Baaghi TV

Category: شوبز

  • نورا فتحی نے اپنی خوبصورت سکن کا راز بتا دیا

    نورا فتحی نے اپنی خوبصورت سکن کا راز بتا دیا

    نورا فتحی بالی وڈ میں اپنے منفرد انداز خوبصورتی اور ڈانس کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، نوراایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں. نورا کہتی ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی ڈانس کرنے کا شوق تھا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہی ڈانس میری وجہ شہرت بن جائے گا کپل شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں بہت زیادہ خوش ہوں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ میں بہت زیادہ پانی پیتی ہوں ، بہت سارا پاستا کھاتی ہوں اور میش آلو کھاتی ہوں. اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں‌کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں لیکن میرا بچپن میں ایک کرش رہا اور وہ ہے ہرتیک روشن مجھے ہرتیک روشن اتنے

    پسند ہیں کہ الفاظ میں بیان ہی نہیں‌کرتی. وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ نہایت ہی ہینڈسم ہیں. اس انٹرویو میں ان کے ساتھ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل بھی موجود تھے انہوں نے بھی کہا کہ میں نے اپنے والد کو جس آرٹسٹ کے ساتھ سب سے پہلے ملنے کے لئے کہا تھا وہ ہرتیک سر تھے میں ان سے آج بھی بہت متاثرہوں ان کی اداکاری ان کا ڈانس ان کی خوبصورتی کی مثال نہیں ہے.

  • مجھے کچھ وقت دیا جائےسب بتا دوں گا عادل درانی کا صحافی سے خاموش رہے کو کہہ دیا

    مجھے کچھ وقت دیا جائےسب بتا دوں گا عادل درانی کا صحافی سے خاموش رہے کو کہہ دیا

    راکھی ساونت کی پہلی دو شادیوں میں بھی راکھی خوش نہیں رہیں ، اب انہوں نے مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کی جو کہ عمر میں ان سے چھوٹا بھی ہے. ایک صحافی کی راکھی اور عادل درانی کے ساتھ کانفرنس کال لیک ہو گئی ہے. اس کال میں صحافی نے عادل سے کہا کہ آپ نے مجھے کہا کہ نکاح کی وڈیو فیک ہے ، اس پر عادل نے کہا کہ میں نے ایسا کہا ہے کہ ٹھیک ہے لیکن میں راکھی کے ساتھ ہی ہوں نا؟ صحافی کال میں کہتی ہیں کہ راکھی بہت زیادہ رو رہی تھیں، تو عادل نے کہا کہ پندرہ منٹ پہلے تو وہ میرے ساتھ تھی صبح میرے آفس میں بھی میرے ساتھ تھی اسکو کیا ہو گیا ،

    تو راکھی نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن آپ نے اس نکاح کی وڈیو کو فیک کہہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں ٹوٹ گئی ہوں ،عادل آپ مجھے اپنائیں اوراگر مجھ سے شادی کی ہے تو مجھے عزت اورمیرا حق دیجیے. اس پرکال میں عادل راکھی سے کہتے ہیں کہ شادی والی بات پہ میں کچھ دن بعد بات کروں گا اس کو ابھی ڈسکس نہ کیا جائے. ادل درانی نے خاتون صحافی سے کہا کہ میں چار دن کے بعد آپکو ایک تفصیلی انٹرویو دوں گا پلیز اس بات پہ ابھی بات نہ کی جائے.

  • شادی کی تصاویر، ویڈیوز سب فیک؟ راکھی کی عادل سے شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا

    شادی کی تصاویر، ویڈیوز سب فیک؟ راکھی کی عادل سے شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا

    شادی کی تصاویر، ویڈیوز سب فیک؟ راکھی کی عادل سے شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا

    بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کی عادل خان سے دوسری شادی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ حال ہی میں راکھی نے عادل خان سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا تھا ، تصاویر میں راکھی اور عادل خان کو پھولوں کی مالا جب کہ نکاح کی ویڈیو میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا۔

    راکھی اور عادل کے نکاح نامے پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ ‘فاطمہ’ لکھا ہے جس کے باعث بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ راکھی نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے، راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے تاہم اب راکھی کے نئے شوہر عادل خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو فیک قرار دے دیا جس کے بعد راکھی کی دوسری شادی نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔

    عادل خان کے بیان پر راکھی ساونت بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پھٹ پڑیں اور زاروقطار رو رو کر دہائیاں دینے لگیں، بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی سے کی جانے والی آڈیو کال شیئر کی گئی ہے۔ جس میں راکھی کہہ رہی ہے ایک طرف موت کے منہ میں جاتی ماں کو سنبھالوں یا پھر عادل کا شادی سے انکار سنبھالوں، مجھ پر ظلم بند کرو، شادی کے بعد بھی ایک پل سکون نہیں ملا، عادل اور میں 7 مہینے سے ساتھ رہ رہے ہیں، میں نے ان سے کہا تھا مجھے شادی وائرل کرنی ہیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ابھی نہیں کیوں کہ میری بہن کی شادی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    دوران کال راکھی نے مزید کہا کہ’ اگر عادل نے مجھ سے شادی کو خاندان کے آگے قبول نہیں کرنا تھا تو مجھ سے شادی کیوں کی میری زندگی خراب کیوں کی ؟ میں نے عادل سے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، اپنا نام بدلا، عادل کے طور طریقے اپنا رہی ہوں، عادل نے مجھ سے کہا تھا کہ شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھنا میں نے تسلیم کیا کہ نہیں بتائیں گے لیکن اب ساری چیزیں موجود ہیں تو عادل کیوں انکار کررہے ہیں، وجہ بتائیں کہ کیا ہے میں جب عادل سے پوچھتی تو ہوں وہ انکار کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میڈیا سے بات نہیں کرنی۔

  • راکھی ساونت نے اسلام قبول کر لیا؟

    راکھی ساونت نے اسلام قبول کر لیا؟

    نئی دہلی:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے نکاح پر کلمہ طیبہ پڑھا اور نکاح نامے پر ان کا نام فاطمہ لکھا گیا ہے جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ ادکارہ نے اسلام قبول کر لیا ہے-

    راکھی ساونت عادل درانی سے شادی پر بے حد خوش

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے نکاح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نکاح خواں انہیں کلمہ طیبہ و شہادت پڑھا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دونوں نکاح نامہ تھامے کھڑے ہیں اس نکاح نامے پر راکھی ساونت کا نام “فاطمہ” لکھا ہوا ہے۔

    نعمان اعجازاور ان کی اہلیہ کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے کی وڈیو وائرل

    واضح رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور لکھا کہ میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کر لی-

    راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی 4 سال سے فلم ریلیز نہیں ہوئی پھر بھی دنیا کے امیر ترین اداکار

  • دانیہ شاہ کے کیس میں عدالت نے دعائے عامر کو طلب کر لیا

    دانیہ شاہ کے کیس میں عدالت نے دعائے عامر کو طلب کر لیا

    ڈاکٹر عامر لیاقت جن کی چند نازیبا وڈیوز کو ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا ، اس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلے گئے وہ نہ کسی سے مل رہے تھے اور نہ ہی کسی کا فون اٹھا رہے تھے ، دانیہ شاہ کی طرف سے وائرل کی گئیں وڈیوز کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت گوشہ تنہائی میں چلے گئے تھے اور اسی حالت میں دنیا سے چلے گئے. ان کے انتقال کے بعدان کی بیٹی دعائے عامر نے اپنے والد کی اہلیہ دانیہ شاہ پر مقدمہ کر دیا تھا جس کے تحت اسکو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا. اس حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    ہے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دانیہ شاہ اپنے انجام کو پہنچتی ہیں یا نہیں‌. اور اس کیس کا فیصلہ یقینا ایک مثال ضرور سیٹ کریگا ان کے لئے جو کسی کی نازیبا وڈیوز وائرل کرتے ہیں. تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت کے بچوں کو امید ہے کہ عدالت انہیں ضرور انصاف دے گی.

  • شوہر نے کہا تم سے ڈرتا نہیں‌ پیار کرتا ہوں‌ صرحا اصغر

    شوہر نے کہا تم سے ڈرتا نہیں‌ پیار کرتا ہوں‌ صرحا اصغر

    چھوٹی سکرین کی اداکارہ صرحااصغر جو ہمیں اکثریوٹیوب پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں انہوں نے باقاعدہ اپنا ایک چینل بنا رکھا ہے جس پر وہ اپنی ڈانس کی وڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں . ان کے ڈانس کو کافی پسند بھی کیا جاتا ہے ان کے ساتھ ان وڈیوز میں اداکارہ ربیعہ کلثوم بھی دکھائی دیتی ہیں . صرحا اکثر نے کم عمر میں ہی کیرئیر کے عروج پر شادی بھی کر لی ہے وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں‌ گوکہ ابھی تک انہوں نے مرکزی کردار تو ادا نہیں‌کئے لیکن ایسے کردار ضرور ادا کئے ہیں جن کو شائقین نوٹس کر لیتے ہیں. صرحا اصغر نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے جس

    میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میں تم سے ڈرتا نہیں‌ہوں پیار کرتا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے غصہ بہت زیادہ نہیں آتا لیکن اگر غصہ آتا بھی ہے تو تب آتا ہے جب چیزیں ٹھیک نہ ہو رہی ہوں . صرحا نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے بہت عجیب لگتا ہے جب کوئی کہتا ہے کہ صرحا کو بہت غصہ آتا ہے ، حالانکہ میں‌بہت زیادہ غصہ نہیں‌کرتی غصہ آنے والی باتوں‌پر ہی غصہ کرتی ہوں جو کہ جائز اور قدرتی ہے.واضح رہے کہ صرحا بہت نڈر ہیں ان کے دل میں‌جو آتا ہے وہ بول دیتی ہیں.

  • شگفتہ اعجاز نے دل ہلا دینے والی وڈیو شئیر کر دی

    شگفتہ اعجاز نے دل ہلا دینے والی وڈیو شئیر کر دی

    اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ نہ صرف با مقصد وڈیوز بنا کر ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس پر شئیر کرتی ہیں بلکہ اس پر کھل کر بات بھی کرتی ہیں. حال ہی میں‌جو ملک میں‌مہنگائی کی لہر چل رہی ہے وہ ہر طبقے کےلئے پریشان کن ہے. ہر کوئی پریشان ہے لیکن ہمارے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں‌ناکام نظر آتے ہیں. حکومت نے سستے آٹا کا ریلیف دیا ہے ، سستا آٹا لینے کےلئے لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں صرف کررہے ہیں کہ کسی طرح‌سے ان کو سستا آٹا مل جائے اور وہ اپنے بچوں کو کھلا سکیں. اس دوران بہت سارے لوگ

    دھکم پیل میں اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں جو کہ یقینا دردناک ہے. مشی خان ، سمیع خان کے بعد اب سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی بول پڑی ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی وڈیو شئیر کی ہے جس میں بزرگ جوان ہر عمر کا نوجوان آٹے کی بوری لینے کےلئے کھڑے ہیں. اور منتیں کررہے ہیں‌کہ ہمیں ایک بوری دیدو ، شگفتہ اعجاز نے لکھا کہ کیا یہ قابل یقین ہے ؟‌ یقینا اس وڈیو نے دیکھنے والوں کا دل دہلا دیا ہے یہی نہیں بلکہ دو تین دن سے مسلسل ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہی ہیں . جو کہ ہماری حکومتوں اور سیاستدانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے .

  • شاہ رخ خان کی 4 سال سے  فلم ریلیز نہیں ہوئی پھر بھی دنیا کے امیر ترین اداکار

    شاہ رخ خان کی 4 سال سے فلم ریلیز نہیں ہوئی پھر بھی دنیا کے امیر ترین اداکار

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان گزشتہ تیس برسوں شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں‌. وہ کمرشل ، ماڈلنگ یا ایکٹنگ کا اچھا خاصا چارج کرتے ہیں. شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں اب فلموں کا کم چارج کرتا لیکن باقی چیزیں کرنے کے اچھے خاصے پیسے لیتا ہوں . چاہے وہ ایوارڈ فنکشن میں ڈانس کرنا ہو ، ہوسٹنگ ہو یا کمرشل ہو. حال ہی میں ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فہرست جاری کی گئی ہے اس فہرست میں‌بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے آرٹسٹ امیر ترین ہیں اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں۔اس فہرست میں پہلے نمبر

    پر امریکی کامیڈین اور اداکار جیری سین فیلڈ موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالرز ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اسی ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے یہ فلم مسلسل تنازعات کا شکار ہے. فلم کا ٹریلر جہاں بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے وہیں اس پر تنقید بھی ہو رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے یا نہیں .

  • عثمان مختار کی اہلیہ سکرپٹ رائٹر بنیں گی؟‌

    عثمان مختار کی اہلیہ سکرپٹ رائٹر بنیں گی؟‌

    آج کل اداکار ہوں‌ یا ان کے فیملی ممبرز وہ لوگوں میں کافی مقبول ہیں‌، عثمان مختار اور ان کی اہلیہ بھی خاصے مقبول ہیں ، اداکار کی اہلیہ شوبز انڈسٹری سے نہیں‌ لیکن عثمان مختار کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے معروف ہیں . ان سے سوشل میڈیا پر حال ہی میں‌کسی صارف نے پوچھا کہ کیا آپ ایکٹنگ کی دنیا میں‌قدم رکھ رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں‌مجھے اداکارہ بننے میں دلچپسی نہیں ہے شاید میں‌سکرپٹ رائٹنگ میں اپنی قسمت آزمائوں‌، عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان کو صارفین نے اداکاری میں‌قسمت آزمانے کے مشورے دئیے. لیکن زنیرہ اکرم خان نے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا شوق ہی نہیں‌ہے اور جس چیز کا شوق نہ ہو وہ نہیں‌کرنا چاہیے. مجھے لکھنے کا شوق ہے میں‌ اسی

    میں‌قسمت آزمائوں گی . یاد رہے کہ اداکار عثمان مختار زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی کرتے ہیں اگر ان کی اہلیہ لکھنا شروع کرتی ہیں تو کیا وہ اپنے شوہر کے لئے کوئی کامیڈی کردار لکھنا چاہیں گی یا وہ بھی ان کے لئے سنجیدہ کردار ہی لکھنا چاہیں گی ، یہ تو وقت ہی بتائے گا. عثمان مختار آخری بار ڈرامہ سیریل ہم کہاں‌کے سچے تھے میں ماہرہ خان کے مقابلے میں‌نظر آئے تھے.

  • علی سیٹھی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    علی سیٹھی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    علی سیٹھی کا گیت پسوڑی نے کامیابی کے وہ ریکارڈز قائم کر لیے ہیں‌جو کہ آج تک کوک سٹوڈیو کا کوئی دوسرا گیت اپنے نام نہیں‌ کرسکا. پسوڑی گانا کی مقبولیت میں‌کمی آنے کا نام ہی نہیں‌لے رہی . پسوڑی گیت پر تو بالی وڈ کی معروف شخصیات بھی تھرک اٹھی تھیں. پسوڑی گیت کے گائیک علی سیٹھی آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں. وہ اب امریکی میوزک فیسیٹول کوچیلا میں‌پرفارم کرنے جا رہے ہیں . یہ ایک بڑا میوزک فیسٹیول ہے جس میں پرفارم کرنا ہر کسی کے حصے میں‌نہیں آتا. لیکن علی سیٹھی پاکستان کے وہ گلوکار بن گئے ہیں جو کوچیلا فلم فیسیٹیول میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں انہوں نے اس فیسیٹول میں شرکت کے لئے اپنے مداحوں کو اپیل کی انہوں نے لکھا کہ 13 جنوری سے ٹکٹوں‌ پر سیل لگ

    رہی ہے سب فائدہ اٹھائیں . واضح رہے کہ کوچیلا امریکی میوزک فیسٹیول ہے جو کہ کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں سالانہ بنیاد پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میوزک فیسٹیول میں دنیا بھر سے بڑے اور نامور گلوکاروں اس فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہیں۔ یوں علی سیٹھی کے امریکہ مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کو اپنے پسندیدہ گلوکار کو لایو دیکھنے کا موقع میسر آئیگا.