Baaghi TV

Category: شوبز

  • اسکاٹ لینڈ میں عائزہ خان کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

    اسکاٹ لینڈ میں عائزہ خان کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں تعطیلات گزار رہی ہیں، جہاں سے شیئر کی گئی ان کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کی اسکرٹ اور اسپاگیٹی اسٹریپ ٹاپ میں نظر آئیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جانے لگا۔کئی مداحوں نے عائزہ خان کے نئے انداز اور اعتماد کو سراہتے ہوئے ان کے فیشن سینس کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پہلے کے روایتی انداز میں زیادہ پسند کرتے تھے۔

    دوسری جانب متعدد صارفین نے اداکارہ کے حق میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی معاملہ ہے اور دوسروں کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے دوران عائزہ خان کی تصاویر کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور ان پر مختلف آراء کا اظہار کیا، جس سے یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت کچھ عرصے سے ٹیلی وژن ڈراموں سے دور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جلد ہی معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جس کا ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

  • سابق شوہر  میری شہرت برداشت نہیں کر پاتے تھے،بشریٰ انصاری

    سابق شوہر میری شہرت برداشت نہیں کر پاتے تھے،بشریٰ انصاری

    پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اپنے سابق شوہر اقبال انصاری سے طلاق اور ازدواجی زندگی سے متعلق پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر ان کی شہرت اور کامیابی کو برداشت نہیں کر پاتے تھے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ عموماً اپنے سابق شوہر کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں کیونکہ وہ نہایت ذہین انسان اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے بہترین ہدایت کاروں میں شمار ہوتے تھے، تاہم ان کی طبیعت میں غصہ اور دیگر مسائل بھی موجود تھے، جنہوں نے ازدواجی زندگی کو متاثر کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان دونوں کا خاندانی پس منظر ایک دوسرے سے کافی مختلف تھا۔ ان کے خاندان میں محبت اور اپنائیت کا اظہار کھل کر کیا جاتا تھا، جبکہ ان کے سابق شوہر کی طبیعت اس سے مختلف تھی۔ ان کے مطابق انسانوں میں بعض اوقات عدم تحفظ اور احساسِ کمتری پیدا ہو جاتا ہے، جو تعلقات پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

    بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب اور معروف خاتون کے ساتھ زندگی گزارنا ہر مرد کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی موضوع کو انہوں نے اپنے تحریر کردہ ڈرامہ "پاکیزہ” میں بھی پیش کیا تھا، جس میں اداکارہ آمنہ شیخ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ یہ بات کہتی ہیں کہ لوگ لازماً برے نہیں ہوتے بلکہ مختلف ہوتے ہیں۔ ہر انسان اپنی اندرونی کشمکش سے گزر رہا ہوتا ہے اور مرد بھی اپنی نفسیاتی اور جذباتی جدوجہد کا سامنا کرتے ہیں، جسے اکثر وہ خود بھی سمجھ نہیں پاتے۔

    طلاق کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے کو نہ غیر معمولی دانشمندی قرار دیتی ہیں اور نہ ہی خود کو بہت عقل مند سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات انسان زندگی کے مسائل سے تھک کر ان سے نکلنے کا راستہ تلاش کرتا ہے اور وہ بھی اسی کیفیت سے گزر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں بالآخر ان کی طلاق ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ انہیں یہ نصیحت کرتے تھے کہ نہ کسی پر ظلم کرو اور نہ ظلم برداشت کرو۔ ان کے والد اس بات پر ناراض بھی ہوتے تھے کہ انہوں نے اتنے برس مشکلات کا سامنا کیوں کیا اور پہلے فیصلہ کیوں نہ کیا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ بہت سے لوگ صرف اس لیے طلاق کا فیصلہ نہیں کر پاتے کیونکہ انہیں مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے۔ وہ خود بھی کئی مرتبہ یہ سوچ کر رشتہ نبھانے کی کوشش کرتی رہیں کہ اگر سامنے والا معذرت کر رہا ہے تو اسے ایک اور موقع دیا جانا چاہیے۔

    اپنے سابق شوہر کے حوالے سے مثبت پہلو بیان کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری ایک اچھے والد ہیں اور آج بھی اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ بچوں کی ابتدائی پرورش، ڈائپر تبدیل کرنے سے لے کر دیگر تمام ذمہ داریاں زیادہ تر انہی کے کندھوں پر تھیں، جبکہ اب ان کے سابق شوہر خاندان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں۔

  • 
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کراچی کنسرٹ میں شرکت، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کراچی کنسرٹ میں شرکت، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    ‎کراچی میں گزشتہ رات گلوکار عاصم اظہر اور لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کی شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن میں وہ دیگر حاضرین کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر سامعین میں موجود تھیں اور عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتی، اپنے موبائل فون سے ویڈیوز بناتی اور حاضرین کے ساتھ محفل کا لطف اٹھاتی دکھائی دیں۔ ان کی موجودگی پر کئی شرکا نے بھی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
    ‎سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں شرکت کو ایک بار پھر عاصم اظہر کے ساتھ ان کے تعلقات سے جوڑتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جبکہ دیگر نے اسے صرف ایک عوامی تقریب میں شرکت قرار دیا۔
    ‎تاہم اب تک ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دونوں فنکاروں نے نہ تو ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا سلسلہ جاری ہے۔
    ‎یہ پہلا موقع نہیں کہ ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کسی میوزیکل ایونٹ میں دیکھا گیا ہو۔ ماضی میں بھی ان کی کنسرٹس میں شرکت خبروں اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنتی رہی ہے۔ دونوں فنکاروں کی ذاتی زندگی سے متعلق افواہیں اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں، تاہم کسی بھی دعوے کی باضابطہ تصدیق موجود نہیں۔
    ‎دوسری جانب کراچی میں منعقد ہونے والے اس کنسرٹ میں عابدہ پروین اور عاصم اظہر کی پرفارمنس کو بھی حاضرین نے بھرپور سراہا۔ موسیقی کے شائقین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو یادگار قرار دیا۔

  • سہیل خان کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

    سہیل خان کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر سہیل خان نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے تھے، تاہم اس تکلیف دہ واقعے کو انہوں نے کئی برس تک چھپائے رکھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان نے یہ انکشاف ریئلٹی شو “الائنس” میں گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ بچپن میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد وہ طویل عرصے تک خاموش رہے اور شرمندگی و خوف کے باعث کسی کو کچھ نہ بتا سکے وقت گزرنے کے بعد جب وہ بالغ ہوئے تو انہوں نے اپنے والد، معروف فلمی مصنف سلیم خان، کو اس واقعے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اداکار کے مطابق جب انہوں نے اپنے والد(سلیم خان) سے کہا، “ڈیڈی، میرے ساتھ یہ ہوا تھا”، تو وہ یہ سن کر بے حد افسردہ ہوگئے، سہیل خان نے بتایا کہ ان کے والد کو اس بات کا زیادہ دکھ تھا کہ وہ اتنے برس تک یہ بوجھ تنہا اٹھائے رہے اور ان سے اس بارے میں بات نہ کر سکے ایسے واقعات کے بعد متاثرہ افراد اکثر خود کو قصوروار سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ ان کا کوئی قصور نہیں ہوتا، لیکن شرمندگی اور خوف کے باعث وہ خاموش رہتے ہیں۔

    سہیل خان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے انہیں ایک باپ کے طور پر بھی بدل کر رکھ دیا انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ یہ تلقین کرتے ہیں کہ اگر اسکول یا کسی اور جگہ ان کے ساتھ بدسلوکی، ہراسانی، دھونس یا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو فوراً انہیں آگاہ کریں ، وہ اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے کو دل میں نہ رکھیں بلکہ ہر بات بلا جھجھک والدین کے ساتھ شیئر کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

    سہیل خان نے یہ بھی کہا کہ ریئلٹی شو میں شرکت ان کے لیے ایک منفرد تجربہ تھا، جس نے انہیں نہ صرف اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا بلکہ زندگی کے کئی نئے سبق بھی سکھائے۔

    اداکار کے اس جذباتی اعتراف کو سوشل میڈیا پر بھی بڑی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ متعدد صارفین نے ان کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پر خاموشی توڑنا ضروری ہے تاکہ متاثرہ افراد کو حوصلہ ملے اور خاندانوں میں کھل کر بات کرنے کا رجحان فروغ پائے۔

  • شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار،عظمیٰ بخاری

    شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے گلستان تھیٹر میں ڈرامے کے دوران اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شیخوپورہ کے گلستان تھیٹر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا پنجاب حکومت نے فوری نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزم کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کر تے ہوئے کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے، تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے ملزم راجہ زین کی ضمانت منسوخی کے لیے فوری طور پر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تھیٹرز میں فنکاروں اور اداکاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے ، انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے تاکہ فنکار بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں، خواتین کے ساتھ بدسلوکی، ہراسانی یا تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے واقعات نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ معاشرتی اقدار کے بھی منافی ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے احترام، تحفظ اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، جبکہ کسی کو بھی خواتین کی تضحیک کرنے یا ان کے ساتھ ناروا سلوک کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

  • انیقہ معراج مس ورلڈ 2026 میں پاکستان کی پہلی نمائندہ بنیں گی

    انیقہ معراج مس ورلڈ 2026 میں پاکستان کی پہلی نمائندہ بنیں گی

    ‎پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج اپنے نام کرنے والی انیقہ معراج پہلی بار مس ورلڈ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ یہ مس ورلڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستان کی کوئی امیدوار اس بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہوگی۔
    ‎مس ورلڈ تنظیم کے مطابق مقابلے کی 75ویں سالگرہ کا خصوصی ایڈیشن 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے امیدوار شرکت کریں گی۔ انیقہ معراج اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا پرچم بلند کریں گی۔
    ‎24 سالہ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس میں گریجویٹ ہیں اور ان کی تعلیمی تخصص اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ میں ہے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
    ‎انیقہ معراج کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے کیریئر تک محدود نہیں رہنا چاہتیں بلکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی عملی کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ان کے مطابق تعلیم اور مساوی مواقع ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد بن سکتے ہیں، اور وہ اس مقصد کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔
    ‎انیقہ معراج کی تاج پوشی کی تقریب حال ہی میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں مس پاکستان یونیورسل 2022 ڈاکٹر شفق اختر اور مسٹر پاکستان ورلڈ عطاء اللہ گجر نے انہیں تاج پہنایا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور نئی مس ورلڈ پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔
    ‎انیقہ معراج کی عالمی مقابلے میں شرکت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ ملک کو مس ورلڈ کے بین الاقوامی اسٹیج پر نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔ ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہونے کی توقع ہے بلکہ نوجوان خواتین کے لیے بھی نئے مواقع اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

  • گوری اسپرٹ سے شادی، بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی

    گوری اسپرٹ سے شادی، بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد اب عامر خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے اور سبق سکھانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اورآڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جو ”ٹائسن بشنوئی اور ارجو بشنوئی“ نامی اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے اس اکاؤنٹ سے منسلک افراد نے خود کو جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے مبینہ پوسٹ میں عامر خان اور ان کی اہلیہ گوری اسپرٹ کی شادی پر اعتراض اٹھایا گیا ہے-

    مبینہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ہمارے ملک میں ہماری ثقافت کے خلاف لو جہاد کے نام پر ایسی چیزوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ہم اسے ہرگز بردا شت نہیں کریں گے، جو لوگ اسٹار ہونے کے نام پر اس چیز کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ہم انہیں خاموش کر دیں گے ہم اپنے ملک کے لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ایسی چیزوں کو فروغ دے گا، ہم اسے اپنے ہی طریقے سے جواب دیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کو ابھی تک عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے پولیس کو اس مبینہ دھمکی کی اطلاع میڈیا سے فیس بک اور وائس نوٹ کے ذریعے بھی ملی ہے، پولیس اس کی تصدیق کر رہی ہے عامر خان کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔

    یہ دھمکی آمیز پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان اور گوری اسپرٹ نے چند روز قبل ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی اس شادی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

    واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اس سے پہلے بھی بولی ووڈ کی نامور شخصیات کو نشانہ بناتا رہا ہے، جن میں سب سے بڑا نام اداکار سلمان خان کا ہے سلمان خان کو ماضی میں کالے ہرن کے شکار کے معاملے پر اسی گینگ کی طرف سے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور ان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے اس کے علاوہ یہ گینگ کئی نامور گلوکاروں اور تاجروں کو بھی بھتے اور دشمنی کی وجہ سے نشانہ بنا چکا ہے، جس کے بعد اب عامر خان کا نام بھی ان کے نشانے پر آ گیا ہے۔

  • ماڈل ہما سلیم  کامعروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کا الزام

    ماڈل ہما سلیم کامعروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کا الزام

    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر ہراساں کرنے، ذہنی تشدد اور دھمکانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں اور جلد اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ شواہد بھی سامنے لائیں گی۔

    ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ کرکٹر نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد سے رابطے کیے اور تعلق ختم ہونے کے باوجود مبینہ ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا،جب بھی میں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں، وہ دوبارہ سامنے آ کر مجھے ذہنی طور پر پریشان کرتا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے دوبارہ کام شروع کیا تو ان کے پیشہ ورانہ حلقے کے افراد کو بھی ان کے خلاف مبینہ طور پر منفی پیغامات بھیجے گئے ماڈل نے کہا کہ یہ تعلق ذہنی اذیت پر مبنی تھا اور انہوں نے نام ظاہر کیے بغیر کرکٹر کو “دھوکے باز، فراڈی اور خواتین کا استحصال کرنے والا قرار دیا، انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کرکٹر اور اس کے اہلِ خانہ نے مل کر ان کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی۔

    ہما سلیم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خاتون اس وقت تک خود کو عوامی تنقید کے لیے پیش نہیں کرتی جب تک اس کے پاس تمام راستے ختم نہ ہو جائیں ان کے پاس مذکورہ کرکٹر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فنڈز ہوٹلوں میں مبینہ طور پر استعمال کیے جانے سے متعلق معلومات موجود ہیں ان کی قانونی ٹیم دستاویزی شواہد مرتب کر رہی ہے اورآئندہ چند روز میں قانونی کارروائی کے دوران مزید تفصیلات اور متعلقہ شواہد بھی عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

    ہما سلیم نے اپنی پوسٹس میں کسی بھی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا جب کہ ان کے الزامات پر تاحال کسی کرکٹر، پاکستان کرکٹ بورڈ یا متعلقہ فریق کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

  • دلجیت دوسانجھ کے فلم ’ستلج‘ کیلئے صرف ایک روپے معاوضہ لینے کی حقیقت سامنے آ گئی

    دلجیت دوسانجھ کے فلم ’ستلج‘ کیلئے صرف ایک روپے معاوضہ لینے کی حقیقت سامنے آ گئی

    معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک اہم وجہ کے باعث اپنی نئی فلم ’ستلج‘ کے لیے صرف ایک روپے معاوضہ لیا۔

    فلم ’ستلج‘ کے ڈائریکٹر ہنی ٹریہن نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم میں کام کرنے کے لیے صرف ایک رو پے بطور علامتی معاوضہ وصول کیا تھا، اسکرپٹ سننے اور جسونت سنگھ خالڑا کی تصویر دیکھنے کے بعد دلجیت جذباتی ہو گئے کہا کہ ایسی شخصیت کا کردار ادا کر نے کے لیے معاوضہ لینا میرے لیے شرم کی بات ہو گی۔

    ہنی ٹریہن نے بتایا کہ انہوں نے دلجیت کو معاوضہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم اداکار نے صرف معاہدے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک روپے لینے پر رضامندی ظاہر کی، شوٹنگ کے دوران بھی دلجیت دوسانجھ نے بھرپور تعاون کیا اور شیڈول میں تاخیر کے باوجود کبھی شکایت نہیں کی۔

    واضح رہے کہ فلم ’ستلج‘ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے دو روز بعد ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی تھی جس کے بعد یہ فلم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر فلم کو بھارت میں زی فائیو سے ہٹانے کا مطالبہ کیا فلم ستلج پنجاب میں 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے دوران مبینہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور پولیس کے مبینہ مظالم پر مبنی ہے۔

    فلم سکھ انسانی حقوق کارکن جسونت سنگھ خالصہ کی زندگی سے متاثر ہے، جنہوں نے پنجاب ہزاروں گمشدگیوں اور مبینہ ہلاکتوں کی تحقیقات کیں جسونت سنگھ کھالڑہ نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں ہزاروں افراد کو ماورائے عدالت قتل کر کے خاموشی سے جلا دیا گیا کھالڑہ نے بلدیاتی ریکارڈز سے 25 ہزار سے زائد ایسے افراد کا سراغ لگایا جنہیں پولیس نے قتل کر کے خاندانوں کو اطلاع دیے بغیر نامعلوم لاشوں کے طور پر جلا دیا جسونت سنگھ کھالڑہ نے اپنی تحقیقات پر پریس کانفرنسیں کیں اور بیرونِ ملک بھی آواز اٹھائی جسونت سنگھ خالصہ کو 1995ء میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا-

    کھالڑہ کی بیوہ پرمجیت کور کھالڑہ نے انصاف کے حصول کے لئے طویل قانونی جدوجہد کی۔ پرمجیت کور کھالڑہ برسوں سے مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ پنجاب میں سکھوں کے خلاف مبینہ ریاستی جرائم پر پولیس سربراہ کے پی ایس گل کا بین الاقوامی سطح پر احتساب ہو۔ پنجاب پولیس کریک ڈاؤن کے سربراہ K. P. S. Gill پر کھالڑہ قتل کے حوالے سے کبھی فردِ جرم عائد نہ ہوئی فلم میں سکھوں کی ماورائے عدالت گمشدگیوں اور قتل کے لئے “نسل کشی” کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے

  • بار بار غیرمسلم خواتین سے شادی کرنے پر عامر خان کے خلاف فتویٰ جاری

    بار بار غیرمسلم خواتین سے شادی کرنے پر عامر خان کے خلاف فتویٰ جاری

    اتر پردیش کے ایک عالم دین نے بالی ووڈ سُپراسٹار عامر خان اور گوری سپراٹ کے نکاح پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور دونوں کی بین المذاہب شادی کے خلاف ایک فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

    عالم دین نے کہا کہ یہ شادی اسلامی قانون یعنی شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے عامر خان نے 5 جولائی کو گوری سپراٹ سے کورٹ میرج کی تھی مسلم پرسنل دارالافتاء کے مفتی اعظم مولانا چودھری ابراہیم حسین نے اس شادی پر اعتراض کرتے ہوئے باقاعدہ فتویٰ جاری کیا ہے۔

    انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی مسلمان مرد کے لیے کسی ایسی عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے جو مسلما ن نہ ہو، جب تک کہ وہ عورت اسلام قبول نہ کرلے ایسی شادی کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے اور جو لوگ اسے گناہ نہیں سمجھتے انہیں اللہ کو جواب دینا پڑے گا،ایسے شخص کو توبہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے یہی ہماری شریعت میں ہےمفتی صاحب نے عامر خان کی اس تیسر ی شادی پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی شادیاں شریعت اور اسلام کے نام کو نقصان پہنچاتی ہیں-