوں میں Charmed، ER، Touched by an Angel اور HBO کا ڈراما Big Love شامل ہیں ڈیوی چیس نے 2015 میں فل ٹائم اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

  • مومنہ اقبال  نے علامہ  ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

    مومنہ اقبال نے علامہ ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

    اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عدنان احسان خان کے ذریعے ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، جس میں مبینہ ہتک آمیز بیانات پر وضاحت، غیر مشروط معافی اور متعلقہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناصر مدنی کی جانب سے اداکارہ کے بارے میں دیے گئے بعض بیانات ان کی ساکھ، عزت اور پیشہ ورانہ زندگی کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ریمارکس ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں، لہٰذا ان کی فوری تردید اور عوامی سطح پر معذرت ضروری ہے۔نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو مومنہ اقبال اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مزید قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اداکارہ پہلے ہی مختلف قانونی تنازعات اور مبینہ ہراسانی کے معاملات کے باعث خبروں میں ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف سائبر ہراسانی، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد متعلقہ مقدمہ بھی درج کیا گیا۔قانونی نوٹس جاری ہونے سے قبل مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ناصر مدنی کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات اور تہمتوں کو مزید ہوا دی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کی عدالتوں میں سرخرو ہوں گی کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت وہ خود اور اللہ تعالیٰ جانتے ہیں۔اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ وہ ناصر مدنی کو معاف نہیں کریں گی اور اسلام میں بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانے کو سنگین گناہ قرار دیتے ہوئے سورۂ نور کی آیات کا حوالہ بھی دیا تھا۔

  • محسن عباس حیدر کے  شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال سے متعلق اہم انکشافات

    محسن عباس حیدر کے شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال سے متعلق اہم انکشافات

    پاکستانی اداکار، گلوکار اور رائٹر محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں-

    محسن عباس حیدر نے حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نےمطالبہ کیا کہ ایسے فنکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو نشے کی حالت میں شوٹنگ پر آتے ہیں انہوں نے دوران انٹرویو نشہ کر کے کام پرآنے والے اداکاروں اور ہدایت کاروں کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس بری عاد ت کی وجہ سے کام کا نقصان ہوتا ہے اور معاشرے پر برا اثر پڑتا ہے۔

    محسن عباس حیدر نے شو کے دوران بتایا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی کہ جو اداکار، اداکارائیں اور ڈائریکٹرز نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹ پر آتے ہیں ان پر مکمل پابندی ہونی چاہیے چونکہ میں ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈرامے میں کام کرتا ہوں، اس لیے میری پوسٹ پڑھتے ہی مجھے اس ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی کی طرف سے فوراً فون آ گیا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ محسن بھائی، آپ ابھی ہمارے ہی ڈرامے کی شوٹنگ پر ہیں نا؟ تو آپ نے یہ پیغام کس کے لیے لکھا ہے؟ جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ ہاں، میں آپ ہی کے سیٹ پر ہوں اور یہ بات اسی جگہ کے بارے میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کمپنی والوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ فلاں خاص اداکار یا اداکارہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ تو میں نے کہا کہ جی ہاں۔ انہوں نے مجھے تسلی دی کہ ٹھیک ہے، ہم اس معاملے کو دیکھیں گے آپ اندازہ لگائیں کہ ڈرامے کی ہیروئن کی آنکھیں میری آنکھوں سے مل ہی نہیں پا رہی تھیں، میں اس سے بات کر رہا تھا اور اس کی آنکھیں کسی دوسری طرف گھوم رہی تھیں ہمیں کسی بھی ایسی چیز کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے جو معاشرے کی بربادی کا سبب بنے۔

    واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے جنوری 2025 میں بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے نشے کی حالت میں کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید کی تھی۔ تاہم محسن عباس حیدر نے پروگرام میں کسی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا، اس لیے ان کے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔