Baaghi TV

Category: شوبز

  • کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نےکہا ہے کہ پنجاب میں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

    مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، اس موقع پر اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ مریم نواز کراچی میں بھی آئیں،جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہےوائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے مریم نوازشریف کام کر رہی ہیں، خدمت کر رہی ہیں اپنی محنت اور خدمت سے کارکردگی سے پنجاب کو سنوار رہی ہیں-

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

    پروگرام کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟،اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے تو اس حوالے سے لکھا ہے کہ کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں کیونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ ان کو بھی سمجھائیں ہماری تو کوئی سن نہیں رہا، شاید آپ کی کوئی سن لے اس پر مومنہ اقبال نے کہا بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جھوٹے کیپشنز استعمال کرناشرعی طور پر ناجائز قرار

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب کراچی والوں نے شہر کے ھالات کی بہتری کے لئے مریم نواز جیسی رہنما کی خواہش کی ہو اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے لاہور میں بسنت کے انتظامات پر کھل کر تعریف کی تھی اور لاہور کی سڑکوں کا موازنہ کراچی کی سڑکوں سے کیا تھا اس کے علاوہ گزشتہ سال کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

  • زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

    زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ دوستی ختم ہونے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

    زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سجل علی سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی، میزبان نے سوال کیا کہ سجل کیسی ہیں اور آپ نے ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں کی؟ جس پر زارا نے جواب دیا الحمداللہ وہ اچھی ہیں اور ہم نے ابھی بات کی ہے اس پر میزبان نے کہا کہ ’یہ جھوٹ ہے‘۔

    زارا نور عباس نے کہا کہ لوگ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ اگر دو افراد نے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے حالانکہ ایسا ضرو ری نہیں،لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں اور یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے،

    کراچی میں اس وقت متعدد میگا پروجیکٹس جاری ہیں،شرجیل میمن

    اداکارہ نے کہا کہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ شاید انہوں نے کچھ کہا ہو گا حالانکہ انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کے بارے میں بات کرتا ہے اس تجربے سے انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ ہر ہاتھ ملانے والا شخص آپ کا دوست نہیں ہوتا۔ خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں جہاں ہر کسی سے ہاتھ ملایا جاتا ہے تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں یا نہیں-

    زارا نور عباس نے بتایا کہ ان کے دوستوں کے کئی گروپس تھے اور وہ ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھیں، لیکن اسد مجھے تنبیہ کرتے تھے اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے-

    سابق اہلیہ کے الزامات: عماد وسیم نے قانونی نوٹس بھیج دیا

  • برلن فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’لالی‘ نے تاریخ رقم کر دی

    برلن فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’لالی‘ نے تاریخ رقم کر دی

    برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس ہفتے فلمی دنیا کی تاریخ رقم ہو گئی جب دنیا کے تین بڑے فیسٹیولز میں سے ایک میں پہلی بار مکمل طور پر پاکستانی پروڈکشن والی فیچر فلم ’لالی‘ کی نمائش کی گئی۔ ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی اس پنجابی بلیک کامیڈی کا جمعرات کو بھرے ہوئے ہال میں ورلڈ پریمیئر ہوا، جسے برلن کی پاکستانی کمیونٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔ جرمنی میں پاکستان کے سفیر بھی فلم دیکھنے والوں میں شامل تھے۔

    فلم ساہیوال شہر کے محنت کش طبقے میں رہنے والے سجاول (چنن حنیف) اور اس کی نئی دلہن زیبا (مامیا شجفر) کی کہانی بیان کرتی ہے۔ افواہوں کے مطابق زیبا کے سابقہ منگیتر کی پراسرار موت کے بعد وہ ایک سایہ تلے زندگی گزار رہی ہے۔ سرمد سلطان کھوسٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ برلن میں پاکستان کا ڈیبیو کامیابی اور ذمہ داری دونوں کا احساس دلاتا ہے، یہ اپنی ثقافت میں گہری جڑیں رکھنے والی فلم کی توثیق ہے۔
    فلم کا مزاحیہ عنصر پنجاب کے روایتی ہنر سے مستعار ہے، جو سجاول کی والدہ اور خاندان کی سربراہ سوہنی امی کے کردار کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ سنگ میل پاکستانی سنیما کے عالمی سطح پر بڑھتی پذیرائی کی علامت ہے۔

  • 
ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کا اظہار

    
ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کا اظہار

    ‎عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والی فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کی پروموشن کے سلسلے میں جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کر رہے تھے۔
    ‎مزاحیہ پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز اور سوالات کیے۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ ہمایوں سعید کو نوری نتھ جیسے منفرد ولن کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں اور وہ ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔
    ‎اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ایکشن کے شوق کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان میں ایکشن فلموں کی سہولیات محدود ہیں، اور حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔

  • 
بیوٹی فلٹر ہٹتے ہی چینی انفلوئنسر کے ڈیڑھ لاکھ فالوورز نے ساتھ چھوڑ دیا

    
بیوٹی فلٹر ہٹتے ہی چینی انفلوئنسر کے ڈیڑھ لاکھ فالوورز نے ساتھ چھوڑ دیا

    ‎ایک چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب لائیو اسٹریمنگ کے دوران اچانک ان کے چہرے سے بیوٹی فلٹر ہٹ گیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں فالوورز نے انہیں ان فالو کر دیا۔
    ‎غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں سے بات چیت کر رہی تھیں کہ تکنیکی خرابی کے باعث چند لمحوں کے لیے چہرے پر لگا ڈیجیٹل فلٹر غائب ہوگیا۔ فلٹر ہٹتے ہی ناظرین ان کی اصل شکل دیکھ کر حیران رہ گئے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق صارفین نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا اور الزام لگایا کہ انفلوئنسر اپنی حقیقی شکل کے بجائے حد سے زیادہ فلٹرز استعمال کرکے مداحوں کو گمراہ کر رہی تھیں۔ اسی ردعمل کے نتیجے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے انہیں ان فالو کر دیا۔
    ‎صرف چار سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کلپ چند گھنٹوں میں دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور آن لائن خوب زیرِ بحث رہی، جہاں صارفین نے سوشل میڈیا پر فلٹرز کے بڑھتے استعمال اور حقیقت و دکھاوے کے فرق پر نئی بحث چھیڑ دی۔

  • سدھارتھ ملہوترا کے والدانتقال کر گئے

    سدھارتھ ملہوترا کے والدانتقال کر گئے

    بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا طویل بیماری کے بعد دہلی میں انتقال کر گئے سنیل ملہوترا کا انتقال 14 فروری کو دہلی میں ہوا تھا اور اداکار سدھارتھ آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فوری طور پر دہلی پہنچے، جہاں سنیل ملہوترا کی آخری رسومات ادا کی گئیں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے، سنیل ملہوترا طویل عرصے سے علیل تھے اور لمبے عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔

    سدھارتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ایسے انسان تھے جن میں نایاب دیانتداری، ایمان داری اور اعلیٰ اخلاق تھے اُنہوں نے کہا کہ اُن کے والد نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور سخت حالات میں بھی مثبت سوچ اور دیرپا کردار کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ہمیشہ ایسے اقدار کے ساتھ زندگی گزاری جو کبھی جھکے نہیں۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ سمندروں کی کمان سنبھالنے والے مرچنٹ نیوی کے کیپٹن سے لے کر بیماری کا خاموشی سے بہادری کے ساتھ سامنا کرنے تک، انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جب کہ فالج کے باعث وہیل چیئر تک محدود ہونے کے باوجود ان کے حوصلے ہمیشہ بلند رہے۔

    سدھارتھ نے مزید لکھا کہ پاپا، آپ کی دیانتداری میری میراث ہے آپ کی قوت آج بھی مجھے ہر روز رہنمائی دیتی ہے آپ کی مثبت سوچ اب بھی ہمار ے خاندان کو مضبوط رکھتی ہے آپ نے ہمیں سکون سے چھوڑ کر جِنّ اقدامات کا راستہ دکھایا، وہ کبھی بھلائے نہیں جا سکتے میں جو کچھ بھی ہوں، وہ آپ کی وجہ سے ہوں، اور میں آپ کا نام، آپ کی قدریں اور آپ کی روشنی ہمیشہ آگے بڑھاؤں گا۔

  • سلیم خان کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

    سلیم خان کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

    معروف بھارتی اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان اس وقت اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ تاہم ان کی علالت کی نوعیت اور صحت سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں، سلیم خان کے اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے صاحبزادے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت اہلِ خانہ اسپتال پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت کی اور کچھ دیر بعد بغیر کسی گفتگو کے اسپتال سے روانہ ہو گئے، اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار ان کے ہمراہ موجود تھے، الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری نے بھی اسپتال جا کر سلیم خان کی خیریت دریافت کی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سابق منگیتر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرب علی کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

    سابق منگیتر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرب علی کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

    
پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انسٹا اسٹوری پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین خیال کر رہے ہیں کہ یہ ان کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو سے متعلق ہے۔
    میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی اور اچانک ختم ہو گئی تھی۔ اس وقت میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا، تاہم حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔
    ‎میرب علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا: "میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں”، جسے سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ اسٹوری نے خبروں اور صارفین کے درمیان کافی زیرِ بحث مقام حاصل کر لیا ہے۔

  • چیک باؤنس مقدمات: جیل جانے سے قبل اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل

    چیک باؤنس مقدمات: جیل جانے سے قبل اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل

    ‎چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ بھارتی اداکار راجپال یادیو کا جیل منتقل ہونے سے قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
    ‎ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے سے پہلے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس رقم موجود نہیں اور انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں اور انہیں یہ مرحلہ اکیلے ہی برداشت کرنا ہوگا۔
    ‎یاد رہے کہ نئی دہلی ہائی کورٹ نے چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں راجپال یادیو کو دی گئی رعایت واپس لیتے ہوئے انہیں 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔
    ‎بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالتی حکم کے مطابق تہاڑ جیل میں خود کو گرفتار کرایا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے وکیل نے عدالت سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

  • ‎بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف سرمایہ کاری فراڈ کا مقدمہ درج

    ‎بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف سرمایہ کاری فراڈ کا مقدمہ درج

    ‎بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف مبینہ سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر بھگاؤں تھانے میں درج کی گئی، جس میں شریاس تلپاڈے سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق مدعی نے الزام عائد کیا کہ ایک مبینہ سرمایہ کاری اسکیم کے نام پر اس سے لاکھوں روپے وصول کیے گئے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ دیہاتیوں کو منافع کا لالچ دے کر رقوم جمع کروائی گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
    ‎عدالتی حکم پر پولیس نے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم شریاس تلپاڈے کی جانب سے اب تک ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
    ‎واضح رہے کہ شریاس تلپاڈے ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے 2005 میں فلم ’اقبال‘ سے مرکزی کردار کے طور پر شہرت حاصل کی۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’دور‘، ’گول مال‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ شامل ہیں۔
    ‎شریاس تلپاڈے آئندہ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں دکھائی دیں گے، جو ’ویلکم‘ سیریز کا تیسرا حصہ ہے اور توقع ہے کہ 26 جون 2026 کو ریلیز ہوگی۔