Baaghi TV

Category: شوبز

  • ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ایران کے مشہور گلوکار امید جہاں کنسرٹ کے دوران،دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے،ایمرجنسی ٹیم نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی جان بچانے کی کوشش کی اور آئی سی یو منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    1982 میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے امید جہاں نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا پیشہ بنایا،34 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا باضابطہ البم ریلیز کیا جس نے انہیں موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان دلائی،ان کے مقبول گانے اور جداگانہ انداز نے انہیں نہ صرف ایرانی مداحوں بلکہ دنیا بھر کے موسیقی کے شائقین میں مقبول بنایا، ان کی اچانک موت پر مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں،  سیکیورٹی سخت، لائیو آڈینس پر پابندی

    سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں، سیکیورٹی سخت، لائیو آڈینس پر پابندی

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 19 میں لائیو آڈینس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شو کے پروڈیوسر رشی نیگی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گزشتہ ڈھائی برس سے متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث پروڈکشن ٹیم نے شو کے سیٹ پر سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کئی نئے اقدامات بھی کیے ہیں۔رشی نیگی نے بتایا کہ اب شو میں جب بھی سلمان خان موجود ہوتے ہیں تو کسی بھی ناظر کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس کے علاوہ شو تک رسائی کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے، چاہے کوئی مستقل بنیادوں پر جڑا ہو، عارضی طور پر یا پھر کسی وینڈر کے ذریعے، سب کے بیک گراؤنڈ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم نے نہ صرف حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے بلکہ لاجسٹک آپریشنز کو بھی وسعت دی ہے۔ تقریباً 600 افراد پر مشتمل عملہ تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ اس عملے میں خواتین کی نمائندگی بھی نمایاں ہے، جبکہ کانٹینٹ سیکیورٹی اور گراؤنڈ لاجسٹکس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

  • ہندوؤں کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم اداکار کو گرل فرینڈ سمیت جان سے مار دینے کی دھمکیاں

    ہندوؤں کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم اداکار کو گرل فرینڈ سمیت جان سے مار دینے کی دھمکیاں

    بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک پوجا کے دوران ہندو مذہب کا روایتی نعرہ نہ لگانے پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق علی گونی نے سوشل میڈیا پر ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ذاتی عقائد اور مذہبی آزادی پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے،کچھ انتہا پسند عناصر ان کی ساتھی فنکارہ اور قریبی دوست جیسمین بھسین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں اور اسے بھی مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    مسلمانوں کے خلاف منفی رویوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے علی گونی نے واضح کیا کہ میری ماں، بہن یا جیسمین کے بارے میں کوئی کچھ بولے گا تو میں ہرگز برداشت نہیں کروں گا،ہر شخص کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور کسی پر مخصوص مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرنا درست بات نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے صارفین بھی علی گونی کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

    پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    اوچ شریف:سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی

    خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

  • ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم  کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت خارج کر دی۔

    پولیس نے ملزم کو اغوا کے مقدمے میں گرفتار کر کے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اسی مقدمے میں دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے الزام پر عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس کے مطابق، ملزم سے موبائل فون، گاڑی اور اسلحہ برآمد کیا جائے گا جبکہ اس کی نشاندہی پر دیگر شریک ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    سامعہ حجاب نے عدالت میں بیان دیا کہ حسن زاہد نے انہیں گاڑی میں بٹھا کر دھمکی دی تھی کہ وہ انہیں اپنے گھر کے بیسمنٹ میں قید کر دے گا تاکہ کوئی ڈھونڈ نہ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ حسن زاہد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کی چھ ماہ قبل دوستی ہوئی اور بعد میں منگنی بھی ہوئی، لیکن ثنا یوسف کے قتل کے بعد ملزم نے اپنی اصل شخصیت ظاہر کرنا شروع کی اور ہراسانی کا سلسلہ بڑھ گیا۔

    سامعہ کے مطابق، حسن زاہد نہ صرف نیب کو مطلوب ہے بلکہ اس کے خلاف متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔ شادی سے انکار اور منگنی توڑنے کے بعد ملزم نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حسن زاہد کی والدہ بار بار مل کر انہیں شادی کے لیے دباؤ ڈالتی رہیں اور رونے دھونے سے مجبور کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔

    چھ مسلم ممالک پر اسرائیلی حملے، قطرڈپلومیسی تو وڑ گئی، اربوں ڈالر تحائف کام نہ آئے

    نیپال، سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری حکومت کی سربراہ ہوں گی

    نیپال، سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری حکومت کی سربراہ ہوں گی

    اسرائیل کا دوحہ پر حملہ، چھ مسلم ممالک میں کارروائیوں کا دائرہ وسیع

  • اداکارہ حمیرا قتل کیس: فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ نے معمہ مزید گہرا کر دیا

    اداکارہ حمیرا قتل کیس: فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ نے معمہ مزید گہرا کر دیا

    کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں قتل ہونے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس نے موت کے معمہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں جبکہ جسمانی اعضا دستیاب نہ ہونے کے باعث موت کی حتمی وجہ طے نہیں ہو سکی۔میڈیکو لیگل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون اور ڈی این اے کے نشانات موجود تھے، تاہم ملک میں ڈی این اے اور بلڈ کا کوئی قومی ڈیٹا بینک نہ ہونے کے سبب ان شواہد کو مزید پرکھا نہیں جا سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا ایک موبائل فون تاحال برآمد نہیں ہوسکا، جس کے ڈیٹا سے تفتیش کو نیا رخ ملنے کی توقع تھی۔

    تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل رپورٹ نے کیس کو سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دیا ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبائی وزیر صحت کا سیلابی علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دینے کا اعلان

    پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

  • والد کی جائیداد کا حصہ لینے کرشمہ کپور کے بچے عدالت پہنچ گئے

    والد کی جائیداد کا حصہ لینے کرشمہ کپور کے بچے عدالت پہنچ گئے

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے بچے اپنے آنجہانی والد سنجے کپور کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کے بچوں نے گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاکہ انہیں اپنے والد سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد سے حصہ مل سکے۔ کرشمہ کپور کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست پر آج اس وقت سماعت ہوئی جب آنجہانی صنعت کار کی بیوہ پریا کپور نے اسے عدالت میں چیلنج کیا، کرشمہ کپور نے اپنے دونوں بچوں کی جانب سے درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے سنجے کپور کی 21 مارچ کی مبینہ وصیت کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سنجے کپور نے اپنی پوری جائیداد ان کی سوتیلی ماں پریا کپور کے نام کردی۔

    دائر درخواست میں بیٹی سمائرا اور بیٹے کیان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ وصیت جعلی ہے کیونکہ سنجے کپور نے کبھی اس وصیت کا ذکر کیا اور نہ ہی پریا یا کسی اور نے اس کے بارے میں بتایا،درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ سنجے کپور کی موت کے بعد پریا کا رویہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ وصیت غیرقانونی ہے،سنجے کپور کے بچوں نے اپنے والد کی جائیداد میں پانچواں حصہ مانگا ہے۔

    کرشمہ کپور کی بیٹی سمائرا نے یہ مقدمہ انہیں جنرل پاور آف اٹارنی کے اختیارات دیتے ہوئے ان کے ذریعے دائر کیا ہے، جبکہ بیٹا کیان نابالغ ہے، اس لیے اس کی نمائندگی بھی کرشمہ قانونی سرپرست کے طور پر کر رہی ہیں۔ آج ہونے والی سماعت میں پریا کپور کی طرف سے ایڈوکیٹ راجیو نیئر عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سنجے کپور کے بچوں کو پہلے ہی 1900 کروڑ روپے کے اثاثے مل چکے ہیں جبکہ کرشمہ کپور طلاق لے چکی ہیں اس لیے سنجے کپور کی جائیداد میں ان کا حصہ نہیں بنتا اس لیے یہ مقدمہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ راوں سال جون میں بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 برس کی عمر میں برطانیہ میں پولو میچ کے دوران گر کے انتقال کرگئے تھے،کرشمہ کپور نے 2003 میں کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی تنازعات شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اگلے سال یعنی 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

  • ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے نامناسب اور فحش مواد،ایشوریہ رائے عدالت پہنچ گئیں

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے نامناسب اور فحش مواد،ایشوریہ رائے عدالت پہنچ گئیں

    نئی دہلی: بالی وڈ کی معروف اور خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنی شناخت کے غیر قانونی استعمال کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے وکلا کی ٹیم نے نئی دہلی کی عدالت میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعدد آن لائن پلیٹ فارمز اور اے آئی ایپلی کیشنز ان کی تصاویر، ویڈیوز اور آواز کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے نامناسب اور فحش مواد میں استعمال کر رہی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان کی کردار کشی بھی کی جا رہی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایسے تمام پلیٹ فارمز کو حکم دیا جائے کہ وہ اداکارہ کا نام، تصاویر اور آواز کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی مواد کے لیے استعمال نہ کریں۔ وکلا کی ٹیم نے عدالت کو ایک فہرست بھی فراہم کی ہے جس میں جعلی اور فحش ویب سائٹس کے نام شامل ہیں جو ایشوریہ رائے کے نام سے منسوب ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ای کامرس ویب سائٹس کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کے نام سے مصنوعات فروخت کر رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی درخواست میں فی الحال کسی بھی پلیٹ فارم سے ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ تاہم عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران فریقین کو نومبر تک دلائل سمیت طلب کر لیا ہے، جبکہ کیس کی باضابطہ کارروائی جنوری 2026 میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کا فیصلہ بھارت میں ڈیجیٹل پرائیویسی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم مثال قائم کر سکتا ہے، خصوصاً مشہور شخصیات کے حقوق کے تحفظ کے تناظر میں۔

  • نازیہ ملک موٹروے پردوران سفر کیسے خوفناک واقعہ سے محفوظ رہیں

    نازیہ ملک موٹروے پردوران سفر کیسے خوفناک واقعہ سے محفوظ رہیں

    پاکستانی اداکارہ و میزبان نازیہ ملک نے اپنے اور اپنی دوستوں کے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

    نازیہ ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے ان کے اور ان کی سہیلیوں کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا جس سے وہ بال بال بچیں،کچھ عرصہ قبل میں اپنی چار دوستوں کے ساتھ سوات گھومنے گئی تھی کہ واپسی پر یہ واقعہ پیش آیا، مجھے شروع سے ہی کار ڈرائیور کی نیت پر شک تھا، وہ پورے راستے کسی دوسرے شخص سے فون پر بات کررہا تھا اور پھر موٹروے کی ایک سنسان جگہ پر آکر گاڑی روک دی،میں فرنٹ سیٹ پر ڈرائیور کے ساتھ ہی تھی، ڈرائیور نے گاڑی روک کر بتایا کہ گاڑی خراب ہوگئی ہے اور پھر وہ کسی شخص سے بات کرنے لگا، میں نے موٹروے کا جائزہ لیا، آس پاس کچھ نہیں تھا، ہم خطرناک پوائنٹ پر رکے ہوئے تھے، جس پر میں نے حاضر دماغی سے کام لیا،ڈرائیور نے چابی گاڑی میں ہی چھوڑ دی تھی، جس پر وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئیں اور ڈرائیور کو کہا کہ وہ بھلے یہیں کھڑے رہیں، وہ گاڑی چلا کر یہاں سے جا رہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بات پر ڈرائیور پریشان ہوا اور انہوں نے گاڑی کو خود ہی ٹھیک کرکے چلانے کی حامی بھری اور پھر انہوں نے گاڑی کو تھوڑا سا چیک کرکے اسٹارٹ کیا اور گاڑی چل گئی،میری حاضر دماغی نے ہمیں بچالیا، میری سب دوستیں پریشان ہوگئی تھیں، انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا

  • ریچھ کے حملے کے بعد  قرۃ العین بلوچ کی ٹیم کا باضابطہ بیان جاری

    ریچھ کے حملے کے بعد قرۃ العین بلوچ کی ٹیم کا باضابطہ بیان جاری

    پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا۔

    قرۃ العین بلوچ کے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ حال ہی میں بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کرنے گئی تھیں جہاں وہ جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (سی ڈی آر ایس) کے ہمراہ متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں میں شریک تھیں، 4 ستمبر کی رات جب گلوکارہ خیمے میں سورہی تھیں، اس وقت ان پر بھورے ریچھ نے حملہ کیا تاہم سی ڈی آر ایس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔

    قرۃ العین بلوچ کو فوراً قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی فریکچر نہیں ہوا، وہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں،گلوکارہ کی ٹیم نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں کیونکہ گلوکارہ کو مکمل آرام کی ضرورت ہے جب کہ تمام عوامی سرگرمیوں کو ان کی صحت یابی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ گلگت بلتستان کے دیوسائی نیشنل پارک میں پیش آیا، جو بلند و بالا سطح مرتفع پر واقع ہے اور نایاب ہمالیائی بھورے ریچھوں کا مسکن ہے،گلگت بلتستان پولیس کے مطابق قرۃ العین بلوچ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ دیوسائی کے کیمپنگ ایریا میں موجود تھیں، جب اچانک ایک بھورا ریچھ حملہ آور ہوا اور ان کے دونوں بازو زخمی کر دیے تاہم ان کا کیمرہ مین اور دوسرا ساتھی محفوظ رہے۔

  • جوئے کی پروموشن: این سی سی آئی اے کے مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس

    جوئے کی پروموشن: این سی سی آئی اے کے مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس

    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے الزام میں ٹک ٹاکرز ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو نوٹس جاری کر دیے۔

    دونوں کو 9 ستمبر کو این سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس آن لائن ٹریڈنگ و جوئے کی ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، نوجوانوں کو سرمایہ کاری پر اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان ایپس کی تشہیر کرتے ہیں۔ مزید الزام ہے کہ انہوں نے منظم منصوبے کے تحت عوام کو قائل کر کے ان کی محنت کی کمائی لوٹنے کی اسکیم تیار کی۔

    واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی پہلے ہی غیر رجسٹرڈ جوئے کی ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان ایپس کی پروموشن کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    سرینگر: حضرت بل درگاہ میں اشوکا کی کندہ کاری پر تنازع، تختی توڑ دی گئی

    عید میلاد النبی ﷺ: قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور

    ہنی مون کے دوران شوہر کا قتل، بیوی سمیت ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    مودی کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم، امریکا بھارت تعلقات کو مثبت قرار دے دیا