Baaghi TV

Category: شوبز

  • کنزا ہاشمی اور زاہد احمد کا مشورہ

    کنزا ہاشمی اور زاہد احمد کا مشورہ

    آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے پتہ ہی نہیں‌چلتا کہ کونسی وڈیو اور تصویر کب کس رنگ سے وائرل ہو جائے اگر تو مثبت انداز میں‌کسی کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے اور اسکی زندگی بن جاتی ہے لیکن اگر کسی کی کوئی وڈیو اورتصویر غلط انداز میں‌وائرل ہو گئی ہے تو اگلے کی زندگی بھی تباہ ہوجاتی ہے. اسی چیز پرروشنی ڈالنے کےلئے اداکار زاہد احمد اور کنرہ ہاشمی نےایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی اور اس میں اپنےمداحوں کو خبردار کیا. زاہد احمد اور کنرا دونوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنی تصاویر اور وڈیوز اپنے دوستوں کے ساتھ یا سوشل میڈیا پر شئیر نہ کریں‌کوئی پتہ نہیں‌کب کیا ہو جائے اور آپ کی زندگی تباہ ہوجائے. انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی کوئی آپکا دوست ہو اور قریبی ہو کبھی اس

    کے ساتھ کوئی پرسنل بات شئیر نہ کریں کیا پتہ کوئی دوسرا کیمرہ ریکارڈنگ کے لئے استعمال ہو رہا ہو اور کل کو آپ کا یہی اپنا اجنبی بنا جائے اور آپ کی شخصیت ، کردار ، کیرئیر سب دائو پر لگ جائے. یوں ان دونوں نے اہنے مداحوں کو خبردار کیا کہ کسی کو اپنا مت سمجھیں کچھ پتہ نہیں‌ہوتا کس سے کب تعلق ختم ہوجائے اور وہ آپ کے ساتھ اپنی دشمنی نکالے.

  • میرا نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے عدنان صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میرا نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے عدنان صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    سب جانتے ہیں‌ کہ بانسری بجانا عدنان صدیقی کا فیورٹ کام ہے اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز شئیر کرتے ہیں جس میں وہ نہ صرف گانا گا رہے ہوتے ہیں بلکہ بانسری بھی بجا رہے ہوتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ خوبصورت انداز میں بانسری بجا رہے ہیں ان کی اس وڈیو کو جہاں بہت پسند کیا گیا وہیں ان کو آڑھے ہاتھوں بھی لیا گیا. ایک سوشل میڈیا صارف نے عدنان صدیقی کو لکھا کہ کبھی نماز پڑھتے کی بھی وڈیو بھی شئیر کر دیا کریں اس پر عدنان صدیقی نے اسکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں‌نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں‌ یہ میراور میرے رب کا معاملہ ہے یہ آپ کا مسئلہ نہیں‌ہے. یوں عدنان صدیقی نے بہت ہی واضح انداز میں کہا کہ نماز ، دین مذہب یہ سب ان کا ان کے رب کا معاملہ ہے اس میں کسی کو دخل ندازی نہیں‌کرنی چاہیے بلکہ اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے.

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیش تر ایسی چیزوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جنکا کوئی مقصد نہیں‌ہوتا . لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں‌جو اس تنقید کو سمجھ سکیں اور ہائیپر ہوئے بغیر سمجھداری کے ساتھ جواب دیں اور عدنان صدیقی کا شمار ایسے ہی فنکاروں میں‌ہوتا ہے جو سوچ سمجھ کر بات کرتےہیں اور جواب دیتے ہیں‌.

  • راکھی ساونت عادل درانی سے شادی پر بے حد خوش

    راکھی ساونت عادل درانی سے شادی پر بے حد خوش

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عادل درانی کے ساتھ شادی کی ہے ، وہ اس شادی پر بہت خوش ہیں انہوں نے اس ھوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اور ان کے شوہر عادل دونو‌ں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر جا رہے ہیں ، اور اس وڈیو پر وائس اور اس قسم کی ہے کہ اے میرے رب مجھے حوصلہ اورہ مت دے کہ میں ہر امتحان کا مقابلہ کر سکوں. راکھی ساونت عادل درانی کو بے حد پسند کرتی ہیں اور ان کی شدید خؤاہش تھی کہ وہ ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں . وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے لیکن اس کے باوجود راکھی کا یقین عادل پر ہر لمحے ٹوٹتا تھا اور ہر لحمے بحال ہوتا تھا. لیکن اب وہ راکھی کے ساتھ شادی کر چکے ہیں لہذا راکھی اس شادی کو

    نبھانے کے لئے ہر طرح‌کی کوشش کریں گی. راکھی ساونت نے اپنی پہلی دو شادیوں‌کو بھی نبھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کی کوششیں‌رنگ نہ لا سکیں اور ان کی شادی کا اختتام طلاق پر ہوا. یاد رہے کہ راکھی ساونت بالی وڈ کی بہترین رقاصہ اور اداکارہ ہیں انہوں نے کئی رئیلٹی شوز میں‌بھی حصہ لیا اور اب وہ اپنے شوہر عادل کو بھی بالی وڈ‌میں‌اینٹر کروانے کےلئے کوششیں کررہی ہیں .

  • نعمان اعجازاور ان کی اہلیہ کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے کی وڈیو وائرل

    نعمان اعجازاور ان کی اہلیہ کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے کی وڈیو وائرل

    اداکار نعمان اعجاز جن کی حقیقت کے قریب اداکاری ان کو دیگر فنکاروں سے منفرد دکھاتی ہے. نعمان اعجاز ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . ان کے بیٹے زاویار نعمان بھی اب شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں. نعمان اعجاز کافی بلنٹ ہیں وہ بغیر ڈر خوف کے کوئی بھی بات کرتے ہیں وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ بہت محبت کرتا ہوں اور اپنی میری اہلیہ میری انسپریشن ہیں . نعمان اور ان کی اہلیہ دونوں ہی بے حد خوبصورت ہیں. دونوں کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے ، یہ وڈیو کسی شادی کی تقریب میں بنائی گئی ہے اس میں ہندی گانا جے جے شیو شنکر چل رہا ہے اور اس پر نعمان اعجاز اور انکی اہلیہ بہت مہارت کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں . دونوں کے ڈانس کو بہت زیادہ سراہا جا

    رہا ہے. نعمان اور انکی اہلیہ کی ڈانس وڈیو انٹرنیٹ پر خاصی وائرل ہو رہی ہے . نعمان کے مداحوں نے ان کے ڈانس کو کافی سراہا ہے. یاد رہےکہ نعمان اعجاز وہ اداکار ہیں جو خود کہتے ہیں کہ میں کامیڈی کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن نہ مجھے ملتے ہیں اور نہ ہی مجھے کامیڈی کرداروں میں‌قبول کیا جاتا ہے.نعمان اعجاز نے ہمیشہ روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے جسے ہر سطح‌ پر سراہا گیا ہے .

  • ریما خان نے سلاد کو خوشی قرار دیدیا

    ریما خان نے سلاد کو خوشی قرار دیدیا

    نوے کی دہائی میں‌ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ ریما خان جو کہ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو چکی ہیں لیکن کام کے سلسلے میں وہ آتی جاتی رہتی ہیں .ریما خان کے خوبصورت بال اور سکن ہمیشہ ہی چرچا میں‌رہی ہے . اپنے بالوں‌کے ھوالے سے ہمیشہ ریما خان نے کہا کہ وہ اچھی آئلنگ کرتی ہیں ، اور سکن کے لئے ہمیشہ انہوں نے کہا کہ میں پانی بہت زیادہ پیتی ہوں اور سلاد کھاتی ہوں. حال ہی میں ریما خان نے اپنے امریکہ والے گھر میں بیٹھ کر ایک وڈیو بنائی، جس میں دیکھا جا سکتا کہ ریما خآن بغیر بولے سلاد کھا رہی ہیں ، اور پھر وہ اپنا سلاد کیمرے میں‌دکھاتی بھی ہیں. ریما خان نے اس وڈیو کا کیپشن لکھا ہے سلاد خوشی ہے. ریما خان نے بنیادی طور پر دیکھنے والوں پیغام دیا ہے کہ سلاد

    کھانا اچھی بات ہے اس میں انرجی اور بہترین زندگی کے راز مخفی ہیں. ریما خآن کی اس وڈیو پر دلچپسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں جبکہ بہت سارے سارفین نے کہا کہ ریما خان نے سلاد کھانے کےحوالے سے ایسی وڈیو بنا کر ایک بہترین موٹیویشن دی ہے جو کہ اچھی بات ہے . ریما اکثر و بیش تر اسی طرح‌کی بامقصد وڈیو شئیر کرتی رہتی ہیں .

  • سمیع خان نے شادیوں  پر پیسہ لٹانے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں

    سمیع خان نے شادیوں پر پیسہ لٹانے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں

    اداکار سمیع خان نے آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے ان لوگوں کو جو خود نمائی کرتے ہٰیں شادی بیاہ کی تقریبات پر لاکھوں روپیہ لگاتے اور اڑاتے ہیں. سمیع خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک شادی کی وڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی ملک ہے جہاں ایک غریب آٹے کی بوری میں لگ کر اپنی جان دے بیٹھتا ہے ، سمیع خان نے جس وڈیو پر تنقید کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں پیسوں کی بارش کی جا رہی ہے ، پیسے ہوا میں اچھالے جا رہے ہیں. سمیع خان نے ایسا کرنے والوں کو بےحس کہہ دیا اور کہا کہ خیال کریں ان کا جو صرف ایک آٹے کی بوری کے لئے جان دے رہے ہیں .

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں‌ کئی لوگ آٹے کی بوری کے حصول کے لئے لائن میں‌لگے ہوئے تھے ، کہ دھکم پیل میں پانچ چھ لوگوں‌کی جان چلی گئی . اسی چیز پر گزشتہ روز ہی مشی خان نے ایک وڈیو بنا کر ان لوگوں کو شرم دلائی جو فضول خرچی پر یقین رکھتے ہیں اور کہا کہ شرم کریں کہ اس ملک میں لوگ آٹے کی بوری کے پیچھے جان گنوا رہے ہیں اور کئی لوگ فوڈ‌فیسٹٰولز کا انعقاد کررہے ہیں.

  • نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    اداکارہ نادیہ خآن جو کہ آج کل یوٹیوب پر کافی مقبول ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ جب میں‌نے یوٹیوب پر نیا نیا کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کس طرح‌سے چلائی جاتی ہے ، میں صرف وڈیو بناتی تھی اپلوڈ کسی سے کرواتی تھی ، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ ایڈسن کیا ہوتا ہے اسکو اپنے بینک اکائونٹ کے ساتھ کس طرح‌ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے بس اسی چکر میں دھوکہ کھا گئی. میرے پاس ایک لڑکی کام کرتی تھی اسکو میں‌ نے بولا کہ کسی سے کہہ کر ایڈسن کو بینک اکائونٹ سے کنیکٹ کروا دو تو وہ ایک لڑکا لیکر آئی اس نے میرا اکائونٹ نمبر دینے کی بجائے اپنا اکائونٹ نمبر دیدیا اور اس نے میرے کئی مہینے تک یوٹیوب سے آنے والے پیسے کھائے. 38 ہزار ڈالر

    اس نے میرے نکلوائے. جب مجھے پیسے مسلسل نہیں ملتے تھے تو میں‌نے یوٹیوب کو لکھا کہ مجھے وائی ٹی سٹوڈیو میں پیسے نظر آتے ہیں لیکن ایڈسن میں نہیں تو انہوں‌نے بتایا کہ ایڈسن کے ساتھ کس کا اکائونٹ اٹیچ ہے یوں اس فراڈیے کو میں‌نے پکڑ کر اس پر کیس کیا . نادیہ خان نے کہا کہ آپ بھی کسی پر اعتبار نہ کریں کام کوئی بھی مشکل نہیں‌ہوتا خود سیکھیں‌خود کریں لیکن کسی پر اعتبار نہ کریں.

  • جاوید اختر پٹھان تنازعے میں کس کے ساتھ کھڑے ہیں ؟

    جاوید اختر پٹھان تنازعے میں کس کے ساتھ کھڑے ہیں ؟

    جہاں‌پوری دنیا میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا oے وہیں بھارت میں انتہا پسند ہندو طبقہ اس فلم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے. بھارت میں فلم کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے .سوشل میڈیا پر بھی چند شر پسند عناصر اس فلم پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں. یہاں تک کہ فلم سنسر بوڑد نے بھی شاہ رخ خان سے کہہ دیا ہے کہ وہ فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو ختم کریں ورنہ فلم ریلیز نہیں ہو گی . یوں فلم پٹھان تنازعات میں گھری ہوئی ہے کنگ خان کے بہت سارے ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن حال ہی میں‌سونو نگھم نے پٹھان پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا. حال ہیں معروف رائٹر اور شاعر جاوید اختر سے جب پٹھان پر اٹھنے والے

    اعتراضات کو لیکر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ فلم سنسر سرٹیفیکیشن باڈی پر ہم سب کو اعتماد ہونا چاہیے خصوصی طور پر فلم میکرز کو اعتماد ہونا چاہیے اگر انہوں نے کہا ہے کہ اس فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کیا جائے تو کیا جانا چاہیے ، یہ باڈی عوامی مفاد کے پیش نذر فیصلے کرتی ہے لہذا جو انہوں‌نے کہا ہے کہ اس پر عمل کرنے میں‌کوئی مضائقہ نہیں .

  • بڑے فنکار مجھ جیسے کامیڈینز کے کردار فلموں‌سے کٹ کرواتے ہیں جونی لیور

    بڑے فنکار مجھ جیسے کامیڈینز کے کردار فلموں‌سے کٹ کرواتے ہیں جونی لیور

    بھارتی اداکار کامیڈین جونی لیور جو کہ کسی تعارف کا محتاج نہیں‌ہیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ کردار ہیں ، کئی فلمیں ان کی بہترین کامیڈی کی وجہ سے چلیں. ایک وقت تھا کہ جونی لیور کے نام کا طوطی بولتا تھا. انہوں نے لازوال کردار ادا کرکے شائقین کے دل جیت لیے. شائقین توجونی لیور کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فلم میکرز شاید ان کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتے. اداکار جونی لیور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں تو فلموں میں کام کرنے کو تیار ہوں لیکن مجھے کوئی فلم آفر ہی نہیں ہوتی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں کے ہیرو کامیڈینز کے

    کردار کٹ کروا دیتے ہیں‌کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ اس طرح سے وہ زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کریں گے. بلکہ ہیروز لکھنے والوں‌کو خود ہی کہہ دیتے ہیں‌کہ کامیڈی بھی ہم کر لیں گے ، یوں کسی کامیڈین کو فلم میں کاسٹ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی. یہی وجہ ہے کہ میں فلموں میں‌کم دکھائی دیتا ہوں . بھئی جب کردار ہی آفر نہیں ہوگا تو ہم خاک نظر آئیٰں گے . میں تو آج بھی کام کرنے کو تیار ہوں لیکن کام ملے تب نا.

  • ریما کا پٹھان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

    ریما کا پٹھان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

    پاکستان کی نمر ون ہیروئین ریما خان جن کی متعدد مرتبہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات ہوچکی ہے انہوں نے حال ہی میں انہیں ان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے لئے مبارکباد دی ہے. انہوں نے اپنی اور شاہ رخ خان کی ایک تصویر لگا کر ان کے لئے لکھاکہ شاہ رخ‌خان آسمان کو چھوتا ہوا ہے ستارا ہے ، آپکی فلم پٹھان کی کامیابی کے لئے ڈھیروں دعائیں . یوں ریما خان نے شاہ رخ خان کو ان کی فلم پٹھان کے لئے مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا. ریما خان شاہ رخ‌خان کے ساتھ ایک ہی سٹیج پر پرفارم بھی کر چکے ہیں. ریما خان اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ 2006 میں بھارت کے زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں گئیں تھیں اس تقریب میں‌انہوں نے ہمایوں سعید ، شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ ایک

    گانے پر رقص کیا. ریما خان کو بھارت میں بہت زیادہ پذیرائی ملی. یاد رہے کہ ریما خان پاکستان کی نمبر ون ہیروئین ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں ، لیکن آج تک وہ کسی بھارتی فلم میں دکھائی نہیں‌دیں تاہم میرا ، وینا ملک ، عمائمہ ملک جیسی اداکارائیں بھارتی فلموں میں‌کام کر چکی ہیں یہاں تک کہ ہمایوں سعید بھی ایک بھارتی فلم میں کام کر چکے ہیں لیکن انہیں وہاں زیادہ مقبولیت اور پذذیرائی نہ ملی .